پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ و میزبان ثمینہ پیرزادہ نے عالمی شہرت یافتہ ڈھولچی گونگا سائیں کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
باغی ٹی وی : اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے پیغام میں معروف ڈھولچی گونگا سائیں کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا اور ان کی بخشش کی دعا کی-
Rest in peace Goonga Sayeen. The beat of his Dhol will resonate in every heart he touched with his smile n loving heart.
اداکارہ نے کہا کہ ’گونگا سائیں کے ڈھول کی آواز ہر اس دل میں گونج اُٹھے گی جسے اُنہوں نے اپنی مسکراہٹ اور فن سے چُھوا تھا۔
واضح رہے کہ عالمی سطح پر شہرت رکھنے والے معروف ڈھولچی گونگا سائیں گزشتہ روز حرکتِ قلب بند ہونے کی وجہ سے لاہور میں انتقال کرگئے۔
گونگا سائیں کی وجہ شہرت صوفی طرز کے ڈھول کی تھاپ پر دیوانہ وار رقص تھا۔ یہ رقص وہ خود ہی ڈھول بجاتے ہوئے کرتے اور ان کا یہ لازوال مظاہرہ ہر جمعرات کو شاہ جمال کے مزار پر سینکڑوں لوگ دیکھنے آتے تھےاس فن میں مہارت پر حال ہی میں گونگا سائیں اور پپو سائیں کو بی بی سی کے عالمی مقابلے میں بہترین جنوبی ایشیائی موسیقی کا انعام بھی دیا گیا ہے-
گونگا سائیں اور پپو سائیں نے اپنے اس طرز موسیقی و رقص کو نہایت کامیابی سے یورپ میں جرمنی، سوئٹزرلینڈ اور برطانیہ کے صوفی حلقوں میں روشناس کرایا ۔ وہ تقریباً تمام مسلم ممالک اور امریکہ میں اپنے فن کا مظاہرہ کر چکے ہیں۔
بھارت کے مقبول ترین کامیڈی پروگرام ’دی کپل شرما شو‘ سے شہرت پانے والی خاتون کامیڈین اسٹار سوگندھا مشرا نے کہا ہے کہ شادی کے حوالے سے سوچے گئے ان کے سارے خواب کورونا وائرس نے برباد کردیئے-
باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ’دی کپل شرما شو‘ کی خاتون کامیڈین اسٹار سوگندھا مشرا نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ’وہ رواں ماہ 26 اپریل کو اداکار سنکیت بھوسلے کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گی۔
سوگندھا مشرا نے کہا کہ میں نے گزشتہ سال دسمبر میں اپنی شادی کی شاپنگ شروع کی تھی اور اب میری تمام شاپنگ مکمل ہوگئی ہے جبکہ یہ تمام شاپنگ کورونا وائرس کی وجہ سے آن لائن کی گئی ہے۔
سوگندھا نے کہا کہ میں اپنے شادی کے جوڑے کے حوالے سے ہمیشہ سے ہی کافی فکرمند تھی اور میں چاہتی تھی کہ میری شادی کی ایک گرینڈ تقریب منعقد ہو اور میں اس میں 10 کلو کا لہنگا پہنوں اب کورونا وائرس کی وجہ سے شادی کی تقریب میں چند لوگ ہی شرکت کرسکیں لیکن مجھے فرق نہیں پڑتا، میں اب بھی 10 کلو وزنی لہنگا زیب تن کروں گی۔
سوگندھا مشرا نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے، میں نے اور سنکیت نے گزشتہ سال شادی نہیں کی اور اس بار جب ہم نے ساری تقاریب کی تیاریاں کرلی تھیں تو بھارت میں دوبارہ لاک ڈاؤن لگ گیا جس کا بےحد افسوس ہے۔
سوگندھا مشرا نے حال ہی میں منگنی کی جس کی تصاویر دو روز قبل انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شئیر کیں تصاویر میں اُن کے ہمراہ اُن کے منگیتر سنکیت بھوسلے کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
منگنی کی تقریب میں سوگندھا مشرا نے سِلک کی خوبصورت میکسی زیب تن کی جبکہ اُن کے منگیتر نے اس موقع پر سیاہ رنگ کے لباس کا انتخاب کیا۔
سوگندھا مشرا نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں منگیتر سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا ’ہمیشہ کا ساتھی۔‘
اُنہوں نے محبت بھرے پیغامات کے لیے اپنے تمام چاہنے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔
دوسری جانب اداکار سنکیت بھوسلے نے اپنے انسٹا اکاؤنٹ پر اپنی منگیتر سوگندھا مشرا کے ہمراہ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے میری روشنی مل گئی۔
سنکیت بھوسلے نے بھی محبت بھرے پیغامات کے لیے اپنے تمام چاہنے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔
پاکستان میوزک انڈسٹری کے نوجوان گلوکار عاصم اظہرنے وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود سے کہا ہے کہ ابھی بھی وقت ہے، بچوں پر ترس کھالیں۔
باغی ٹی وی :عاصم اظہر نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ابھی بھی وقت ہے، بچوں پر ترس کھالیں۔
گلوکار نے ایک اور ٹوئٹ میں سوالیہ انداز میں شفقت محمود سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ اگر طلباء کمرۂ امتحان سے اپنے گھر کورونا وائرس لے کر گئے تو اُس کا ذمہ دار کون ہوگا؟
Who will be responsible if kids take covid back to their homes just so they could appear in exams? @Shafqat_Mahmood sir?
عاصم اظہر کے ان ٹوئٹس پرطلباء کی جانب سے ملا جلا ردعمل دیا جا رہا ہے بعض طلباء کا کہنا ہے کہ تمام تعلیمی ادارے بند کرکے امتحانات آن لائن لینے چاہئیں پہلے ہی سال ضائع ہو گیا ہے –
واضح رہے کہ وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود نے گزشتہ روز اپنے بیان میں کہا تھا کہ اے لیول، او لیول، اے ایس، آئی جی سی ایس ای کے امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے جبکہ نویں سے بارہویں جماعت کے امتحانات نئی تاریخوں کے تحت ہوں گے، امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان متعلقہ بورڈ کریں گے۔
شفقت محمود نے کہا تھا کہ امتحانات کا نیا شیڈول مدِنظر رکھتے ہوئے یونیورسٹیز میں داخلے کئے جائیں گے، متاثرہ اضلاع کی یونیورسٹیز میں آن لائن کلاسیں جاری رہیں گی 8 فیصد سے کم کیسز والے اضلاع میں یونیورسٹیاں کھول دی جائیں گی۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیشِ نظر حکومت نے ملک بھر میں پہلی سے آٹھویں جماعت تک اسکول عید الفطر تک بند رہیں گے۔
اداکارہ و ماڈل فریال محمود کا کہنا ہے کہ شوبزانڈسٹری میں ایمانداری کے ساتھ اپنی موجودگی کو برقراررکھنا اور آگے بڑھنا بہت مشکل ہے-
باغی ٹی وی : فریال محمود نے یوٹیوب چینل سمتھنگ ہاٹ کو دیئے گئے انٹرویو میں انڈسٹری میں کاسٹنگ کاؤچ اور نوجوان اداکاروں کو ہراساں کرنے کے دیگرطریقوں سے متعلق بات کی کہا کہ شوبزانڈسٹری میں ایمانداری کے ساتھ اپنی موجودگی کو برقراررکھنا اور آگے بڑھنا بہت مشکل ہےلیکن اگر آپ کو صحیح چالیں آتی ہیں تو پھر یہ سب بہت آسان ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ انسان کی عزت اس کے اپنے ہاتھ میں ہوتی ہے میں نے 8 سال کے دوران بہت کچھ دیکھا ہے پہلے مجھے چند ڈائریکٹرز اور پروڈیوسرز نے مجھ سے انہیں ایک سال دینے اور اپنے ساتھ ڈرائیوپرچلنے کیلئے کہا میں کہتی تھی کہ ایک نہیں 2 سال لے لیں ساتھ کام کرتے ہیں۔ ایسی کیا بات کرنی ہے جو دفترمیں نہیں ہوسکتی –
اداکارہ نے کہا کہ آدمی جتنا اوپر جاتا ہے اس کی ٹھرک بھی اتنی ہی زیادہ ہوتی ہے سب سے اوپرجوآدمی ہوتا ہے وہ مجھ پر سوال اٹھاتا ہے انہیں ہمیشہ یہی بتایا گیا کہ وہ ساتھ کام کرنے کیلئے ایک مشکل اداکارہ ہیں۔
اداکارہ نے کہا کہ میں اس لئے لوگوں کومشکل لگتی ہوں کیونکہ انہیں تفریح فراہم نہیں کرتی، ان کے واہیات اور فضول لطیفوں پر ہنستی نہیں بلکہ میں یہ جواب دیتی ہوں کہ میں آپ کے بیہودہ مذاق پرہنس نہیں سکوں گی اور کہوں گی یہ مذاق دوبارہ نہ دہرائیں –
فریال محمود نے کہا کہ یہاں صرف مرد ہی غلط نہیں ہوتے میں نے خواتین فنکاراؤں کو بھی شوٹنگ کے دوران اور نجی محفلوں میں ایسا کرتے دیکھا ہے، سیٹ پرایکسٹرا فنکارائیں معاون پروڈیوسر اورمرکزی کردارنبھانے والی اداکارائیں اپنے پروڈیوسر اور ڈائرکٹرز کے ساتھ تعلقات بناتی ہیں-
اس کی وجہ بتاتے ہوئے فریال محمود نے کہا کہ کیونکہ انہیں پتہ ہوتا ہوتا ہے کہ یہ فارمولہ کام کرتا ہے، اگر خواتین اجازت دیتی ہیں تو ہی کوئی آگے بڑھتا ہے، میرے ساتھ جب جب ہوا میں نے مختلف طریقوں سے ردعمل دیا اور اب ایسا وقت آگیا ہے کی کوئی ایسا کرنے کی ہمت ہی نہیں کرتا۔
فریال کے مطابق نوجوان اداکاروں کی جانب سے ہراسانی کے خلاف بات نہ کرنے کی سب سے بڑی وجہ کام نہ ملنے یا انڈسٹری میں بلیک لسٹ ہونے کا خوف ہے تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ کچھ اچھے پروڈیوسر اور ہدایتکاربھی ہیں جو اداکاروں کے ساتھ عزت واحترام سے پیش آتے ہیں۔
فریال محمود نے مزید کہا کہ ہمارے شعبے کو کسی کو لحاظ نہیں، کوئی تمیز سے واقف نہیں کہ کس سے کیسے بات کرنی ہے میں نے بیرون ملک 18 سال کی عمر میں بحیثیت منیجر کام کیا، وہاں سکھایا جاتا ہے کہ خود سے بڑی عمر کے لوگوں سے کیسے بات کی جائے اور ان سے کیسے کام لیا جائے۔
اداکارہ نے کہا کہ میں سوچتی ہوں کہ والدہ اور خالہ روحی بانو ماضی میں ان لوگوں کے ساتھ کس طرح کام کرتی تھیں، نہ ہمارے کام میں کوئی بہتری آئی ہے اور نا ہی ہم ذہنی طورپربہتر ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل اداکارہ مومنہ اقبال نے کہا تھا کہ شوبز انڈسٹری میں کسی نئے شخص کو داخل ہونے کے لئے بہت سے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ یہاں تک کہ اگے بڑھنے کے لئے آپ کو بہت سی باتوں پر خاموش رہنا پڑتا ہے۔ سب سے زیادہ ضبط پر قابو رکھنا ہوتا ہے۔ کام نہ ملنے کے ڈر سے کچھ غلط ہوتا دیکھ کر بھی خاموش رہتے ہیں-
مومنہ اقبال نے کہا تھا کہ کافی جگہوں پر سینئر نئے آنے والوں کو ٹف ٹائم دیتے ہیں۔ یہاں تک کہ سینئرز اپنے جونیئرز کو سلام کا جواب تک نہیں دیتے۔
جبکہ اس سے قبل حبا بخاری نے بھی بی بی سی کو دیئے گئے انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ پاکستانی شوبز انڈسٹری میں بھی لڑکیوں سے کام کے بدلے نامناسب مطالبات کن جاتے ہیں۔صبا کا کہنا تھا کہ اس انڈسٹری میں اگر آپ کو مشکل سے کام مل بھی جائے تو ساتھ کام کرنے والے سینیئر آرٹسٹس بھی بہت مسئلہ کرتے ہیں مجھے ایک پراجیکٹ میں ایک سینئر اداکارہ کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا لیکن انھوں نے مجھے بہت ٹف ٹائم (مشکل وقت) دیا ایک بار انھوں نے مجھے سامنے بیٹھا دیکھ کر یہ بھی کہا کہ آج کل تو ذرا سا بھی چہرہ ہوتا نہیں اور منہ اٹھا کر آ جاتی ہیں۔
صبا بخاری نے نیپوٹزم کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا تھا کہ یہ بالکل جھوٹ ہے کہ شوبز میں نیپوٹزم نہیں ہے اس انڈسٹری میں بہت زیادہ نیپوٹزم ہے اداکار والدین اپنے بچوں کے ویڈیو کلپس لے کر پھر رہے ہوتے ہیں سب کو دکھا رہے ہوتے ہیں کہ یہ دیکھو ہمارے بچوں نے یہ سین کتنا اچھا کیا یہ کام کتنا اچھا کیا-
پاکستان کی معروف اداکارہ اورماڈل صبا قمرکا کہنا ہے کہ بطور آرٹسٹ اُن کا کوئی گھر اور ٹھکانا نہیں ہے۔
باغی ٹی وی : اداکارہ و ماڈل صبا قمر نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی نئی تصویریں شیئر کی ہیں جن میں وہ تُرکی کے شہر استنبول میں موجود ہیں شئیر کی گئیں تصویروں میں اداکارہ نے مغربی طرز کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے اداکارہ خوبصورت لگ رہی ہیں-
صبا قمر نے اپنی تصاویر کے کیپشن میں لکھا کہ ایک آرٹسٹ یارو نہ گھر اور نہ ٹھکانہ ۔
اداکارہ نے لکھا کہ مجھے چلتے جانا ہے بس چلتے جانا –
اداکارہ صبا قمر کی اس پوسٹ کوجہاں اُن کے مداح بہت پسند کررہے ہیں وہیں کرکٹر سدرہ امین نے بھی انہیں خوبصورت انسان قراردیا۔
واضح رہے کہ حال ہی میں صبا قمر کی میوزک ویڈیو ’چنگاریاں‘ جاری ہوئی تھی جس میں مصطفیٰ زاہد نے اپنی آواز کا جادو جگایا تھا۔
خیال رہے کہ خوبرو پاکستانی اداکارہ نے ٹی وی اور ڈراموں میں اپنی اداکاری کا آغاز ’میں عورت ہوں‘ سے کیا تھا۔ صبا قمر پاکستانی فلم انڈسٹری لالی ووڈ کے علاوہ بھارتی فلم انڈسٹری بالی ووڈ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔
ہ گزشتہ برس گلوکار بلال سعید اور اداکارہ صبا قمر کا ایک ساتھ پہلا ویڈیو گانا ‘قبول ہے’ بھی ریلیز ہوا تھا جسے چند ہی گھنٹوں میں 2 لاکھ کے قریب بار دیکھا گیا جبکہ یہ گانا کافی متنازع کا شکار بھی رہا جبکہ بلال سعید اور صبا قمر کو متعدد مقدمات کا بھی سامنا کرنا پڑا-
‘قبول’ کے ذریعے صبا قمر نے میوزک گانوں کی ہدایت کاری میں بھی قدم رکھا تھا اس سے قبل وہ اپنے یوٹیوب چینلز پر مختصر ڈراموں کی ہدایات بھی دیتی رہی ہیں۔
شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ شہزین راحت نے نکاح کی تصاویر شئیر کرتے ہوئے مداحوں کی کنفیوژن دور کر دی-
باغی ٹی وی :شہزین راحت نے اپنے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیر ایپلیکیشن انسٹاگرام پر اپنے نکاح کی تقریب کی نئی تصویریں شیئرکرتے ہوئے مداحوں کی کشمکش دور کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی اُن کا صرف نکاح ہوا ہے جبکہ رخصتی اگلے سال ہوگی۔
انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویروں میں شہزین راحت سفید اور جامنی رنگ کے خوبصورت لباس میں ملبوس ہیں جبکہ اُن کے شوہر محبت بھری نگاہوں سے اپنی اہلیہ کی طرف دیکھ رہے ہیں۔
شہزین راحت نے اپنے نکاح کی تقریب کی یہ تصویریں انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ بہت سارے لوگ اس کشمکش میں مبتلا ہیں کہ نکاح کے ساتھ میری رخصتی بھی ہوگئی ہے۔
اداکارہ نے مداحوں کی کشمکش دور کرتے ہوئے کہا کہ ’ابھی میرا صرف نکاح ہوا ہے جبکہ انشاءاللہ! رخصتی کی تقریب اگلے برس منعقد کی جائے گی-
شہزین نے سوشل میڈیا پر ملنے والے محبت بھرے پیغامات اور نیک تمناؤں کے لیے تمام مداحوں اور دوستوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے
اپیل کی کہ اُنہیں اور اُن کے شوہر کو لازمی دُعاؤں میں یاد رکھا جائے۔
واضح رہے کہ شہزین راحت پاکستان کی ابھرتی ہوئی اداکارہ ہیں جو پاکستان شوبز انڈسٹری کے متعدد ڈراموں اور فلموں میں معاون اداکارہ کے طور پر اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔
بھارتی اداکارہ وماڈل اور تامل بگ باس کے پہلے سیزن کی کنٹسٹنٹ رائزہ ولسن کو فیشل کرانا مہنگا پڑ گیا-
باغی ٹی وی : بھارتی خبر رساں ادارے انڈیا ٹو ڈے کے مطابق اداکارہ رائزہ کو فیشل کرانے کے بعد آنکھوں کے نیچے سوجن ہوگئی ہے جس کے باعث انہیں پہچاننا مشکل ہوگیا ہے جبکہ اداکارہ نے خود ہی سوشل میڈیا پر اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے سے پردہ اٹھایا ہے اور اپنی تصویر بھی پوسٹ کی ہے۔
فوٹو بشکریہ انڈیا ٹو ڈے
بھارتی اداکارہ نے ڈاکٹر کا نام لیتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ روز ڈرماٹولوجسٹ ڈاکٹر ڈاکٹربھاروی سینتھل کے پاس سادہ فیشل کرانے گئی تھی لیکن انہوں نے مجھے زبردستی ایک پروسیجر کرانے کا کہا جس کی ضرورت نہیں تھی۔
اداکارہ نے کہا کہ اس پروسیجر کے نتیجے میں آنکھوں کے نیچے سوجن ہوگئی ہے اور اس صورتحال کے بعد ڈاکٹر نے بھی ملنے سے منع کردیا ہے جبکہ ان کے اسٹاف کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر شہر سے باہر ہیں۔
رائزہ ولسن نے بتایا کہ ڈاکٹر کے خلاف پوسٹ کرنے کے بعد ان کی وجہ سے اس طرح کی پریشانی اٹھانے والے لوگوں کے میسجز سے ان باکس بھر گیا ہے۔
لاہور:عالمی شہرت یافتہ ڈھول پلیئر گونگا سائیں حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کرگئے گونگا سائیں ملکی اور بین الاقوامی فیسٹولز میں کارکردگی کامظاہرہ کرتے تھے
باغی ٹی وی : پاکستان کے معروف ڈھولچی گونگا سائیں حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کرگئے گونگا سائیں کی نماز جنازہ 11 بجے سبزہ زار لیاقت چوک کے قریب ادا کیا جائے گی-
گونگا سائیں کے مینجر ثقلین کے مطابق گونگا سائیں کی تدفین ٹھوکر نیاز بیگ کے قبرستان میں ہوگی-
گونگا سائیں عالمی شہرت یافتہ ڈھولچی تھے جو پپو سائیں کے ہمراہ اپنے فن کا مظاہرہ کرتے رہے ،گونگا سائیں اور پپو سائیں نے اپنے اس طرز موسیقی و رقص کو نہایت کامیابی سے یورپ میں جرمنی، سوئٹزرلینڈ اور برطانیہ کے صوفی حلقوں میں روشناس کرایا ۔ وہ تقریباً تمام مسلم ممالک اور امریکہ میں اپنے فن کا مظاہرہ کر چکے ہیں۔
گونگا سائیں کی وجہ شہرت صوفی طرز کے ڈھول کی تھاپ پر دیوانہ وار رقص تھا۔ یہ رقص وہ خود ہی ڈھول بجاتے ہوئے کرتے اور ان کا یہ لازوال مظاہرہ ہر جمعرات کو شاہ جمال کے مزار پر سینکڑوں لوگ دیکھنے آتے تھے-
اس فن میں مہارت پر حال ہی میں گونگا سائیں اور پپو سائیں کو بی بی سی کے عالمی مقابلے میں بہترین جنوبی ایشیائی موسیقی کا انعام بھی دیا گیا ہے-
بالی ووڈ اداکار وویک ابرائے کی کورونا وائرس سے انتقال کی جھوٹی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد اداکارنے مداحوں کی غلط فہمی دو ر کر دی-
باغی ٹی وی :بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق حا ل ہی میں 59 سالہ تامل فلموں کے اداکار و کامیڈین وویک کو دل کا دورہ پڑنے کے باعث مقامی اسپتال میں منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ جان کی بازی ہار گئے تھے تاہم نام کی مماثلت کی بنا پر خبریں گردش کرنے لگیں کہ تامل ہیرو کے بجائے بالی ووڈ اداکار وویک اوبرائے انتقال کر گئے ہیں۔
وویک کے انتقال کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی سوشل میڈیا پر اداکار کے چاہنے والے اُن کی تصاویر کے ساتھ افسوس کا اظہار کرتے رہے لیکن جب یہ خبر وویک اور اُن کی فیملی تک پہنچی تو انہوں نے سوشل میڈیا پر افواہوں کی تردید کردی۔
ویک اوبرائے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ چنئی کے اسپتال میں میرے داخل ہونے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ میں یہاں واضح کردینا چاہتا ہوں کہ میں بالکل صحتمند ہوں اور اپنی فیملی کے ہمراہ ممبئی میں موجود ہوں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ تامل انڈسٹری کے اداکار وویک کے انتقال کا سن کر بہت افسوس ہوا۔ میں ان کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتا ہوں-
واضح رہے کہ رواً ماہ 17 اپریل کو تامل اداکار ویویک شدید قسم کا دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئے تھے-
1975ء میں ’ میرا نام ہے محبت‘ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے لالی ووڈ اداکار غلام محی الدین کا کہنا ہے کہ بچوں کو کامیاب انسان اور مفید شہری بنانے کے لئے والدین اپنے بچوں کے ساتھ دوستی کریں اور ان کے ساتھ ہر طرح کی باتیں شیئر کریں۔
باغی ٹی وی : پاکستان کے لیجنڈری اور سینئیر اداکار غلام محی الدین نے نجی ٹی وی چینل سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ بچے موم کی طرح ہوتے ہیں جس طرح چاہیں گے ڈھل جائیں گے اس کے لئے یہ بات بھی قابل غور ہے کہ آپ کے گھر کا ماحول کیسا ہے، رشتہ داروں کے ساتھ برتاﺅ کیسا ہے اور آپ کا کن لوگوں کے ساتھ اٹھنا بیٹھنا ہے۔
اداکارکے مطابق سب سے اہم بات یہ کہ میاں بیوی کے آپس کے تعلقات کیسے ہیں؟ اگر میاں بیوی کے درمیان لڑائی جھگڑا ہوگا تو ظاہر سی بات ہے اس کا منفی اثر اولاد پر بھی پڑے گا۔
غلام محی الدین نے کہا کہ بچوں کو اچھا اور کامیاب انسان بنانے کے لیے ضروری ہے کہ آپ ان کے ساتھ دوستی کریں، ہر طرح کی باتیں ان کے ساتھ زیر بحث لائیں، اس طرح کی پریکٹس سے بچے کا ذہن کھل جاتا ہے اور وہ آپ پر اعتماد کرتے ہوئے ہر طرح کی باتیں شیئر کرتا ہے۔
69 سالہ غلام محی الدین نے کہا کہ میں خود بھی یہی کرتا ہوں، میری اپنے بچوں کے ساتھ بہت دوستی ہے ساتھ ہی غلام محی الدین نے کہا کہ ہمارے ہاں المیہ یہ بھی ہے کہ یہاں بچوں کو تعلیم صرف اچھی نوکری کے لیے دلائی جاتی ہے جبکہ تعلیم کے ساتھ تربیت کا ہونا بھی بہت ضروری ہے-
400 سے زائد فلموں می کام کرنے ولے اداکار غلام محی الدین کو 1975 میں ریلیز ہونے والی فلم ’ میرا نام ہے محبت‘ نے شہرت کی بلندیوں تک پہنچایا یہ فلم چائینہ اور پاکستان میں بلاک بسٹر ثابت ہوئی یہ فلم چینی لوک کہانی ہر مبنی تھی فلم بینوں نے اداکار کی جوڑی بابرہ شریف کے ساتھ پسند کی –
ان کی مشہور فلموں میں سوال 700 کروڑ کا ، جنگل کا قانون ، چنبیلی ،سن آف پاکستان و دیگر شامل ہیں -انڈسٹری میں گلو بھائی کے نام سے مشہور اداکار غلام محی الدین نے کئی نگار ایوراڈ اور لکس سٹائل ایوارڈ اپنے نام کئے-