Baaghi TV

Category: شوبز

  • یاسرہ رضوی کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع

    یاسرہ رضوی کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ یاسرہ رضوی کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔

    باغی ٹی وی : یاسرہ رضوی نے اس خوشخبری کا اعلان انسٹاگرام پر شیئر کی گئی پوسٹس کے ذریعے کیا انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی مختلف تصاویر شیئر کیں جس میں وہ بی گل کے ساتھ اپنی پروڈکشن کی اسکرپٹ پڑھتی ہوئی بھی نظر آئیں۔

    ایک پوسٹ میں اپنی تصویرشئیر کرتے ہوئے کیپشن میں یاسرہ رضوی نے لکھا کہ مانیٹر کا انتظار کرتے ہوئے، انتظار آدھی جاب ہے اور صبر ہی اسے سرانجام دینے کا واحد طریقہ ہے۔

    اداکارہ کی پوسٹس پر مداحوں، دوستوں اور ساتھی اداکاروں کی جانب سے یاسرہ رضوی کو مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

    مداحوں اور ساتھی فنکاروں کے کمنٹس اور مبارکباد نیک تمناؤں کے اظہار پر شکریہ ادا کیا –

    خیال رہے کہ یاسرہ رضوی نے دسمبر 2016 میں خود سے 10 سال کم عمر ڈراما پروڈیوسر عبدالہادی سے شادی کرکے سب کو حیران کردیا تھا یاسرہ رضوی کی شادی کے وقت 34 سال عمر تھی جب کہ ان کے شوہر 24 سال کے تھے۔

    خود سے کم عمر لڑکے سے شادی کرنے پر یاسرہ رضوی کو اس وقت بھی سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں کہا جاتا رہا تھا کہ انہوں نے کسی بچے سے شادی کی ہےبعدازاں رواں برس جنوری میں اداکارہ نے ایک انٹرویو میں اس مسئلے پر بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں خود سے ایک دہائی کم عمر لڑکے سے شادی کرنے پر بہت کچھ برداشت کرنا پڑا۔

  • اپنی طرف سے کیوٹ بن رہی ہے میرا کی بہن

    اپنی طرف سے کیوٹ بن رہی ہے میرا کی بہن

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی نوجوان اداکارہ ہانیہ عامر نے گزشتہ روز ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ کہتی نظر آرہی ہیں کہ انہیں روزہ لگ رہا ہے جس پر انہیں شدید تنقید کا سامنا ہے-

    باغی ٹی وی: اداکارہ ہانیہ عامر بہترین اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ ہانیہ اپنی خوبصورتی کے لیے بھی بے حد مشہور ہیں تاہم جہاں لوگ ان کی اداکاری کو سراہتے ہیں وہیں وہ ہمیشہ سوشل میڈیا پر کسی نہ کسی تنازع کا حصہ بن جاتی ہیں۔

    گزشتہ روز بھی ہانیہ عامر ایک ویڈیو شیئر کرنے کے باعث سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں آگئیں۔

    ہانیہ عامر نے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ کہتی نظر آرہی ہیں کہ نیند سے اٹھنے کے فوراً بعد مجھے روزہ لگ رہا ہے۔

    اداکارہ ویڈیو میں مزید کہہ رہی ہیں ابھی صرف دو بج رہے ہیں اور انہیں پیاس لگ رہی ہے۔

    ہانیہ عامر کی اس ویڈیو پر کئی سوشل میڈیا صارفین ناراض نظر آئے اور انہیں کہا کہ روزہ ہے مذاق نہیں اللہ کی رضا کے لیے روزہ رکھو ورنہ نہ رکھو۔

    سعدیہ نامی خاتون نے تو ہانیہ عامر کو اداکارہ میرا کی بہن قرار دیتے ہوئے کہا اپنی طرف سے کیوٹ بن رہی ہے میرا کی بہن۔ ایک اور خاتون نے انہیں شرم دلاتے ہوئے کہا کم سے کم روزے کے ساتھ تو مذاق نہ کرو۔

    ہارون رابعہ نامی صارف نے لکھا ہم سب کو بھی لگتا ہے لیکن ہم پھر بھی نارمل ہیں۔ ایک صارف نے لکھا روزہ ضبط نفس اور تربیت صبر کی خاص عبادت ہے۔ جبکہ متعدد صارفین نے انہیں میک اپ کرنے پر بھی تنقید اور طنزومزاح کا نشانہ بنایا-

  • کامیڈین اداکارنے ملک میں تعلیم کے دوہرے نظام کیخلاف آواز اٹھا دی

    کامیڈین اداکارنے ملک میں تعلیم کے دوہرے نظام کیخلاف آواز اٹھا دی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور کامیڈین غفار لہری کا کہنا ہے کہ تعلیم کا دوہرا معیار اپنا کر ہم طالب علموں کو 2 طبقوں میں تقسیم کر رہے ہیں-

    باغی ٹی وی :کامیڈین غفار لہری نے نجی ٹی وی چینل سے خصوصی گفتگو میں کہا میرا ماننا ہے کہ نوجوان کسی بھی ملک کا روشن مستقبل ہوتے ہیں لیکن تعلیم کا دوہرا معیار اپنا کر نہ صرف ہم طالب علموں کو 2 طبقوں میں تقسیم کر رہے ہیں بلکہ اپنے ہی قوم کے فیوچر کے ساتھ کھیل رہے ہیں –

    غفار لہری نے کہا کہ کورونا وبا کی وجہ سے ملک بھر کے تعلیمی ادارے عرصہ دراز سے بند پڑے ہیں اس کے باوجود والدین اپنے بچوں کی فیسیں دینے پر مجبور ہیں آخر کیوں؟ کیا اس کیوں کا کوئی جواب دے گا؟-

    انہوں نے شوبز کے ھالات پر بھی بات کی کہا کہ کورونا وبا کی وجہ سے عام شہریوں کے مالی حالات بہت برے ہیں شوبز سے وابستہ افراد کا بھی کوئی پرسان حال نہیں ہے میں نے اپنی زندگی کا بڑا حصہ شوبز میں گزارا ہے اس کے باوجود 15 ماہ سے روزگار ہوں ،کچھ اس طرح کی صورتحال کا سامنا دوسرے فنکاروں کو بھی کرنا پڑ رہا ہے۔

    اداکار نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ عید الفطر کے موقع پر فنکاروں کے لئے خصوصی مالی پیکیج کا اعلان کیا جائے تاکہ وہ خوشی کے اس موقع کو اچھےطریقے سے منا سکیں۔

  • ایسی کوئی چیز نہیں جسے دعا سے نہ حاصل کیا جا سکتا ہو   علی ظفر

    ایسی کوئی چیز نہیں جسے دعا سے نہ حاصل کیا جا سکتا ہو علی ظفر

    معروف گلوکار و اداکار علی ظفر نے کورونا وبا کے مشکل وقت میں ایک دعائیہ کلام شئیر کیا ہے جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے-

    باغی ٹی وی : علی ظفر نے فیس بک پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ عاجزانہ دعا پڑھ رہے جس کے اشعار کچھ اس طرح ہیں ’بے کس پہ کرم کیجئے سرکارِ مدینہ‘۔

    علی ظفر نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ’ہم سب اس وقت ایک مشکل دور سے گزر رہے ہیں۔ لیکن ایسی کوئی چیز نہیں جسے دعا سے نہ حاصل کیا جا سکتا ہو۔

    رمضان کے ان بابرکت ایام میں ایک عاجزانہ دعا شیئر کررہاہوں ہوسکتا ہے اس سے ہم سب کو امن، صحت اور دنیا بھر کے لوگوں کی زندگیوں اور خوشیوں کو بحال کرنے میں مدد مل سکے۔

    علی ظفر نے مزید لکھا اس دعا کو انہوں نے اپنی آواز میں گایا ہے لیکن اسے اوریجنلی لتا منگیشکر نے گایا تھا اس کی موسیقی نوشاد علی نے دی ہے جب کہ اس کے اشعار شکیل بدایونی نے لکھے ہیں۔

  • والد نے انتقال سے پہلے ہی اپنی موت کی خبر دے دی تھی     بابل خان

    والد نے انتقال سے پہلے ہی اپنی موت کی خبر دے دی تھی بابل خان

    بالی ووڈ اداکار مرحوم عرفان خان کے بڑے بیٹے بابل خان نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کے والد نے اپنے انتقال سے تین دن پہلے ہی اُنہیں اپنی موت کی خبر دے دی تھی۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عرفان خان کے بڑے بیٹے بابل خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اپنے والد کی موت سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ والد کے انتقال سے دو یا تین دن پہلے کی بات ہے کہ میں اُن کے ساتھ اسپتال میں موجود تھا اور اُن کی طبیعت مزید بگڑ رہی تھی۔

    بابل خان نے کہا کہ اُسی دوران والد نے میری طرف دیکھا، وہ مُسکرائے اور کہنے لگے کہ میں مرنے والا ہوں۔

    بابل نے کہا کہ جب والد نے مجھے یہ کہا تو میں نے اُن سے کہا نہیں آپ کو کچھ نہیں ہوگا اُس کے بعد میرے والد مجھے دیکھ کر دوبارہ مُسکرائے اور سوگئے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ سال 29 اپریل کو ورسٹائل اداکار عرفان خان 53 سال کی عمر میں کولون انفیکشن کے باعث انتقال کر گئے تھےعرفان خان کے لواحقین میں اہلیہ اور دو بیٹے ایان اور بابل شامل ہیں۔

    عرفان خان کے بیٹے بابل امیتابھ بچن کے ساتھ کام کرنے کے خواہاں

  • کانیے ویسٹ کے جوتوں نے قیمت فروخت کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا

    کانیے ویسٹ کے جوتوں نے قیمت فروخت کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا

    امریکا کے معروف ریپر اور گلوکار کانیے ویسٹ کے جوتے 18 لاکھ ڈالر میں فروخت-

    باغی ٹی وی:امریکی خبر رساں ادارے ‘اے پی ‘ کی رپورٹ کے مطابق برانڈ سودبیز نے اعلان کیا کہ ‘گریمی ‘ میں پہنے گئے کانیے ویسٹ کے نائیکی ایئر ییزی ون 18 لاکھ ڈالر (27 کروڑ پاکستانی روپے) میں فروخت ہوئے یہ جوتے ریئرز نامی، اسنیکر انویسٹمنٹ مارکیٹ پلیس نے خریدے ہیں۔

    کانیے ویسٹ جوتوں نے اب تک سب سے زیادہ قیمت میں فروخت ہونے کا ریکارڈ قائم کیا ہے اور یہ وہ پہلے جوتے ہیں جن کی قیمت 10 لاکھ ڈالرز سے تجاوز کرگئی۔

    جوتوں کے معروف برانڈ سودبیز نے ایک نجی سیلز میں اس جوتے کو فروخت کیا۔

    12 نمبر کے ان جوتوں کو کانیے ویسٹ اور مارک اسمتھ نے ڈیزائن کیا تھا جو نرم سیاہ چمڑے سے بنے ہیں، جس کے اوپری حصوں پر سوراخوں کے ذریعے ڈیزائننگ کی گئی ہے اس ڈیزائن میں ییزی فیئر فوٹ اسٹریپ اور سگنیچر ‘وائے’ بھی موجود ہے۔

    کانیے ویسٹ نے یہ جوتے 2008 میں گریمی ایوارڈز کی تقریب میں ‘ہے ماما’ اور ‘اسٹرونگر’ کی پرفارمنس کے دوران پہنے تھے۔

    کانیے ویسٹ کے ان جوتوں کی قیمت 2020 میں نیلام کیے گئے اسنیکر کی جوڑی سے 3 گنا زیادہ ہیں جو 6 لاکھ 15 ہزار ڈالرز میں فروخت ہوئے تھے۔

    گزشتہ برس 6 لاکھ سے زائد ڈالرز میں فروخت ہونے والے جوتے 85 جورڈن ونز تھے جو باسکٹ بال سپر اسٹار نے اٹلی میں ایک میچ کے دوران پہنے تھے۔

    سودبیز کے ہیڈ آف اسٹریٹ ویئر اینڈ ماڈرن کلیکٹیبلز نے براہم واچر نے ایک بیان میں کہا کہ ہم اس نتیجے سے حیران ہے جو گزشتہ ریکارڈ کے مقابلے میں تقریباً 3 گنا زیادہ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ یہ قیمت، سب سے متاثر کن کلاتھنگ اور اسنیکر ڈیزائنر کے طور پر کانیے ویسٹ کی مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

  • کرن جوہر نے دوستانہ 2 سے کارتک آریان کو کیوں نکالا وجہ سامنے آ گئی

    کرن جوہر نے دوستانہ 2 سے کارتک آریان کو کیوں نکالا وجہ سامنے آ گئی

    بالی ووڈ کے ہدایت کار کرن جوہر نے کارتک آریان کو فلم دوستانہ 2 سے ناکلنے کے بعد آئندہ اداکار کے ساتھ کام نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے-

    باغی ٹی وی : بالی ووڈ کے نامور ہدایت کار کی جانب سے ادارکار کارتک آریان کو فلم دوستانہ 2 سے نکالنے اور آئندہ ان کے ساتھ کام نہ کرنے کا یہ فیصلہ ان دنوں سوشل میڈیا پر موضوع بحث بنا ہوا ہے۔

    کچھ صارفین ہدایت کار کے فیصلے کو سراہا رہے ہیں تو کچھ تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں، جب کہ کرن جوہر کے اس فیصلے کو لےکر مختلف افواہیں بھی زیربحث ہیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق کارتک آریان کا غیرپیشہ وارانہ رویہ اور اداکارہ جھانوی کپور سے بریک اپ کے بعد ہونے والے مسائل کرن جوہر کے فیصلے کی اصل وجہ ہیں –

    رپورٹس کے مطابق کارتک آریان کو2019 میں 2 سے 3 کروڑ روپے معاوضے کے عوض دوستانہ 2 میں شامل کیا گیا تھا تاہم حالیہ دنوں میں ان کی مارکیٹ ویلیو بڑھ کر 10 کروڑ روپے تک پہنچ گئی۔

    کارتک آریان نے کرن جوہر سے اپنا معاوضہ مارکیٹ ویلیو کے حساب سے بڑھانے کا مطالبہ کیا، کرن جوہر نے فلم سائن کرنے کے بعد اس سازباز کو غیر پیشہ وارانہ قرار دیا۔

    کارتک آریان دھرما پروڈکشن کی فلم ’دوستانہ 2‘ سے باہر

    کارتک آریان کی فلم ‘دھماکا’ او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر فروخت ہونیوالی اب تک کی سب سے مہنگی فلم بن گئی

  • کئی ماہ کی کوششوں کے بعد غیرملکی نوجوان چین کے رئیلٹی شو سے رہا ہونے میں کامیاب

    کئی ماہ کی کوششوں کے بعد غیرملکی نوجوان چین کے رئیلٹی شو سے رہا ہونے میں کامیاب

    روس سے تعلق رکھنے والا ایک نوجوان آخرکار چین کے رئیلٹی شو سے رہا ہونے میں کامیاب ہوگیا جس کے لیے وہ 3 ماہ سے کوشش کررہا تھا۔

    باغی ٹی وی : دی گارڈئین کے مطابق چائنیز بوائے بینڈ نامی اس رئیلٹی شو میں 27 سالہ ولاڈاسلو ایوانو حادثاتی طور پر شامل ہوگیا تھا اور حیران کن طور پر فائنل تک پہنچ گیا حالانکہ وہ لوگوں سے درخواست کرتا رہا تھا کہ اسے ووٹ دیکر اسے شو سے باہر کردیں۔

    لگ بھگ 3 ماہ بعد آخرکار اس کی خواہش پوری ہوگئی اور اسے فائنل میں جاکر ناکامی کا سامنا کرنا پڑا –

    ولاڈاسلو چینی زبان بول سکتا ہے اور وہ اس شو کا حصہ بھی مترجم کے طور پر بنا تھا تاہم ایوانو نے پروگرام میں بتایا کہ ڈائریکٹر نے اس کی شخصیت کو دیکھنے کے بعد بطور امیدوار شو کا حصہ بننے کے لیے مدعو کرتے ہوئے کہا کہ کیا وہ نئی زندگی کو آزمانا پسند کرے گا وہ تیار تو ہوگیا مگر اس کے فوری بعد ہی اسے اپنے فیصلے پر پچھتاوا ہونے لگا مگر کنٹریکٹ کے باعث شو سے الگ ہونا ممکن نہیں تھا کیونکہ اس طرح انہیں بھاری جرمانہ ادا کرنا پڑتا-

    اس کے بجائے انہوں نے ناظرین سے التجا کی کہ وہ اسے گھر بھیج دیں یہی وجہ ہے کہ شو میں وہ بے دلی سے گانے، رقص اور دیگر کام کرتا نظر آئے-

    اس پروگرام کا تصور ، جو کوریا میں شروع ہوا ہے ، اس طرح کے گلوکاری کے شو جنوبی کوریا اور چین میں بہت زیادہ مقبول ہیں۔

    نوجوان فنکاروں کو تربیت دینے کے لئے ایک دوسرے کے خلاف گہرائیوں سے ہے اور بالآخر 11 رکنی بین الاقوامی بوائے بینڈ تشکیل دیتا ہے ، جسے رائے دہندگان نے منتخب کیا ہے۔

    اس شو میں شریک امیدواروں کو صوبہ ہینان کے ایک جزیرے میں رکھ کر ان کے فونز ضبط کرلیے گئے تھے جبکہ جو لوگ شو کے درمیان میں اسے چھوڑنا چاہتے ہیں، تو انہیں بھاری جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔

    لیوش کے اسٹیج نام سے شو میں پرفارم کرنے والے ولاڈاسلو ایوانو نے عوام پر زور دیا تھا کہ ‘مجھے سے محبت نہ کریں، آپ کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا اور بار بار لوگوں سے التجا کی کہ اس کے خلاف ووٹ دے کر اسے شو سے نکال دیں کیونکہ وہ شو میں کامیابی حاصل کرنا نہیں چاہتا، جسے بوائے بینڈ کا حصہ بننا ہوگا۔

    ایوانوف کا پہلا گانا ایک آدھے دل والا روسی ریپ تھا ، جو اس کے حریفوں کی اعلی پاپ کے بالکل برعکس ہے۔ "براہ کرم مجھے فائنل میں نہ جانے دینا ، میں تھکا ہوا ہوں ،” انہوں نے ایک پروگرام میں کہا۔

    “بوائے بینڈ کا رکن بننا میرا خواب نہیں کیونکہ میں گلوکاری اور رقص نہیں کرسکتا مجھے امید ہے کہ ججز میرا ساتھ نہیں دیں گے ، دیگر تو اے گریڈ چاہتے ہیں مگر میں ایف چاہتا ہوں کیونکہ وہ میرے لیے آزادی ہے’۔

    مگر ناظرین کو وہ کچھ زیادہ ہی پسند آگیا تھا اورر اسے 3 ماہ تک شو کا حصہ بنائے رکھا ویسے تو اس طرح کے شوز کی ووٹنگ کی شفافیت پر ناقدین کی جانب سے سوالات اٹھائے جاتے ہیں مگر ولاڈاسلو ایوانو کا اینٹی ہیرو انداز چینی ناظرین کے دلوں کو چھو گیا۔

    مداحوں نے تو اس روسی نوجوان کو ‘انتہائی قابل رحم غلام’ کا نام دیا اور اسے "سانگ ثقافت” کے آئکن کے طور پر منایا ، جو شکست خوردہ رویے کے مقبول چینی تصور کا حامل فرد قرار دیا۔

    اس طرح ولاڈاسلو ایوانو شو کے فائنل تک پہنچ گیا جو 24 اپریل کو ہوا اور وہاں ناکافی ووٹوں کی وجہ سے ناکام قرار دیا۔

    25 اپریل کو خوش باش روسی نوجوان نے ویبو اکاؤنٹ پر ویڈیو میں کہا ‘میں آخرکار کام سے الگ ہونے میں کامیاب ہوگیا’۔

    ویبو پر شو سے علیدحگی کا ہیش ٹیگ 18 کروڑ سے زیادہ بار دیکھا گیا اور اور 59000 سے زیادہ مرتبہ پوسٹ کیا گیا جبکہ روسی سفارتخانے پر بھی اس پر ری پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ‘مبارک ہو، خوب آرام کرو’۔

  • بلی آئلیش  کے نئے گانے کا ٹریلر جاری

    بلی آئلیش کے نئے گانے کا ٹریلر جاری

    امریکی گلوکارہ بلی آئلیش نے اپنے نئے گانے ’ہیپئر دین ایور ‘ کا ٹریلر ریلیز کردیا ، جس کا ان کے مداحوں کو بہت بے چینی سے انتظار تھا۔

    باغی ٹی وی :غیر ملکی میڈیا وارئٹی کے مطابق بلی آئلیش نےاپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے نئے گانے کا ’ہیپئر دین ایور‘ کا ٹریلر ریلیز کیا جو بہت جلد ریلیز ہونے والا ہے۔

    ٹریلر ریلیز کرتے ہوئے بلی آئلیش نے اعلان کیا ہے کہ وہ 30 جولائی کو "ہیپئر دین ایور” کے عنوان سے اپنی دوسری مکمل البم ریلیز کریں گی-

    انہوں نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا "میری نئی البم‘ ہیپئر دین ایور’جولائی 30 کو! "یہ میری پسندیدہ چیز ہے جو میں نے تخلیق کی ہے اور میں آپ کو سنانے کے لئے بہت پرجوش اور گھبراہٹ کا شکار بھی ہوں۔

    گلوکارہ نے لکھا میں بیان نہیں کر سکتی کہ میں نے کبھی بھی کسی پروجیکٹ کے لئے اتنا پیار نہیں محسوس کیا جتنا کہ اس البم کے لئے کر رہی ہوں امید ہے آپ محسوس کریں گے جو میں محسوس کر رہی ہوں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ اس البم کا ایک نیا جمعرات صبح 9 بجے ریلیز کیا جائے گا !

    گلوکارہ بلی ایئلیش نےاس قبل بھی اسی طرح اپنے گانے ’بلی ایئلیش: دی ورلڈ لٹل بلری‘ کا ٹریلر ریلیز کرکے اپنے مداحوں کو تھوڑا تنگ کیا تھا۔

  • فیس بک نے پہلی بار آسکر ایوارڈ اپنے نام کر لیا

    فیس بک نے پہلی بار آسکر ایوارڈ اپنے نام کر لیا

    دنیا بھر میں مقبول سماجی رابطے کی سب سے بڑے پلیٹ فارم فیس بک نے اپنا پہلا آسکر ایوارڈ جیت لیا ۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر رساں ادارے ورائٹی کے مطابق 93 ویں اکیڈمی ایوارڈز کی تقریب میں فیس بک کی زیرملکیت اوکیولوس رئیلٹی ہیڈ سیٹس اور ای ایز ریسپان انٹرٹینمنٹ گیم اسٹوڈیو کی تیار کردہ مختصر دستاویزی فلم نے 25 اپریل کو ڈاکومینٹری شارٹ کیٹیگری کا آسکر ایوارڈ اپنے نام کیا۔

    یہ پہلی بار ہے جب گیم انڈسٹری کے ایک پراجیکٹ نے آسکر ایوارڈ جیتا ہے۔

    فوٹو بشکریہ ورائٹی

    25 منٹ کی یہ فلم ‘کولیٹی’ فرنچ ریزیزٹنس کی سابق ممبر کولیٹی مارین کیتھرین کے گرد گھومتی ہے جو 74 سال میں پہلی بار جرمنی کا سفر کرتی ہیں اس فلم کو دوسری عالمی جنگ کے حوالے سے تیار کی جانے والی وی آر ویڈیو گیم میڈل آف آنر کے لیے بنایا گیا تھا۔

    کولیٹی نے اس کیٹیگری میں دیگر 4 فلموں کو شکست دی اس مختصر فلم کو انتھونی Giacchino نے تحریر کرنے کے ساتھ ڈائریکٹ کیا کولیٹی مارین کیتھرین کو اپنے ماضی کی جانب سے لوٹنے کے لیے ایک طالبعلم نے تیار کیا تھا جس نے انہیں قائل کیا کہ وہ اس کیمپ میں جائے جہاں نازیوں نے ان کے بھائی کو قتل کیا تھا۔

    دلچسپ بات یہ ہے کہ فلم میں دکھائی جانے والی مرکزی کردار کی 92 ویں سالگرہ بھی 25 اپریل کو تھی۔


    آسکرملنے پر ایک ٹوئٹ میں فلم ساز نے ہر ایک کا شکریہ ادا کیا لکھا کہ اکیڈمی ایوارڈ کا اور اس منصوبے پر اعتماد کرنے کے لئے۔ آپ سب کا شکریہ جو اس فلم کا حصہ بنے-

    اسی طرح ایک بلاگ میں پروڈکشن ٹیم کا کہنا تھا کہ اس کامیابی کی اصل ہیرو کولیٹی ہی ہیں جنہوں نے اپنی کہانی شیئر کی،فلم میں نے ہم نے دیکھا تھا کہ مزاحمت کے لیے جرات کی ضروروت ہوتی ہے، مگر کسی کے لیے اپنے تکلیف دہ ماضی میں واپس جانا اس سے بھی زیادہ مشکل کام ہے۔

    آسکرز 2021:فلم "نومیڈ لینڈ” نے بہترین اداکارہ سمیت 6 ایوارڈز اپنے نام…