Baaghi TV

Category: شوبز

  • اداکارہ مرینہ خان بھی کورونا وائرس کا شکار

    اداکارہ مرینہ خان بھی کورونا وائرس کا شکار

    معروف پاکستانی اداکارہ مرینہ خان کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں۔

    باغی ٹی وی :’’تنہائیاں‘‘ اور ’’دھوپ کنارے‘‘ جیسے کامیاب ڈراموں میں کام کرنے والی اداکارہ مرینہ خان نے اپنا کورونا کا ٹیسٹ مثبت آنے کی خبر گزشتہ روز اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے دی۔ اداکارہ نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے خود کو 14 دنوں کے لیے اپنے کمرے میں آئسولیٹ کرلیا ہے۔

    اداکارہ مرینہ خان نے کورونا وائرس کے حوالے سے پھیلی قیاس آرائیوں کہ کورونا کچھ نہیں ہوتا وغیرہ کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بھی پہلے کورونا کو سنجیدہ نہیں لیا تھا لیکن اب جب وہ خود اس خطرناک وائرس کا شکار ہوگئی ہیں تو ان کی طبعیت بہت خراب ہے۔

    اداکارہ مرینہ خان نے کورونا کی علامات بتاتے ہوئے کہا کہ کورونا ایک حقیقت ہے مجھے کورونا کی وجہ سے بار بار بخار چڑھتا ہے، اترتا ہے، سر میں بھی درد رہتا ہے لیکن شکر ہے اب سر کا درد کم ہوگیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مجھے یہ بات حیران کن لگتی ہے کہ کیسے عید کی خریداری کے لئے بھیڑ بازاروں کی طرف آرہے ہیں۔ وہ معصوم بچوں کو اصولوں پر عمل کرنے اور ذمہ داری کے ساتھ کام کرنے کے بارے میں کیا تعلیم دے رہے ہیں؟ جس کا مطلب بولوں: یہ کون سی ذمہ داری ہے؟ گویا عید نہیں آئے گی اگر ہم نئے کپڑے نہ پہنیں۔ بنیادی مقصد خوش رہنا ہے اور اس دوران ساتھ رہنا ہے لیکن بدقسمتی سے مجھ سمیت ہم میں سے بہت سے لوگ اپنے رشتہ داروں کی COVID سے متعلق اموات کے بعد پہلی عید منائیں گے۔ براہ کرم ایس او پیز کی خلاف ورزی کرکے اور مالز اور مارکیٹوں کی طرف آکر اپنی عید کو افسردہ کن نہ بنائیں۔

    اداکارہ مرینہ خان کے ایک اور ویڈیو شئیر کی جس میں انہوں نے کوویڈ کے لئے گھریلو علاج بتایا کہا کہ کافی زیادہ آرام ، چکن سوپ کے ساتھ وٹامن ڈی ایس این ڈی زنک اور بی وٹامن سپلیمنٹس لینا شروع کریں اور آپ کچھ دیر میں ٹھیک ہوجائیں گے۔ میرے پاس یہ تھا اور اس کی مدد سے زنک استثنیٰ پیدا کرتا ہے اور وٹامن ڈی بیماری سے لڑنے میں مدد کرتا ہے۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ ملٹی وٹامن بھی لیں۔ میگنیشیم ، پوٹاشیم اور کاپر سے بھرپور پھل / سبزیاں کھائیں۔ میں نے عام طور پر ایک اسموتھی بنائی اور اس میں ایک کھجور شامل کی اور دودھ کی بجائے ناریل کا پانی استعمال کیا ، یہ تھکاوٹ میں مدد دیتا ہے۔ آپ کی جلد صحتیابی کے لئے شفا بخش دعا بھیجنا۔

    ساتھ ہی انہوں کورونا کی لہر کی وجہ سے انڈیا کی ابتر صورتحال پر پریشانی کا اظہار کیا اور ہمسائے ملک کے لئے دعاؤں کی اپیل کی-

    واضح رہے کہ گزشتہ برس سے اب تک پاکستان میں شوبز سے وابستہ کئی شخصیات بھی کورونا وائرس کا شکار ہوئیں، جن میں ندا یاسر ، یاسر نواز، واسع چوہدری ، صحیفہ جبار ،ابرارالحق ، ماہر ہ خان کورونا کا شکار ہوئے تھے جبکہ رواں برس اداکارہ بشریٰ انصاری کی بہن اور اداکارہ سنبل شاہد، آمنہ الیاس، علی رحمٰن ،علی عباس ، علی سفینہ اور سمیع خان کورونا کا شکار ہوچکے ہیں –

    جبکہ حال ہی میں اداکار جواد احمد میں دوسری مرتبہ کورونا کی تشخیص ہوئی تھی –

    علی سفینہ بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

  • بھارت میں کورونا کی ابتر صورتحال ، شمعون عباسی نے بھارت جو ماضی یاد کرا دیا

    بھارت میں کورونا کی ابتر صورتحال ، شمعون عباسی نے بھارت جو ماضی یاد کرا دیا

    شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار، ہدایت کار شمعون عباسی نے بھارت میں بے قابو کورونا وبا کی صورتحال میں بھارتیوں کوماضی میں کشمیریوں کے ساتھ کیا جانے والا ظلم و ستم یاد کرا دیا-

    باغی ٹی وی : شمعون عباسی نے فیس بُک پر مختلف پوسٹس شیئر کیں جس میں انہوں نے بھارت کے ساتھ اس مشکل وقت میں اظہارِ یکجہتی کیا۔

    شمعون عباسی نے کہا کہ ’وہ پتھر پھینکتے ہیں لیکن ہم دعائیں کرتے ہیں ، فرق صاف واضح ہے۔‘

    ایک اور پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ بھارت کے حالات دیکھ کر بھی اگر پاکستانیوں نے ایس او پیز کی خلاف ورزیاں کیں تو ہمارے یہاں بھی اسپتالوں میں جگہ نہیں ہوگی۔

    انہوں نے لکھا کہ پاکستان انشاءاللہ کوویڈ 19 پر قابو پا لے گا مجھے 100 فیصد یقین ہے-


    شمعون عباسی کا کہنا تھا کہ میں کسی نسل، انسان یا گروہ کے خلاف نہیں ہوں، میرا اللہ پر پختہ یقین ہے، ایک وہی ہے جسے ہم سب کو راضی رکھنا چاہیئے۔

    انہوں نے یہ بھی لکھا کہ دنیا میں ہر ایک کے لیے دعا گو ہوں ، امید ہے کہ بھارت اس وبا سے نبرد آزما ہوتے ہوئے یہ اچھی طرح سمجھ جائے گا کہ برے حالات میں دوسروں کی مدد کردینی چاہئے۔

    شمعون نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں لکھا کہ ’پتھراؤ آپ کی جانب سے ہوتا ہے لیکن ہم یہاں آپ کے اہلِ خانہ اور بچوں کیلئے دعا کرتے ہیں۔

    اداکار نے کہا کہ انسانیت قوموں سے بڑی ہے لہذا ہم بھی آپ سے خیر سگالی کے جذبات کی توقع رکھتے ہیں۔

    علاوہ ازیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کشمیر اور بھارت کی فوٹو کا کولاج شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ سی نسل یا مذہب کے خلاف نہیں ہے بلکہ یہ کسی قوم کے لئے کرما کی آسان مثال ہے ان لوگوں کے لئے دعائیں جو اپنے پیاروں کو کھو بیٹھیں-

  • اتنا ٹیلنٹ لے کر بھی آپ ایسا شو کیسے کر سکتے ہیں؟ آرنلڈ شوارزنیگر کی آسکر پر تنقید

    اتنا ٹیلنٹ لے کر بھی آپ ایسا شو کیسے کر سکتے ہیں؟ آرنلڈ شوارزنیگر کی آسکر پر تنقید

    ہالی ووڈ معروف اسٹار آرنلڈ شوارزنیگر نے امریکا کے سب سے بڑے ایوارڈ شو آسکرز کے 2021 کے ایونٹ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جمی کمیل کے شو میں بات کرتے ہوئے ناموراداکار آرنلڈ شوارزنیگرنے مداحوں کی جانب سے کی جانے والے تنقید پر بھی آواز سے آواز ملائی۔

    آرنلڈ کا کہنا تھا کہ میں نے تو اسے دیکھا ہی نہیں، بلکہ اسے بند کردیا تھا، میں اسے مزید دیکھ ہی نہیں سکا کیونکہ وہاں اتنا ٹیلنٹ ہونے کے باوجود ایسا شو کیا گیا۔

    امریکی اداکار نے سوال اٹھایا کہ ’اتنا ٹیلنٹ لے کر بھی آپ ایسا شو کیسے کر سکتے ہیں؟ یہ تو بہت بورنگ تھا۔

    انہوں نے طنزیہ انداز میں تجویز دی کہ میرا خیال ہے کہ آئندہ برس آسکر ایوارڈ کیلیفورنیا میں ’مَسل بیچ‘ پر کروایا جائے۔

    خیال رہے کہ آرنلڈ کو کبھی بھی آسکر کے لیے نامزد نہیں کیا گیا، تاہم انہوں نے ایک مرتبہ 1977 میں گولڈن گلوب ایوارڈ جیتا تھا جبکہ 2014 میں ایک دستاویزی فلم پر ایمی ایوارڈ اپنے نام کیا تھا۔

    آسکرز 2021: بالی ووڈ اداکاروں سوشانت ،عرفان خان ، رشی کپور اوربانو عطیہ کو بھی یاد کیا گیا

    آسکرز 2021:فلم "نومیڈ لینڈ” نے بہترین اداکارہ سمیت 6 ایوارڈز اپنے نام…

    فیس بک نے پہلی بار آسکر ایوارڈ اپنے نام کر لیا

  • اپنے فلمی کیریئر کے آغاز پرمجھے نہیں معلوم تھا پاسپورٹ کیا ہوتا ہے     کنگنا رناوت

    اپنے فلمی کیریئر کے آغاز پرمجھے نہیں معلوم تھا پاسپورٹ کیا ہوتا ہے کنگنا رناوت

    بالی ووڈ کوئین کنگنا رناوت نے انکشاف کیا ہے کہ اپنی پہلی فلم تک مجھے معلوم نہیں تھا کہ پاسپورٹ کیا ہوتا ہے یہ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب انھیں ان کی پہلی فلم گینگسٹر کی شوٹنگ کے لیے جنوبی کوریا کا سفر کرنے کے لیے پاسپورٹ بنوانے کو کہا گیا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق فلم گینگسٹر کی پندرہویں سالگرہ پر ایک انٹرویو میں کنگنا نے کہا کہ اس سے قبل انھوں نے پاسپورٹ کا لفظ ہی نہیں سنا تھا۔ جب فلم کی شوٹنگ کے لیے کوریا جانے کے لیے پروڈکشن بوائے میرا پاس میرے کرائے کے فلیٹ پر آیا اور کہا کہ ہمیں آپ کا پاسپورٹ چاہیے تو میں نے بے اختیار اس سے پوچھا یہ کیا ہوتا ہے؟ –

    اس صورتحال پر فلم کے ڈائریکٹر انوراگ باسو نے مجھے کہا کہ اگر پاسپورٹ نہیں ہوگا تو میں اس فلم میں کام سے رہ جائوں گی ان دنوں والد سے ناراضگی کی وجہ سے بات چیت بند تھی اور پاسپورٹ بنوانے کے لیے والد کی مدد کی ضرورت تھی تاہم میں نے اپنے والد سے درخواست کی کہ میرے پاسپورٹ بنوانے میں میری مدد کریں ۔

    تاہم اس دوران پروڈیوسر نے میری جگہ دوسری اداکارہ کا انتظام کرنے کے لیے آڈیشن لینا شروع کردیا لیکن بڑی کوششوں کے بعد پاسپورٹ تو بن گیا لیکن اس میں غلطی سے میرے نام کا دوسرا حصہ شامل ہونے سے رہ گیا تھا، جسے بعد میں درست کروایا گیا۔

    شاہ رخ خان کے والد سے متعلق غلط بیانی کرکے کنگنا نے خود کو مشکل میں ڈال لیا

  • بابا! آپ کے بغیر زندگی گُزرنا بہت مشکل ہے     پریسا صابری

    بابا! آپ کے بغیر زندگی گُزرنا بہت مشکل ہے پریسا صابری

    معروف قوال امجد صابری کی چھوٹی بیٹی پریسا صابری نے والد کی پانچویں برسی پر اُنہیں یاد کرتے ہوئے جذباتی پیغام جاری کیا ہے-

    باغی ٹی وی : پریسا صابری نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے والد کے ہمراہ لی گئی اپنے بچپن کی کچھ تصاویر شیئر کی ہیں انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویروں میں پریسا صابری بہت چھوٹی نظر آرہی ہیں۔

    پریسا صابری نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ بابا! مجھے وہ تمام حسین لمحات یاد ہیں جو میں نے آپ کے ساتھ گُزارے تھے۔

    امجد صابری کی بیٹی نے لکھا کہ ’اگر مجھے آپ سے بات کرنے کا ایک موقع ملے تو میں آپ کو بتاؤں گی کہ آپ میرے لیے اور باقی سب کے لیے کس قدر اہم ہیں۔

    امجد صابری کی بیٹی نے کہا کہ ’بابا! میں نے ایک طویل عرصے سے آپ کی آواز نہیں سُنی۔

    پریسا صابری نے لکھا کہ میں اب بھی یقین نہیں کرسکتی کہ آپ کو اس دُنیا سے رخصت ہوئے پانچ سال ہوگئے ہیں آپ کے بغیر زندگی گُزرنا بہت مشکل ہے آپ ہمیشہ ہماری دعاؤں میں یاد رہتے ہیں گزشتہ پانچ سال ہم سب کے لیے انتہائی تکلیف دہ رہے ہیں۔

    پریسا صابری نے مزید لکھا کہ ’ہم آپ کو بہت زیادہ یاد کرتے ہیں، آپ میرے سب سے اچھے دوست تھے۔‘

    واضح رہے کہ کراچی میں 16 رمضان 22 جون 2016 کو شام تقریباََ 4 بجے کے قریب قوال امجد صابری پرنامعلوم افرا د نے فائر نگ کی۔امجد صابری کے سر پر گولیاں لگنے سے ان کی موت واقع ہوئی امجد صابری کے 5 بچے ہیں جن میں 3 بیٹے اور 2 بیٹیاں ہیں۔

    مجھے یقین نہیں آرہا کہ بابا کے انتقال کو پانچ سال گُزر گئے ہیں حورین صابری

  • مجھے یقین نہیں آرہا کہ بابا کے انتقال کو پانچ سال گُزر گئے ہیں     حورین صابری

    مجھے یقین نہیں آرہا کہ بابا کے انتقال کو پانچ سال گُزر گئے ہیں حورین صابری

    دلوں پر راج کرنے والے معروف قوال امجد صابری کی صاحبزادی حورین صابری نے اپنے والد کی پانچویں برسی کے موقع پر سوشل میڈیا پر جذباتی پیغام جاری کیا ہے۔

    باغی ٹی وی :حورین صابری کی اپنے والد کی برسی پر اُنہیں یاد کرتے ہوئے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اُن کے ہمراہ لی گئی اپنی کچھ یادگار تصویر شیئر کی ہیں-

    امجد صابری کی بیٹی نے ان تصاویر کو جذباتی کیپشن دیتے ہوئے لکھا کہ اور آج پھر وہ دن آگیا، مجھے یقین نہیں آرہا کہ بابا کے انتقال کو پانچ سال گُزر گئے ہیں۔

    اُنہوں نے لکھا کہ ’ہم سب ہمارے بابا کو بہت زیادہ یاد کرتے ہیں۔

    حورین صابری نے لکھا کہ ہم اپنی زندگیوں میں جنتا بھی مصروف ہوجائیں لیکن ایک نامکمل احساس ہمیشہ ہمارے ساتھ رہتا ہے۔

    واضح رہے کہ کراچی میں 16 رمضان 22 جون 2016 کو شام تقریباََ 4 بجے کے قریب قوال امجد صابری پرنامعلوم افرا د نے فائر نگ کی۔امجد صابری کے سر پر گولیاں لگنے سے ان کی موت واقع ہوئی امجد صابری کے 5 بچے ہیں جن میں 3 بیٹے اور 2 بیٹیاں ہیں۔

  • اداکار الوارجن بھی کورونا کا شکار

    اداکار الوارجن بھی کورونا کا شکار

    جنوبی بھارت کے نامور اداکار الو ارجن بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے-

    باغی ٹی وی : ادکار الو ارجن بھی کورونا کا شکا ر ہو گئے انہوں نےخود قرنطینہ کرلیا ہےاس حوالے سے انھوں نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کیا۔


    ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں اداکار نے لکھا کہ میں نے کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروایا جو مثبت آیا ہے۔ کورونا مثبت آنے کے بعد خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔

    اپنے ٹوئٹ میں بھارتی اداکار الو ارجن نے خود سے ملنے والے افراد سے اپیل کی کہ وہ بھی اپنا کورونا وائرس ٹیسٹ کروائیں۔

    الو ارجن نے اپنے مداحوں کو کہا کہ ان کی صحت اس وقت بالکل ٹھیک ہے اور گھبرانے کی کوئی بات نہیں ہے گھر میں رہیں محفوظ رہیں-

  • علی سفینہ بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

    علی سفینہ بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

    پاکستانی اداکار علی سفینہ بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : گزشتہ برس سے اب تک پاکستان میں شوبز سے وابستہ کئی شخصیات بھی کورونا وائرس کا شکار ہوئیں، جن میں ندا یاسر ، یاسر نواز، واسع چوہدری ، صحیفہ جبار ،ابرارالحق ، ماہر ہ خان کورونا کا شکار ہوئے تھے جبکہ رواں برس اداکارہ بشریٰ انصاری کی بہن اور اداکارہ سنبل شاہد، آمنہ الیاس، علی رحمٰن ،علی عباس اور سمیع خان کورونا کا شکار ہوچکے ہیں –

    جبکہ حال ہی میں اداکار جواد احمد میں دوسری مرتبہ کورونا کی تشخیص ہوئی تھی اور اب اداکار علی سفینہ بھی کورونا میں مبتلا ہو گئے ہیں-


    علی سفینہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کی گئی ٹوئٹ میں مداحوں کو کورونا سے متاثر ہونے سے متعلق بتایا۔

    اپنی ٹوئٹ میں علی سفینہ نے کہا کہ ‘دوستو، تقریباً ایک سال سے زائد عرصے تک وبا کو چکمہ دینے کے بعد میرا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

    واضح رہے کہ علی سفینہ ان دنوں نجی چینل کے ڈرامے ‘چپکے چپکے’ میں گھر داماد مسکین علی کا کردار ادا کررہے ہیں رمضان اسپیشل ڈراموں میں ان دنوں ڈراما ‘چپکے چپکے’ کی بہت دھوم ہے اور مداحوں کی بڑی تعداد کی جانب سے اسے بہت پسند کیا جارہا ہے۔

    اس سے قبل علی سفینہ نے نجی چینل سے نشر ہونے والے ڈرامے ‘تاکے کی آئے گی بارات’ سے بہت زیادہ شہرت پائی تھی۔

  • احسن خان کا عید سے قبل ملبوسات کا برانڈ متعارف کرانے کا اعلان

    احسن خان کا عید سے قبل ملبوسات کا برانڈ متعارف کرانے کا اعلان

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار احسن خان ملبوسات کا برانڈ متعارف کرانے جارہے ہیں۔

    باغی ٹی وی : احسن خان ان دنوں پی ٹی وی پر رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کررہے ہیں انہوں نے رمضان المبارک میں ہی اپنے برانڈ کو لانچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس پر وہ چند دوستوں کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں اور اسی لیے وہ اس بار رمضان ٹرانسمیشن میں بھی اپنے ہی برانڈ ‘احسن خان مارکا’ کے تیار کردہ لباس پہن رہے۔

    اس حوالے سے احسن خان نے بتایا کہ میں چاہتا تھا کہ لوگ میرے شو کے ذریعے برانڈ سے آگاہ ہوجائیں اور اس کے بعد میں ایک بڑے مال میں اس کی نمائش کے ساتھ لانچ کرانے کا ارادہ رکھتا تھا۔

    احسن خان نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے میں نے فیصلہ کیا کہ چونکہ مال میں معروف شخصیات کے نمائش اب غیر ذمہ دارانہ اقدام ہوگا لہذا ہم صرف برانڈ کی ویب سائٹ لانچ کرنے جارہے ہیں اس نئے برانڈ میں مردوں، خواتین اور بچوں کے روایتی لباس پر توجہ مرکوز کی جائے گی، اور عام دنوں سمیت تقاریب کی مناسبت سے بھی ڈریسز دستیاب ہوں گے۔

    احسن خان اپنے برانڈ کو عید سے چند ہفتے قبل متعارف کروانے کا ارادہ رکھتے ہیں کیونکہ اس دوران پورے پاکستان کی توجہ روایتی ملبوسات کی خریداری پر مرکوز ہوتی ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ کچھ سال قبل لاہور میں ایک کلاتھنگ ریٹیل کے ساتھ کام کرنے کا ارادہ بنا تھا لیکن اس کے بعد میں کراچی شفٹ ہوگیا اور برانڈ کو متعارف کروانے کے تمام ارادے التوا کا شکار ہوگئے۔

    احسن خان نے بتایا کہ انہوں نے یہ برانڈ اپنے چند دوستوں کے ساتھ مل کر شروع کیا ہے، ان کے پاس ڈیزائنر موجود ہے اور کپڑوں کی زیادہ تر تیاری فیصل آباد میں ہوتی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ اس برانڈ کی رسائی عام لوگوں تک ہو کہ اس کے ڈیزائنز اور قیمتیں مناسب ہوں یہ ایک طویل المدتی منصوبہ ہے، ابھی تیاری کا عمل جاری ہے اور ویب سائٹ جلد شروع کی جائے گی-

    احسن خان نے کہا کہ وہ ‘احسن خان مارکا’ کو ایسے لیبل میں تبدیل کرنے کے لیے پرامید ہیں کہ جہاں مرد و خواتین کے لیے کپڑوں کے علاوہ دیگر مصنوعات بھی دستیاب ہوں-

    احسن خان نے اپنے برانڈ کا ٹیزر بھی جاری کیا ہے جس میں ایک خاندان کو ساتھ بیٹھے دکھایا گیا اور ساتھ ہی خواتین کے ملبوسات کی جھلک دکھائی گئی ہے۔

  • کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی: بھارتی اداکار جمی شیر گل کو پولیس نے حراست میں لے لیا

    کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی: بھارتی اداکار جمی شیر گل کو پولیس نے حراست میں لے لیا

    بھارتی پولیس نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر اداکار جمی شیرگل جمی شیرگل اور نیشنل ایوارڈ یافتہ فلم ڈائریکٹر ایشور نیواس سمیت 35 افراد کے خلاف کورونا وائرس پروٹوکولز کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کر کےحراست میں لے لیا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب پولیس نے اداکار جمی شیر گل اور عملے کے اراکین کو کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار کیا، وہ پنجاب کے شہر لدھیانہ کے ایک پرائیوٹ اسکول میں اپنی نئی ویب سیریز ’’یور آرنر ٹو‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف تھے کہ اس دوران کسی نے پولیس کو اطلاع دی۔

    پولیس نے موقع پر پہنچ کر بھارتی اداکار جمی شیرگل سمیت ویب سیریز کے نیشنل ایوارڈ یافتہ ہدایت کار کو بھی حراست میں لے کر کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی کرنے کا مقدمہ درج کرلیا جس میں 35 لوگوں کو نامزد کیا گیا ہے۔

    پولیس کے مطابق جمی شیر گل اور ویب سیریز کے ہدایت کار ایشور نواس سمیت 100 سے زائد ممبران کورونا ایس او پیز کو فالو نہیں کررہے تھے اور نہ ہی دوران شوٹنگ انہوں نے ماسک پہن رکھے تھے جب کہ ان کے پاس اسکول میں شوٹنگ کا اجازت نامہ بھی موجود نہیں تھا جس پر ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔

    اس حوالے سے پروڈکشن ٹیم کا کہنا ہے کہ انھوں نے لدھیانہ پولیس سے شوٹنگ کے لیے 23 اپریل سے لے کر 2 مئی تک کی اجازت لی ہوئی تھی۔

    رپورٹس کے مطابق متعلقہ پولیس اسٹیشن کے ایک سب انسپکٹر نے بتایا کہ 100 سے زائد افراد اسکول میں شوٹنگ کے لیے موجود ہیں، جو رات میں تقریباً 8 بجے بھی شوٹنگ میں مصروف تھے۔

    خیال رہے کہ بھارتی ریاست پنجاب میں کورونا وائرس کے عدم پھیلاؤ کے لیے لاک ڈاؤن کا نفاذ کیا گیا ہے جو شام 6 بجے سے صبح 5 بجے تک ہوتا ہے۔