Baaghi TV

Category: شوبز

  • اداکا ر نیل نتن مکیش بھی کورونا وائرس میں مبتلا

    اداکا ر نیل نتن مکیش بھی کورونا وائرس میں مبتلا

    بالی ووڈ اداکا ر نیل نتن مکیش بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : دنیا بھر میں پھیلتی کورونا وباء کی تیسری لہر بھارت میں سنگین صورتحال اختیار کر چکی ہے،بھارتی ریاست مہاراشٹر اور اس کے دارالحکومت ممبئی میں مسلسل کورونا کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے یومیہ دو لاکھ سے زائد افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہو رہے ہیں اس اضافے کا اثر بالی ووڈ پر بھی پڑ رہا ہے جہاں ہر گزرتے دن کے ساتھ ایک نا ایک اداکار اس وائرس کا شکار ہورہا ہے-

    متعدد فن کاروں کے بعد اب نیل نتن بھی اس وائرس کا شکار ہوگئے ہیں –


    اس ضمن میں نیل نتن مکیش نےٹویٹ میں کہا کہ تمام ضروری احتیاطی تدابیر اور گھر پر رہنے کے باوجود فیملی کے ایک فرد اور مجھے کورونا وائرس ہو گیا ہے اس وقت ہم لوگ قرنطینہ میں ہیں اور ڈاکٹر کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے احتیاطی تدابیر پر عمل کر رہے ہیں۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل بھی بالی ووڈ کے کئی فنکار کورونا وائرس کی تیسری لہر کا شکار ہوچکے ہیں جن میں،گووندا، ارجن رامپال، سونو سود، راہول رائے ، منیش ملہوترا ،اکشے کمار، عالیہ بھٹ، عامر خان، رنیبر کپور، فاطمہ ثنا شیخ، سنی دیول، کارتک آریان، بپی لہری اور رنگاناتھ مدھاون سمیت دیگر شامل ہیں۔

    ارجن رامپال بھی کورونا وائرس کا شکار

    اداکار سونو سود بھی کورونا وائرس کا شکار

  • پاکستان میں کورونا مزید 73 جانیں نگل گیا ، پوزیٹو کیسز میں بھی اضافہ

    پاکستان میں کورونا مزید 73 جانیں نگل گیا ، پوزیٹو کیسز میں بھی اضافہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر جاری ہے، کرونا مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے –

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے اموات کا ریکارڈ آج پھر ٹوٹ گیا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 73 افراد انتقال کر گئے –

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز کورونا کے 60 ہزار 162 ٹیسٹ کئے گئے5 ہزار 152 نئے کیس سامنے آ گئے۔ ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح تقریبا 8.56 فی صد رہی۔

    پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 16 ہزار 204 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 56 ہزار434 ہو چکی ہے۔

    کورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے پاکستان کے 26 اضلاع ہائی رسک قرار دیئے گئے ہیں۔

    قبل ازیں حکومت کی جانب سے ایس او پیز جاری کی گئی ہیں جس کے مطابق ملک میں کورونا کی تیسری لہر کے پیشِ نظر حکومت کے وضع کردہ ایس او پیز پر سختی سے کاربند رہیں۔ ماسک کا استعمال کریں، بار بار ہاتھوں کو 20 سیکنڈ تک صابن سے دھوئیں۔ گھروں کو ہوادار بنائیں اور بلا ضرورت ہرگز گھر سے باہر نہ نکلیں۔ پُرہجوم جگہوں پر جانے سے گریز کریں۔

    پنجاب میں ماسک پہننے کو لازمی قرار دِیا گیا ہے ، ماسک نہ پہننے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور جرمانے کے علاوہ چھ ماہ قید بھی ہو سکتی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان کا کہن اتھا کہ پنجاب حکومت این سی او سی کی ہدایت پر مکمل عمل کر رہی ہے، صوبے میں کورونا وائرس کی صورتحال خطرناک ہو گئی ہے، گجرات اور گوجرانوالہ کے ہسپتالوں میں مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ صوبے بھر میں ماسک پہننا لازمی قرار دیدیا گیا ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی-

  • ارجن رامپال بھی کورونا وائرس کا شکار

    ارجن رامپال بھی کورونا وائرس کا شکار

    بالی وڈ اداکار ارجن رامپال بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔

    باغی ٹی وی :اداکار نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو اپنے کورونا میں مبتلا ہونے کی اطلاع دی گئی۔

    ارجن رامپال نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، حتیٰ کہ مجھ میں کوئی علامات نہیں ہیں، میں نے خود کو آئسولیٹ کر لیا ہے، میں گھر میں قرنطینہ میں ہوں اور طبی نگہداشت حاصل کر رہاہوں اور ان تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کر رہا ہوں جس کی مجھے ضرورت ہے۔

    اداکار نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ وہ تمام افراد جو پچھلے 10 دن مجھ سے رابطے میں رہے وہ بھی اپنا ٹیسٹ کروا لیں اور برائے مہربانی اپنا خیال رکھیں اور ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

    اداکار نے پوسٹ میں لکھا کہ یہ ہمار ے لیے بہت مشکل وقت ہے لیکن اگر ہم کچھ وقت کے لیے باخبر اور عقلمند ہو جائیں تو اس سے طویل مدتی فوائد حاصل ہوں گے، ہم کورونا کا مقابلہ کر سکتے ہیں اور کریں گے۔

    خیال رہے کہ بھارت میں کورونا کی تیسری لہر کے دوران روزانہ لاکھوں کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں اور عالمی وبا اب تک متعدد اداکاروں کو اپنی لپیٹ میں لے چکی ہے۔ جن میں راہول رائے ، منیش ملہوترا ،اکشے کمار، عالیہ بھٹ، عامر خان، رنیبر کپور، فاطمہ ثنا شیخ، گووندا ، سونوسود،سنی دیول، امیتابھ بچن، ابھیشیک بچن، کارتک آریان، بپی لہری اور رنگاناتھ مدھاون سمیت دیگر شامل ہیں۔

    راہول رائے فیملی سمیت کورونا وائرس کاشکار

    بھارتی فیشن ڈیزائنر منیش ملہوترا بھی کورونا کا شکار

    اداکار سونو سود بھی کورونا وائرس کا شکار

  • افطار پارٹیوں پر پابندی کا مطالبہ ، تنقید کے بعد کنگنا نے ٹوئٹ ڈیلیٹ کر دی

    افطار پارٹیوں پر پابندی کا مطالبہ ، تنقید کے بعد کنگنا نے ٹوئٹ ڈیلیٹ کر دی

    بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے رمضان المبارک میں افطار پارٹیوں اور دیگر اجتماعات پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کردیا۔

    باغی ٹی وی : کنگنا رناوت وہ بھارتی اداکارہ ہیں جو مسلمانوں اور پاکستان کے خلاف زہر اگلنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتیں۔ بات چاہے کوئی بھی ہو مسلمانوں اور پاکستان کو زبردستی اس بات میں گھسیٹ لاتی ہیں تاہم اب پھر کورونا کی آڑ میں مسلمانوں سے دشمنی نکالنے کا موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیا اور اس بار رمضان میں افطار پارٹیوں پر پابندی لگانے کے مطالبے پر ٹوئٹ کرکے بہت سے لوگوں کو ٹھیس پہنچائی ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز کنگنا رناوت نے وزیراعظم نریندر مودی سے ٹوئٹر پراپنے ٹوئٹ میں درخواست کی ’پرائم منسٹر جی براہ مہربانی رمضان میں اجتماعات (افطار پارٹیوں) پر پابندی لگائی جائے۔

    کنگنا کو اس ٹوئٹ پر صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا یہاں تک کہ تنقید کے بعد اداکارہ نے اپنا یہ ٹوئٹ ڈیلیٹ کردیا۔ لیکن ٹوئٹ کا اسکرین شاٹ وائرل ہوگیا ہے۔

    کنگنا رناوت کا یہ ٹوئٹ اس وقت سامنے آیا جب نریندر مودی نے ملک میں بڑھتے کورونا کیسز کی وجہ سے بھارت میں جاری کمبھ میلے کو ختم کرنے کی اپیل کی تھی۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق کمبھ میلے کے دوران 30 سادھوؤں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد مودی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا میں نے فون پر اچاریا مہا منڈلیشور، پوجیا سوامی اوادھیشانند گری جی اور جونا اکھارا سے بات کی اور تمام سادھوؤں کی صحت کے بارے میں پوچھا۔ تمام سادھوؤں کو انتظامیہ ہر طرح کا تعاون فراہم کررہی ہے۔

    ایک اور ٹوئٹ میں مودی نے کہا کورونا کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے کمبھ میلے کو ختم کیا جائے اس طرح اس بحران کے خلاف جنگ جیتنے میں طاقت ملے گی۔

    اس ٹوئٹ کے بعد کنگنا رناوت نے ٹوئٹ کی کہ کمبھ میلے کے بعد رمضان میں ہونے والے اجتماعات پر بھی پابندی عائد کی جائے۔

  • پاکستانی اداکارعمران عباس ترکی کے سفیر برائے خیر سگالی مقرر

    پاکستانی اداکارعمران عباس ترکی کے سفیر برائے خیر سگالی مقرر

    پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ اداکار و ماڈل عمران عباس کو ترکی حکومت او اس کی وزارت مذہبی امور ‘دیانت’ کی جانب سے سفیر برائے خیرسگالی مقرر کیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر عمران عباس نے اپنی پوسٹ میں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ترکی کا خیر سگالی سفیر مقرر ہونے کا اعلان کیا-

    عالمی شہرت یاافتہ اداکار نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ انہیں ترکی کی حکومت اور اس کی وزارت مذہبی امور ‘دیانت’ نے خیر سگالی کے سفیر کے اعزاز سے نوازا ہے۔

    عمران عباس نے بتایا کہ انہوں نے اس ہفتے ترکی کے نامور اداکاروں کے ساتھ تنزانیہ سمیت کئی افریقی ممالک کا دورہ کیا جہاں لوگوں میں پانی، خوراک، تعلیم اور زندگی کی دیگر بنیادی ضروریات کی اشیاء کے علاوہ مسلمانوں میں ہزاروں قرآن پاک کا تحفہ بھی تقسیم کیا۔

    اداکار کی پوسٹ پر مداح بڑی تعداد میں پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں۔جبکہ اداکارہ ریما خان اور عائزہ خان نے بھی مبارکباد دی-

    خیال رہے کہ عمران عباس ان دنوں ترکی کے دورے پر ہیں اور ان دنوں ترکی سے’بارانِ رحمت’ کے نام سے رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کررہے ہیں جسے ای میکس میڈیا پروڈکشنز کی جانب سے پروڈیوس کیا گیا ہے۔

    علاوہ ازیں اس سے قبل انسٹاگرام سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر گردش کررہی تھیں جن میں وہ ڈراما سیریز ‘دیریلیش ارطغرل’ کے اداکاروں سے ملاقاتیں کرتے بھی نظر آئے تھے۔

    علاوہ ازیں انہوں نے قصیدہ بردہ شریف پڑھا ہے جس کی ویڈیو ان کے یوٹیوب چینل پر ریلیز ہوتے ہی مقبول ہوگئی ہے قصیدہ بردہ شریف کی اس ویڈیو کی ہدایات نے عمران عباس نے خود دی ہیں اور اسے پرڈویوس نے بھی انہوں نے ہی دی ہیں۔

    اس ویڈیو کی فوٹوگرافی کی ہدایات میٹن سیوندک نے ہدایات دی ہیں جبکہ اسے ویولو فلمز اور بزپال ٹورزم استنبول کے تعاون سے ترکی کے شہر استنبول میں فلمائی گئی ہے۔

    عمران عباس رواں برس ترکی سے رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کریں گے

    عمران عباس کی آواز میں قصیدہ بردہ شریف‘ریلیز ہوتے ہی مقبول

  • ‘گنگو بائی کاٹھیا واڑی’ کی سینما میں ریلیز مشکل ،انتظامیہ کا او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز کرنے پر غور

    ‘گنگو بائی کاٹھیا واڑی’ کی سینما میں ریلیز مشکل ،انتظامیہ کا او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز کرنے پر غور

    اداکارہ عالیہ بھٹ اور ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم متنازع فلم ‘گنگو بائی کاٹھیا واڑی’ کی سینما میں ریلیز مشکل میں پڑ گئی جس کی وجہ سے ہدایتکار فلم کو او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز کرنے پر غور کر رہے ہیں-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق سنجے لیلا بھنسالی کے قریبی ذرائع نے بتایا ہےکہ عالیہ بھٹ کی آنے والی فلم ‘ گنگو بائی کاٹھیا واڑی’ کو 30 جولائی کو سنیما میں کورونا وبا کی وجہ سے ریلیز کرنا مشکل دکھائی دے رہا ہے جس کے باعث ہدایت کار اسے او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز کرنے پر غور کررہے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث سنجے لیلا کے پاس کوئی دوسرا آپشن نہیں، سوائے اس کے کہ وہ فلم کو ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر ریلیز کردیں۔

    خیال رہے کہ بھار ت میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے،جس میں بالی ووڈ نگری کی بھی بڑی تعداد شامل ہے جبکہ فلم ‘گنگو بائی کاٹھیا واڑی’کے ہدایت کار سنجےلیلا اور مرکزی اداکارہ عالیہ بھٹ بھی کورونا کا شکار ہوچکی ہیں جس کے باعث فلم کی شوٹنگ کو ملتوی بھی کیا جاچکا ہے۔

    واضح رہے کہ سنجے لیلا بھنسالی فلم کے ہدایت کار اور عالیہ بھٹ مرکزی اداکارہ ہیں اور یہ فلم مصنف حسین زیدی کی کتاب ’مافیا کوئین آف ممبئی‘ کے ایک باب پر مبنی ہے جو کہ گنگو بائی کاٹھیاواڑی کی زندگی پر مشتمل ہے فلم کی ریلیز کی تاریخ رواں سال 30 جولائیہے فلم میں عالیہ بھٹ کے علاوہ اجے دیوگن بھی اہم کردار میں نظر آئیں گے۔

    خیال رہے کہ بابو راؤجی شاہ نامی شخص نے گنگو بائی کاٹھیاواڑی پر ہتک عزت کا مقدمہ درج کروایا تھا بابوراؤ جی شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ کتاب میں گنگو بائی کاٹھیاواڑی پر موجود ابواب میں ان کی منہ بولی والدہ کو بدنام کیا گیا ہے، ان کی ساکھ کو داغدار کیا گیا ہے اور ان کی والدہ کی رازداری اور عزت نفس کے حق کی خلاف ورزی کی گئی ہے-

    کاٹھیاواڑی کے لے پالک بیٹے نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ فلم حقائق پر مبنی نہیں ہے اور اس میں ان کے خاندان کو بدنام کیا گیا ہے۔

    جس پر ممبئی کی ایڈیشنل چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ کی عدالت نے اداکارہ عالیہ بھٹ، فلمساز سنجے لیلا بھنسالی اور دو مصنفین کو فلم ’گنگو بائی کاٹھیا واڑی‘ سے منسلک ایک مجرمانہ ہتک عزت کے معاملے میں سمن جاری کیا تھا جس میں انہیں 21 مئی کو عدالت میں پیش ہونے کے لیے کہا گیا ۔

    جبکہ اس سے قبل بابو راؤجی شاہ نے اس سے قبل ممبئی کی سول عدالت سے رجوع کیا تھا جس میں اس نے کتاب کے مصنفین کے خلاف کتاب شائع کرنے سے روکنے کا حکم مانگاتھا اور عدالت سے استدعا کی تھی کی فلم کے ٹریلرز اور پروموز کو نشر نہ کیا جائے۔ تاہم اسے عدالت سے خارج کردیا گیا تھا۔ اس مقدمے کی برطرفی کے بعد اہل خانہ کو بدنام کرنے پر شاہ نے مصنفین اور فلمساز کے خلاف فوجداری کارروائی کی درخواست کی تھی۔

    عالیہ بھٹ اورسنجے لیلا بھنسالی پروڈکشن کے خلاف مقدمہ درج

    عالیہ بھٹ کی فلم گنگو بائی کاٹھیاواری کی ریلیز کی تاریخ سامنے آ گئی

    سنجے لیلا بھنسالی اوراداکارہ عالیہ بھٹ ہتک عزت کا مقدمہ دائر عدالت کا 21 مئی کو پیش ہونے کا حکم

  • فلم ’دی بگ بُل‘ کی کامیابی ،امیتابھ بچن کو بیٹے ابھیشک بچن پر فخر

    فلم ’دی بگ بُل‘ کی کامیابی ،امیتابھ بچن کو بیٹے ابھیشک بچن پر فخر

    بالی وڈ اداکار ابھیشیک بچن کی چند روز قبل ریلیز ہونے والی فلم ’دی بگ بُل‘ کو جہاں مختلف قسم کی آرا کا سامنا کرنا پڑا وہیں کامیابیاں بھی سمیٹ رہی ہے اور ابھیشیک کی اداکاری کو بھی کافی سراہا جارہا ہے-

    باغی ٹی وی : فلم 1990 اور 2000 کے درمیان پیش آنے والے معاشی بحران سے منسلک ایک حقیقی واقعے سے ماخوذ ہے جس کا تعلق اسٹاک مارکیٹ میں ہرشد مہتہ اور ان کے مالیاتی جرائم سے ہے۔

    فلم کے منظر عام پر آتے ہی سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کے علاوہ مداحوں کی بھی توجہ حاصل کرنے میں کافی حد تک کامیاب رہی ہے جبکہ اسٹریمنگ پلیٹ فارم نے فلم ’دی بگ بل‘ کو ڈزنی اور ہاٹ اسٹار پر سال کے سب سے بڑے اوپنر کے طور پر پیش کرنے کا اعلان بھی کیا ہے-

    فلم کی ریلیز کے بعد بگ بی امیتابھ بچن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیٹے ابھیشیک بچن کو اس کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ’مجھے اپنے بیٹے پر فخر ہے۔


    امیتابھ بچن نے لکھا کہ ’شاباش میرے بیٹے، مجھے تمہاری کامیابی پر فخر ہے، ویسے بھی جب آپ کا بیٹا آپ کے جوتے پہننے لگے تو وہ بیٹا نہیں رہتا آپ کا دوست بن جاتا ہے۔

  • چرا کے دل میرا گوریا چلی، صبا قمر کی پوسٹ پر میکال ذوالفقار کا دلچسپ تبصرہ

    چرا کے دل میرا گوریا چلی، صبا قمر کی پوسٹ پر میکال ذوالفقار کا دلچسپ تبصرہ

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر کی تصاویر پر اداکار میکال ذوالفقار نے دلچسپ تبصرہ کیا ہے جسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے-

    باغی ٹی وی : اداکارہ صبا قمر بیرون ملک روانہ ہوگئی ہیں جس کے بعد ان کے بارے میں کئی طرح کی افواہیں زیر گردش ہیں۔

    صبا قمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی تصویر پوسٹ کی ہے، تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے اداکارہ جہاز میں موجود ہیں۔

    کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ”بنجارا،،۔

    صارفین نے ان سے سوال بھی بھی کیا ہے کہ وہ کہاں اور کیوں جارہی ہیں؟ لیکن اداکارہ نے کوئی جواب نہیں دیا –

    دوسری جانب اداکارہ کی پوسٹ پر ردعمل دیتے ہوئے عدنان انصاری نے لکھا ترکی جا رہی ہیں صبا جبکہ اظفر رحمن نے لکھا محفوظ رہو اور فریحہ الطاف نے بھی اداکارہ کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا-

    اسی تصویر پر میکال ذوالفقار نے بھی دلچسپ کمنٹ کیا جس سے مداحوں سمیت خود صبا قمر کو بھی کافی محفوظ ہوتی نظر آئیں-

    میکا ل نے لکھا ہے کہ چرا کے دل میرا گوریا چلی۔ جس کے ردعمل میں صبا قمر نے میکال ذوالفقار کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ منزل تو ہی میری تیری گلی میں چلی-

  • میرےبس میں ہوتا تو شادیوں کا سسٹم ہی ختم کروادیتا عمرشریف نے ایسا کیوں کہا؟

    میرےبس میں ہوتا تو شادیوں کا سسٹم ہی ختم کروادیتا عمرشریف نے ایسا کیوں کہا؟

    پاکستانی کامیڈین اداکار عمر شریف کا کہنا ہے کہ انہیں بیویوں کا ماں بننا سخت ناپسند ہے-

    باغی ٹی وی : کامیڈین اداکار عمر شریف حال ہی میں ایک ٹی وی پروگرام میں شریک ہوئے اور اپنی 3 شادیوں سے متعلق گفتگو کی عمر شریف نے بتایا کہ انھوں نے پہلی شادی دیبا سے کیریئر میں کامیاب ہونے کے بعد کی۔

    عمر شریف نے پہلی بیوی کے بارے میں بتایا کہ ʼشادی سے قبل میں اہلیہ دیبا کو پسند کرتا تھا لیکن دیبا سے شادی امی نے اپنی پسند سے کروائی ، دیبا میری پڑوسن تھی اور ہمارے گھر روز ان کا ان آنا جانا تھا۔

    عمر شریف نے دوسری شادی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی دوسری شادی ڈرامہ آرٹسٹ شکیلہ سے ہوئی اور لڑائی جھگڑوں کے سبب شادی صرف 3 سال چل سکی۔

    عمر شریف کا کہنا تھا کہ شکیلہ سے علیحدگی قسمت میں لکھی تھی لیکن وہ بھی اچھی خاتون ہیں۔

    عمر شریف نے مزید بتایا کہ ان کی تیسری شادی اسٹیج اداکارہ زرین غزل سے ہوئی جو انہیں اچھی لگیں اور ان سے شادی کر لی۔

    اپنی تسیری بیوی کے بارے میں عمر شریف کا کہنا تھا کہ زرین ایک بہت سلیقہ مند اور عقلمند خاتون ہیں۔

    عمر شریف کا کہنا تھا کہ بیویوں کا ماں بننا سخت ناپسند ہے اگر ان کے بس میں ہوتا تو شادیوں کا سسٹم ہی ختم کروا دیتے۔

  • ناانصافی کے خلاف چپ رہنے کا کلچر ہمارا طرزِ زندگی بن گیا ہے   حاجرہ یامین

    ناانصافی کے خلاف چپ رہنے کا کلچر ہمارا طرزِ زندگی بن گیا ہے حاجرہ یامین

    پاکستان شوبز کی معروف اداکارہ حاجرہ یامین کا خیال ہے کہ ناانصافی کے خلاف چپ رہنے کا کلچر ہمارا طرزِ زندگی بن گیا ہے-

    باغی ٹی وی :اداکارہ حاجرہ یامین کی سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہو رہی ہی جس میں انہوں نے کراچی کے مسائل کی وجوہات اور ان کا حل بتایا ہے اور انہوں نے عوام کو اپنے بنیادی حقوق کے لئے آواز بلند کرنے کیا مشورہ دیا ہے-

    ویڈیو میں حاجرہ یامین نے کہا کہ کراچی کی بربادی کی جو وجہ ہے نا وہ بہت ہی خاندانی ہے، معصومانہ، یہ کیوٹ ہے’

    اداکارہ نے ویڈیو میں سوالیہ انداز اپناتے ہوئے کہا کہ جب بن بلائے مہمان آپ کے گھر میں آجاتے ہیں اور واپس جانے کا نام نہیں لیتے تو آپ کیا کرتے ہیں؟جب خالہ آپ کے وزن پر تبصرہ کرتی ہیں تو آپ کیا کرتی ہیں؟ جب گھر والے آپ کی مرضی کے بغیر آپ کا کیریئر اور ساتھی چنتے ہیں تو آپ کیا کرتے ہیں؟

    اداکارہ نے اپنے سوالات کا خود ہی جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ چپ رہتے ہیں۔

    حاجرہ یامین نے کہا کہ تو یہ ناانصافی کے خلاف چپ رہنے کا جو کلچر ہے نا یہ ہمارا طرزِ زندگی بن گیا ہے۔

    اداکارہ نے کہا کہ سڑک ایک طرف سے ٹوٹ گئی؟ چپ کرکے راستہ بدل لو، فون چھن گیا؟ چپ کرکے نیا فون لے لو، پولیس والے نے رشوت مانگی؟ چپ کرکے پیسے دے دو، چینی مہنگی ہوگئی؟ چپ کرکے پھیکی چائے پی لو۔

    حاجرہ یامین نے مزید کہا کہ اب کراچی والوں کا چپ رہنے کا جو یہ رویہ ہے نا یہ دیکھ کر کسی عقلمند کو بہت شاندار خیال آیا، اس نے سوچا کہ ایک ایسا علاقہ بناتے ہیں جس میں یہ جتنے بھی امیر لوگ ہیں نا ان کو اکٹھا کرتے ہیں اور ان سے ان کا سب کچھ چھین لیتے ہیں، یہ زیادہ سے زیادہ کیا کریں گے؟ چپ رہیں گے۔

    حاجرہ یامین نے کہا کہ تو اب یہ جو ہاؤسنگ سوسائٹی کا آئیڈیا تھا یہ بہت کامیاب رہا، لوگوں سے بجلی چھین لی تو انہوں نے جنریٹر لگوالیے، پانی بند کردیا تو انہوں نے ٹینکر ڈلوالیے، پانی بند کردیا لیکن پانی کا بل بھیج دیا تو لوگوں نے بل ادا کردیا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ چوری اور ڈکیتی بڑھ گئی تو لوگوں نے پرائیویٹ گارڈز رکھ لیے، تو ظلم کے خلاف کوئی کچھ نہ بولا اور سب ہنسی خوشی چپ چاپ زندگی بسر کرتے گئے-

    حاجرہ نے کہا کہ ڈئیر کراچی، مجھے نہیں پتا تم نے چپ رہنا کب سیکھا، تب جب بچپن میں تمہیں سوال کرنے سے روکا گیا؟ یا شاید تب جب تمہیں احساس ہوا کہ دیواروں پر پان کی پیکوں کے بیچ معصوم خون بھی ہے یا پھر شاید تب جب تمہارے سر پر کسی نے پستول رکھ دی اور تمہیں جان اور مال کے بیچ میں سے کسی ایک کو چننا پڑا۔

    انہوں نے کہا کہ میں نہیں جانتی کہ آپ نے کب چپ رہنے کا فیصلہ کیا لیکن اتنا ضرور جانتی ہوں کہ اب وہ لمحہ ہے، وہ موقع ہے، جب آپ کو بولنے کا فیصلہ کرنا ہے۔

    حاجرہ یامین نے ویڈیو کے آخر میں کہا کہ میں نہیں جانتی کہ آپ کے بولنے سے کتنا فرق پڑتا ہے لیکن اتنا تو اب آپ بھی جانتے ہیں کہ ایک قطرے میں کتنی طاقت ہوتی ہے، قطرہ قطرہ ملا کر دریا بن ہی جاتا ہے-

    لڑکیوں کے پاس تعلیم ہو یا نہ ہولیکن ہنر کاہونا بہت ضروری ہے کومل رضوی