Baaghi TV

Category: شوبز

  • سلمان خان کا اپنی فلم کی آمدنی کورونا ریلیف میں دینے کا فیصلہ

    سلمان خان کا اپنی فلم کی آمدنی کورونا ریلیف میں دینے کا فیصلہ

    بالی ووڈ سُپراسٹار سلمان خان نے رواں سال عیدا لفطر پر ریلیز ہونے والی فلم ’رادھے‘ کی انکم کو کورونا ریلیف فنڈ میں استعمال کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    باغی ٹی وی :بھارت میں کورونا کی تباہ کاریاں شدت کے ساتھ جاری ہیں اس صورتحال میں بھارت کی فلم نگری بھی پیچھے نہیں ہے بالی وڈ ستارے کوویڈ کے خلاف جنگ میں اپنے ہم وطنوں کے شانہ بہ شانہ کھڑے ہوئے ہیں –

    ان میں شامل سلمان خان اس وقت بھارت میں کورونا کی دوسری لہر کے دوران فرنٹ لائن ورکرز اور دیگر متاثرین کی دل کھول کر مدد کررہے ہیں گزشتہ دنوں فرنٹ لائن ورکرز کیلئے بھجوائے جانے والے کھانے کا معیار بھی سلمان خان نے خود چیک کیا تھا۔

    اب سلمان خان کی پروڈکشن کمپنی اور زی انٹرٹینمنٹ نے مل کر کورونا متاثرین کی مدد کا اعلان کیا ہے۔

    سلمان خان کی فلم زی کے علاوہ دیگر پلیٹ فارمز پر بھی ریلیز کی جائے گی جس کی آمدنی کو کورونا متاثرین کی مدد اور طبی آلات کی فراہمی میں استعمال کیا جائے گا زی انٹرٹینمنٹ بھی بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں کورونا ریلیف کا کام کررہی ہے۔

    واضح رہے کہ سلمان خان کی فلم ’رادھے: دی موسٹ وانٹڈ بھائی 13 مئی کو بھارت سمیت دنیا بھر میں سنیما گھروں اور دیگر آن لائن پلیٹ فارمز پر ریلیز کی جائے گی۔

  • پرنس ولیم اور کیٹ مڈلٹن بھی یوٹیوب پلیٹ فارم کا حصہ بن گئے

    پرنس ولیم اور کیٹ مڈلٹن بھی یوٹیوب پلیٹ فارم کا حصہ بن گئے

    برطانوی شاہی جوڑا ڈیوک اور ڈچسس آف کیمبرج پرنس ولیم اور کیٹ مڈلٹن نے5 مئی بدھ کے روز یوٹیوب پر اپنا چینل بنالیا –

    باغی ٹی وی : غیرملکی میڈیا کے مطابق پرنس ولیم اور کیٹ مڈلٹن کے اکاؤنٹ پر 24 گھنٹے کے دوران 28ہزار فالوورز ہوگئے اور پہلی ہی ویڈیو کو ایک گھنٹے کے اندر 16ہزار سے زائد بار دیکھا گیا۔

    رپورٹس کے مطابق پرنس ولیم اور کیٹ مڈلٹن کے اکاؤنٹ پر سبسکرائبرز کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے جو کہ اس وقت ایک لاکھ 94ہزار سے زائد ہوچکی ہے۔

    جبکہ ویڈیو کو اب تک دیکھنے والوں کی تعداد 9 لاکھ 29 ہزار سے زائد ہو چکی ہے-

  • میگھن مارکل پر کتاب کا آئیڈیا چرانے کا الزام

    میگھن مارکل پر کتاب کا آئیڈیا چرانے کا الزام

    برطانوی شہزادہ ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل نے بچوں کے لیے کتاب لکھی ہے جو اگلے ماہ 8 جون کو با ضابطہ شائع ہو گی-

    باغی ٹی وی :برطانوی شاہی خاندان کی چھوٹی بہوپر الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے ، دی بینچ، نامی کتاب خود نہیں لکھی دوسری کتاب کا آئیڈیا چرایا ہے تاہم اس حوالے سے سوشل میڈیا پر بحث چِھڑ گئی۔

    ناقدین کا کہنا ہے کہ میگھن کی کتاب 2018 میں شائع ہونے والی کتاب ’دی بوائے آن دی بیچ‘ کی ہو بہو نقل ہے۔

    دلچسپ بات ہے کہ دی بوائے آن دی بینچ کی مصنفہ خود میگھن کا دفاع کر رہی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ میگھن اور ان کی کتاب میں بہت فرق ہے۔

    واضح رہے کہ ڈچز آف سسیکس میگھن مارکل، اپنی بچوں کے لیے لکھی گئی پہلی کتاب جلد پیش کرنے جا رہی ہیں، یہ کتاب شہزادہ ہیری اور ان کے بیٹے آرچی سے تعلق پر مبنی ہے۔

    میگھن مارکل نے ایک بیان میں کہا تھا کہ The Bench نامی کتاب کا آغاز ایک نظم سے ہوا جو میں نے والد کے عالمی دن پر ہیری کے لئے لکھی تھی جس کے ایک ماہ بعد آرچی کی پیدائش ہوئی اور اب یہ نظم کہانی بن گئی۔

    میگھن مارکل کا مزید کہنا تھا کہ مجھے امید ہے کہ یہ کتاب ہر گھر میں پڑھی جائے گی رپورٹس کے مطابق میگھن مارکل کتاب کو اپنی آواز میں بھی ریلیز کریں گی۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق رینڈم ہاؤس چلڈرن بکس نامی پبلشرز نے منگل کو اعلان کیا ہے کہ میگھن کی لکھی ہوئی کتاب ’دی بینچ‘ کو 8 جون کو لانچ کیا جائے گا ان کا کہنا تھا کہ اس کتاب کا مقصد "گرم جوشی ، ربط اور ہمدردی کا گہرا احساس” پیدا کرنا ہے-

    میگھن مارکل کی کتاب ،دی بینچ، 8 جون کو شائع ہو گی

  • فیصل قریشی کورونا نے بھی کورونا ویکسین لگوا لی

    فیصل قریشی کورونا نے بھی کورونا ویکسین لگوا لی

    اداکار فیصل قریشی نے کورونا سے بچاؤ کی ویکیسین لگوالی-

    باغی ٹی وی : اداکار فیصل قریشی نے سوشل میڈیا پر کورونا سے بچاؤ کی ویکسین کی ڈوز لگواتے ہوئے تصویر شیئرکی اور لکھا کہ اپنا تحفظ ہر انسان کی پہلی ترجیح ہوتی ہے اور ہم سب کو خوف زدہ ہونے کے بجائے اس ویکسین کی اشد ضرورت ہے ۔


    انہوں نے اس موقع پر تمام لوگوں سے لازمی ویکسین لگوانے کی اپیل کی۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل شوبز کی متعدد شخصیات کورونا کی ویکسین لگوا چکی ہیں جن میں نیلم منیر، عدنان صدیقی، بشریٰ انصاری، ارمینا خان، عفت عُمر، حنا خواجہ، سیمی راحیل،ندا یاسر، یاسر نواز،راحت کاظمی، میرا اور ثمینہ پیرزادہ سمیت دیگر شامل ہیں-

  • بل گیٹس کی اہلیہ ملینڈا کو طلاق کے بعد کتنی دولت ملے گی؟

    بل گیٹس کی اہلیہ ملینڈا کو طلاق کے بعد کتنی دولت ملے گی؟

    دنیا کے امیر ترین شخص بل گیٹس اور ان کی سابق اہلیہ ملینڈا نے کچھ دن قبل ہی طلاق کا اعلان کیا تھا-

    باغی ٹی وی : جوڑی کے اس اعلان کے بعد دنیا بھر میں یہ چہ مگوئیاں کی جا رہی ہیں کہ چونکہ بل گیٹس دنیا کے چوتھے امیر ترین شخص ہیں تو ان سے علیحدگی کے بعد ملینڈا کو بھی اربوں ڈالر کی رقم ملے گی۔ کہا جا رہا ہے کہ اگر ان کو برابر حصہ ملا تو وہ دنیا کی امیر ترین خاتون بن سکتی ہیں۔

    ملینڈا گیٹس ان دنوں دنیا بھر میں خواتین کی فلاح وبہبود کیلئے کام کر رہی ہیں۔ اندازا لگایا جا رہا ہے کہ مائیکروسافٹ کے بانی سے طلاق کے بعد انھیں تقریباً 73 ارب ڈالر کے لگ بھگ دولت ملے گی۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق بل گیٹس اور ملینڈا کی جانب سے فیملی کورٹ میں طلاق کی درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ اس درخواست کے متن میں کہا گیا ہے کہ دونوں کی شادی شدہ زندگی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکی ہے اس کے علاوہ اثاثوں کی منصفانہ تقسیم کا بھی کہا گیا ہے جن کی مالیت امریکی کرنسی میں 146 ارب ڈالر بنتی ہے۔

    خیال رہے کہ کہ دونوں شخصیات نے 1994ء میں شادی کی تھی اور اس موقع پر باہمی رضامندی سے کسی قسم کا معاہدہ بھی نہیں کیا تھا۔ امریکی قانون کہتا ہے کہ اگر ایسا کوئی معاہدہ نہ کیا جائے تو طلاق کے بعد دولت کی تقسیم مساوی طور پر ہوتی ہے۔

    ان کی ملاقات 1980ء میں ہوئی تھی جب میلنڈا نے مائیکروسافٹ کمپنی کو جوائن کیا تھا بل گیٹس اور میلنڈا کا شمار دنیا کی سب سے کامیاب اور امیر ترین جوڑوں میں ہوتا تھا دونوں مل کر عوامی فلاح وبہبود کیلئے ایک تنظیم چلا رہے ہیں جس کا نام بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن ہے دونوں کے تین بچے بھی ہیں۔

    اس فلاحی تنظیم نے موذی بیماریوں اور بچوں کی ویکسینیشن کیلئے اب تک اربوں ڈالرز خرچ کئے ہیں بل گیٹس دنیا کے چوتھے امیر ترین شخص ہیں ایک اندازے کے مطابق ان کے پاس 124 بلین ڈالرز کے لگ بھگ اثاثے موجود ہیں انہوں نے اس تمام دولت کا بڑا حصہ اپنی ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ سے کمایا جو انہوں نے 1970ء کی دہائی میں اپنے دوستوں کیساتھ مل کر قائم کی تھی۔

    بل گیٹس اور میلنڈا گیٹس کی طلاق سے متعلق سوشل میڈٰیا پر میمزکا طوفان

    دنیا کے امیر ترین جوڑے میں 27 سال بعد علحیدگی ہوگئی

  • لوگوں کے تعاون سے یہ وقت بھی گزر جائے گا   سلمان خان

    لوگوں کے تعاون سے یہ وقت بھی گزر جائے گا سلمان خان

    بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے کہا ہے کہ لوگوں کی مدد اور تعاون سے یہ وقت بھی گزر جائے گا۔

    باغی ٹی وی : اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سلمان خان نے اس عید پر اپنی ریلیز ہونے والی فلم ’رادھے‘ کا ٹائٹل ٹریک جاری کیا اور ساتھ لکھا کہ انسانوں کے تعاون سے یہ وقت بھی گزر جائے گا۔

    سلمان خان نے اپنے پیغام کے ساتھ یہ بھی لکھا کہ نفرت کو ختم کریں۔

    واضح رہے کہ ایکشن سے بھرپور فلم’ رادھے‘ میں سلمان خان ڈرگ مافیا کو کنٹرول کرنے کے لئے لڑتے نظر آئیں گے۔ اداکار رندیپ ہودا فلم میں ولن کا کردار نبھا رہے ہیں جب کہ دیگر کاسٹ میں اداکارہ دیشا پٹانی اور جیکی شروف شامل ہیں۔

    سلمان خان کی فلم ’رادھے‘ گذشتہ سال عید پر ریلیز کی جانی تھی تاہم کورونا کے باعث اسے ملتوی کیا گیا اور اب اس عیدالفطر کے موقع پر فلم 13 مئی کو ریلیز کی جائے گی۔

  • شاہد آفریدی نے سب کو بتا دیا سیاست کیا ہوتی ہے اور انسانیت کیا ہوتی ہے

    شاہد آفریدی نے سب کو بتا دیا سیاست کیا ہوتی ہے اور انسانیت کیا ہوتی ہے

    قومی کرکٹ کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے سب کو بتا دیا سیاست کیا ہوتی ہے اور انسانیت کیا ہوتی ہے-

    باغی ٹی وی : شاہد آفریدی نے کہا کہ اپنی زندگی گزارنا کون سی بڑی بات ہے جیسے چاہیں بیٹھیں رہیں آرام سے سب کچھ اللہ تعالیٰ نے دیا مجھے کیا ضرورت ہے میں بلوچستان وزیرستان جاؤں چترال جاؤں سندھ گھوموں کیا ضرورت ہے لیکن خدا کی قسم کھا کے کہتا ہوں کہ جو سکون مجھے ملتا ہے ان کے پاس جا کر ان کے لئے کچھ کر کے چاہے ان کے پانی مسئلے حل کروں یا ہاسپٹلز بناؤں یا راشن دے دوں یہ اطمینان اتنا زبردست ہے کہ میں آپ لوگوں کو اپنے الفاظوں میں بتا نہیں سکتا-
    https://twitter.com/Ayesha701900053/status/1390168901028392962?s=19
    انہوں نے کہا اصل سیاست یہی ہے دوسروں کی خدمت کرنا ہمارے ہاں سیاستدانوں کا دماغ کچھ اور ہے وہ سیاست کو کچھ اور سمجھتے ہیں سیاست کو کاروبا بنایا ہوا ہے ہمارے مذہب کو سیاست کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے دین کو کاروبار کے لئے استعمال کیا ہوا ہے ان لوگوں نے سیاست کا مطلب ہے حقدار کو اس کا حق دینا-

    شاہد آفریدی نے کہا کہ آپ سب سے یہی درخواست ہے کہ جتنا ہو سکے اس مہینے کیا پورے سال اللہ پاک ہمیں زندگی دے کے رکھے غریبوں کی مدد کریں ہمارے آس پاس ایسے بہت سے لوگ ہیں آپ خدا کی بستی جائیں نیو کراچی یہ علاقے بھرے پڑے ہوئے ہیں تکلیفوں میں ہیں لوگ کبھی آپ جا کر تو دیکھیں صپ اپنے فیملی اپنے بچوں کو گاڑی مین بٹھا جوتے خرید یں صرف ان کے لئے جوتے لےجائیں-

    شاہد آفریدی نے بتایا کہ ابھی ہم راشن کے ساتھ ساتھ جوتے بھی لے کر گئے آپ یقین کریں چھوٹے چھوٹے بچے ننگے پاؤں گرم ریت پر کے اوپرپتھروں شیشے ٹوٹے ہوئے کانچ کے اوپر پھر رہے ہیں ایسی زندگی گزارتے ہیں وہ بچے ،ہم دس پندرہ ہزار کا تو اپنے بچوں کو کے ایف سی کھلا دیتے ہیں کیا ہم پانچ چھ سو روپے کے وہاں جا کر بچوں کو جوتے نہیں دلا سکتے آپ فیملی کے ساتھ بیوی بچوں کو لے کر جائیں سہراب گوٹھ کی جانب نکل جائیں خدا کی بستی کی طرف چلے جائیں اتنے بچے آپ کو ملیں گے آپ سوچ بھی نہیں سکتے-

    انہوں نے بتایا کہ میں ایک بچے کو جوتے پہنا رہا تھا کہ ایک بچہ چھوٹا پاس آ کر کھڑا ہوکے روئے جا رہا تھا میں نے کہا میں پہلے اس بچے کو پہنا لوں پھر آپ کو میں دے رہا ہوں لیکن اس بچے نے اپنا پاؤں اوپر کیا ہوا تھا میں نے دیکھا خدا کی قسم اس کے پاؤں میں تین کانٹے تھے میں نے وہ نکالے وہ جوتے پہنائے اور جس خوشی سے وہ بچہ اپنی مان کی طرف گیا اور جس طرح اچھل اچھل کر اپنی ماں کو بتا رہا ہے میرے نئے جوتے آ گئے میبں آپ کو الفاظ میں بیان نہیں کر سکتا-

    شاہد آفریدی نے کہا کہ اس بچے کی خوشی چھوٹا سا کام کیا ہے میں نے کوئی بڑا عمل نہیں کیا بچے کو صرف جوتے پہنائے میں نے- یہ چھوٹی چھوٹی نیکیاں اللہ کے ہاں اتنی قبول ہیں آپ کو نہیں پتہ صرف نماز اور روزوں سے نہیں آپ جنت کے دعوے دار بن سکتے کہ آپ کو جنت مل جائے گی اللہ کا کرم ہو گا تو جنت ملے اس کے بغیر جنت نہیں ملے گی آپ لوگوں کی انسانیت کی خدمت کریں تب جنت کنفرم ہے آپ لوگوں کی انسانیت کی خدمت کریں-

    انہوں نے اپنی ویڈیو کے آخر میں کہا کہ جو کام شروع کیا اللہ سے دعا کریں اللہ ہم سے یہ کام لیتا رہے –

  • شوبز کے ایک اور جوڑے نوال سعید اورارسلان فیصل کے درمیان معنی خیز تبصروں کا تبادلہ

    شوبز کے ایک اور جوڑے نوال سعید اورارسلان فیصل کے درمیان معنی خیز تبصروں کا تبادلہ

    سوشل میڈیا پر اداکارہ مشال خان اور اداکار قاسم خان کے بعد شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے ایک اور جوڑے نوال سعید اور ارسلان فیصل سے متعلق چہ میگوئیاں جا ری ہیں۔

    باغی ٹی وی : یہ چہ میگوئیاں اس وقت شروع ہوئیں جب اداکار ارسلان فیصل نے اداکارہ نوال سعید کی انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی تصویر کے تبصرے میں ہارٹ اور فلاور کا ایموجی شیئر کیا۔

    بعد ازاں اداکارہ نوال سعید کی جانب سے بھی mine لکھ کر ارسلان فیصل کی ایموجی کا جواب دیا گیا۔

    خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب دونوں اداکاروں کی جانب سے ایک دوسرے کی سوشل میڈیا پوسٹ پر تبصرے میں ہارٹ ایموجیز یا معنی خیز تبصرے بھیجے گئے ہوں۔

    تاہم اب تک دونوں اداکاروں کی جانب سے اس حوالے سے کوئی تردید یا تصدیق سامنے نہیں آسکی ہے۔

    واضح رہے کہ اداکار ارسلان فیصل سینئر اداکارہ صباء فیصل کے صاحبزادے ہیں جبکہ نوال سعید شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ ہیں-

    علی انصاری کے بعد مشال خان نے بھی جیون ساتھی چن لیا؟

  • صبور علی نے اپنی منگنی کی خوبصورت ویڈیو مداحوں کے ساتھ شئیر کر دی

    صبور علی نے اپنی منگنی کی خوبصورت ویڈیو مداحوں کے ساتھ شئیر کر دی

    پاکستانی اداکارہ اداکارہ صبور علی نے اپنی منگنی کی تقریب کی خوبصورت ویڈیو مداحوں کے ساتھ شیئر کردی۔

    باغی ٹی وی : اداکارعلی انصاری اور اداکارہ صبور علی نے یکم مئی کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر منگنی کی تصدیق کی تھی جس کے بعد مداحوں سمیت شوبز شخصیات نے ان کی نئی زندگی کے لیے نیک خواہشات کرتے ہوئے انہیں مبارک باد پیش کی تھی۔

    تاہم اداکارہ صبور علی نے علی انصاری سے منگنی کی ویڈیو اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی جس پر مداحوں نے جوڑی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

    صبور علی نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ یہ ہماری بات پکی ہونے کی تقریب کی جھلکیاں ہیں، بہت ساری خوشیاں، رسمیں اور میری نئی خوبصورت فیملی۔

    صبور علی نے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ محبت بھرے جو پیغامات موصول ہوئے وہ ان کے لیے بہت معنی رکھتے ہیں۔

    یاد رہے اداکارہ صبور علی کی منگنی اداکار علی انصاری سے یکم مئی کو ہوئی جس کا اعلان دونوں نے سوشل میڈیا پر کیا اگرچہ دونوں نے تین دن قبل منگنی کی تصدیق کی تھی تاہم دونوں نے واضح نہیں کیا تھا کہ وہ کب تک شادی کا ارادہ رکھتے ہیں دوسری جانب شوبز کی دنیا میں چہ مگوئیاں ہیں کہ ممکنہ طور پر دونوں رواں سال کے اختتام تک رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گے۔

    منگنی سے چند ہفتے قبل مارچ میں صبور علی نے احسن خان کے شو میں اعتراف کیا تھا کہ ان پر خاندان کی جانب سے جلد شادی کرنے کا دباؤ ہے اور دوست بھی انہیں شادی کا مشورہ دیتے رہتے ہیں۔

    اسی پروگرام میں صبور علی نے بتایا تھا کہ وہ کہیں بھی رشتے کے لیے ٹرالی لے کر نہیں گئیں بلکہ دوسرے لوگ ان کے ہاں ٹرالی لے کر آئے ہیں تاہم انہوں نے علی انصاری کا ذکر نہیں کیا تھا۔

    سجل علی کاعلی انصاری کو اپنی فیملی میں خوش آمدید کہنے کا خوبصورت انداز

    ایک حیرت انگیز شخص کے ساتھ زندگی کا نیا سفر شروع کرنے جارہی ہوں صبور علی

    سجل علی کی بہن صبور علی اور علی انصاری نے منگنی کر لی

  • پاکستان کا قرض ادا کر سکتا ہوں اگرعمران خان مستعفیٰ ہو کر مجھے ملک چلانے کا موقع دیں      وقار ذکا

    پاکستان کا قرض ادا کر سکتا ہوں اگرعمران خان مستعفیٰ ہو کر مجھے ملک چلانے کا موقع دیں وقار ذکا

    پا کستانی میزبان وقار ذکا نے دعوی کیا ہے کہ اگرانہیں "ملک چلانے” کا موقع ملا تو وہ کرپٹو کرنسی کا استعمال کرکے پاکستان کا قرض ادا کرسکتے ہیں۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وقار ذکا نے کہا کہ "میں کریپٹو کرنسی کا استعمال کرکے پاکستان کا قرض ادا کرسکتا ہوں لیکن شرط ہے کہ عمران خان کو اپنا عہدہ چھوڑ کر مجھے ملک چلانے دینا چاہئے۔


    ذکا نے حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے حامیوں سے بھی پوچھا کہ انہوں نے ملک کا قرض ادا کرنے کے لئے کیا کیا ہے۔

    وقار ذکا نے لکھا "اگر نہیں ، تو پھر پاکستانیوں کو مطالبہ کرنا چاہئے کہ عزت ، زیتون کے پودے لگانے ، سیاحت ، انسداد بدعنوانی سے محبت کرنے والوں کا کیا حل ہے؟”

    وقار ذکا نے "تمام سیاستدانوں” کو چیلینج کرتے ہوئے خود سے بہتر آئیڈیا پیش کرنے کے لئے کہا۔


    وقار ذکا کی اس ٹوئٹ پر لوگوں وقار ذکا کو طنزو مزاح کا نشانہ بنایا ایک صارف نے لکھا کہ ہم عمران خان کے ساتھ قرضوں کے بوجھ تلے پاکستان میں رہنے کو ترجیح دیں گے نہ کہ وزیراعظم کی حیثیت سے آپ کے ساتھ قرضوں سے آزاد پاکستا ن میں-
    https://twitter.com/bouquetvibes/status/1389650242224590848?s=20


    ایک صارف نے تنقید کرتے ہوئے کہا دوائی کھاؤ جو ڈاکٹر نے دی ہے ایسی حرکتیں تب ہوتی ہیں جب آپ دوائیاں کھانا بھو ل گئے ہوں-


    سحر نامی صارف نے لکھا ٹوئٹر بور ہو رہا تھا پھر وقار ذکا نے لطیفہ سنا دیا مجھے ملک چلانے دو یہ حصہ مجھے پسند آیا-
    https://twitter.com/SawarKh83783010/status/1389629264052506628?s=20


    https://twitter.com/akhrout_/status/1389629963108855809?s=20

    واضح رہے کہ وقار ذکا ریئلٹی ٹی وی شو ،لیونگ آن دا ایج سے مشہور ہوئے۔ اس سال کے شروع میں انہوں نے اپنی سیاسی جماعت کا آغاز کرنے کے لئے اپنی دستاویزات الیکشن کمیشن آف پاکستان (ECP) کو پیش کیں۔ ذکا بہت سارے معاملات میں اپنی آواز اٹھاتے رہتے ہیں جس میں امتحانات کی منسوخی اور PUBG اور ٹک ٹاک پر پابندی کا مطالبہ بھی شامل ہے۔