Baaghi TV

Category: شوبز

  • اشنا شاہ اور عمران عباس نے شادی کر لی ؟

    اشنا شاہ اور عمران عباس نے شادی کر لی ؟

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار عمران عباس اور اشنا شاہ نے اپنی شادی کی خبروں پر دلچسپ ردعمل دیا ہے-

    باغی ٹی وی : حال ہی میں اداکارہ اُشنا شاہ نے یوٹیوب کی ایک ویڈیو کا اسکرین شاٹ اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شئیر کیا جس میں عمران عباس اور اُشنا شاہ کی ایک فوٹوشاپ تصویر کے ساتھ کہنا تھا کہ اُشنا شاہ اور عمران عباس نے شادی کرلی ہے۔

    اُشنا شاہ نے اسکرین شاٹ پر عمران عباس کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ مبارک ہو آپ کو بہت بہت۔

    اُشنا شاہ کی اسٹوری کے جواب میں عمران عباس نے لکھا کہ اور اُشنا ہم شادی کی اتنی جلدی میں تھے کہ ایک دوسرے کو بتانا ہی بھول گئے۔

    ساتھ ہی انہوں نے یوٹیوبرز کو بھی آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ یوٹیوبرز کم از کم فوٹوشاپ ہی ٹھیک سے کر لیتے۔

    واضح رہے کہ یہ پہلی مرتبہ نہیں ہوا ہے اس سے قبل بھی عمران عباس نے علیزے شاہ کے ساتھ شادی کی افواہوں پر بھی اسی طرح ردعمل دیا تھا-

    عمران عباس نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی تھی جس میں انہوں نے چند اسکرین شاٹس شیئر کیے تھے جو کہ ان کی شادی کے حوالے سے چند یوٹیوب ویڈیوز کے تھے۔

    عمران عباس نے ان اسکرین شاٹس کے ساتھ لکھا تھا کہ اس ہفتے یوٹیوب پر چلنے والی بے بنیاد افواہیں ساتھ ہی انہوں نے غصے والا ایموجی استعمال کیا تھا-

  • عائزہ خان نے اپنی فٹنس کا راز مداحوں سے شیئر کر دیا

    عائزہ خان نے اپنی فٹنس کا راز مداحوں سے شیئر کر دیا

    پاکستان ڈرامہ انڈستری کی نامور اداکارہ عائزہ خان نے اپنی فٹنس کا راز مداحوں سے شیئر کر دیا-

    باغی ٹی وی : اداکارہ عائزہ خان نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پرمداحوں کے ساتھ شیئر کیا کہ وہ کون سی خوراک شوق سے کھاتی ہیں اور اس کے ساتھ ہی اپنی فٹنس بھی برقرار رکھتی ہیں۔

    عائزہ خان نے بتایا کہ پورٹل میل پر مجھے زبردست کھانے کا یہ بہترین منصوبہ فراہم کرنے کے لئے ایک زبردست چیلنج! میں نے اسے آزمانے کے بارے میں سوچا کیوں کہ میں ہمیشہ اپنی غذا کے منصوبوں کے بارے میں شکوہ کرتی ہوں اور میں پہلے ہی نتائج سے واقعتا متاثر ہوں میں اپنے جسم کو پہلے سے ہی اچھا محسوس کر سکتی ہوں خاص طور پر ، چہرہ ، جو لگتا ہے کہ اس نے ایک خاص چمک اپنا رکھی ہے۔


    اداکارہ نے تحریر کیا کہ میں ماہرِ غذائیت کی تجویز کردہ خوراک ہی کھاتی ہوں جس میں میرے پسندیدہ تمام کھانے پاستہ، پیزا اور اسٹیک شامل ہیں۔

    خیال رہے کہ جاندار اداکاری کی وجہ سے شائقین کے دلوں پر راج کرنے والی عائزہ خان کی انسٹاگرام پر مقبولیت میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہےعائزہ خان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فالوورز کی تعداد 9 ملین یعنی 90 لاکھ ہو گئی ہے۔

    اداکارہ نے مداحوں کے لیے خاص پوسٹ اپ لوڈ کی جس میں انہوں نے اپنے فالوورز سے محبت کا اظہار کیا۔ اپنی پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ وہ اپنے مداحوں سے محبت کرتی ہیں۔

  • احساسات سے عاری سلیبرٹیز تعطیلات کی تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کرتے ہیں   انو کپور

    احساسات سے عاری سلیبرٹیز تعطیلات کی تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کرتے ہیں انو کپور

    بھارتی اداکار انو کپور نے ان دولت مند اور معروف شخصیات کی مذمت کی ہے جو اپنی شاندار تعطیلات کی تصاویر سوشل میڈیا پر لوگوں کو متاثر کرنے اور داد تحسین وصول کرنے کے لیے شیئر کرتے ہیں۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق انو کپور کا کہنا ہے کہ اپنی تعطیلات کی تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کرنا ایسے ہی جیسے کہ فاقہ زدہ لوگوں کے سامنے پرتکلف اور نہایت ہی شاندار کھانے کھائے جائیں۔

    سینئیر اداکار کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس جیسی عالمی وبا کے دوران یہ دولت مند افراد لوگوں کے احساسات اور تکالیف سے قطعی عاری ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہمیں معلوم ہے کہ آپ دولت مند ہیں اور ایسی تفریحی اخراجات برداشت کرسکتے ہیں اور آپ کا جسم بھی خوبصورت ہے، تو پھر آپ کیا دکھانا چاہتے ہیں؟ یہ سب کچھ اچھا نہیں ہے۔

    اداکار نے کہا کہ ایک جرمن کہاوت ہے جسے کٹش کہتے ہیں جسکا مطلب آرٹ ان بیڈ ٹیسٹ، ہے۔

    انو کپور نے کہا کہ ان سلیبریٹیز کو کچھ تو حساس اور ہمدردی ہونا چاہیے۔

  • اچھا ہوا شاہ رخ ، سلمان اور عامر خان کی طرح کامیاب نہیں ہوا     سیف علی خان

    اچھا ہوا شاہ رخ ، سلمان اور عامر خان کی طرح کامیاب نہیں ہوا سیف علی خان

    بالی ووڈ کے معروف اداکارسیف علی خان کا کہنا ہے کہ اچھا ہوا کہ وہ شاہ رخ خان ، سلمان خان اور عامر خان کی طرح کامیاب نہیں ہوئے۔

    باغی ٹی وی : اداکارسیف علی خان نے بھی شاہ رخ ، سلمان اورعامرخان کی طرح متعدد فلموں میں کام کیا لیکن وہ ان کی طرح کبھی بھی کامیابی نہیں سمیٹ پائے۔

    تاہم بھارتی میڈیا کے مطابق سیف علی کان اس حوالے سے کہتے ہیں کہ ان کا شاہ رخ ، سلمان اور عامر خان کی طرح کامیاب نہ ہونا یا بڑا اداکار نہ بننا ان کے حق میں ہی بہترثابت ہوا۔

    سیف علی خان نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ یہ ان کے حق میں اس لیے بہتررہا کیونکہ ان کو تجربات کرنے کے بہت سے مواقع ملے اور اداکاری کے میدان میں خود کومنوانے کے لیے بھی بہت سے پڑاؤ پارکیے جو بلاشبہ بہترین راستہ تھا۔

    بالی ووڈ کے چھوٹے نواب نے کہا کہ شاہ رخ ، سلمان اورعامرخان کو بڑا اداکارہی بننا تھا، شاید یہ ان کے بچپن کا خواب بھی ہو۔

    سیف علی خان نے سینما سے متعلق مداحوں کو پُرامید رہنے کا کہا کہ سینیما کو کامیاب بنانے کے لیے کوئی ایک یا خاص راستہ نہیں۔

    بھارتی اداکار نے کہا کہ اب مجھے بھی پیچیدہ کرداروں کی آفرزہورہی ہیں اور میرے لیے بھی سینیما بالکل تبدیل ہوگیا ہے۔

  • اداکارہ سارہ خان جڑواں بچوں کی خواہشمند

    اداکارہ سارہ خان جڑواں بچوں کی خواہشمند

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل سارہ خان کا کہنا ہے کہ جڑواں بچوں کی خواہش مند ہوں-

    باغی ٹی وی : ہر دلعزیز اداکارہ سارہ خان حال ہی میں اداکارہ منشا پاشا کے ہمراہ نجی ٹی وی چینل پر ندا یاسر کے پروگرام میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے پنی پریگننسی کی خبروں سمیت دیگر سوالات کے دلچسپ جواب دیئے-

    پروگرام میں میزبان کی جانب سے سارہ خان سے حاملہ ہونے کی وائرل خبروں سے متعلق کئے گئے سوال پر سارہ خان کا کہنا تھا کہ ہم نے ایسی خبر شیئر نہیں کی لوگ خود سے اس بارے میں گفتگو کررہے ہیں، میرا خیال ہے کہ اس حوالے سے جب میں خود بات کرنا چاہوں گی تو زیادہ ٹھیک ہوگا۔

    سارہ خان نے شو میں انسٹاگرام پر شیئر کی گئی پوسٹ سے متعلق بھی گفتگو کی، ان کا کہنا تھا کہ والدین سے متعلق پوسٹ بلا مقصد شیئر کی گئی تھی لیکن لوگوں نے خود سے ہی باتیں بنا لیں ساتھ ہی اداکارہ ندا یاسر اور سارہ خان نے ہنستے ہوئے کہا کہ لوگ بہت عقلمند ہیں-

    اداکارہ سارہ خان کا کہنا تھا کہ فلک میرا اب بہت خیال رکھتے ہیں، ہر وقت میرے لیے کچھ بھی لے آتے ہیں کھانے پینے کے لیے کیوںکہ مجھے کھانے پینے کا بہت شوق ہے اور انہیں مجھے کھلانے کا۔

    اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ شادی سے پہلے سے میری خواہش جڑواں بچوں کی ہے لیکن اولاد ﷲ کی دین ہے، جو بھی ہو چاہے لڑکی یا لڑکا، بس دعا ہے کہ صحت مند ہو۔

    پہلے بچے کے نام سے متعلق اداکارہ کا کہنا تھا کہ فلک اور میں مل کر نام رکھیں گے، کیوںکہ میری بہنیں زیادہ ہیں اس لیے مجھے لڑکیاں بہت پسند ہیں ۔

  • اداکارہ نیلم منیر بہت مذہبی لڑکی ہیں      حنا الطاف

    اداکارہ نیلم منیر بہت مذہبی لڑکی ہیں حنا الطاف

    پاکستان ڈرمہ انڈسٹری کی نامور اداکارہ و میزبان حنا الطاف نے انکشاف کیا ہے کہ نیلم منیر بہت مذہبی اداکارہ ہیں –

    باغی ٹی وی : حال ہی میں پاکستان شوبز کی معروف شائقین کی پسندیدہ جوڑی حنا الطاف اور آغا علی نے احسن خان کے شو میں ٹائم آؤٹ ود احسن خان میں بطور مہمان شرکت کی جس کا ایک ویڈٰو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے-

    شو میں احسن خان کی جانب سے اس جوڑی سے دلچسپ سوالات کیے گئے جس کے دونوں ہی فنکاروں نے خوشگوار موڈ میں جوابات دیئے۔

    شو کے دوران اداکارہ نیلم منیر کا ذکر ہوا جس پر حنا الطاف کا کہنا تھا کہ وہ یہاں نیلم منیر سے متعلق ایک بات بتانا چاہتی ہیں جو کہ آغا علی اور احسن خان سمیت کسی کو بھی نہیں معلوم ۔

    حنا الطاف کا کہنا تھا کہ نیلم منیر بہت مذہبی لڑکی ہیں، وہ رمضان کے دوران کسی پروجیکٹ میں کام کرنا پسند نہیں کرتیں کیوں کہ رمضان کے دوران نماز روزے میں مصروف ہوتی ہیں۔

    حنا کی بات سُن کر شو کے میزبان احسن خان کا بھی کہنا تھاکہ حنا الطاف بالکل ٹھیک کہہ رہی ہیں، نیلم منیر رمضان کے دوران کسی شو میں بھی نظر نہیں آتیں اور اپنی شوبز مصروفیات کم کر کے خود کو رمضان کے ساتھ ہی مصروف رکھتی ہیں۔

    اس دوران آغا علی کا کہنا تھا کہ ہاں نیلم منیر ایک بہت اچھی خاتون ہیں۔

  • روبینہ دلیک نے شوہر کے ساتھ’خطروں کے کھلاڑی‘ میں شرکت نہ کرنے کی وجہ بتادی

    روبینہ دلیک نے شوہر کے ساتھ’خطروں کے کھلاڑی‘ میں شرکت نہ کرنے کی وجہ بتادی

    بھارت کے معروف رئیلیٹی شو بگ باس کے سیزن 14 کی فاتح و اداکارہ روبینہ دلیک نے ’خطروں کے کھلاڑی‘ میں شرکت کرنے سے انکار کیوں کیا تھا اداکارہ نے وجہ بتادی۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق روبینہ دلیک نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ اُنہیں بھی اُن کے شوہر ابھینو شکلا کے ساتھ معروف رئیلٹی شو ’خطروں کے کھلاڑی‘ میں شرکت کی آفر دی گئی تھی لیکن وہ اپنے ڈرامے کی شوٹنگ کی وجہ سے یہ آفر قبول نہیں کرسکیں۔

    روبینہ دلیک نے کہا کہ اگر وہ شو میں شرکت کرلیتیں تو اپنے ڈرامے کی شوٹنگ کے لیے وقت پر بھارت نہیں پہنچ سکتی تھیں۔

    اُنہوں نے مزید کہا کہ جب اُنہیں ’خطروں کے کھلاڑی‘ میں شرکت کے لیے آفر دی گئی تھی تو اُسی دوران وہ کورونا وائرس کا بھی شکار ہوگئی تھیں۔

    اداکارہ نے کہا کہ اُنہیں کیڑے مکوڑے ہاتھ میں لینے سے ڈر بھی لگتا ہے لہٰذا اس وجہ سے بھی وہ ’خطروں کے کھلاڑی‘ میں شرکت نہیں کرسکیں۔

    روبینہ دلیک نے اپنے شوہر ابھینو شکلا کے حوالے سے کہا کہ اُنہیں بہت خوشی ہے اُن کے شوہر خطروں کے کھلاڑی کا حصہ ہیں کیونکہ ابھینو کو ایڈوانچر بہت پسند ہیں۔

  • معروف ماڈل حسنین لہری کے والد انتقال کر گئے

    معروف ماڈل حسنین لہری کے والد انتقال کر گئے

    پاکستان مقبول ترین ماڈل حسنین لہری کے والد انتقال کرگئے۔

    باغی ٹی وی: معروف میک اپ آرٹسٹ اور اسٹائلسٹ کھوجی نے حسنین لہری کے والد کے انتقال کی اطلاع دی۔

    میک اپ آرٹسٹ اور اسٹائلسٹ کھوجی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں کہا کہ حسنین لہری کے والد اب ہم نہیں رہے۔

    اُنہوں نے حسنین لہری کے مداحوں اور دوستوں کو اُن کے والد کی نمازِ جنازہ کے اوقات کے بارے بھی بتایا-

    واضح رہے کہ حسنین لہری نے سال 2014ء میں ماڈلنگ کی دُنیا میں اپنے کیرئیر کا آغاز کیا تھا حسنین لہری پاکستان کے وہ واحد ماڈل ہیں کہ جو اب تک پانچ بار ’لکس اسٹائل ایوارڈ‘ اپنے نام کرچکے ہیں۔

    ماڈل نے اپنا چوتھا لکس اسٹائل ایوارڈ اپنے چھوٹے مرحوم بھائی کے نام کیا تھا جو سال 2019ء میں دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے انتقال کرگئے تھے۔

  • زویا نے مجھے نہیں میں نے خود زویا کو چھوڑا ہے     کرسٹن بیٹزمین

    زویا نے مجھے نہیں میں نے خود زویا کو چھوڑا ہے کرسٹن بیٹزمین

    نو مسلم جرمن وی لاگر اور پاکستانی اداکارہ و ماڈل زویا ناصر کے سابقہ منگیتر کرسٹن بیٹزمین کا بھی منگنی ٹوٹنے کے حوالے بیان سامنے آگیا ہے-

    باغی ٹی وی : منگنی ٹوٹنے کے حوالے سے بیٹز مین نے کہا ہے کہ زویا نے نہیں بلکہ اُنہوں نے خود زویا سے تمام تعلقات ختم کیے ہیں کرسٹن بیٹزمین نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو شیئر کی جس پر ان کی بھارتی مداح نے کمنٹ کیا۔

    بھارتی صارف نے لکھا کہ ہم جانتے ہیں کہ آپ بہت دُکھی ہیں کیونکہ آپ کی منگیتر اور آپ کے دوستوں نے آپ کو تنہا چھوڑ دیا ہے جبکہ ہزاروں لوگ آپ پر شدید تنقید بھی کررہے ہیں آپ پریشان نہیں ہوں کیونکہ وقت سے بڑا مرہم کوئی نہیں ہوتا۔

    بھارتی مداح کے کمنٹ کا جواب دیتے ہوئے جرمن وی لاگر کرسٹن بیٹزمین نے لکھا کہ زویا نے مجھے نہیں چھوڑا بلکہ میں نے خود اُس سے تمام تعلقات ختم کیے ہیں۔

    جرمن وی لاگر کرسٹن بیٹزمین نے کہا کہ زویا کو چھوڑنے کی پیچھے کی کہانی بالکل مختلف ہے۔

    زویا ناصر نے کرسٹن بیٹزمین کی اسرائیل کی حمایت اور پاکستان سے نفرت کے اظہار پر منگنی توڑ دی

    واضح رہے کہ حال ہی میں زویا ناصر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جاری کیے گئے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ ’میں بہت ہی دکھ کے ساتھ یہ اعلان کر رہی ہوں کہ میرا اور کرسچین بیٹزمین کا اب مزید کوئی تعلق نہیں ہے۔‘

    زویا کا کہنا تھا کہ کرسٹن بیٹزمین کا میرے مذہب، میرے ملک اور میری ثقافت سے متعلق رائے تبدیل ہوگئی ہے جس کی وجہ سے مجھے یہ دشوار فیصلہ کرنا پڑ رہا ہے۔

    زویا نے لکھا تھا کہ ایک دوسرے کے ساتھ عاجزی ، رواداری اور احترام وہ خوبیاں ہیں جن کا ہمیں ہمیشہ پابند رہنا چاہئے میں نے اس جذباتی اور نفسیاتی زخم کو بھرنے کے لیے اللہ سے رجوع کیا ہے کہ وہ مجھے دنیاوی جذباتی بربادی سے نمٹنے کے لئے طاقت فراہم کرے-

    کیا زویا ناصر اورکرسٹن بیٹزمین نے راہیں جدا کر لیں؟

    واضح رہے کہ فروری میں اسلام قبول کرنے والے جرمن ولاگر نے کچھ روز قبل انسٹاگرام پر اسکرین شاٹ شیئر کیا تھا جس میں انہیں صارفین نازیبا القابات سے مخاطب کر رہے تھےکرسٹن بیٹزمین نے کیپشن میں پاکستان کو تیسرے درجے کا ملک قرار دیا تھا۔

    خیال رہے کہ جرمن یوٹیوبر کرسٹن نے حال ہی میں اسلام قبول کیا تھا جس کے بعد زویا ناصر نے اُن سے منگنی کرلی تھی۔زویا اور کرسٹین کی شادی کی تمام ترتیاریاں مکمل تھیں، تقریباََ 3 ہفتے قبل زویا کے قریبی دوست اور معروف یوٹیوبر شاہ ویر جعفری نے دونوں کے لیے سرپرائز ڈھولکی کا اہتمام بھی کیا تھا-

    زویا ناصراورنومسلم یوٹیوبرکرسٹن بیٹزمین کی شادی کی تقریبات کا آغازہو گی

  • صارفین نے نوشین شاہ کو پاکستانی کنگنا رناوت قرار دیا

    صارفین نے نوشین شاہ کو پاکستانی کنگنا رناوت قرار دیا

    پاکستانی اداکارہ و ماڈل نوشین شاہ کو سوشل میڈیا صارفین نے پاکستان کی کنگنا رناوت قرار دے دیا۔

    باغی ٹی وی : حال ہی میں ایک انٹر ویو میں نوشین شاہ نے سوشل میڈیا پر شادی کے حوالے سے ایک بیان دیا تھا جس میں اُنہوں نے اپنے ہی ملک کے لیے نازیبا لفظ کا استعمال کیا تھا۔

    بعد ازاں انسٹاگرام پر اداکارہ کی جانب سے حال ہی میں ایک اسٹوری شیئر کی گئی جس میں انہوں نے شادی کے لیے والدہ کی طرف سے ملنے والے مستقل دباؤ پر بات کی۔

    نوشین شاہ نےاپنی اسٹوری میں ملک کے لیے بھی نامناسب لفظ کا استعمال کیا اور لکھا کہ ایسا صرف یہیں ہوسکتا ہے کہ اگر آپ شادی شدہ نہ ہوں تو آپ کی والدہ کی طرف سے یہ بات آپ کو ہر روز یاد کروائی جائےکہ شادی کرلو ، شادی کرلو نہیں کرنی بھئی شادی معاف کرو۔

    نوشین شاہ کا پاکستان مخالف بیان دیکھنے کے بعد جہاں شوبز ستارے بھڑکے تو وہیں سوشل میڈیا صارفین بھی آگ بگولہ ہو گئے-

    سوشل میڈیا صارف نے نوشین شاہ کے بیان پر تبصرے کرتے ہوئے اُنہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

    انمول نامی صارف نے لکھا کہ نوشین شاہ بالکل کنگنا رناوت کی طرح بول رہی ہیں۔

    ایک اور صارف نے لکھا کہ اس بیان کے بعد نوشین شاہ پاکستان کی کنگنا رناوت ہیں۔

    ایک صارف نے کہا کہ جو اداکار پاکستان کی عزت نہیں کرسکتے اُنہیں تو ملک بدر ہی کردینا بہتر ہے۔

    ایک صارف نے کہا کہ نوشین شاہ کے بیان سے اُن کی تربیت کا اندازہ ہوتا ہے کہ وہ اپنے ملک اور والدہ کی کتنی عزت کرتی ہیں۔

    صارف نے کہا کہ جب وہ عوامی سطح پر اپنے ملک اور والدہ کی عزت نہیں کرسکتیں تو اکیلے میں کیا خاک کرتی ہوں گی۔

    بلاگز بائے مونا نے کہا کہ نوشین شاہ کو زبان سنبھال کر بات کرنی چاہیے۔

    ایک صارف نے کہا کہ یہ لوگ جس تھالی میں کھاتے ہیں، اُسی میں چھید کرتے ہیں۔

    ایک صارف نے کہا کہ اسے بولیں پاکستان سے دفع ہو جائے اور اسرائیل چلی جائے-

    جبکہ ڈیزائنر عمر سعید نے نوشین شاہ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ہاں جب شادی نہیں ہو پاتی کوششیں کر کر کے تو پھر یہی کہنا پڑتا ہے عزت بچانے کے لئے-

    نوشین شاہ نے عمر سعید کی اس پوسٹ پر شدید ردعمل دیا-

    کامیڈین اور میزبان عدیل امجد نے اداکارہ پر شدید تنقید کرتے ہوئے انہیں ملک چھوڑجانے کا مشورہ دیا اور لکھا کہ آپ کہہ رہی ہیں والدہ جان چھوڑدیں جس دن والدہ نے جان چھوڑ دی آپ کی جان نکل جائے گی۔

    جہاں لوگوں نے نوشین شاہ پر سخت تنقید کی وہیں صارفین نے نوشین شاہ کا ساتھ بھی دیا اور ان کے بیان کو ٹھیک قرار دیا-