Baaghi TV

Category: شوبز

  • انکل سرگم کے خالق فاروق قیصر کو آج سپرد خاک کیا جائے گا

    انکل سرگم کے خالق فاروق قیصر کو آج سپرد خاک کیا جائے گا

    گزشتہ شب انتقال کر جانے والےمعروف مزاح نگار فاروق قیصر(انکل سرگم) کو آج سپرد خاک کیا جائے گا۔

    باغی ٹی وی : فاروق قیصر کی نمازِ جنازہ آج شام 5 بجے ایچ ایٹ قبرستان اسلام آباد میں ادا کی جائے گی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز معروف مزاح نگار اور انکل سرگم جیسے پتلی تماشا کردار کے خالق فاروق قیصر انتقال کر گئے، وہ عارضہ قلب میں مبتلا تھے۔ انہوں نے ایک بیٹا اور دو بیٹیاں سوگوار چھوڑے ہیں۔

    صدر مملکت اور وزیراعظم نے فاروق قیصر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    دوسری جانب علی طفر نے گہرے افسوس اور دُکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انکل سرگم جیسے دیگر پتلی تماشا کرداروں کے بانی فاروق قیصر ایک انتہائی مُتاثر کن انسان اور مصنف تھے۔

    فاروق قیصر کے نواسے حسنین قیصر کا کہنا ہے کہ نانا کافی عرصے سے عارضہ قلب میں مبتلا تھے، طبیعت خراب ہونے پر انہیں اسپتال لے جانے کیلئے ایمبولینس بلائی مگر ان کا پہلے ہی انتقال ہوگیا۔

    اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ:دنیا کو ہنسا کرخوشیاں دینےوالے…

  • ملکی تاریخ میں مسلسل دوسری بار عیدالفطر پر سینماز اور تھیٹرز ویران

    ملکی تاریخ میں مسلسل دوسری بار عیدالفطر پر سینماز اور تھیٹرز ویران

    پاکستان میں مسلسل دوسری بار بھی عیدالفطر پر تھیٹرز ویران نہ کوئی فلم ریلیز نہ ہو سکی اور نہ ہی اسٹیج ڈرامے پیش ہو سکے-

    باغی ٹی وی :عید الفطر کا تہوار ہمیشہ سے ہی پاکستان شوبز انڈسٹری کے لیے بہت اہم رہا ہے اس موقع پر ریلیز کے لیے پیش کی جانے والی فلموں کا ریکارڈ بزنس ہوتا یے پاکستان بننے کے بعد سے فلم بینی کا سلسلہ نہ صرف تسلسل کے ساتھ جاری رہا بلکہ ملک میں مشکل ترین حالات میں بھی شائقین سینما گھروں میں جا کر فلموں سے لطف اندوز ہوتے رہے، لیکن اس بار کورونا وائرس کی وجہ سے تھیٹرز اور سینماز ویران رہے-

    ملکی تاریخ میں دوسری با عیدالفطر پر نہ ہی کوئی فلم ریلیز ہوسکی اور نہ کوئی تھیٹر شو ہوسکا۔ اس صورتحال میں فنکاروں کی بڑی تعداد شدید متاثر ہوئی اور تھیٹر سے وابستہ فنکاروں، تکنیک کاروں نے جہاں حکومت سے اپیل کی وہیں احتجاج بھی کیا تھا لیکن سینما گھروں کے ساتھ تھیٹر کھولنے کی اجازت نہ دی جاسکی ۔

    پاکستان فلم ڈسٹری بیوٹر ایسوسی ایشن کے چیئرمین چوہدری اعجاز کامران کا کہنا ہے کہ عیدالفطر پرمسلسل دوسری بار سینما گھر نہ کھلنے سے فنکار برادری کے مالی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔

    پنجاب آرٹسٹ تھیٹرز پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین قیصر ثناءاللہ کے مطابق ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے عید کے موقع پر سینکڑوں سے زائد فنکاروں میں راشن تقسیم کر کے ہمارے دل جیت لئے ہیں، امید ہے کہ حکومت بہت جلد تھیٹرز کھولنے کی اجازت بھی دے گی۔

  • کورونا بحران: شترو گھن سنہا مودی سرکار پر برس پڑے

    کورونا بحران: شترو گھن سنہا مودی سرکار پر برس پڑے

    بھارتی اداکار شتروگھن سنہا کورونا کی دوسری لہر سے ہونے والے نقصان کے تحت مودی سرکار پر برس پڑے-

    باغی ٹی وی :بھارت میں کورونا وبا کی دوسری لہر نے تباہی مچا رکھی ہے صحت کا نظام مکمل طور ہپر بیٹھ گیا ہے جب کہ مودی سرکار بلند و بانگ دعوؤں سے باز ہی نہیں آرہی۔ ایسی صورت حال میں بھارت کی سراقتدار جماعت بی جے پی ہی کے سابق مرکزی رہنما اور لیجنٖڈ بالی ووڈ اداکار شترو گھن سنہا بھی مودی سرکار پر پھٹ پڑے ہیں۔


    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں شترو گھن سنہا نے کہا کہ بھارتی اسپتالوں میں طبی سہولیات کا فقدان ہے اور ہم اپنے عزیزوں اور پیاروں کو کھو رہے ہیں۔ کچھ روز قبل ہی نوجوان اداکار اور یو ٹیوبر راہول ووہرا کی بہت کم عمر میں موت ہوگئی۔ اس کی آخری وڈیو نے تو دل کو تڑپا کر رکھ دیا کیونکہ اس نے بتایا تھا کہ اگر اسے بروقت اور مناسب علاج مل جاتا تو وہ بچ سکتا تھا۔

    اداکارنے کہا کہ لوگوں کو اسپتالوں میں لاپرواہی اور بد انتظامی برداشت کرنا پڑ رہی ہے اور یہ زمینی حقیقت بہت خوفناک اور دل دہلا دینے والی ہے کیونکہ مریضوں کا دعوی ہے کہ ان کے لیے اسپتالوں میں کچھ نہیں کیا جارہا۔


    شترو گھن سنہا نے معروف ٹی وی اینکر کی ایک وڈیو شیئر کرتے ہوئے مزید لکھا ہے کہ ایک طویل انتظار کے بعد بالاآخر معروف اینکر روش کمار نے اپنے پروگرام میں اسپتالوں کا پردہ چاک کیا ہے اور تلخ حقائق سے بھر انکشافات سامنے لائے ہیں۔


    واضح رہے کہ شترو گھن سنہا کئی برس بی جے پی کا حصہ رہے ، انہوں نے مودی سرکار کے علاوہ بی جی پی کی ہر حکومت میں مختلف وزارتوں پر ذمہ داریاں نبھائیں تاہم نریندر مودی سے اختلافات کے بعد انہوں نے بی جے پی سے کنارہ کشی اختیار کرلی ہے۔

  • جلال آل کا اسرائیلی فوج کا فلسطینیوں پر مظالم کے خلاف سخت ردعمل

    جلال آل کا اسرائیلی فوج کا فلسطینیوں پر مظالم کے خلاف سخت ردعمل

    شہرہ آفاق ترکش ڈرامے ‘ارطغرل غازی’ میں عبدالرحمن کا کردار ادا کرنے والے جلال آل نے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کے مظالم کے خلاف سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں جلال آل نے انگریزی ، ترکی اور اردو زبانوں میں پوسٹ کی۔

    جلال آل کا کہنا تھا کہ بچوں کے قاتل اسرائیل نے رمضان کے روزے رکھنے والے بچوں کو افطاری کے اوقات کے دوران بموں سے شہید کردیا۔

    انہوں نے مزید لکھا کہ مسجد اقصیٰ اور ہمارے مسلمان بھائی اکیلے نہیں،قاتل اسرائیل فلسطین سے دفع ہو جاؤ جوکہ مسلمانوں کی زمین ہے۔

    صرف یہی نہیں بلکہ اداکار نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی پروفائل بھی مسجد اقصٰی کی لگائی ہوئی ہے جب کہ اس مسئلے پر لائیو ویڈیو کانفرنس بھی کررہے ہیں اور مختلف شخصیات کی رائے لےکر مسئلے کو اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں۔

  • غزہ کا معاملہ تنازعہ نہیں قابض افواج کی جانب سے قتل عام ہے     شیریں مزاری

    غزہ کا معاملہ تنازعہ نہیں قابض افواج کی جانب سے قتل عام ہے شیریں مزاری

    انسانی حقوق کی وفاقی وزیر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ غزہ کا معاملہ تنازعہ نہیں قابض افواج کی جانب سے قتل عام ہے۔

    باغی ٹی وی :وفاقی وزیر شیریں مزاری کی جانب سے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کے نام پیغام میں کہا گیا ہے کہ غزہ کا معاملہ تنازعہ نہیں قابض افواج کی جانب سے قتل عام ہے۔


    انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کواسرائیلی ریاستی دہشتگردی سےفلسطینیوں کومحفوظ رکھنے کے لیے ذمہ داری پوری کرنےکی ضرورت ہے اقوام متحدہ کے چارٹر کا چیپٹر 7 یاد رکھا جائے۔

    واضح رہے کہ غزہ میں اسرائیلی فوج نے ایک اور فضائی حملہ کیا، جس کے نتیجے میں بچوں سمیت 8 افراد شہید ہوگئے غیر ملکی میڈیا کے مطابق شہدا کی مجموعی تعداد 140 ہوگئی جبکہ 850 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں دوسری جانب حماس کے راکٹ حملوں میں ہلاک ہونے والے اسرائیلیوں کی تعداد 9 ہوگئی۔

  • فاروق قیصر ایک انتہائی مُتاثر کن انسان تھے علی ظفر

    فاروق قیصر ایک انتہائی مُتاثر کن انسان تھے علی ظفر

    پاکستانی عالمی شہرت یافتہ گلوکار و اداکار علی ظفر نے معروف مزاح نگار اور انکل سرگم جیسے پتلی تماشا کردار کے خالق فاروق قیصر کے انتقال پر شدید دُکھ کا اظہار کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : گلوکارعلی ظفر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر فاروق قیصر کی یادگار تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ انکل سرگم جیسے دیگر پتلی تماشا کرداروں کے بانی فاروق قیصر ایک انتہائی مُتاثر کن انسان اور مصنف تھے۔


    گلوکار نے لکھا کہ حال ہی میں مجھے فاروق قیصر سے صدر کے ایوارڈ کی تقریب میں ملنے کا اعزاز حاصل ہوا تھا وہ کُرسی پر بیٹھے تھے اور اُن کی آنکھوں میں ہر ایک کے لیے محبت اور احترام صاف نظر آرہا تھا۔

    علی ظفر نے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے فاروق قیصر کی مغفرت کے لیے بھی دُعا کی۔

    واضح رہے کہ معروف مزاح نگار اور انکل سرگم جیسے پتلی تماشا کردار کے خالق فاروق قیصر انتقال کر گئے وہ عارضہ قلب میں مبتلا تھے انہوں نے سوگواران میں ایک بیٹا اور دو بیٹیاں چھوڑے ہیں۔

    صدر مملکت اور وزیراعظم نے بھی فاروق قیصر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    فاروق قیصر کے نواسے حسنین قیصر کا کہنا ہے کہ نانا کافی عرصے سے عارضہ قلب میں مبتلا تھے، طبیعت خراب ہونے پر انہیں اسپتال لے جانے کیلئے ایمبولینس بلائی مگر ان کا پہلے ہی انتقال ہوگیا۔

    اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ:دنیا کو ہنسا کرخوشیاں دینےوالے…

  • براہِ کرم! فلسطین، مقبوضہ کشمیر اور یمن والوں کو بھی عید کی دعاؤں میں یاد رکھیں

    براہِ کرم! فلسطین، مقبوضہ کشمیر اور یمن والوں کو بھی عید کی دعاؤں میں یاد رکھیں

    معروف اداکارہ و تمغہ امتیاز مہوش حیات کا کہنا ہے کہ عید کی خوشیوں میں مظلوم فلسطین، مقبوضہ کشمیر اور یمن کے لوگوں کو بھی لازمی یاد رکھیں۔

    باغی ٹی وی : دو روز قبل دُنیا کے کئی ممالک کی طرح پاکستان میں بھی عیدالفطر منائی گئی، اس موقع پر جہاں دیگر لوگوں نے سوشل میڈیا پر اپنی خوبصورت تصویریں شیئر کیں تو وہیں شوبز ستارے بھی کسی سے پیچھے نہ رہے۔


    اداکارہ مہوش حیات چند گھنٹے قبل ہی اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر عیدالفطر کی اپنی دلکش تصویریں شیئر کی ہیں مہوش حیات نے عید کے موقع پر سفید رنگ کے لباس کا انتخاب کیا جس کے ساتھ اُنہوں نے خوبصورت دوپٹہ پہنا۔

    اداکارہ نے تصویریں شیئر کرتے ہوئے اپنے تمام مداحوں اور دوستوں کو عیدالفطر کی مبارکباد دی۔

    اُنہوں نے سوشل میڈیا صارفین اور دیگر عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جب ہم یہ تہوار گھر والوں کے ساتھ گھروں میں مناتے ہیں تو براہِ کرم! فلسطین، مقبوضہ کشمیر اور یمن میں رہنے والے مظلوم بہن بھائیوں کو بھی اپنی دعاؤں میں لازمی رکھیں۔

    مہوش حیات نے مزید کہا کہ اُن کے ٹوئٹ کے آخر کی دو تصاویر میں وہ اپنی عیدی کا انتظار کررہی ہیں۔

    واضح رہے کہ پاکستان میں 13 مئی کو عیدالفطر منائی گئی تھی جبکہ بھارت سمیت دیگر ایشیائی ممالک میں گزشتہ روز عیدالفطر منائی گئی تھی۔

  • سلمان خان نے کورونا کی دوسری ڈوز بھی لگوالی

    سلمان خان نے کورونا کی دوسری ڈوز بھی لگوالی

    بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان نے عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے دوسری ڈوز لگوالی۔

    باغی ٹی وی :بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان کو گزشتہ روز یعنی عیدالفطر کے دن ممبئی کے ایک ویکسینیشن سینٹر میں دیکھا گیا جہاں اُنہوں نے کورونا ویکسین کی دوسری ڈوز لگوائی۔

    تاہم سلمان خان کی جانب سے ابھی تک اُن کے کسی سوشل میڈیا پیغام میں اس حوالے سے کوئی اطلاع نہیں دی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ سلمان خان نے رواں سال 24 مارچ کو کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز لی تھی جس کے بارے میں اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا تھا۔


    سلمان خان نے یہ بھی انکشاف کیا تھا کہ اُن کے والد سلیم خان اور والدہ سلمیٰ خان نے بھی کورونا ویکسین کی دونوں ڈوز لگوالی ہیں۔

    خیال رہے کہ سلمان خان نے 13 مئی کو اپنی فلم ’رادھے‘ ریلیز کی اداکار نے گزشتہ روز عید کی مبارکباد دینے کے بعد اپنے پرستاروں سمیت ان تمام افراد کا بالخصوص شکریہ ادا کیا تھا جنھوں نے ان کی نئی فلم ’رادھے‘ کو عید کے پہلے دن بڑے پیمانے پر دیکھ کر کامیاب بنایا۔

    سلمان خان کہتے ہیں کام کرتے ہوئے یوں محسوس کرو کہ تم تعطیلات پر ہو لولیا وانتور

    عید کے حوالے سے مداحوں کے لئے سلمان خان کا خصوصی پیغام

    جب کوئی فلم دیکھتا ہوں تو عام آدمی کی طرح اسکے کردار جیسا بننا چاہتا ہوں سلمان…

    ’رادھے‘ میری ناکام ترین فلم ثابت ہوگی سلمان خان

    سلمان خاں کی فلم ‘رادھے’ کا گانا یوٹیوب پرتیزترین ریکارڈ بنانیوالا…

  • اسرائیل کے حق میں ٹوئٹ پر گال گدوت کو شدید تنقید کا سامنا، اداکارہ نے کمنٹس سیکشن بند کردیا

    اسرائیل کے حق میں ٹوئٹ پر گال گدوت کو شدید تنقید کا سامنا، اداکارہ نے کمنٹس سیکشن بند کردیا

    اسرائیلی فورسز کی جانب سے گزشتہ ہفتے سے فلسطینیوں کے خلاف پٌرتشدد کارروائیاں جاری ہیں مختلف ممالک کی جانب سے فلسطینیوں پر جاری ظلم و ستم کے خلاف آواز اٹھائی گئی ہے جبکہ شوبز و معروف شخصیات نے بھی ان حملوں کی مذمت کی ہے۔

    باغی ٹی وی: ‘ونڈر وومن 1984’ میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اسرائیلی نژاد امریکی یہودی اداکارہ گال گدوت نے اسرائیل کے حق میں ٹوئٹ کی ہے جس پر انہیں شدید تنقید کا سامنا ہے۔

    7 مئی سے جاری حالات کے تناظر میں ٹوئٹ کرتے ہوئے گال گدوت نے لکھا کہ میرا دل رو رہا ہے، میرا ملک حالتِ جنگ میں ہے، میں اپنے اہلخانہ، دوستوں کے لیے پریشان ہوں، میں اپنے لوگوں کے لیے پریشان ہوں۔


    انہوں نے مزید لکھا کہ برائی کا یہ سلسلہ طویل عرصے سے جاری ہے، اسرائیل کو بھی آزاد اور محفوظ قوم کی حیثیت سے جینے کا حق ہے۔

    گال گدوت نے لکھا کہ ہمارے پڑوسیوں کو بھی یہی حق ہے، میں متاثرین اور ان کے اہلخانہ کے لیے دعا گو ہوں-

    اداکارہ نے لکھا کہ میں اس ناقابل تصور دشمنی کے خاتمے کی دعا کرتی ہوں، میں دعا کرتی ہوں کہ ہمارے لیڈرز کو اس مسئلے کا حل مل جائے تاکہ ہم امن کے ساتھ ایک دوسرے کے ساتھ رہ سکیں، میں اچھے دنوں کے لیے دعا گو ہوں۔

    تاہم گال گدوت کی ٹوئٹ کے بعد سوشل میڈیا پر انہیں شدید تنقید کا سامنا ہوا جبکہ اکثر افراد نے کہا کہ وہ ظالموں کی حمایت کررہی ہیں۔


    ایک صارف نے لکھا کہ آپ امن کی بات نہ کریں جب آپ نے ماضی میں اسرائیلی دفاعی فورسز میں خدمات سرانجام دی ہیں، جنہوں نے گلیوں میں پرامن طریقے سے چلنے والے بچوں اور بڑوں کو قتل کیا۔
    https://twitter.com/GentritKrasni16/status/1392547416679796736?s=20
    جینٹرٹ نامی صارف نے لکھا کہ کیا انہوں نے کبھی خواتین پر حملوں، مردوں اور بچوں کی ہلاکتوں کی ویڈیوز دیکھی ہیں، آپ لوگوں کے لیے دعا نہیں کرسکتے ہیں جب آپ ان میں شامل ہوں جنہوں نے ایسے اقدامات کا آغاز کیا ہو۔


    جیک نامی صارف نے گال گدوت کی ٹوئٹ کے الفاظ تبدیل کرتے ہوئے لکھا کہ اسے ٹھیک کردیا ہے۔
    https://twitter.com/add1ctedtoleen/status/1392548683384823811?s=20
    ایک صارف نے لکھا کہ ‘یہ کہنے کی جرات نہ کریں کہ ہم پڑوسی ہیں جب آپ آئی ڈی ایف کا حصہ رہی ہیں’۔


    ایک نے لکھا کہ ہم پڑوسی نہیں ہیں، یہ ہماری سرزمین ہے، آپ نے اسے طاقت سے حاصل کیا، ہمیں نکال دیا، پنجرے میں قید کردیا اور ہمارے حقوق چھین لیے۔

    انہوں نے مزید لکھا کہ’ آپ کی حمایت اربوں امریکی ڈالرز نے کی تھی جبکہ ہمارے پاس کچھ نہیں تھا، آپ ہمارے پڑوسی نہیں ہیں، آپ کا یہاں سے تعلق نہیں، یہ آپ لوگوں نے شروع کیا’۔


    ایک اور صارف نے لکھا کہ’ وہ آپ کے پڑوسی نہیں ہیں، آپ نے ان کے گھر چھینے’۔


    ایک اور صارف نے لکھا کہ کیا انہوں نے آئی ڈی ایف میں خدمات سرانجام نہیں دیں اور اس نسل کشی کی گواہ نہیں ہیں؟ اور اب اچانک کیا ہوا؟۔

    واضح رہے کہ گال گدوت کو اسرائیلی ڈیفنس فورسز کے ساتھ ماضی میں وابستہ رہنے پر تنازع کا سامنا رہا ہے، 2017 میں لبنان کی وزارت معیشت نے گال گدوت کی وابستگی اور لبنان کی اسرائیل سے جنگ کی وجہ سے ونڈر وومن کی ریلیز پر پابندی بھی لگائی تھی۔

    خیال رہے کہ اسرائیلی فورسز کی جانب سے فلسطینیوں پر حالیہ حملے 7 مئی کی شب سے جاری ہیں جب فلسطینی شہری مسجد الاقصیٰ میں رمضان المبارک کے آخری جمعے کی عبادات میں مصروف تھے اور اسرائیلی فورسز کے حملے میں 205 فلسطینی زخمی ہوگئے تھے۔

    جبکہ اسرائیل نے فلسطینیوں پر عید الفطر کے دن بھی گولہ باری کی جس کے نتیجے میں مزید 23 فلسطینی شہید ہو گئے، شہدا کی مجموعی تعداد 132 ہوگئی اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں میں 31 بچے اور 15 خواتین بھی شامل ہیں جبکہ 830 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

    حماس کے راکٹ حملوں میں ہلاک ہونے والے اسرائیلیوں کی تعداد 9 ہوگئی اسرائیلی فوج نے غزہ میں زمینی دستے بھیج کر حملہ کرنے کا بیان دو گھنٹے بعد واپس لے لیا۔

  • عید کے حوالے سے مداحوں کے لئے سلمان خان کا خصوصی پیغام

    عید کے حوالے سے مداحوں کے لئے سلمان خان کا خصوصی پیغام

    بالی ووڈ دبنگ اداکار سلمان خان نے عیدالفطر پر مداحوں سے اہم درخواست کی ہے۔

    باغی ٹی وی : ہر سال عید پر سینکڑوں مداح سلومیاں کے گھر کے باہر عید کی مبارکباد دینے اور اپنے پسندیدہ اسٹار کی ایک جھلک دیکھنے کے لئے جمع ہوتے ہیں دوسری طرف دبنگ خان بھی مداحوں کی خوشی کے لئے نہ صرف فلم ریلیز کرتے ہیں بلکہ گھر کی بالکونی سے باہر جمع مداحوں کو عید کی مبارکباد بھی دیتے ہیں-

    تاہم اس بار سلمان خان نے مداحوں سے گھر کے باہر جمع نہ ہونے کی درخواست کی ہے۔

    بھارتی میڈیا کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال پر کہ عید کیسی ہوگی سلمان خان نے کہا کہ اس بار عید نہایت مختلف ہوگی، سب لوگ اپنے اپنے کمروں میں ہوں گے، میں نیچے رہتاہوں اور امی ابا اوپر رہتے ہیں جب کہ مداحوں سے درخواست ہے کہ اس عید پر صرف میرے ہی نہیں بلکہ کسی بھی اداکار کے گھر کے باہر جمع نہ ہوں۔

    واضح رہے کہ پاکستان ، ترکی ، خلجی ممالک ، سعودی عرب ،امریکا، آسٹریلیا، فرانس، برطانیہ، کینیڈا، سنگاپور اور جرمنی سمیت دیگر یورپی ممالک میں بھی آج عید الفطر منائی جارہی ہے جب کہ بھارت میں عید کل منائی جائے گی۔