Baaghi TV

Category: شوبز

  • گجرات کے ڈان سے بچنے کے لئے برطانوی شہری سے شادی کی   راکھی ساونت

    گجرات کے ڈان سے بچنے کے لئے برطانوی شہری سے شادی کی راکھی ساونت

    بھارتی ڈانسر، اداکارہ اور بگ باس 14 کی کنٹسٹینٹ راکھی ساونت نے کہا ہے کہ انھوں نے گجرات کے ایک جرائم پیشہ شخص سے بچنے کے لئے برطانیہ میں رہنے والے رتیش نامی بزنس مین سے شادی کی ہے-

    باغی ٹی وی : مختلف تنازعات کے حوالے سے مشہور راکھی کے شوہر دنیا کے لیے ایک پراسرار شخص ہیں اور ان کے بارے میں نہ تو کسی نے سنا اور نہ ہی انہیں دیکھا ہے۔

    ایک انٹرویو میں بگ باس 14 کی کنٹسٹینٹ نے انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے برطانوی بزنس مین رتیش سے شادی کا فیصلہ اس دباؤ سے بچنے کے لیے کیا جو کہ گجرات کے ایک ڈان نے بندوق کی نوک پر ان سے شادی کے لیے ڈالا تھا۔

    انہوں نے بتایا کہ رتیش کا ان کی زندگی میں آنا ایک نئے چیپٹر کا آغاز ہے، راکھی نے کہا کہ گجرات کا بدمعاش ان پر دباؤ ڈالنے کے لیے انہیں اپنے گوا میں واقع فارم لے گیا جہاں راکھی نے ایک ویڈیو دیکھی جس میں گجراتی ڈان کسی کی پٹائی کر رہا ہے۔

    راکھی ساونت نے انٹرویو کے دوران اس شخص کے حوالے سے یہ بھی دعویٰ کیا کہ اس نے شادی نہ کرنے کی صورت میں راکھی کو اغوا کرنے کی دھمکی بھی دی تھی بعد ازاں راکھی نے اپنے موجودہ شوہر رتیش سے درخواست کی تھی کہ وہ ان کے لیے ایک اچھا آدمی تلاش کرے اور رتیش نے وعدہ کیا تھا کہ وہ میرے لیے اچھا شخص تلاش کرے گا جس کے بعد ہم دونوں کے درمیان بات چیت ہوئی اور پھر ہم نے آپس میں شادی کا فیصلہ کیا۔

    تاہم انٹرویو کے دوران راکھی ساونت نے نا تو گجرات کے ڈون کا نام بتایا اور نا ہی اس کے بارے میں کوئی تفصیل بتائی۔

    واضح رہے کہ دو سال قبل راکھی ساونت کی شادی کی خبریں پورے بھارتی میڈیا میں زیرگردش تھیں۔ راکھی ساونت نے اپنی شادی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایاتھا کہ انہوں نے برطانوی شہری رتیش سے شادی کی ہے۔ تاہم آج تک کسی نے بھی راکھی ساونت کے شوہر کو نہیں دیکھا ہے۔

  • تصوف میں عورت اور مرد کا کوئی تصور نہیں    عابدہ پروین

    تصوف میں عورت اور مرد کا کوئی تصور نہیں عابدہ پروین

    پاکستان کی عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ عابدہ پروین کا کہنا ہے کہ تصوف میں عورت اور مرد کا کوئی تصور نہیں-

    باغی ٹی وی : بی بی سی اردو کو دیئے گئے انٹرویو میں لیجنڈری گلوکارہ عابدہ پروین نے اپنے کرئیر اور قوالی اور صوفی کلام کے بارے میں گفتگو کی-

    انہوں نے بتایا کہ انھیں تین برس کی عمر سے موسیقی کا شوق تھا میرے والد صاحب کا موسیقی کا ایک سکول تھا۔ جہاں پر وہ صوفی اور کلاسیکل میوزک سکھایا کرتے تھے۔ تو میرے ارد گرد ایسا ماحول بھی تھا۔۔۔ میرے اندر اللہ سائیں نے صوفی موسیقی کا رنگ اور شوق ڈالا۔

    بی بی سی کی جانب سے پوچھے گئے سوال کہ ویسے تو صوفی موسیقی کی ملکہ عابدہ پروین کے چاہنے والے پوری دنیا میں موجود ہیں لیکن کیا کبھی انھیں ایسا لگا کہ پاکستان جیسے قدامت پسند معاشرے میں بحیثیت ایک عورت صوفی موسیقی میں اپنا نام بنانے کے لیے انھیں کچھ رکاوٹوں کا بھی سامنا کرنا پڑا ہے؟

    اس سوال کے جواب میں عابدہ پروین نے کہا کہ اگر اس کام سے عشق ہو تو کوئی رکاوٹ راستے میں نہیں آتی بزرگان دین کی ایک طاقت ہے، اس نور کی طاقت ہے، پنجتن پاک کی ایک طاقت ہے، جس سے یہ صوفی موسیقی چلتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اس میں عورت مرد کا کوئی تصور ہی نہیں اس موسیقی کو قلندرانہ نظام چلاتا ہے، پنجتن پاک چلاتے ہیں۔ اس میں عورت اور مرد کا تصور آ ہی نہیں سکتا۔

    ساتھ ہی ایک شعر پڑھتے ہوئے انہوں نے اس بارے میں مزید وضاحت دی اس شعر کے بول کچھ یوں ہیں: خیال یار میں تو آتے ہی گم کر دیا مجھ کو

    وہ کہتی ہیں کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ جب اللہ پاک کی طرف دھیان کرتے ہیں تو پھر اس جہاں میں رہتے ہی نہیں ہیں۔ تو پھر کدھر کی سوسائٹی‘

    عابدہ پروین نے مزید کہا کہ تصوف انسانیت کو جوڑتا ہے معاشرہ یہ نہیں پوچھ سکتا کہ آپ کیا کر رہے ہیں یہ تو خدا کا ایک سلسلہ ہے اور اس کی اجازت خدا دیتا ہے تو اسے کون روک سکتا ہے بلکہ یہ تو معاشرے کو جوڑتا ہے، یہ معاشرے کی طاقت ہے جو ذکر آسمانوں سے آتا ہے ہم وہی ذکر کرتے ہیں۔

    عابدہ پروین نے کہا کہ دنیا کو جوڑنے کے لیے اولیا اللہ نے کام کیا اور پنجتن پاک کی طرف سے ان کو تصوف کا انعام ملا۔

    یہ بات کہتے ہوئے عابدہ پروین نے ایک شعر بھی سنایا:

    لاگی لاگی سب کہیں، لاگی لگی نہ آنگ

    لاگی تو جب جانیے جب رہیں گورو کے سنگ

    اس شعر کی وضاحت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اولیا ہمیشہ اپنے خدا کے ساتھ رہتے ہیں تو وہاں سے جو مضامین ان کو ملتے ہیں، وہ بھی اللہ کی طرف سے ہی ملتے ہیں۔

    صوفی گلوکارہ نے مزید کہا کہ اصل میں تصوف میں دل کا تعلق تڑپ سے ہے اور جب وہ تڑپ ہو تو پھر پوری محفل ہی کلام بن جاتی ہے’سننے والا بھی اور پڑھنے والا بھی کلام بن جاتا ہے یہ اللہ کا ایک انعام ہے جسے ہم نہیں سمجھ سکتے یہ تو پروردگار نے سچائی، اپنی توحید اور اپنی نسبت کا ایک سلسلہ دیا ہے، جو انسانیت کو جوڑ کر رکھتا ہے۔

    واضح رہے کہ دنیا بھر میں اپنی صوفی گائیگی کی وجہ سے مشہور پاکستانی گلوکارہ عابدہ کا تعلق صوبہ سندھ سے ہے انھوں نے سندھی کے ساتھ ساتھ اردو، سرائیکی پنجابی اور عربی، زبانوں میں بھی اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔

    صوبہ سندھ کا ماحول درگاہ کا ماحول ہے عابدہ پروین

  • پاکستان میں کورونا مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ

    پاکستان میں کورونا مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ

    پاکستان میں کرونا کی لہر میں شدت،24 گھنٹوں میں74 اموات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی تیسری لہر جاری ہے، کرونا مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے ملک بھر میں کورونا سے اموات کا اموات کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا سے مزید 74 اموات ہوئی ہیں-


    این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز کورونا کے 36 ہزار725 ٹیسٹ کئے گئے3 ہزار232 نئے کیس سامنے آ گئے۔ ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح تقریبا 8.80 فی صد رہی۔

    پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 19 ہزار541 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 77 ہزار971 ہو چکی ہے۔

    کورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے پاکستان کے 26 اضلاع ہائی رسک قرار دیئے گئے ہیں-

    خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور چوتھے مرحلے میں40 تا 49 سال کے درمیان عمر والے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے جبکہ 18 سال سے زائد عمر کے افراد کی ویکسین کی رجسٹریشن جاری ہے-

  • صوبہ سندھ کا ماحول درگاہ کا ماحول ہے     عابدہ پروین

    صوبہ سندھ کا ماحول درگاہ کا ماحول ہے عابدہ پروین

    پاکستان کی عالمی شہرت یافتہ صوفی گلوکارہ عابدہ پروین کہتی ہیں کہ ’صوبہ سندھ کا ماحول درگاہ کا ماحول ہے۔ سندھ کے لوگوں کا مزاج اور موسیقی بھی درگاہی ہے۔ میرے والد صاحب میں بھی درگاہ کا ایک رنگ تھا جو پھر ہم سب میں آیا۔

    باغی ٹی وی :برطانوی خبر رساں ادارے بی بی سی اردو کو دیئے گئے انٹر ویو میں گلوکارہ عبدہ پروین نے کہا کہ صوفی کلام میں زبان کو سمجھنے کی کوئی ضرورت نہیں، وہ چاہے عربی میں ہو، سندھی میں ہو، اردو یا فارسی میں مگر اس کا اثر دل پر ہوتا ہے۔ روح پر ہوتا ہے کیونکہ یہ کلام اللہ کی طرف سے ہے۔

    انٹرویو میں سندھ سے تعلق رکھنے والی عابدہ پروین نے بتایا کہ انھیں تین برس کی عمر سے موسیقی کا شوق تھا-

    موسیقی کی ملکہ کے حوالے سے مشہور گلوکارہ نے بتایا کہ میرے والد صاحب کا موسیقی کا ایک سکول تھا۔ جہاں پر وہ صوفی اور کلاسیکل میوزک سکھایا کرتے تھے۔ تو میرے ارد گرد ایسا ماحول بھی تھا میرے اندر اللہ سائیں نے صوفی موسیقی کا رنگ اور شوق ڈالا۔

    انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں لوگ قوالی پڑھتے ہیں اور انگریز بھی قوالی کی طرف آ رہے ہیں تو اس کو سمجھنے کے لیے کسی زبان کی ضرورت نہیں۔

    انٹرویو میں عابدہ پروین نے تصوف اور صوفی موسیقی کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ ’تصوف اللہ کا درد ہے، آپ کو اس کلام سے روحانیت ملتی ہے، جیسے اندر ٹھنڈک محسوس ہوتی ہے، جیسے روح گم ہو جاتی ہے صوفی کلام پڑھنے سے انسان کسی اور ہی دنیا میں چلا جاتا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ روح پنجتن پاک کی محفل میں چلی جاتی ہے اللہ اور بندے کے درمیان میں جو گفتگو ہے وہ اس جہان کی تو بات ہی نہیں بلکہ وہ خدا کی بات کرتے ہیں تو اس میں روح گم ہو جاتی ہے پھر روحانیت کا جو سلسلہ چلتا ہے انسان اسے بیان بھی نہیں کر سکتا، یہ ایک کیفیت ہوتی ہے۔

    عابدہ پروین کا ماننا ہے کہ برصغیر کو اولیا اللہ کی طرف سے صوفی موسیقی کا انعام ملا جیسے ہندوستان میں امیر خسرو نے کافی راگ اور ساز بنائے پہلے برصغیر میں پکھاوج ہوتی تھی اس کو طبلے میں تبدیل کر دیا، پھر ستار بنائی۔

    انہوں نے کہا کہ انڈیا میں نور الدین چشتی کے مزار میں قوالی چلتی ہے تو وہ صوفی موسیقی کا بہت بڑا مرکز بنا لیکن ہر اولیا کی صوفی میوزک کی اپنی ہی شکل ہے۔ اولیا درد میں گنگناتے تھے لیکن درد کو پڑھنا بہت مشکل ہے اللہ کے درد کو الاپنا بہت مشکل ہے۔

    قوالی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے عابدہ پروین نے کہا کہ قوالی دراصل ایک کیفیت کا نام ہے، جس کا تعلق درگاہوں سے ہے اور یہ ہر مقام اور کئی زبانوں میں گائی جاتی ہے۔

    قوالی کی تاریخ پر مزید بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’حضرت امیر خسرو نے پہلی قوالی عربی میں بنائی تھی جس کے بول کچھ یوں تھے: ’من کنت مولا فھزا علی ان مولا یعنی میں جس جس کا مولا ہوں، اس اس کا علی مولا ہے۔

    عابدہ پروین کہتی ہیں کہ حضرت امیر خسرو نے حضور پاک کی نسبت سے یہ کہا اور یہ ایک نعرہ بن گیا۔

  • کاش ہم جانتے کہ اتحاد میں کتنی طاقت ہے      ثمینہ پیرزادہ

    کاش ہم جانتے کہ اتحاد میں کتنی طاقت ہے ثمینہ پیرزادہ

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ و میزبان ثمینہ پیرزادہ نے بھی اسرائیلی فورسز کی فلسطینیوں پر وحشیانہ بمباری کے خالف اپنی آواز بُلند کی ہے-

    باغی ٹی وی : سماجی اور معاشرتی مسائل پر ہمیشہ اپنی آواز بُلند کرنے والی سینئر اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے اس بار مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر فلسطین کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔


    ثمینہ پیرزادہ نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’کاش ہم جانتے کہ اتحاد میں کتنی طاقت ہے۔‘

    سینئر اداکارہ نے لکھا کہ ’ہمارے مظلوم فلسطینی بہن بھائی۔‘

    خیال رہے کہ اسرائیل نے آج پھر غزہ پر فضائی حملہ کیا ہے صرف ایک حملے میں 26 فلسطینی شہید ہوگئے فلسطینی حکام کے مطابق پیر سے جاری لڑائی میں صرف ایک حملے میں شہید فلسطینیوں کی یہ سب سے بڑی تعداد ہےحکام کے مطابق نئے اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والوں میں 10 عورتیں اور 8 بچے بھی شامل ہیں-

    غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری سے اب تک شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 137 ہوگئی ہے، بچے اور مزاحمتی تنظیموں کے کئی رہنما بھی شہداء میں شامل ہیں، ایک ہزار سے زائد افراد زخمی، درجنوں عمارتیں مٹی کا ڈھیر بنادی گئی ہیں۔

    فلسطین میں جو ہورہا ہے خالص دہشت گردی ہے شوبز شخصیات کی فلسطینیوں پر مظالم کی سخت…

    فلسطین پر جاری مظالم: سی این این اورمغربی میڈیا کو جانبدارانہ رپورٹنگ پر شرم آنی…

    مقبوضہ بیت المقدس میں جو ہوا وہ دل دہلا دینے والا، ناقابل قبول اور سمجھ سے باہر ہے…

    مجھ سے جتنا ہوسکا فلسطینیوں کی حفاظت اور حمایت کروں گی بیلا حدید کا جذباتی پیغام

  • یہودی مخالف ٹوئٹ کرنے پر ٹوئٹر نے وینا ملک کے خلاف ایکشن لے لیا

    یہودی مخالف ٹوئٹ کرنے پر ٹوئٹر نے وینا ملک کے خلاف ایکشن لے لیا

    وینا ملک کی جانب سے رواں ہفتے یہودیوں کے قتل کے بارے میں ہٹلر کا ایک مبینہ قول شیئر کرنے کے بعد ٹوئٹر کی جانب سے کارروائی کی گئی-

    باغی ٹی وی : مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر نے پاکستانی اداکارہ وینا ملک کی ایک پوسٹ کوڈیلیٹ کر دیا جس میں انہوں نے اسرائیل میں بڑھتے ہوئے تشدد کے ردعمل میں جرمن امر ایڈولف ہٹلر کا ایک یہودیوں کے بارے میں ایک نقلی قول شیئر کیا تھا-

    ٹوئٹر پر12 لاکھ فالورز رکھنے والی 37 سالہ اداکارہ نے منگل کو ایک پوسٹ میں ایڈولف ہٹلر کا مبینہ قول، ’میں دنیا کے تمام یہودیوں کو مار سکتا تھا لیکن میں نے ایسا نہیں کیا تاکہ دنیا جان لے کہ میں نے انہیں کیوں مارا،‘ شیئر کیا۔


    مصنف اینڈی نگ نے واضح کیا کہ اداکارہ وینا ملک نے ہٹلر کے جس قول کا حوالہ دیا ہے وہ بظاہر خود ساختہ ہے ’لیکن اینٹی سیمیٹک (یہودی مخالف لوگ) اکثر یہودیت یا اسرائیل سے نفرت کے اظہار کے لیے اس قول کا استعمال کرتے ہیں-

    خیال رہے کہ اسرائیل کی جانب سے فلسطین پر حملے کے بعد سے اداکارہ وینا ملک ٹوئٹر پر کافی فعال ہیں اور مسلسل فلسطینوں پر اسرائیلی مظالم سے متعلق پوسٹ کررہی ہیں۔

  • عیدالفطر کے خاص موقع پر حنا خان نے کس پاکستانی ڈیزائنر کے لباس کا انتخاب کیا؟

    عیدالفطر کے خاص موقع پر حنا خان نے کس پاکستانی ڈیزائنر کے لباس کا انتخاب کیا؟

    معروف بھارتی اداکارہ حنا خان نے عیدالفطر کے خاص موقع پر پاکستانی ڈیزائنر کے لباس کا انتخاب کیا-

    باغی ٹی وی : حنا خان نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر عید کی اپنی دلکش تصویریں شیئر کی ہیں جن میں اُنہوں نے سیاہ رنگ کا خوبصورت لباس زیب تن کیا ہوا ہے تصویروں میں حنا خان بہت حسین لگ رہی ہیں

    بھارتی اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں پاکستانی ڈیزائنر مریم حسین کو مینشن کیا بتایا کہ اُنہوں نے پاکستانی ڈیزائنر مریم حسین کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔

    ساتھ ہی اُنہوں نے کیپشن میں دل والے ایموجی کا بھی اضافہ کیا جبکہ اداکارہ کی تصویروں پر چند ہی گھنٹوں میں 5 لاکھ 37 ہزار سے زائد لائکس بھی آچکے ہیں۔

    حنا خان کی ان تصاویر کو ناصرف بھارت بلکہ پاکستان کے مختلف سوشل میڈیا پیچز پر بھی بڑی تعداد میں شیئر کیا جارہا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں حنا خان کا کورونا پوزیٹیو آیا تھا جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا تھا-

  • انٹرنیٹ کی زندگی سے اصل زندگی کو الگ کرنا سیکھیں ،امریکی گلوکارہ کا نوجوانوں کوپیغام

    انٹرنیٹ کی زندگی سے اصل زندگی کو الگ کرنا سیکھیں ،امریکی گلوکارہ کا نوجوانوں کوپیغام

    امریکی گلوکارہ کیٹی پیری نے کہا ہے کہ انسان غلطیوں سے ہی سیکھتا ہے-

    باغی ٹی وی :غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران گلو کارہ نے کہا کہ میں لڑکھڑائی،گری اور غلطیاں بھی کیں پر مجھے کوئی پچھتاوا نہیں کیونکہ میں نے ان سب چیزوں سے سیکھا۔

    کیٹی پیری نے نوجوانوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ انٹرنیٹ پر کمنٹس نہ پڑھیں اور انٹرنیٹ کی زندگی سے اصل زندگی کو الگ کرنا سیکھیں۔

    36 سالہ گلوکارہ نے مزید کہا کہ لڑکے 35 سال کی عمر تک مکمل طور پر سمجھدار نہیں ہوتے مجھے لگتا ہے کہ ماضی میں ہمیشہ میں سچے پیار کی تلاش میں رہی۔

  • غنا علی کی شادی کی تقریبات کا آغاز

    غنا علی کی شادی کی تقریبات کا آغاز

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ غنا علی کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا۔

    باغی ٹی وی :اداکارہ غنا علی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں اُن کے ہاتھ میں مہندی لگ رہی ہے۔

    انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ غنا علی نے اورنج رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے جبکہ بالوں میں گیندے کے پھول کا گجرا بھی لگا ہوا ہے۔

    غنا علی نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’الحمداللہ! نئی شروعات۔‘

    اداکارہ کی مہندی کی تصویروں کو اُن کے مداح بہت پسند کررہے ہیں اور اس نئی شروعات پر غنا علی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کررہے ہیں۔

    تاہم ابھی تک اداکارہ کی جانب سے یہ نہیں بتایا گیا ہے کہ اُن کی شادی کس سے ہورہی ہے۔

    خیال رہے کہ غنا علی اب تک کے پاکستان کے کئی ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں جن میں سُن یارا، کس دن میرا ویاہ ہووے گا سیزن 4، سایہ دیوار بھی نہیں، ہانیہ، چھوٹی چھوٹی باتیں اور سراب سمیت دیگر ڈرامے شامل ہیں۔

    اس کے علاوہ غنا علی پاکستان کی کچھ مشہور فلموں میں بھی کام کرچکی ہیں جن میں رنگریزہ، مان جاؤ نا، اور کاف کنگنا شامل ہیں۔

  • علیزے شاہ کا پہلا گانا ریلیز ہوتے ہی مقبول

    علیزے شاہ کا پہلا گانا ریلیز ہوتے ہی مقبول

    پاکستان کی نوجوان ابھرتی ہوئی اداکارہ علیزے شاہ نے اداکاری کے بعد گلوکاری کے میدان میں بھی قدم رکھ دیا۔

    باغی ٹی وی : پاکستان کے معروف ڈرامہ سیریل عہد وفا کی اداکارہ علیزے شاہ نے عید کے تیسرے دن گلوکار ساحر علی بگا کے ساتھ مل کر ”بدنامیاں“ کے عنوان سے اپنا پہلا گانا ریلیز کردیا جسےمداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے-

    گانے کو ساحر علی بگا نے کمپوز کیا ہے جب کہ شاعری عمران رضا نے ترتیب دی ہے۔

    اس ضمن میں علیزے شاہ کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ اداکاری کی طرح میری گلوکاری بھی شائقین کو پسند آئے گی۔

    ساحر علی بگا نے کہا کہ امید ہے کہ عید کے پرمسرت موقع پر لوگ گانے سے محفوظ ہوں گے،انہوں نے کہا کہ مداحوں نے ہمیشہ میرے کام کو سراہا ہے، امید ہے کہ یہ گیت بھی پسند آئے گا۔