Baaghi TV

Category: شوبز

  • کورونا وبا:اجے دیوگن کا ممبئی میونسپل کارپوریشن کو ایک کروڑ روپے کا عطیہ

    کورونا وبا:اجے دیوگن کا ممبئی میونسپل کارپوریشن کو ایک کروڑ روپے کا عطیہ

    بھارت میں کورونا وائرس کی دوسری تباہ کن لہر کا شکار مریضوں کی مدد کے لئے سلمان خان ، اکشے اور سشمیتا کے بعد اجے دیوگن بھی میدان میں آگئے-

    باغی ٹی وی : بھارت میں کورونا وائرس کی دوسری تباہ کن لہرپر قابو پانے کی کوششوں میں بالی ووڈ اداکار بھی اپنا حصہ ڈالنے لگے۔

    اس حوالے سے سُپراسٹار اجے دیوگن نے عارضی کورونا آئی سی یو کے قیام کے لیے ممبئی میونسپل کارپوریشن کو ایک کروڑ روپے کا عطیہ دیا۔

    اجے دیوگن فاؤنڈیشن کی جانب سے دیے گئے عطیے سے ممبئی کے پی ڈی ہندوجا اسپتال کے باہریہ عارضی آئی سی یو بنایا گیا ہے۔

    شیوا جی پارک میں بنایا گیا یہ آئی سی یو آکسیجن سمیت تمام ضروری آلات سے لیس ہے۔ اس بابت مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے اسپتال کورونا کے مریضوں سے بھر چکا تھا اورعارضی آئی سی یو وارڈ کی اشد ضرورت تھی۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل سلمان خان اور ان کی فاؤنڈیشن نے گزشتہ سال کی طرح اس بار بھی کورونا کیخلاف فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز میں امدادی سامان تقسیم کیا سلمان خان امدادی سامان کی تقسیم سے قبل خود اس کو چیک کرنے پہنچے اور اپنی ٹیم کا حوصلہ بھی بڑھایا۔

    گزشتہ دنوں نئی دہلی کے اسپتال میں کورونا مریضوں کیلئے آکسیجن کی کمی کی خبریں سامنے آنے پر پورے بھارت میں بھونچال مچ گیا تھا تاہم اس نازک موقع پر اداکارہ سشمیتا سین پیچھے نہ رہیں اور ممبئی میں ہوتے ہوئے دہلی کے اسپتال کیلئے آکسیجن کی فراہمی میں مدد کی۔

    جبکہ اداکار اکشے کمار نے کورونا ریلیف ورک کے لیے کرکٹر گوتم گمبھیر کی این جی او کو ایک کروڑ روپے د ینے کا اعلان کیا تھا-

    واضح رہے کہ بھارت میں کورونا وبا کی بگڑتی صورتحال کی وجہ سے اسپتالوں میں آکسیجن کی کمی اور صحت کے نظام پر دباؤ بہت زیادہ بڑھ گیا ہے۔ گزشتہ کئی دنوں کے دوران اسپتالوں میں بستر اور آکسیجن نہ ملنے کی وجہ سے سیکڑوں افراد موت کے منہ میں جاچکے ہیں۔

    نئی دہلی اسپتالوں میں آکسیجن کی کمی، سشمیتا سین مدد کے لئے سامنے آگئیں

  • منور ظریف کو مداحوں سے بچھڑے 45 برس بیت گئے

    منور ظریف کو مداحوں سے بچھڑے 45 برس بیت گئے

    شہنشاہ ظرافت کا خطاب پانے والے نامور مزاحیہ اداکار منور ظریف کو مداحوں سے بچھڑے 45 برس بیت گئے-

    باغی ٹی وی : منور ظریف25 دسمبر1940 کو گوجرانوالہ میں پیدا ہوئے چار بھائی تھے ان کا نمبر دوسرا تھا منور ظریف سے بڑے بھائی ظریف نے قیام پاکستان کے بعد کی فلموں میں ظریف کے نام سے اداکاری شروع کی۔

    منور ظریف سے چھوٹے دو بھائی مجید ظریف اور رشید ظریف نے بھی فلموں میں کام کیا منور ظریف کے والد ایک سرکاری آفیسر تھے اپنے بھائی ظریف کی بھری جوانی میں وفات کے بعد محمد منور نے فلمی دنیا میں قدم رکھا اور منور ظریف کا فلمی نام اختیار کیا۔

    فنی کیرئیر کا آغاز تو 1961میں فلم ’ڈنڈیاں‘ سے کیا تاہم پہلی سپر ہٹ فلم ’ہتھ جوڑی‘ تھی جو 1964ءکو ریلیز ہوئی اس کے بعد انہوں نے پلٹ کر نہ دیکھا اور اپنی ہر فلم میں اپنی جگتوں اور بے ساختہ فقروں سے لبریز اداکاری کی وجہ سے پنجابی فلموں کے سب سے بڑے مزاحیہ اداکار کے طور پر تسلیم کئے جانے لگے۔

    منور ظریف جب بھی پردہ اسکرین پرنمودار ہوتے، فلم بین ان کی اداکاری پرلوٹ پوٹ ہوجاتے پرستاروں نے انہیں شہنشاہ ظرافت کا خطاب دیا ان کی فلمیں دیکھ کر لوگ وقتی طور پر اپنے غم بھلا کر مسکرا لیتے تھے۔

    منور ظریف نے جب فلمی دنیا میں قدم رکھا تو اس وقت مزاحیہ اداکاروں میں ،نرالا،سلطان کھوسٹ، ایم اسماعیل، زلفی، خلیفہ نذیر اور دلجیت مرزا جیسے کامیڈین فلمی صنعت پر چھائے ہوئے تھے ان مزاحیہ اداکاروں کے ہوتے ہوئے منور ظریف نے منفرد مزاحیہ اداکاری سے اپنی جگہ بنائی۔

    16 سالہ فلمی کیریئرمیں 300 سے زائد اردو اور پنجابی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔منور ظریف نے اداکار رنگیلا کے ساتھ جوڑی بنائی جو برصغیر پاک و ہند کی کامیاب ترین مزاحیہ جوڑیوں میں سے ایک سمجھی جاتی تھی۔منور ظریف پر زیادہ تر مسعود رانا کے گائے گانے فلمائے گئے۔

    ایک مزاحیہ اداکار ہوتے ہوئے بھی منور ظریف نے گانوں کو خوبصورت انداز میں پکچرائز کرایا۔ سڈول جسم ہونے کی وجہ سے وہ اچھا ڈانس کرلیتے تھے،خاص کر مزاحیہ سونگ کو فلماتے ہوئے اپنی منفرد اور مزاحیہ اداکاری سے ایک خوبصورت مزاح پیدا کردیتے تھے عمدہ کردار نگاری کے ساتھ ساتھ منور ظریف کا گیٹ اپ بھی منفرد ہوتا تھا۔

    منور ظریف کے کیریئر کی لازوال فلم ’بنارسی ٹھگ‘ رہی جس میں وہ مختلف گیٹ اپ میں دکھائی دیئے اور اپنے ورسٹائل ہونے پر مہر ثبت کی۔ جیرا بلیڈ، رنگیلا اور منور ظریف، ‘نوکر ووہٹی دا‘، ’خوشیاں‘، ’شیدا پسٹل‘، ’چکر باز‘، ’میراناں پاٹے خاں‘، ’حکم دا غلام‘، ’نمک حرام‘، ’بندے دا پتر‘ اور ’اج دامہینوال‘ ان کی مشہور فلمیں ہیں-

    انہیں عشق دیوانہ، بہارو پھول برساﺅ اور زینت میں بہترین مزاحیہ اداکاری پر نگار ایوارڈز دیئے گئے منور ظریف 29 اپریل 1976ءکو اپنے مداحوں کو سوگوار چھوڑ کر دنیا سے رخصت ہو گئے وہ لاہور میں بی بی پاک کے قبرستان میں سپرد خاک ہیں –

  • سوشل میڈیا پر وہی دکھتا ہے جو آپ دکھانا چاہتے ہیں    سارہ خان

    سوشل میڈیا پر وہی دکھتا ہے جو آپ دکھانا چاہتے ہیں سارہ خان

    پاکستان کی معروف اداکارہ سارہ خان کا کہنا ہے کہ لوگوں کو آپ کے بارے میں وہی سب کچھ نظر آتا ہے، جو آپ انھیں دکھانا چاہتے ہیں۔

    باغی ٹی وی : رقص بسمل کی زہرہ اور ثبات کی میرال نے حال ہی میں ایک انٹرو یو کے دوران کہا کہ ’سوشل میڈیا پر وہی دکھتا ہے جو آپ دکھانا چاہتے ہیں سارہ خان نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر اپنی زندگی کی تشہیر کرنے سے اکثر افراد انھیں روکتے بھی ہیں کیونکہ سارہ اپنے ہنی مون کے فوراً بعد بیمار ہو گئی تھیں۔

    اداکارہ کے مطابق لوگ مجھے کہتے ہیں کہ تم نے اپنی پوری زندگی سوشل میڈیا پر ڈال دی ہے اسی لیے تم بیمار ہوئی تھی، لیکن میں انھیں کہتی ہوں کہ اگر کچھ لوگ برائی کرتے ہیں تو اتنے سارے افراد دعائیں بھی تو کرتے ہیں جس کے باعث مجھے بہت جلد صحتیابی بھی مل گئی تھی۔

    سارہ نے کہا کہ اگر میں کچھ سوشل میڈیا پر ایسا شیئر کرتی ہوں جس پر لوگ بات کرتے ہیں تو یقیناً میں چاہتی ہوں کہ وہ ایسا کریں وہی دکھتا ہے جو آپ دکھانا چاہتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ جب لوگ کہتے ہیں کہ میرا شوہر بھی فلک جیسا ہو تو تو مجھے بہت اچھا لگتا ہے کیونکہ میں چاہتی ہوں کہ میری بہنوں کا شوہر بھی فلک جیسا ہواس لیے میں شادی کو ایک خوبصورت رشتے کے طور پر دکھانا چاہتی ہوں۔

    سوشل میڈیا پر اکثر باتیں چھپانا بھی خاصا دشوار ہو جاتا ہے جیسے ان کے حالیہ ڈرامے کے ایک سین میں بدلتے جھمکے حال ہی میں لوگوں کی دلچسپی کا باعث بن گئے۔

    اس حوالے سے سوال ہوا تو سارہ نے قہقہہ لگایا اور بتایا کہ کیونکہ یہ سین تین ماہ کے وقفے سے مختلف کٹس میں عکس بند ہوا تھا اس لیے ان کی ٹیم سے یہ غلطی نظرانداز ہو گئی۔

    جس دن فلک پھول نہیں دیتے میرا دن نہیں گزرتا سارہ خان

    سارہ خان نے فلک کا پرپوزل کیوں ریجیکٹ کیا تھا؟

  • آسکرز 2021: بالی ووڈ اداکاروں سوشانت ،عرفان خان ، رشی کپور اوربانو عطیہ کو بھی یاد کیا گیا

    آسکرز 2021: بالی ووڈ اداکاروں سوشانت ،عرفان خان ، رشی کپور اوربانو عطیہ کو بھی یاد کیا گیا

    امریکا کے 93ویں اکیڈمی یعنی آسکر ایوارڈز 25 اپریل کو منعقد ہوئے جس میں فلم نو میڈلینڈ نے سب سے زیادہ ایوارڈز اپنے نام کئے جبکہ فیس بُک نے بھی پہلی مرتبہ ایوارڈ اپنے نام کرنے کا اعزاز حاصل کیا ۔

    باغی ٹی وی : سکر ایوارڈ کی تقریب میں ہر سال دنیا سے رخصت ہونے والے فنکاروں کو خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے تاہم آسکر 2021 ایوارڈز کی تقریب میں بالی ووڈ کے گزشتہ ایک برس کے دوران انتقال کرنے والے بھارتی اداکاروں کو بھی یاد کیا گیا۔

    ان ایوارڈز کے موقع پر بھارتی فلم انڈسٹری کے آنجہانی اسٹارز اسٹارز سوشانت سنگھ راجپوت ، رشی کپور، مرحوم عرفان خان اور بانو عطیہ کو بھی یاد کیا گیا۔

    بانو عطیہ اور عرفان خان کو ’ان میموریم‘ میں شامل کیا گیا، جبکہ رشی کپور اور سوشانت سنگھ راجپوت کو ویب سائٹ کی گیلری کا حصہ بنایا گیا۔

    عطیہ ہندوستان کی طرف سے پہلا آسکر ایوارڈ حاصل کرنیوالی ڈیزائنرتھیں، انہوں نے 1982 میں بننے والی فلم گاندھی کے لئے بہترین لباس ڈیزائن کرنے پرایوارڈ حاصل کیا تھا –

    عرفان خان ایک بین الاقوامی اداکار تھے جو 29 اپریل کو کینسر کے ساتھ طویل جنگ کے بعد انتقال کر گئے تھے اداکار رشی کپور ممبئی کے ہسپتال میں 67 برس وفات پا گئے تھے وہ لیوکیمیا یا خون کے کینسر میں مبتلا تھے جبکہ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت ممبئی میں اپنے فلیٹ میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے کہا گیا تھا اور ان کی موت کو خود کشی قرار دیا تھا-

    والد نے انتقال سے پہلے ہی اپنی موت کی خبر دے دی تھی بابل خان

    آسکرز 2021:فلم "نومیڈ لینڈ” نے بہترین اداکارہ سمیت 6 ایوارڈز اپنے نام…

    فیس بک نے پہلی بار آسکر ایوارڈ اپنے نام کر لیا

  • کنول آفتاب اور ذوالقرنین نے رخصتی سے قبل جلد نکاح کی وجہ بتا دی

    کنول آفتاب اور ذوالقرنین نے رخصتی سے قبل جلد نکاح کی وجہ بتا دی

    پاکستان کی ٹک ٹاکر و میزبان کنول آفتاب اور ٹک ٹاکر ذوالقرنین نے رخصتی سے قبل جلد نکاح کی وجہ بتا دی۔

    باغی ٹی وی : کنول آفتاب اور ذوالقرنین گزشتہ دنوں نکاح کے مبارک بندھن میں بندھ گئے تھے، طویل عرصے سے ایک ساتھ قریبی دوستی میں رہنے والی اس جوڑی کے نکاح کی خبر نے سب کو خوشگوار بھری حیرت میں مبتلا کر دیا تھا-

    ٹک ٹاکر جوڑی کے نکاح کی رسومات کی تصویریں اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی تھیں جنہیں دونوں کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا گیا تھا۔

    حال ہی میں کنول آفتاب اور ذوالقرنین نے ایک نجی چینل کی رمضان ٹرانسمیشن میں بطور مہمان شرکت کی تھی جس میں دونوں نے اپنے نکاح سے متعلق بات کی۔

    کنول آفتاب اور ذوالقرنین کا رخصتی سے قبل نکاح کرنے کے راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہنا تھا کہ سب کا یہ ماننا تھا کہ جیسے دوسرے جوڑے ایک ساتھ ایک رشتے میں رہتے ہیں اور پھر ایک دوسرے کا ساتھ چھوڑ دیتے ہیں ایسے ہی سب ہم سے متعلق بھی بات کیا کرتے تھے کہ ہم بھی ایک دن ایک دوسرے کو چھوڑ دیں گے اور شادی نہیں کریں گے۔

    اس دوران ذوالقرنین کا کہنا تھا کہ ہر کوئی ایک جیسا نہیں ہوتا، جب لوگوں کی وہ ایسی باتیں سنتے تھے تو اُنہیں اچھا نہیں لگتا تھا ہم اس رشتے کو ایک اچھے طریقے سے لے کر چلنا چاہتے تھے تو کچھ لوگ ہمارے جیسے بھی ہوتے ہیں جو ایک رشتے کو باقاعدہ نام دیتے ہیں اور شادی کرتے ہیں۔

    ذوالقرنین کا کہنا تھا کہ ہم نے نکاح کر کے اس بات کا ثبوت دیا ہے کہ زندگی میں ہم ایک دوسرے کے ساتھ چلنا چاہتے ہیں۔

    پاکستانی ٹک ٹاکر اور میزبان کنول آفتاب کی شادی ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

    ٹک ٹاک اسٹارز کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر کی شادی کی تقریبات کا آغاز

    ٹاک ٹاک اسٹارز کنول آفتاب اور ذوالقرنین کے نکاح کی خوبصورت ویڈیو

  • زارا نور عباس کی پہلی شادی کی ناکامی کی اصل وجہ بتاتے ہوئے جذباتی ہو گئیں

    زارا نور عباس کی پہلی شادی کی ناکامی کی اصل وجہ بتاتے ہوئے جذباتی ہو گئیں

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ زارا نور عباس نے اپنی پہلی شادی کے بارے بتایا کہ کامیاب کیوں نہیں ہوسکی-

    باغی ٹی وی : اداکارہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی جس میں وہ کسی سیمینار میں موجود ہیں اور معاشرے میں طلاق کے اثرات کے حوالے سے سے بات کررہی ہیں اس دوران اداکار نے اپنی طلاق کے راز کو فاش کیا کہ اصل وجہ کیابنی؟

    شوبز کی دنیا میں قدم رکھنے پر اپنی پہچان بنانے والی اداکارہ زارا نور عباس نے اپنی پہلی شادی کے ناکام ہونے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ میری پہلی شادی اس لئے کامیاب نہیں ہوئی تھی کہ میں شوبز میں کام کرنا چاہتی تھی اور شادی سے پہلے شوہر نے بھی اس بات کا یقین دلایا کہ وہ اجازت دے گا مگر بعد میں سب کچھ اس کے برعکس ہوا،پہلی شادی بیرون ملک ہوئی تھی۔

    انہوں نے کہا اداکارہ کی بھانجی اداکارہ کی بیٹی جو خود اداکارہ بننا چاہتی ہے لیکن اس کا شوہر اسے اس کی اجازات نہیں دے رہا تو میں نے طلاق لینے کا سوچا تاہم میرا خاندان ماڈرن ہونے کے باوجود اس چیز سے خوف زدہ تھا کہ معاشرہ یا کہے گا تاہم میں نے اپنے شوبز میں کرئیر کے لئے طلاق لے لی-

    زارا نور عباس کا کہنا ہے کہ انہوں نے سوچ رکھا تھا کہ اب وہ اپنے والدین کی مرضی سے شادی کریں گی لہٰذا 2017ء میں اُن کی شادی سب کی رضا مندی سے معروف اداکار اسد قریشی سے ہو گئی۔

    ذرائع کے مطابق 2014 ء میں بیرون ملک رہائش پذیر ایک لڑکے سے ہوئی تھی جو کہ صرف 3 سال چل سکی تھی اور زارا نور عباس اپنے پہلے شوہر سے طلاق لے کر وطن واپس اپنی فیملی کے پاس آ گئی تھیں۔

    واضح رہے کہ زارا نور عباس پاکستان شوبز کی نامور اور لیجنڈری اداکارہ بشری انصاری کی بھانجی اور اداکارہ اسماء عباس کی بیٹی ہیں-

  • سارہ خان نے فلک کا پرپوزل کیوں ریجیکٹ کیا تھا؟

    سارہ خان نے فلک کا پرپوزل کیوں ریجیکٹ کیا تھا؟

    شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ سارہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نےگلوکار فلک شبیر کا پرپوزل ریجیکٹ کر دیا تھا کیوں کہ وہ اپنے والدین کی رضامندی سے شادی کرنا چاہتی تھیں۔

    پاکستان کی معروف اداکارہ سارہ خان نے گزشتہ سال فلک شبیر سے شادی کی تھی۔ ان کی شادی کی تقریبات سوشل میڈیا پر گردش کرتی رہیں تھی، جسے صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا گیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا تھا۔

    حال ہی میں برطانوی نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں سارہ خان سے ان کی شادی سے پہلے کے معالات پر بات کی گئی ہے۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کی اور فلک کی شادی ایسی ہی تھی جیسا کہ ہمارے پاکستانی گھرانوں میں کی جاتی ہے۔ شادی سے قبل نہ فلک شبیر سے کبھی ملاقات ہوئی تھی اور نہ ہی کوئی بات چیت تھی اور ہماری شادی ایک سادہ سی شادی تھی۔

    فلک اور سارہ کی ملاقات لاہور میں ایک برائڈل فیشن ویک کے دوران ہوئی تھی جہاں فلک نے انھیں شادی کی پیشکش کی تھی اس وقت تو میں نے نہ کر دی لیکن پھر فلک سارہ کے والد کے پاس ان کا ہاتھ مانگنے پہنچ گئے۔

    سارہ نے کہا کہ میری شادی کسی بھی عام گھر کی لڑکی جیسی ہی تھی کیونکہ یہ میرے ابو کی پسند تھی۔ وہ کہتی ہیں کہ مجھے منانے میں بھی میرے والد کا اہم کردار تھا اور پھر والدین ہمیشہ آپ کے لیے اچھا ہی سوچتے ہیں اور ماشاءاللہ میں فلک کے ساتھ بہت خوش ہوں اور فلک بہت اچھے ہیں-

    سارہ خان کا کہنا تھا کہ وہ فلک کے ساتھ بہت خوش ہیں اور جس دن انہیں فلک پھول نہ دیں تو لگتا ہے دن نامکمل ہے۔

    جس دن فلک پھول نہیں دیتے میرا دن نہیں گزرتا سارہ خان

  • عامر لیاقت نے لائیو شو میں احسن خان سے معافی مانگ لی

    عامر لیاقت نے لائیو شو میں احسن خان سے معافی مانگ لی

    ٹی وی کے معروف میزبان اور سیاستدان عامر لیاقت حسین نے اداکار احسن خان سے معذرت کرلی ہے۔یر-لیاقات-نے-لط
    باغی ٹی وی : عامر لیاقت پاکستان کے ایک مشہور ٹیلیویژن میزبان اور سیاستدان ہیں جو اگست 2018 سے پاکستان کی قومی اسمبلی کے ممبر رہ چکے ہیں۔

    عامر لیاقت نے مختلف نامور چینلز پر کام کیا ہے اور اس سال وہ رمضان ٹرانسمیشن “پیارا رمضان” کر رہے ہیں۔ عامر افطار کے بعد نجی ٹی وی چینل پر ایک اور شو "جیوے پاکستان” کی میزبانی کرتے ہیں –

    حال ہی میں عامر لیاقت کے شو جیوے پا کستان میں احسن خان اور صنم جنگ نے شرکت کی دوران شو عامر لیاقت حسین نے غصے بھرے پیغامات پر احسن خان سے سرعام معافی مانگی-

    عامر لیاقت نے کہا "میں آپ سے ہوا سے آن ائیر معافی مانگنا چاہتا ہوں ، اگر میں نے میسجز پر آپ کو کچھ غلط کہا ہے تو ، میرے دل پر بہت بڑا بوجھ ہے اگر میسجز میں کچھ بُرا بھلا کہا ہو تو بُرا مت ماننا کیونکہ میں نے غصے سے کہا ہے۔

    احسن خان نے کہا کہ وہ میسجز میں نے پرنٹ آؤٹ کر کے فریم کروا وہ اتنے خوبصورت میسج تھے اسی لئے میں نے فریم کروا رکھے ہیں –

    عامر لیاقت نے غصے بھرے میسج کی وجہ بتائی کہ ایک مرتبہ ہم دونوں کا جھگڑا ہو گیا تھا تو میں نے غصے میں میسجز کر دیئے تھے علاوہ ازیں عامر لیاقت نے صنم جنگ کو ثالث بننے اور احسن خان کو معافی مانگنے پر راضی کرنے کے لئے بھی کہا۔

    https://www.youtube.com/watch?v=wK8zWziioPU

    تیسری شادی سے متعلق خبروں پرعامر لیاقت کی وضاحت

    ڈاکٹرعامرلیاقت کی لیاقت کے پرخچے اڑگئے: تیسری بیوی ہوں:اداکارہ ہانیہ نے دعویٰ کرکے…

    رمضان ٹرانسمیشن میں ناگن ڈانس پر تنقید:عامر لیاقت کا ردعمل

  • شاہ رخ خان کے والد سے متعلق غلط بیانی کرکے کنگنا نے خود کو مشکل میں ڈال لیا

    شاہ رخ خان کے والد سے متعلق غلط بیانی کرکے کنگنا نے خود کو مشکل میں ڈال لیا

    بالی ووڈ سُپر اسٹار شاہ رخ خان کے والد میر تاج محمد کے بارے میں غلط بیانی کرنے پر سوشل میڈیا صارفین نے کنگنا رناوت کو کھری کھری سنا دیں-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق آج سے 15 سال قبل اداکارہ کنگنا رناوت نے فلم ’گینگسٹر‘ کے ذریعے بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا۔ کنگنا رناوت نے اس موقع پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا آج سے 15 سال قبل ’گینگسٹر‘ ریلیز ہوئی تھی۔


    کنگنا نے خود کو کنگ خان کی طرح کامیاب بتاتے ہوئے کہا شاہ رخ خان جی اور میری اب تک کی سب سے بڑی کامیابی کی کہانیاں ہیں۔

    اداکارہ نے کہا لیکن شاہ رخ خان کا تعلق دہلی سے تھا، وہ کانوینٹ سے تعلیم یافتہ تھے اور ان کے والدین کا تعلق فلم سے تھا۔ جب میں اس فیلڈ میں آئی تو مجھے انگریزی کا ایک لفظ بھی نہیں آتا تھا، میرے پاس کوئی تعلیم نہیں تھی اور میں ہماچل پردیش کے ایک دور دراز گاؤں سے آئی تھی۔‘

    کہیں کوئی غلطی ہو اور وہ سوشل میڈیا صارفین کی نظروں سے اوجھل رہ سکے اور پھر اس غلطی پر بحث نہ ہو اور غلطی کرنے والی مشہور شخصیت خاص طور پر شوبز اور سیاسی کو تنقید کا سامنا نہ کرنا پڑا ہو ایسا بھلا کہاں لکھا ہے جب کنگنا کی بات آ جائے تو پھر یہ معاملہ کچھ اور ہی رخ‌ اختیار کر جاتا ہے تاہم اس بار بھی کچھ ایساہی ہوا-

    کنگنا رناوت نے اپنی ٹوئٹ میں کنگ آف بالی ووڈ شاہ رخ خان کے والد کا تعلق فلم انڈسٹری سے بتایا ہے اور ان کی یہی غلطی سوشل میڈیا صارفین نے پکڑ لی کنگنا پر تنقید کرتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین نے کہا شاہ رخ خان کے والدین کا تعلق فلم سے تھا یہ کب ہوا؟


    کچھ صارفین نے تو کنگنا کو اپنا موازنہ شاہ رخ خان کے ساتھ کرنے پر آڑے ہاتھوں لے لیا اور کہا کہ تم اس کی مستحق نہیں کہ تمہارا نام شاہ رخ خان کے ساتھ آئے۔
    https://twitter.com/iamakt27/status/1387242883695091713?s=20


    https://twitter.com/iambiswajitSRk/status/1387311660302434305?s=20
    ایک صارف نے تو نہایت غصے بھرے لہجے میں کہا کچھ بھی۔۔ شاہ رخ خان آج آسمان کی اونچائیوں پر ہے اور تمہاری کامیابی کی کہانی زمین سے چھت کے پنکھے تک جاتی ہے تم نے تعلیم اس لیے حاصل نہیں کی کیونکہ تم ہر قیمت پر مشہورہونا چاہتی تھیں اب کی طرح بے روزگاری اور نا امید ، لیکن شہرت کی خواہش آپ کو ٹویٹر پر گھٹیا لکھنے پر مجبور کر رہی ہے۔
    https://twitter.com/mhairivarry/status/1387286235329273857?s=20
    https://twitter.com/ArnavLokhande11/status/1387290207167283201?s=20
    ایک صارف نے بالی ووڈ کوئین کو فلاپ کوئین قرار دیا-

    وضح رہے کہ شاہ رخ خان کے والد میر تاج محمد خان کا تعلق پاکستان کے شہر پشاور سے ہےاور تقسیم ہند کے بعد وہ دہلی منتقل ہوگئے تھے۔

    ایک بھارتی ویب سائیٹ کے مطابق شاہ رخ خان کے والد میر تاج محمد خان کا پیشہ وکالت تھا اس کے علاوہ وہ ہندوستان کی تحریک آزادی کے سرگرم کارکن تھے اور مبینہ طور پر سب سے کم عمر آزادی پسند جنگجوؤں میں شامل تھے۔

    شاہ رخ خان کے والد1980 میں کینسر کے باعث فوت ہوگئے تھے اس وقت کنگ خان کی عمر محض 15 برس تھی ان کے والد یا والدہ کا تعلق فلم انڈسٹری سے بالکل بھی نہیں تھا۔

  • کرن کی طبیعت پہلے سے کافی بہتر ہے     انوپم کھیر

    کرن کی طبیعت پہلے سے کافی بہتر ہے انوپم کھیر

    حال ہی میں بلڈ کینسر کا شکار ہونے والی سینئر بھارتی اداکارہ اور بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی چندی گڑھ سے رکنِ پارلیمنٹ کرن کھیر کے شوہر انوپم کھیر نے بتایا کہ اُن کی اہلیہ کی طبیعت میں پہلے سے بہتری آرہی ہے۔

    باغی ٹی وی: گزشتہ روز انوپم کھیر نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک لائیو سیشن رکھا جس میں اُنہوں نے اپنے مداحوں سے گفتگو کی لائیو سیشن کے دوران انوپم کھیر نے بلڈ کینسر کی شکار اپنی اہلیہ کرن کھیر کی طبیعت کے حوالے بھی مداحوں کو بتایا۔
    https://www.instagram.com/p/COILSXnlpMh/
    انوپم کھیر نے کہا کہ کرن کی طبیعت پہلے سے کافی بہتر ہے لیکن دوائیوں کی وجہ سے اُن کی صحت پر منفی اثرات بھی مرتب ہورہے ہیں

    بالی ووڈ اداکار نے کہا کہ کرن کو مکمل طور پر صحتیاب ہونے میں وقت لگے گا کیونکہ یہ ایک بہت بڑا مرض ہے۔

    اُنہوں نے کہا کہ کرن ایک باہمت خاتون ہیں اور مجھے پوری اُمید ہے کہ وہ اپنے جذبے سے اس مرض کو بہت جلد شکست دے دیں گی۔

    انوپم کھیر نے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ اگر آپ سب کی دُعائیں کرن کے ساتھ ہیں تو سب کچھ ٹھیک ہوجائے گا۔


    واضح رہے کہ 1983 سے بالی ووڈ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ کرن کھیر کے شوہر و اداکار انوپم کھیر نے اپنے ٹوئٹ کے ذریعے اہلیہ کے کینسر میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی تھی۔