Baaghi TV

Category: شوبز

  • دل کہہ رہا ہے معافی  ملنے والی ہے، یہ وبا جانے والی ہے    نور بخاری

    دل کہہ رہا ہے معافی ملنے والی ہے، یہ وبا جانے والی ہے نور بخاری

    اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی نور بخاری نے وبا کے حوالے سے امید کن پیغام جاری کیا ہے-

    باغی ٹی وی : سابق اداکارہ کا کہنا ہے کہ ان کا دل کہتا ہے کہ اب معافی ملنے والی ہے اور وبا جانے والی ہے نور بخاری نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر جاری پیغام میں کہا کہ سُنا ہے حضور ﷺ کے شہر میں رحمت برسی ہے، دل کہہ رہا ہے رحمت ہونے والی ہے، معافی ملنے والی ہے، یہ وبا جانے والی ہے۔

    نور بخاری نے کہا کہ دل سے کہیں آمین اور توبہ کر کے شرمندہ ہوجائیں، معافی مانگیں معافی مل جائے گی۔

    آخر میں انہوں نے لکھا کہ ’سرکار ﷺ رحمت کریں ہم پر۔‘

    اس سے قبل نور بخاری نے بھارت میں کورونا کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے باعث بھارتیوں کو سورہ رحمٰن سننے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ’میرے بھارتی مداح اور فالوورز براہ کرم بطورعلاج دن میں تین بار قاری عبدالباسط کی آواز میں سورہ رحمن کی تلاوت سنیں۔ اور اگر کوئی کورونا میں مبتلا ہے تو اس کے نزدیک یہ سورہ رکھ دیں۔ گھروں میں رہیں محفوظ رہیں۔

    کورونا بحران: نور بخاری کا بھارتیوں کو سورۃ رحمن سننے کا مشورہ

  • بھارت میں کورونا کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے عالیہ بھٹ بھی متحرک

    بھارت میں کورونا کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے عالیہ بھٹ بھی متحرک

    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ بھی ملک میں کورونا وائرس کی تشویشناک صورتحال پر پریشان ہوگئیں اداکارہ نے سوشل میڈیا کے ذریعے کورونا وائرس کی وبا کے دوران وسائل کو یکجا کرنے کے منصوبے پر کام کا آغاز کر دیا-

    باغی ٹی وی :اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام پر عالیہ بھٹ نے ایک پیغام جاری کیا جس میں انھوں نے لکھا کہ ’یہ ایک غیریقینی کی صورتحال ہے، انفرااسٹرکچر اور معلومات وقت کی ضرورت ہیں۔

    عالیہ کا کہنا تھا کہ اس وقت ہم انفرااسٹرکچر سے متعلق ہماری کام کرنے کی صلاحیت پر بات کی جائے تو پھر ہم بہت محدود ہیں، لیکن پھر بھی ہم متعلقہ معلومات اور اس کی توثیق سے متعلق کام کر سکتے ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ وہ اس وقت فایا ڈی سوزا کے ساتھ کام کر رہی ہیں، جو معلومات کی توثیق سے متعلق ہماری مدد کر رہی ہیں۔

    اداکارہ نے لکھا کہ ہم دونوں اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اس کام کو بڑھائیں گے، اور امید ہے کہ اس سے آپ لوگوں کی مدد ہوگی۔

  • اشناہ شاہ کی بہن معروف اداکار کے ساتھ رشہ ازدواج میں منسلک

    اشناہ شاہ کی بہن معروف اداکار کے ساتھ رشہ ازدواج میں منسلک

    پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ ارسہ غزل اداکار ساجد شاہ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔

    باغی ٹی وی : ارسہ غزل اداکارہ اشنا شاہ کی بہن اور ورسٹائل اداکارہ عصمت طاہرہ کی بیٹی ہیں انہوں نے فوٹوشیئر نگ ایپ انسٹاگرام پر سوتیلے بیٹے اور شوہر کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنی شادی کا اعلان کیا-

    تصویر میں تینوں افراد کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے جبکہ تصویر کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ ’میں، میرے شوہر ساجد شاہ اور ہینڈسم سوتیلے بیٹے تبریز علی شاہ کے ہمراہ ۔‘

    ارسہ غزل نے اپنی پوسٹ میں معروف اداکارہ شگفتہ اعجاز کوبھی ٹیگ کیا۔

    خیال رہے کہ جب اداکارہ کی جانب سے پہلی مرتبہ ان کی شادی سے متعلق کوئی پوسٹ سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہے۔

  • آسکرز 2021:فلم "نومیڈ لینڈ” نے بہترین اداکارہ سمیت 6 ایوارڈز اپنے نام کیے

    آسکرز 2021:فلم "نومیڈ لینڈ” نے بہترین اداکارہ سمیت 6 ایوارڈز اپنے نام کیے

    لاس انجلس: فلمی دنیا کے سب سے بڑے ایوارڈ آسکرز کے فاتحین کا اعلان کردیا گیا جس میں فلم ’نومیڈ لینڈ‘ نے بہترین اداکارہ اوربہترین ہدایتکارسمیت چھ ایوارڈز اپنے نام کیے۔

    باغی ٹی وی : لاس انجلس میں سجا 93 ویں آسکر ایوارڈز کا میلہ جہاں ریڈ کارپٹ پرستاروں نے خوب جلوے بکھیرے کورونا کے باعث اس بار تقریب ڈولبی تھئیٹر کی بجائے کھلے مقام پرمنعقد کی گئی۔

    تقریب میں فلم نومیڈ لینڈ نے بہترین فلم کا اعزاز اپنے نام کیا جب کہ نومیڈ لینڈ بہترین اداکارہ اور بہترین ہدایت کار سمیت 6 ایوارڈز اپنے نام کرنے میں کامیاب رہی۔

    ومیڈ لینڈ میں اپنی پرفارمنس سے سب کے دل جیتنے والی فرانسس ایم سی ڈورمیڈ بہترین اداکارہ قرار پائیں، فرانسس ایم سی کو بہترین اداکارہ کا اعزاز فلم نومیڈ لینڈ میں بہترین اداکاری پر دیا گیا جبکہ انتھونی ہاپکنز کو فلم دی فادر میں شاندار اداکاری کرنے پر بہترین اداکار کا ایوارڈ دیا گیا۔

    علاوہ ازیں چینی نژاد کلوئی زاؤکو فلم نومیڈ لینڈ میں بہترین ہدایتکاری کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

    ادھرفلم “سول” نے بہترین اینیمیٹڈ فلم کا ایوارڈ حاصل کیا جبکہ ٹی وی سیریزکے سب سے زیادہ ایوارڈز نیٹ فلیکس کی مختلف سیریزکے حصے میں آئے۔

  • حریم شاہ کی گووندا اور پربھودیوا کے ساتھ وائرل ویڈیوز اور تصاویر کے چرچے

    حریم شاہ کی گووندا اور پربھودیوا کے ساتھ وائرل ویڈیوز اور تصاویر کے چرچے

    سوشل میڈیا پر ان دنوں ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کی بالی وڈ اداکار گووندا کے ہمراہ ویڈیوز کے چرچے ہیں ۔

    باغی ٹی وی : پاکستان میں اعلیٰ سرکاری دفاتر میں بنائی گئی ویڈیوز اور سیاستدانوں کے ہمراہ سیلفیز سے مشہور ہونے والی ٹک ٹاکر حریم شاہ کی اب بھارتی فلم اسٹار گووندا کے ہمراہ ویڈیو سوشل میڈیا پر زیرگردش ہے۔

    انہوں نے یہ ویڈیو مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ اسنیک ویڈیوز پر بنائی گئی ویڈیو اداکارہ حریم شاہ کی جانب سے انسٹاگرام پر حال ہی میں شیئر کی گئی ہیں جن میں انہیں بھارتی اداکارہ گووندا کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔

    ایک ویڈیو میں حریم شاہ کو بالی وڈ اداکارکے ساتھ اکیلے جب کہ ایک ویڈیو میں گووندا کو صندل خٹک اور حریم شاہ کے ہمراہ سیلفی بناتے دیکھا جاسکتا ہے

    اس حوالے سے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے حریم شاہ نے بتایا کہ دونوں ویڈیوز مختلف مقامات اور اوقات پر بنائی گئی ہیں ایک ویڈیو ایک سال قبل دبئی میں بنائی گئی جہاں ان کی ملاقات گووندا اور ان کی اہلیہ سے ایک ڈنر پر ہوئی جبکہ دوسری ویڈیو (صندل خٹک کے ہمراہ )کچھ ماہ قبل کورونا کے دوران دبئی میں ہی بنائی گئی

    حریم شاہ کے مطابق گووندا سے ان کی ملاقات ایک نجی کمپنی کی افتتاحی تقریب میں ہوئی، گووندا اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے جب کہ حریم کمپنی کی سفیر تھیں ۔

    حریم کا کہنا ہے گووندا ایک رحم دل اور حقیقی زندگی میں بھی خوش مزاج شخصیت ہیں ۔

    ٹک ٹاک اسٹار نے مزید بتایا کہ وہ گوووندا سے قبل بھی بالی وڈ کی متعدد شخصیات سے مل چکی ہیں جن میں اداکارہ شردھا کپور ، اداکار شکتی کپور، شیکھر ثمن، ڈانسر پربھو دیوا شامل ہیں جبکہ اپنے انسٹاگرام پر حریم شاہ نے پربھو دیوا ، شیکھرثمن کے ساتھ لی گئی تصاویر شئیر بھی کیں-

  • تیسری شادی سے متعلق خبروں پرعامر لیاقت کی وضاحت

    تیسری شادی سے متعلق خبروں پرعامر لیاقت کی وضاحت

    چند روز قبل ہانیہ نامی خاتون نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ ماڈل اور اداکارہ ہیں اور ڈاکٹرعامرلیاقت کی تیسری بیوی ہیں اوران کے پاس اس کے قوی ثبوت بھی ہیں-

    باغی ٹی وی : پاکستانی سوشل میڈیا پر عامر لیاقت کی تیسری شادی کی خبریں گردش کررہی ہیں نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ عامر لیاقت کی تیسری بیوی ہیں ہانیہ کی طرف سے اس انکشاف کے ساتھ ساتھ مختلف پلیٹ فارمز پریہ سلسلہ کافی دنوں سے چل رہا تھا اور وہ اپنی فیس بک آئی ڈی سے اکثر اوقات اپنی اور عامر لیاقت حسین کی ویڈیو کالز کے اسکرین شاٹس اور ویڈیوز شیئر کرتی رہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ کافی عرصہ سے ان کی اور ان کی فیملی کی ڈاکٹر عامر لیاقت سے بات چیت ہوتی رہی اور ہماری محبت کو دیکھتے ہوئے گھر والوں نے ہماری شادی کروا دی لیکن ان کی دوسری بیوی طوبیٰ عامر نے اس شادی اور اس محبت کے خلاف ایک مہم شروع کردی۔

    ڈاکٹر عامر لیاقت کے موبائل پیغامات کا ایک سلسلہ بھی اسکرین شاٹس کے ذریعے انہوں نے شیئر کیا جس میں عامر لیاقت نے بارہا اپنی محبت کا اظہار بھی کیا ہانیہ نے عامر لیاقت کی دوسری اہلیہ سیدہ طوبیٰ پر الزام لگایا ہے کہ طوبیٰ نے ان پر کالا جادو کروایاہے۔

    اداکارہ ہانیہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے چار بار خود کشی کی کوشش کی، ڈاکٹر عامر لیاقت کے کہنے پر انہوں نے اپنی والدہ اور والد پر ہاتھ بھی اٹھایا لیکن اب طوبیٰ کی باتوں میں آکر ڈاکٹر صاحب نے مجھے تنہا کردیا ہے-

    تاہم اب قومی اسمبلی کے رکن اور معروف اینکر پرسن عامر لیاقت حسین نے اپنی تیسری شادی کی خبروں پر وضاحتی ویڈیو جاری کی ہے۔

    عامر لیاقت نے تیسری شادی کی وضاحت کرتے ہوئے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے ہانیہ خان سے شادی کرنے کی تردید کرتے ہوئے لوگوں سے مخاطب ہو کر کہا عورت کی لمبی زبان کا شکوہ تو سب ہی کرتے ہیں لیکن گونگی عورت سے شادی کرنا نہیں چاہتا چاہتے یہی ہیں سب کہ شادی کرے تو تو بولتی عورت سے کرے’ویسے بھی آپ میری ماشااللہ تین، چار، پانچ شادیاں کراچکے ہیں ، لیکن میری ایک ہی شادی ہے جو طوبیٰ سے ہے۔

    ویڈیو جاری کرتے ہوئے عامر لیاقت نے کیپشن میں ایک شعر بھی لکھا کہ ہم سلسلے جو وفا کے رکھتے ہیں،تو حوصلے بھی انتہا کے رکھتے ہیں-

    واضح رہے کہ طوبیٰ عامر سے قبل عامر لیاقت نے بشریٰ سے شادی کی تھی جس سے ان کے دوبچے ہیں۔ اور سیدہ طوبیٰ سے عامر لیاقت نے خفیہ طور پر شادی کی تھی لیکن الیکشن کے دوران وہ اپنی دوسری شادی منظرعام پر لے آئے تھے۔

    ڈاکٹرعامرلیاقت کی لیاقت کے پرخچے اڑگئے: تیسری بیوی ہوں:اداکارہ ہانیہ نے دعویٰ کرکے پول کھول دیا

  • جس دن فلک پھول نہیں دیتے میرا دن نہیں گزرتا    سارہ خان

    جس دن فلک پھول نہیں دیتے میرا دن نہیں گزرتا سارہ خان

    پاکستان کی معروف اداکارہ سارہ خان کا کہنا ہے کہ جس دن فلک پھول نہیں دیتے اُن کا دن نہیں گزرتا۔

    باغی ٹی وی : گزشتہ سال کورونا لاک ڈاؤن کے دوران رشتۂ ازدواج میں بندھنے والی خوبصورت جوڑی فلک شبیر اور سارہ خان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پر سارہ خان کے پھول لیتے ہوئے اور فلک شبیر کی جانب سے اُنہیں پھول دیتے ہوئے کی متعدد ویڈیوز موجود ہیں۔

    فلک شبیر کی یہ عادت سارہ خان کو کیسی لگتی ہے اس کے بارے سارہ خان نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا ہے کہ ’کہنے کو فلک شبیر انہیں صرف ایک پھول دیتے ہیں، دیکھا جائے تو اُس پھول کی زیادہ ویلیو نہیں ہوتی مگر اُن کے لیے وہ بہت اہمیت رکھتا ہے، وہ پھول اُن کا سارا دن اچھا بنا دیتا ہے اور اُن کا موڈ خوشگوار ہو جاتا ہے۔

    سارہ خان کا فلک شبیر کی جانب سے ملنے والے پھول سے متعلق مزید کہنا ہے کہ ’جس دن اُنہیں فلک پھول نہیں دیتے انہیں ایسا محسوس ہوتا ہے کہ آج کچھ نا مکمل سا ہے، دن میں کچھ کمی سی رہ گئی ہے-

    سارہ خان کا کہنا ہے کہ ’فلک شبیر کا اُن سے پیار جتانے کا یہ ایک طریقہ ہے فلک اسی طرح سے اُن سے محبت کا اظہار کرتے رہتے ہیں۔

  • اپنامنفرد مقام بنائیں اگرآپ رسک نہیں لیتےتوآپ اداکارنہیں کہلائیں گے    سنیل شیٹھی کا نئے اداکاروں کو مشورہ

    اپنامنفرد مقام بنائیں اگرآپ رسک نہیں لیتےتوآپ اداکارنہیں کہلائیں گے سنیل شیٹھی کا نئے اداکاروں کو مشورہ

    بالی ووڈ کے سینئیر اور لیجنڈری اداکار سنیل شیٹھی نوجوان اداکاروں کو مشورہ دیا کہ وہ اپنا منفرد مقام بنائیں، اگر آپ رسک نہیں لیتے تو آپ اداکار نہیں کہلائیں گے-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ پر 3 دہائیوں تک راج کرنے والے ایکشن ہیرو سنیل شیٹھی نے ایک انٹر ویو میں کہا کہ میں سمجھتا ہوں انڈسٹری اب بہت تبدیل ہوگئی ہے اور میں اس میں اپنے کردار سے مطمئن ہوں میرا مسئلہ یہ ہے کہ میں لگے بندھے کردار ادا نہیں کرتا بلکہ میں فلموں کیلئے بہت احتیاط سے کردار چنتا ہوں۔

    سنیل شیٹھی نے کہا کہ میں دیگر اداکاروں اور خاص طور پر ٹائیگر شروف اور ایوشمان کھرانا جیسے نوجوان اداکاروں کی طرح ہر ایک کے ساتھ کام نہیں کرسکتا بلکہ میں ایک مخصوص بینر تلے کام کرنے کو ترجیح دیتا ہوں اور میرے لیے یہ بات بھی معنیٰ رکھتی ہے کہ میری فلم کا ہدایت کار کون ہے-

    اداکار نے ساتھ ہی کہا کہ لیکن میں ٹائیگر اور ایوشمان کی تعریف کرنا چاہوں گا کہ وہ بینرز کے بجائے ہدایت کار کے ساتھ کام کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔

    سنیل شیٹھی نے نوجوان اداکاروں کو مشورہ دیا کہ وہ اپنا منفرد مقام بنائیں، اگر آپ رسک نہیں لیتے تو آپ اداکار نہیں کہلائیں گے، سلمان خان ، اجے دیوگن، اکشے کمار کو دیکھیں انہوں نے اپنا مقام خود بنایا ہے اور یہاں تک پہنچے۔

    انہوں نے کہا کہ آج لوگ صرف باکس آفس دیکھتے ہیں اس لیے میں کہتا ہوں کہ کوئی بھی فلمساز میرے ساتھ 50 کروڑ کی فلم کرنے کے لیے تیار نہیں ہوگا لیکن وہ اکشے کمار کے ساتھ 500 کروڑ کی فلم بنالے گا۔

    واضح رہے کہ سنیل شیٹھی نے بالی ووڈ انڈسٹری کو ’بارڈر‘، ’کانٹے‘، ’مہرا‘، ’ہیرا پھیری‘ اور آوارا پاگل دیوانہ‘ جیسی کامیاب فلمیں دیں۔

  • فاطمہ ثنا شیخ سے اوباش نوجوان کی بدتمیزی

    فاطمہ ثنا شیخ سے اوباش نوجوان کی بدتمیزی

    بھارتی نوجوان اداکارہ ثنا شیخ نے انکشاف کیا کہ اوباش نوجوان نے تھپڑ کے جواب میں انہیں مکا دے مارا تھا-

    باغی ٹی وی :بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم دنگل سے اپنی پہچان بنانے والی اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ ایک انٹریو میں انکشاف کیا کہ ایک بار وہ جم سے واپس آرہی تھیں کہ ایک اوباش نوجوان نے ان کا پیچھا کرنا شروع کیا لیکن جب انہیں محسوس ہوا تو وہ رک گئیں تو وہ گھورنے لگا جس پر اداکارہ نے پوچھا کیوں گھور رہے ہو، لڑکے نے جواب دیا ’گھورتا رہوں گا اور پھر مجھے چہرے پر چھوا تو میں نے سے تھپڑ ماردیا۔

    فاطمہ ثنا شیخ نے مزید بتایا کہ اوباش نوجوان نے مجھے تھپڑ کے جواب میں مکا دے مارا جس پر میں نے فوراً اپنے والد کو بلایا جو میرے پیچھے پیچھے ہی چلتے ہوئے آرہے تھے انہوں نے فوراً اس لڑکے کا پیچھا کیا اور چلاتے ہوئے کہا کون تھا جس نے میری بیٹی کو ہاتھ لگایا، لیکن میرے والد کے قریب آنے تو وہ لڑکا گلیوں میں بھاگ گیا۔

    اداکارہ نے اپنے فلمی کیریئر پر بات کرتے ہوئے کہا بالی ووڈ میں کاسٹنگ کاؤچ کلچر موجود ہے اور مجھے بھی اس سے گزرنا پڑا ہے، میرے کیریئر میں ایسا وقت بھی آیا جب مجھے کہا گیا کہ فلم چاہیے تو جسمانی تعلق قائم کرنا ہوگا جب کہ انکار کرنے پر متعدد بار میرے پراجیکٹس دیگر اداکاراؤں کو دیئے گئے ہیں۔

    واضح رہے کہ اداکارہ اب تک فلم ’ٹھگس آف ہندوستان‘، ’سورج پر منگل بھاری‘، ’لڈو‘ میں اداکاری کے جوہر دکھاچکی ہیں جب کہ رواں سال ان کی فلم ’بھوت پولیس‘ ریلیز ہوگی جس میں وہ سیف علی خان اور علی فضل کے مدمقال کردار ادا کریں گے۔

  • سلمان خان کے بعد شاہ رخ خان بھی نئی فلم کے ساتھ میدان میں آ گئے

    سلمان خان کے بعد شاہ رخ خان بھی نئی فلم کے ساتھ میدان میں آ گئے

    بالی ووڈ سُپر اسٹار سلمان خان نے حال ہی میں اپنی نئی آنے والی فلم رادھے کا ٹریلر جاری کرتے ہوئے فلم کی ریلیز تاریخ کا اعلان کیا تھا تاہم اب شاہ رخ خان بھی میدان میں آگئے ہیں-

    باغی ٹی وی :بالی ووڈ کے دبنگ اداکارسلمان خان کی ایکشن سے بھرپور فلم’رادھے‘ کا 22 اپریل کو ٹریلر ریلیز ہوا تھا جس کا مداحوں کا بے صبری سے انتظارہے۔

    ہرفلم کی طرح اس فلم کے ڈائیلاگز بھی کافی جاندارہیں جسے شائقمن کی جانب سے خوب پسند کیا گیا یہاں تک کہ ٹوئٹر پر ٹرینڈنگ فہرست میں رہا تاہم اب فلم کا مداحوں کوشدت سے انتظارہے-

    تاہم اب بس مداح اس عید پرصرف شاہ رخ خان کی خبرنہیں دیکھیں گے بلکہ بالی ووڈ کنگ خان کو بڑی اسکرین پر بھی دیکھیں جی ہاں شاہ رخ خان بھی عید پراپنی نئی فلم کے ساتھ میدان میں آگئے ہیں۔

    سلمان خان کی فلم ’رادھے‘ 13 مئی کوریلیزہونا ہے جب کہ اداکارکنگ خان کی فلم ’پریماتر‘ ایک ہفتے قبل ہی 7 مئی کوریلیزکردی جائے گی۔

    شاہ رخ خان کی فلم ’پریماتر‘ ایک تھرلرفلم ہے جس میں خوف اوررومانویت دوونوں ہی شامل ہیں۔

    جبکہ ایکشن سے بھرپور فلم’ رادھے‘ میں سلمان خان ڈرگ مافیا کو کنٹرول کرنے کے لئے لڑتے نظر آئیں گے۔ اداکار رندیپ ہودا فلم میں ولن کا کردار نبھا رہے ہیں جب کہ دیگر کاسٹ میں اداکارہ دیشا پٹانی اور جیکی شروف شامل ہیں۔

    سلمان خان کی فلم ’رادھے‘ گذشتہ سال عید پر ریلیز کی جانی تھی تاہم کورونا کے باعث اسے ملتوی کیا گیا اور اب اس عیدالفطر کے موقع پر فلم 13 مئی کو ریلیز کی جائے گی۔

    سلمان خان کی فلم ’رادھے‘ ٹریلر جاری ہوتے ہی ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

    سلمان خان کی فلم رادھے کا گانا سیٹی مار ریلیز ہوتے ہی چھا گیا ،ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ