Baaghi TV

Category: شوبز

  • کورونا وبا: آپ ہماری تمام دعاؤں میں شامل ہیں فیصل قریشی کا بھارتیوں کو پیغام

    کورونا وبا: آپ ہماری تمام دعاؤں میں شامل ہیں فیصل قریشی کا بھارتیوں کو پیغام

    معروف اداکار و میزبان فیصل قریشی نے بھی کورونا وائرس کی بدترین صورتحال سے دوچار بھارتی عوام کے لیے سوشل میڈیا پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

    باغی ٹی وی :بھارت کے مختلف علاقوں میں کورونا وائرس کی وبا کا قہر جاری ہے اور اس میں کمی کے بجائے دن بہ دن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ بھارت اس وقت دنیا میں کورونا کے پھیلاؤ کا نیا مرکز بنتا جا رہا ہے-

    بھارت کی اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے گزشتہ روز ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے بھارت کو 50 ایمبولنس اور رضاکار بھجوانے کی پیشکش کی تھی جبکہ آج وزیراعظم عمران خان، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر اطلاعات فواد چوہدری سمیت پاکستان بھر سے بھارتی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

    پاکستان میں ہیش ٹیگ PakistanStandWithIndia# اور PakistanWithIndia# ٹاپ ٹرینڈز میں شامل رہے اور عوام کی جانب سے پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر سے کورونا کے جلد مکمل خاتمے کے لیے دعائیں کی جا رہی ہیں جن میں پاکستانی شوبز ستارے بھی شامل ہیں-


    فیصل قریشی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ بھارت میں کورونا وائرس کی بےقابو صورتحال کے بارے میں سُن کر بہت افسوس ہوا۔

    اداکار نے لکھا کہ بھارت کے اس مشکل وقت میں پاکستانیوں کی جانب سے یہ ہیش ٹیگ چلانا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ کھڑا ہے، اس نے میرا دل چُھولیا۔

    اُنہوں نے بھارتی عوام سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ آپ ہماری تمام دُعاؤں میں شامل ہیں۔

    فیصل قریشی نے مزید لکھا کہ انسانیت ہی سب سے بڑا مذہب ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل سابق اداکارہ نوربخاری ، بشریٰ انصاری ، علی ظفر ، احمد علی بٹ اور شہریار منور نے بھی پڑوسی ملک کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا-

    ایدھی فاؤنڈیشن نے ایک بار پھر ثابت کردیا انسانیت سب سے بڑھ کر ہے عدنان صدیقی

    ثمینہ پیرزادہ کورونا کی اس مشکل گھڑی میں عبدالستار ایدھی کویاد کرنے لگیں

  • سلمان خان نے بھارت میں کورونا کے خلاف فرنٹ لائن ورکرز کی مدد کا آغاز کردیا

    سلمان خان نے بھارت میں کورونا کے خلاف فرنٹ لائن ورکرز کی مدد کا آغاز کردیا

    بالی ووڈ اداکار سلمان خان اور انکی فاؤنڈیشن نے بھارت میں کورونا کے خلاف فرنٹ لائن ورکرز کی مدد کا آغاز کردیا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق کسی بھی ضرورت مند کی مدد کرنے میں کبھی بھی پیچھے نہ رہنے والے اور ہمیشہ ضرورت مندوں کی مدد کے لئے تیاررہنے والے بھارتی اداکار سلمان خان اور ان کی فاؤنڈیشن نے گزشتہ سال کی طرح اس بار بھی کورونا کیخلاف فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز میں امدادی سامان تقسیم کرنا شروع کردیا ہے۔

    سلمان خان امدادی سامان کی تقسیم سے قبل خود اس کو چیک کرنے پہنچے اور اپنی ٹیم کا حوصلہ بھی بڑھایا۔

    اس کے علاوہ بھی کورونا کے آغاز سے لے کر اب تک کئی بار سلمان خان لوگوں کو احتیاطی تدابیر پر عمل کر نے کا مشورہ دے چکے ہیں۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل گزشتہ دنوں نئی دہلی کے اسپتال میں کورونا مریضوں کیلئے آکسیجن کی کمی کی خبریں سامنے آنے پر پورے بھارت میں بھونچال مچ گیا تھا تاہم اس نازک موقع پر اداکارہ سشمیتا سین پیچھے نہ رہیں اور ممبئی میں ہوتے ہوئے دہلی کے اسپتال کیلئے آکسیجن کی فراہمی میں مدد کی۔

    جبکہ اداکار اکشے کمار نے کورونا ریلیف ورک کے لیے کرکٹر گوتم گمبھیر کی این جی او کو ایک کروڑ روپے د ینے کا اعلان کیا ہے-

    واضح رہے کہ بھارت میں کورونا وبا کی بگڑتی صورتحال کی وجہ سے اسپتالوں میں آکسیجن کی کمی اور صحت کے نظام پر دباؤ بہت زیادہ بڑھ گیا ہے۔ گزشتہ کئی دنوں کے دوران اسپتالوں میں بستر اور آکسیجن نہ ملنے کی وجہ سے سیکڑوں افراد موت کے منہ میں جاچکے ہیں۔

    نئی دہلی اسپتالوں میں آکسیجن کی کمی، سشمیتا سین مدد کے لئے سامنے آگئیں

    راکھی ساونت نے سلمان خان اور سہیل خان کو اپنا ’’گاڈ برادر‘‘ قرار دیا

    دیا مرزا سلمان خان کی شکر گزار کیوں؟

    ماہ مقدس میں سلمان خان نے انسانیت کی ایک اور مثال قائم کر دی

    سلمان اور سہیل خان میرے لئے فرشتہ ہیں راکھی ساونت

  • بھارت میں کورونا بحران: اکشے کمار بھی مدد کے لئے سامنے آگئے

    بھارت میں کورونا بحران: اکشے کمار بھی مدد کے لئے سامنے آگئے

    بالی ووڈ کے معروف اداکار اکشے کمار نے کورونا سے متاثرہ افراد کے لیے ایک کروڑ کی رقم عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : بھارت کے مختلف علاقوں میں کورونا وائرس کی وبا کا قہر جاری ہے ابھارت نے کورونا کے ایک دن میں سب سے زیادہ نئے کیسوں کے معاملے میں پوری دنیا کو پیچھے چھوڑ دیا، جب کہ متاثرین کے لیے انتہائی ضروری آکسیجن گیس کی قلت پیدا ہوگئی اور اس ضمن میں بلیک مارکیٹ بھی سرگرم ہوگئی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ شمشان گھاٹوں کی بھی کمی ہو گئی ہے-

    گزشتہ دنوں بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کے شانتی مکند اسپتال کے سی ای او سنیل ساگر میڈیا کو کورونا کی صورتحال اور اسپتال میں آکسیجن سلنڈرز کی کمی کے بارے میں بتاتے ہوئے جذبات پرقابو نہ رکھ سکے اور روپڑے۔

    نئی دہلی کے اسپتال میں کورونا مریضوں کیلئے آکسیجن کی کمی کی خبریں سامنے آنے پر پورے بھارت میں بھونچال مچ گیا تھا تاہم اس نازک موقع پر اداکارہ سشمیتا سین پیچھے نہ رہیں اور ممبئی میں ہوتے ہوئے دہلی کے اسپتال کیلئے آکسیجن کی فراہمی میں مدد کی۔

    تاہم اب کورونا مریضوں کی مدد کے لئے اداکار اکشے کمار بھی سامنے آ گئے ہیں-

    بھارتی میڈیا کے مطابق اکشے کمار نے کورونا ریلیف ورک کے لیے کرکٹر گوتم گمبھیر کی این جی او کو ایک کروڑ روپے د ینے کا اعلان کیا ہے۔ گوتم گمبھیر نے ٹوئٹر پر اداکار کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہر مدد ایک امید کی کرن ہے، آپ کی مدد کا شکریہ۔


    اکشے کمار نے کرکٹر گوتم گمبھیر کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعی میں ایک مشکل صورتحال ہے، مدد کرکے خوشی ہوئی، خواہش ہے کہ ہم بہت جلد اس صورتحال سے باہر نکل آئیں۔

    نئی دہلی اسپتالوں میں آکسیجن کی کمی، سشمیتا سین مدد کے لئے سامنے آگئیں

  • کورونا وبا: پڑوسی آپ کے بڑے دل کے لیے شکریہ، کنگنا کے بعد سوارا بھاسکر بھی پاکستان کی شکرگزار

    کورونا وبا: پڑوسی آپ کے بڑے دل کے لیے شکریہ، کنگنا کے بعد سوارا بھاسکر بھی پاکستان کی شکرگزار

    بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر نے کورونا وبا کی بحران پر بھارت کے ساتھ اظہار یکجہتی دکھانے کے لیے پاکستان کا شکرادا کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : بھارت میں کورونا وبا کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر گزشتہ کئی روز سے پاکستانی بھارت کے ساتھ اظہار ہمدردی کررہے ہیں۔ پاکستان میں ٹوئٹر پر ہیش ٹیگ PakistanStandWithIndia# اور PakistanWithIndia# ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ر ہے اور عوام کی جانب سے پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر سے کورونا کے جلد مکمل خاتمے کے لیے دعائیں کی جا رہی ہیں –

    بھارت کی اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے جہاں پاکستانی عوام اس مشکل گھڑی میں بھارت کے ساتھ اظہار یکجہتی کررہی ہے وہیں ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے بھارت کو 50 ایمبولنس اور رضاکار بھجوانے کی پیشکش کی تھی جبکہ وزیراعظم عمران خان، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر اطلاعات فواد چوہدری سمیت پاکستان بھر سے بھارتی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

    جبکہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمسایہ ملک کو وینٹی لیٹر، بی آئی پی اے پی، ڈیجیٹل ایکسرے مشین، پی پی ای اور دیگر متعلقہ اشیاء دینے کے لیے تیار ہیں۔

    پاکستانیوں کے اس عمل نے پاکستان مخالف سوچ رکھنے والی اور ہر وقت پاکستان کے لیے زہر اگلنے والی بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کو بھی پاکستانیوں کی تعریف کرنے پر مجبور کردیا۔ اور اب ایک اور بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر نے بھی پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔


    سوارا بھاسکر نے ٹوئٹر پر لکھا اس حقیقت کے باوجود کہ ہمارا میڈیا اور مرکزی دھارے میں شامل عوامی گفتگو میں مسلسل پاکستانیوں کو نیچا دکھایا جاتا ہے، پاکستانی سول سوسائٹی اور سوشل میڈیا کی جانب سے اس تباہ کن وقت کے دوران بھارت کے لیے اظہار یکجہتی اور رحم دلی دکھانے پر شکرگزار ہوں۔ پڑوسی آپ کے بڑے دل کے لیے شکریہ۔

    اس سے قبل جب شعیب اختر نے بھارت میں کورونا کی ابتر صورتحال پر اظہار یکجہتی کیا تھا تو سوارا بھاسکر نے اس ویڈیو کو ٹوئٹر پر شیئر کراتے ہوئے شعیب اختر کا بھی شکریہ ادا کیا تھا۔

    کنگنا رناوت بھارت میں کورونا کی تشویشناک صورتحال پر پاکستان کی ہمدردی کی معترف

    انسانیت کےلیےصوفیہ مرزاکی کامیاب سفارتکاری، بھارتی گلوکارہ ریکھاکادعاوں بھراجواب:محبتوں…

    کورونا بحران: نور بخاری کا بھارتیوں کو سورۃ رحمن سننے کا مشورہ

    کورونا سے تباہ حال بھارت کے لئے پاکستانی فنکار دعاگو

  • انسانیت کےلیےصوفیہ مرزاکی کامیاب سفارتکاری،         بھارتی گلوکارہ ریکھاکادعاوں بھراجواب:محبتوں کانیاسلسلہ شروع

    انسانیت کےلیےصوفیہ مرزاکی کامیاب سفارتکاری، بھارتی گلوکارہ ریکھاکادعاوں بھراجواب:محبتوں کانیاسلسلہ شروع

    لاہور:انسانیت کی بقاکےلیےصوفیہ مرزاکی کامیاب سفارتکاری،بھارتی گلوکارہ ریکھاجی کادعاوں بھراجواب:محبتوں کا نیاسلسلہ،اطلاعات کے مطابق پاکستان کی صف اول کی معروف اداکارہ صوفیہ مرزا کی طرف سے بھارت میں کرونا سے ہونے والی تباہی پردرد بھرے پیغام نے بھارتیوں پر بہت زیادہ اثرکیا ہے

     

    صوفیہ مرزا کے محبتوں اوردعاوں سے لبریزپیغام کوبالی ووڈ میں بہت سراہا گیا ہے ،ویسے توبہت سے لوگوں کی طرف اپنے اپنے اندازسے اس دردبھرے پیغام پرشکریے کے ساتھ اچھے پیغام وصول ہوئے مگرصوفیہ مرزا کومعروف بھارتی گلوکارہ ریکھابھردواج  نے اپنے مخصوص انداز سے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انسانیت کے لیے تڑپ کوبہت سراہا ہے

    ریکھا بھردواج صوفیہ مرزا کی طرف سے درد بھرے پیغام پربڑی گرمجوشی کے ساتھ جواب دیا گیا ، ریکھا بھردواج کہتی ہیں کہ وہ صوفیہ مرزا کے ان جزبات ، دعاوں اورخیرخواہی کے جزبے کی بہت زیادہ مشکورہیں

    ریکھا بھردواج خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ وہ صوفیہ مرزا کے لیے نیک خواہشات رکھتی ہیں اورصوفیہ مرزا کی انسانیت کے بقا کے لیے اس سفارتکاری کو بہت پسند کرتی ہیں

    ریکھا بھردواج کہتی ہیں‌ کہ دونوں ملکوں کے درمیان پیدا ہونے والی دوری کوکرونا کی تباہ کاریوں نے ختم کرکے قریب کردیا ،اورپھرصوفیہ مرزا نے فاصلے اوربھی کم کردیئے اوردونوں ملکوں کی عوام کوایک دوسرے کے قریب کردیا ہے ، ریکھا بھردواج کہتی ہیں کہ وہ امید کرتی ہیں کہ محبتوں اورقربتوں کا یہ سفرجاری رہنا چاہیے اورانسانیت کی بھلائی کے لیے کوششوں کا سلسلہ بھی جاری رہنا چاہیے

    صوفیہ مرزا نے بھی ریکھا بھردواج کو دعاوں سے مزین جواب دیتے ہوئے ریکھا سب تمام بھارتیوں کی جان ومال کی حفاظت کی دعا کی اورکرونا وباسے محفوظ رہنے کے لیے بھی نیک تمناوں کا اظہارکیا

     

     

    یاد رہےکہ کل پاکستان کی صف اول کی اداکارہ صوفیہ مرزا نے بھارت میں کرونا سے پھیلنے والی تباہی پرگہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ پاکستان ہویا بھارت کہیں بھی انسانیت کوایسے تڑپتےہوئے نہیں دیکھ سکتیں‌،

    صوفیہ مرزا کا یہ بھی کہنا ہےکہ اب وقت ہےآگیا ہےکہ نفرتوں اوردشمنیوں کو بالائے طاق رکھ کرانسانیت کی بقاکے لیے میدان عمل میں نکلنا ہوگا ، صوفیہ مرزا کے اس پیغام کے بعد بھارت کے معروف اداکاروں کی طرف سے خیرسگالی کے پیغامات کا سلسلہ شروع ہوگیا جس میں ریکھا بھردواج نے پہل کردکھائی ہے

    یاد رہے کہ ریکھا ایک مشہور گلوکارہ اور وشال بھاردواج کی بیوی ہیں جوکہ مشہور فلم حیدر ، اومکارہ کے ہدایتکار ہیں

  • اداکار شہروز سبز واری کو اپنے لباس پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا سامنا

    اداکار شہروز سبز واری کو اپنے لباس پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا سامنا

    پاکستان کے معروف اداکار شہروز سبزواری صرف شارٹ میں جاگنگ کرتے ہوئے ویڈیو وائرل ہورہی ہے جسے صارفین کی جانب سے کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

    باغی ٹی وی : شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار بہروزسبزواری کے بیٹے اداکار شہروز سبزواری کو اپنی ایک ویڈیو کی وجہ سے سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا ہے۔

    سوشل میڈیا پر شہروز سبزواری کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ افطار سے قبل سڑک پر جاگنگ کررہے ہیں لیکن اس دوران صرف شارٹ پہننے کی وجہ سے انہیں صارفین تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ شہروز سبزواری شارٹ پہن کر اپنے دوستوں کے ہمراہ جاگنگ کررہے ہیں جب کہ ان کے دوست بھی صرف شارٹ میں ہی موجود ہیں۔

    سوشل میڈیا صارفین نے اداکار کے لباس پر تنقید کی ہے اور صارفین کا کہنا ہےکہ پردہ صرف خواتین کے لیے نہیں ہے بلکہ مردوں کو بھی اس حوالے سے سنجیدہ رویہ اپنانا چاہیے اور اپنے آپ کو مناسب طریقے سے ڈھانپنا چاہیے۔ایک صارف نے لکھا کہ مغرب میں بھی لوگ ایسے نہیں بھاگتے۔

    ایک صارف نے اپنے کمنٹ میں کہا کہ ’پردہ کرنا صرف خواتین کا حق ہے کیا ؟ مرد جو چاہیں وہ کرسکتے ہیں ؟‘

    ایک صارف نے اپنے کمنٹ میں کہا کہ کپڑے نہیں ہیں۔

  • ایدھی فاؤنڈیشن نے ایک بار پھر ثابت کردیا انسانیت سب سے بڑھ کر ہے   عدنان صدیقی

    ایدھی فاؤنڈیشن نے ایک بار پھر ثابت کردیا انسانیت سب سے بڑھ کر ہے عدنان صدیقی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عدنان صدیقی کا کہنا ہے کہ ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے بھارت کے لیے ہمدردی دیکھ کر بہت زیادہ خوشی ہوئی۔

    باغی ٹی وی : مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پرعدنان صدیقی نے اپنے پیغام میں کہا کہ ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے بھارت کے لیے ہمدردی دیکھ کر بہت زیادہ خوشی ہوئی۔


    اداکار نے کہا کہ یہ صرف انسانیت کی بات ہے کہ ہم بحران کے اس دور میں سیاسی اختلافات اور سفارتی اختلاف رائے سے بالاتر ہوکر بھارت کی مدد کریں۔

    اُنہوں نے کہا کہ ایدھی فاؤنڈیشن نے ایک بار پھر ثابت کردیا ہے کہ انسانیت سب سے بڑھ کر ہے۔

    واضح رہے کہ بھارت میں کورونا وائرس کی تشویشناک صورتحال سے اسپتالوں میں طبی سامان اور سہولتوں کی کمی کے پیشِ نظر ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے بھارت کو مدد کی پیشکش کی گئی ہے۔

    ایدھی فاونڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے نام ایک خط لکھا ہے جس میں 50 ایمبولینسز سمیت ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشنز کی ٹیم بھیجنے کی پیشکش کی ہے۔

    ثمینہ پیرزادہ کورونا کی اس مشکل گھڑی میں عبدالستار ایدھی کویاد کرنے لگیں

  • بشریٰ انصاری کی پاکستانی عوام سے بھارتیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعاؤں کی اپیل

    بشریٰ انصاری کی پاکستانی عوام سے بھارتیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعاؤں کی اپیل

    پاکستان کی لیجنڈری اور سینئر اداکارہ بشری انصاری نے پاکستانی عوام سے بھارتیوں کے لئے دعاؤں کی درخواست کی ہے-

    باغی ٹی وی : بھارت میں کورونا کے مریضوں کی تعداد ایک کروڑ 71 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ 348,000 بھارت نے کورونا کے ایک دن میں سب سے زیادہ نئے کیسوں کے معاملے میں پوری دنیا کو پیچھے چھوڑ دیا، جب کہ متاثرین کے لیے انتہائی ضروری آکسیجن گیس کی قلت پیدا ہوگئی اور اس ضمن میں بلیک مارکیٹ بھی سرگرم ہوگئی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ شمشان گھاٹوں کی بھی کمی ہو گئی ہے.

    بھارت کے مختلف علاقوں میں کورونا وائرس کی وبا کا قہر جاری ہے اور اس میں کمی کے بجائے دن بہ دن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ بھارت اس وقت دنیا میں کورونا کے پھیلاؤ کا نیا مرکز بنتا جا رہا ہے-

    بھارت کی اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے گزشتہ روز ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے بھارت کو 50 ایمبولنس اور رضاکار بھجوانے کی پیشکش کی تھی جبکہ آج وزیراعظم عمران خان، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر اطلاعات فواد چوہدری سمیت پاکستان بھر سے بھارتی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمسایہ ملک کو وینٹی لیٹر، بی آئی پی اے پی، ڈیجیٹل ایکسرے مشین، پی پی ای اور دیگر متعلقہ اشیاء دینے کے لیے تیار ہیں۔

    گزشتہ روز سے پاکستان میں ہیش ٹیگ PakistanStandWithIndia# اور PakistanWithIndia# ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہے اور عوام کی جانب سے پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر سے کورونا کے جلد مکمل خاتمے کے لیے دعائیں کی جا رہی ہیں جن میں پاکستان کی سینئیر اداکارہ بشری انصاری بھی شامل ہیں-

    انہوں نے اپنے انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ آئیں ہم ایک منٹ سرحد پار لوگوں کے لئے دعا کریں-

    انہوں نے تمام پاکستانیوں سے دعا میں شامل ہونے کی اپیل کرتے ہوئے لکھا کہ آئیں آپ بھی ہمارے ساتھ مل کر دعا میں شامل ہوں اور بھارت میں کورونا مریضوں کی جلد صحتیابی اور اچھی صحت کے لئے دعا کریں-

    انہوں نے اپنی پوسٹ میں ہیش ٹیگ PakistanStandWithIndia# بھی استعمال کیا-

    واضح رہے کہ اس سے قبل سابق اداکارہ نوربخاری نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کرکے بھارتیوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا تھا لکھا تھا ہماری دعائیں بھارت کے ساتھ ہیں اللہ رحم کرے-

    بشریٰ انصاری کی اس پوسٹ پر بھارتیوں کی جانب سے تشکر کا اظہار کیا گیا-

    اس کے ساتھ ہی انہوں نے ان کے بھارتی مداحوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا تھا’میرے بھارتی مداح اور فالوورز براہ کرم بطورعلاج دن میں تین بار قاری عبدالباسط کی آواز میں سورہ رحمن کی تلاوت سنیں۔ اور اگر کوئی کورونا میں مبتلا ہے تو اس کے نزدیک یہ سورہ رکھ دیں۔ گھروں میں رہیں محفوظ رہیں۔

    علاوہ ازیں علی ظفر ، احمد علی بٹ اور شہریار منور نے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا-

    کورونا بحران: نور بخاری کا بھارتیوں کو سورۃ رحمن سننے کا مشورہ

    کورونا سے تباہ حال بھارت کے لئے پاکستانی فنکار دعاگو

  • لینا غنی نے ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا ہے جبکہ انکی بہن علی ظفر کے ساتھ مختلف دورے کرتی رہیں   وکیل علی ظفر

    لینا غنی نے ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا ہے جبکہ انکی بہن علی ظفر کے ساتھ مختلف دورے کرتی رہیں وکیل علی ظفر

    گلوکار علی ظفر کی جانب سے گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کے کیس کی سماعت ہوئی جس میں میشا شفیع کی گواہ لینا غنی پیش ہوئیں تاہم ان کی جرح مکمل نہ ہوسکی۔

    باغی ٹی وی :لاہور کی سیشن کورٹ میں ایڈیشنل سیشن جج اظہر اقبال رانجھا نے گلوکار علی ظفر کے ہتک عزت کے دعوی پر سماعت کی۔

    دورانِ سماعت عدالت میں پیش ہونے والی میشا شفیع کی گواہ لینا غنی نے بتایا کہ ان کی علی ظفر کے ساتھ کالج کے دنوں میں اچھی دوستی تھی اور ایک ڈرامے میں بھی کام کیا بعد میں وہ علی ظفر کے ساتھ کوئی پراجیکٹ نہیں کرسکی تھیں۔

    عدالت میں لینا غنی کی بہن اور علی ظفر کے ساتھ مختلف اداکاروں کی تصاویر بھی پیش کی گئیں۔

    علی ظفر کے وکیل نے کہا کہ لینا غنی نے ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا جس کے بعد ان کی بہن علی ظفر کے ساتھ مختلف دورے کرتی رہیں۔

    تاہم علی ظفر کے وکیل کے سوالات پر لینا غنی غصے میں آگٸیں ان کے بیان پر جرح جاری تھی کہ عدالتی وقت ختم ہو گیا۔

    لینا غنی نے عدالت کو بتایا وہ اگلے ہفتے کورونا ویکسین لگوائیں گی اس کے بعد ہی پیش ہو سکتی ہیں۔

    جس کے بعد عدالت نے سماعت 22 مئی تک ملتوی کرتے ہوئے لینا غنی کو دوبارہ طلب کر لیا۔

    خیال رہے کہ لینا غنی کا بیان فروری میں قلمبند ہوا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ لندن میں جون 2014 کو ہم ریڈ کارپٹ پر موجود تھے علی ظفر نے میری اجازت کے بغیر میرے کندھے پہ ہاتھ رکھا اور ہاتھ رکھتے ساتھ ہی کہا لینا دیکھو باہر بارش ہورہی ہے میرا دل کررہا ہے کہ میں آپ کا بوسہ لوں اور میں یہ سنتے ہی ایک دم چونک گئی۔

    انہوں نے بتایا تھا کہ بیروت ایکسپریس میں ڈنر کے دوران علی ظفر نے ان سے دوبارہ نازیبا گفتگو کی، اس موقع پر ان کی دوست اور علی ظفر کی اہلیہ بھی موجود تھیں۔

    واضح رہے کہ یہ کیس علی ظفر کی جانب سے میشا شفیع کے خلاف دائر کیا گیا تھا، ہتک عزت کا مذکورہ کیس علی ظفر نے اس وقت دائر کیا تھا جب گلوکارہ نے ان پر جنسی ہراسانی کے الزامات عائد کیے تھےمیشا شفیع نے اپریل 2018 میں اپنی ٹوئٹس میں علی ظفر پر جنسی ہراسانی کے الزامات عائد کیے تھے۔

    جس کے بعد انہوں نے گورنر پنجاب اور محتسب اعلیٰ پنجاب میں علی ظفر کے خلاف جنسی ہراسانی کی شکایت بھی دائر کروائی تھیں مگر دونوں جگہوں سے ان کی درخواست مسترد کردی گئی تھی۔

    میشا شفیع اور علی ظفر کے درمیان جاری اس کیس کو 2 سال مکمل ہونے کو ہیں مگر تاحال کیس کا فیصلہ نہیں ہوسکا اور یہ کیس ملک کا اہم ترین ہتک عزت کا کیس بن چکا ہے۔

    علی ظفر میشا شفیع کیس: عفت عمر عدالت میں پھر پیش نہ ہو سکیں، لینا غنی نے بیان ریکارڈ کرا دیا

  • کورونا وائرس: بشری انصاری کا وینٹیلیٹر پر موجود اپنی بہن کے لئے جذباتی پیغام

    کورونا وائرس: بشری انصاری کا وینٹیلیٹر پر موجود اپنی بہن کے لئے جذباتی پیغام

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئراور لیجنڈری اداکارہ بشریٰ انصاری نے کورونا وائرس میں مبتلا وینٹیلیٹر پر موجود اپنی بہن سنبل شاہد کے لیے سوشل میڈیا پر جذباتی پیغام جاری کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : اداکارہ بشریٰ انصاری نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام اپنی بہن و اداکارہ سنبل شاہد کے ہمراہ لی گئی اپنی یادگار تصویر شیئر کی۔

    اداکارہ نے اس تصویر کے کیپشن میں جذباتی پیغام لکھا کہ میری پیاری بہن سنبل شاہد جلدی سے اُٹھ جاؤ، ہم تمہارے لیے بہت پریشان ہیں جلدی سے ٹھیک ہو جاؤ-

    اُنہوں نے لکھا کہ خُدا کے لیے سنبل ٹھیک ہوجاؤ۔

    واضح رہے کہ اداکارہ بشریٰ انصاری اور اسما عباس کی بہن اداکارہ سنبل شاہد عالمی وبا کورونا وائرس میں مبتلا ہیں جس کے باعث ان کی حالت تشویشناک ہو گئی ہے۔

    سنبل شاہد کو بگڑتی صحت کے باعث وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا تھا جس کے بعد اداکارہ اسما عباس نے مداحوں سے اپیل کی تھی سنبل شاہد اسپتال میں وینٹیلیٹر پر ہیں، براہِ کرم اُن کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کریں۔