Baaghi TV

Category: شوبز

  • حنا خان کی خوبصورتی پرمداح کیجانب سے کیس کرنے کی دھمکی

    حنا خان کی خوبصورتی پرمداح کیجانب سے کیس کرنے کی دھمکی

    بھارتی اداکارہ اور بگ باس کنٹسٹنٹ حنا خان کو ان کی خوبصورتی پر مداح نے کیس کرنے کی دھمکی دے دی-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حنا خان سوشل میڈیا پر بھی کافی فعال ہیں۔اورسوشل میڈیا پر اپنے مداحوں سے رابطے میں ہوتی ہیں اور اپنی مصروفیات سے بھی آگاہ رکھتی ہیں۔

    حا ل ہی میں بھارتی اداکارہ نے فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے مداحوں سے سوالات و جوابات کا سیشن رکھا۔

    سیشن اس وقت ایک دلچسپ موڑ اختیار کرگیا جب ان کے ایک مداح نے ان کی خوبصورتی کے اوپر ان کے خلاف کیس دائر کرنے کا کہا۔

    اس مداح نے الزام عائد کیا کہ حنا خان اپنی خوبصورتی سے سب کو مارنے کا منصوبہ بنارہی ہیں۔

    اس نے لکھا کہ میں آپ پر کیس کروں گا، اتنی گرمی میں آپ نے اپنی ہوٹنیس سے ہم کو مار ڈالیں گی-

    جس پر رد عمل دیتے ہوئے حنا خان نے ہنسی کی ایموجیز کے ساتھ اپنے مداح کو کہا کہ ’کر دیجیے گا‘۔

    بھارتی داکارہ نے یہ دھمکی اپنے انسٹاگرام کی اسٹوری پر بھی لگائی –

  • کینسر کی شکار ہیری پوٹر کی اداکارہ ہیلین میک کروری انتقال کرگئیں

    کینسر کی شکار ہیری پوٹر کی اداکارہ ہیلین میک کروری انتقال کرگئیں

    کینسر کی شکار ہالی ووڈ اسٹار اور سیریز ہیری پوٹر کی اداکارہ ہیلین میک کروری 52 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔

    باغی ٹی وی : اداکارہ ہیلین مک کروری ہیری پوٹر سیریز اور پیکی بلائنڈرز میں اپنے کام کی وجہ سے مشہور تھی۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ کے شوہر ڈامیئن لوئس نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ان کی موت کی تصدیق کی ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ ہیلین کی موت گھر پر ہی واقع ہوئی، وہ طویل عرصے سے کینسر سے جنگ لڑ رہیں تھیں-

    ہیری پوٹر کے مرکزی کردار ڈینیئل ریڈکلف نے اپنے انسٹاگرام پر پوسٹ میں اداکارہ کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا جبکہ ہیری پوٹر فلم کی مصنفہ کے رولنگ اور اداکار ٹونی روبنسن سمیت کئی نامور اسٹارز نے بھی ان کی موت پر غم کا اظہار کیا۔

  • فلک اور سارہ والدین بننے جا رہے ہیں ؟

    فلک اور سارہ والدین بننے جا رہے ہیں ؟

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ و ماڈل سارہ خان کے شوہر و گلوکار فلک شبیر نے سوشل میڈیا پر ایک ایسا پیغام جاری کیا جس نے دونوں کے مداحوں کو شش و پنج میں مبتلا کر دیا ہے-

    باغی ٹی وی :گلوکار فلک شیر نے فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی اسٹوری پر ایک تصویر شئیر کی ہے جس میں دنی میں نئے آنے والے مہمان کے والد اور والدہ کا خاکہ شئیر کیا ہے اور ساتھ میں انھوں نے لکھا کہ ’یہ ایک رشتے کی خوبصورتی ہے۔‘

    فلک شیر کے اس معنی خیز پیغام سے یہ تاثر پیدا ہوتا ہے کہ اہلیہ سارہ خان امید سے ہیں تاہم اپنے اس پیغام کے ساتھ فلک نے اس حوالے سے کسی بھی طرح کی تصدیق یا تردید نہیں کی۔

    اس پوسٹ کی تصدیق یا تردید نہ ہونے کے باعث ان کے مداح اس شش و پنج میں ہیں کیا واقعی فلک اور سارہ والدین بننے جارہے ہیں؟-

    خیال رہے کہ سارہ خان ٹائیفائیڈ کا شکار ہوگئی تھیں جس کی وجہ سے اُنہیں اسپتال میں داخل کیا گیا تھا سارہ خان کی طبیعت بہتر ہونے کے بعد وہ کل ہی اسپتال سے ڈسچارج ہوکر گھر واپس آئی ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سارہ خان کے شوہراور گلوکار فلک شبیر نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک خصوصی اسٹوری شیئر کی تھی جس میں اُن کی اہلیہ و اداکارہ سارہ خان اسپتال میں موجود تھیں۔

    فلک شبیر نے تصویر کے کیپشن میں بتایا تھا کہ ’سارہ خان کی طبعیت ٹھیک نہیں ہے تاہم گلوکار نے اہلیہ کی صحت سے متعلق مزید کچھ نہیں بتایا تھا بعد ازاں ایک نجی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے سارہ خان کے مینجر نے بتایا تھا کہ اداکارہ ٹائیفائیڈ میں مبتلا ہوگئی ہیں۔

    سارہ خان طبیعت خراب ہونے کے باعث اسپتال داخل

    صحتیابی پر فلک شیر کا سارہ خان کے لئےخوبصورت تحفہ

  • میں اپنی نجی زندگی کو پرائیویٹ رکھنا چاہتی ہوں    حنا الطاف

    میں اپنی نجی زندگی کو پرائیویٹ رکھنا چاہتی ہوں حنا الطاف

    پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ و میزبان حنا الطاف نے کہا ہے کہ وہ اپنے شوہر اداکار آغا علی کے ساتھ اپنی تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر نہیں کرتیں کیونکہ وہ نجی زندگی کو پرائیوٹ رکھنا چاہتی ہیں –

    باغی ٹی وی : حال ہی میں حنا الطاف نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی ایک مداح کی گفتگو کا اسکرین شاٹ شیئر کیا جس میں مداح نے اداکارہ سے سوال کیا کہ آپ آغا علی کے ساتھ اپنی تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کیوں نہیں کرتیں؟

    مداح کے سوال کا جواب دیتے ہوئے حنا الطاف نے کہا کہ بہت سے لوگ مجھ سے یہی سوال کرتے ہیں لیکن مجھے ذاتی طور پر نہیں پسند کہ اپنی نجی زندگی کو سوشل میڈیا پر شیئر کروں۔

    حنا الطاف نے کہا کہ جب آپ اپنی نجی زندگی کو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہو تو جہاں تعریف ہوتی ہے تو وہیں اُس سے کہیں زیادہ افراد تنقید بھی کرتے ہیں، بس اسی وجہ سے میں نے اپنی زندگی کو پرائیوٹ رکھا ہوا ہے۔

    اداکارہ نے کہا کہ میں یہاں کسی کو کوئی مشورہ یا تجویز نہیں دے رہی ہوں، سب اپنی زندگی کے خود ہی باس ہیں تو آپ لوگ وہی کریں جس سے آپ کو خوشی ملتی ہے۔

    حنا کا مزید کہنا تھا کہ ذاتی زندگی کو سوشل میڈیا پر شیئر نہ کرکے مجھے خوشی اور راحت ملتی ہے اپنی پوسٹ کے آخر میں حنا نے بتایا کہ جب وہ لاہور تھیں تو ان کی ساس نے انہیں مزے کی بریانی بنا کر کھلائی یہ بات سچ ہے کہ لاہور لاہور ہے-

    واضح رہے کہ گزشتہ سال جمعتہ الوداع یعنی 22 مئی 2020 کو چند عزیزوں کی موجودگی میں حنا الطاف نے معروف اداکار آغا علی سے نکاح کیا تھا۔

    خیال رہے کہ حنا اور آغا علی نجی ٹی وی چینل ض کے شو دا کپل شو میں میزبانی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں –

  • اداکار سونو سود بھی کورونا وائرس کا شکار

    اداکار سونو سود بھی کورونا وائرس کا شکار

    بھارتی معروف اداکار و سماجی شخصیت سونو سود بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی ریاست مہاراشٹر اور اس کے دارالحکومت ممبئی میں مسلسل کورونا کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے اس اضافے کا اثر بالی ووڈ پر بھی پڑ رہا ہے جہاں ہر گزرتے دن کے ساتھ ایک نا ایک اداکار اس وائرس کا شکار ہورہا ہے گزشتہ روز فیشن ڈیزائنر منیش ملہوترا کے بعد اداکار سونو سود بھی اس کا شکار ہوگئے ہیں-

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سونو سود نے کوویڈ مثبت آنے کے بعد خود کر قرنطینہ کرلیا ہے اور اس حوالے سے انھوں نے مداحوں کو سوشل میڈیا کے ذریعے آگاہ بھی کیا۔


    سونو نے لکھا کہ ان کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور انھوں نے تمام احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے اور بہترین دیکھ بھال بھی شروع کردی۔

    ساتھ میں انھوں نے یہ بھی لکھا کہ ان کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے، تاہم ان کا حوصلہ اور موڈ اس سے بھی زیادہ مثبت ہیں۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل بھی بالی ووڈ کے کئی فنکار کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں جن میں راہول رائے ، منیش ملہوترا ،اکشے کمار، عالیہ بھٹ، عامر خان، رنیبر کپور، فاطمہ ثنا شیخ، سنی دیول، امیتابھ بچن، ابھیشیک بچن، کارتک آریان، بپی لہری اور رنگاناتھ مدھاون سمیت دیگر شامل ہیں۔

    راہول رائے فیملی سمیت کورونا وائرس کاشکار

    بھارتی فیشن ڈیزائنر منیش ملہوترا بھی کورونا کا شکار

    اکشے کمارعالمی وبا کورونا سے صحتیاب

    کورونا کا شکار اکشے کمار ہسپتال منتقل

    کشے کمار کے بعد ان کی ٹیم کے 45 ارکان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

    اکشے کمار کی ساتھی اداکاراؤں کی کورونا رپورٹ سامنے آگئی

    گووندا کورونا وائرس سے صحتیباب

    کارتک آریان کورونا سے صحتیاب ہو گئے

  • لڑکیوں کے پاس تعلیم ہو یا نہ ہولیکن ہنر کاہونا بہت ضروری ہے    کومل رضوی

    لڑکیوں کے پاس تعلیم ہو یا نہ ہولیکن ہنر کاہونا بہت ضروری ہے کومل رضوی

    پاکستان کی معروف گلوکارہ کومل رضوی کا کہنا ہے کہ لڑکیوں کے پاس تعلیم ہو یا نہ ہولیکن ہنر کاہونا بہت ضروری ہے-

    باغی ٹی وی :گلوکارہ کومل رضوی حال ہی میں ایک نجی ٹی وی چینل اے آر وائے ڈیجیٹل پر ندا یاسر کے شو شان سحو میں شریک ہوئیں جس میں انہوں نے اپنی ناکام ازوداجی زندگی سے متعلق گفتگو کی۔

    گلوکارہ نے پروگرام میں کہا کہ اگر ایک لڑکی ازدواجی زندگی میں خود کو بے یارومددگار سمجھے تواس کا پڑھا لکھا ، مضبوط اور خود مختار ہونا معنی نہیں رکھتا۔

    کومل رضوی نے بتایا کہ میں نے اپنے شوہر کو 6 سال برداشت کیا، وہ ذہنی طور پر بیمار تھا اور مجھ پر ہاتھ اٹھاتا تھا اور اس دوران کئی ماہ بھوکی سوئی کیوں کہ شوہر پیسے نہیں دیتا تھا اس وقت عمان میں رہتی تھی اور کوئی کام بھی نہیں کرتی تھی-

    کومل رضوی نے مزید بتایا کہ میں 4 سال قید رہی اس دوران کبھی ٹیوشن پڑھا کر کچھ پیسے کمائے لیکن پھر میں نے ٹھان لی کہ کچھ کرنا ہے جس کے بعد کورس کیا اور کھانا پکانا سیکھا بعد ازاں میں عمان کے اسٹورز میں کھانا سپلائی کیا کرتی تھی۔

    انہوں نے کہا کہ جب شوہر نے مجھ پر تشدد کرکے زخمی کیا تو والدین کو شک ہوگیا اور انہوں نے مجھے واپس آنے کے لیے کہنا شروع کردیا پھر ایک دن والد آئے اور مجھے پاکستان واپس لے آئے۔

    کومل رضوی نے آج کی خواتین کے لیے پیغام دیتے ہوئے کہا کہ میں شاید پہلی لڑکی ہوں جو یہ کہہ رہی ہوں کہ لڑکیوں کے پاس تعلیم ہو یا نہ ہولیکن ہنر کاہونا بہت ضروری ہے۔

  • رمضان میں وزن میں اضافے  جیسے مسائل سے پریشان لوگوں کے لئے صنم جنگ کا ویڈیو بلاگ

    رمضان میں وزن میں اضافے جیسے مسائل سے پریشان لوگوں کے لئے صنم جنگ کا ویڈیو بلاگ

    پاکستانی اداکارہ و میزبان صنم جنگ نے دوران رمضان وزن میں اضافے جیسے مسائل سے پریشان خواتین و مرد حضرات کے لئے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو شئیر کی ہے-

    باغی ٹی وی: اداکارہ صنم جنگ کا کہنا ہے کہ دوران رمضان مجھ سمیت کئی لوگوں کو وزن میں اضافے جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہےکیونکہ سحری افطار میں خود کو روکنا آسان نہیں اور اسی وجہ سے جب ہم رمضان کے بعد اپنے پرانے کپڑے پہننے کی کوشش کرتے ہیں تو وہ فٹ نہیں ہوتے میرے ساتھ بھی ایسا ہوتا ہے-

    اداکارہ نے اپنے ویڈیو بلاگ میں نیوٹریشنسٹ اور ڈائٹ کنسلٹنٹ ڈاکٹر اریج ہارون کے ڈائٹ پلان کے ذریعے مداحوں کو آگاہ کرنے کی کوشش کہ وہ اگر اس ڈائٹ پلان کو فالو کرلیں تو دوران رمضان کم ازکم 5کلو وزن کم کرسکتے ہیں-

    سحری ڈائٹ پلان:
    ڈاکٹر اریج کے مطابق وزن کم کرنے کے خواہشمند افراد کو چاہیے کہ وہ سحری کے لیے اٹھیں تو پہلے ایک گلاس پانی پی لیں اور سحری کے دوران مصالحے والی، روغنی چیزوں جیسے تلے پراٹھے ، گھی ،تیل والی چیزیں کھانے سے گریز کریں بلکہ ایک باؤل کمپلیکس کارب یعنی دلیا، جو یا لال آٹے کی ایک چپاتی یا پھر 2 براؤن بریڈ سلائس، ایک ابلاہوا انڈا، 2 سے 3 چمچ دہی اور ایک کھجور لیں اگر کوئی سالن جیسے قیمہ یا کوئی سبزی کھانا چاہتے ہیں تو پھر انڈا نہ کھائیں-

    سحری کے دوران چائے،کافی اور کولڈرنکس کا استعمال بھی نہ کیا جائے، چائے کے شدید شوقین افراد بغیر چینی اور زیادہ دودھ والی چائے کا انتخاب کریں جب کہ سحری کے بعد فوراً سونے کے بجائے کم سے کم 40 سے 45 منٹ کا وقفہ لے کر آرام کریں۔

    افطار ڈائٹ پلان:
    افطار میں رنگ برنگے شربت استعمال نہ کریں جتنے جوسز جن میں سفید چینی کا استعمال ہوتا ہے وہ اگر آپ لیتے ہیں تو ہیوی ہو جاتا ہے قدرتی چیزوں کی طرف جائیں فریش فروٹ لے سکتے ہیں بغیر چینی کے اسمودھیز بنا سکتے ہیں اسٹرابیری کی اسمودھی آلو بخارے کا شربت بنا سکتے ہیں سفید چینی بالکل استعمال نہ کریں کیونکہ وہ تو ایک طرح سے زہر ہے اگر چاہیں تو گُڑ اور شکر لے سکتے ہیں اور نمک ہلکا سا ضرور شربت میں استعمال کریں اگر کسی کو ہائپوٹینسی پرابلم ہے تو وہ نمک نہ ڈالے-

    ڈاکٹر اریج کے مطابق درج ذیل افطار ڈائٹ پلان کے ذریعے رمضان میں 4 سے 5 کلو وزن بآسانی کم کیا جاسکتا ہے۔

    نماز سے قبل

    ایک گلاس لیمنیڈ

    2کھجور

    ایک بال چنے

    مکس فروٹ چاٹ کے بجائے ایک مکمل پھل

    بعد نماز مغرب
    نماز کے بعد تلی ہوئی چیزوں کے بجائے اپنا رات کا کھانا کھائیں جو کہ ایک چپاتی اور دال یا سبزی پر مشتمل ہو۔

    تروایح کے بعد
    تراویح کے بعد اگر بھوک ہو تو درج ذیل اشیاء کھائی جاسکتی ہیں ۔

    کھجور

    سیریل

    کوئی بھی ایک پھل یا

    انڈے /گرلڈ چکن ان سے آپ کی ڈائجیشن بھی ٹھیک ہو جائے گی اور وزن بھی نہیں بڑھے گا-

    ڈاکٹر اریج کے مطابق پکوڑے کے بہت شوقین افراد ہفتے میں تین دن پکوڑے، ایک سموسہ لے سکتے ہیں وہ بھی ایک چھوٹا سا سموسہ ، 3 سے چار پکوڑے اور ایک رول یا پھر بہسن کی روٹی بنا لیں اس میں وہ تمام اجزا ڈالیں جو آپ پکوڑوں میں ڈالتے ہیں اور ہلکا سا گھی یاآئل لگا کر اس بنالیں بہت مزے کی بنتی ہے اور اس سے وزن میں بھی کمی ہوتی ہے-

    علاوہ ازیں نیند پوری لیں اور پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں اور رمضان کو عبادتوں کا مہینہ بنائیں نا کہ کھانے کا-

  • عالیہ بھٹ اور کترینہ کیف کورونا وائرس سے صحتیاب

    عالیہ بھٹ اور کترینہ کیف کورونا وائرس سے صحتیاب

    بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف عالمی وبا کورونا وائرس سے صحتیاب ہو گئیں ہیں-

    باغی ٹی وی :اس حوالے سے کترینہ کیف نےاپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی نئی تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ کافی خوش نظر آرہی ہیں کترینہ کیف نے تصویر شئیر کرتے ہوئے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں بتایا کہ اُن کا کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آگیا ہے۔

    اداکارہ نے اُن تمام لوگوں اور ڈاکٹرز کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے کورونا وائرس کے دوران اُن کا خیال رکھا اور اُن کی صحتیابی کے لیے پیغامات جاری کیے اور مزید کہا کہ لوگوں کا پیار دیکھ کر بہت اچھا محسوس ہوا۔

    واضح رہے کہ رواں ماہ کی شروعات میں کترینہ کیف کورونا وائرس کی شکار ہوگئیں تھی جس کی اطلاع اُنہوں نے اپنے سوشل میڈیا کے ذریعے مداحوں کو دی تھی۔

    دوسری جانب رواں ماہ کے آغاز میں کورونا وائرس کا شکار ہونے والی با لی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ بھی کورونا وائرس سے صحتیاب ہوگئیں ہیں –

    عالیہ بھٹ نے دو روز قبل انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کورونا سے صحتیابی سے متعلق بتایا انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں عالیہ بھٹ بہت خوش اور تندرست نظر آئیں۔

    اپنی پوسٹ کے کیپشن میں عالیہ بھٹ نے لکھا کہ یہ وہ وقت ہے جب منفی ہونا ایک اچھی چیز ہے-

    واضح رہے کہ 2 اپریل کو عالیہ بھٹ نے انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا تھا کہ ان کا کورونا کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور انہوں نے ڈاکٹرز کی ہدایات کے مطابق خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیااداکارہ نے بتایا تھا کہ انہوں نے ڈاکٹر کے مشوروں پر عمل کرتے ہوئے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کر رکھی ہیں اور ساتھ ہی انہوں نے دعائیں کرنے پر مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

  • عمران عباس کی آواز میں قصیدہ بردہ شریف‘ریلیز ہوتے ہی مقبول

    عمران عباس کی آواز میں قصیدہ بردہ شریف‘ریلیز ہوتے ہی مقبول

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے خوبرو اور معروف اداکار ،میزبان و ماڈل عمران عباس نے خوب صورت کلام ’قصیدہ بردہ شریف‘ کی اپنی ویڈیو ریلیز کردی ہے۔

    باغی ٹی وی : عمران عباس نے قصیدہ بردہ شریف کی ویڈیو اپنے یوٹیوب چینل پر اپ لوڈ کی ہے جسے ان کے ملکی و غیر ملکی مداح خوب پسند کررہے ہیں اور عمران عباس کی خوبصورت آواز پر تعریفی تبصرے کر رہے ہیں-

    اس ویڈیو کو ترکی کے خوب صورت مقامات پر فلمایا گیا ہے جبکہ اس کی ڈائریکشن خود عمران عباس نے دی ہے۔

    فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر عمران عباس نے ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں انہوں نے قصیدہ بردہ شریف کی نئی ویڈیو کے بارے میں بتائا کہ میرےیو ٹیوب چینل کے اجراء کے ساتھ میری پہلی ہدایتکاری ویڈیو۔ قصیدہ بردہ شریف پریمیئردیکھیں ، لائک اور سبسکرائب کریں۔ آپ کی مزید محبت اور تعاون کی امید ہے۔

    یہ کس اداکار کے بچپن کی تصویر ہے؟

    عمران عباس رواں برس ترکی سے رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کریں گے

  • صحتیابی پر فلک شیر کا سارہ خان کے لئےخوبصورت تحفہ

    صحتیابی پر فلک شیر کا سارہ خان کے لئےخوبصورت تحفہ

    پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی مقبول ترین ماڈل و اداکارہ سارہ خان کو صحتیابی پر اُن کے شوہر فلک شبیر نے خاص تحفہ دے کر خوش کردیا۔

    باغی ٹی وی : حال ہی میں اسپتال سے ڈسچارج ہونے والی سارہ خان نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک خوبصورت تصویر شیئر کی جس میں لال گُلاب اور پلیٹ میں ایک براؤنی رکھی ہوئی ہے۔

    سارہ خان نے ملنے والے لال گُلاب اور براؤنی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’سرپرائز ایسے ہوتے ہیں۔‘

    سارہ خان نے یہ نہیں بتایا کہ یہ خوبصورت تحفہ اُنہیں کس نے دیا ہے لیکن مداحوں نے اداکارہ کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ تحفہ یقیناََ آپ کو فلک نے دیا ہوگا۔

    مداحوں کے کمنٹس پر ردعمل دیتے ہوئے سارہ خان نے کہا کہ جی ہاں! یہ تحفہ فلک نے دیا ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں خوش قسمت خاتون قرار دیا-

    خیال رہے کہ سارہ خان ٹائیفائیڈ کا شکار ہوگئی تھیں جس کی وجہ سے اُنہیں اسپتال میں داخل کیا گیا تھا سارہ خان کی طبیعت بہتر ہونے کے بعد وہ کل ہی اسپتال سے ڈسچارج ہوکر گھر واپس آئی ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سارہ خان کے شوہراور گلوکار فلک شبیر نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک خصوصی اسٹوری شیئر کی تھی جس میں اُن کی اہلیہ و اداکارہ سارہ خان اسپتال میں موجود تھیں۔

    فلک شبیر نے تصویر کے کیپشن میں بتایا تھا کہ ’سارہ خان کی طبعیت ٹھیک نہیں ہے تاہم گلوکار نے اہلیہ کی صحت سے متعلق مزید کچھ نہیں بتایا تھا بعد ازاں ایک نجی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے سارہ خان کے مینجر نے بتایا تھا کہ اداکارہ ٹائیفائیڈ میں مبتلا ہوگئی ہیں۔

    سارہ خان طبیعت خراب ہونے کے باعث اسپتال داخل