Baaghi TV

Category: شوبز

  • فیروز خان کے مطابق صبر اور برداشت میں کیا فرق ہے؟

    فیروز خان کے مطابق صبر اور برداشت میں کیا فرق ہے؟

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان کا کہنا ہے کہ صبر اور برداشت دو الگ الگ چیزیں ہیں-

    باغی ٹی وی : نجی ٹی وی چینل پر بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ’خدا اور محبت‘ کے سیزن 3 میں مرکزی کردار ادا کرنے والے ہیرواداکار فیروز خان نے اپنے حالیہ انٹرویو کے دوران صبر اور برداشت کرنے میں واضح فرق بتایا ہے جسے اُن کے مداح و فالوورز کی جانب سے بے حد سراہا جا رہا ہے-

    سوشل میڈیا پر فیروز خان کے ایک انٹرویو کا مختصر ویڈیو کلپ خوب وائرل ہو رہا ہے جس میں انہوں نے صبر اور برداشت میں فرق بتایا ہے-

    فیروز خان اپنے انٹرویو کے دوران میزبان کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’صبر اور برداشت دو الگ الگ اور واضح چیزیں ہیں صبر کرنا اچھی بات ہے مگر برداشت کرنا بری بات نہیں ہے، اگر کوئی آپ کو تھوڑا سا بھی غرور یا تکبر دکھائے تو آپ کو بھی لازمی پلٹ کر غرور اور تکبر دکھانا چاہیے اور بتانا چاہیے کہ صحیح غرور اور تکبر دکھاتے کیسے ہیں۔

    فیروز خان کی اس وائرل ہوتی ویڈیو پر اُن کے مداحوں کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے جس میں چند کا کہنا ہے کہ فیروز خان بالکل صحیح بات کر رہے ہیں جبکہ کچھ انٹرنیٹ صارفین کا کہنا ہے کہ برداشت کرنا بھی اچھی بات ہوتی ہے۔

    فیروز خان بھی امتحانات ملتوی کرنے کے لئے طلبہ کے حق میں بول پڑے

  • کورونا نے دنیا کو احساس دلایا انسانیت سب سے پہلے ہے   عتیقہ اوڈھو

    کورونا نے دنیا کو احساس دلایا انسانیت سب سے پہلے ہے عتیقہ اوڈھو

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھوکا کہنا ہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس احساس دلاتا ہے کہ انسانیت سب سے پہلے ہے۔

    باغی ٹی وی : عتیقہ اوڈھو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کورونا وائرس بحران سے دوچار پڑوسی ملک بھارت کے لیے دُعائیہ پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ اپنے تمام اختلافات کو فراموش کریں اور وبائی بیماری کا مقابلہ کرنے کے لیے عالمی سطح پر متحد ہوجائیں۔


    اداکارہ نے کہا کہ اس وائرس نے ہمیں اس بات کا احساس دلایا ہے کہ ہمیں معاشرتی یا سیاسی اختلافات سے بالاتر ہوکر ایک دوسرے کے بارے میں سوچنا چاہیے۔

    اُنہوں نے کہا کہ ’کورونا وائرس ہمیں یہ یاد دلاتا ہے کہ سب سے پہلے انسانیت ہے انسانیت رنگ و نسل ،سیاست اور مذہب سے بالاتر ہے-

    عتیقہ اوڈھو نے پڑوسی ملک بھارت کے لیے خصوصی دُعا بھی کی اور ہیش ٹیگ #AllahKnowsAll بھی استعمال کیا-

    واضح رہے کہ بھارت کے مختلف علاقوں میں کورونا وائرس کی وبا کا قہر جاری ہے اور اس میں کمی کے بجائے دن بہ دن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ بھارت اس وقت دنیا میں کورونا کے پھیلاؤ کا نیا مرکز بنتا جا رہا ہے-

    بھارت کے اسپتالوں میں مریضوں کے لیے بستر، آکسیجن، ڈاکٹر، دوا سب کم پڑگئے ہیں جبکہ مرنے والوں کے لیے شمشان گھاٹوں میں لکڑیاں، قبرستانوں میں جگہ ختم ہوگئی، میتوں کو اجتماعی طور پر سپرد خاک کرنے کی نوبت آگئی ہے-

    اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے پاکستانی عوام کی جانب سے پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر سے کورونا کے جلد مکمل خاتمے کے لیے دعائیں کی جا رہی ہیں جن میں پاکستانی شوبز ستارے بھی شامل ہیں-

    بشریٰ انصاری کی پاکستانی عوام سے بھارتیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعاؤں کی اپیل

    کورونا سے تباہ حال بھارت کے لئے پاکستانی فنکار دعاگو

    کورونا وبا: آپ ہماری تمام دعاؤں میں شامل ہیں فیصل قریشی کا بھارتیوں کو پیغام

  • ڈیانا زندہ ہوتیں توبہو میگھن مارکل سے مل کر خوش ہوتیں

    ڈیانا زندہ ہوتیں توبہو میگھن مارکل سے مل کر خوش ہوتیں

    ملکہ برطانیہ الزبتھ ثانی کے چھوٹے بیٹے ڈیوک آف یارک پرنس اینڈریو کی سابق اہلیہ کا کہنا ہے کہ میگھن مارکل کو اپنی ساس لیڈی ڈیانا سے ملنے کا موقع تو لیڈی ڈیانا اپنی بہو سے مل کر خوش ہوتیں-

    باغی ٹی وی :سارہ فرگوسن شہزادی ڈیانا کی سابق دیورانی ہیں کا کہنا ہے کہ میگھن مارکل کو اپنی ساس لیڈی ڈیانا سے ملنے کا موقع تو نہ مل سکا لیکن اگر وہ لیڈی ڈیانا سے ملتیں تو ڈیانا ان سے ملکر خوش ہوتیں۔

    سارہ فرگوسن کا ’گوڈ مارننگ برٹین‘ کا ایک 3 برس پرانا انٹریو وائرل ہو رہا ہے جس میں گفتگو کرتے ہوئے ڈچز آف یارک نے آنجہانی ڈیانا کو یاد کرتے ہوئے اس سوال پر کہ وہ اپنے چھوٹے بیٹے پرنس ہیری کی سابق امریکی اداکارہ میگھن مارکل سے شادی پر انکا ردِعمل کیا ہوتا سارہ فرگوسن کا کہنا تھا کہ مجھے یقین نہیں آتا کہ ان لڑکوں کی شادی سے بہت پہلے ڈیانا چلی گئیں۔

    انہوں نے کہا کہ لیکن اس کے باوجود ان دونوں نے بہت اچھے طور پر اپنے کام کیے، اسکا کریڈٹ ان کی ماں کو جاتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ یہ ڈیانا کی شفقت اور محبت کا ہی نتیجہ ہے اور میں ایمانداری سے سمجھتی ہوں کہ اگر وہ ہوتیں تو اپنی حیرت انگیز بہوئوں میگھن اور کیتھرائن پر فخر کرتیں اور دونوں بیٹوں کو گلے لگا کر کہتیں کہ تم نے بہترین بیویوں کا چناؤ کیا۔

  • جنہیں مسائل و بحران کا سامنا ہے وہ میری فلم ’تنو ویڈز منو‘  دیکھیں    کنگنا رناوت

    جنہیں مسائل و بحران کا سامنا ہے وہ میری فلم ’تنو ویڈز منو‘ دیکھیں کنگنا رناوت

    بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کا کہنا ہے کہ جو لوگ مذہب کے حوالے سے مسائل و بحران کا سامنا کر رہے ہیں، وہ میری فلم ’تنو ویڈز منو‘ دیکھیں۔

    باغی ٹی وی :بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ نے ایک ٹوئٹر صارف کی جانب سے پوچھے گئے سوال پر کہا کہ اگر انہیں دھرم سنکت درپیش ہے تو پھر وہ میری فلم ’تنو ویڈز منو‘ دیکھیں۔

    کنگنا نے مزید کہا کہ انہیں فینز کی ضرورت نہیں، انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ اپنا وقت سلیبریٹریز پر ضائع نہ کریں۔

    انہوں نے کہا کہ اس کے بجائے وہ اپنی ذات، اپنی زندگی اور اپنے خاندان پر زیادہ توجہ دیں، اداکاروں پر اپنا وقت برباد نہ کریں۔

    یاد رہے کہ کنگنا رناوت نے سن 2011 کی فلم تنو ویڈز منو اور 2015 میں تنو ویڈز منو ریٹرنز میں ہیرئوین کا کردار ادا کرکے شہرت حاصل کی تھی تنو ویڈز منو ریٹرنز میں بہترین اداکاری پر انھیں نیشنل فلم ایوارڈ دیتے ہوئے بہترین اداکارہ قرار دیا گیا تھا۔

    سلمان خان نے بھارت میں کورونا کے خلاف فرنٹ لائن ورکرز کی مدد کا آغاز کردیا

    بھارت میں کورونا بحران: اکشے کمار بھی مدد کے لئے سامنے آگئے

    کنگنا رناوت بھارت میں کورونا کی تشویشناک صورتحال پر پاکستان کی ہمدردی کی معترف

  • عامر خان کے بعد ایک اور بھارتی اداکارہ نے سوشل میڈیا سے دوری اختیار کر لی

    عامر خان کے بعد ایک اور بھارتی اداکارہ نے سوشل میڈیا سے دوری اختیار کر لی

    بالی ووڈ سُپراسٹار عامر خان کے بعد بھارتی اداکارہ ورینہ حسین نے بھی سوشل میڈیا سے دوری اختیار کرلی۔

    باغی ٹی وی : انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق ورینہ حسین نے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی پوسٹ میں سوشل میڈیا کو خیرباد کہنے کا اعلان کیا اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے عامر خان کے آخری بیان کا بھی حوالہ دیا۔

    اپنی آخری پوسٹ میں اداکارہ ورینہ حسین نے لکھا کہ میں نے کہیں پڑھا تھا کہ آپ کو اپنی روانگی کا اعلان کرنے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ یہ ایئرپورٹ نہیں ہے لیکن میں اپنے دوستوں اور مداحوں کے لیے ایسا کروں گی، جن کی محبت ہمیشہ میری طاقت رہی ہے’

    بالی ووڈ اداکارہ نے لکھا کہ یہ میری آخری سوشل میڈیا پوسٹ ہے لیکن میری ٹیم میرا اکاؤنٹ چلاتی رہے گی تاکہ آپ میرے کام سے باخبر رہیں۔

    اداکارہ ورینہ حسین نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ عامر سر کی زبان میں، دکھاوا ترک کرتے ہوئے۔

    واضح رہے کہ ورینہ حسین نے 2018 میں فلم ‘لویاتری’ سے بولی وڈ ڈیبیو کیا تھا اور یہ فلم سلمان خان نے پروڈیوس کی تھی ‘لو یاتری’ میں ان کے ہیرو کا کردار سلمان خان کے بہنوئی آیوش شرما نے ادا کیا تھا۔

    یاد رہے کہ عامر خان نے مارچ کے مہینے میں اپنی 56 ویں سالگرہ کے ایک روز بعد سوشل میڈیا کو خیرباد کہہ دیا تھا۔

  • سلمان خان کی فلم رادھے کا گانا سیٹی مار ریلیز ہوتے ہی چھا گیا ،ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

    سلمان خان کی فلم رادھے کا گانا سیٹی مار ریلیز ہوتے ہی چھا گیا ،ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

    بالی ووڈ سُپر اسٹار سلمان خان نے اپنی نئی آنے والی فلم رادھے کے ٹریلر کی شاندار کامیابی کے بعد فلم کا گانا سیٹی مار بھی ریلیز کر دیا-

    باغی ٹی وی : رواں ماہ 22 اپریل کو سلمان خان نے اپنی آنے والی فلم رادھے کا ٹریلر جاری کیا تھا جسے شائقین کی جانب سے خوب پسند کیا گیا یہاں تک کہ ٹوئٹر پر ٹرینڈنگ فہرست میں رہا-

    بعد ازاں سلمان خان نے فلم کے ٹریلر کو پسند کرنے پر اپنے پرستاروں کا شکریہ ادا کیا اور اپنی پوسٹ میں اعلان کیا کہ رادھے کے ٹریلر کے بعد اس کے پہلے گانے، سیٹی مار پیر کو جاری ہوگا۔

    انہوں نے مزید لکھا تھا کہ اب کل سیٹی مار کے ساتھ ملیں گے۔

    تاہم اب سُپراسٹار نے اپنی فلم کا گانا سیٹی مار ریلیز کر دیا ہے جس نے ٹریلر کی طرح ریلیز ہوتے ہی دھوم مچا دی یہاں تک کہ یوٹیوب پر 97 منٹس پہلے ریلیز کئے گئے گانے کو اب تک 4 لاکھ 59 ہزار سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے جبکہ ٹوئٹر پر بھی ٹرینڈ فہرست میں ٹرینڈنگ پر ہے-


    https://twitter.com/Balludlegend/status/1386555719239966722?s=20

    واضح رہے کہ ایکشن سے بھرپور فلم’ رادھے‘ میں سلمان خان ڈرگ مافیا کو کنٹرول کرنے کے لئے لڑتے نظر آئیں گے۔ اداکار رندیپ ہودا فلم میں ولن کا کردار نبھا رہے ہیں جب کہ دیگر کاسٹ میں اداکارہ دیشا پٹانی اور جیکی شروف شامل ہیں۔

    سلمان خان کی فلم ’رادھے‘ گذشتہ سال عید پر ریلیز کی جانی تھی تاہم کورونا کے باعث اسے ملتوی کیا گیا اور اب اس عیدالفطر کے موقع پر فلم 13 مئی کو ریلیز کی جائے گی۔

    سلمان خان کی فلم ’رادھے‘ ٹریلر جاری ہوتے ہی ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

    سلمان خان کی فلم ’رادھے‘ کے ٹریلر میں غلطی یا لاپراوہی؟ سوشل میڈیا پر نئی بحث کا آغاز

  • کچھ تو شرم کرو، نواز الدین صدیقی بالی ووڈ فنکاروں کے بیرون ملک ٹورز پر طیش میں آگئے

    کچھ تو شرم کرو، نواز الدین صدیقی بالی ووڈ فنکاروں کے بیرون ملک ٹورز پر طیش میں آگئے

    بالی ووڈ اداکار نواز الدین صدیقی بھارت میں کورونا کی بدترین صورتحال کے دوران اداکاروں کے بیرون ملک ٹور پر طیش میں آگئے-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو میں اداکار کا کہنا تھا کہ بالی ووڈ شخصیات ایسے وقت میں اپنی چھٹیوں کی تصاویر پوسٹ کررہے ہیں جب دنیا سب سے زیادہ کساد بازاری سے گزر رہی ہے، لوگوں کے پاس کھانا نہیں ہے اور آپ پیسے پھینک رہے ہو، کچھ تو شرم کرو۔

    نواز الدین صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ میرے خیال سے چھٹیوں پر جانا اتنا غلط نہیں ہے جتنا اس کا دکھاوا کرنا ہے ان لوگوں نے مالدیپ کو تماشا بنا رکھا ہے۔ مجھے نہیں پتا کہ ٹورازم انڈسٹری کے کیا انتظامات ہیں لیکن انسانیت کے ناطے اپنی چھٹیاں اپنے تک رکھیں کیونکہ یہاں جگہ جگہ دکھ ہے اور کورونا سے صورتحال بدتر ہورہی ہے۔

    واضح رہے کہ بھارت میں کورونا کی تیسری لہر کی ہلاکت خیزی جاری ہے اور کیسز میں ریکارڈ اضافہ ہورہا ہے۔

    اس صورتحال کے دوران بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور، ٹائیگر شروف، عالیہ بھٹ اور دیشا پٹانی سمیت دیگر نے ملک چھوڑ دیا تھا اور تعطیلات گزارنے کیلئے مالدیپ پہنچے تھے جبکہ دو روز قبل شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان اور بیٹے آریان بھی امریکا روانہ ہوئے تھے جس پر سوشل میڈیا صارفین نے شدید ردعمل کا اظہار کیا تھا۔

  • رادھے کے ٹریلر کو پسند کرنے پر آپکی محبتوں کا شکر گزار ہوں     سلمان خان

    رادھے کے ٹریلر کو پسند کرنے پر آپکی محبتوں کا شکر گزار ہوں سلمان خان

    بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے حال ہی میں اپنی آنے والی فلم رادھے کا ٹریلر جاری کیا تھا جسے شائقیمن کی جانب سے خوب پسند کیا گیا یہاں تک کہ ٹوئٹر پر ٹرینڈنگ فہرست میں رہا-

    باغی ٹی وی : تاہم اب سلمان خان نے فلم کے ٹریلر کو پسند کرنے پر اپنے پرستاروں کا شکریہ ادا کیا اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سپر اسٹار سلمان خان نے لکھا کہ رادھے کے ٹریلر کو پسند کرنے پر آپکی محبتوں کا شکر گزار ہوں۔

    بالی ووڈ سلطان نے اپنی پوسٹ میں اعلان کیا کہ رادھے کے ٹریلر کے بعد اس کے پہلے گانے، سیٹی مار پیر کو جاری ہوگا۔

    انھوں نے مزید لکھا کہ اب کل سیٹی مار کے ساتھ ملیں گے۔

    یاد رہے کہ سلمان خان کی آنے والی فلم ’رادھے: یور موسٹ وانٹڈ بھائی‘ کا ٹریلر باقاعدہ طور پر آئندہ جمعرات کو ریلیز ہوگا۔

    واضح رہے کہ ایکشن سے بھرپور فلم’ رادھے‘ میں سلمان خان ڈرگ مافیا کو کنٹرول کرنے کے لئے لڑتے نظر آئیں گے۔ اداکار رندیپ ہودا فلم میں ولن کا کردار نبھا رہے ہیں جب کہ دیگر کاسٹ میں اداکارہ دیشا پٹانی اور جیکی شروف شامل ہیں۔

    سلمان خان کی فلم ’رادھے‘ گذشتہ سال عید پر ریلیز کی جانی تھی تاہم کورونا کے باعث اسے ملتوی کیا گیا اور اب اس عیدالفطر کے موقع پر فلم 13 مئی کو ریلیز کی جائے گی۔

    سلمان خان کی فلم ’رادھے‘ ٹریلر جاری ہوتے ہی ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

    سلمان خان کی فلم ’رادھے‘ کے ٹریلر میں غلطی یا لاپراوہی؟ سوشل میڈیا پر نئی بحث کا آغاز

  • گلوکارعبداللہ قریشی کا جنید جمشید کو خراج عقیدت پیش کرنے کا خوبصورت انداز

    گلوکارعبداللہ قریشی کا جنید جمشید کو خراج عقیدت پیش کرنے کا خوبصورت انداز

    پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار عبداللہ قریشی کی جانب سے ایبٹ آباد جہاز حادثے میں جاں بحق ہونے والے نامور نعت خواں جنید جمشید کو ان کی خوبصورت نعت پڑھ کر خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر عبدااللہ قریشی کی جانب سے جنید جمشید کی مقبول نعت ’الٰہی تیری چوکھٹ پر ‘ پڑھتے ویڈیو شیئر کی گئی۔

    عبداللہ قریشی نے اپنی پوسٹ کے کیپشن پر درج کیا کہ جنید جمشید کو بہترین خراج عقیدت۔

    3 منٹ 7 سیکنڈ پر مشتمل ویڈیومیں عبداللہ قریشی کو جنید جمشید کی مقبول نعت اپنی خوبصورت آواز میں پڑھتے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ویڈیو کو سعد ہاشمی نے ڈائریکٹ کیا ہے۔

    جنید جنمشید کے مداحو ں کی جانب سے گلوکار عبداللہ قریشی کی ویڈیو کو خوب پسند کیا گیا-

    دوسری جانب گلوکار نے اپنی پوسٹ میں کورونا بحران کا شکا پڑوسی ملک بھارت کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور مداحوں سے بھی بھارتیوں کے لئے دعاؤں کی اپیل کی-

  • کلاسیکل گائیک پنڈت راجن مشرا کورونا کے باعث انتقال کر گئے

    کلاسیکل گائیک پنڈت راجن مشرا کورونا کے باعث انتقال کر گئے

    بھارت کے معروف کلاسیکل گائیک پنڈت راجن مشرا 70 برس کی عمر میں نئی دہلی کے گنگا رام اسپتال میں کورونا کے باعث انتقال کر گئے-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق کلاسیکل گائیک پنڈت راجن مشرا کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ پازیٹو آنے پر اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا جہاں انھیں اتوار کو دل کا دورہ پڑا جو کہ جان لیوا ثابت ہوا۔

    آنجہانی گائیک کے اہل خاندان کے مطابق انھیں دلی کے سینٹ اسٹیفن اسپتال سے گنگا رام اسپتال آکسیجن سپورٹ کی فراہمی کے لیے منتقل کیا گیا تھا۔

    ان کی موت پر بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ پنڈت راجن مشرا کا انتقال دنیائے موسیقی کا ایک بڑا نقصان ہے۔

    مودی کے علاوہ بھارتی مرکزی وزیروں اور سیاست دانوں سمیت سماجی اور معروف شخصیات نے پنڈت راجن مشرا کے انتقال پر اپنے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔

    سماج وادی پارٹی کے رہنما اور یو پی کے سابق وزیراعلیٰ اخلیش یادو نے کہا کہ وہ اپنی لازوال موسیقی کے ذریعے ہمیشہ ہمارے درمیان موجود رہیں گے۔