Baaghi TV

Category: شوبز

  • بے تکا بولنے پر نوشین شاہ نے عامر لیاقت کی کلاس لے لی

    بے تکا بولنے پر نوشین شاہ نے عامر لیاقت کی کلاس لے لی

    اداکارہ نوشین شاہ نے لائیو شو کے دوران میزبان اور سیاستدان عامر لیاقت کے زیادہ اور بے تکا بولنے پر اُن کی کلاس لے لی-

    باغی ٹی وی : اپنی بے تکی باتوں اور بے مقصد جملوں کا متواتر استعمال کرنے والے عامر لیاقت کو پاکستان شوبز انڈسٹری کی دو اداکاراؤں کی جانب سے اُن کے ہی شو میں چپ کروایا گیا ہے جس پر انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے نہایت خوشی کا اظہار کیا جا رہا ہے-

    گزشتہ دنوں معروف اداکارہ صبور علی کی جانب سے عامر لیاقت کے رمضان ٹرانسمیشن شو میں شرکت کر کے ترکی بہ ترکی دلچسپ جواب دے کر عامر لیاقت کو خاموش کر دیا گیا تھا جبکہ اب ایک بار پھر یہی سین نو شین شاہ کی جانب سے دُہرایا گیا ہے-

    رمضان ٹرانسمینشن کی وائرل ہوتی ویڈیو مں دیکھا جا سکتا ہے کہ شو کے سیٹ پر معروف گلوکار احمد جہانزیب، میزبان عامر لیاقت اور اداکارہ نوشین شاہ موجود ہیں اور باتوں میں مصروف ہیں۔

    اس دوران نوشین شاہ کے بات ختم ہونے کا انتظار کیے بغیر ہی عامر لیاقت بھی اُن کے ساتھ ہی بولے جا رہے ہیں اور مہمان نوشین شاہ کو بولنے کا موقع ہی نہیں دے رہے ہیں۔

    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نوشین شاہ عامر لیاقت کی اس عادت سے تنگ آ کر انہیں خاموش ہونے کا بول رہی ہیں اور ساتھ میں کہہ رہی ہیں کہ آپ بہت بولتے ہیں کسی اور کی سنتے ہی نہیں ہیں-

    واضح رہے کہ اس سے قبل اداکارہ صبور علی کی جانب سے میزبان عامر لیاقت کو لائیو ٹرانسمیشن کے دوران دیاگیا تیکھا جواب انٹرنیٹ پر خوب وائرل ہو اتھا گزشتہ دنوں صبور علی نے عامر لیاقت کے رمضان شو میں بطور مہمان شرکت کی تھی، ا س دوران صبور علی اور عامر لیاقت کے دوران ہونے والی لفظوں کی جنگ نے انٹرنیٹ صارفین کو خوب ہنسنے پر مجبور کیا

    لائیو رمضان ٹرانسمیشن کے دوران صبور علی کی جانب سے عامر لیاقت کو ترکی بہ ترکی جوابات دیئے صبور علی نے حاضر دماغ اداکارہ ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے عامر لیاقت کے بے تکے جملوں کا بھی مہارت سے سامنا کیاتھا جس پر صارفین نے صطور علی کو خوب داد دی تھی-

  • بل گیٹس اور میلنڈا گیٹس کی طلاق سے متعلق سوشل میڈٰیا پر میمزکا طوفان

    بل گیٹس اور میلنڈا گیٹس کی طلاق سے متعلق سوشل میڈٰیا پر میمزکا طوفان

    مائیکرو سافٹ کے بانی اور دنیا کے تیسرے سب سے امیر ترین آدمی بل گیٹس اور ان کی اہلیہ میلنڈا گیٹس کی جانب سے علیحدگی کے اعلان کے بعد سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان برپا ہے۔

    باغی ٹی وی : بل گیٹس اور میلنڈا گیٹس کی جانب سے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام کے ذریعے اپنے 27 سالہ ازدواجی رشتے کے اختتام کا اعلان کیا گیا۔


    دنیا کے امیر ترین آدمی کی جانب سے یہ اعلان جہاں انٹرنیٹ صارفین کے لیے دُکھ اور غم کا سبب بنا وہیں میمرز نے اس خبر پر میمز بنا کر انٹرنیٹ صارفین کو خوب قہقہے لگانے پر مجبور کر دیا ہے۔
    https://twitter.com/MrJohnQTaxpayer/status/1389330950245568512?s=20


    https://twitter.com/Habib40594638/status/1389347080360108033?s=20
    اس امیر ترین جوڑی کی علیحدگی پر میمرز کی جانب سے میمز بناتے ہوئے کہنا ہے کہ ان کا رشتہ ضرور کالے جادو کے سبب ٹوٹا ہے، اِ ن کے رشتے پر کالی نظر اور جادو اثر کر گیا ہے۔


    https://twitter.com/GAsrafi/status/1389383930634067972?s=20


    https://twitter.com/K_Phillips_Bong/status/1389321539510841350?s=20


    دوسری جانب ٹوئٹر پر صارفین کا کہنا ہے کہ اس جوڑے کی علیحگی کی خبر پر پاکستانی عوام افسردگی کا اظہار کر کے ’بیگانے کی شادی میں عبداللّٰہ دیوانہ‘ جیسی مثال قائم کر رہے ہیں ۔


    https://twitter.com/shaadD10/status/1389347949700911124?s=20
    https://twitter.com/itxxxbadboy/status/1389405906312564736?s=20

    دنیا کے امیر ترین جوڑے میں 27 سال بعد علحیدگی ہوگئی

  • علی انصاری کا صبور علی کے لئے جذباتی پیغام

    علی انصاری کا صبور علی کے لئے جذباتی پیغام

    یکم مئی کو اداکارہ صبور عل ی کے ساتھ منگنی کرنے والے اداکار علی انصاری نے منگیتر کے لیے سوشل میڈیا پر جذباتی پیغام جاری کیا ہے-

    باغی ٹی وی :اداکارعلی انصاری اور اداکارہ صبور علی نے یکم مئی کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر منگنی کی تصدیق کی تھی جس کے بعد مداحوں سمیت شوبز شخصیات نے ان کی نئی زندگی کے لیے نیک خواہشات کرتے ہوئے انہیں مبارک باد پیش کی تھی۔

    تاہم اب علی انصاری نے منگیتر صبور علی کے لیے سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پیغام بھی شیئر کرتے ہوئے مداحوں کومشورہ دیا ہے کہ وہ زندگی کے خوبصورت دن اپنے پیاروںکے ساتھ گزاریں-

    علی انصاری نے انسٹاگرام پر منگنی کے دوران کھچوائی گئی ایک تصویر شیئر کی مذکورہ تصویر میں دونوں منگنی کے موقع پر جذباتی دکھائی دیے اور صبور علی چہرہ نیچے کرکے آبدیدہ انداز میں دکھائی دیں۔

    علی انصاری نے مذکورہ تصویر شیئر کرتے ہوئے صبور علی کے لیے جذباتی پیغام میں لکھا کہ انہیں احساس ہے کہ وہ اپنی والدہ کو بہت یاد کر رہی ہیں۔

    علی انصاری نے لکھا کہ اس تصویر کی قیمت ایک ہزار الفاظ سے زیادہ ہے خوشی کے موقع پر صبور علی کی آنکھوں میں آنسو اس بات کی گواہی ہیں کہ وہ اپنی والدہ کو کتنا یاد کر رہی ہیں اور ساتھ ہی اپنے جذباتی ہونے کے حوالے سے لکھا کہ اس موقع پر انہوں نے بھی دل ہی دل میں اپنے والد کو یاد کیا۔

    علی انصاری نے مزید لکھا کہ انہیں یقین ہے کہ ان کے والد اور صبور علی کی والدہ بہت ہی اچھی جگہ ہوں گے لیکن خوشی کے موقع پر ان کی یاد نے انہیں ان کی کمی کا احساس دلایا۔

    ساتھ ہی اداکار نے پوسٹ میں مداحوں کو بھی مشورہ دیا کہ وہ زندگی کے خوشی اور خوبصورتی کے دن اپنے پیاروں کے ساتھ گزاریں اور اپنے پیاروں کی قدر کریں۔

    علی انصاری کی تصویر پرجہاں مداحوں اور شوبز شخصیات نے کمنٹس کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ساتھ ہی ان کے والد اور صبور علی کی والدہ کے لیے دعائیں بھی کیں وہیں صبور علی نے بھی رد عمل دیتے ہوئے لکھا کہ میری آج میرے لیے بہت خوش ہوں گی-

    ساتھ ہی اداکارہ نے لکھا کہ میں بہت خوش یوں آپ جیسا ساتھی پا کر صبور علی نے کہا ہر چیز کے لئے آپ کا شکریہ-

    اگرچہ دونوں نے تین دن قبل منگنی کی تصدیق کی تھی تاہم دونوں نے واضح نہیں کیا تھا کہ وہ کب تک شادی کا ارادہ رکھتے ہیں دوسری جانب شوبز کی دنیا میں چہ مگوئیاں ہیں کہ ممکنہ طور پر دونوں رواں سال کے اختتام تک رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گے۔

    سجل علی کاعلی انصاری کو اپنی فیملی میں خوش آمدید کہنے کا خوبصورت انداز

    ایک حیرت انگیز شخص کے ساتھ زندگی کا نیا سفر شروع کرنے جارہی ہوں صبور علی

    سجل علی کی بہن صبور علی اور علی انصاری نے منگنی کر لی

  • بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت کا ٹوئٹر اکاؤنٹ معطل

    بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت کا ٹوئٹر اکاؤنٹ معطل

    مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر نے بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت کا ویری فائیڈ ٹوئٹر اکاؤنٹ معطل کر دیا-

    باغی ٹی وی : بھارتی خبر رساں ادارے ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ٹوئٹر انتظامیہ نے ٹوئٹر رولز کی خلاف ورزی کے باعث بالی ووڈ متنازع کوئین کا ٹوئٹر اکاؤنٹ معطل کیا-

    اداکارہ کنگنا رناوت اپنے بے باک اور نے دھڑک تبصروں اور تنقید کی وجہ سے مشہور ہیں اداکارہ آئے دن کسی نہ کسی سیاسی ، سماجی اور شوبز شخصیات پر تنقید کرتی رہتی ہیں جس پر وہ خود ہی تنقید کا نشانہ بن جاتی ہیں تاہم اس بار تو ٹوئٹر انتظامیہ کو بھی اداکارہ کا انداز اور رویہ پسند نہیں آیا اور ٹوئٹر قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر اداکارہ کا اکاؤنٹ معطل کر دیا-

    اس بار اداکارہ نے مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی کے بارے میں ٹویٹ کیا تھا جب ان کے اکاؤنٹ کو مائیکروبلاگنگ پلیٹ فارم سے معطل کردیا گیا تھا بھارتی میڈیا کے مطابق کنگنا نے مغربی بنگال میں ہونے والے مبینہ تشددکے واقعے پر تبصرہ کیا تھا-

    اس حوالے سے ٹوئٹر میں اپنے بیان میں کہا کہ ٹویٹر کا کہنا ہے کہ نفرت انگیز طرز عمل کی پالیسی سے متعلق بار بار خلاف ورزی کرنے پر کنگنا رناوت کے اکاؤنٹ کو "مستقل طور پر معطل” کردیا گیا ہے۔

    ٹوئٹر کی جانب سے کنگنا کا اکاؤنت معطل کئے جانے کی خبر پر صارفین خوشی کا اظہار کر رہے ہیں اور ٹوئتر کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کر رہے ہیں صاردین کی جناب سے مزاحیہ میمز اور تبصروں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ صارفین کا کہنا ہے آخر کار دیر سے ہی سہی ٹوئٹر نے یہ قدم اٹھا لیا ہے-


    صارفین کا کہنا ہے کہ کنگنا کا اکاؤنٹ معطل ہونے سے ٹوئٹر صاف ہو گیا ہے-


    https://twitter.com/bachpanamitabh/status/1389482851129692162?s=19
    https://twitter.com/Chacha_huu/status/1389482767994351617?s=19
    https://twitter.com/Sufiyaan_Asim/status/1389482737048834052?s=19


    https://twitter.com/scribe_prashant/status/1389483778255597569/photo/1

  • بھارتی گلوکار گرو رندھاوا سارہ خان کے حُسن سے متاثر

    بھارتی گلوکار گرو رندھاوا سارہ خان کے حُسن سے متاثر

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ سارہ خان نے بھارتی معروف گلوکار گرو رندھاوا کو بھی اپنے حُسن کا دیوانہ بنا لیا۔

    باغی ٹی وی : بھارت کے معروف گلوکار گرو رندھاوا نے رقص بسمل کی اداکارہ سارہ خان کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا۔

    انہوں نے سارہ خان کی پوسٹ پر کمنٹ میں ’خوبصورت‘ لکھا –

    بھارتی گلوکار کے کمنٹ پر ردعمل دیتے ہوئے جواب میں سارہ خان نے شکریہ لکھا اور ساتھ ہی پاکستان اور بھارت کے جھنڈے کے ساتھ ایک دل کا ایموجی بھی بنایا۔

    دوسری جانب سارہ خان کی بہن اداکارہ نور ظفر خان نے بھی بھارتی گلوکار کے کمنٹ والی پوسٹ اپنی انسٹا اسٹوری میں شئیر کی-

    واضح رہے کہ سارہ خان پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف و مقبول ہوئی اداکارہ ہیں، آج کل انہوں نے ڈرامہ سیریل ’رقصِ بسمل‘ میں اپنی جاندار اداکاری سے مداحوں کے دل جیتے ہوئے ہیں۔

    دوسری جانب گرو رندھاوا بھارت کے جانے مانے گلوکار ہیں، گلوکار نے بالی ووڈ کو ’ہائی ریٹڈ گبرو، بن گا تو میری رانی جیسے گانے دے کر ہنی سنگھ جیسے گلوکاروں کو مقبولیت میں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

  • اذان سمیع خان کی گلوکاری کے بعد اداکاری میں انٹری

    اذان سمیع خان کی گلوکاری کے بعد اداکاری میں انٹری

    عالمی شہرت یافتہ گلوکارعدنان سمیع اور ماضی کی معروف اداکارہ زیبا بختیار کے بیٹے اذان سمیع اب گلوکاری کے بعد اداکاری کے میدان میں بھی ڈیبیو کرنے جارہے ہیں۔

    باغی ٹی وی : اذان سمیع گلوکاری کے میدان میں تو اپنا لوہا منوا چکے ہیں ان کی گلوکاری کو شائقین کی جانب سے خوب سراہا جاتا ہے تاہم اب ان کے مداح اداکار کو ڈرامہ انڈسٹری میں اداکاری کرتے ہوئے بھی دیکھیں گے۔

    گلوکارپہلی باراداکاری کریں گے ان کے ساتھ اداکارہ سجل علی اوریمنی زیدی بھی نظر آئیں گی ڈرامے کا نام ’عشق لا‘ ہے جس کی شوٹنگ اسلام آباد میں جاری ہے جب کہ ڈرامہ اگست میں نشر کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ اذان پاکستان کی میوزک انڈسٹری میں ابھرتے ہوئے گلوکاراور موسیقار ہیں۔ کچھ عرصے قبل ہی اذان سمیع نے اپنا میوزک البم لانچ کیا تھا جس میں 9 گانے ہیں سات اردو میں، ایک پنجابی اور ایک پشتو میں تھا-

  • بچپن میں لوگ مججھے لڑکی سمجھتے تھے     دی راک کا انکشاف

    بچپن میں لوگ مججھے لڑکی سمجھتے تھے دی راک کا انکشاف

    مشہور ریسلر اور ہالی ووڈ سپراسٹار ڈوین جانسن (دی راک) نے انکشاف کیا ہے کہ اسکول میں دیگر بچے انہیں لڑکی سمجھتےتھے۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو میں ڈوین جانسن نے کہا اپنے ماضی اور بچپن کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ نرم مزاجی اور بالوں کی وجہ سے اکثر اسکول میں لڑکے مجھ سے پوچھتے تھے کہ آپ لڑکا ہیں یا لڑکی۔

    ڈوین جانسن نے ماضی کا ایک واقعہ سناتے ہوئے بتایا کہ میرا ایک نئے اسکول میں داخلہ ہوا اور محض 60 سیکنڈ بعد ہی ایک بچے نے مجھ سے پوچھا کہ آپ لڑکی ہیں یا لڑکا۔

    اداکار نے اپنے مستقبل میں صدارتی الیکشن میں حصہ لینے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر لوگ ایسا دیکھنا چاہیں گے تو میں ضرور اپنی دلچسپی دکھاؤں گا۔میری خواہش،مقصد اور میں چاہتا ہوں کہ امریکی لوگوں کو متحد کروں،اگر لوگ بھی یہی چاہتے ہیں تو میں یہ کروں گا۔

    واضح رہے کہ ڈوین جانسن ماضی میں بھی امریکی صدارت میں دلچسپی کا اظہار کرچکےہیں اس حوالے سے ایک ریسرچ کمپنی نے پول کرایا جس میں ڈوین جانسن کی حمایت میں 46 فیصد لوگوں نے مثبت تاثرات کا اظہار کیا تھا 29 فیصد بالغ امریکی لوگوں نے ’دی راک‘ کے مکمل طور پر صدر بننے کی حمایت کی تھی جبکہ 17 فیصد نے کہا کہ وہ انکی مہم کی بھرپور حمایت کریں گے۔

    ڈوین جانسن نے ریسرچ کمپنی کے پول کا نتیجے پر خوشی کا اظہار کیا تھا اور مزاحیہ انداز میں لکھا تھا کہ مجھے نہیں لگتا کہ ہمارے ملک کے بانیوں نے کبھی سوچا بھی ہوگا کہ پک اپ ٹرک چلانے والا 6فٹ4 انچ قد کا گنجا شخص جس کے جسم پر ٹیٹو بنے ہوں وہ ہمارے کلب کو جوائن کرے گا۔

    اس سے قبل بھی رواں سال ڈوین جانسن(دی راک) نے مستقبل میں امریکی صدارت کے لئے دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے اس فیصلے کو مکمل طور پر لوگوں کی خواہشات سے جوڑ دیا تھا۔

    ڈوین جانسن نے کہا تھا کہ یہ فیصلہ عوام کے فیصلے کی بنیاد پر کروں گا۔ یہ لوگوں پر منحصر ہوگا لہٰذا میں انتظار کروں گا اور سنوں گا۔

    ڈوین جانسن کی جانب سے امریکی صدارت میں دلچسپی کے اظہار پر ردعمل دیتے ہوئے امریکا کے حال ہی میں ریسلنگ سے ریٹائرمنٹ لینے والے لیجنڈ ریسلر دی انڈرٹیکر نے کہا تھا کہ ڈوین جانسن امریکا کے لوگوں کو متحد کرسکتا ہے۔

    امریکی عوام کی بڑی تعداد ’دی راک‘ کو صدر بنانے کی خواہاں

  • دنیا کے امیر ترین جوڑے میں 27 سال بعد علحیدگی ہوگئی

    دنیا کے امیر ترین جوڑے میں 27 سال بعد علحیدگی ہوگئی

    مائیکرو سافٹ کمپنی کے بانی اور امریکی ارب پتی شخصیت بل گیٹس اور ان کی اہلیہ میلنڈا گیٹس نے شادی کے 27 سال بعد علیحدگی کا اعلان کیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ ‘ہمارے نزدیک اب ہم اب ایک دوسرے کے ساتھ رہتے ہوئے ترقی نہیں کر سکتے۔

    باغی ٹی وی :سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیک وقت دونوں کی جانب سے جاری کیے گئے پیغام میں کہا گیا ہے کہ تعلقات پر بہت سوچ و فکر اور کام کرنے کے بعد ہم نے شادی کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔


    بل اور میلنڈا کی جانب سے جاری کردہ مشترکہ پیغام میں کہا گیا ہے کہ ہمیں یقین نہیں ہے کہ اب ہم ایک جوڑے کی حیثیت سے ایک ساتھ چل سکتے ہیں۔

    دونوں کی درمیان پہلی ملاقات 1980 کے اواخر میں ہوئی تھی جب میلنڈا نے بل گیٹس کی کمپنی مائیکروسافٹ میں نوکری کا آغاز کیا تھا میلنڈا، بل گیٹس کی مائیکرو سافٹ فرم میں ملازمت کرتی تھیں ان کے تین بچے ہیں۔

    دونوں مشترکہ طور پر فلاحی تنظیم بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کا انتظام بھی سنبھالتے ہیں۔


    ان کی جانب سے ٹوئٹر پر پوسٹ کیے جانے والے اعلامیے میں لکھا ہے کہ گذشتہ 27 سالوں کے دوران ہم نے تین قابلِ فخر بچوں کی پرورش کی ہے اور ایک ایسی فاؤنڈیشن بنائی ہے جو دنیا بھر میں کام کرتی ہے اور لوگوں کو صحت مند اور سود مند زندگی گزارنے میں مدد کر رہی ہے۔

    انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہم اب بھی اس مشن پر یقین رکھتے ہیں اور ہم اس فاؤنڈیشن کے لیے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے، تاہم ہمارے نزدیک ہم بطور جوڑا اپنی زندگیوں کے اگلے مراحل میں ایک ساتھ ترقی نہیں کر سکتے۔

    واضح رہے کہ ان کی فاؤنڈیشن نے متعدی امراض کے خلاف جنگ اور بچوں میں ویکسینیشن کی حوصلہ افزائی کے لیے اربوں ڈالر خرچ کیے ہیں۔

    یہ دونوں سرمایہ کار وارن بفیٹ کے ساتھ مل کر ‘گِونگ پلیج’ نامی مہم کا بھی حصہ ہیں جو ارب پتی افراد سے اپنی دولت کا زیادہ تر حصہ اچھے کاموں میں خرچ کرنے کے لیے چلائی گئی ہے۔

    فوربز کے مطابق بل گیٹس دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں چوتھے نمبر پر ہیں ان کی کل دولت 124 ارب کے قریب ہے انھوں نے یہ دولت 1970 کی دہائی میں مشترکہ طور پر قائم کی جانے والی دنیا کے سب سے بڑی سافٹ ویئر کمپنی مائیکروسافٹ کے ذریعے کمائی۔

  • عائزہ خان گھر میں نئے ممبر کی انٹری پر خوشی سے نہال

    عائزہ خان گھر میں نئے ممبر کی انٹری پر خوشی سے نہال

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور ماڈل و اداکارہ عائزہ خان کے گھرنئے ممبر کی انٹری ہوئی جس پر وہ خوشی سے نہال ہیں۔

    باغی ٹی وی : ڈرامہ انڈسٹری کی ناموراداکارہ عائزہ خان کا شماربہترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ اداکارہ نہ صرف خوبصورت ہیں بلکہ وہ اداکاری کی بھی ماہر ہیں انہوں نے اپنی بے مثال اداکاری کے باعث اپنی ایک الگ شناخت بنائی ہے عائزہ خان ڈرامہ سیریل محبت تم سے نفرت ہے، پیارے افضل ، مہرپوش اور پاکستان کی تاریخ کے بلاک بسٹر ڈرامے محبت تم سے نفرت ہے میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں –

    عائزہ خان کی مقبولیت کا اندازہ اس بات ست لگایا جا سکتا ہے کہ انسٹا گرام پر 80لاکھ سے زائد فالوورز کے ساتھ تمام فنکاروں میں اول نمبر پر ہیں-اب اداکارہ حال ہی میں نجی ٹی وی چینل پر نشر ہونے والے ڈرامے چپکے چپکے میں کام کر رہی ہیں اس ڈرامے کو بھی شائقین کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے-

    عائزہ خان نے انسٹاگرام پر ایک طوطے کی ویڈیو شیئر کی جس کا نام مینو ہے، اور لکھا کہ مینو میرے گھر کا نیا فرد ہے۔

    اداکارہ ڈرامے ’چپکے چپکے‘ میں جس کردار کو ادا کر رہی ہیں اس کا نام بھی ’مینو‘ ہی ہے جس سے متعلق عائزہ خان نے کہا کہ ڈرامہ تو جلد ختم ہوجائے گا لیکن یہ مینو ہمیشہ میرے دل کے قریب رہے گا۔

  • مصنوعی آکسیجن کے پلانٹس لگانے پر کنگنا مودی سرکار پر برس پڑیں

    مصنوعی آکسیجن کے پلانٹس لگانے پر کنگنا مودی سرکار پر برس پڑیں

    اداکارہ کنگنا رناوت نے مودی سرکار کی جانب سے مصنوعی آکسیجن کے پلانٹس لگانے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : بھارت کی اس وقت کورونا وائرس کی سنگین صورتحال چل رہی ہے آگسیجن کی کمی کے باعث بھی سیکڑوں ہلاکتیں ہورہی ہیں جس کے باعث مودی سرکار نے فیصلہ کیا ہے کہ بھارتی حکومت 3 ماہ کے اندر ملک میں 500 میڈیکل آکسیجن پلانٹس لگائے جائیں گے، ایک آکسیجن پلانٹ میں ایک منٹ کے اندر ایک ہزار لیٹر گیس فراہم کرنے کی صلاحیت ہوگی۔

    مودی سرکار کے اس اقدام پر کنگنا رناوت نے سخت ناراضگی کا اظہا کیا ہے-
    https://twitter.com/KanganaTeam/status/1389078292049776647?s=20
    بھارت میں مصنوعی آکسیجن کے پلانٹس نصب کرنے کے معاملے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کا کہنا تھا کہ کرہ ارض سے جرثومے یا کیڑے مکوڑوں کا خاتمہ اسی کی زرخیزی پر اثر انداز ہوگا اور زمین انہیں یاد کرے گی لیکن انسان کے جانے سے زمین کو کوئی فرق نہیں پڑتا اگر آپ زمین سے محبت نہیں کرتے تو زمین کو قطعاً آپ کی کوئی ضرورت نہیں۔

    اداکارہ نے کہا ہر کوئی زیادہ سے زیادہ آکسیجن پلانٹس بنا رہا ہے اور آکسیجن سلینڈرز ٹنوں کے حساب سے مل رہے ہیں لیکن ہم کس طرح اس ساری آکسیجن کا بدلہ دے سکیں گے جو زبردستی ماحول سے لی جا رہی ہے، ایسا لگتا ہے ہم نے اپنی غلطیوں اور ان سے ہونے والی تباہی سے کچھ نہیں سیکھا ۔
    https://twitter.com/KanganaTeam/status/1389073638121377795?s=20
    کنگنا نے مزید کہا کہ انسانوں کے لیے آکسیجن پلانٹس کے اعلان کے ساتھ ساتھ حکومت کو فطرت کے لیے بھی کچھ ریلیف فراہم کرنا چاہیے اور جو لوگ اس آکسیجن کا استعمال کررہے ہیں انہیں ہوا اور فضا کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے بھی کام کرنا چاہیے، ہم کب تک کسی طفیلیئے کی طرح زمین سے لیتے رہیں گے اور زمین کو واپس کب لوٹانا شروع کریں گے۔

    اداکارہ نے ’’درخت اگانے‘‘ سے متعلق ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا ۔