Baaghi TV

Category: شوبز

  • سارہ خان طبیعت خراب ہونے کے باعث اسپتال داخل

    سارہ خان طبیعت خراب ہونے کے باعث اسپتال داخل

    قاہرہ: پاکستان کی معروف ماڈل و اداکارہ سارہ خان کو طبیعت خراب ہونے کے باعث ترکی کے اسپتال میں داخل کرا دیا گیا-

    باغی ٹی وی : ترکی میں موجود پاکستانی اداکارہ سارہ خان کی صحت خراب ہونے کے بعد انہیں اسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے جس کی تصدیق اُن کے شوہر فلک شبیر نے بھی کی ہے۔

    فلک شبیر نے انسٹاگرام اسٹوری میں اہلیہ سارہ خان کی ہاسپٹل میں لی گئی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’سارہ کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے-

    تاہم گلوکار نے اہلیہ کی صحت سے متعلق مزید کچھ نہیں بتایا جب کہ مداحوں کی جانب سے سارہ خان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی جارہی ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ برس جولائی کے مہینے میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی جوڑی اداکارہ سارہ خان اور گلوکار فلک شبیر ہنی مون منانے استنبول گئے تھے جہاں کورونا کے باعث لگائے گئے سخت کرفیو کے باعث دونوں پھنس گئے ہیں۔

  • زیادتی کس نے کی امریکیوں نے یا پھرپاکستانی میڈیانے :اداکارہ میرا سب کچھ بتادیا

    زیادتی کس نے کی امریکیوں نے یا پھرپاکستانی میڈیانے :اداکارہ میرا سب کچھ بتادیا

    ہیوسٹن :زیادتی کس نے کی امریکیوں نے یا پھرپاکستانی میڈیانے :اداکارہ میرا سب کچھ بتادیا،اطلاعات کے مطاب ق ہر وقت کسی نا کسی تنازع میں پھنسی رہنے والی پاکستانی اداکارہ میرا نےکہا ہے کہ اس کے ساتھ غلط رویہ روا رکھا جارہا ہے ۔

    معروف اداکارہ کہتی ہیں کہ یہ توسچ ہے کہ ہسپتال میں کچھ معاملات پرغلط فہمی توپیدا ہوئیں اورپھراسی آڑمیں‌ امریکا چھوڑنے کی جھوٹی خبریں پھیلائی گئیں، نا تو مجھے پاگل خانے بھیجا گیا اور نا ہی 50 ہزار ڈالر بطور ضمانت طلب کیے گئے۔

    اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ امریکا بدر نہیں کیا گیا، ہیوسٹن میں کام کر رہی ہوں، شوبز پروموٹر ریحان صدیقی کے رین پراجیکٹس پر کام کے لیے ہیوسٹن پہنچ چکی ہوں،

    دوسری جانب شوبز پروموٹر ریحان صدیقی کا کہنا ہے کہ اداکارہ میرا باصلاحیت فنکارہ ہیں اسی لیے انھیں ہیوسٹن مدعو کیا ہے۔

  • معاشرے میں بچوں کو شادی کی حوصلہ شکنی کے لیے ویب سیریز لانچ

    معاشرے میں بچوں کو شادی کی حوصلہ شکنی کے لیے ویب سیریز لانچ

    معاشرے میں بچوں کو شادی کی حوصلہ شکنی کے لیے ویب سیریز لانچ

    باغی ٹی وی : خیبر پختونخوا میں بچوں کی شادی کے نقصانات کو اجاگر کرنے کے لیے ویب سیریز لانچ کی گئی ہے . GUDAI ایک شارٹ فارم ویب سیریز ہے جو بچوں کی شادی کے معاملے پر بات کرتی ہے اور معاشرے میں جلد بچوں کی شادی کی حوصلہ شکنی کرتی ہے.
    پاکستانی معاشرے میں اس سیریز کو لکھا ہے اور ہدایت نامہ پشتو کے نامور مصنف بخت راون بخت نے کیا ہے۔
    سیریز میں پشتو برادری کے نئے اور ابھرتے ہوئے فنکاروں کو مناجر صادق ، بی بی شیرینا شبانہ اعظمی ، روما اور عدنان بخت کو متعارف کرایا گیا ہے۔
    یہ سیریز پشتو مواد کے شائقین کے لئے ایک نیا سنگ میل طے کر رہی ہے ،

    مواد تخلیق کاروں اور صارفین دونوں کے لئے۔ یہ سلسلہ www.rinstra.com پر دستیاب ہوگا
    اس سے پہلے عموما ناقص معیار اور غیر حقیقی پلاٹ پیش کیے ہیں پختون ثقافت کا ایک پہلو جو حقیقت پسندانہ نہیں ہے اس کو پیش کیا گیا . لیکن اس ویب سیریز میں .حقیقت جسے بہت سارے پختون تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔اس کو پیش کیا گیا ہے .

    اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر ثقافت خیبر پختونخواہ شوکت علی یوسف زئی نے کہا کہ یہ خوشی والی بات ہے کہ RINSTRA کی اس کاوشوں سے اس کی سوچ کی بحالی ہوگی. RINSTRA خیبر پختون خوا میں فلم ، ڈرامہ اور کہانی یہ حیات نو نئی ضروریات کو بھی پورا کرے گا
    نوجوان آبادی کو زیادہ شامل کرنے اور ان کو سمجھنے کے قابل بنانے کے لئے درکار تکنیک اور نقطہ نظر
    خیبر پختونخوا میں رہنے والے لوگوں کی ثقافتی طاقت کو اجاگر کرے گی ، کلاسیکی براڈکاسٹنگ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عدنان شوکت نے کہا ، "پاکستان میں بچوں کی شادی ایک اصل مسئلہ ہے”۔
    پروڈکشن کمپنی جس نے RINSTRA کے ساتھ مشترکہ طور پر سیریز "GUDAI” بنائی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا ، "جب سے
    آئین پاکستان 1973 میں 18 ویں ترمیم ، اس میں سے ہر ایک کی ذمہ داری ہے اور افسوس ہے کہ تعصب کی وجہ سے
    شادی شدہ عمر کے موضوع پر قانون سازی کرنے میں ناکام رہے ہیں. اور صوبہ اس میں پیچھے ہے .

  • ہتک عزت کیس: ویناملک کےسابق شوہراسد خٹک کودوبارہ نوٹس جاری

    ہتک عزت کیس: ویناملک کےسابق شوہراسد خٹک کودوبارہ نوٹس جاری

    ویناملک کےسابق شوہراسدخٹک کےخلاف ہتک عزت کےدعوی پرسماعت عدالت نے اسد خٹک کو دوبارہ جواب دائر کرنے کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 25 اپریل تک ملتوی کر دی۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق سیشن کورٹ میں ادکارہ وینا ملک کے سابق شوہر اسد خٹک کے خلاف ہتک عزت کے دعوی پر سماعت ہوئی، ایڈیشنل سیشن جج یاسر حیات نے درخواست پر سماعت کی۔

    عدالت میں اسد خٹک نے جواب داخل نہ کروایا جس پر عدالت نے اسد خٹک کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے کارروائی 25 اپریل تک ملتوی کر دی۔

    واضح رہے کہ ادکارہ وینا ملک نے جھوٹے الزامات عائد کرنے پر سابق شوہر پر ہتک عزت کا دعوی دائر کر رکھا ہے، جس میں ان کا موقف ہے کہ سابق شوہر سوشل میڈیا اور میڈیا پر میرے خلاف جھوٹے الزامات عائد کر رہا ہے ۔

    وینا ملک کا کہنا ہے کہ سابق شوہر سے خلع لے رکھی ہے بچوں کو عدالت نے میرے حوالے کیا ہے اور سابق شوہر جھوٹے الزامات عائد کرکے شہرت متاثر کر رہا ہے-

    خیال رہے کہ گزشتہ برس نومبر میں اسد خٹک نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر وینا ملک پران کے بچے غیرقانونی طریقے سے پاکستان سمگل کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ بچوں کی خاطر ہر چیز برداشت کی لیکن اب وقت آگیا ہے اس شرمناک عورت کی اصلیت سب کے سامنے لائی جائے۔ بہت سوچا لیکن اب صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا میری خاموشی کو بزدلی سمجھا گیا مجھے امید ہے کہ ایک باپ کو انصاف ملے گا کیونکہ اللہ کے ہاں دیر ہے اندھیر نہیں جس اذیت سے میں گزر رہا ہوں کسی کو جواب دینا ہوگا-

    واضح رہے کہ وینا ملک نے 25 دسمبر 2013 کو اسد خٹک سے دبئی میں شادی کی تھی۔ ان کے دو بچے ابرام اور امل ہیں جو فی الحال اپنی والدہ کے ساتھ رہتے ہیں۔

    اسد خٹک کی وینا ملک کے خلاف درخواست، وزارت خارجہ نے جواب میں کس کو دیا بڑا جھٹکا؟

    اسد خٹک نے وینا ملک پر نیا الزام عائد کر دیا

    وینا ملک نے بھی سابق شوہر اسد خٹک کو 50 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا

    وینا ملک کی سابق شوہر اسد خٹک کو گالیاں اور دھمکیاں دینے کی آڈیو وائرل

    امریکی بچوں کا دبئی سے اغوا پاکستان کو بدنام کرنے کی سازش کے سوا کچھ نہیں اسد خٹک

    وینا ملک کو سابق شوہر اسد خٹک کی جانب سے 50 کروڑ ہرجانے کا نوٹس

    دبئی کورٹ سے وینا ملک کی گرفتاری کے وارنٹ جلد جاری ہوجائیں گے اسد خٹک کا دعویٰ

    بچوں کے اغوا میں یواے ای کے قونصل جنرل ملوث ہیں اسد خٹک کا دعویٰ

  • شاہ رخ خان کی فلم کے عملے کا کورونا ٹیسٹ مثبت، اداکار نے خود کو آئسولیٹ کر لیا

    شاہ رخ خان کی فلم کے عملے کا کورونا ٹیسٹ مثبت، اداکار نے خود کو آئسولیٹ کر لیا

    بالی اداکار شاہ رخ خان کی آنے والی فلم ’پٹھان‘ کے عملے کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا-

    باغی ٹی وی :بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان پچھلے کچھ عرصے سے فلم ’پٹھان‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں تاہم ان کی شوٹنگ کے عملے کے چند لوگوں میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد فلم کی شوٹنگ دو روز کے لیے روک دی گئی ہے اور شاہ رخ خان نے احتیاطی اقدام کے طور پر خود کو آئسو لیٹ کرلیا ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق یش راج پروڈکشن اور فلم کے ارکان کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کررہے ہیں فلم کے سیٹ پر بھی عملے کا باقاعدگی کے ساتھ ٹیسٹ کیاجاتا ہے اور فلم کے تمام ممبران ایک ہوٹل میں مقیم ہیں ان لوگوں کو ہوٹل سے سیٹ تک لے جانے والے لوگوں کا بھی ٹیسٹ کیا جاتا ہے۔

    جبکہ دوسری جانب کچھ بھارتی ذرائع ابلاغ کا اوپر کی مذکورہ خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہنا ہے کہ شاہ رخ خان کی سیلف آئسولیشن میں جانے کی خبریں بے بنیاد ہیں فلم کی شوٹنگ جاری ہے ہاں پیر اور منگل کو شوٹنگ سے دو دن کا بریک لیاگیا تھا۔

    فلم ’پٹھان‘ میں شاہ رخ خان کے علاوہ دپیکا پڈوکون اور جان ابراہیم بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے فلم 2022 میں ریلیز کیے جانے کا امکان ہے-

  • بالی ووڈ اداکارہ ملائکہ اروڑا نے منگنی کر لی؟

    بالی ووڈ اداکارہ ملائکہ اروڑا نے منگنی کر لی؟

    بالی ووڈ اداکارہ ملائکہ اروڑا اور اداکار ارجن کپور کی منگنی کی خبریں اچانک ہی سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگیں۔

    باغی ٹی وی : ہوا کچھ یوں کہ حال ہی میں ملائکہ اروڑا نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی کچھ تصویریں شیئر کیں جن میں اُنہیں ڈائمنڈ کی خوبصورت انگوٹھی پہنے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    ملائکہ اروڑا نے انگوٹھی بھی اُسی اُنگلی میں پہنی ہوئی ہے جس میں منگنی کی انگوٹھی پہنی جاتی ہے۔

    بالی ووڈ اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’یہ انگوٹھی ایک خواب کی مانند ہے مجھے اس انگوٹھی سے بہت محبت ہے خوشی کا آغاز یہاں سے ہوتا ہے-

    ملائکہ اروڑا نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں اس انگوٹھی کو تیار کرنے والے برانڈ کو ٹیگ کرتے ہوئے بتایا کہ یہاں منگنی کی بہت ہی اچھی انگوٹھیاں موجود ہیں۔

    اداکارہ نے لکھا آپ اس کمپنی سے اپنی انگوٹھی کو اپنی مرضی کے مطابق بنوا سکتے ہیں۔کیا یہ دلچسپ نہیں ؟

    بھارتی میڈیا کے مطابق تصویروں میں ملائکہ کی تیسری انگلی میں جگمگاتی انگوٹھی دیکھ کر افواہیں گردش کرنے لگیں کہ ملائکہ اروڑا نے منگنی کرلی ہے تاہم بعد میں معلوم ہوا کہ در اصل ملائیکہ نے جیولری برانڈ کی تشہیر کے لئے یہ تصویر شیئر کی ہے۔

    بعد ازاں بالی ووڈ اداکارہ نے اپنی ایک اور تصویر انسٹاگرام پر شئیر کی جس میں انہیں پر بیٹھے موبائل میں مصروف دیکھا جا سکتا ہے تصویر شئیر کرتے ہوئے ملائکہ نے لکھا کہ گھر سے کام کرنے کے لئے تیار ہو جاؤ-

  • اداکار سمیع خان بھی کورونا وبا کا شکار

    اداکار سمیع خان بھی کورونا وبا کا شکار

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار سمیع خان بھی عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں-

    باغی ٹی وی : اداکار سمیع خان نے فوٹو اور ویڈیو ایپلیکیشن انسٹاگرام پر اپنی کے ذریعے مداحوں کو کورونا میں مبتلا ہونے کی اطلاع دی۔

    اداکار نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر گزشتہ روز قرآنی آیت ترجمے کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے پوسٹ میں لکھا کہ آج میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور میں گھر میں ہی خود کو قرنطینہ کروں گا

    سمیع خان نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ اللہ ہم سب کو بہترین شفاء سے نوازے آمین ۔

    انہوں نے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی نیک خواہشات اور دعاؤں کی ضرورت ہے۔

    سمیع خآن کی اس پوسٹ پر ساتھئ اداکاروں شہزاد شیخ ،حسن نیازی اور سنبل اقبال خان نے اداکار کے جلد صحتیاب ہونے کی دعا کی اور اپنا اچھے سے خیال رکھنے کی تلقین کی جبکہ مداحوں کیجانب سے بھی نیک خواہشات کا سلسلہ جاری ہے-

    خیال رہے کہ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کورونا کی تیسری لہر کے باعث کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جب کہ دیگر معروف سیا سی و سماجی شخصیات کے علاوہ پاکستان شوبز انڈسٹری کے متعدد اداکار بھی اس وبا میں مبتلا ہوچکے ہیں۔

  • عاطف اسلم  جلد اپنی نئی پیشکش ’سلامِ عاجزانہ‘ ریلیز  کریں گے

    عاطف اسلم جلد اپنی نئی پیشکش ’سلامِ عاجزانہ‘ ریلیز کریں گے

    پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم دوران رمضان اپنی خوبصورت آواز میں ’سلامِ عاجزانہ‘ ریلیز کریں گے۔

    باغی ٹی وی :سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر عاطف اسلم نے اپنی نئی پیشکش’سلامِ عاجزانہ‘ہ سے متعلق مختلف تصاویر شیئر کیں تصاویر میں عاطف اسلم کو دیگر کاسٹ کے ہمراہ سلام پیش کرتے اور دعا کے لیے ہاتھ اٹھاتے دیکھا جاسکتا ہے، عاطف نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ سلام عاجزانہ جلد ریلیز کیا جائے گا۔

    گلوکار نے اپنی پوسٹ میں رمضان کریم کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

    گلوکار نے انسٹاگرام اسٹوری میں بھی تصاویر شئیر کیں اور رمضان المبارک کی مبارکباد دیتے ہوئے مداحوں سے دعاؤں میں یاد رکھنے کی درخواست کی-

    عاطف اسلم کا رمضان المبارک کی مناسبت سے یہ کلام علی پرویز اور نعمان جاوید کے ساتھ مل کر ترتیب دیا ہے۔

    عاطف اسلم کی پوسٹ پرمداح ان کی نئی پیشکش کے جلد ریلیز ہونے کے حوالے سے بھی خاصے پرجوش نظر آرہے ہیں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل عاطف اسلم اپنی سُریلی آواز میں اذان، تاجدارِ حرم اور اسماءالحسنیٰ ریلیز کرچکے ہیں۔

  • میرا نے نیویارک میں کورونا ویکسین لگوالی

    میرا نے نیویارک میں کورونا ویکسین لگوالی

    لالی ووڈ کی معروف اداکارہ میرا نے کورونا وائرس کی ہلکی علامات ظاہر ہونے کے بعد نیویارک میں ویکسین لگوالی۔

    باغی ٹی وی : اداکارہ میرا نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی کچھ ویڈیوز شیئر کیں جن میں اُنہیں کورونا ویکسین لگواتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    میرا نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’الحمداللہ! میں نے کچھ دن پہلے نیویارک میں کورونا ویکسین لگوالی ہے مجھے بخار، سر درد، تھکاوٹ اور جسمانی درد سمیت کورونا وائرس کی ہلکی علامات ظاہر ہوئی تھیں۔

    اُنہوں نے لکھا کہ میں سب کو مشورہ دوں گی کہ آپ خود کو اور اپنے پیاروں کو محفوظ رکھنے کے لیے لازمی ویکسین لگوائیں۔

    اداکارہ نے دُنیا بھر میں موجود اپنے مداحوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ براہ کرم ویکسین سے خوفزدہ نہ ہوں، یہ صرف اس وبائی امراض سے ہر کسی کو زندہ رہنے میں مدد فراہم کرنے کے لیے ہے۔

    واضح رہے کہ واضح رہے کہ میرا امریکا میں معمول کے چیک اپ کے لئے کلینک گئیں تو پروٹوکول اور اپنی شہرت کے حوالے سے ڈاکٹر کو بتاتی رہیں۔ اداکارہ میرا نے ڈاکٹر سے کہا تھا کہ مجھے تحریک انصاف نے سینیٹ کی نشست کی پیشکش کی،مجھے پاکستان میں پروٹوکول ملتا ہے، آپ مجھے جانتے نہیں، وی آئی پی چیک اپ کریں۔

    میرا کی اوٹ پٹانگ باتیں سننے کے بعد ڈاکٹر نے مینٹل ہیلتھ والوں کو اطلاع دے دی اور کہا کہ آپ شوبز سٹار ہوں گی مگر میں اصول کے مطابق مریضوں کو ڈیل کرتا ہوں۔

    جس کے بعد سوشل میڈیا پر میرا کی والدہ کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ان کا کہنا تھا کہ ان کی بیٹی کو کسی نے امریکا کے مینٹل اسپتال میں داخل کرادیا ہے۔

    میرا نے عمران عباس کے ذریعے ان تمام خبروں کی تردید کی بعد ازاں اداکارہ میرا کے سسر راجہ پرویز نے دعویٰ کیا کہ ان کے بیٹے اور میرا کے شوہر کیپٹن نوید نے 50 ہزار ڈالر کی گارنٹی کے عوض میرا کو اسپتال سے فارغ کرایا۔

    اداکارہ امریکہ کیوں گئیں‌:وہاں کن لوگوں سےجھگڑاہے: اوروہ میراجی کوواپس کیوں…

    اداکارہ میرا نےعمران خان پرسنگین الزامات عائد کردیئے:سینیٹ کی نشست کی پیشکش کیوں‌…

    میرا کا نام آرٹسٹ سپورٹ فنڈ میں شامل،ماہانہ 5 ہزارروپے کی امدادی رقم ملے گی

    مجھے ہروزیراعظم پاکستان پروٹوکول دیتاہے:اداکارہ میرانے امریکی ڈاکٹرکے سامنے سارے…

    پتہ نہیں لوگ ذہنی حالت جیسے سنگین مسئلے پر باتیں کیسے بنا لیتے ہیں؟

    کتنے ہی تعلیم یافتہ کیوں نہ ہو دوسروں کیساتھ سلوک آپ کے بارے سب بیان کر دیتا ہے…

  • نبیل ظفرکے ساتھ اسکاٹ لینڈ نژاد لڑکی نے ان کا کونسا ڈرامہ دیکھ کر شادی کی؟

    نبیل ظفرکے ساتھ اسکاٹ لینڈ نژاد لڑکی نے ان کا کونسا ڈرامہ دیکھ کر شادی کی؟

    اداکار، ہدایت کار و پروڈیوسر نبیل ظفرکی اہلیہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے نبیل کی پی ٹی وی کے ڈرامے میں اداکاری دیکھ کر ان سے شادی کا فیصلہ کیا تھا۔

    باغی ٹی وی : حال ہی میں نبیل ظفر اہلیہ سلمیٰ ظفر کے ہمراہ آج ٹی وی کے شو ’دی کپل شو‘ میں شریک ہوئے، جہاں انہوں نے نہ صرف پیشہ ورانہ زندگی پر کھل کر بات کی بلکہ انہوں نے ذاتی زندگی پر بھی مداحوں کو آگاہ کیا۔

    پروگرام میں نبیل ظفر کی اہلیہ نےبتایا کہ انہوں نے نبیل کی پی ٹی وی کے ڈرامے میں اداکاری دیکھ کر ان سے شادی کا فیصلہ کیا تھا۔

    سلمیٰ ظفر کے مطابق ایک دن وہ اپنی سہیلی کے ساتھ نبیل کا ڈراما ’دھواں‘ دیکھ رہی تھیں کہ انہوں نے سہیلی کو بتایا کہ لڑکی کو شادی کرنی چاہیے تو دھواں کے داؤد سے کرنی چاہیے، ورنہ کرنی ہی نہیں چاہیے۔

    سلمیٰ ظفر کا کہنا تھا کہ انہوں نے سہیلی کو وہ بات مذاق میں کہی تھی مگر پھر انہوں نے نبیل کے ساتھ شادی کرنے کی بات کو سچ ثابت کیا اور شادی کے بعد ان کی سہیلی نے انہیں اپنی بات یاد دلائی۔

    دوسری جانب پروگرام میں نبیل نے اعتراف کیا کہ وہ سلمیٰ کی جدوجہد اور محبت کی قدر کرتے ہیں اور انہوں نے سلمیٰ سے شادی وقت صرف ایک شرط رکھی تھی کہ وہ شادی کے بعد سلمیٰ کی خاطر انگلینڈ نہیں جائیں گے بلکہ پاکستان میں ہی رہیں گے۔

    نبیل نے انکشاف کیا کہ انہوں نے اہلیہ کو حق مہر میں 500 روپے دیے تھے اور ان کی اہلیہ نے شادی کے بعد پاکستان میں رہنے کی شرط کو قبول کیا۔

    خیال رہے کہ نبیل نے 1990 کے بعد اداکاری کا آغاز کیا تھا، انہیں مقبول ڈرامے ’دھواں‘ میں داؤد کا کردار ادا کرنے کے بعد شہرت ملی جب کہ ’بلبلے‘ میں کام کرنے کے بعد وہ شہرت کی نئی بلندیوں پر پہنچے۔