Baaghi TV

Category: شوبز

  • ہالی ووڈ اداکارہ نے فلسطین کے حق میں کئے گئے ٹوئٹس کچھ ہی دیر بعد ڈیلیٹ کر دیئے

    ہالی ووڈ اداکارہ نے فلسطین کے حق میں کئے گئے ٹوئٹس کچھ ہی دیر بعد ڈیلیٹ کر دیئے

    معروف ہالی ووڈ اداکارہ پیرس ہلٹن نے فلسطین کے حق میں کئے گئے ٹوئٹس کچھ ہی دیر بعد ڈیلیٹ کردیئے-

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق حال ہی میں اداکارہ پیرس ہلٹن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اسرائیلی جارحیت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ یہ سب کچھ بہت دل دہلا دینے والا ہے ،اسے رکنے کی ضرورت ہے جو ہورہا ہے اس سے میرے دل کو تکلیف پہنچی ہے۔کسی کو خوف سے نہیں رہنا چاہیے۔

    پیرس ہلٹن نے اپنے پیغام کے ساتھ 10 سالہ فلسطینی بچی کی ویڈیو بھی شیئر کی تھی اور انہوں نے فلسطین کے حق میں ہیش ٹیگز بھی استعمال کئے تھے۔

    غیرملکی میڈیا کے مطابق پیرس ہلٹن نے فلسطین کے حق میں کئے گئے ٹوئٹس کچھ ہی گھنٹوں بعد ڈیلیٹ کرکے غیرجانبدارانہ بیان جاری کردیا۔

    جس میں ان کا کہنا ہے کہ تمام لوگوں کے لئے دنیا کو بہتر جگہ بنانے کے لئےامن کی دعا کرتی ہوں۔

    بالی ووڈ اداکارہ دیا مرزا بھی فلسطینیوں کے حق میں بول پڑیں

    ادریس البا کاعالمی طاقتوں سے فلسطین میں جاری خونریزی روکنے کا مطالبہ

    یہودی مخالف ٹوئٹ کرنے پر ٹوئٹر نے وینا ملک کے خلاف ایکشن لے لیا

    کاش ہم جانتے کہ اتحاد میں کتنی طاقت ہے ثمینہ پیرزادہ

  • فلسطین میں جنگ نہیں نسل کشی اور ظلم ہے     کبریٰ خان

    فلسطین میں جنگ نہیں نسل کشی اور ظلم ہے کبریٰ خان

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور5 اداکارہ کبریٰ خان کا فلسطین میں کئی روز سے جاری اسرائیلی دہشت گردی کی شدید مذمت کی ہے-

    باغی ٹی وی : اداکارہ کبریٰ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر فلسطین کی حمایت کرتے ہوئے ایک تصویر شیئر کی ہے، جس پر فلسطینی جھنڈے کے رنگ کی کچھ تتلیاں اڑتی نظر آرہی ہیں۔

    اداکارہ کبریٰ خان نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ روزانہ اٹھتے ہی، خونریزی کی ویڈیوز اور معصوموں کا خون بہتا دیکھ کر میرا دل ٹوٹ جاتا ہے، یہ جنگ نہیں ہے، یہ نسل کشی ہے اور ظلم ہے۔

    کبریٰ خان نے جنوبی افریقہ کے سماجی کارکن ڈیسمونڈ توتو کا قول بھی شیئر کیا ہے کہ ’اگر آپ ناانصافی کی صورتحال میں غیر جانبدار ہیں تو آپ بھی ظالم کے ساتھ ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ کئی روز سے غزہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے بمباری کی جارہی ہے جس میں اب تک تقریباً 200 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جب کہ 10 ہزار افراد بے گھر ہوئے ہیں۔

    ارمینا خان کا فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی

    لاہور میں فلسطین کے حق میں ہونے والے مظاہرے میں فواد خان کی اہلیہ اور بیٹی سمیت…

    فلسطین پراسرائیلی مظالم: اگر ہم خاموش رہےتو پھرہمارے ہاتھ بھی اس خون سے رنگین ہیں…

    فلسطین کا ساتھ دینے کیلئےصرف مسلمان ہونے کی نہیں انسان بننے کے ضرورت ہے زید علی

  • سوشانت سنگھ کیس:  شیکھر سمن تحقیقاتی ادارے پر برس پڑے

    سوشانت سنگھ کیس: شیکھر سمن تحقیقاتی ادارے پر برس پڑے

    سوشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کے کیس میں جاری تحقیقات پر اداکار شیکھر سمن تحقیقاتی ادارے پر برس پڑے –

    باغی ٹی وی : بھارتی آنجہانی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت گزشتہ برس جون میں اپنےفلیٹ میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔

    پولیس کی جانب سے اس کیس کو ابتدائی طور پر خودکشی قرار دیا گیا، تاہم بعدازاں عوامی دباؤ کے بعد اس کیس کی تحقیقات سینٹرل بیورو آف انویسٹیگیشن (سی بی آئی) کے سپرد کردی گئی۔

    متعدد بالی ووڈ اسٹار سوشانت سنگھ راجپوت کیس میں اپنی رائے کا اظہار کرتے رہتے ہیں اداکار و کامیڈین شیکھر سمن بھی ان میں شامل ہیں

    بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیکھر سمن نے ایک بیان جاری کیا جس میں انھوں نے تحقیقیاتی ادارے پر تنقید کی۔

    ان کا کہنا تھا کہ سوشانت کو انصاف دلوانے کے لیے ہم نے لڑائی لڑی اور ابھی بھی لڑ رہے ہیں، تاہم انصاف دکھائی نظر نہیں آرہا۔

    شیکھر کا کہنا تھا کہ آئندہ ماہ سوشانت کو ہم سے بچھڑے ایک سال مکمل ہوجائے گا بدقسمتی دیکھیے کہ کورونا وائرس آیا اور اس کیس کا توازن وبا کی آفت تلے دب گیا-

    انہوں نے سی بی آئی سے سوال کرتے ہوئے پوچھا کہ کیا اب اس میں کوئی امید باقی ہے؟-

  • منال خان اور احسن محسن اکرام کی منگنی ہوگئی

    منال خان اور احسن محسن اکرام کی منگنی ہوگئی

    شوبز انڈسٹری کی معروف ماڈل و اداکارہ منال خان اور اداکار احسن محسن اکرام کی منگنی ہوگئی۔

    باغی ٹی وی : شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی منال خان اور احسن محسن نے اپنی منگنی کی تصویریں اپنے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹس پر شیئر کی ہیں۔

    منال خان کی جانب سے شیئر کی گئی تصویروں میں اُنہوں نے خوبصورت لباس زیب تن کیا ہوا ہے جبکہ شوبز انڈسٹری کی نئی جوڑی نے گلے میں پھولوں کا ہار بھی پہنا ہوا ہے۔

    اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں منگیتر احسن محسن سے اظہارِ محبت کرتے ہوئے لکھا کہ میں نے اپنی محبت کو آسانی سے ہاں کہہ دیا۔

    دوسری جانب احسن محسن نے بھی انسٹاگرام پر اپنی اور منال کی منگنی کی تصویریں شیئر کیں۔

    احسن محسن نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں منال خان سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ میں اپنی آخری سانس تک تُم سے محبت کروں گا۔

    منال اور احسن کی پوسٹس پر مداحوں کے ساتھ فنکاروں کی بڑی تعداد کی جانب سے منگنی کی مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے-

    خیال رہے کہ احسن محسن اکرام سے قبل منال خان کے منظور خان نامی شخص سے قریبی تعلقات تھے لیکن گزشتہ سال ہی دونوں کی دوستی ختم ہوگئی تھی جس کے بعد منظور خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے منال خان کی تمام تصویریں ڈیلیٹ کردی تھیں۔

  • اسرائیل کے حق میں ٹوئٹ: عائشہ عمر نے گال گدوت کی کلاس لے لی

    اسرائیل کے حق میں ٹوئٹ: عائشہ عمر نے گال گدوت کی کلاس لے لی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ عائشہ عمر نے بھی اسرائیلی نژاد امریکی اداکارہ گال گدوت کے ٹوئٹ پر انہیں کھری کھری سنا دی۔

    باغی ٹی وی : یہودی اداکارہ اداکارہ گال گدوت نے اسرائیل کی فلسطین میں جاری جارحیت کے باوجود اسرائیل کے حق میں ٹوئٹ کیا تھا جس پر انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا پاکستانی اداکارہ عائشہ عمر نے بھی گال گدوت کے ٹوئٹ پر انہیں حقیقت دیکھنے کا کہتے ہوئے کھری کھری سنا دی۔
    https://twitter.com/ayesha_m_omar/status/1394305560439246849?s=20
    عائشہ عمر نے گال گدوت کے ٹوئٹ پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ جنگ نہیں ہے اور نہ ہی یہ اپنا دفاع ہے، یہ ظلم اور نسلی کشی ہے۔

    عائشہ عمر نے لکھا کہ ہم فلسطین کے لیے دعا کرتے ہیں اور ہم ان بے گناہ جانوں کے لیے دعا کرتے ہیں جو روزانہ ضائع ہورہی ہیں۔

    اداکارہ نے لکھا کہ ہم سلامتی کے لیے دعا کرتے ہیں اور ہم دنیا سے حقیقی تصویر دیکھنے کی بھی اپیل کرتے ہیں۔

    واضح رہے کہ گال گدوت نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ میرا دل رو رہا ہے، میرا ملک حالتِ جنگ میں ہے، میں اپنے اہلخانہ، دوستوں کے لیے پریشان ہوں، میں اپنے لوگوں کے لیے پریشان ہوں، برائی کا یہ سلسلہ طویل عرصے سے جاری ہے، اسرائیل کو بھی آزاد اور محفوظ قوم کی حیثیت سے جینے کا حق ہے، ہمارے پڑوسیوں کو بھی یہی حق ہے، میں متاثرین اور ان کے اہلخانہ کے لیے دعا گو ہوں۔

    اسرائیل کے حق میں ٹوئٹ پر گال گدوت کو شدید تنقید کا سامنا، اداکارہ نے کمنٹس سیکشن…

  • ’رادھے، نےکورونا وبا میں بھی سنیما گھروں سے 60 ہزار بھارتی روپے کمالئے

    ’رادھے، نےکورونا وبا میں بھی سنیما گھروں سے 60 ہزار بھارتی روپے کمالئے

    بالی ووڈ سُپراسٹار سلمان خان کی فلم ’رادھے، یور موسٹ وانٹڈ بھائی‘ نے کورونا وبا میں بھی سنیما گھروں سے 60 ہزار بھارتی روپے کمائی کر لی-

    باغی ٹی وی: سلمان خان کی فلم ’رادھے‘ کو عید پر کورونا کے باعث آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارمز پر ریلیز کیا گیا تھا جبکہ یہ فلم کورونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے صرف ایک بھارتی ریاست تریپورہ کے 3 سنیما گھروں میں ریلیز کی گئی۔

    سنیما گھروں میں کورونا کرفیو کے باعث فلم کے روزانہ 11 شو ہورہے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق فلم نے پہلے دن 10 ہزار 432 بھارتی روپے، دوسرے روز 22 ہزار 518 بھارتی روپے، تیسرے روز 13 ہزار 485 بھارتی روپے اور چوتھے روز بھی 13 ہزار 485 بھارتی روپے کا بزنس کیا۔

    اس طرح 4 روز میں فلم ’رادھے‘ کی مجموعی کمائی 59 ہزار 920 بھارتی روپے رہی۔

    دوسری جانب فلم شائقین کو متاثر کرنے میں ناکام رہی لیکن پر بھی ’رادھے‘ کو آن لائن پلیٹ فارم پر پہلے روز 40 لاکھ سے زائد بار دیکھا گیا جو کہ ایک منفرد ریکارڈ ہے۔

  • ماہرہ خا ن نے فرانس کے معروف برانڈ کو ان فالو کر دیا

    ماہرہ خا ن نے فرانس کے معروف برانڈ کو ان فالو کر دیا

    پاکستان کی عالمی شہرت یافتہ صف اول کی اداکارہ ماہرہ خان نے نامور برانڈ لوریل کو ان فالو کر دیا ہے-

    باغی ٹی وی : ماہرہ خان کو فرانس کے میک اپ کے نامور برانڈ لوریل کی برانڈ ایمبیسڈر ہونے کا اعزاز حاصل ہے اور وہ یہ اعزاز پانے والی پہلی پاکستانی اداکارہ ہیں۔

    تاہم اب حیرت انگیز بات یہ ہے کہ ماہرہ خان نے سماجی رابطے کے مقبول ترین پلیٹ فارم انسٹاگرام پر لوریل کو ان فولو کردیا ہے۔

    میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ ماہرہ نے یہ قدم اسرائیل کے جنگی حملوں کے خلاف اور فلسطین سے اظہار یکجہتی کے طور پر اٹھایا ہے۔

    دوسری جانب اداکارہ نے ٹوئٹر پر ری ٹوئٹ کرتے ہوئے فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے کراچی پریس کلب میں ہونے والے احتجاج میں شرکت کے لیے مداحوں پر زور دیا۔

    واضح رہے کہ اداکارہ اس سے قبل بھی پاکستان کی دیگر شوبز شخصیات کی طرح فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے آواز بلند کرتی رہی ہیں –

    اس سے قبل ماہرہ خان نے انسٹا پوسٹ میں کہا تھا کہ اگر ہم خاموش رہے تو پھر ہمارے ہاتھ بھی اس خون سے رنگین ہیں۔

    فلسطین پراسرائیلی مظالم: اگر ہم خاموش رہےتو پھرہمارے ہاتھ بھی اس خون سے رنگین ہیں…

  • ملک ریاض پر دبئی سے لاہور واپسی پرکورونا ٹیسٹ نہ کرانے کا الزام بے بنیاد ہے       بحریہ ٹاؤن انتظامیہ

    ملک ریاض پر دبئی سے لاہور واپسی پرکورونا ٹیسٹ نہ کرانے کا الزام بے بنیاد ہے بحریہ ٹاؤن انتظامیہ

    بحریہ ٹاؤن انتظامیہ نے ملک ریاض کی دبئی سے لاہور واپسی پر کورونا ٹیسٹ کرائے بغیر گھر چلے جانے کے الزام کی تردید کی ہے-

    باغی ٹی وی : بحریہ ٹاون کے چئیرمین ملک ریاض پر الزام عائد ہے کہ وہ دبئی سے لاہور واپسی پر کورونا ٹیسٹ کرائے بغیر گھر چلے گئے-

    خبریں تھیں کہ ‏ملک ریاض 4 ساتھیوں کے ساتھ دبئی سے چارٹرڈ طیارے کے ذریعے 16 مئی کو لاہور پہنچے، ‏ملک ریاض کے ساتھ آنے والے دو افراد نے کورونا ٹیسٹ کے لیے نمونےدئیے، عملے کے روکنے کے باوجود ملک ریاض دیگر دو ساتھیوں کے ساتھ چلے گئے-

    ‏کورونا سیمپل لینے کے لیے ائیرپورٹ ہیلتھ اسٹاف کے دو افراد ملک ریاض کے گھر بھی گئے ، ملک ریاض نے اپنے گھر جانے والی ٹیم کو بھی کورونا سیمپل نہ دئیے-

    تاہم اب بحریہ ٹاؤن کی انتظامیہ نے اپنے چئیرمین پر لگائے گئے ان تمام الزامات کی تردید کی ہے-


    بحریہ ٹاؤں کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈلر سے انتظامیہ کی جانب سے سلسلہ وار ٹوئٹس میں ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا گیا کہ ہمارے چئیرمین ملک ریاض کے خلاف الزام لگایا کہ انہوں نے COAVID-19 ٹیسٹ کے لئے CAA اسٹاف سے انکار کیا ہے یہ الزام سراسر بے بنیاد ہے۔


    ٹوئٹ میں کہا گیا کہ کسی نے بھی کوویڈ ٹیسٹ کے لئے رابطہ نہیں کیا تھا اگر ملک ریض اس طرح کی کسی ضرورت کے بارے میں جانتے تو وہ خود بھی ٹیسٹ کے لئے رضاکارانہ طور پر حصہ لیتے-

    ٹوئٹ میں کہا گیا کہ امیگریشن سینٹر کے سخت پروٹوکول کی مدد سے ، کسی کے لئے سرکاری منظوری کے بغیر اس ایریا کو چھوڑنا ممکن نہیں ہے۔

    انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا کہ ہم سب کو کوویڈ 19 پر قابو پانے کے لئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے ، عہدیدار کو زیادہ چوکس اور متحرک ہونا چاہئے تاکہ اس کی تعمیل کو یقینی بنایا جاسکے اور کسی بھی نئی تبدیلی کی ضروریات کو مسافروں کے لئے بھی یقینی بنایا جائے-

    انہوں نے کہا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں پوری تصدیق ہوگی کہ ملک ریاض اوران کے اہل خانہ سے کوئی ٹیسٹ دینے کو نہیں کہا گیا لہذا ان کے ٹیسٹ سے انکار کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوا۔


    انتظامیہ نے کہا کہ اگر غلط بیانی اور بدتمیزی کا بیان واپس نہیں لیا گیا اور معافی نہ مانگی گئی تو ہم متعلقہ فریق کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

  • ارمینا خان کا فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی

    ارمینا خان کا فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی

    اداکارہ ارمینا خان نے فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے مانچسٹر میں شہید فلسطینی بچوں کی یاد میں شمعیں روشن کرنے کی تقریب میں شرکت کی۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے تقریب کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہمارے دل افسردہ تھے، یہ ایک پرامن تقریب تھی جس میں مسلمان، ہندو اور عیسائی شریک ہوئے اور انہوں نے فلسطین کے لئے آواز اٹھائی۔
    https://twitter.com/ArmeenaRK/status/1394009941300629508?s=20
    ارمینا خان نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ وہاں ہم نے شہید ہونے والے تمام بچوں کے نام لئے۔ہمارا پیغام ہے کہ ہم یہ اکیلے نہیں کرسکتے،ہمیں تمام لوگوں اور ان کی حمایت کی ضرورت ہے۔
    https://twitter.com/ArmeenaRK/status/1394035847993909253?s=20
    ارمینہ نے بتایا کہ آپ انہیں جدوجہد کرتے ہوئے دیکھ سکتے ہیں کیوں کہ انہیں احساس ہے کہ ان میں سے بہت سے ایک ہی خاندان کے ہیں اور صرف چھوٹا بچہ ہے۔ ناموں کو پڑھنا 4 منٹ تک جاری رہا اور اس کے بعد سے اب تک مزید 50 بچوں کا قتل عام ہوا ہے۔ آج کی دنیا میں اس کی اجازت کیسے ہے؟ اب یہ ایک اخلاقی مسئلہ ہے!
    https://twitter.com/ArmeenaRK/status/1394366014247292945?s=20
    اس کے علاوہ بھی پاکستان کی کئی نامور شوبز شخصیات سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر غزہ کے مسلمانوں سے یکجہتی کا اظہار کررہی ہیں۔

  • گاؤں کی دوپٹہ اوڑھنے والی شازیہ انور جسے گردش ایام نے ماروی سرمد بنا دیا

    گاؤں کی دوپٹہ اوڑھنے والی شازیہ انور جسے گردش ایام نے ماروی سرمد بنا دیا

    عورتوں کے انسانی حقوق کی علمبردار معروف سماجی کارکن ماروی سرمد حدود آرڈیننس، قانون توہین رسالت میں ترمیم اور کاروکاری کے موضوع پر اواز بلند کرتی رہتی ہیں۔ اس کے علاوہ ماروی مذہبی اور نسلی اقلتیوں کے حقوق، پاکستان میں مبینہ طور پر ہندو اور مسیحی لڑکیوں کی جبری تبدیلی مذہب کے خلاف بات کرتی ہیں۔

    باغی ٹی وی : ماروی سرمد کی پیدائش 11 جون 1961ء میں ایک کسان گھرانے میں ہوئی۔ ان کے والد، چودھری انوار الحق بیوروکریٹ تھے جو ڈاریکٹر جنرل کے عہدے سے 2003ء میں ریٹائرڈ ہوئے، ان پر مالی بدعنوانی کے کئی الزامات تھے۔

    دادا چورھری عبد الرحمان بہاولپور (پنجاب) کے ایک کسان پیشہ تھے ان کے اجداد کو ریاست بہاولپور کے نواب نے بنجر زمین قابل کاشت بنانے کے لیے مدعو کیا تھا۔ ان کے خاندان کا کچھ حصہ پنجاب اور سندھ جب کہ باقی جالندھر میں موجود تھا، جب پاکستان تقسیم ہوا-

    ماروی سرمد کا نام شازیہ انور تھا شازیہ انور جو کبھی دوپٹہ اوڑھے ایم اے ایجوکیشن کرنے پنجاب یونیورسٹی کے اداراہ تعلیم و تحقیق میں آئی اور جمیعت اور جماعت اسلامی کے اساتذہ کو رول ماڈل سمجھتی تھی پھر گردش ایام نے گاؤں کی دوپٹہ اوڑھنے والی لڑکی شازیہ انور کو ماروی سرمد بنا دیا –

    سوشل میڈیا پر ماروی سرمد کی ایک ماضی کی تصویر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں مہاجرین جمات کے اس ہال میں ڈاکٹر اسرار ، غامدی ، امین احسن اصلاحی ، کوثر نیازی اور حسین حقانی اور دیگر دانشوروں کے ساتھ دوپٹہ اوڑھے بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے-

    بعد ازاں ماروی کی شادی 3 مئی 1997ء صحافی منظور سرمد سے ہوئی۔ اور ان کی پیشہ وارنہ صحافی زندگی کے 25 سالوں میں، سرمد نے فرنٹئیر لاہور پوسٹ، دا لاہور نیوز اور ساؤتھ ایشین فری میڈیا ایسوسی ایشن میں کام کیا ہے۔ اس وقت سرمد ایک فری لانسر صحافی ہے-

    سرمد کے دو بھائی ہیں، جو ماروی سے الگ سیاسی نظریات رکھتے ہیں۔ دونوں ہی عمران خان اور ان کی پاکستان تحریک انصاف کے پرجوش حامی ہیں۔ بڑا بھائی، نوید انور، پی ٹی آئی کینیڈا کا انتہائی فعال کارکن ہے، جب کہ چھوٹا بھائی نبیل انور لاہور کے حلقہ این اے 120 میں پی ٹی آئی کا فعال کارکن ہے۔ مان باپ دونوں ریٹائرڈ ہو چکے ہیں اور بیمار رہتے ہیں۔

    ماروی ایک پاکستانی حامی حقوق نسواں اور صحافی ہے 1990ء میں بطور صحافی کام شروع کیا۔ماروی مذہبی اور نسلی اقلتیوں کے حقوق، پاکستان میں مبینہ طور پر ہندو اور مسیحی لڑکیوں کی جبری تبدیلی مذہب کے خلاف بات کرتی ہیں۔ ان کا خاص موضوع جنسی حراسانی، نفرت انگیز تقریریں، گھریلو تشدد اور ہے۔ ماروی پر کئی بار ناکام قاتلانہ حملہ ہو چکا ہے-