Baaghi TV

Category: شوبز

  • علیزے شاہ کا تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب

    علیزے شاہ کا تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی نئی اُبھرتی ہوئی نوجوان اداکارہ اور گلوکارہ علیزے شاہ نے اُن کے حالیہ گانے کی وجہ سے تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دیا ہے-

    باغی ٹی وی : عید کے تیسرے دن علیزے شاہ کا پہلا گانا ’بدنامیاں‘ ریلیز کیا گیا جس میں اُنہوں نے معروف گلوکار ساحر علی بگا کے ساتھ اپنی سُریلی آواز کا جادو جگایا۔

    علیزے شاہ نے اپنے پہلے گانے میں بولڈ لباس زیب تن کیا جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اداکارہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا صارفین نے ناصرف علیزے شاہ پر تنقید کی بلکہ اُن پر کچھ طنز و مزاح والی میمز بھی بنا ڈالیں۔

    جبکہ گزشتہ روزپاکستان میں ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈز کی فہرست میں بھی علیزے شاہ اس حوالے سے پہلے نمبر پر رہیں۔

    تاہم اب علیزے شاہ نے بھی انسٹاگرام اسٹوری میں اپنے ناقدین کے نام خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

    علیزے شاہ نے کہا کہ میں نے وہ میمز اور تنقید بھری پوسٹس دیکھی ہیں جو میرے ناقدین کی جانب سے میرے لیے تیار کی گئی ہیں۔

    اداکارہ نے کہا کہ ’اس وقت دُنیا بھر کی طرح پاکستان کے لیے بھی سب سے اہم مسئلہ فلسطین ہے لیکن افسوس ہمارے لوگ فلسطینی آواز کے لیے اپنی آواز بُلند کرنے کے بجائے مجھ پر تنقید کررہے ہیں۔

    علیزے شاہ نے سوالیہ انداز میں کہا کہ آخر ہمارے لوگوں کے ساتھ مسئلہ کیا ہے۔

    علیزے شاہ ٹاب ٹریند پر ، ہم طالب شہرت ہیں ہمیں‌ ننگ سے کیا عار

    علیزے شاہ کا پہلا گانا ریلیز ہوتے ہی مقبول

  • لاہور میں فلسطین کے حق میں ہونے والے مظاہرے میں فواد خان کی اہلیہ اور بیٹی سمیت شرکت

    لاہور میں فلسطین کے حق میں ہونے والے مظاہرے میں فواد خان کی اہلیہ اور بیٹی سمیت شرکت

    پاکستان شوبز انڈستری کے معروف اور نامور اداکار فواد خان نے لاہور میں فلسطین کے حق میں ہونے والے مظاہرے میں شرکت کی۔

    باغی ٹی وی : سوشل میڈیا پر وائرل تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فواد خان نے اپنی اہلیہ اور بیٹی کے ساتھ احتجاج میں شرکت کی۔ انہوں نے پلے کارڈ بھی اٹھا رکھا تھا جس میں’ فری فلسطین ‘ لکھا تھا۔

    اس کے علاوہ پاکستان کی کئی مشہور شوبز شخصیات نے سوشل میڈیا پر اسرائیلی جارحیت کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے غزہ کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیا ہے۔

    واضح رہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ پر رات گئے شدید بمباری کی گئی، خلیجی میڈیا کا کہنا ہے کہ غزہ پٹی میں 20 منٹ میں 40 فضائی حملے کیے گئے۔

    فلسطینی میڈیا کا کہنا ہے کہ فلسطینی وزارت صحت کی عمارت پر بھی اسرائیل نے فضائی حملہ کیا ہے، اسرائیلی بمباری سے وزارت صحت کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

    غزہ پراسرائیلی بمباری سے اب تک 10 ہزار سے زائد فلسطینی بے گھر اور کئی محلے اُجڑگئے جبکہ سیکڑوں بچے بے یارو مددگار ہوگئے۔

    بےگھرفلسطینی کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پرمجبور ہیں جبکہ اکثرعلاقوں کی بجلی بند کردی گئی ہے۔غزہ میں پانی کی فراہمی بھی تعطل کا شکار ہے، اسرائیلی فوج کی جانب سے مشکوک افراد کی گرفتاریاں بھی ہوئی ہیں۔

    فلسطین کا ساتھ دینے کیلئےصرف مسلمان ہونے کی نہیں انسان بننے کے ضرورت ہے زید علی

  • جب تک زندہ ہوں مجھ سے ملاقات کرلیا کرو      نعمان اعجاز

    جب تک زندہ ہوں مجھ سے ملاقات کرلیا کرو نعمان اعجاز

    شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار نعمان اعجاز نے سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے پیغام میں کہا ہے کہ جب تک سانسیں چل رہی ہیں اُن سے ملاقات کرلیا کریں۔

    باغی ٹی وی : اداکار نے نعمان اعجاز نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ سڑک پر موجود ہیں-

    اداکار نے تصویر کو ایک دلچسپ اور معنی خیز کیپشن دیتے ہوئے لکھا کہ میں جب تک زندہ ہوں تو مجھ سے ملاقات کرلیا کرو کیونکہ اگر میں مرنے کے بعد ملنے آگیا تو سب کو پتا لگ جائے گا۔

    اُنہوں نے لکھا کہ لہٰذا! براہِ کرم پیچھے مُڑ کر وقت ضائع نہ کریں بلکہ آگے بڑھیں اللہ تعالیٰ ہم سب کو سلامت رکھے۔

    اس سے قبل نعمان اعجاز نے اسرائیلی فورسز کی جارحیت کے شکار مظلوم فلسطینیوں کے لیے عیدالفطر کے موقع پر سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے پیغام میں کہا تھا کہ فلسطین دُنیا سے مٹ نہیں سکتا۔

    اُنہوں نے کہا تھا کہ اس دُنیا اور فلسطین سے انتہائی افسوسناک اذیت اور اجتماعی قتل و غارت کا خاتمہ ہونا چاہیے۔

    فلسطین کی صورتحال پر دل دُکھتا ہے عائزہ خان

    ادریس البا کاعالمی طاقتوں سے فلسطین میں جاری خونریزی روکنے کا مطالبہ

    تصوف میں عورت اور مرد کا کوئی تصور نہیں عابدہ پروین

  • گلوکارہ آریانہ گرانڈے نے شادی کر لی

    گلوکارہ آریانہ گرانڈے نے شادی کر لی

    امریکی مشہور گلوکارہ آریانہ گرانڈے نے رئیل اسٹیٹ ایجنٹ ڈولٹن گومز سے شادی کرلی۔

    باغی ٹی وی :غیرملکی میڈیا کے مطابق 27 سالہ آریانہ گرانڈے کی شادی کی تقریب امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ان کے گھر پر ہوئی جس میں صرف قریبی افراد نے شرکت کی-

    میڈیا رپورٹ کے مطابق جوڑی کی شادی میں 20 سے بھی کم افراد نے شرکت کی اس موقع پر دونوں شخصیات انتہائی خوش دکھائی دیں۔

    غیرملکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ آریانہ گرانڈے اور ڈولٹن گومز نے ہاہمی رضامندی کے ساتھ شادی کے لئے اس گھر کا انتخاب کیا تھا۔

    واضح رہے کہ آریانہ گرانڈے اور ڈولٹن گومز کے درمیان سال 2020 سے تعلقات تھےاسی سال دونوں نے ایک میوزک البم میں بھی ساتھ کام کیا تھا۔

  • نک جونز شو کے سیٹ پر حادثے کا شکار

    نک جونز شو کے سیٹ پر حادثے کا شکار

    امریکی اداکار و گلوکار اور بالی ووڈ اسٹار پریانکا چوپڑا کے شوہر نک جونس گزشتہ روز اپنے نئے شو کی فلمنگ کے دوران زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق 28 سالہ نک جونز اپنے شو کے سیٹ پر حادثے کا شکار ہوگئے جس کے بعد انہیں ایمبولینس میں مقامی اسپتال منتقل کیا گیا اسپتال میں طبی امداد کے بعد ان کی طبیعت سنبھل گئی اور انہیں اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔

    نک جونز اور ان کی اہلیہ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اس حادثے کی تردید یا تصدیق نہیں کی تاہم آن لائن اخبار ٹی ایم زیڈ نے نک جونز کے قریبی ساتھی کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ گلوکار کو حادثے کے بعد ایمبولینس میں اسپتال لے جایا گیا تھا۔

    ٹی ایم زید کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نک جونز حادثے کے وقت ٹیلی وژن کے لیے ایک ریئلٹی شو کے سیٹ پر موجود تھے۔ اسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد نک جونز نے اپنا ادھورا شو مکمل کروایا۔

    نک جونز پہلی بار سیٹ پر زخمی نہیں ہوئے، اس سے قبل 2018 میں بھی وہ ایک شو کے بعد میکسیکو میں ورک آؤٹ کے دوران اپنے ہاتھ زخمی کرابیٹھے تھے۔

  • فلسطین پراسرائیلی مظالم: اگر ہم خاموش رہےتو پھرہمارے ہاتھ بھی اس خون سے رنگین ہیں   ماہرہ خان

    فلسطین پراسرائیلی مظالم: اگر ہم خاموش رہےتو پھرہمارے ہاتھ بھی اس خون سے رنگین ہیں ماہرہ خان

    پاکستان کی عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان نے بھی مقبوضہ فلسطین میں جاری اسرائیلی وحشیانہ کارروائیوں پر اپنے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف پاکستانی فنکاروں کی جانب سے مذمتی بیانات کا سلسلہ جاری ہے اس حوالے سے ماہرہ خان نے بھی اپنا بیان جاری کیا ہے-

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹا گرام پر ایک پوسٹ میں ماہرہ خان نے کہا کہ اگر ہم خاموش رہے تو پھر ہمارے ہاتھ بھی اس خون سے رنگین ہیں۔

    انھوں نے اپنی اس پوسٹ میں فلسطین کے پرچم کا ایک خوبصورت کولاج بھی شئر کیا ہے اور آخر میں تحریر کیا آزاد فلسطین۔

    واضح رہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ پر رات گئے شدید بمباری کی گئی، خلیجی میڈیا کا کہنا ہے کہ غزہ پٹی میں 20 منٹ میں 40 فضائی حملے کیے گئے۔

    فلسطینی میڈیا کا کہنا ہے کہ فلسطینی وزارت صحت کی عمارت پر بھی اسرائیل نے فضائی حملہ کیا ہے، اسرائیلی بمباری سے وزارت صحت کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

    غزہ پراسرائیلی بمباری سے اب تک 10 ہزار سے زائد فلسطینی بے گھر اور کئی محلے اُجڑگئے جبکہ سیکڑوں بچے بے یارو مددگار ہوگئے۔

    بےگھرفلسطینی کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پرمجبور ہیں جبکہ اکثرعلاقوں کی بجلی بند کردی گئی ہے۔غزہ میں پانی کی فراہمی بھی تعطل کا شکار ہے، اسرائیلی فوج کی جانب سے مشکوک افراد کی گرفتاریاں بھی ہوئی ہیں۔

    بالی ووڈ اداکارہ دیا مرزا بھی فلسطینیوں کے حق میں بول پڑیں

    فلسطین کا ساتھ دینے کیلئےصرف مسلمان ہونے کی نہیں انسان بننے کے ضرورت ہے زید علی

  • بالی ووڈ اداکارہ دیا مرزا بھی فلسطینیوں کے حق میں بول پڑیں

    بالی ووڈ اداکارہ دیا مرزا بھی فلسطینیوں کے حق میں بول پڑیں

    بالی ووڈ معروف اداکارہ دیا مرزا نے بھی غزہ میں اسرائیل کی جانب سے شدید بمباری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دنیا اکھٹے ہو کر امن کے حصول کیلئے کیوں کوشش نہیں کررہی ؟

    باغی ٹی وی : بھارتی اداکارہ نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں 10 سالہ فلسطینی بچی کی فریاد کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’دنیا اکھٹے ہو کر امن کے حصول کیلئے کیوں کوشش نہیں کررہی ؟


    اداکارہ نے کہا کہ ہمارے معصوم بچوں کو کیوں بھگتنا پڑتا ہے، میں اب اس سب کو ختم کرنے کی درخواست کرتی ہوں۔

    واضح رہے کہ فلسطینی بچوں کی ویڈیوز پتھر دل بھی پگھلا رہی ہیں بچی کی بے بسی دیکھ کرہرسننے والا اپنے جزبات پرقابونہ رکھ سکا اورآنسو چھم چھم کر گرتے رہے-

    غزہ میں اسرائیلی بمباری سے تباہ گھر کے ملبے کے ڈھیر پر کھڑی بچی کا کہنا ہے کہ میں چاہتی ہوں کہ میں اپنے لوگوں کیلئے کچھ کروں مگر میں کیا کر سکتی ہوں؟ میں تو صرف 10 سال کی ایک بچی ہوں۔

    دوسری جانب اسرائیل کی جانب سے غزہ پر رات گئے شدید بمباری کی گئی، خلیجی میڈیا کا کہنا ہے کہ غزہ پٹی میں 20 منٹ میں 40 فضائی حملے کیے گئے۔

    فلسطینی میڈیا کا کہنا ہے کہ فلسطینی وزارت صحت کی عمارت پر بھی اسرائیل نے فضائی حملہ کیا ہے، اسرائیلی بمباری سے وزارت صحت کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

    غزہ پراسرائیلی بمباری سے اب تک 10 ہزار سے زائد فلسطینی بے گھر اور کئی محلے اُجڑگئے جبکہ سیکڑوں بچے بے یارو مددگار ہوگئے۔

    بےگھرفلسطینی کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پرمجبور ہیں جبکہ اکثرعلاقوں کی بجلی بند کردی گئی ہے۔غزہ میں پانی کی فراہمی بھی تعطل کا شکار ہے، اسرائیلی فوج کی جانب سے مشکوک افراد کی گرفتاریاں بھی ہوئی ہیں۔

    10 سالہ فلسطینی بچی کی فریاد :جنہوں نے سنی وہ آنسو روک نہ سکے

  • فلسطین کا ساتھ دینے کیلئےصرف مسلمان ہونے کی نہیں انسان بننے کے ضرورت ہے   زید علی

    فلسطین کا ساتھ دینے کیلئےصرف مسلمان ہونے کی نہیں انسان بننے کے ضرورت ہے زید علی

    پاکستانی نژاد کینیڈین یوٹیوبر اور کامیڈین زید علی نے بھی اہلیہ کے ہمراہ فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے فلسطین کا پرچم لہرادیا۔

    باغی ٹی وی : سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر زید علی نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی ہے تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ زید علی اور اُن کی اہلیہ فلسطین کے لیے جاری مظاہرے میں موجود ہیں جہاں وہ اسرائیل فورسز کا شکار مظلوم فلسطینیوں کے لیے اپنی آواز بُلند کررہے ہیں۔

    انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں زید علی نے فلسطین کا پرچم تھاما ہوا ہے جبکہ اُن کی اہلیہ یمنیٰ کے ہاتھ میں ایک پلے کارڈ ہے جس میں انگریزی زبان میں درج ہے فلسطین کے لیے دُعا کریں۔

    زید علی نے تصویر کے کیپشن میں موجودہ صورتحال کی مناسبت سے لکھا کہ آپ کو فلسطین کے لیے کھڑے ہونے کے لیے مسلمان ہونے کی ضرورت نہیں بلکہ آپ کو صرف انسان بننے کی ضرورت ہے۔

    اُنہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں کچھ ہیش ٹیگز کا بھی استعمال کیا جن میں SavePalestine، FreePalestine اور PrayForPalestine شامل ہیں۔

    زید علی کی پوسٹ پر اداکارہ مایا علی نے خوشی کا اظہار کیا-

    واضح رہے کہ گزشتہ کئی روز سے غزہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے بمباری کی جارہی ہے جس میں اب تک تقریباً 225 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں 85 کے قریب بچے اور 35 خواتین بھی شامل ہیں جبکہ 10 ہزار افراد بے گھر ہوئے ہیں۔

    کاش ہم جانتے کہ اتحاد میں کتنی طاقت ہے ثمینہ پیرزادہ

    یہودی مخالف ٹوئٹ کرنے پر ٹوئٹر نے وینا ملک کے خلاف ایکشن لے لیا

    فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کرنے پر جی جی حدید کو تنقید کا سامنا

    فلسطین کی صورتحال پر دل دُکھتا ہے عائزہ خان

    مجھ سے جتنا ہوسکا فلسطینیوں کی حفاظت اور حمایت کروں گی بیلا حدید کا جذباتی پیغام

    اسرائیل کی حمایت، مایا علی نے کنگنا رناوت کو کھری کھری سُنا دیں

    کنگنا رناوت کا اسرائیل کومظلوم ثابت کرکےایک بار پھرمسلمانوں کیخلاف اپنے بغض کا…

    باکسر عامر خان کا اپنے گھر فلسطینی پرچم لگا کر مظلوم فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی

  • سلماں خان کی جگہ سین عکس بند کرانے والے اداکار کی تصویر منظرعام پر آگئی

    سلماں خان کی جگہ سین عکس بند کرانے والے اداکار کی تصویر منظرعام پر آگئی

    بالی وڈ اداکار سلمان خان کی نئی فلم رادھے : یورموسٹ وانٹڈ بھائی 13 مئی کو عیدالفطر کے موقع پر ریلیز کی گئی اب سلماں خان کی جگہ سین عکس بند کرانے والے اداکار کی فلم کے سیٹ سے تصویر سامنے آگئی۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان کی عید پر ریلیز ہونے والی فلم ’رادھے‘ فلم بینوں کو متاثر نہیں کرسکی ہے تاہم اس کے باوجود فلم کو آن لائن پلیٹ فارم پر پہلے روز 40 لاکھ سے زائد بار دیکھا گیا تھا۔

    فلم رادھے میں سلمان خان ایکشن میں نظر آئے تاہم اب اس فلم میں بھی ان کی جگہ کام کرنے والے اداکار پرویز قاضی کے اداکاری کے جوہر دکھانے کا انکشاف ہوا ہے پرویز قاضی کو سلمان خان کا ’باڈی ڈبل‘ کہا جاتا ہے-


    پرویز قاضی نے اپنی ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ٹوئٹ میں سلمان خان کے ساتھ فلم رادھے کے سیٹ کی تصاویر پوسٹ کی ہیں جس میں دونوں نے ایک جیسی شرٹ پہن رکھی ہے۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل پرویز قاضی فلم ’دبنگ 3‘، ’بھارت‘، ’ریس 3‘، ’ٹائیگر زندہ ہے‘ اور ’پریم رتن دھن پایو‘ میں بھی سلمان کی جگہ کام کرچکے ہیں اور اس دوران تصاویر بھی پوسٹ کرتے رہے ہیں۔


    واضح رہے کہ باڈی ڈبل وہ شخص ہوتا ہے جو مرکزی کردار ادا کرنے والے ہیرو کی طرح ڈیل ڈول رکھتا ہے اور مرکزی کردار کے دستیاب نہ ہونے پر فلموں کے کچھ مناظر اس پر فلمائے جاتے ہیں تاہم بعد میں ان مناظر میں اصل اداکار کا چہرہ شامل کردیا جاتا ہے۔

    سلمان خاں کی فلم ‘رادھے’ کا گانا یوٹیوب پرتیزترین ریکارڈ بنانیوالا…

    سلمان خان 40 ہزار فلم ملازمین کو کیش اور راشن دیں گے

  • فلسطین کی صورتحال پر دل دُکھتا ہے   عائزہ خان

    فلسطین کی صورتحال پر دل دُکھتا ہے عائزہ خان

    اداکارہ عائزہ خان نے فلسطین میں اسرائیل کی وحشیانہ بمباری اور تشدد کے خلاف پیغام جاری کیا ہے۔

    باغی ٹی وی :فلسطین میں اسرائیل کی وحشیانہ بمباری اور تشدد کے خلاف پاکستان کی شوبز شخصیات بھی اپنے دکھ اور جذبات کا اظہار کررہی ہیں اسی حوالے سے اداکارہ عائزہ خان نے بھی پیغام جاری کیا ہے۔

    انسٹاگرام پر اداکارہ عائزہ خان نے مسجد اقصیٰ کے ارد گرد بیٹھے بچوں کی تصاویر پر مشتمل پینٹنگ شیئر کیرتے ہوئے لکھا کہ کیا آپ نے تصور کیا ہے کہ آپ سوتے ہوئے اپنے بچے کو چوم رہے ہوں اور نہیں جانتے ہوں کہ آپ سب اسے دوبارہ دیکھ پائیں گے؟ اس وقت فلسطین میں یہی حقیقت ہے۔

    عائزہ خان نے لکھا کہ یہ وہ وحشت ہے جو ان بچوں اور معصوم جانوں میں پائی جاتی ہے اس بارے میں سوچتے ہوئے بھی میرا دل دکھتا ہے۔

    انہوں نے مزید لکھا کہ ہم زیادہ کچھ نہیں کرسکتے لیکن ہمارے پاس آواز ہے جسے ہم سب مل کر اپنے بہن بھائیوں پر ہونے والے ظلم کے خلاف استعمال کرسکتے ہیں۔

    خیال رہے کہ گزشتہ کئی روز سے غزہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے بمباری کی جارہی ہے جس میں اب تک تقریباً 200

    سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جب کہ 10 ہزار افراد بے گھر ہوئے ہیں۔

    بیلا حدید کو مارچ کا حصہ بنتا دیکھ کر بہت سے لوگ فلسطین کی حمایت کریں گے فیروزخان

    ادریس البا کاعالمی طاقتوں سے فلسطین میں جاری خونریزی روکنے کا مطالبہ

    یہودی مخالف ٹوئٹ کرنے پر ٹوئٹر نے وینا ملک کے خلاف ایکشن لے لیا

    فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کرنے پر جی جی حدید کو تنقید کا سامنا