Baaghi TV

Category: شوبز

  • مجھے بلاوجہ علی انصاری اور صبور علی کی منگنی میں گھسیٹا جا رہا ہے   مشال خان

    مجھے بلاوجہ علی انصاری اور صبور علی کی منگنی میں گھسیٹا جا رہا ہے مشال خان

    پاکستانی اداکارہ مشال خان کا کہنا ہے کہ بعض لوگ بلا وجہ انہیں علی انصاری اور صبور علی کی منگنی میں گھسیٹ رہے ہیں۔

    باغی ٹی وی : اداکار علی انصاری اور صبور علی نے رواں ماہ یکم مئی کو منگنی کی تھی، جس پر شوبز شخصیات سمیت مداحوں نے انہیں مبارک باد پیش کی تھی دونوں کی منگنی کے بعد مبینہ طور پر سوشل میڈیا پر بعض لوگوں نے مشال خان کے علی انصاری سے تعلقات سے متعلق کمنٹس کیے جس پر اداکارہ نے بھی خاموشی توڑ دی۔

    مشال خان نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں علی انصاری اور صبور علی کی منگنی میں خود کو گھسیٹے جانے کے عمل کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ لوگ جوڑے کی خوشیوں کے وقت میں بیکار کی باتوں میں مصروف ہیں۔

    اداکارہ نے لکھا کہ انہیں معلوم ہوا ہے کہ کچھ لوگ صبور اور علی انصاری کی منگنی کے معاملے پر زبردستی گھسیٹ رہے ہیں اور لوگوں کو ایسا نہیں کرنا چاہیے۔

    مشال خان نے علی انصاری اور صبور علی کو منگنی پر مبارک باد بھی پیش کی اور ساتھ ہی لوگوں سے کہا کہ انہیں دوسروں کی خوشی کو یوں خراب نہیں کرنا چاہیے۔

    واضح رہے کہ علی انصاری اور مشال خان کے درمیان 2019 سے اکتوبر 2020 تک تعلقات کی چہ مگوئیاں تھیں اور اکتوبر 2020 میں مشال خان نے ایک انٹرویو میں علی انصاری سے تعلقات ختم ہونے کے معاملے پر بات کرنے سے معذرت کرلی تھی۔

    مشال خان نے علی انصاری سے تعلقات ختم ہونے کے سوال پر کہا تھا کہ وہ اس معاملے پر بات نہیں کر سکتیں اور انہیں افسوس ہے کہ وہ مذکورہ معاملے پر کھل کر بات نہیں کر رہیں، جس پر انہوں نے مداحوں سے معذرت بھی کی تھی۔

    اداکارہ نے کہا تھا کہ اب ان کے درمیان تعلقات نہیں ہیں مگر وہ اس معاملے پر کھل کر بات نہیں کر سکتیں۔

    علی انصاری کا صبور علی کے لئے جذباتی پیغام

    علی انصاری کے بعد مشال خان نے بھی جیون ساتھی چن لیا؟

  • سوشل میڈیا انسانوں کو ذہنی ٹارچر کرتا ہے  نازش جہانگیر

    سوشل میڈیا انسانوں کو ذہنی ٹارچر کرتا ہے نازش جہانگیر

    پاکستانی اداکارہ و ماڈل نازش جہانگیر کا کہنا ہے کہ ہر معاملے کی تحقیقات بہت ضروری ہیں، اگر کسی بارے میں علم نہ ہو تو خاموشی اختیار کر لینی چاہیے-

    باغی ٹی وی : حال ہی میں نازش جہانگیر نے نجی ٹی وی چینل پر ندا یاسر کے پروگرام ، شان سحور، میں شرکت کی میزبان نے ان سے ان تلخ ترین دنوں کے بارے میں پوچھا جب ان پر گلوکار و اداکار محسن عباس کی اہلیہ فاطمہ سہیل نے الزامات لگائے تھے۔

    جس پر نازش جہانگیر نے کہا کہ میں نے ان سب حالات کا مقابلہ صرف خاموشی سے کیا، مجھے اللہ کی ذات پر بھرپور توکل اور ایمان تھا۔

    اداکارہ نے خود پر تنقید کرنے والوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ہر معاملے کی تحقیقات بہت ضروری ہیں، اگر کسی بارے میں علم نہ ہو تو خاموشی اختیار کر لینی چاہیے، کوئی بھی شخص صحیح یا غلط نہیں ہوتا بس کہانی کے دو پہلو ہوتے ہیں جنہیں دیکھنا ضروری ہوتا ہے۔

    نازش جہانگیر کے ساتھ شریک مہمان ایشل فیاض نے جھوٹی افواہیں پھیلنے کا ذمہ دار سوشل میڈیا کو قرار دیتے ہوئے کہا پہلے زندگی بہت آسان تھی لیکن سوشل میڈیا کے فعال ہونے کے بعد لوگ منفی ہوگئے ہیں اور دوسروں کو پریشان کرتے ہیں۔

    جس پر اداکارہ نازش جہانگیر نے کہا کہ سوشل میڈیا انسانوں کو ذہنی ٹارچر کرتا ہے۔

    حالات کا مقابلہ کرکے دوبارہ زندگی کی طرف لوٹنے کے حوالے سے نازش جہانگیر کا کہنا تھا کہ مجھے خود ہی سب کی اصلیت پتہ چل گئی، آپ کو آپ کے اللہ نے دوبارہ اٹھا کر کھڑا کر دیا اس سے بڑا طمانچہ کسی کے منہ پر کیا ہوگا؟

    اداکارہ نے کہا کہ میرے والد کو مجھ پر بھروسہ تھا اور انہوں نے مجھ پر گھر کے دروازے کبھی بند نہیں ہونے دیے۔

    یاد رہے نازش جہانگیر اور محسن عباس کو 21 اگست 2020 کو کراچی سے گرفتار کیا گیا تھا، دونوں کو محسن عباس کی سابقہ اہلیہ فاطمہ سہیل کی جانب سے درج کروائی گئی ایف آئی آر کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔ فاطمہ سہیل نے ان پر ہراسانی، بلیک میلنگ اور جعلی ویڈیوز اور تصاویر بنانے کا الزام عائد کیا تھا-

  • خلیل الرحمٰن قمر کے ساتھ شادی کی خبروں پر بہت ڈر گئی تھی     ایشل فیاض

    خلیل الرحمٰن قمر کے ساتھ شادی کی خبروں پر بہت ڈر گئی تھی ایشل فیاض

    پاکستانی فلم ’کاف کنگنا‘ کی اداکارہ ایشل فیاض نے معروف رائٹر اور ہدایت کار خلیل الرحمٰن قمر کے ساتھ شادی کی خبروں پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ اللہ جانتا ہے کہ میری اور خلیل الرحمٰن کی شادی کی افواہیں کس نے پھیلائیں مجھے اس بارے میں کوئی علم نہیں۔

    باغی ٹی وی : اداکارہ ایشل فیاض نے حال ہی میں ندا یاسر کے شو ’شان سحور‘ میں بطور مہمان شریک ہوئیں جہاں میزبان نے ان سے ان کی اور خلیل الرحمٰن قمر کی شادی سے متعلق پھیلی قیاس آرائیوں کے بارے میں پوچھا –

    اداکارہ ایشل نے جواب دیا اللہ جانتا ہے کہ میری اور خلیل الرحمٰن کی شادی کی افواہیں کس نے پھیلائیں مجھے اس بارے میں کوئی علم نہیں۔

    ایشل نے کہا جب میری اور خلیل الرحمٰن کی شادی کی افواہیں پھیلیں تو میں ڈر گئی تھی اور میں اپنے کمرے میں اکیلے بیٹھ کر رو رہی تھی لیکن مجھے میری والدہ نے سمجھایا ڈر کے بیٹھنے سے کچھ نہیں ہوگا لوگوں کے سامنے جاؤ اور وضاحت دو جس کے بعد میں نے انٹرویو میں ان تمام افواہوں کو جھوٹا قرار دیا۔

    اداکارہ ایشل نے کہا خلیل الرحمٰن قمر میری فیملی کی طرح ہیں اور ان کی اہلیہ بہت غصے والی ہیں جب میری اور خلیل صاحب کی شادی کی افواہیں پھیلیں تو ان کی بیوی نے بہت سارے بلاگرز کو یہ جھوٹی افواہیں پھیلانے کے لیے ڈانٹا تھا۔

    ایشل فیاض نے جھوٹی افواہیں پھیلنے کا ذمہ دار سوشل میڈیا کو قرار دیتے ہوئے کہا پہلے زندگی بہت آسان تھی لیکن سوشل میڈیا کے فعال ہونے کے بعد لوگ منفی ہوگئے ہیں اور دوسروں کو پریشان کرتے ہیں۔

    جبکہ ایشل کے ساتھ شریک مہمان اداکارہ نازش جہانگیر نے کہا کہ سوشل میڈیا انسانوں کو ذہنی ٹارچر کرتا ہے۔

    ایشل فیاض نے شو کے دوران اپنے اگلے پراجیکٹ کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا میں اپنی اگلی فلم ’’میں ہوں تیری گلناز‘‘ میں کام کررہی ہوں اور یہ فلم بھی خلیل الرحمٰن قمر کی ہی ہے۔

    واضح رہے کہ تقریباً ایک سال قبل اداکارہ ایشل فیاض اور خلیل الرحمٰن قمر کی شادی کی افواہیں سوشل میڈیا پر پھیلی تھیں بعد میں دونوں کی جانب سے ان افواہوں کی تردید کردی گئی تھی۔

  • میگھن مارکل کی کتاب ،دی بینچ، 8 جون کو شائع ہو گی

    میگھن مارکل کی کتاب ،دی بینچ، 8 جون کو شائع ہو گی

    برطانوی شہزادہ ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل کی کتاب 8 جون کو شائع ہوگی۔

    باغی ٹی وی :The Bench نامی کتاب میں ڈچس آف سسیکس نے ماں کی حیثیت سے دیکھے گئے باپ اور بیٹے کے تعلقات کو بیان کیا ہے۔

    میگھن مارکل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ The Bench نامی کتاب کا آغاز ایک نظم سے ہوا جو میں نے والد کے عالمی دن پر ہیری کے لئے لکھی تھی جس کے ایک ماہ بعد آرچی کی پیدائش ہوئی اور اب یہ نظم کہانی بن گئی۔

    میگھن مارکل کا مزید کہنا ہے کہ مجھے امید ہے کہ یہ کتاب ہر گھر میں پڑھی جائے گی رپورٹس کے مطابق میگھن مارکل کتاب کو اپنی آواز میں بھی ریلیز کریں گی۔

    اس کی کہانی کے ساتھ ایوارڈ یافتہ مصور کرسچن رابنسن کی تصاویر بھی ہوں گی۔

    پینگوئن رینڈم ہاؤس کے پبلشرز نے کہا کہ اس کتاب کا مقصد "گرم جوشی ، ربط اور ہمدردی کا گہرا احساس” پیدا کرنا ہے-

    واضح رہے کہ اس وقت میگھن مارکل اور ہیری امریکا میں رہائش پذیر ہیں اور یہ کتاب 2020 میں امریکہ جانے اور آزادانہ زندگی گزارنے کے لئے شاہی فرائض سے دستبردار ہونے کے فیصلے کے بعد سے سسیکس کے متعدد منصوبوں میں تازہ ترین کتاب ہے۔

  • اداکاری کے آغاز میں ہی فیصلہ کر لیا تھا ڈراموں میں کسطرح کی والدہ اور ساس کا کردار ادا کرنا ہے

    اداکاری کے آغاز میں ہی فیصلہ کر لیا تھا ڈراموں میں کسطرح کی والدہ اور ساس کا کردار ادا کرنا ہے

    پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی نامور اور سینئر اداکارہ صبا فیصل کا کہنا ہے کہ انہوں نے ڈراموں کے آغاز میں ہی فیصلہ کر لیاتھا کہ کس طرح کی والدہ اور ساس کا کردار ادا کرنا ہے-

    باغی ٹی وی :صبا فیصل نے 5 درجن سے زائد ڈراموں اور چند فلموں میں بھی کام کیا ہے، انہیں اداکاری کرتے ہوئے ڈیڑھ دہائی کا عرصہ ہوچکا ہے صبا فیصل ڈراموں میں منفی اور مثبت دونوں طرح کے کرداروں میں نظر آتی ہیں انہیں سخت گیر ساس اور بچوں کے ناز اٹھانے والی والدہ کے کرداروں کے طور پر پہچانا جاتا ہے۔

    تاہم اپنے اس کردار کے حوالے سے صبا فیصل نے حال ہی میں برطانوی خبر رساں ادارے بی بی سی اردو کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ عام طور پر لوگ انہیں کرداروں کی طرح سخت گیر سمجھتے ہیں۔

    صبا فیصل کا کہنا تھا کہ اگرچہ اداکاروں کا کرداروں سے کوئی تعلق نہیں ہوتا مگر لوگ انہیں کرداروں جیسا ہی سمجھنے لگتے ہیں اور انہیں انڈسٹری کے لوگ بھی ڈراموں کی سخت گیر ساس اور خاتون کی طرح سمجھتے ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ لوگ مجھے سخت اور کھڑوس سمجھنے لگے ہیں جس کی وجہ سے لوگ مجھ سے بات کرتے ہوئے جھجھکتے ہیں۔ جب میں کسی نئے سیٹ پر جاتی ہوں تو عملے کے لوگ اور ساتھی فنکار مجھ سے بے تکلف ہونے میں کچھ دن لگاتے ہیں اور پھر کہتے ہیں کہ ہمیں لگا کہ آپ بہت سخت قسم کی خاتون ہوں گی، ہم تو بہت گھبرائے ہوئے تھے لیکن آپ تو بہت نرم مزاج ہیں۔

    تاہم صبا فیصل اس امیج کے بارے میں ہنستے ہوئے کہا کہ میں کبھی کبھی اس تاثر کا فائدہ بھی اٹھا لیتی ہوں۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے اعتراف کیا کہ اگرچہ وہ زیادہ اداکاری نہیں کرتیں اور کم ہی ڈراموں میں دکھائی دیتی ہیں تاہم یہ ان کے ڈراموں کی خوبصورتی اور ان کا معیار ہے جو انہیں ہر جگہ نمایاں کر دیتا ہے ان جاندار کرداروں کی وجہ سے ان کی باتیں ہوتی رہتی ہیں اور لوگوں کو لگتا ہے کہ وہ زیادہ کام کرتی ہیں۔

    صبا فیصل کے مطابق انہیں اداکاری کے آغاز میں ہی ہمایوں سعید کی والدہ کا کردار ملا جس پر وہ قدرے جھجھک رہی تھیں اور انہوں نے اس وقت ہی فیصلہ کرلیا تھا کہ انہیں ڈراموں میں کس طرح کی والدہ اور ساس کا کردار ادا کرنا ہے۔

    صبا فیصل کا کہنا تھا کہ انھوں نے اپنے لیے کرداروں کے انتخاب میں بہت سوچ سمجھ کر فیصلہ کیا جس کا یہ نتیجہ نکلا کہ آگے چل کر انہیں وہی کردار ملے جو شاید ان کے لیے ہی بنائے گئے تھے۔

    ان کا کہنا تھا کہ تب سے اب تک مجھے کوئی ثانوی قسم کا کردار نہیں ملا، میرا کردار متوازی ہوتا ہے اگر ایک طرف ہیرو ہیروئن ہوتے ہیں تو دوسری طرف اس کی ماں ہوتی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اس وقت آن ایئر ڈرامے ’قیامت‘ میں انہیں اپنا ’سخت مزاج ساس ‘ کا کردار کرنے میں بہت مزا آیا جو آج تک کسی دوسرے کردار میں نہیں آیا تھا۔

    اداکارہ نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ انہیں منفی کردار اچھے لگتے ہیں، کیوں کہ ایسے کرداروں کے ڈائیلاگ بھی جاندار اور زیادہ ہوتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ حقیقی زندگی میں والدہ اور ساس ہونے کا انہیں فائدہ ہوا ہے اور انہوں نے حقیقی زندگی کے تجربات کو کرداروں میں ڈھالا۔

    صبا فیصل کے مطابق جس انسان کی حقیقی زندگی میں اولاد اور اس نے مشکلات دیکھی ہوں تو انہیں ڈراموں میں اولاد کے کرداروں کے لیے روتے وقت جھوٹے آنسوں کے لیے گلیسرین کی ضرورت نہیں پڑتی بلکہ وہ حقیقی زندگی کی تلخیاں یاد کرکے کردار ادا کرتے ہیں۔

    واضح رہے کہ ان کے مقبول ڈراموں میں قیامت، میرا سائیں، اک تمنا لاحاصل سی، در شہوار، ہمسفر، مرات العروس، شہر اجنبی، کتنی گرہنیں باقی ہیں، میرے خدا، دل جانم، بندھے اک ڈور سے، شاہ رخ کی سالیاں، بن بادل برسات اور پہلی سی محبت شامل ہیں۔

  • ادیتیا چوپڑا کا فلم انڈسٹری کے 30 ہزار ورکرز کو کورونا ویکسین لگوانے کا اعلان

    ادیتیا چوپڑا کا فلم انڈسٹری کے 30 ہزار ورکرز کو کورونا ویکسین لگوانے کا اعلان

    بھارتی فلم انڈسٹری کے نامور فلمساز یش راج فلمز پروڈکشن کے سربراہ اور معروف اداکارہ رانی مکھر جی کے شوہر ادیتیا چوپڑا بھی مدد کے لئے سامنے آ گئے-

    باغی ٹی وی : بھارت میں کورونا کی تباہ کاریاں شدت کے ساتھ جاری ہیں اس صورتحال میں بھارت کی فلم نگری بھی پیچھے نہیں ہے
    بالی وڈ کے کچھ سپراسٹار دوسرے ممالک میں سیر سپاٹے کر رہے ہیں توبالی وڈ کے کچھ ستارے ایسے بھی ہیں جو کوویڈ کے خلاف جنگ میں اپنے ہم وطنوں کے شانہ بہ شانہ کھڑے ہوئے ہیں ان میں اب فلمساز ادیتیا چوپڑا بھی شامل ہو گئے ہیں-

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ادیتیا چوپڑا اس مشکل وقت میں انڈسٹری کے لوگوں کی مدد کرنے کے خواہشمند دکھائی دیتے ہیں۔ انہوں نے فلم انڈسٹری کے 30 ہزار ورکرز کو کورونا ویکسین لگوانے کا اعلان کیا ہے-

    فلمساز کا کہنا ہے کہ وہ انڈسٹری کے تمام لوگوں کی ویکسینیشن پروگرام کے تمام اخراجات خود برداشت کریں گے۔

    انہوں نے اس ضمن میں ریاست مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے پر زور دیا کہ وہ ان کی کمپنی کو کورونا وائرس کے 60 ہزار ڈوز خریدنے کی اجازت دیں۔

    اپنے ایک بیان میں ادیتیا چوپڑا کا کہنا تھا کہ اس وقت فلم انڈسٹری ایک مشکل وقت سے گزر رہی ہے، تاہم ایسے میں ہزاروں ورکرز کو جتنا جلدی ہوسکے اپنی کمائی کو دوبارہ شروع کرنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ خود کو اور اپنے اہلِ خانہ کو محفوظ بناسکیں۔

    ادیتیا چوپڑا نے کہا کہ ہم اس حوالے سے اپنی خدمات پیش کرنا چاہتے ہیں اور وزیراعلیٰ مہاراشٹر سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ انڈسٹری کے 30 ہزار رجسٹرڈ ورکرز کو ویکسین لگوانے کے لیے ویکسین کی خریداری کی اجازت دیں۔

  • کورونا وبا میں مبتلا ہونا بہت ہی بھیانک اور بُرا تھا      امریکی گلوکارہ

    کورونا وبا میں مبتلا ہونا بہت ہی بھیانک اور بُرا تھا امریکی گلوکارہ

    امریکی گلوکارہ پنک نے کہا ہے کہ کورونا وائرس میں مبتلا ہونا بہت ہی بھیانک تھا نہیں لگتا تھا کہ میں بچ پاؤں گی۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک انٹرویو میں 41 سالہ گلوکارہ پنک نے بتایا کہ وہ وقت بہت ہی برا تھا جب میں کورونا وبا میں مبتلا تھی یہاں تک کہ میں نے اپنی وصیت بھی دوبارہ لکھ لی تھی۔

    گلوکارہ نے بتایا کہ بیماری کے دوران ایک وقت ایسا بھی آیا جب مجھے اپنے اور بیٹے کے لئے لگا کہ اب ہمارے لئے وقت ختم۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ بیماری کے دوران میں نے اپنی قریبی دوست کو فون کر کے بتایا کہ میں اپنی بیٹے سے بےحد پیار کرتی ہوں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ سال اپریل میں گلوکارہ پنک اور ان کے 4سالہ بیٹے میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔جبکہ ان کے شوہر اور بیٹی بیماری میں مبتلا نہیں ہوئے تھے۔

  • کورونا کے باعث اداکارہ نکی تمبولی کا بھائی ہلاک

    کورونا کے باعث اداکارہ نکی تمبولی کا بھائی ہلاک

    بھارتی کے معروف رئیلٹی شو بگ باس سے شہرت حاصل کرنے والی نکی تمبولی کا بھائی آج کورونا وائرس کی وجہ سے چل بسا۔

    باغی ٹی وی : نکی تمبولی کا بھائی 29 سالہ جتین تمبولی گزشتہ بیس دنوں سے اسپتال میں داخل تھا جہاں اس کا کورونا وائرس اور دیگر مہلک بیماریوں کا علاج جاری تھا۔

    نکی تمبولی نے اپنے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں اپنے بھائی کے انتقال کے حوالے سے ایک پوسٹ میں سب کو آگاہ کیا۔

    بگ باس 14 سے مشہور ہونے والے فنکاروں اور دیگر شوبز شخصیات نے ان کی اور ان کے اہل خانہ سے ان کے بھائی کی موت پر افسوس و تعزیت کا اظہار کیا اور ان سے صبر و ہمت کا مظاہرہ کرنے کو کہا۔

    واضح رہے کہ ھارت میں اس وقت کورونا وائرس کی تیسری لہر نے تباہی مچائی ہوئی ہے اور روزانہ کی بنیاد پر 3 لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہورہے ہیں اس کے علاوہ ہلاکتوں کی تعداد بھی ہزاروں میں ہے-

  • ٹوئٹر اکاؤنٹ معطل ہونے پر کنگنا رناوت کا ردعمل سامنے آ گیا

    ٹوئٹر اکاؤنٹ معطل ہونے پر کنگنا رناوت کا ردعمل سامنے آ گیا

    بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت نے ٹوئٹر اکاؤنٹ معطل ہونے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ میرے ٹوئٹر اکاؤنٹ کی بندش سے یہ ثابت ہوگیا کہ یہ سفید فام لوگ سانولی رنگت والوں کو غلام بنانا اپنا حق سمجھتے ہیں۔

    باغی ٹی وی :خبر رساں ایجنسی اے این آئی رپورٹ کی رپورٹ کے مطابق کنگنا رناوت نے اپناٹوئٹر اکاؤنٹ معطل ہونے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ میرے ٹوئٹر اکاؤنٹ کی بندش سے یہ ثابت ہوگیا کہ یہ سفید فام لوگ سانولی رنگت والوں کو غلام بنانا اپنا حق سمجھتے ہیں۔

    کنگنا نے ٹوئٹر کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ آپ کو بتانا چاہتے ہیں کہ آپ کو کیا کرنا ہے، کیا بولنا ہے اور کیا سوچنا ہے۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ خوش قسمتی سے میرے پاس اپنی آواز بلند کرنے کے اور بھی پلیٹ فارمز موجود ہیں جن میں سنیما کی صورت میں میرا اپنا فن بھی شامل ہے۔

    بالی ووڈ کوئن کا کہنا تھا کہ ان کا دل ان کی قوم کے ساتھ ہے جو ہزاروں سالوں سے ظلم سہتی آئی ہے، غلامی سہتی آئی ہے اور اب بھی یہ معاملہ ختم ہوتا دکھائی نہیں دیتا-

    بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت کا ٹوئٹر اکاؤنٹ معطل

  • علی ظفر کا نعتیہ کلام ،بلغ العلی بکمالہ، ریلیزہوتے ہی مقبول

    علی ظفر کا نعتیہ کلام ،بلغ العلی بکمالہ، ریلیزہوتے ہی مقبول

    پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار و اداکار علی ظفر نے خوبصورت نعتیہ کلام،بلغ العلی بکمالہ، معراج ،کے عنوان سےریلیز کردیا –

    باغی ٹی وی : گلوکارعلی ظفر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر نعتیہ کلام شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ امید ہے کہ اس کو سننے کے ساتھ آپ کے دل کو سکون آئے گا جیسے پڑھتے وقت میرے ساتھ ہوا۔

    علی ظفر کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر نعتیہ کلام کو ہزاروں لوگ دیکھ اور سن کر پسند کرچکے ہیں جبکہ مختلف لوگ انٹرنیٹ پر اسے شیئر بھی کررہے ہیں -یو ٹیوب پر شئیر کی محض 13 گھنٹے قبل اس ویڈیو کو 13 لاکھ 12 ہزار سے زائد لوگ سُن چکے ہیں-



    واضح رہے کہ اس سے قبل گلوکار عاطف اسلم نے رمضان المبارک کی مناسبت سے سلام ریلیز کیا تھا جسے مداھوں کی جانب سے بے حد پذیرائی ملی تھی-