Baaghi TV

Category: شوبز

  • میکسیکو کی حسینہ  آندریا میزا مس یونیورس 2021 منتخب

    میکسیکو کی حسینہ آندریا میزا مس یونیورس 2021 منتخب

    میکسیکو کی 26 سالہ آندریا میزا نے مس یونیورس 2021 کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا میں مس یونیورس 2021 کے انتخاب کے لئے مقابلہ حسن منعقد ہوا، 69 ویں سالانہ مس یونیورس مقابلے میں دنیا بھر کی 70 حسیناؤں نے شرکت کی۔

    مختلف مراحل کے بعد 26 سالہ مس میکسیکو آندریا میزا مس یونیورس 2021 قرار پائیں جبکہ مقابلے میں برازیل اور پیرو کی حسینائیں بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہیں۔

    مس یونیورس کے لیے آندریا میزا کے نام کا اعلان ہوتے ہی آندریا میزا نے آنسوؤں سے جھلماتی آنکھوں کے ساتھ مقابلے میں شریک دیگر حسیناؤں کے گلے لگ کر خوشی کا اظہار کیا۔

    مقابلے کے دوران خواتین نے مختلف سیاسی اور سماجی مسائل اپنے اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا میانمار کی حسینہ تھوزر ونت لیون نے کہا کہ ان کے ملک میں ہر روز کئی بے گناہ افراد فوجیوں کی گولیوں کا نشانہ بن رہے ہیں اس لئے وہ چاہتی ہیں کہ اس دنیا میں بسنے والا ہر سمجھدار انسان میانمار کے مسئلے پر آواز اٹھائے۔

    واضح رہے کہ ہر سال مس یونیورس کا انتخاب عمل میں آتا ہے تاہم 2020 میں کورونا وبا کے پیش نظر یہ عالمی مقابلہ حسن منعقد نہیں ہوسکا تھا۔

  • مولانا طارق جمیل بھی سلمان خان کے فین ہوگئے

    مولانا طارق جمیل بھی سلمان خان کے فین ہوگئے

    پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل کا کہنا ہے کہ میں سلمان خان کی والدین کی فرمانبرداری اور سخاوت سے متاثر ہو کر اُن کا فین ہوگیا ہوں۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر مولانا طارق جمیل کی ایک ویڈیو وائرل ہور ہی ہے جس میں وہ بھارتی فلم انڈسٹری کے اداکاروں سلمان خان ، سہیل خان اور ارباز خان کے والد اورسینئیر لکھاری سلیم خان سے مخاطب ہیں۔

    مولانا طارق جمیل سلیم خان کو محبت بھرا پیغام اورعید کی مبارک باد دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ آپ کے بیٹوں سلمان خان، ارباز اور سہیل خان کو بھی عید کی مبارک باد دیتا ہوں۔

    مولانا طارق جمیل نے کہا سلیم صاحب آپ بہت خوش قسمت والد ہیں کہ آپ کو سلمان خان جیسا فرمانبردار بیٹا ملا ہے اتنی بڑی سلیبرٹی ہو کر یہ آپ کا نوکر بن کر زندگی گزارتا ہے –

    ویڈیو میں اداکار سلمان خان کی تعریف کرتے ہوئے مولانا طارق جمیل نے کہا کہ مجھے شعیب اختر نے بتایا کہ سلمان خان اپنے والدین کے آگے ادب کے ساتھ کھڑے رہتے ہیں اور ان کا ہر حکم مانتے ہیں یہ جنت کا راستہ ہے جس نے ماں باپ کو خوش کیا اس کے لئے جنت ہے اور آپ تو بڑے اعلیٰ درجے کے مسلمان ہیں-

    مولانا طارق جمیل نے سلمان خان کی سخاوت کی تعریف بھی کرتے ہوئے کہا کہ والدین کی فرمانبرداری اور سخاوت کے اوصاف کی وجہ میں بھی سلمان خان کا فین کا ہوگیا ہوں اتنے بڑے سخی ہیں کہ جتنا جھوٹ بولیں وہ سچ ہے اور سکی سے اللپ پاک پیار کرتا ہے-

    انہوں نے اپنی ویڈیو میں کہا کہ اللہ پاک کے نبی کا فرمان ہے کہ سخی سے اللہ محبت کرتا ہے چاہے وہ عبادت سے کمزور ہی کیوں نہ ہو چاہے آپ عید کی ایک نماز ہی پڑھتے ہیں لیکن میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ آپ سے پیار کرتا ہے کیونکہ آپ سخی ہیں اور بخیل آدمی سے اللہ کو پیار نہیں چاہے وہ ساری رات تہجد پڑھے سارا دن نفل پڑھے روزے رکھے اگر وہ کنجوس ہے تو اللہ اس سے پیار نہیں کرے گا اور دوستی نہیں لگائے گا-

    مولانا طارق جمیل نے سلیم خان کو کہا کہ سلمان خان جیسے خدمت گزار بیٹا ہونے پر بھی آپ مبارک باد کے مستحق ہیں۔

    سلمان خان کی فلم رداھے دیکھنے والوں کو وارننگ

    سلمان خان نے کورونا کی دوسری ڈوز بھی لگوالی

    عید کے حوالے سے مداحوں کے لئے سلمان خان کا خصوصی پیغام

    سلمان خان کہتے ہیں کام کرتے ہوئے یوں محسوس کرو کہ تم تعطیلات پر ہو لولیا وانتور

  • وقار ذکاء خیبرپختونخواہ حکومت کیجانب سے کرپٹو کرنسی کے ایکسپرٹ مقرر

    وقار ذکاء خیبرپختونخواہ حکومت کیجانب سے کرپٹو کرنسی کے ایکسپرٹ مقرر

    پاکستانی معروف میزبان وقار ذکاء کو خیبرپختونخواہ حکومت نے کرپٹو کرنسی ایکسپرٹ مقرر کردیا ہے۔

    باغی ٹی وی: وقار ذکاء نے اپنے مداحوں کو یہ خوشخبری سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ کے ذریعے دی انہوں نے لکھا کہ خیبرپختونخواہ حکومت نے انہیں کرپٹو کرنسی ایکسپرٹ مقرر کردیا ہے۔


    وقار ذکاء نے کہا کہ وہ اپنے ملک کیلئے اپنی ان خدمات کا ایک روپیہ بھی نہیں لیں گے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ برس کورونا وائرس کی خطرناک وباء کے باوجود وقار ذکا کی انتھک محنت کے نتیجے میں کے پی اسمبلی میں کرپٹو کرنسی سے متعلق بل پاس ہوا تھا-

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وقار ذکاء نے وزیر اعظم عمران خان کو پاکستان کا سارا قرضہ اتارنے کا چیلنج دیا تھا اور کہا تھا کہ وہ کرپٹو کا استعمال کرتے ہوئے پاکستان کا قرض ادا کرسکتے ہیں لیکن شرط یہ ہے کہ وزیراعظم مستعفی ہوجائیں اور مجھے ملک چلانے دیں۔


    انہوں نے مزید لکھا تھا کہ اگر نہیں تو پھر پاکستانیوں کو مطالبہ کرنا چاہیے کہ عزت دار، زیتون کے باغات، سیاحت، انسداد بدعنوانی سے محبت کرنے والے عمران خان کے پاس کیا حل ہے اس کا۔

    وقار ذکاء نے تمام سیاستدانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں تمام سیاستدانوں کو چیلنج کرتا ہوں کہ آپ بتائیں اگر ان کے پاس کوئی آئیڈیا ہے تو-

    پاکستان کا قرض ادا کر سکتا ہوں اگرعمران خان مستعفیٰ ہو کر مجھے ملک چلانے کا موقع دیں وقار ذکا

  • ادریس البا کاعالمی طاقتوں سے فلسطین میں جاری خونریزی روکنے کا مطالبہ

    ادریس البا کاعالمی طاقتوں سے فلسطین میں جاری خونریزی روکنے کا مطالبہ

    معروف برطانوی اداکار ادریس البا نے فلسطین میں جاری اسرائیلی مظالم پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عالمی طاقتوں پر اس معاملے کا نوٹس لینے پر زور دیا ہے-

    باغی ٹی وی : اداکار ادریس البا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر جاری نوٹ میں فلسطین میں جاری اسرائیلی بربریت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عالمی دنیا کو معاملے میں مداخلت کرنے پر زور دیا ہے۔

    اداکارادریس البا نے لکھا کہ بہت ساری زندگیاں ضائع ہو رہی ہیں ابھی ان میں سے کچھ تو ہمارے علم میں ہی نہیں ہیں۔

    انہوں نے مزید لکھا کہ یہ وہ سفاکی اور خونریزی ہے جس نے اُنہیں تشویش کا اظہار کرنے پر مجبور کر دیا ہے، اسے روکنا ہوگا، اس سے پہلےکہ مزید جانی نقصان ہو، اس معاملے میں مداخلت کرنے کی ضرورت ہے۔

    اداکار نے لکھاکہ ہم جانتے ہیں کہ لوگوں کی طاقت تبدیلی لاسکتی ہے، امن کے لیے بات چیت ہونی چاہیے، فلسطین میں خونریزی کو بند کیا جائے-

    ادریس البا کی اس پوسٹ پر ان کی اہلیہ سبرینہ البا نے بھی اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی آوقاز ہی آپ کا سب سے طاقتور ہتھیار ہے-

    واضح رہے کہ اسرائیلی حملوں میں شہید افراد کی تعداد 209 ہو گئی ہے جبکہ 1200 سے زائد زخمی ہیں جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں-

    لندن: وزیراعظم کی رہائش گاہ کے سامنے فلسطین کے حق میں مظاہرہ

  • بیلا حدید کو مارچ کا حصہ بنتا دیکھ کر بہت سے لوگ فلسطین کی حمایت کریں گے    فیروزخان

    بیلا حدید کو مارچ کا حصہ بنتا دیکھ کر بہت سے لوگ فلسطین کی حمایت کریں گے فیروزخان

    اداکار فیروز خان نے فلسطینی نژاد امریکی ماڈل بیلا حدید کے نیویارک میں مظلوم فلسطینیوں کے حق میں آواز اٹھانے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : اداکار فیروز خان نے اپنی انسٹا گرام اسٹوری پر بیلا حدید کی نیویارک میں مظلوم فلسطینیوں کے حق میں ہونے والے مارچ میں شرکت کرتےکچھ تصویریں شیئر کی ہیں، ان تصاویر میں بیلا فلسطینی جھنڈا اٹھائے وحشیانہ اسرائیلی تشدد کے خلاف مظاہرہ کرتے نظر آرہی ہیں۔

    فیروز خان نے بیلا کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میں شرطیہ کہتا ہوں کہ بیلا کو مارچ کا حصہ بنتا دیکھ کر بہت سارے اور لوگ بھی فلسطین کی حمایت کرنے والے ہیں۔

    ادکارفیروز نے مارچ سے ایک اور منظر کی تصویر شیئر کی۔اس تصویر میں ایک خاتون پلے کارڈ تھامے نظر آرہی ہیں جس پر لکھا ہوا دیکھا جاسکتا ہے کہ ’یہ 90 سالہ یہودی خاتون کہتی ہے کہ زیونزم نسل کشی ہے۔

    اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے فیروز خان نے لکھا کہ ’اسرائیل شیطان ہے ، شیطان کو ضرور مرنا ہے-

    دوسری جانب انسٹاگرام پر فیروز خان نے اسرائیلی فوج کی بمباری سے شہید ہونے 4 بیٹوں کے والد کی دلخراش ویڈیو شیئر کی ہے جو 2حصوں پر مشتمل ہے۔

    پہلے حصے میں درد سے تڑپتے والد کو 3بیٹوں کی شہادت کے بعد چوتھے بیٹے کو گلے سے لگا کر شدت سے روتے دیکھا جاسکتا ہے، ویڈیو میں فلسطینی شخص کے چوتھے بیٹے کو بھی شدت سے رونے کے ساتھ ساتھ خود کو اور والد کو پیٹتے بھی دیکھاجاسکتا ہے۔

    ویڈیو کا اگلا حصہ اسی شخص پر مشتمل ہے جس میں انھیں چوتھے بیٹے کی شہادت کی اطلاع ملنے کے بعد روتے اور چلاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

    فیروز خان کی جانب سے ویڈیو پوسٹ کے کیپشن میں istandforislam کا بھی ہیش ٹیگ استعمال کیا گیا۔

    واضح رہے کہ بیلا حدید نے ہفتے کے آخر میں نیو یارک کی سڑکوں پر سینکڑوں دیگر شہریوں میں شامل ہوئیں جنہوں نے اسرائیل – غزہ حملوں کی مذمت کی اور فلسطین کی حمایت میں مارچ کیا۔

    اسرائیل اور غزہ کے حملوں کے دوران بہنوں بیلا حدید اور جی جی حدید نے فلسطین کی حمایت کے لئے کھل کر اظہار کیا ہے جو اب بھی جاری ہیں۔ سپر ماڈل بیلا فلسطین کی حمایت میں مارچوں میں شامل ہوتے ہی ایک قدم آگے بڑھ گئیں۔

    ماڈل ہفتے کے آخر میں نیو یارک کی سڑکوں پر آگئی جہاں وہ سیکڑوں دیگر شہریوں میں شامل ہوگئی جنہوں نے اسرائیل غزہ حملوں کی مذمت کی۔

    بیلا نے انسٹاگرام پر تصاویر اور ویڈیوز کا ایک سلسلہ بھی شیئر کیا جس میں وہ شہریوں کے ساتھ جھگڑا کرتے دکھائی دیئے۔ سر پر دوپٹہ باندھ کر اور فلسطین کا پرچم لہرااتے ہوئے بیلا سیکڑوں دیگر افراد کے ساتھ چل پڑی جو فلسطین کی حمایت میں مارچ کر رہے تھے۔

    تصاویر اور ویڈیوز کی ایک سیریز کا اشتراک کرتے ہوئے ، بیلا نے فلسطین کی حمایت کی انہوں نے لکھا ، جس طرح سے میرے دل کو محسوس ہوتا ہے .. بہت سارے خوبصورت ، ہوشیار ، احترام مند ، محبت کرنے والے ، نرم مزاج اور فراخ فلسطینیوں کو ایک جگہ پر رکھنے کی … یہ پوری محسوس ہوتی ہے! ہم ایک نادر نسل ہیں-

    فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کرنے پر جی جی حدید کو تنقید کا سامنا

    مجھ سے جتنا ہوسکا فلسطینیوں کی حفاظت اور حمایت کروں گی بیلا حدید کا جذباتی پیغام

  • عمران عباس گھر میں فارغ وقت کس طرح گزارتے ہیں؟

    عمران عباس گھر میں فارغ وقت کس طرح گزارتے ہیں؟

    پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ اداکار عمران عباس نے سوشل میڈیا پر انکشاف کیا ہے کہ انہیں پرانے ٹی وی شوز اور فلمیں دیکھنے کے سبب گھر میں رہنا بہت پسند ہے۔

    باغی ٹی وی: عالمی شہرت یافتہ نامور اور خوبرو پاکستانی اداکار عمران عباس کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا پر گھر میں رہنے سے متعلق ایک نوٹ شئر کیا گیا ہے۔

    فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپلیکیشن انسٹا گرام اکاؤنٹ پر عمران عباس کی جانب سے ایک تصویر شیئر کی گئی ہے جس میں اُنہیں ہاتھ میں ٹی وی ریموٹ تھامے صوفے پر بیٹھے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ۔

    اداکار نے تصویر کے کیپشن میں بتایا کہ آپ کا گھر جہاں آپ اپنے سارے پسندیدہ پرانے ٹی وی شوز، فلمیں، ویڈیوز، میوزک اور ڈرامے دیکھ سکتے ہیں جو کہ دوسروں کو بورنگ لگتے ہیں۔

    انہوں نے مزید لکھا ہے کہ انٹرٹینمنٹ سے متعلق بہت پرانا مواد جو کہ شاید دوسروں کے لیے عجیب مگر آپ کا بہت پسندیدہ ہوتا ہے۔

    عمران عباس کا اپنی پوسٹ میں کہنا تھا کہ گھر میں رہتے ہوئے ایسے اپنے پسندیدہ شوز دیکھنے کا ایک اور فائدہ یہ بھی ہے کہ آپ کی پسند کو دیکھتے ہوئے لوگ آپ کا اور آپ کی پسند کا دوسروں کے ساتھ موازنہ نہیں کرتے۔

    عمران عباس کی اس پوسٹ پر اُن کے لاکھوں مداح کمنٹ باکس میں اُن کی اس بات کی تائید کرتے ہوئے اُن کی اداکارانہ صلاحیتوں اور سادہ مزاجی کی تعریفیں کر رہے ہیں۔

  • حریم شاہ کی دوست نے وزیر اعظم عمران خان کے لئے عید پر گانا جاری کر دیا

    حریم شاہ کی دوست نے وزیر اعظم عمران خان کے لئے عید پر گانا جاری کر دیا

    پاکستان کی معروف ٹِک ٹاکر و اداکارہ حریم شاہ کی دوست نے وزیر اعظم عمران خان کے لئے گانا جاری کیا ہے-

    باغی ٹی وی : حریم شاہ کی دوست گلوکارہ عاصمہ راجپوت کی جانب سے عید الفطر کے موقع پر بطور تحفہ وزیراعظم عمران خان کے لیے ایک گانا ریلیز کیا گیا ہے۔

    حریم شاہ کی دوست عاصمہ راجپوت کا کہنا ہے کہ یہ گانا وزیر اعظم عمران خان کے لیے اُن کی جانب سے عید کا تحفہ ہے، اُن کی خواہش ہے کہ وہ یہ گانا عمران خان کے سامنے بھی گائیں۔

    حریم شاہ کی جانب سے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر دوست عاصمہ راجپوت کے ہمراہ چند ویڈیوز اپلوڈ کی گئی ہیں جس میں حریم شاہ کی دوست آسمہ راجپوت کو گانا گاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

    حریم شاہ کی جانب سے اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں مداحوں سے عاصمہ راجپوت کے گانے کو یو ٹیوب پر سننے کی اپیل بھی کی گئی ہے۔

  • گلوکار سجاد علی کا نیا آڈیو گانا ’انتظار‘ جاری

    گلوکار سجاد علی کا نیا آڈیو گانا ’انتظار‘ جاری

    پاکستان کے لیجنڈری گلوکار سجاد علی نے اپنا نیا آڈیو گانا ’انتظار‘ جاری کر دیا-

    باغی ٹی وی : معروف گلوکار نے عید پر جاری اپنے گانے کی آڈیو کیلئے معروف ادیب ناصر کاظمی کی غزل کا انتخاب کیا گانے کو انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو عید کی مبارکباد دی۔


    انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ تمام مداح جو شاعری کی سمجھ بوجھ رکھتے ہیں شاعری کی گلوکاری کو پسند کرتے ہیں یہ گانا اُن تمام مداحوں کے نام ہے۔

    لیجنڈری گلوکار نے ناصر کاظمی کو بھی زبردست انداز میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

    90 کی دہائی میں گلوکاری کے میدان میں اپنی کامیابی کے جھنڈے گانے والے گلوکار سجاد علی پاکستان میوزک انڈسٹری کو کئی کامیاب گانے دے چکے ہیں سجاد علی گائیکی کے ساتھ ساتھ کمپوزنگ میں بھی یکساں مہارت رکھتے ہیں –

  • عدنان صدیقی کو رمضان المبارک کی یاد ستانے لگی

    عدنان صدیقی کو رمضان المبارک کی یاد ستانے لگی

    پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے سینئیر اور معروف اداکارعدنان صدیقی کو رمضان المبارک کی یاد آنے لگی۔

    باغی ٹی وی : پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار عدنان صدیقی سوشل میڈیا ویب سائٹس پرخاصے فعال ہیں، اور مختلف معاملات سے متعلق اپنے مداحوں کو آگاہ بھی کرتے ہیں۔


    اداکارنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر اپنے مداحوں کو سوال کیا کہ کیا انہیں بھی رمضان کی یاد آرہی ہے؟

    اداکارنے لکھا کہ کیا آپ سب بھی افطارسے پہلے والے جوش و جذبے کو، سحری سے قبل کھانا کھانے سمیت بھوک سے بچنے کے لیے نیند پوری کرنے کے طرزعمل کو یاد کر رہے ہیں؟

    اداکار نے ٹوئٹ کے ساتھ ساتھ ’مسنگ رمضان‘ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

  • غنا علی رشتۂ ازدواج میں منسلک ہو گئیں

    غنا علی رشتۂ ازدواج میں منسلک ہو گئیں

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ غنا علی رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئی ہیں۔

    باغی ٹی وی: اداکارہ کے نکاح کی تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر زیرگردش ہیں اداکارہ نے اب تک خود کوئی تصویر یا ویڈیو اپنے اکاؤنٹ پر شئیر نہیں کی ہے۔

    گزشتہ روز اداکارہ نے مہندی کی دلہن بنے ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے زندگی کے اس نئے سفر کی خوشخبری مداحوں کو سنائی تھی۔

    اداکارہ کی جانب سے گزشتہ روز انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں غنا علی نے پیلے رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے جبکہ بالوں میں گیندے کے پھول کا گجرا بھی لگا ہوا ہے۔

    غنا علی نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’الحمداللّٰہ! نئی شروعات۔‘

    دوسری جانب ابھی تک اداکارہ کی جانب سے یہ نہیں بتایا گیا ہے کہ اُن کی شادی کس سے ہورہی ہے۔

    خیال رہے کہ غنا علی اب تک کے پاکستان کے کئی ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں جن میں سُن یارا، کس دن میرا ویاہ ہووے گا سیزن 4، سایہ دیوار بھی نہیں، ہانیہ، چھوٹی چھوٹی باتیں اور سراب سمیت دیگر ڈرامے شامل ہیں۔

    اس کے علاوہ غنا علی پاکستان کی کچھ مشہور فلموں میں بھی کام کرچکی ہیں جن میں رنگریزہ، مان جاؤ نا، اور کاف کنگنا شامل ہیں۔

    غنا علی کی شادی کی تقریبات کا آغاز