Baaghi TV

Category: شوبز

  • انوشکا نے  پہلی ملاقات میں شوہر ویرات کوہلی کیخلاف متکبرانہ رویہ کیوں اختیار کیا؟

    انوشکا نے پہلی ملاقات میں شوہر ویرات کوہلی کیخلاف متکبرانہ رویہ کیوں اختیار کیا؟

    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ انوشکا شرما نے بتایا کہ انہوں نے پہلی بار شوہر ویرات کرہلی کے خلاف متکبرانہ رویہ اختیار کیا تھا-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق انوشکاشرما اور ویرات کوہلی کی پہلی ملاقات 2013 میں شیمپو کے ایک اشتہار کی شوٹنگ کے دوران ہوئی تھی جس میں دونوں ماڈلنگ کررہے تھے۔

    بھارتی میڈیا میں ماضی میں دئیے گئے انوشکا شرما کے انٹر ویو کا کلپ وائرل ہو رہا ہے-جس میں انہوں نے ویرات کوہلی کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ آپ مجھ سے پوچھیں گے کہ کیا ویرات میرے گھر آئے تو میں کہوں گی ہاں، کیا وہ میرے دوست ہیں ، ہاں، کیا میں انہیں جانتی ہوں تو اس کا جواب ہے ہاں، لیکن یہاں اور بھی تفصیلات ہیں جنہیں لوگ نہیں جانتے۔

    انوشکا نے اس انٹرویو میں بتایا کہ ہم نے ایک اشتہار میں اکٹھے کام کیا میں نے ان کے خلاف کچھ متکبرانہ رویہ اختیار کیا کیونکہ ان کے بارے میں مشہور تھا کہ وہ مغرور سمجھے جاتے ہیں لیکن جب میں ان سے ملی تو وہ بہت بردبار، ذہین اور ہنسی مذاق کرنے والے شخص نظر آئے۔

    انوشکا نے بتایا کہ اشتہار کی شوٹنگ تین دن تک جاری رہی اور دوسری رات میں نے اپنے نئے گھر کی خوشی میں دوستوں کو ڈنر پر بلالیا میں نے ویرات کو بھی دعوت دی اور یہیں سے ہماری دوستی شروع ہوئی۔

    واضح رہے کہ فلم اور کرکٹ کی اس جوڑی 11 دسمبر 2017 کو شادی کی تھی اور اب یہ دونوں کی ایک خوبصورت سی بیٹی ہے-

  • علی گُل پیر نے کنگنا رناوت کو قہقہے لگانے پر مجبور کر دیا

    علی گُل پیر نے کنگنا رناوت کو قہقہے لگانے پر مجبور کر دیا

    پاکستان کے معروف کامیڈین و گلوکار علی گُل پیر کی ویڈیو نے اداکارہ کنگنا رناوت کو قہقہے لگانے پر مجبور کردیا۔

    باغی ٹی وی : حال ہی میں علی گُل پیر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی نئی پیروڈی ویڈیو شیئر کی جس میں اُنہوں نے بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کی پیروڈی کی۔

    ویڈیو میں کنگنا رناوت کہتی ہیں کہ کورونا وائرس کی وجہ سے بھارت کو پوری دُنیا کے سامنے بُرا دِکھایا جارہا ہے اور تمام بڑے ممالک ہمارے خلاف مہم چلا رہے ہیں-
    https://twitter.com/Aligulpir/status/1388447998850576386?s=20
    کنگنا رناوت نے کہا کہ بھارت میں کورونا وائرس کی وجہ سے ہونے والی اموات کی لاشوں کو دُنیا کے مقبول ترین خبررساں ادارے بھاری قیمتوں میں فروخت کررہے ہیں۔


    کنگنا رناوت کی اس ویڈیو پر کامیڈین اسٹار علی گُل پیر نے اپنے منفرد اور مزاحیہ انداز میں پیروڈی کی جسے ناصرف پاکستانی صارفین نے خوب پسند کیا بلکہ خود کنگنا نے بھی اس ویڈیو پر ردعمل دیا۔


    بالی ووڈ اداکارہ نے علی گُل پیر کی پیروڈی ویڈیو پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آپ ایک مزاحیہ انسان ہیں اور آخر کار آپ نے مجھے ہنسنے پر مجبور کردیا ہے اس کے ساتھ ہی کنگنا نے اپنے تبصرے میں قہقہے والے ایموجیز کا بھی اضافہ کیا۔


    دوسری جانب علی گُل پیر نے کنگنا کے ردعمل کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ٹھیک ہے! ہم بہت ساری چیزوں پر اختلاف کرتے ہیں لیکن کم از کم ہم مل کر ہنس تو سکتے ہیں۔

    واضح رہے کہ بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ایک بار پھر دوسرے نمبر پر آ گیا ہے، جہاں اس وائرس سے 2 لاکھ 15 ہزار 542 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ 1 کروڑ 95 لاکھ 57 ہزار 457 مریض سامنے آ چکے ہیں۔

  • میں ایک بے بس بیٹی ہوں جو ماں کا ساتھ دینے کے لئے موجود نہیں     حنا خان

    میں ایک بے بس بیٹی ہوں جو ماں کا ساتھ دینے کے لئے موجود نہیں حنا خان

    کورونا وائرس کا شکار بھارتی اداکارہ حنا خان نے خود کو ایک بےبس بیٹی قرار دیا ہے ۔

    باغی ٹی وی : حال ہی میں اپنے والد کو کھونے والی کورونا وائرس کا شکار حنا خان نے قرنطینہ سے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی کچھ تصویریں شیئر کی ہیں جن میں وہ چہرے پر ماسک لگائے کھڑکی سے باہر دیکھ رہی ہیں۔

    حنا خان ان نے اپنی تصویروں کو جذباتی کیپشن دیتے ہوئے لکھا کہ میں ایک بےبس بیٹی ہوں کیونکہ میں اپنی ماں کو تسلّی دینے کے لیے اُن کے ساتھ موجود نہیں ہوں۔

    اداکارہ نے لکھا کہ اس مشکل میں میری ماں کو میری سب سے زیادہ ضرورت ہے لیکن بدقسمتی سے، میں اُن کے ساتھ نہیں۔

    اُنہوں نے لکھا کہ یہ وقت صرف ہمارے لیے مشکل نہیں ہے بلکہ پوری دُنیا کے لوگوں کے لیے بہت تکلیف دہ ہے مشکل وقت نہیں رہتا ، لوگ سخت کرتے ہیں-

    حنا خان نے کہا کہ لوگ مجھے مضبوط کہتے ہیں اور میں ہو، میں ہمیشہ اپنے والد کی مضبوط بیٹی رہوں گی آخر میں اُنہوں نے مداحوں سے اُن کی جلد صحتیابی کے لیے دُعا کرنے کی اپیل بھی کی۔

    خیال رہے کہ حنا خان بھی کورونا وائرس کی شکار ہوگئیں اور اُنہوں نے ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔

  • گوہر خان کی شوہر کے ساتھ نماز کی ادائیگی کرتے ویڈیو وائرل

    گوہر خان کی شوہر کے ساتھ نماز کی ادائیگی کرتے ویڈیو وائرل

    بالی ووڈ اداکارہ گوہر خان کی اپنے شوہر زید دربار کے ساتھ نماز کی ادائیگی کرتے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر گوہر خان نے اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اُن کے ساتھ اُن کے شوہر زید دربار بھی موجود ہیں۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ زید دربار نماز ادا کررہے ہیں جبکہ اُن کی اہلیہ گوہر خان بھی اُن کے پیچھے کھڑیں نماز کی پڑھ رہی ہیں۔

    جبکہ ویڈیو میں بیک گراؤنڈ پر بیان بھی چل رہا ہے کہ سچی محبت کی علامت یہ ہے کہ ایک طرف شوہر نماز پڑھ رہا ہے اور اس کے ساتھ ہی بیوی بھی اپنا فرض پورا کرتے ہوئے نماز ادا کررہی ہے۔

    گوہر خان نے میاں بیوی کے خوبصورت رشتے کی عکاسی کرتی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں ’سبحان اللہ‘ لکھا۔

    اُنہوں نے لکھا کہ ’الحمداللہ! یہ اللہ تعالیٰ کی سب سے خوبصورت اور بڑی نعمت ہے۔

    خیال رہے کہ گوہر خان گزشتہ سال 25 دسمبر کو معروف بالی ووڈ میوزک کمپوزر اسماعیل دربار کے بڑے بیٹے زید دربار کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔

  • مزدور ہمارے ہیرو ہیں ان کے حقوق کے لئے آواز بُلند کریں    علی ظفر

    مزدور ہمارے ہیرو ہیں ان کے حقوق کے لئے آواز بُلند کریں علی ظفر

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار و اداکار علی ظفر نے گزشتہ روز اپنا نیا گانا ’ہم مزدور‘ ریلیز کردیا۔

    باغی ٹی وی : علی ظفر نے مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر دُنیا بھر میں موجود مزدوروں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے اپنا نیا گانا ’ہم مزدور‘ جاری کیا ہے۔
    https://twitter.com/AliZafarsays/status/1388543351100747776?s=20
    تین منٹ 52 سیکنڈز پر مشتمل گانے کی ویڈیو میں دِکھایا گیا ہے کہ ہمارے مزدور کس قدر محنت و مشقت کرکے روزی کماتے ہیں۔

    دوسری جانب علی ظفر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ مزدوروں کی وجہ سے ہی ہمارے ملک کی معشیت کا پہیہ چل رہا ہے لیکن افسوس اُنہیں اُن کی محنت کے حساب سے اُجرت نہیں ملتی ہے۔

    علی ظفر نے تمام سول سوسائیٹیز ،سیاسی ،سماجی معروف شخصیات اور حکومت سے اپیل کی کہ کندھے سے کندھا ملا ہم ان مزدوروں کے ساتھ کندھا منائیں تاکہ انہیں احساس ہو کہ ہم سب ان کے ساتھ ہیں-


    علی ظفر نے کہا کہ ’ہم ائیر کنڈیشنڈ کمروں میں موبائل فون سے کھیلتے ہوئے چھوٹی چھوٹی چیزوں سے پریشان ہوجاتے ہیں لیکن ہم ان مشکلات کا تصور بھی نہیں کرسکتے جن کا سامنا ان مزدوروں کو روزانہ کی بنیاد پر کرنا پڑتا ہے۔

    اُنہوں نے کہا کہ مزدور ہمارے ہیروز ہیں، آئیے متحد ہوکر ان کی محنت کو سراہتے ہوئے ان کے حقوق کے لیے آواز بلند کریں۔

    علی ظفر نے مزید کہا کہ مزدور بھی ہماری طرح انسان ہیں اور اُنہیں بھی زندگی کی وہ تمام بنیادی سہولتیں میسر ہونی چاہیے جو ہمیں ملتی ہیں۔

    واضح رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں گزشتہ روز یعنی یکم مئی کو مزدوروں کا عالمی دن منایا گیا تھا۔

  • بھارتی اداکار کورونا مریضوں کے لئے ایمبولینس ڈرائیور بن گئے

    بھارتی اداکار کورونا مریضوں کے لئے ایمبولینس ڈرائیور بن گئے

    بھارتی اداکار ارجن گوڈا کورونا مریضوں کیلئے ایمبولینس کے ڈرائیور بن گئے۔

    باغی ٹی وی : بھارت میں کورونا کی تباہ کاریاں شدت کے ساتھ جاری ہیں اس صورتحال میں بھارت کی فلم نگری بھی پیچھے نہیں ہے
    بالی وڈ کے کچھ سپراسٹار دوسرے ممالک میں سیر سپاٹے کر رہے ہیں توبالی وڈ کے کچھ ستارے ایسے بھی ہیں جو کوویڈ کے خلاف جنگ میں اپنے ہم وطنوں کے شانہ بہ شانہ کھڑے ہوئے ہیں۔

    ایسے میں ایک بھارت کی مقامی کننڈا فلم انڈسٹری کے اداکار ارجن گوڈا بھی ہیں جنہوں نے اداکاری کو چھوڑ دیا ہے بھارتی اداکار فلموں کی شوٹنگ کے بجائے کورونا مریضوں کیلئے چلنے والی ایمبولینس کے ڈرائیور بن گئے ہیں۔

    ارجن ایمبولینس میں کورونا مریضوں اور لاشوں کو لانے لیجانے کا کام کررہے ہیں۔ اداکار کا کہنا ہے کہ ایمبولینس چلانے سے قبل ضروری طبی امداد کی تربیت حاصل کررکھی ہے۔

    اس کے علاوہ اداکار نے کورونا سے مرنے والے 6 افراد کی آخری رسومات بھی ادا کرچکے ہیں۔

    خیال رہے کہ ارجن گوڈا مقامی انڈسٹری کی کئی سپرہٹ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں اور کامیاب اداکار ہیں۔

  • فلم ’رادھے‘ میں دیشا اور میں ہم عمر لگ رہے ہیں    سلمان خان

    فلم ’رادھے‘ میں دیشا اور میں ہم عمر لگ رہے ہیں سلمان خان

    بالی وڈ سُپر اسٹار سلمان خان کی آنے والی نئی فلم ’رادھے: موسٹ وانٹڈ بھائی ‘ کے ٹریلر اور ریلیز شدہ گانے ‘سیٹی مار’ کو بے پناہ پذیرائی مل رہی ہے اب شائقین کو فلم کی ریلیز کی بے صبری سے انتظار ہے-

    باغی ٹی وی : فلم کی تیاری کے حوالے سے اپنے یوٹیوب چینل پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں سلمان خان کا کہنا تھا کہ اس فلم میں ایکشن سین بہت مشکل تھے اگر اس عمر میں کوئی اداکار فلم میں ایکشن سین کرسکتا ہے تو وہ رومانس بھی کرسکتا ہے –

    ہیروئن دیشا پاٹنی کے حوالے سے کہنا تھا کہ انہوں نے بہت اچھا کام کیا ہے اور وہ بہت خوبصورت لگ رہی ہیں۔

    سلمان خان کا ازراہ مذاق کہنا تھا کہ فلم میں دونوں ہم عمر لگ رہے ہیں، مطلب وہ میری عمر کی نہیں بلکہ میں ان کی عمر کا لگ رہا ہوں۔

    خیال رہےکہ 55 سالہ سلمان خان کی نئی فلم میں ان کی ہیروئن ان سے 27 سال چھوٹی ہیں۔

    سُپر اسٹار نے فلم میں بوسے کے منظر سے متعلق بتایا کہ اس فلم میں ایک بوسے کا سین ضرور ہے لیکن وہ دیشا کے ساتھ نہیں ہے وہ ٹیپ پر ہے یعنی وہ منہ پر ٹیپ رکھ کر فلمایا گیا ہے۔

    انہوں نے کہا سس فلم میں دھمال مستی اور میوزک بہت بڑھیا ہے ڈائیلاگ بازی ہے فلم بہت اچھی ہے عید پر ریلیز ہو گی اور مجھے امید ہے عوام کو پسند آئے گی-

    سلمان خان کی فلم رادھے کا گانا سیٹی مار ریلیز ہوتے ہی چھا گیا ،ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

    سلمان خان کی فلم ’رادھے‘ ٹریلر جاری ہوتے ہی ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

    سلمان خان کی فلم ’رادھے‘ کے ٹریلر میں غلطی یا لاپراوہی؟ سوشل میڈیا پر نئی بحث کا آغاز

  • بھارتی کرکٹر خود کو اکشے کمار سے ملانے پر آگ بگولہ ہو گئے

    بھارتی کرکٹر خود کو اکشے کمار سے ملانے پر آگ بگولہ ہو گئے

    انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل) میں شامل پنجاب کنگز کی ٹیم کے نوجوان آل راؤنڈر ہرپریت برار بالی ووڈ کھلاڑی اکشے کمار سے مماثلت پرآ گ بگولہ ہو گئے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں ہرپریت کی شاندار کارکردگی کی بدولت پنجاب کنگز کی ٹیم کو فتح حاصل ہوئی تھی جس کے بعد سے نوجوان آل راؤنڈر کو فینز کی جانب سے اکشے کمار سے ملانے کا سلسلہ جاری ہے۔
    https://twitter.com/thisisbrar/status/1386251865227100166
    ایک سوشل میڈیا صارف نے کرکٹر کو میسج کیا کہ آپ فلم ’سنگھ از بلنگ‘ کے اکشے کمار دکھتے ہو۔

    اس پر ہرپریت برار نے #isupportfarmers کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے جواب دیا کہ پیسے کیلئےپگڑی نہیں پہنتے ہم۔

    آل راؤنڈر کے اس جواب کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے-
    https://twitter.com/kajalsally/status/1386264093435125765?s=20
    https://twitter.com/Being__Radhe__/status/1386266999815245824?s=20
    https://twitter.com/BeingBeast04/status/1386285789059764229?s=20


    https://twitter.com/BeingSrivastav/status/1386293773076860939?s=20

  • حرا مانی کو اُن کے گھر کے باہر ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر لوٹ لیا

    حرا مانی کو اُن کے گھر کے باہر ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر لوٹ لیا

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی کو اُن کے گھر کے باہر ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر لوٹ لیا۔

    باغی ٹی وی : حرا مانی نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مختلف اسٹوریز شیئر کی ہیں جن میں کچھ ویڈیوز ہیں۔

    انسٹاگرام اسٹوری میں شیئر کی گئی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حرا مانی کی گاڑی اُن کے گھر باہر آکر رُکتی ہے جس میں سے سب سے پہلے اُن کا بڑا بیٹا باہر آتا ہے اور گھر کی گھنٹی بجاتا ہے۔

    اس کے بعد جیسے حرا مانی کا چھوٹا بیٹا گاڑی سے باہر آتا ہے تو دو موٹرسائیکل پر دو ڈاکو آتے ہیں اور گن پوائنٹ پر کار میں موجود اداکارہ حرا مانی کو لوٹ لیتے ہیں۔

    حرا مانی کو لوٹنے کے بعد دونوں ڈاکو وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    اداکارہ اور اُن کے بچوں کو لوٹنے کی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور صارفین میں ایک خوف پیدا ہوگیا ہے صارفین کا کہنا ہے کہ ویڈیو دیکھ کر اندازہ ہوگیا ہے کہ اب ہم اپنے گھروں کے باہر بھی محفوظ نہیں ہیں یہ ی ایچ اے میں ہو رہا ہے سوچو باقی جگہ کیا حال ہو گا-

  • اقرا عزیز اور یاسر حسین کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع

    اقرا عزیز اور یاسر حسین کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع

    پاکستان کے معروف و مقبول ڈرامے خدا اور محبت 3 کی اداکارہ اقراء عزیز کے شوہر اور میزبان و اداکار یاسر حسین نے مداحوں کو اہلیہ کے امید سے ہونے کی اطلاع دی ہے۔

    باغی ٹی وی : سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر یاسر حسین کی جانب سے اہلیہ کے ہمراہ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو والدین بننے کی اطلاع دی گئی۔

    یاسر حسین نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ اللہ ہم پر ہمیشہ سے ہی مہربان رہا ہے اور اس بار توکرم نوازی بے مثال ہے۔

    یاسر حیسن نے لکھا کہ اولاد اللہ کا خوبصورت تحفہ ہے، ہم بہت خوش ہیں اور امید کرتے ہیں کہ آپ بھی ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں گے۔

    یاسر حسین کی اس پوسٹ پر مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مبارکباد اور نیک خواہشات کے پیغامات کا سلسلہ جا ری ہے مداح آنے والے ننھے مہمان کے لئے کمنٹس سیکشن میں دعائیہ پیغامات جا ری کر رہے ہیں-

    اداکارہ منال خان نے بھی جوڑی کو اس خوشی کی خبر پر مبارکباد دی-

    خیال رہے کہ مقبول اداکار جوڑی اقراء اور یاسر 2019 کے آخری ایام میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے –