Baaghi TV

Category: شوبز

  • اداکاری کے آغاز میں ہی فیصلہ کر لیا تھا ڈراموں میں کسطرح کی والدہ اور ساس کا کردار ادا کرنا ہے

    اداکاری کے آغاز میں ہی فیصلہ کر لیا تھا ڈراموں میں کسطرح کی والدہ اور ساس کا کردار ادا کرنا ہے

    پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی نامور اور سینئر اداکارہ صبا فیصل کا کہنا ہے کہ انہوں نے ڈراموں کے آغاز میں ہی فیصلہ کر لیاتھا کہ کس طرح کی والدہ اور ساس کا کردار ادا کرنا ہے-

    باغی ٹی وی :صبا فیصل نے 5 درجن سے زائد ڈراموں اور چند فلموں میں بھی کام کیا ہے، انہیں اداکاری کرتے ہوئے ڈیڑھ دہائی کا عرصہ ہوچکا ہے صبا فیصل ڈراموں میں منفی اور مثبت دونوں طرح کے کرداروں میں نظر آتی ہیں انہیں سخت گیر ساس اور بچوں کے ناز اٹھانے والی والدہ کے کرداروں کے طور پر پہچانا جاتا ہے۔

    تاہم اپنے اس کردار کے حوالے سے صبا فیصل نے حال ہی میں برطانوی خبر رساں ادارے بی بی سی اردو کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ عام طور پر لوگ انہیں کرداروں کی طرح سخت گیر سمجھتے ہیں۔

    صبا فیصل کا کہنا تھا کہ اگرچہ اداکاروں کا کرداروں سے کوئی تعلق نہیں ہوتا مگر لوگ انہیں کرداروں جیسا ہی سمجھنے لگتے ہیں اور انہیں انڈسٹری کے لوگ بھی ڈراموں کی سخت گیر ساس اور خاتون کی طرح سمجھتے ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ لوگ مجھے سخت اور کھڑوس سمجھنے لگے ہیں جس کی وجہ سے لوگ مجھ سے بات کرتے ہوئے جھجھکتے ہیں۔ جب میں کسی نئے سیٹ پر جاتی ہوں تو عملے کے لوگ اور ساتھی فنکار مجھ سے بے تکلف ہونے میں کچھ دن لگاتے ہیں اور پھر کہتے ہیں کہ ہمیں لگا کہ آپ بہت سخت قسم کی خاتون ہوں گی، ہم تو بہت گھبرائے ہوئے تھے لیکن آپ تو بہت نرم مزاج ہیں۔

    تاہم صبا فیصل اس امیج کے بارے میں ہنستے ہوئے کہا کہ میں کبھی کبھی اس تاثر کا فائدہ بھی اٹھا لیتی ہوں۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے اعتراف کیا کہ اگرچہ وہ زیادہ اداکاری نہیں کرتیں اور کم ہی ڈراموں میں دکھائی دیتی ہیں تاہم یہ ان کے ڈراموں کی خوبصورتی اور ان کا معیار ہے جو انہیں ہر جگہ نمایاں کر دیتا ہے ان جاندار کرداروں کی وجہ سے ان کی باتیں ہوتی رہتی ہیں اور لوگوں کو لگتا ہے کہ وہ زیادہ کام کرتی ہیں۔

    صبا فیصل کے مطابق انہیں اداکاری کے آغاز میں ہی ہمایوں سعید کی والدہ کا کردار ملا جس پر وہ قدرے جھجھک رہی تھیں اور انہوں نے اس وقت ہی فیصلہ کرلیا تھا کہ انہیں ڈراموں میں کس طرح کی والدہ اور ساس کا کردار ادا کرنا ہے۔

    صبا فیصل کا کہنا تھا کہ انھوں نے اپنے لیے کرداروں کے انتخاب میں بہت سوچ سمجھ کر فیصلہ کیا جس کا یہ نتیجہ نکلا کہ آگے چل کر انہیں وہی کردار ملے جو شاید ان کے لیے ہی بنائے گئے تھے۔

    ان کا کہنا تھا کہ تب سے اب تک مجھے کوئی ثانوی قسم کا کردار نہیں ملا، میرا کردار متوازی ہوتا ہے اگر ایک طرف ہیرو ہیروئن ہوتے ہیں تو دوسری طرف اس کی ماں ہوتی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اس وقت آن ایئر ڈرامے ’قیامت‘ میں انہیں اپنا ’سخت مزاج ساس ‘ کا کردار کرنے میں بہت مزا آیا جو آج تک کسی دوسرے کردار میں نہیں آیا تھا۔

    اداکارہ نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ انہیں منفی کردار اچھے لگتے ہیں، کیوں کہ ایسے کرداروں کے ڈائیلاگ بھی جاندار اور زیادہ ہوتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ حقیقی زندگی میں والدہ اور ساس ہونے کا انہیں فائدہ ہوا ہے اور انہوں نے حقیقی زندگی کے تجربات کو کرداروں میں ڈھالا۔

    صبا فیصل کے مطابق جس انسان کی حقیقی زندگی میں اولاد اور اس نے مشکلات دیکھی ہوں تو انہیں ڈراموں میں اولاد کے کرداروں کے لیے روتے وقت جھوٹے آنسوں کے لیے گلیسرین کی ضرورت نہیں پڑتی بلکہ وہ حقیقی زندگی کی تلخیاں یاد کرکے کردار ادا کرتے ہیں۔

    واضح رہے کہ ان کے مقبول ڈراموں میں قیامت، میرا سائیں، اک تمنا لاحاصل سی، در شہوار، ہمسفر، مرات العروس، شہر اجنبی، کتنی گرہنیں باقی ہیں، میرے خدا، دل جانم، بندھے اک ڈور سے، شاہ رخ کی سالیاں، بن بادل برسات اور پہلی سی محبت شامل ہیں۔

  • ادیتیا چوپڑا کا فلم انڈسٹری کے 30 ہزار ورکرز کو کورونا ویکسین لگوانے کا اعلان

    ادیتیا چوپڑا کا فلم انڈسٹری کے 30 ہزار ورکرز کو کورونا ویکسین لگوانے کا اعلان

    بھارتی فلم انڈسٹری کے نامور فلمساز یش راج فلمز پروڈکشن کے سربراہ اور معروف اداکارہ رانی مکھر جی کے شوہر ادیتیا چوپڑا بھی مدد کے لئے سامنے آ گئے-

    باغی ٹی وی : بھارت میں کورونا کی تباہ کاریاں شدت کے ساتھ جاری ہیں اس صورتحال میں بھارت کی فلم نگری بھی پیچھے نہیں ہے
    بالی وڈ کے کچھ سپراسٹار دوسرے ممالک میں سیر سپاٹے کر رہے ہیں توبالی وڈ کے کچھ ستارے ایسے بھی ہیں جو کوویڈ کے خلاف جنگ میں اپنے ہم وطنوں کے شانہ بہ شانہ کھڑے ہوئے ہیں ان میں اب فلمساز ادیتیا چوپڑا بھی شامل ہو گئے ہیں-

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ادیتیا چوپڑا اس مشکل وقت میں انڈسٹری کے لوگوں کی مدد کرنے کے خواہشمند دکھائی دیتے ہیں۔ انہوں نے فلم انڈسٹری کے 30 ہزار ورکرز کو کورونا ویکسین لگوانے کا اعلان کیا ہے-

    فلمساز کا کہنا ہے کہ وہ انڈسٹری کے تمام لوگوں کی ویکسینیشن پروگرام کے تمام اخراجات خود برداشت کریں گے۔

    انہوں نے اس ضمن میں ریاست مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے پر زور دیا کہ وہ ان کی کمپنی کو کورونا وائرس کے 60 ہزار ڈوز خریدنے کی اجازت دیں۔

    اپنے ایک بیان میں ادیتیا چوپڑا کا کہنا تھا کہ اس وقت فلم انڈسٹری ایک مشکل وقت سے گزر رہی ہے، تاہم ایسے میں ہزاروں ورکرز کو جتنا جلدی ہوسکے اپنی کمائی کو دوبارہ شروع کرنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ خود کو اور اپنے اہلِ خانہ کو محفوظ بناسکیں۔

    ادیتیا چوپڑا نے کہا کہ ہم اس حوالے سے اپنی خدمات پیش کرنا چاہتے ہیں اور وزیراعلیٰ مہاراشٹر سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ انڈسٹری کے 30 ہزار رجسٹرڈ ورکرز کو ویکسین لگوانے کے لیے ویکسین کی خریداری کی اجازت دیں۔

  • کورونا وبا میں مبتلا ہونا بہت ہی بھیانک اور بُرا تھا      امریکی گلوکارہ

    کورونا وبا میں مبتلا ہونا بہت ہی بھیانک اور بُرا تھا امریکی گلوکارہ

    امریکی گلوکارہ پنک نے کہا ہے کہ کورونا وائرس میں مبتلا ہونا بہت ہی بھیانک تھا نہیں لگتا تھا کہ میں بچ پاؤں گی۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک انٹرویو میں 41 سالہ گلوکارہ پنک نے بتایا کہ وہ وقت بہت ہی برا تھا جب میں کورونا وبا میں مبتلا تھی یہاں تک کہ میں نے اپنی وصیت بھی دوبارہ لکھ لی تھی۔

    گلوکارہ نے بتایا کہ بیماری کے دوران ایک وقت ایسا بھی آیا جب مجھے اپنے اور بیٹے کے لئے لگا کہ اب ہمارے لئے وقت ختم۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ بیماری کے دوران میں نے اپنی قریبی دوست کو فون کر کے بتایا کہ میں اپنی بیٹے سے بےحد پیار کرتی ہوں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ سال اپریل میں گلوکارہ پنک اور ان کے 4سالہ بیٹے میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔جبکہ ان کے شوہر اور بیٹی بیماری میں مبتلا نہیں ہوئے تھے۔

  • کورونا کے باعث اداکارہ نکی تمبولی کا بھائی ہلاک

    کورونا کے باعث اداکارہ نکی تمبولی کا بھائی ہلاک

    بھارتی کے معروف رئیلٹی شو بگ باس سے شہرت حاصل کرنے والی نکی تمبولی کا بھائی آج کورونا وائرس کی وجہ سے چل بسا۔

    باغی ٹی وی : نکی تمبولی کا بھائی 29 سالہ جتین تمبولی گزشتہ بیس دنوں سے اسپتال میں داخل تھا جہاں اس کا کورونا وائرس اور دیگر مہلک بیماریوں کا علاج جاری تھا۔

    نکی تمبولی نے اپنے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں اپنے بھائی کے انتقال کے حوالے سے ایک پوسٹ میں سب کو آگاہ کیا۔

    بگ باس 14 سے مشہور ہونے والے فنکاروں اور دیگر شوبز شخصیات نے ان کی اور ان کے اہل خانہ سے ان کے بھائی کی موت پر افسوس و تعزیت کا اظہار کیا اور ان سے صبر و ہمت کا مظاہرہ کرنے کو کہا۔

    واضح رہے کہ ھارت میں اس وقت کورونا وائرس کی تیسری لہر نے تباہی مچائی ہوئی ہے اور روزانہ کی بنیاد پر 3 لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہورہے ہیں اس کے علاوہ ہلاکتوں کی تعداد بھی ہزاروں میں ہے-

  • ٹوئٹر اکاؤنٹ معطل ہونے پر کنگنا رناوت کا ردعمل سامنے آ گیا

    ٹوئٹر اکاؤنٹ معطل ہونے پر کنگنا رناوت کا ردعمل سامنے آ گیا

    بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت نے ٹوئٹر اکاؤنٹ معطل ہونے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ میرے ٹوئٹر اکاؤنٹ کی بندش سے یہ ثابت ہوگیا کہ یہ سفید فام لوگ سانولی رنگت والوں کو غلام بنانا اپنا حق سمجھتے ہیں۔

    باغی ٹی وی :خبر رساں ایجنسی اے این آئی رپورٹ کی رپورٹ کے مطابق کنگنا رناوت نے اپناٹوئٹر اکاؤنٹ معطل ہونے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ میرے ٹوئٹر اکاؤنٹ کی بندش سے یہ ثابت ہوگیا کہ یہ سفید فام لوگ سانولی رنگت والوں کو غلام بنانا اپنا حق سمجھتے ہیں۔

    کنگنا نے ٹوئٹر کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ آپ کو بتانا چاہتے ہیں کہ آپ کو کیا کرنا ہے، کیا بولنا ہے اور کیا سوچنا ہے۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ خوش قسمتی سے میرے پاس اپنی آواز بلند کرنے کے اور بھی پلیٹ فارمز موجود ہیں جن میں سنیما کی صورت میں میرا اپنا فن بھی شامل ہے۔

    بالی ووڈ کوئن کا کہنا تھا کہ ان کا دل ان کی قوم کے ساتھ ہے جو ہزاروں سالوں سے ظلم سہتی آئی ہے، غلامی سہتی آئی ہے اور اب بھی یہ معاملہ ختم ہوتا دکھائی نہیں دیتا-

    بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت کا ٹوئٹر اکاؤنٹ معطل

  • علی ظفر کا نعتیہ کلام ،بلغ العلی بکمالہ، ریلیزہوتے ہی مقبول

    علی ظفر کا نعتیہ کلام ،بلغ العلی بکمالہ، ریلیزہوتے ہی مقبول

    پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار و اداکار علی ظفر نے خوبصورت نعتیہ کلام،بلغ العلی بکمالہ، معراج ،کے عنوان سےریلیز کردیا –

    باغی ٹی وی : گلوکارعلی ظفر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر نعتیہ کلام شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ امید ہے کہ اس کو سننے کے ساتھ آپ کے دل کو سکون آئے گا جیسے پڑھتے وقت میرے ساتھ ہوا۔

    علی ظفر کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر نعتیہ کلام کو ہزاروں لوگ دیکھ اور سن کر پسند کرچکے ہیں جبکہ مختلف لوگ انٹرنیٹ پر اسے شیئر بھی کررہے ہیں -یو ٹیوب پر شئیر کی محض 13 گھنٹے قبل اس ویڈیو کو 13 لاکھ 12 ہزار سے زائد لوگ سُن چکے ہیں-



    واضح رہے کہ اس سے قبل گلوکار عاطف اسلم نے رمضان المبارک کی مناسبت سے سلام ریلیز کیا تھا جسے مداھوں کی جانب سے بے حد پذیرائی ملی تھی-

  • دیپیکا پڈوکون بھی فیملی سمیت کورونا کا شکار

    دیپیکا پڈوکون بھی فیملی سمیت کورونا کا شکار

    بالی ووڈ کی معروف ادکارہ دیپیکا پڈوکون بھی فیملی سمیت کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں۔

    باغی ٹی وی : بھارت میں اس وقت کورونا وائرس کی تیسری لہر نے تباہی مچائی ہوئی ہے اور روزانہ کی بنیاد پر 3 لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہورہے ہیں اس کے علاوہ ہلاکتوں کی تعداد بھی ہزاروں میں ہے جن میں متعدد بالی ووڈ شخصیات کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں –

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دیپیکا پڈوکون نے ابھی تک اس حوالے کوئی اپڈیٹ نہیں دی ہے۔ تاہم خبریں ہیں کہ ان کا کورونا وائرس ٹیسٹ 4 مئی کو ہی مثبت آیا ہے جبکہ وہ اس وقت اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ بنگلور میں مقیم ہیں۔

    رپورٹس میں بتایا گیا کہ دیپیکا کے والد اور سابق بھارتی بیڈمنٹن پلیئر پراکاش پڈوکون بھی کورونا وائرس کے شکار ہوئے اور انھیں اسپتال میں داخل کروادیا گیا۔

    ان کے اہلِ خانہ میں اہلیہ اور چھوٹی بیٹی نے بھی کورونا وائرس ٹیسٹ کروایا جو مثبت آیا۔جبکہ دیپیکا نے بھی کورونا ٹیسٹ کروایا جو مثبت آگیا ہے-

    خیال رہے اداکارہ دپیکا پڈوکون کو اپنے شوہر اداکار رنبیر کپور کے ساتھ چند روز قبل ممبئی ایئرپورٹ پر دیکھا گیا تھا جہاں وہ دپیکا کی فیملی کے ساتھ وقت گزارنے بینگالورو جارہے تھے تاہم رنبیر کپور کے کورونا میں مبتلا ہونے کے حوالے سے اب تک کوئی خبر سامنے نہیں آئی۔

  • پاکستانی اداکارہ ایمن سلیم کے انوشکا شرما کے ساتھ مشابہت کے چرچے

    پاکستانی اداکارہ ایمن سلیم کے انوشکا شرما کے ساتھ مشابہت کے چرچے

    پاکستان کی ابھرتی اداکارہ ایمن سلیم کو انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے بھارتی معروف ہیروئین انوشکا شرما کی مشابہہ قرار دے دیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : اداکارہ ایمن سلیم آج کل اپنی دلچسپ اور جاندار اداکاری کے سبب ہر جگہ چھائی ہوئی ہیں ایمن سلیم کے نجی چینل پر مشہور ہوتے ڈرامے اور وائرل ہوتی فوٹوز کو دیکھتے ہوئے انٹر نیٹ صارفین کی جانب سے اُنہیں بھارتی اداکارہ انوشکا شرما کے مشابہہ قرار دیا جا رہا ہے۔

    پاکستان شوبز انڈسٹری سے متعلق سوشل میڈیا پیجز پر ایمن سلیم اور انوشکا شرما کا خوب موازنہ کیا جا رہا ہے۔

    ان تصویروں پر انٹنیٹ صارفین کی جانب سے بھی خوب کمنٹس کیے جا رہے ہیں جن میں زیادہ تر صارفین کا کہنا ہے کہ ایمن سلیم انوشکا شرما سے کئی گنا زیادہ پیاری ہیں ہہاں تک کہ بھارتی صارفین نے بھی کمنٹ میں کہا کہ ایمن انوشکا سے زیادہ پیاری ہیں-

    جبکہ کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ ایمن سلیم کے بجائے اداکارہ رمشا انوشکا شرما میں زیادہ ملتی ہیں جبکہ کچھ صارفین نے کہا کہ پاکستانیوں کو اپنے فنکاروں کو بھارتی فنکاروں کے ساتھ مشابہت کے چکر سے نکل آنا چاہیئے-

  • اقرا عزیز نے گود بھرائی کی خوبصورت ویڈیو مداحوں کیساتھ شئیرکردی

    اقرا عزیز نے گود بھرائی کی خوبصورت ویڈیو مداحوں کیساتھ شئیرکردی

    بہت جلد ننھے مہمان کی والدہ بننے والی معروف اداکارہ اقرا عزیز نے اپنی گود بھرائی کی رسم کی خوبصورت ویڈیو مداحوں کے ساتھ شیئر کردی۔

    باغی ٹی وی : ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اقرا عزیز نے اپنے جذبات کا اظہار ’لال دل‘ والی ایموجی کا استعمال کرتے ہوئے کیا۔

    خیال رہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول جوڑی اقراء عزیز اور یاسر حسین نے اعلان کیا ہے کہ ان کے ہاں رواں برس جولائی میں پہلے بچے کی آمد متوقع ہے۔

    گود بھرائی کی تقریب سے متعلق ایک اور خاص چیز اقراء عزیز کا گودبھرائی کی تقریب میں پہنا جانے والا دوپٹہ تھا جسے خوبصورت کام دار پھولوں اور اردو اسکرپٹ کے ساتھ تیار کیا گیا 100 خاص پیغامات سے مزین منفرد اور خوبصورت دوپٹہ ڈیزائنر فہد حسین کا تیار کردہ ہے۔

    ڈیزائنر حسین نے اس حوالے سے ایک نجی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ جب اقرا اُن کے پاس اپنی گود بھرائی کے دوپٹے اور لباس کی ڈیزائننگ کے لیے آئیں تو اُنہیں یہ دیکھ کر بہت خوشی محسوس ہوئی کہ اقرا نے اپنی زندگی کے خاص موقع پر مغربی طرز کے بجائے ہماری روایتی تقریب ’گود بھرائی‘ کرنے کا فیصلہ کیا۔

    ڈیزائنر نے کہا کہ اقرا چاہتی تھیں کہ ہم اُن کے لیے کچھ ایسی چیز تیار کریں جو وہ اپنے بچے کو دے سکیں لہٰذا ہم نے اُن کے لیے خاص دوپٹہ تیار کرنے کا سوچا ہم نے اقرا سے کہا آپ ہمیں 100 خصوصی پیغامات دیں جو ہم اس دوپٹے پر لکھ سکیں اور پھر اداکارہ نے یاسر اور اُن کی والدہ کی مدد سے یہ کام پورا کیا۔

    ڈیزائنر نے بتایا تھا کہ اقرا کا کہنا تھا کہ اگر اُن کی بیٹی ہوئی تو وہ یہ دوپٹہ اپنی بیٹی کو دیں گی اور اگر بیٹا ہوا تو اپنی بہو کو یہ دوپٹہ دیں گی۔‘

    اقرا عزیز اور یاسر حسین کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع

    اقراعزیزکی گود بھرائی کے 100 خصوصی پیغامات پر مشتمل دوپٹے کے چرچے

  • صدقہ دینے کے مشورے پر یاسر حیسن کا منال خان کو دلچسپ جواب

    صدقہ دینے کے مشورے پر یاسر حیسن کا منال خان کو دلچسپ جواب

    پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ منال خان نے یاسر حسین سے اہلیہ اداکارہ اقراعزیز اور آنے والے ننھے مہمان کا صدقہ دینے کی گزارش کی ہے-

    باغی ٹی وی : پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین جوڑی اقرا عزیز اور یاسر حسین بہت جلد والدین بننے والے ہیں جس کی اطلاع اُنہوں نے دو روز پہلے اپنے سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے دی۔

    اقرا عزیز اور یاسر حسین کی اس خوشخبر ی کے اعلان پر شوبز فنکاروں اور مداحوں کی بڑی تعداد کی جانب سے مبارکباد وں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ اداکارہ منال خان نے یاسرکو ان کے آنے والے بچے کا صدقہ دینے کو کہا ہے۔

    جس کے جواب میں اداکار یاسر حسین نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر منال خان کے لیے خصوصی اسٹوری شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ منال خان پھر تو دو صدقے دینے ہوں گے ایک آپ کا اور دولہا بھائی کا بھی۔

    اقراعزیزکی گود بھرائی کے 100 خصوصی پیغامات پر مشتمل دوپٹے کے چرچے

    اقرا عزیز اور یاسر حسین کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع