Baaghi TV

Category: شوبز

  • جویریہ عباسی اور انکے سابق شوہر شمعون عباسی رشتے میں سوتیلے بہن بھائی بھی ہیں؟

    جویریہ عباسی اور انکے سابق شوہر شمعون عباسی رشتے میں سوتیلے بہن بھائی بھی ہیں؟

    پاکستان ڈارمہ انڈسٹری کا نامور اداکارہ جویریہ عباسی کا کہنا ہےکہ جب کسی شادی شدہ جوڑے کے درمیان طلاق ہوجائے تو یہ سمجھنا غلط ہے کہ دونوں میں سے کوئی غلط ہوگا، تب ہی ان کے درمیان طلاق ہوئی۔

    باغی ٹی وی : جویریہ عباسی نے ندا یاسر کے شو،شان سحور، میں بات کرتے ہوئے کہا کہ آج کل کے دور میں خاتون کمزور نہیں ہے اور اب عورتوں کو بھی سمجھنا چاہیے کہ اگر ان کے سر پر مرد کا سایہ نہیں ہے تو وہ تنہا اور کمزور ہیں آج کل کی خواتین مظلوم نہیں ہے اور کم از کم وہ تو بالکل نہیں ہیں۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ جب کسی شادی شدہ جوڑے کے درمیان طلاق ہوجائے تو یہ سمجھنا غلط ہے کہ دونوں میں سے کوئی غلط ہوگا، تب ہی ان کے درمیان طلاق ہوئی بعض اوقات میاں اور بیوی کی کیمسٹری نہیں ملتی، جس وجہ سے ان کے درمیان طلاق ہوجاتی ہے۔

    انہوں نے اپنی طلاق پر بھی کھل کر بات کی اور بتایا کہ ان کی اور شمعون عباسی کی شادی 10 سال تک چل سکی تھی-

    جویریہ عباسی نے بتایا کہ زیادہ تر لوگ ان کے اور شمعون عباسی کے رشتے کے حوالے سے کنفیوژن کا شکار ہوتے ہیں اور لوگوں کو یہ سمجھ نہیں آتا کہ آخر اداکارہ انوشے عباسی ہم دونوں میں سے کس کی بہن ہیں؟-

    اداکارہ نے بتایا کہ دراصل انوشے عباسی ان کی اور ان کے سابق شوہر شمعون عباسی کی مشترکہ سوتیلی بہن ہیں کیوںکہ ان کی پیدائش ان دونوں کے والدین کی شادی کے بعد ہوئی تھی۔

    جویریہ عباسی کے مطابق ابتدائی طور پر ان کی والدہ اور شمعون عباسی کے والد نے شادی کی اور ان کا خیال تھا کہ اس سے ان دونوں کے بچوں کو ایک گھر ملنے سمیت والدین بھی مل جائیں گے۔

    جویریہ عباسی نے بتایا کہ والدین کی شادی کے بعد انہوں نے اور شمعون عباسی نے بھی شادی کی اور ان کی رخصتی ماموں کے گھر سے کرائی گئی تھی اور وہ اسی گھر میں بیاہ کر لائی گئیں، جہاں وہ پہلے ہی رہتی تھیں۔

    اداکارہ نے بتایا کہ والدین کی شادی ہوجانے کے بعد ایک طرح سے وہ اور ان کے سابق شوہر شمعون عباسی سوتیلے بھائی بھی ہوئے جبکہ انوشے عباسی ان کی والدہ اور شمعون عباسی کے والد کی بیٹی ہیں اور اس حساب سے وہ ان کی اور ان کے سابق شوہر کی مشترکہ سوتیلی بہن ہیں۔

    خیال رہے کہ جویریہ عباسی اور شمعون عباسی نے نوجوانی میں 1997میں شادی کی تھی تاہم دونوں نے 2007 میں علیحدگی اختیار کرلی تھیدونوں کے ہاں شادی کے دو سال بعد بیٹی عنزیلہ عباسی کی پیدائش ہوئی تھی جو اداکارہ ہیں اوراپنی والدہ کے ہمراہ رہتی ہیں –

    تاہم دلچسپ بات یہ ہے کہ جس وقت جویریہ اور شمعون عباسی نے شادی کی، اس وقت وہ سوتیلے بہن و بھائی کے طور پر ایک ہی گھر میں رہ رہے تھے لیکن دونوں میں محبت استوار ہونے کے بعد دونوں نے شادی کی۔

    نکاح کی پاکیزگی مرد کا نصیب بدل دیتی ہے عمران اشرف اعوان

  • یاسر حسین کا جادو انٹرنیٹ پر وائرل

    یاسر حسین کا جادو انٹرنیٹ پر وائرل

    پاکستان کے معروف کامیڈین اداکار و میزبان یاسر حسین کا بلے کے ساتھ کیا گیا جادو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس پر مداح محفوظ ہوتے ہوئے خوب حیرانی کا اظہار کر رہے ہیں۔

    باغی ٹی وی : فوٹواینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹا گرام پر یاسر حسین نے اپنی اسٹوری پر ایک مختصر سی ویڈیو شئیر کی خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں اُنہیں ایک بلے کے ساتھ جادو کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

    یاسر حسین کی اس دلچسپ ویڈیو کو انسٹاگرام پر مختلف شوبز پیجز پر شئیر کیا جا رہا ہے-

    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے یاسر حسین خود بھی اپنے جادو سے محفوظ ہو رہے ہیں-

    یاسر حسین کی اس ویڈیو کے کمنٹ باکس میں مداحوں کی جانب سے یاسر حسین کے اس جادو پر خوب حیرانی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

    اقرا عزیز نے گود بھرائی کی خوبصورت ویڈیو مداحوں کیساتھ شئیرکردی

    اقرا عزیز اور یاسر حسین کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع

    اقراعزیزکی گود بھرائی کے 100 خصوصی پیغامات پر مشتمل دوپٹے کے چرچے

  • بچپن میں سوتیلے والد نے متعدد بار جنسی ہراساں کیا      ایشل فیاض

    بچپن میں سوتیلے والد نے متعدد بار جنسی ہراساں کیا ایشل فیاض

    پاکستانی اداکارہ ایشل فیاض نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں بچپن میں سوتیلے والد نے تین چار مرتبہ جنسی ہراساں کیا –

    باغی ٹی وی : پاکستانی فلم ’کاف کنگنا‘ کی اداکارہ ایشل فیاض حال ہی میں ندا یاسر کے نجی ٹی وی پرشو ’شان سحور‘ میں بطور مہمان شریک ہوئیں اور اپنی زندگی کے تلخ دنوں کو یاد کیا۔

    ایشل فیاض نے دوران گفتگو بتایا کہ ان کے سوتیلے والد نے انہیں ےین سے چار مرتبہ جنسی ہراساں کیا جس کے بعد والدہ نے طلاق لے لی اور زندگی بھر شادی نہیں کی-

    ایشل فیاض دوران گفتگو رو بھی پڑیں اپنی بات جاری رکھتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ان کی عمر 6 یا 7 برس تھی کہ جب ان کے والد کا انتقال ہوگیا، ان کی والدہ نے دوسری شادی کرلی۔

    اداکارہ نے کہا کہ جب وہ تھوڑی بڑی ہوئیں تو سوتیلے باپ نے مجھے جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی ایک یا دو بار ان کے ساتھ ایسا سلوک ہوا ، لیکن جب چوتھی مرتبہ ایسا ہوا تو میں نے اپنی والدہ کو سب بتادیا۔

    اداکارہ نے کہا کہ والدہ نے اسی واقعے کے بعد طلاق لی اور پھر کبھی دوبارہ شادی نہیں کی۔

    واضح رہے کہ ایشل فیاض انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہیں، انہوں نے فلم کاف کنگنا میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جبکہ متعدد ڈراموں میں بھی اپنی اداکاری کر چُکی ہیں۔

    خلیل الرحمٰن قمر کے ساتھ شادی کی خبروں پر بہت ڈر گئی تھی ایشل فیاض

  • بشریٰ انصاری کی بہن سنبل شاہد کورونا کے باعث انتقال کر گئیں

    بشریٰ انصاری کی بہن سنبل شاہد کورونا کے باعث انتقال کر گئیں

    پاکستان کی سینئیر اور لیجنڈری اداکارہ بشریٰ انصاری کی بہن کورونا کے باعث انتقال کر گئیں-

    باغی ٹی وی : گزشتہ ماہ عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہونے والی اداکارہ سنبل شاہد موذی وائرس سے جنگ لڑتے لڑتے زندگی کی بازی ہار گئیں۔اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت کرے ۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اداکارہ بشری انصاری نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے سنبل شاہد کے جورونا میں مبتلا ہونے کی خبر دی تھی بعد ازاں سنبل شاہد کو بگڑتی صحت کے باعث وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا تھا-

    جس کے بعد اداکارہ اسما عباس نے مداحوں سے اپیل کی تھی کہ سنبل شاہد اسپتال میں وینٹیلیٹر پر ہیں، براہِ کرم اُن کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کریں۔

    کورونا وائرس: بشری انصاری کا وینٹیلیٹر پر موجود اپنی بہن کے لئے جذباتی پیغام

    کورونا وائرس: بشری انصاری کی بہن سنبل شاہد کی حالت تشویشناک

    بشری انصاری کی بہن سنبل شاہد بھی کورونا کا شکار

  • سلمان خان کی جانب سے کورونا سے متاثر طالبعلم کی مالی امداد

    سلمان خان کی جانب سے کورونا سے متاثر طالبعلم کی مالی امداد

    بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے سوشل میڈیا پر مدد مانگنے والے جنوبی بھارتی ریاست کرناٹکا کے ایک اٹھارہ سالہ طالب علم کی مدد کی-

    باغی ٹی وی : بھارت میں کئی فلمی شخصیات کورونا وائرس کی دوسری لہر سے متاثر ہونے والوں کی مدد کے لیے آگے آئی ہیں جس میں سلمان خان بھی پیش پیش ہیں-

    سلمان خان نے طالبعلم کے والد کی کورونا وائرس سے موت کے بعد مالی مدد کی اور اس سلسلے میں اسے راشن فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ تعلیم آلات بھی فراہم کیے۔

    گزشتہ برس بھی سلمان خان نے ان افراد کی مدد کی تھی جو کہ کورونا وائرس کی عالمی وبا کے بعد لگائے گئے لاک ڈائون کی وجہ سے متاثر ہوئے تھے۔

    فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سائن ایمپلائز کے صدر بی این تیواڑی کے مطابق سلمان خان نے گزشتہ برس پچیس ہزار ڈیلی ویجز ورکرز کی اپنے فائونڈیشن کے ذریعے مالی امداد کی تھی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق کرناٹکا سے تعلق رکھنے والے طالب علم نے سوشل میڈیا پر اپنے والد کی کورونا سے موت کے بعد مالی امداد کے لیے کہا تھا۔

    واضح رہے کہ سلمان خان اس وقت بھارت میں کورونا کی دوسری لہر کے دوران فرنٹ لائن ورکرز اور دیگر متاثرین کی دل کھول کر مدد کررہے ہیں گزشتہ دنوں فرنٹ لائن ورکرز کیلئے بھجوائے جانے والے کھانے کا معیار بھی سلمان خان نے خود چیک کیا تھا۔

    علاوہ ازیں سلمان خان کی پروڈکشن کمپنی اور زی انٹرٹینمنٹ نے مل کر کورونا متاثرین کی مدد کا اعلان کیا ہے سلمان خان کی فلم زی کے علاوہ دیگر پلیٹ فارمز پر بھی ریلیز کی جائے گی جس کی آمدنی کو کورونا متاثرین کی مدد اور طبی آلات کی فراہمی میں استعمال کیا جائے گا زی انٹرٹینمنٹ بھی بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں کورونا ریلیف کا کام کررہی ہے۔

    سلمان خان کا اپنی فلم کی آمدنی کورونا ریلیف میں دینے کا فیصلہ

  • نکاح کی پاکیزگی مرد کا نصیب بدل دیتی ہے     عمران اشرف اعوان

    نکاح کی پاکیزگی مرد کا نصیب بدل دیتی ہے عمران اشرف اعوان

    پاکستان ٹی وی انڈسٹری کے نامور اداکار عمران اشرف نے نکاح کے تین سال مکمل ہونے پر اپنی اہلیہ کرن عمران کیلئے سوشل میڈیا پر محبت بھرا پیغام شیئر کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : رقص بسمل کے اداکار عمران اشرف نےاپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی اہلیہ کے ساتھ ایک خوبصورت یادگار تصویر شئیر کی ہے۔

    عمران اشرف نےتصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ نکاح کی سالگرہ مبارک ہو۔

    انہوں نے لکھا کہ میں نے سنا تھا کہ نکاح کی پاکیزگی مرد کا نصیب بدل دیتی ہے، 100فیصدیہ بات سچ ہے میری بیوی کا قدم اکیلا میرے گھر نہیں آیا بلکہ بہت سا نصیب ساتھ لایا ہے، ماشااللہ۔

    اپنی اہلیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اداکارعمران نے لکھا کہ تمہاری محبت، خیال کرنے اور بیٹے روہم کے لیے شکریہ۔

    دوسری جانب اداکار عمران اشرف کی اہلیہ کرن عمران نے بھی بہت خوبصورت الفاظ میں شوہر سے محبت کا اظہار کیا ہے۔

    انہوں نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر عمران اشرف کے ساتھ اپنی ایک خوبصورت یادگار تصویر شیئر کی۔

    کرن نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ساری عمر کی غزلیں اک انسان پر واریں گے، بوڑھے ہو کر بھی دھیمے لہجے میں تیرا نام پکاریں گے۔

    کرن نے عمران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ میری زندگی کے گزرے تین اور آنے والے سالوں کو خوبصورت بنانے کا شکریہ، نکاح کے تین سال مبارک ہو آپ کو شوہر صاحب۔

    واضح رہے کہ اداکار عمران اشرف نے 5 مئی 2018ء کو کرن اشفاق حسین ڈار سے نکاح کیا تھا جو کہ بطور ماڈل پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ ہیں۔

  • سلمان خان کا اپنی فلم کی آمدنی کورونا ریلیف میں دینے کا فیصلہ

    سلمان خان کا اپنی فلم کی آمدنی کورونا ریلیف میں دینے کا فیصلہ

    بالی ووڈ سُپراسٹار سلمان خان نے رواں سال عیدا لفطر پر ریلیز ہونے والی فلم ’رادھے‘ کی انکم کو کورونا ریلیف فنڈ میں استعمال کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    باغی ٹی وی :بھارت میں کورونا کی تباہ کاریاں شدت کے ساتھ جاری ہیں اس صورتحال میں بھارت کی فلم نگری بھی پیچھے نہیں ہے بالی وڈ ستارے کوویڈ کے خلاف جنگ میں اپنے ہم وطنوں کے شانہ بہ شانہ کھڑے ہوئے ہیں –

    ان میں شامل سلمان خان اس وقت بھارت میں کورونا کی دوسری لہر کے دوران فرنٹ لائن ورکرز اور دیگر متاثرین کی دل کھول کر مدد کررہے ہیں گزشتہ دنوں فرنٹ لائن ورکرز کیلئے بھجوائے جانے والے کھانے کا معیار بھی سلمان خان نے خود چیک کیا تھا۔

    اب سلمان خان کی پروڈکشن کمپنی اور زی انٹرٹینمنٹ نے مل کر کورونا متاثرین کی مدد کا اعلان کیا ہے۔

    سلمان خان کی فلم زی کے علاوہ دیگر پلیٹ فارمز پر بھی ریلیز کی جائے گی جس کی آمدنی کو کورونا متاثرین کی مدد اور طبی آلات کی فراہمی میں استعمال کیا جائے گا زی انٹرٹینمنٹ بھی بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں کورونا ریلیف کا کام کررہی ہے۔

    واضح رہے کہ سلمان خان کی فلم ’رادھے: دی موسٹ وانٹڈ بھائی 13 مئی کو بھارت سمیت دنیا بھر میں سنیما گھروں اور دیگر آن لائن پلیٹ فارمز پر ریلیز کی جائے گی۔

  • پرنس ولیم اور کیٹ مڈلٹن بھی یوٹیوب پلیٹ فارم کا حصہ بن گئے

    پرنس ولیم اور کیٹ مڈلٹن بھی یوٹیوب پلیٹ فارم کا حصہ بن گئے

    برطانوی شاہی جوڑا ڈیوک اور ڈچسس آف کیمبرج پرنس ولیم اور کیٹ مڈلٹن نے5 مئی بدھ کے روز یوٹیوب پر اپنا چینل بنالیا –

    باغی ٹی وی : غیرملکی میڈیا کے مطابق پرنس ولیم اور کیٹ مڈلٹن کے اکاؤنٹ پر 24 گھنٹے کے دوران 28ہزار فالوورز ہوگئے اور پہلی ہی ویڈیو کو ایک گھنٹے کے اندر 16ہزار سے زائد بار دیکھا گیا۔

    رپورٹس کے مطابق پرنس ولیم اور کیٹ مڈلٹن کے اکاؤنٹ پر سبسکرائبرز کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے جو کہ اس وقت ایک لاکھ 94ہزار سے زائد ہوچکی ہے۔

    جبکہ ویڈیو کو اب تک دیکھنے والوں کی تعداد 9 لاکھ 29 ہزار سے زائد ہو چکی ہے-

  • میگھن مارکل پر کتاب کا آئیڈیا چرانے کا الزام

    میگھن مارکل پر کتاب کا آئیڈیا چرانے کا الزام

    برطانوی شہزادہ ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل نے بچوں کے لیے کتاب لکھی ہے جو اگلے ماہ 8 جون کو با ضابطہ شائع ہو گی-

    باغی ٹی وی :برطانوی شاہی خاندان کی چھوٹی بہوپر الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے ، دی بینچ، نامی کتاب خود نہیں لکھی دوسری کتاب کا آئیڈیا چرایا ہے تاہم اس حوالے سے سوشل میڈیا پر بحث چِھڑ گئی۔

    ناقدین کا کہنا ہے کہ میگھن کی کتاب 2018 میں شائع ہونے والی کتاب ’دی بوائے آن دی بیچ‘ کی ہو بہو نقل ہے۔

    دلچسپ بات ہے کہ دی بوائے آن دی بینچ کی مصنفہ خود میگھن کا دفاع کر رہی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ میگھن اور ان کی کتاب میں بہت فرق ہے۔

    واضح رہے کہ ڈچز آف سسیکس میگھن مارکل، اپنی بچوں کے لیے لکھی گئی پہلی کتاب جلد پیش کرنے جا رہی ہیں، یہ کتاب شہزادہ ہیری اور ان کے بیٹے آرچی سے تعلق پر مبنی ہے۔

    میگھن مارکل نے ایک بیان میں کہا تھا کہ The Bench نامی کتاب کا آغاز ایک نظم سے ہوا جو میں نے والد کے عالمی دن پر ہیری کے لئے لکھی تھی جس کے ایک ماہ بعد آرچی کی پیدائش ہوئی اور اب یہ نظم کہانی بن گئی۔

    میگھن مارکل کا مزید کہنا تھا کہ مجھے امید ہے کہ یہ کتاب ہر گھر میں پڑھی جائے گی رپورٹس کے مطابق میگھن مارکل کتاب کو اپنی آواز میں بھی ریلیز کریں گی۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق رینڈم ہاؤس چلڈرن بکس نامی پبلشرز نے منگل کو اعلان کیا ہے کہ میگھن کی لکھی ہوئی کتاب ’دی بینچ‘ کو 8 جون کو لانچ کیا جائے گا ان کا کہنا تھا کہ اس کتاب کا مقصد "گرم جوشی ، ربط اور ہمدردی کا گہرا احساس” پیدا کرنا ہے-

    میگھن مارکل کی کتاب ،دی بینچ، 8 جون کو شائع ہو گی

  • فیصل قریشی کورونا نے بھی کورونا ویکسین لگوا لی

    فیصل قریشی کورونا نے بھی کورونا ویکسین لگوا لی

    اداکار فیصل قریشی نے کورونا سے بچاؤ کی ویکیسین لگوالی-

    باغی ٹی وی : اداکار فیصل قریشی نے سوشل میڈیا پر کورونا سے بچاؤ کی ویکسین کی ڈوز لگواتے ہوئے تصویر شیئرکی اور لکھا کہ اپنا تحفظ ہر انسان کی پہلی ترجیح ہوتی ہے اور ہم سب کو خوف زدہ ہونے کے بجائے اس ویکسین کی اشد ضرورت ہے ۔


    انہوں نے اس موقع پر تمام لوگوں سے لازمی ویکسین لگوانے کی اپیل کی۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل شوبز کی متعدد شخصیات کورونا کی ویکسین لگوا چکی ہیں جن میں نیلم منیر، عدنان صدیقی، بشریٰ انصاری، ارمینا خان، عفت عُمر، حنا خواجہ، سیمی راحیل،ندا یاسر، یاسر نواز،راحت کاظمی، میرا اور ثمینہ پیرزادہ سمیت دیگر شامل ہیں-