Baaghi TV

Category: شوبز

  • فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کرنے پر جی جی حدید کو تنقید کا سامنا

    فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کرنے پر جی جی حدید کو تنقید کا سامنا

    فلسطین کے لئے آواز اٹھانے کے بعد فلسطینی نژاد امریکی ماڈل جی جی حدید پر تنقید شروع کردی گئی۔

    باغی ٹی وی : چند روز قبل جی جی حدید نے اپنے انسٹاگرام پر فلسطینیوں کے بنیادی انسانی حقوق کے لیے آواز اٹھاتے ہوئے ایک خصوصی اسٹوری شیئر کی تھی اسٹوری میں لکھا تھا کہ جو اب تک فلسطینیوں پر ہونے والے جبر کو نظر انداز کرتا آیا ہو، وہ نسلی مساوات، خواتین کے حقوق، بدعنوانی اور اقتدار کے غلط استعمال اور دیگر نا انصافیوں کی مذمت نہیں کرسکتا۔‘

    انہوں نے مزید لکھا تھا کہ آپ اس کا انتخاب نہیں کرسکتے کہ کس کے انسانی حقوق کی زیادہ اہمیت ہے۔

    اداکارہ نے ایک اوراسٹوری میں لکھا تھا کہ’’ہم ان ماؤں کی عزت کرتے ہیں جنہوں نے پولیس کے تشدد اور ڈرون حملوں میں اپنے بچوں کو کھودیا اور ان فلسطینی ماؤں کی جو اپنے بچوں سمیت اسرائیلی جیل میں ہیں۔

    اداکارہ کی ان اسٹوریز کے بعد انہیں شدید تنقیدا کا نشانہ بنایا گیا-

    جی جی حدید نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ پر کی جانے والی اس تنقید کی تصاویر شیئر کردیں اور خود پر لگائے جانے والے الزامات کے جواب میں لکھا کہ میں آپ کو مارنےکی کوشش نہیں کررہی نہ ہی میں کبھی ایسا چاہوں گی۔میں مزید قتل عام نہیں چاہتی جیسا کہ میں فلسطینیوں کے لئے چاہتی ہوں۔

    جی جی حدید نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ میں صرف فلسطینیوں کے لئے برابر کے حقوق چاہتی ہوں۔

    جی جی حدید فلسطینیوں کے حقوق کے معاملے پر عالمی طاقتوں اور رہنماؤں پر برہم

  • مہوش حیات کی بھی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے پپیوں جپھیوں کے بیان پر پیروڈی وائرل

    مہوش حیات کی بھی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے پپیوں جپھیوں کے بیان پر پیروڈی وائرل

    پاکستانی معروف اداکارہ اور تمغہ امتیاز مہوش حیات نے بھی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے ایک دلچسپ بیان پر پیروڈی ویڈیو بنالی –

    باغی ٹی وی : اداکارہ مہوش حیات کی بہن افشین حیات نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک مزاحیہ ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اُن کے ساتھ اُن کی بہن اور اداکارہ مہوش حیات بھی موجود ہیں۔

    افشین حیات اور مہوش حیات نے یہ مزاحیہ پیروڈی ویڈیو وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے اُس بیان پر بنائی گئی ہے جس میں انہوں نے اپنی پریس کانفرنس کے دوران کورونا وائرس سے بچاؤ، اور اس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے عید پر ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کی تھی۔

    فردوس عاشق اعوان کے جس بیان پر مہوش کی جانب سے پیروڈی بنائی گئی ہے اُس میں معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ عید سادگی سے منائیں، اس عید پر نہ دعوتیں ہوں گی اور نہ ہی عید ملن پارٹیاں ہوں گی، اس بار عید کی روایتی جھپیاں اور پپیاں بھی نہیں ہوں گی۔
    معاون خصوصی کا یہ بیان اس قدر وائرل ہوا کہ اس بار ناصرف عام لوگوں نے پیروڈی بنائی بلکہ پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف ستاروں نے بھی پیروڈی کی اس مزاحیہ دوڑ میں خوب بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

    واضح رہے کہ مہوش حیات سے قبل معروف اداکار، گلوکار، میزبان اور کامیڈین علی گُل پیر اور اداکارہ ہانیہ عامر بھی فردوس عاشق کے اس بیان پر پیروڈی ویڈیو بنا چکی ہیں۔

    فردوس عاشق اعوان کی پپیوں جپھیوں والے بیان پر علی گل پیر کی پیروڈی کے انٹرنیٹ پر چرچے

  • مجھ سے جتنا ہوسکا فلسطینیوں کی حفاظت اور حمایت کروں گی   بیلا حدید کا جذباتی پیغام

    مجھ سے جتنا ہوسکا فلسطینیوں کی حفاظت اور حمایت کروں گی بیلا حدید کا جذباتی پیغام

    فلسطینی نژاد امریکی ماڈل بیلا حدید کا کہنا ہے کہ میں اپنے فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑی ہوں-

    باغی ٹی وی : اپنی ماضی کی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے بیلا حدید نے لکھا کہ مجھے اس حوالے سے بہت کچھ کہنا ہے۔ یہ مذہب کے بارے میں نہیں ہے۔

    بیلا حدید نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ یہ نفرت پھیلانے کے لئے نہیں ہے بلکہ یہ فلسطین میں نسل کی بنیاد پر قتل عام،یہودی آبادکاری،فوجی طاقت کے استعمال کے لئے ہے جو کہ فلسطین میں کئی سالوں سے جاری ہے۔

    انہوں نے مزید لکھا کہ میں اپنے فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑی ہوں، مجھ سے جتنا ہوسکا آپ لوگوں کی حفاظت اور حمایت کروں گی میں آپ سے محبت کرتی ہوں، مجھے آپ کا احساس ہے،آپ کے لئے روتی بھی ہوں۔

    بیلا حدید نے لکھا کہ اپنے بچوں اور اہلیہ کو دوبارہ گلے نہ لگانے کی اس باپ کی تکلیف اور اس ماں کا درد جو اپنے بچوں کو بڑا ہوتا دیکھنے سے پہلے ہی دفن کردے کاش میں آپ کی تکلیف دور کرسکتی۔

    بیلا حدید نے اپنی پوسٹ میں فلسطین کے متاثرین کے لئے مزید لکھا کہ میں آپ کو دیکھ اور سن رہی ہوں،اور رو رہی ہوں۔آپ لوگوں کا درد محسوس کر کے میں بھی تکلیف میں ہوں۔

    بیلا حدید نے لکھا کہ جس طرح سے میرے دل کو محسوس ہوتا ہے بہت سارے خوبصورت ، ہوشیار ، احترام والے ، محبت کرنے والے ، نرم مزاج اور فراخ فلسطینیوں کو ایک جگہ پر رکھنا یہ مکمل محسوس ہوتا ہے! ہم ایک نایاب نسل ہیں !!

    اس سے قبل بھی بیلا حدید اور انکی بہن جی جی حدید نے اسرائیل کے وحشیانہ تشدد اور بمباری پر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر سخت مذمت کرتے ہوئے پیغامات جاری کئے تھے۔

    جی جی حدید فلسطینیوں کے حقوق کے معاملے پر عالمی طاقتوں اور رہنماؤں پر برہم

  • اسرائیل کی حمایت، مایا علی نے کنگنا رناوت کو کھری کھری سُنا دیں

    اسرائیل کی حمایت، مایا علی نے کنگنا رناوت کو کھری کھری سُنا دیں

    اسرائیل کی حمایت میں پوسٹ شئیر کرنے پر مایا علی نے کنگنا رناوت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کھری کھری سُنا دیں-

    باغی ٹی وی : کنگنا رناوت پاکستان اور مسلمانوں کے بارے مخالف بیان بازی کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتی ہمیشہ کی طرح اس بار بھی بالی وڈ کی اسلام دشمن اداکارہ اسرائیل کی حمایت میں بیان بازی کر کے ٹوئٹر پر ٹرینڈ کر رہی ہیں۔ یاد رہے کہ کنگنا کی انہی’ حرکتوں‘ کی وجہ سے رواں ماہ ہی ٹوئٹرنے بالی وڈ کی اس ڈاکورانی کا اکاؤنٹ مستقل طورپربند کردیا ہے۔

    ٹوئٹر سے دھتکارے جانے والی بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے انسٹا گرام اسٹوری پر لکھا تھا کہ ’ بھارت بنیاد پرست اسلامی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہے، اور جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ دہشت گردی کا جواب دھرنے سے دیا جانا چاہیئے وہ اسرائیل سے سبق سیکھیں۔‘

    تاہم کنگنا کے اس بیان کوسوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ اورکنگنا کی اس پوسٹ کی مخالفت میں نہ صرف ٹوئٹرپر گزشتہ روز KanganaRanaut# ٹرینڈ کررہا ہے بلکہ پاکستانی اداکارہ مایا علی نے بھی کنگنا کی خوب کلاس لے ڈالی-

    اداکارہ مایا علی نے کنگنا کی اسٹوری کو ری پوسٹ کرتے ہوئے لکھا’ مجھے بہت افسوس ہے اور میری دعا ہے کہ تم جلد ٹھیک ہوجاؤ، کسی میں کم از کم انسانیت تو ہونی چاہیے، اس کے ساتھ ہی انہوں نے PalestenianLivesMatter# کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا-

  • کنگنا رناوت کا اسرائیل کومظلوم ثابت کرکےایک بار پھرمسلمانوں کیخلاف اپنے بغض کا بھرپوراظہار

    کنگنا رناوت کا اسرائیل کومظلوم ثابت کرکےایک بار پھرمسلمانوں کیخلاف اپنے بغض کا بھرپوراظہار

    بالی ووڈ کی شر پسند اداکارہ کنگنا رناوت نے اسرائیل کو مظلوم ثابت کرتے ہوئے ایک بار پھرمسلمانوں کے خلاف اپنے بغض کا بھرپوراظہار کیا ہے-

    باغی ٹی وی: ایک پرانی کہاوت ہے کہ ’رسی جل گئی پر بل نہیں گیا‘ یہ کہاوت بالی وڈ کی متنازعہ اور شرپسند اداکارہ کنگنا رناوت پر پوری اترتی ہے۔

    شاید اپنی فلاپ ترین فلم ’پنگا‘ کا بدلہ لینے کے لیے وہ حقیقی زندگی میں بھی خود کو’گینگسٹر‘ سمجھتے ہوئے سوشل میڈیا پر’ پنگا‘ لیتی رہتی ہیں لیکن وہ اپنی اس کوشش میں ہر بار بُری طرح سے’ ناک آؤٹ ‘ ہوجاتی ہیں اور شدید تنقید کا نشانہ بن جاتی ہیں-

    ہمیشہ کی طرح اس بار بھی بالی وڈ کی اسلام دشمن اداکارہ اسرائیل کی حمایت میں بیان بازی کر کے گزشتہ روز سے ٹوئٹر پر ٹرینڈ کر رہی ہیں۔ یاد رہے کہ کنگنا کی انہی’ حرکتوں‘ کی وجہ سے رواں ماہ ہی ٹوئٹرنے بالی وڈ کی اس فلاپ اداکارہ کا اکاؤنٹ مستقل طورپربند کردیا ہے۔

    اسلام مخالف دشمنی اور مسلمانوں کے خلاف ہرزہ سرائی کرکے بھارتی انتہا پسندوں کے سامنے’ کوئین‘ بننے کے چکر میں دوسروں کی نظروں میں گرتی جا رہی ہیں جبکہ بالی ووڈ میں تو اپنا مقام کھو چکی ہیں اور بالی ووڈ کی راسکلز بن گئیں ہیں-

    ٹوئٹر سے دُھتکارے جانے کے بعد کنگنا نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں اسرائیل کو مظلوم ثابت کرتے ہوئے ایک بار پھرمسلمانوں کے خلاف اپنے بغض کا بھرپوراظہار کیا ہے-

    انسٹا گرام اسٹوری پر کنگنا لکھتی ہے’ بھارت بنیاد پرست اسلامی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہے، اور جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ دہشت گردی کا جواب دھرنے سے دیا جانا چاہیئے وہ اسرائیل سے سبق سیکھیں۔‘

    تاہم کنگنا کے اس بیان کوسوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ اورکنگنا کی اس پوسٹ کی مخالفت میں گزشتہ روز سے ٹوئٹرپر KanganaRanaut# ٹرینڈ کررہا ہے۔

  • سلمان خان کی فلم رداھے دیکھنے والوں کو وارننگ

    سلمان خان کی فلم رداھے دیکھنے والوں کو وارننگ

    بالی ووڈ کے سپراسٹار سلمان خان نے اپنی 13مئی کو ریلیز ہونے والی فلم ’رادھے‘ سے متعلق ایک پیغام جاری کیا ہے-

    باغی ٹی وی : سلمان خان نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں کہا ہے کہ انٹرنیٹ پر کچھ ویب سائٹس فلم ’رادھے‘ غیرقانونی طور پر دکھا رہی ہیں جو کہ جرم ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سلمان خان نے پیغام میں کہا کہ سائبر سیل ان تمام غیرقانونی سائٹس کے خلاف ایکشن لے رہا ہے۔ آپ لوگ برائے مہربانی اس کام میں شامل نہ ہوں ورنہ سائبر سیل آپ کے خلاف بھی کارروائی کرے گا۔


    سلمان خان کا مزید کہنا تھا کہ برائے مہربانی سمجھنےکی کوشش کریں سائبر سیل کی کارروائی سے آپ کو بہت مشکلات ہوسکتی ہیں۔

    اس سے قبل سلمان خان نے فلم کی ریلیز سے ایک دن پہلے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے لوگوں سے فلم کو جائز طریقے یا صحیح پلیٹ فارمز پر دیکھنے کی اپیل کی تھی اور کہا تھا کہ ایک فلم بنانے میں کئی لوگ بہت محنت کرتے ہیں۔

    سلمان خان کی فلم ریلیز ہوتے ہی ایک گھنٹے بعد لیک ہو گئی تھی بھارتی میڈیا کے مطابق فلم ’رادھے‘ ریلیز کے کچھ ہی دیر بعد انٹرنیٹ پر ’فری ڈاؤن لوڈ‘ کے لئے دستیاب دیکھی گئی۔جسے سیکڑوں لوگوں نے دیکھا۔

    سلمان خان نے کورونا کی دوسری ڈوز بھی لگوالی

    عید کے حوالے سے مداحوں کے لئے سلمان خان کا خصوصی پیغام

  • یاسر حسین نے خود ہی اپنی شادی پر بن بلائے مہمانوں سے متعلق سوال پوچھنے کوکہا تھا

    یاسر حسین نے خود ہی اپنی شادی پر بن بلائے مہمانوں سے متعلق سوال پوچھنے کوکہا تھا

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف ڈائریکٹر ندیم بیگ نے انکشاف کیا ہے کہ اداکار یاسر حسین نے پروگرام میں اُن سے اُن کی اور اقرا کی شادی پر بن بلائے مہمان والا سوال پوچھنے کا کہا تھا۔

    باغی ٹی وی : حال ہی میں معروف ڈائریکٹر ندیم بیگ ایک نجی ٹی وی چینل پر عید کے پروگرام میں بطورِ مہمان شریک ہوئے جہاں اُنہوں نے دورانِ گفتگو اداکار یاسر حسین کے حوالے سے ایک اہم انکشاف کیا۔

    ندیم بیگ نے کہا کہ واسع چوہدری نے یاسر سے سوال کیا تھا کہ آپ کی شادی پر کونسے مہمان بن بلائے تھے جس پر کافی لوگوں نے واسع کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا کہ اُنہوں نے پروگرام میں ایسا سوال کیوں پوچھا۔

    ڈائریکٹر ندیم بیگ نے اس سوال کے پیچھے کی کہانی بیان کرتے ہوئے کہا کہ دراصل! یاسر نے ہی واسع سے کہا تھا کہ وہ پروگرام میں اُن سے بن بلائے مہمانوں والا سوال پوچھیں ہمیں اس بات کا بالکل اندازہ نہیں تھا کہ یاسر جواب میں نوشین کا نام لیں گے۔

    واضح رہے کہ رواں برس فروری میں یاسر حسین ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شریک ہوئے تھے جہاں ان سے شادی میں بن بلائے آنے والے مہمان کے حوالے سے سوال پوچھا گیا تھا۔

    میزبان کی جانب سے سوال پوچھنے پر یاسر حسین نے اداکارہ نوشین شاہ کا نام لیا جس کے بعد یاسر حسین کو نا صرف اداکارہ نوشین شاہ کی جانب تنقید کا سامنا کرنا پڑا بلکہ دیگر فنکاروں نے بھی یاسر حسین کی خوب کلاس لی تھی-

  • پریش راول  نے اپنی موت کی خبروں کی تردید کر دی

    پریش راول نے اپنی موت کی خبروں کی تردید کر دی

    رواں سال مارچ میں کورونا کا وبا کا شکار ہونے والے بالی ووڈ اداکار و سیاستدان پریش راول نے سوشل میڈیا پر زیرِ گردش اپنی موت کی خبروں کی تردید کردی۔

    باغی ٹی وی : گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک خبر شیئر کی گئی تھی کہ بالی ووڈ اداکار پریش راول جمعے کی صبح سات بجے انتقال کر گئے ہیں-

    یہ خبر دیکھتے ہی سوشل میڈیا پر ہوگئی اور اداکار کے مداح غم میں مبتلا ہوگئے اور اُن کی موت پر اظہارِ تعزیت کرنے لگے۔

    تاہم اب پریش راول نے اپنی موت کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے مداحوں کی تسلی کے لیے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا ہے۔


    پریش راول نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر سوشل میڈیا کی وہ پوسٹ شیئر کی جس میں اُن کی موت کی خبر دی گئی تھی۔

    بالی ووڈ اداکار نے خبر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’اس غلط فہمی کے لیے معذرت خواہ ہوں کیونکہ میں جمعہ کی صبح 7 بجے سو رہا تھا۔‘

    پریش راول کی اس توئٹ کے بعد مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور اداکار کی لمبی عُمر کے لیے دُعائیہ پیغامات بھی جاری کررہے ہیں۔

    واضح رہے کہ رواں سال مارچ میں پریش راول کورونا وائرس کا شکار ہوگئے تھے پریش راول نے بتایا تھا کہ وہ ویکسین لگوانے کے دو ہفتے بعد کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں-

  • دیشا پٹانی نے نورا فتحی کو بیسٹ ڈانس ٹیچر قرار دیا

    دیشا پٹانی نے نورا فتحی کو بیسٹ ڈانس ٹیچر قرار دیا

    بالی ووڈ اداکارہ دیشا پٹانی نے اداکارہ نورا فتحی کو بیسٹ ڈانس ٹیچر قرار دیا ہے-

    باغی ٹی وی : اداکارہ نورا فتحی نے اداکارہ دیشا پٹانی کے ساتھ سوشل میڈیا پر اپنی ایک یادگار تصویر شیئر کی ہے جس میں دونوں بہت خوش نظر آرہی ہیں جبکہ نورا فتحی کچھ تحائف بھی تھامے ہوئے ہیں جوکہ انہیں دیشا پٹانی نے دیے ہیں۔

    اداکارہ نورا فتحی نے یہ تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ شکریہ بے بی دیشا پٹانی سب سے بہترین ٹیچر کے تحفےکے لیے، مجھے آپ کی ڈانس ٹیچر بننے پر ہمیشہ خوشی ہوگی۔

    نورا فتحی نے دیشا پٹانی کی تعریف کرتے ہوئے کہ آپ میری بہترین اسٹوڈنٹ ہیں۔

    خیال رہے کہ دیشا پٹانی ماضی میں نورا فتحی سے ڈانس کی کلاسیس لیتی تھیں، اس دوران دونوں کی اچھی دوستی ہوگئی تھی۔

    دیشا پٹانی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’رادھے : یور موسٹ وانٹڈ بھائی‘ میں سلمان خان کے ساتھ جلوہ گر ہوئی ہیں جبکہ نورا فتحی اور دیشا پٹانی کو سلمان خان کی فلم ’بھارت‘ میں بڑی اسکرین پر ایک ساتھ بھی دیکھا گیا تھا۔

    دوسری جانب نورا فتحی ’بھوج: دی پرائیڈ آف انڈیا‘ میں دکھائی دیں گی جس میں ان کے ساتھ اداکار اجے دیوگن، سنجے دت اور سوناکشی سنہا بھی شامل ہیں۔

  • شہزاد رائے کا فاروق قیصر کے انتقال پر گہرے دُکھ کا اظہار

    شہزاد رائے کا فاروق قیصر کے انتقال پر گہرے دُکھ کا اظہار

    معروف پاکستانی گلوکار اور سماجی کارکن شہزاد رائے نے معروف مزاح نگار اور انکل سرگم کے کردار کے خالق فاروق قیصر کے انتقال پر دُکھ کا اظہار کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : سماجی کارکن شہزاد رائے نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر انکل سرگم کے بارے میں کیے گئے اپنے ایک ٹوئٹ کو جو انہوں نے کچھ دنوں پہلے ہی کیا تھا ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ میرے پاس بیان کرنے کے لیے الفاط نہیں ہیں۔


    گلوکار نے لکھا کہ میں نے کچھ دنوں پہلے ہی انکل سرگم کےساتھ یہ یادگار ویڈیو شیئر کی تھی۔

    انہوں نے مزید لکھا کہ انکل سرگم! ہم آپ کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز معروف مزاح نگار اور انکل سرگم جیسے پتلی تماشا کردار کے خالق فاروق قیصر انتقال کر گئے، وہ عارضہ قلب میں مبتلا تھے۔ انہوں نے سوگواران میں ایک بیٹا اور دو بیٹیاں چھوڑے ہیں ان کی نمازِ جنازہ آج شام 5 بجے ایچ ایٹ قبرستان اسلام آباد میں ادا کی جائے گی۔

    صدر مملکت اور وزیراعظم نے بھی فاروق قیصر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    فاروق قیصر کے نواسے حسنین قیصر کا کہنا ہے کہ نانا کافی عرصے سے عارضہ قلب میں مبتلا تھے، طبیعت خراب ہونے پر انہیں اسپتال لے جانے کیلئے ایمبولینس بلائی مگر ان کا پہلے ہی انتقال ہوگیا-

    اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ:دنیا کو ہنسا کرخوشیاں دینےوالے…