Baaghi TV

Category: شوبز

  • سجل علی کاعلی انصاری کو اپنی فیملی میں خوش آمدید کہنے کا خوبصورت انداز

    سجل علی کاعلی انصاری کو اپنی فیملی میں خوش آمدید کہنے کا خوبصورت انداز

    اداکارہ سجل علی نے اپنی چھوٹی بہن صبور علی کے منگیتر علی انصاری کو اپنی فیملی میں ویلکم کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : سجل علی نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی بہن صبور علی اور علی انصاری کی منگنی کی کچھ تصویریں شیئر کیں تصویروں میں سجل علی، مریم انصاری اور احد رضا میر کی والدہ بھی موجود ہیں جبکہ یہ تمام لوگ بےحد خوش نظر آرہے ہیں۔

    سجل علی نے یہ خوبصورت تصویریں شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں علی انصاری سے مخاطب ہوکر لکھا کہ بھائی! ہماری فیملی میں آپ کو خوش آمدید۔

    اس پوسٹ پر شوبز فنکاروں کی بڑی تعداد صبور علی اور علی انصاری کو اُن کی منگنی پر مبارکباد پیش کررہی ہے۔

    خیال رہے کہ صبور کی بہن سجل علی نے بھی شوبز انڈسٹری سے ہی گزشتہ برس اپنا جیون ساتھی چُنا تھا اب اُن کی بہن نے بھی شوبز انڈسٹری سے وابستہ علی انصاری سے شادی کا ارادہ کیا ہے-

    سجل علی کی بہن صبور علی اور علی انصاری نے منگنی کر لی

    ایک حیرت انگیز شخص کے ساتھ زندگی کا نیا سفر شروع کرنے جارہی ہوں صبور علی

  • بھارت میں کورونا بحران: سونو سود کا پورےگاؤں کو راشن فراہم کرنے کا وعدہ

    بھارت میں کورونا بحران: سونو سود کا پورےگاؤں کو راشن فراہم کرنے کا وعدہ

    بھارت میں کورونا وائرس کی دوسری تباہ کن لہر کا شکار مریضوں کی مدد کے لئے سونو سود بھی سامنے آ گئے-

    باغی ٹی وی : کورونا وائرس کے باعث بھارت میں حالات ابتر ہوتے جارہے ہیں ایسے میں بالی ووڈ شخصیات بھی کویوڈ کے خلاف جنگ میں اپنے ہم وطنوں کے شانہ بہ شانہ کھڑے ہوئے ہیں ایسے اداکاروں میں ایک نام سونو سود کا ہے-

    اداکار نے ریاست مدھیہ پردیش کے ایک پورے گاؤں کو لاک ڈاؤن کے خاتمے تک کھانا فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔
    https://www.youtube.com/watch?v=7yqKNEp5hzA
    بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں کورونا کو شکست دینے والے سونو سود نے اس بات کا اعلان ریئلیٹی شو ’ ڈانس دیوانے ‘ کی حالیہ قسط میں کیا۔

    مقابلے میں شریک ایک امیدوار اُدے سنگھ نے سونو سود کو بتایا کہ وہ ایک دہاڑی دار مزدور ہے اور ا س کے گاؤں نیمچھ میں لوگ لاک ڈاؤن کی وجہ سے دو دودن تک فاقے کرتے ہیں یہ بات سن کر سونو نے شو کے سیٹ پر ہی ادے کے پورے گاؤں کو لاک ڈاؤان کے خاتمے تک کھانا فراہم کرنے کا وعدہ کیا۔

    سونونے ادے کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ’ لاک ڈاؤن ایک مہینے رہے، دو مہینے یا چھے مہینے آپ کے پورے گاؤں کو میری طرف سے راشن ملتا رہے گا۔

    یاد رہے کہ کوویڈ کی پہلی اور دوسری لہر میں بھی سونو ضرورت مند افراد کے لیے ادویات، آکسیجن سلنڈر اور دیگر اشیا فراہم کرنے کی تگ و دو میں لگے رہتے ہیں۔

    واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکار جان ابراہم نے کورونا کی بدترین صورتحال میں متاثرین کی مدد اور درست معلومات کیلئے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس این جی اوز کے حوالے کردئیے تھے-

    اس سے قبل سلمان خان اور ان کی فاؤنڈیشن نے گزشتہ سال کی طرح اس بار بھی کورونا کیخلاف فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز میں امدادی سامان تقسیم کیا سلمان خان امدادی سامان کی تقسیم سے قبل خود اس کو چیک کرنے پہنچے اور اپنی ٹیم کا حوصلہ بھی بڑھایا۔

    گزشتہ دنوں نئی دہلی کے اسپتال میں کورونا مریضوں کیلئے آکسیجن کی کمی کی خبریں سامنے آنے پر پورے بھارت میں بھونچال مچ گیا تھا تاہم اس نازک موقع پر اداکارہ سشمیتا سین پیچھے نہ رہیں اور ممبئی میں ہوتے ہوئے دہلی کے اسپتال کیلئے آکسیجن کی فراہمی میں مدد کی۔

    جبکہ اداکار اکشے کمار نے کورونا ریلیف ورک کے لیے کرکٹر گوتم گمبھیر کی این جی او کو ایک کروڑ روپے د ینے کا اعلان کیا تھا بعد ازاں اجے دیوگن نے بھی آئی سی یو کے لئے ایک کروڑ روپے عطیہ دیا تھا-

    واضح رہے کہ بھارت میں کورونا وبا کی بگڑتی صورتحال کی وجہ سے اسپتالوں میں آکسیجن کی کمی اور صحت کے نظام پر دباؤ بہت زیادہ بڑھ گیا ہے۔ گزشتہ کئی دنوں کے دوران اسپتالوں میں بستر اور آکسیجن نہ ملنے کی وجہ سے سیکڑوں افراد موت کے منہ میں جاچکے ہیں۔

    نئی دہلی اسپتالوں میں آکسیجن کی کمی، سشمیتا سین مدد کے لئے سامنے آگئیں

  • دیکھتا ہوں یہ لوگ کیسے کام ٹھیک نہیں کرتے، وقار ذکاء نے وزیر تعلیم کو اپنا ہدف بنا لیا

    دیکھتا ہوں یہ لوگ کیسے کام ٹھیک نہیں کرتے، وقار ذکاء نے وزیر تعلیم کو اپنا ہدف بنا لیا

    پاکستان کےمعروف اور متنازع ٹی وی میزبان وقار ذکاء پاکستانی طالبعلموں کے امتحانات کی منسوخی کے لیے آواز بلند کرتے نظر آئے ہیں میزبان کی جانب سے اس حوالے سے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود پر سوشل میڈیا پر مسلسل تنقید کی جا رہی ہے-

    باغی ٹی وی : وقار ذکاء کی ٹوئٹس سے اہسے لگتا ہے جیسے انہوں نے وفاقی وزیر تعلیم کو اپنا ہدف بنا لیا ہے وفاقی وزیر پہلے ہی جبران ناصر کو بلاک کرچکے ہیں اور لگتا ہے کہ اس فہرست میں اگلا نمبر وقار ذکاء کا ہوگا-

    اپریل کے شروع میں امتحانات جاری رکھنے کے فیصلے پر وقار ذکاء نے شفقت محمود کی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ آپ کو اس فیصلے پر افسوس ہوگا۔


    مگر اب وقار ذکاء نے وفاقی وزیر کو ایک پھل کے نام سے پکارتے ہوئے کہا میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ آپ کو افسوس کرنا ہوگا، اب طالبعلم آپ کو مستعفیٰ ہونے پر مجبور کریں گے ساتھ ہی انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں #ResignShafqatMahmood بھی استعمال کیا-


    وقار ذکاء نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ کیسا دیا پہلے ہی مان لیتے ہماری بھی بھی یہی ڈیمانڈ ہے کہ وزیر تعیلم استعفیٰ دیں وقار ذکاء نے کہا کہ انہوں نے سوچا تھا بچے ہیں ان کے ساتھ کوئی نہیں ہو گا جب تک techmovementpak ہے دیکھتا ہوں یہ لوگ کیسے کام ٹھیک نہیں کرتے-

    واضح رہے کہ شفت محمود کو حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا پرکیمبرج سسٹم امتحانات کے حوالے سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا اور وہ طالبعلموں کی بدزبانی کا ہدف بنے تھے۔

    فنکاروں کی جانب سے انہیں سمجھایا بھی گیا تھا کہ عدم احترام اور بدزبانی کو روکا جائے مگر ایسا ہوا نہیں کیونکہ بچوں کے ساتھ باشعور بالغ افراد بھی اس معاملے میں پیچھے نہیں۔

    گزشتہ دنوں عاصمہ شیرازی کے پروگرام ‘فیصلہ آپ کا’ میں ٹوئٹر ٹرینڈز سے متعلق سوال کے جواب میں شفقت محمود نے طلبہ کے ردعمل پر مایوسی کا اظہار کیا تھا۔

    انہوں نے کہا تھا کہ ‘ٹوئٹر پر بہت کچھ ہورہا ہے اور مجھے افسوس سے کہنا پڑرہا ہے کہ جس قسم کی زبان یہ بچے ٹوئٹر پر استعمال کررہے ہیں مجھے لگتا ہے کہ یہ ہماری اجتماعی ناکامی ہے’۔

    شفقت محمود نے کہا تھا کہ یہ حکومت، والدین اور اساتذہ کی اجتماعی ناکامی ہے کہ اگر 16 سے 17 برس کے بچے جس قسم کی زبان استعمال کررہے ہیں، وہ دیکھ کر بھی شرم آتی ہے۔

    وفاقی وزیر تعلیم کے مذکورہ بیان پر اداکارہ عائشہ عمر نے طلبہ سے اظہارِ برہمی کیا ہے کہاکہ شرمناک ہے، کیا ہم اس قسم کی قوم کو پروان چڑھارہے ہیں، جو دوسروں اور بڑوں کا بالکل احترام نہیں کرتے تنقید یا اختلافات کسی کو بے عزت کرنے کا باعث نہیں ہونے چاہئیںآپ کسی سے اتفاق نہیں کرتے اس کا مطلب یہ نہیں کہ آپ اس کی تذلیل یا تضحیک کریں، ہمیں درحقیقت بہت سی چیزوں پر دوبارہ سوچنے کی ضرورت ہے-

    اداکارہ نے یہ بھی لکھا کہ والدین کو اس بات سے آگاہ ہونے کی ضرورت ہے کہ ان کے بچے آن لائن کیا کررہے ہیں اور تجویز دی کہ شاید اب ان کی سرگرمیوں کی نگرانی کا وقت آگیا ہے۔


    بعدازاں انہوں نے طلبہ کو براہ راست مخاطب کرتے ہوئے بھی ایک ٹوئٹ کی کہ پیارے طلبہ، تنقید اور اختلافِ رائے کا مطلب یہ نہیں کسی کو بے عزت کیا جائے، ہم احترام کرتے ہوئے بھی اپنا نکتہ نظر بیان کرسکتے ہیں-

    انہوں نے کہا کہ پریشان کن حالات میں اپنے جذبات پر قابو پانے کی کوشش کریں، یہ ہمارے اور دوسروں کے لیے بہتر ہے

    چونکہ سوشل میڈیا پر نوجوانوں کے ساتھ اس طرح کی حمایت کا اظہار بہت کم افراد نے کیا تو بیشتر طالبعلموں نے وقار ذکا کے ردعمل کا خیرمقدم کیا۔

    خیال رہے کہ یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے کہ وقار ذکا نے اپنے نوجوان مداحوں کے لیے آواز اٹھائی ہو، وقار ذکا نے اس سے قبل وزارت تعلیم کی جانب سے طلبہ کے امتحانات سے متعلق وزیراعظم عمران خان سے سوال کیا تھا۔

    انہوں نے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ جب یہ ممالک کیمبرج امتحانات کی اجازت نہیں دے رہے تو شفقت محمود ایسا کیوں نہیں کررہے، آپ کیوں چاہتے ہیں کہ طلبہ احتجاج کریں؟

    امتحانات منسوخ نہ کرنے پرردعمل: وقار ذکا طلبہ کی آخری امید بن گئے

    امتحانات کے لیے طلبہ کے ساتھ زبردستی کرنا غلط ہے مہوش حیات

     

    حکومت نے اس سال امتحانات لینا اپنی انا کا مسئلہ بنا لیا ہے عاصم اظہر

    آغا علی نے امتحانات ملتوی کرنے کے لئے طلبہ کے حق میں آواز اٹھا دی

    ابھی بھی وقت ہے، بچوں پر ترس کھالیں ،شفقت محمود کے حالیہ بیان پر عاصم اظہر کا…

    عاصم اظہر امتحانات سے متعلق پریشان طلبا کی مدد کے لیے میدان میں کود پڑے

    براہ کرم بچوں کے بارے میں سوچیں حدیقہ کیانی کی وزیر تعلیم شفقت محمود سے درخواست

    فیروز خان بھی امتحانات ملتوی کرنے کے لئے طلبہ کے حق میں بول پڑے

     

  • ایک حیرت انگیز شخص کے ساتھ زندگی کا نیا سفر شروع کرنے جارہی ہوں     صبور علی

    ایک حیرت انگیز شخص کے ساتھ زندگی کا نیا سفر شروع کرنے جارہی ہوں صبور علی

    اداکارہ صبورعلی نے اداکارعلی انصاری سے گزشتہ روز منگنی کی تھی جس کی تصاوہر وائرل ہوتے ہیں ساتھی فنکاروں اور مداحوں کی جانب سے مبارکباد اور نیک خواہشات کے پیغامات کا سلسلہ جاری ہے-

    باغی ٹی وی :شوبز انڈسٹری سے وابستہ اس معروف جوڑی نے سوشل میڈیا پر تصویر شیئر کی جس میں دونوں فنکار گلے میں ہار ڈالے خاصے خوش دکھائی دے رہے ہیں۔

    سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر علی انصاری کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے صبور علی نے لکھا کہ’ ’بات پکی‘ ہماری فیملی کی نیک تمناﺅں کے ساتھ میں ایک حیرت انگیز شخص کے ساتھ زندگی کا نیا سفر شروع کرنے جارہی ہوں، الحمدللہ۔

    خوشی کے اس موقع پر اداکار علی انصاری بھی پیچھے نہ رہے انہوں نے بھی انسٹاگرام پر صبورعلی کے ساتھ تصویر شیئر کی اور لکھا کہ ’بات پکی‘ اس وقت میرے ملے جلے جذبات ہیں لیکن سب سے اہم بات یہ ہے کہ میں خوش ہوں۔

    علی انصاری نے صبور علی کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ زندگی میں اب کبھی آ پ کو کوئی سفر تنہا نہیں کرنا پڑے گا۔

    اس موقع پر علی انصاری نے قرآن پاک کی ایک آیت کا ترجمہ ”اور ہم نے سب سے جوڑے بنائے تاکہ تم ایک دوسرے کو یاد رکھ سکو“ بھی شیئر کیا۔

    علی انصاری کی اس پوسٹ پر سجل علی اور ان کی ساس نے بھی مبارکباد دی جبکہ سجل علی کی ساس نے علی جوڑی کو مبارکباد دہتے ہوئے علی انصاری کو فیملی کا حصہ بننے پر خوش آمدید کہا-

    سوشل میڈیا صارفین اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے جوڑے کے لیے مبارکباد اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ ظہیر خان نے لکھا کہ میرے لئے بڑی اور حیران کن نیوز ہے، دعا ہے کہ اللہ تعالی دونوں کو خوش رکھے۔

  • سجل علی کی بہن صبور علی اور علی انصاری نے منگنی کر لی

    سجل علی کی بہن صبور علی اور علی انصاری نے منگنی کر لی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ صبور علی اور اداکار علی انصاری نے منگنی کر لی-

    باغی ٹی وی : پاکستان شوبز کی خوبرو اداکارہ سجل علی کی بہن صبور اور اداکار علی انصاری کی منگنی کی خبریں اور تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں –

    تصاویر میں صبور علی اور علی انصاری کو گلے میں پھولوں کے ہار ڈالے انتہائی خوشگوار موڈ میں دکھائی دے رہے ہیں صبور علے نے ٹی پنک کلر کا خوبصوت ڈریس پہن رکھا ہے صبور علے نے ہاتھوں میں گجرے بھی پہن رکھے ہیں جبکہ علی انصاری سفید رنگ کا شلوار سوٹ پہنا ہوا ہے-

    دونوں کی منگنی کی خبر نے مداحوں کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کر دیا ہے مداح خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں-


    واضح رہے کہ اس سے قبل علی انصاری نے اداکارہ مشال خان کے ساتھ منگنی کی تھی تاہم ، دونوں کی پچھلے سال ہی علیحدگی ہوگئی تھی۔علی انصاری اور مشال خان اپنی منگنی ٹوٹنے کی افواہوں پر خاموش رہے تاہم بعد ازاں مشال خان نے انسٹاگرام پر علیحدگی کی تصدیق کی تھی لیکن وجوہات نہیں بتائی تھی-

  • بگ باس 14 کی فاتح اور اداکارہ روبینہ دلیک بھی کورونا وائرس کا شکار

    بگ باس 14 کی فاتح اور اداکارہ روبینہ دلیک بھی کورونا وائرس کا شکار

    بھارت کے معروف رئیلیٹی شو بگ باس کے سیزن 14 کی فاتح و اداکارہ روبینہ دلیک بھی کورونا کا شکار ہو گئیں-

    باغی ٹی وی : روبینہ دلیک نے اس حوالے سے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک اہم پیغام جاری کیا ہے جس میں اُنہوں نے مداحوں کو اپنی صحت کے حوالے سے آگاہ کیا۔

    روبینہ دلیک نے اپنے پیغام میں کہا کہ میں ایک ماہ کے بعد اپنا پلازمہ عطیہ کرسکوں گی کیونکہ بدقسمتی سے میرا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

    اداکارہ نے کہا کہ میں اب اگلے 17 دن تک اپنے گھر میں ہی قرنطینہ میں رہوں گی۔

    اُنہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے مجھ سے حالیہ 5 سے 7 دنوں میں ملاقات کی ہے وہ براہِ کرم! اپنا کورونا وائرس ٹیسٹ لازمی کروائیں۔

    روبینہ دلیک کی پوسٹ پر اُن کے مداحوں اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے اُن کے لیے جلد صحتیابی کے لیے دعاؤں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے-

    خیال رہے کہ روبینہ دلیک بھارتی ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ بھی ہیں، اس کے علاوہ انہوں نے 2006ء میں مِس شملا کا خطاب جیتا تھا اور اس کے 2 سال بعد 2008ء میں اُنہوں نے مِس شمالی ہندوستان کا خطاب بھی اپنے نام کیا تھا۔

  • پیمرا کی جانب سے احسن خان کے شو پر 5 لاکھ  روپے جرمانہ عائد

    پیمرا کی جانب سے احسن خان کے شو پر 5 لاکھ روپے جرمانہ عائد

    پاکستان میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا)نے اداکار احسن خان کے شو میں تفریخ کے لئے جانوروں کی نمائش کرنے پر 5 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کردیا ہے۔

    باغی ٹی وی : پیمرا کی جانب سےہائی کورٹ کے ایڈوکیٹ فیض اللہ خان نیازی کے احسن خان کےایک نجی ٹی وی چینل سے نشر ہونے والے شو،ٹائم آؤٹ ود احسن خان، کےخلاف شکایت کرنے پر احسن خان پر یہ جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

    ایڈوکیٹ فیض اللہ خان نیازی نے ٹوئٹر پر احسن خان کے شو کےخلاف نجی ٹی وی چینل کو جاری کیے گئے نوٹس کی تصاویر شئیر کرکےاس خبر کی تصدیق کی ہے۔
    https://twitter.com/niazi_faizullah/status/1387733747433365504?s=20
    ایڈووکیٹ نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ احسن خان نے اپنے پروگرام ،ٹائم آؤٹ ود احسن خان، میں جانوروں کو تفریح کیلئے اور بطور پراپس استعمال کیا۔

    فیض اللہ خان نیازی نے کہا کہ پیمرا کی کونسل آف کمپلینٹس ( سی او سی) نے اپنی 106ویں اجلاس میں جانوروں کے حقوق کے تحفظ اور انہیں بے وجہ تکلیف اور درد سے بچانے کی حمایت کی ہے۔

    انہوں نے لکھا کہ سی او سی نے جانوروں کے حقوق کو برقرار رکھا اور انہیں ہونے والے غیر ضروری درد اور تکلیف کو روک دیا۔

    پیمرا نے احسن خان کی جانب سے پروگرام میں جانوروں کو لانے پر نجی چینل ایکسپریس نیوز پر 5لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کرتے ہوئے فیصلے میں تحریر کیا ہے کہ کونسل کو سننے کے بعد یہ طے کیا ہے کہ اس پروگرام میں جانوروں کو جس انداز میں پیش کیا گیا وہ ان کیلئے بے وجہ درد اور تکلیف کا باعث بنا ہے۔

    پیمرا کے مطابق پاکستان کے آئین کی شق 4 اور 9 کے تحت جانوروں کو ایسی تکلیف کا نشانہ بنانا سختی سے منع ہے۔

    واضح رہے کہ احسن خان نے اپنے پروگرام کے ایک سیگمنٹ میں ایک خرگوش کو بطور پراپس استعمال کرتے تھے اور مہمانوں سے سوال و جوابات کے دوران اگر کوئی غلط جواب دیتا تھا تو اس خرگوش کو مہمان کی گود میں بٹھادیا جاتا تھا۔


    اس معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے احسن خان کا کہنا تھا کہ یہ پالتو خرگوش ہیں اور ان کا مالک خود انہیں سیٹ پر لاتا ہے ، ہم پوری طرح اس چیز کا خیال رکھتے ہیں کہ ریکارڈنگ کے دوران ان کا پیٹ بھرا ہو اور انہیں کوئی مسئلہ نہ ہو، یہ ریکارڈنگ کے دوران بالکل بے آرام نہیں ہوتے اور بہت آرام سے ہاتھوں میں آجاتے ہیں-

    انہوں نے مزید کہا کہ میں خود پالتو جانورں کا شیدائی ہوں میرے گھر پر کتے، بلی، طوطے اور مرغیاں ہیں اور میں ان سب کو اپنے بچوں کی طرح سمجھتاہوں، ہم انہیں آرام دہ ماحول فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کرتے ہیں، ہم جانوروں کا خیال کرنے والے لوگ ہیں ، سیٹ پر بھی ہم یہی کرتے ہیں۔

  • اعجاز اسلم کا کینسر سے نبرد آزما ڈاکٹر یاسمین کی ہمت کو سلام

    اعجاز اسلم کا کینسر سے نبرد آزما ڈاکٹر یاسمین کی ہمت کو سلام

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار اعجاز اسلم نے کینسر کے مرض میں مبتلا وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کے لئے خصوصی پیغام جاری کیا ہے-

    باغی ٹی وی : اداکار اعجاز اسلم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ڈاکٹر یاسمین راشد کی تصویر شئیر کرتے ہوئے اُن کےبلند حوصلے اور ہمت کو سلام پیش کیا ہے-


    اعجاز اسلم نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی صحتیابی کے لیے دعا کرتے ہوئے لکھا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد ہم آپ کو وبائی امراض کے ہنگامی حالات سے نمٹنے میں آپ کی کاوشوں کے لیے سلام کرتے ہیں۔

    اداکار نے لکھا کہ آپ کینسر جیسے مرض سے لڑنے کے باوجود بھی عوام کی خدمت میں مصروف ہیں اللہ تعالیٰ آپ کی ہمیشہ حفاظت کرے اور آپ کو مزید ہمت دے۔

    واضح رہے کہ وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کو بریسٹ کیسنر کا مرض لاحق ہے، بریسٹ کینسر میں مبتلا ہونے کے باوجود ڈاکٹر یاسمین راشد مضبوط اعصاب کے ساتھ کرونا وبا کے دوران اپنی ذمے داریاں جاری رکھے ہوئے ہیں، ساتھ ہی ان کی کیموگرافی کا کورس بھی جاری ہے۔

    بریسٹ کینسر کے عارضے میں مبتلا ہونے کے باعث گذشتہ سال دسمبر میں شوکت خانم میموریل اسپتال میں ڈاکٹر یاسمین راشد کی سرجری کی گئی تھی، سرجری کے بعد صوبائی وزیر کی حالت بہترہوئی تھی کچھ روز تک انہیں مکمل آرام کا بھی مشورہ دیا گیا تھا تاہم کرونا کی تیز لہر کے باعث انہوں نے صوبائی نظام صحت اور کرونا ویکسین کے حوالے سے اپنے فرائض منصبی سرانجام دے رہی ہیں۔

  • اداکار بکرم جیت کنور پال کورونا کے باعث انتقال کر گئے

    اداکار بکرم جیت کنور پال کورونا کے باعث انتقال کر گئے

    بھارتی شوبز انڈسٹری کے مقبول اداکار اور ریٹائرڈ آرمی آفیسر بکرم جیت کنورپال 52 سال کی عمر میں کورونا کے باعث انتقال کر گئے-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق فلموں اور ڈراموں میں لازوال سپورٹنگ کردار نبھانے والے اداکار بکرم جیت کنورپال کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس پر انہیں اسپتال میں داخل کیا گیا تاہم اداکار کی طبیعت سنبھل نہ سکی اور وہ دوران علاج چل بسے۔

    اداکار بکرم جیت کنورپال کی موت کی خبر سب سے پہلے بالی ووڈ فلم ساز اشوک پنڈت نے ٹوئٹر پر دی اداکاروں اور ہدایت کاروں نے بکرم جیت کنورپال کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اہل خانہ سے دلی تعزیت کی ہے۔

    بکرم جیت کنورپال 2002 کو انڈین آرمی سے بطور میجر ریٹائرڈ ہوئے تھے اور 2003 میں فلم ڈیبیو کیا، انہوں نے نہ صرف ڈان، مرڈر 2، جوکر، جب تک ہے جان، چانس پہ ڈانس، زنجیر ور 1971 سمیت درجنوں ہندی، تامل اور تیلگو فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے بلکہ کئی کامیاب ٹیلی وژن سیریز میرے رنگ میں رنگنے والی ،سیاست میں بھی کام کیا۔

    بھارت کی شوٹر دادی کورونا کے باعث چل بسیں

    بھارتی اداکار کی گھر کے باتھ روم سے لاش بر آمد

  • بھارتی اداکار کی گھر کے باتھ روم سے لاش بر آمد

    بھارتی اداکار کی گھر کے باتھ روم سے لاش بر آمد

    بھارت کی تامل فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار آر جی ایس چیلاڈورائی 84 سال کی عُمر میں انتقال کر گئے-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق تامل اداکار آر ایس جی چیلاڈورائی دو روز قبل اپنے گھر کے باتھ روم میں مردہ حالت میں پائے گئے۔

    تامل اداکار کے بیٹے نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ والد کو مردہ حالت میں پاکر وہ اُنہیں فوراََ چنئی کے اسپتال لےکر گئے جہاں ڈاکٹرز نے بتایا کہ حرکتِ قلب بند ہونے کی وجہ سے اُن کے والد کی موت واقع ہوئی۔

    اداکار آر ایس جی چیلاڈورائی کی یوں اچانک موت پر ناصرف اُن کے اہلخانہ غم سے نڈھال ہیں بلکہ تامل فلم انڈسٹری کے اداکار بھی اپنے سوشل میڈیا پیغامات کے ذریعے شدید افسردگی کا اظہار کررہے ہیں۔

    چیلاڈورائی نے متعدد تامل فلموں میں اداکاری کی تھی جن میں ماڑی، تھیری، کتھی اور سیواجی شامل ہیں۔

    ایس جی چیلاڈورائی 100 سے زیادہ تامل فلموں میں نظر آچکے ہیں، انہوں نے اپنے منفرد کرداروں کی وجہ سے تامل فلم انڈسٹری میں اپنی الگ پہچان بنائی-