Baaghi TV

Category: شوبز

  • ماہرہ سمیت کسی پاکستانی فنکار کو بھارت میں کام کرنیکی اجازت نہیں دیں گے، بھارتی انتہا پسندوں کی دھمکی

    ماہرہ سمیت کسی پاکستانی فنکار کو بھارت میں کام کرنیکی اجازت نہیں دیں گے، بھارتی انتہا پسندوں کی دھمکی

    ہندو انتہا پسند جماعت نونرمان سینا کے سینما ونگ کے صدر امیا کھوپکر نے کہا ہے کہ ماہرہ خان سمیت کسی پاکستانی فنکار کو بھارت میں کام کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق راج ٹھاکرے کی سیاسی جماعت مہاراشٹرا نونرمان سینا کے سینما ونگ کے صدر امیا کھوپکر نے بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ماہرہ خان سمیت کسی پاکستانی فنکار کو یہاں مہاراشٹرا یا بھارت کے کسی بھی حصے میں کام کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

    سیاسی جماعت کا یہ ردعمل اس خبر کے بعد سامنے آیا ہے جب ماہرہ خان نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا تھا کہ انہیں بھارتی پراجیکٹس کی پیشکش ہورہی ہے۔

    واضح رہے کہ چند روز قبل ماہرہ خان نے پاکستانی فنکاروں کے بھارت میں کام کرنے پر پابندی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا تھا پاکستانی فنکاروں کی بھارت میں پابندی نے مجھے غمگین کردیا۔

    میں خود بھارت میں کام کرنے کا تجربہ حاصل کرچکی ہوں اور سمجھتی ہوں کہ نہ صرف پاکستان بلکہ برصغیر کے فنکاروں سے ایک ساتھ کام کرکے اپنا تجربہ شیئر کرنے کا موقع چھین لیا گیا ہے۔

    بھارتی مصنف انوپما چوپڑا کو دیے گئے ورچوئل انٹرویو کے دوران ماہرہ خان نے اعتراف کیا کہ انہیں بالی ووڈ سے کئی مرتبہ کام کی آفرز ہوئیں جنہیں بہترین کانٹینٹ کی وجہ سے وہ چھوڑنا نہیں چاہتی تھیں۔

    ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ لیکن وہ بالی ووڈ میں کام کرنے کے حوالے سے خوفزدہ تھیں اور سوچتی تھیں کہ لوگ کیا سوچیں گے تاہم اب وہ ایسا نہیں سوچتیں، اب ان کا خیال ہے کہ وہ سیاسی باتوں کے لیے اپنے انتخاب کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتیں۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل ماہرہ خان کی بھارتی تھیٹر ڈرامے یار جولاہے میں بھی کام کرنے سے متعلق خبریں وائرل ہوچکی ہیں۔

    واضح رہے ماہرہ خان نے 2017 میں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ’’رئیس‘‘ میں کام کیا تھا۔ تاہم وہ پاکستانی فنکاروں پر پابندی کی وجہ سے اپنی فلم کی تشہیری مہم میں شریک نہیں ہوسکی تھیں 2016 میں اڑی حملے کے بعد بھارت میں پاکستانی فنکاروں کے کام کرنے پر پابندی لگادی گئی تھی جو آج تک برقرار ہے۔

    ماہرہ خان کی بھارتی فلم کے بعد ڈراموں میں بھی انٹری

  • بالی ووڈ میں بطور ہیرو سلمان خان کا کرئیر ختم ہو چکا ہے    مشہور فلمی تجزیہ نگاروں کا دعویٰ

    بالی ووڈ میں بطور ہیرو سلمان خان کا کرئیر ختم ہو چکا ہے مشہور فلمی تجزیہ نگاروں کا دعویٰ

    بھارتی فلموں کے تجزیہ نگاروں نے سلمان خان کی فلم ’رادھے‘ کی ریلیز کے بعد کہا ہے کہ اداکار کا ’بطور ہیرو کیریئر ختم ہوچکا ہے‘۔

    باغی ٹی وی : عیدالفطر کے موقع پر ریلیز ہونے والی بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کی فلم ’’رادھے‘‘ کو بالی ووڈ تجزیہ نگاروں اور فلمی ناقدین نے مایوس کن قرار دیا ہے۔

    کورونا وبا کے باعث بھارتی سینما بند ہیں۔ اس صورتحال میں جہاں بھارت کے بڑے اسٹارز نے اپنی فلموں کی ریلیز روک دی ہے۔ وہیں دبنگ خان نے اپنی فلم ’’رادھے‘‘ کو ریلیز کرنے کے لیے بہت بڑا رسک لیا اور اسے او ٹی ٹی اور مختلف ڈیجیٹل پلیٹ فارمز زی فائیو اور زی پلیکس پر ریلیز کیا جس کی وجہ سے فلم کی آمدنی کے اعدادوشمار تو نہیں بتائے جاسکے تاہم لوگوں نے فلم کو آن لائن کافی برے ریویوز دئیے ہیں جب کہ آئی ایم ڈی بی پر بھی فلم کو 10 میں سے صرف 1.9 ریٹنگ ملی ہے۔


    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے مشہور فلمی تجزیہ نگار ترن آدرش کی تو انہوں نے سلمان خان کی فلم کو ریلیز کے پہلے روز ہی مایوس کن قرار دیدیا تھا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ایک اور فلمی ناقد امود مہرا نے فلم پر اپنا تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’سلمان خان کا کیریئر بطور ہیرو ختم ہوچکا۔‘ امود مہرا نے مزید کہا سلمان خان کو فلموں کے انتخاب پر نظرثانی کرنی چاہئے اور امیتابھ بچن سے سبق لینا چاہئے جنہوں نے 50 سال کی عمر کے بعد مرکزی کردار کرنے کے بجائےسپورٹنگ لیکن پاورفل کردار ادا کرنے شروع کردئیے۔

    سمندری طوفان تاؤتے سے سلمان خان کی فلم کا سیٹ تباہ

    امود مہرا نے اپنی بات کی مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا میرے کہنے کا یہ مطلب نہیں کہ سلمان خان کا اداکاری میں کیریئر ختم ہوگیا بلکہ میرے کہنے کا مطلب ہے کہ ان کا ’’بطور ہیرو کیریئر ختم ہوگیا۔‘‘ انہیں اب جاندار سپورٹنگ کردار کرنے چاہئیں۔

    ایک اور بالی ووڈ فلمی تجزیہ نگار کومل نہتا کا کہنا ہے کہ اگرچہ سلمان خان کو اچھے اسکرپٹ کی پہچان نہیں ہے وہ اسکرپٹ رائٹر نہیں ہیں اور انہیں فلم کے ہر ڈیپارٹمنٹ میں شامل ہونے سے گریز کرنا چاہئے۔

    کومل نہتا نے کہا سلمان خان فلم کی دُھن لکھنا چاہتے ہیں، وہ فلم کی موسیقی ٹھیک کرنا چاہتے ہیں اور وہ فلم کا اسکرپٹ بھی لکھنا چاہتے ہیں۔ یہ سب سلمان خان کے کرنے کے کام نہیں ہیں بلکہ سلمان خان کا کام فلم میں اچھا نظر آنا اور اچھی اداکاری کرنا ہے اگر وہ فلم کے ہر شعبے میں شامل ہوں گے تو اس طرح فلم کو مزید نقصان پہنچے گا۔

    ’رادھے، نےکورونا وبا میں بھی سنیما گھروں سے 60 ہزار بھارتی روپے کمالئے

  • یہودی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنے کا کوئی مطلب نہیں کیونکہ ہر یہودی فلسطین مخالف نہیں ہے       نادیہ حسین

    یہودی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنے کا کوئی مطلب نہیں کیونکہ ہر یہودی فلسطین مخالف نہیں ہے نادیہ حسین

    پاکستانی اداکارہ اور ماڈل نادیہ حسین نے کہا ہے کہ ہر یہودی فلسطین مخالف نہیں ہے یہودیت اور یہودی لوگ اہل کتاب ہیں لہذا یہودی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنے کا کوئی مطلب نہیں ہے –

    باغی ٹی وی : اداکارہ نادیہ حسین، ماہرہ خان اور شہریار منور سمیت متعدد شوبز اسٹارز گزشتہ روز فلسطین کے حق میں نکلنے والی ریلی میں شریک ہوئے اور اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔ ریلی میں نادیہ حسین سے ایک بلاگر نے سوال پوچھا کیا آپ یہودی اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں گی؟

    اس سوال کے جواب میں نادیہ حسین نے جواب دیا دیکھیں اسرائیلی مصنوعات کا ضرور بائیکاٹ کریں لیکن یہودی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنے کا کوئی مطلب نہیں کیونکہ ہر یہودی فلسطین مخالف نہیں ہے یہودیت اور یہودی لوگ اہل کتاب ہیں لہذا یہودی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنے کا کوئی مطلب نہیں ہے دراصل ہمیں اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنا ہےاور اسرائیلی ایجنڈے کے خلاف جانا ہے۔

    نادیہ حسین نے مثال دیتے ہوئے کہا یہ وہی چیز ہے جیسے ہر مسلمان القاعدہ کا دہشت گرد ہے ایسا تھوڑی ہے اسی طرح ہر یہودی اسرائیلی نہیں ہے اور ہر یہودی صیہونی بھی نہیں یہی بنیادی پیغام ہے جو میں دینا چاہتی ہوں۔

    بعد ازاں نادیہ حسین نے اس ویڈیو کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئرکیا اور کیپشن میں اپنی بات کو مزید واضح کرتے ہوئے لکھا یہ ایسا ہے جیسے ہر عرب مسلم ہے یا ہم یوں کہیں جیسے ہر یہودی اسرائیلی ہے اور ہر یہودی صیہونی اور فلسطین مخالف ہے۔

    نادیہ حسین نے لکھا اگر ہم ہر یہودی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنا چاہتے ہیں تو پہلے اپنا فیس بک، انسٹا اور واٹس ایپ ڈیلیٹ کریں۔ اس کے علاوہ گوگل بھی ڈیلیٹ کریں اور اپنا آئی فون پھینک دیں۔

    یہودی مصنوعات کو بائیکاٹ کرنے کا مطلب ہے ہزاروں لوگوں کی بے روزگاری کیونکہ کتنے پاکستانی مکڈونلڈ ، نیسلے ،کوکا کولا ، ڈنکن ڈونٹ میں کام ک ر رہے ہیں-

    انہوں نے مزید لکھا کہ اور پھر شاید ہمیں بھی تمام امریکی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ انہوں نے حال ہی میں اسرائیلی فوجی امداد کے لئے 3.8 بلین ڈالر کی فنڈز فراہم کی ہیں اس بارے میں کیا؟؟؟.

    نادیہ حسین نے لکھا کہ ’اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں‘۔ اور اس فرق کو سمجھنے کی کوشش کریں۔ اپنی پوسٹ میں نادیہ حسین نے ’’فلسطین کی آزادی‘‘ اور ’’بائیکاٹ اسرائیل‘‘ کے ہیش ٹیگز بھی استعمال کیے۔

    حالات کیوجہ سے فلسطین کیساتھ اظہارِ یکجہتی کیلئے مارچ میں نہیں جاسکا یاسر حسین

  • فخرعالم کا بیرون ملک مقیم محنت کرنے والے پاکستانیوں کے لئے جذباتی پیغام

    فخرعالم کا بیرون ملک مقیم محنت کرنے والے پاکستانیوں کے لئے جذباتی پیغام

    گلوکار و اداکار فخرِ عالم نے دبئی میں پارسل ڈیلیوری کرنے والے کی موٹر سائیکل پر پاکستان کا جھنڈا دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا ہے-

    باغی ٹی وی : فخر عالم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس پارسل ڈیلیوری کرنے والے اس شخص کے موٹر سائیکل کی تصویر شیئر کی جس میں سبز ہلالی پرچم واضح تھا۔


    فخرِ عالم نے لکھا کہ باہر ملکوں میں ایسی جگہ اپنے پرچم دیکھ کر میرے چہرے پر خوشی سے مسکراہٹ آ جاتی ہے-

    انہوں نے لکھا کہ بیرونِ ملک مقیم محنت کرنے والے پاکستانیوں کی محنت دیکھ کر اُن پر پیار آجاتا ہے جو اپنے اہلِ خانہ سے دور یہاں ایمانداری سے روزی کمانے میں مصروف ہیں۔

    فخر عالم نے لکھا کہ یہی محنتی لوگ دوسرے ممالک میں پیارے وطن پاکستان سے محبت کا اظہار بھی مختلف و منفرد انداز سے کرتے ہیں۔

  • انسانیت مخصوص نہیں ہوسکتی ایدھی صاحب اکیلے ہی یہ پوری دنیا کو سکھائیں گے    کومل عزیز

    انسانیت مخصوص نہیں ہوسکتی ایدھی صاحب اکیلے ہی یہ پوری دنیا کو سکھائیں گے کومل عزیز

    ڈرامہ انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی نوجوان اداکارہ کومل عزیز خان نے فیصل ایدھی کا مدد کے لئے فلسطین جانے کے فیصلے پر خوشی کا اظہار کیا ہے-

    باغی ٹی وی : سماجی کارکن فیصل ایدھی نے فلسطین جانے کا فیصلہ کیا تھا، تاکہ وہاں اسرائیلی بمباری سے متاثرہ افراد کی امداد کی جاسکے اس حوالے سے فیصل ایدھی نے ویزے کی درخواست جمع کرادی اور اس حوالے سے فیصل ایدھی کا کہنا تھاکہ ایدھی فاؤنڈیشن کے تحت فلسطین میں امدادی کارروائیوں میں حصہ لینا چاہتے ہیں-

    انہوں نے کہا کہ بیٹے سعد ایدھی سمیت ہم 5 افراد فلسطین جارہے ہیں اور اس حوالے سے اسلام آباد میں ایدھی فاؤنڈیشن کے نمائندوں کی فلسطینی سفیر سے ملاقات ہوئی ہے-

    فیصل ایدھی کے اس فیصلے سے کومل عزیز خان بھی متاثر ہوئیں جس کا اظہار انھوں نے انسٹاگرام پر اسٹوری میں کیا۔

    انھوں نے ایک اسکرین شاٹ اسٹوری پر لگایا جس میں فیصل ایدھی کے فیصلے سے متعلق خبر کے ساتھ تحریر تھا کہ ’انسانیت مخصوص نہیں ہوسکتی، ایدھی صاحب اکیلے ہی یہ پوری دنیا کو سکھائیں گے۔‘

    خیال رہے کہ فیصل ایدھی نے فلسطین کے لیے ویزا کی درخواست بھی دے دی ہے۔

    دوسری جانب معروف اداکارہ رابعہ بٹ نے بھی فلسطینیوں کی مدد کیلئے جانے کا فیصلہ کرنے والے سماجی کارکن فیصل ایدھی کے ساتھ فلسطین جانے کی خواہش کا اظہار کیا تھا-

    انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کی جانے والی ایک اسٹوری میں کہا کہ کاش وہ بھی فیصل ایدھی کے ساتھ فلسطین جا سکتیں-

    اداکارہ نے لکھا تھا کہ وہ آج سوچ رہی تھیں کہ فلسطین کے ویزہ کیلئے درخواست دیں تاکہ وہاں جا کر اپنے مسلمان بہن بھائیوں کی مدد کرسکیں۔

    رابعہ بٹ نے مداحوں سے بھی اس حوالے سے مدد مانگی کہ اگر وہ اس تناظر میں ان کی کوئی مدد کرسکیں۔

    اسرائیل کے حق میں ٹوئٹ: عائشہ عمر نے گال گدوت کی کلاس لے لی

    فلسطین میں جنگ نہیں نسل کشی اور ظلم ہے کبریٰ خان

  • ’ارشد چائے والا‘ جلد ہی برطانیہ میں اپنا کیفے کھولنے کے لئے تیار

    ’ارشد چائے والا‘ جلد ہی برطانیہ میں اپنا کیفے کھولنے کے لئے تیار

    چند سال قبل سوشل میڈیا پر دھوم مچانے والے ’ارشد چائے والا‘ کے نام سے مشہور نوجوان نے اکتوبر 2020 میں ارشد خان ’چائے والا‘ نے اسلام آباد میں اپنا کیفے بنایا تھا تاہم اب اس کے حوالے سے یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ وہ برطانیہ میں اپنا کیفے کھولنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

    باغی ٹی وی : اکتوبر 2020 میں ارشد خان ’چائے والا‘ نے اسلام آباد میں اپنا کیفے بنالیا ہے جس کا نام انہوں نے کیفے چائے والا رکھا ہے تاہم اب میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں برس کے اختتام سے قبل ہی وہ برطانیہ میں اپنا کیفے کھول لیں گے-

    انہوں نے اپنا کیفے 10 اکتوبر سے اسلام آباد کے ڈی چوک پر بلند مرکز کی جانب کھولا، کیفے چائے والا، روف ٹاپ کیفے ہے۔

    ارشد خان کے ماڈرن طرز کے کیفے کی تھیم ’ٹرک آرٹ‘ پر مبنی ہے اور کیفے میں شوخ رنگوں کا انتخاب کیا گیا ہے جبکہ کیفے کے انٹیرئیر ڈیزائن میں پاکستانی ثقافت صاف نمایاں ہے۔

    اس حوالے سے ارشد خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اسلام آباد میں خود کا چائے کیفے کھولا ہے جس کا نام ’کیفے چائے والا‘ ہے۔

    ارشد خان کا کہنا تھا کہ مجھے بہت خوشی ہورہی ہے کہ میں نے اپنا ایک کیفے قائم کیا ہے، میرا ارادہ ہے کہ میں اس کیفے کی چینز یا برانچز پورے پاکستان میں کھولوں۔

  • پریا نکا چوپڑا کی والدہ میری مداح ہیں میرے ساتھ تصاویر بنوانا چاہتی تھیں    شہریار منور

    پریا نکا چوپڑا کی والدہ میری مداح ہیں میرے ساتھ تصاویر بنوانا چاہتی تھیں شہریار منور

    پاکستانی اداکار شہریار منور نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کی والدہ اُن کی مداح ہیں –

    باغی ٹی وی : سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹا گرام پر شہر یار منور کے انٹرویو سے لیا گیا ایک کلپ تیزی سےوائرل ہو رہا ہے جس میں وہ پریانکا چوپڑا کی والدہ کے ساتھ اپنے ’فین موومنٹ‘ سے متعلق بتا رہے ہیں۔

    شہریار منور کا کہنا ہے کہ وہ اور پریانکا چوپڑا ایک ساتھ تقریب میں موجود تھے جہاں وہ پریانکا چوپڑا کو نظر انداز کر رہے تھے مگر پھر اچانک پریانکا چوپڑا خود ہی اُن کے پاس آئیں اور بات چیت شروع کی۔

    اس دوران جب پریانکا نے انہیں ان کے نام سے سے پکارا تو وہ بہت حیران ہو گئے تھے کہ پریانکا اُنہیں جانتی ہیں اور نام بھی معلوم ہے۔

    اُنہوں نے مزید کہا کہ پریانکا چوپڑا بہت سویٹ ہیں انہوں نے بہت اچھے طریقے سے اُن سے بات کی اور کہا کہ حیران نہ ہوں وہ اُنہیں بہت اچھے طریقے سے جانتی ہیں، پریانکا چوپڑا نے بتایا کہ اُن کی والدہ نے میرے بہت سے ڈرامے بھی دیکھ رکھے ہیں جن میں کہی ان کہی ڈرامہ شامل ہے-

    شہریار منورکے مطابق پریانکا چوپڑا نے اُنہیں بتایا کہ میری والدہ آپ کی بہت بڑی مداح ہیں اور وہ میرے ساتھ تصویر بھی بنوانا چاہتی ہیں ۔

    شہریار منور نے مزید بتایا کہ پریانکا چوپڑا کی والدہ وینٹی وین میں موجود تھیں پریانکا چوپڑا نے اُنہیں اپنی وینٹی وین میں مدعو کیا اور وہ گئے بھی اُنہوں نے پریانکا چوپڑا کی والدہ کے ساتھ بہت سی باتیں بھی کیں اور تصویریں بھی بنوائیں ۔

  • تیمورعلی خان کا نام تبدیل کرنے کا خیال ابھی تک میرے دماغ میں چل رہا ہے

    تیمورعلی خان کا نام تبدیل کرنے کا خیال ابھی تک میرے دماغ میں چل رہا ہے

    بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کا کہنا ہے کہ اپنے بڑے بیٹے تیمور علی خان کے نام پر تنازع کے بعد بیٹے کا نام تبدیل کرنےکا خیال ابھی تک میرے دماغ میں چل رہا ہے-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق ایک انٹریو میں سیف علی خان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنے بیٹے کی پیدائش کے بعد ان کے نام کو لے کر تنازع کے بعد تیمور علی خان کا نام تبدیل کرنے کا سوچ رہے تھے تاہم ان کی اہلیہ کرینہ کپور نے انہیں ایسا کرنے سے منع کیا۔

    تیمور علی خان کے نام پر تنازع سے متعلق اداکار سیف علی خان نے انکشاف کیا کہ ایک لمحے کے لیے میں نے تیمور کا نام تبدیل کرنے کا سوچا لیکن کرینہ کپور نے مجھے کہا لوگ آپ کی عزت آپ کے فیصلے اور رائے کی وجہ سے کرتے ہیں اس لیے یہ تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں-

    سیف علی خان نے کہا کہ لیکن میں نہیں چاہتا کہ وہ نام کی وجہ سے غیرمقبول ہو اور اس لیے میں اب بھی ایسا کرنے کا سوچ رہا ہوں، شاید کبھی کرلوں۔

    دوسری جانب کرینہ کپور نے کہا کہ اس تنازع نے مجھے شدید خوف میں مبتلا کردیا تھا کیوںکہ بطور ماں مجھے پورا حق حاصل ہے کہ میں اپنے بچے کو کسی بھی نام سے پکاروں اور ہمارے یا کسی کے بھی بچوں کے نام سے کسی دوسرے کو کوئی سروکار نہیں ہونا چاہیے۔

    خیال رہے اداکارہ سیف علی خان نے کرینہ کپور خان سے 2012 میں شادی کی تھی جن سے ان کے دو بیٹے ہیں پہلے بیٹے کی پیدائش 2016 میں ہوئی تھی جس کا نام سیف علی خان نے تیمور علی خان رکھا جس پر ہندوانتہاپسندوں کی جانب سے سیف اور کرینہ پر شدید تنقید کی گئی اور ان سے نام تبدیل کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا تھا-

  • دو سال ہوگئےفلم’’ٹچ بٹن‘‘مکمل کرلی لیکن ابھی تک چیک نہیں ملا      سونیا حسین

    دو سال ہوگئےفلم’’ٹچ بٹن‘‘مکمل کرلی لیکن ابھی تک چیک نہیں ملا سونیا حسین

    پاکستانی اداکارہ سونیا حسین نے کہا کہ انہوں نے فلم ’’ٹچ بٹن‘‘ میں 2 سال پہلے کام کیا لیکن اب تک اس کے پیسے نہیں ملے۔

    باغی ٹی وی :حال ہی میں اداکارہ سونیا حسین اور قومی کرکٹر شعیب ملک نجی ٹی وی چینل پر احسن خان کے شو ’ٹائم آؤٹ ود احسن خان‘ میں شریک ہوئے جہاں سونیا نے پاکستان شوبز انڈسٹری میں فنکاروں کو پیش آنے والی مشکلات کے بارے میں بتایا۔

    شو کے دوران گیم کھیلتے ہوئے احسن خان نے سونیا حسین سے شوبز انڈسٹری سے متعلق ایک راز بتانے کے لیے کہا۔

    سونیا حسین نے راز بتاتے ہوئے کہا کہ انہیں فلم ’’ٹچ بٹن‘‘ میں کام کیے ہوئے دو سال ہوچکے ہیں لیکن ابھی انہیں چیک نہیں ملا۔

    سونیا حسین کی بات سن کر احسن خان اور شعیب ملک چونک کر رہ گئے بعدا زاں شعیب ملک نے مزاحیہ انداز میں کہا یہ راز نہیں بلکہ چیک لینے کی سازش ہے۔

    احسن خان نے سونیا حسین سے چیک نہ ملنے کی وجہ پوچھی تو سونیا نے کہا مجھے نہیں معلوم کہ مجھے چیک کیوں نہیں ملا جس پر احسن خان نے کہا یہ لڑکی سب کچھ بول دیتی ہے۔

    واضح رہے کہ فلم’’ٹچ بٹن‘‘ اداکارہ عروہ حسین کا پروجیکٹ ہے اور وہ اس فلم سے بطور پروڈیوسر فلم انڈسٹری میں قدم رکھ رہی ہیں۔ فلم میں سونیا حسین کے علاوہ اداکار فرحان سعید، فیروز خان اور ایمان علی بھی مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے۔ فلم کی ریلیز کورونا وبا کے باعث رکی ہوئی ہے۔

  • ایمن خان نے منال خان اور احسن محسن پر تنقید کرنے والوں کے منہ بند کر دیئے

    ایمن خان نے منال خان اور احسن محسن پر تنقید کرنے والوں کے منہ بند کر دیئے

    شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ایمن خان نے اپنی بہن منال خان اور اُن کے منگیتر احسن محسن پر تنقید کرنے والے سوشل میڈیا صارفین کو کرارا جواب دے دیا۔

    باغی ٹی وی : گزشتہ روز منال خان اور اداکار احسن محسن نے بات پکّی ہونے کی اطلاع دی جس کی تصویریں دونوں اداکاروں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کیں۔

    منال خان اور احسن محسن کی تصویروں پر جہاں اُنہیں منگنی کی مبارکباد دی گئی تو وہیں کچھ صارفین نے شوبز انڈسٹری کی اس نئی جوڑی پر تنقید بھی کی-

    صارفین کی تنقید پر منال خان اور احسن محسن تو خاموش رہے تاہم ایمن خان خاموش نہ رہیں کرار جواب دے کر تنقید کرنے والوں کے منہ بند کر دیئے-

    ایمن خان نے صارفین کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ سب اپنا منہ بند رکھیں اور تنقید کرنے کے بجائے منال اور احسن کو اُن کی نئی زندگی کے لیے مبارکباد اور دُعائیں دیں۔

    اُنہوں نے کہا کہ خوشی کے موقع پر منفیت پھیلانا بند کریں۔

    دوسری جانب ایمن خان نے جوڑی کے ساتھ اپنی تصویر شئیر کرتے ہوئے مبارکباد دی اور احسن محسن کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ میری بہن کا خیال رکھنا-

    خیال رہے کہ شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی منال خان اور احسن محسن نے اپنی بات پکی ہونے کا اعلان کردیا ہے منال اور احسن کی انسٹاگرام پوسٹس پر شوبز ستاروں اور مداحوں کی جانب سے اُنہیں منگنی کی مبارکباد دی گئی-

    منال خان اور احسن محسن اکرام کی منگنی ہوگئی