Baaghi TV

Category: شوبز

  • اداکار بننے کے لئے پیسے چرانے پر والد نے الٹا لٹکا کر پٹائی کی   جاوید شیخ

    اداکار بننے کے لئے پیسے چرانے پر والد نے الٹا لٹکا کر پٹائی کی جاوید شیخ

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئیر اور لیجنڈ اداکار و ہدایتکار اور پروڈیوسر جاوید شیخ کا کہنا ہے کہ اداکار بننے کے لیے والد کے پیسے چرانے پر الٹا لٹکاکر پٹائی ہوئی تھی۔

    باغی ٹی وی :اداکار جاوید شیخ نے حال ہی میں نجی ٹی وی چینل کے پروگرام ٹائم آؤٹ ود احسن خان میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی ذاتی سمیت ان مشکلات اور دلچسپ واقعات کا ذکر کیا جو انہیں فنی کیرئیر شروع کرتے وقت درپیش آئیں-

    اداکار جاوید شیخ کا کہنا تھا کہ 12،13 سال کی عمر میں والد صاحب کی جیب سے 100 روپے چرائے تھے جس کے بعد اپنے تین چار دوستوں کے ساتھ اداکار بننے کے لیے لاہور کی ٹرین میں سوار ہوگیا میں بہت خوش تھا گاڑی چلنے والی تھی-

    جاوید شیخ نے مزید بتایا کہ والد صاحب کے پیسوں سے ٹرین میں بیٹھ کر 2 روپے کے لڈو کھارہا تھا تاہم بدقسمتی سے والد صاحب کو پتہ چل گیا اور انہوں نے اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر مجھے ڈھونڈنا شروع کیا، والد صاحب ڈھونڈتے ڈھونڈتے اسٹیشن تک پہنچے اور مجھے گردن سے دبوچ لیا جس کے بعد گھر میں الٹا لٹکا کر میری پٹائی ہوئی۔

    سینئیر اداکار نے بتایا کہ میری پہلی گرل فرینڈ فرنچ خاتون تھی، میری اس سے کراچی میں ملاقات ہوئی لیکن وہ پیرس میں رہتی تھی اور یہاں چھٹیاں گزارنے کے لیے آئی ہوئی تھی-

    جاوید شیخ کے مطابق اس وقت میں کچھ نہیں تھا لہذا فرانس گرل فرینڈ سے ملنے جانے کے لیے والد صاحب کی گاڑی بیچی اور ٹکٹ لے کر چلاگیا تھا جس پر مجھے ایک بار پھر والد صاحب نے مارا تھا۔

  • بالی ووڈ شخصیات کی مسلمان مداحوں کو رمضان کی مبارکباد

    بالی ووڈ شخصیات کی مسلمان مداحوں کو رمضان کی مبارکباد

    ماہ ِرمضان المبارک کا چاند نظر آنے کے بعد دنیان بھر کے مسلمان لوگ ایک دوسرے کو مقدس مہینے کی مبارکباد دینے کے لئے فون کالز،میسجز اور سوشل میڈیا کا استعمال کر رہے ہیں۔ ایسے میں جہاں پاکستان کی شوبز شخصیات بھی اپنے مداحوں کو رمضان المبارک کی مبارکباد دے رہی ہیں وہیں بالی ووڈ فنکار بھی مسلمانوں مداحوں کو رمضان المبارک کی آمد کی مبارکباد دے رہے ہیں-

    باغی ٹی وی : بالی ووڈ کے سینئیر اور لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں مداحوں کو رمضان المبارک کی آمد پر مبارکباد دی-


    اداکار عمران ہاشمی نے بھی اپنے ٹوئٹ میں رمضان کے حوالے سے تصویر شئیر کرتے ہوئے مبارکباد دی-


    اداکارہ ہانسیکا نے اپنے ٹوئٹ میں تمام مسلمانوں کو رمضان المبارک کی مبارکباد دیتے ہوئے اس مہینے کو خوبصورت مہینہ قرار دیا-


    دوسری جانب بھارت کی نامور اداکارہ اور بگ باس کی کنٹیسٹنٹ حنا خان نے بھی انسٹاگرام پر اپنی تصاویر شئیر کیں جن میں انہوں نے پیلے رنگ کا لباس زیب تن کیا ہے اور اسر پر دوپٹہ اوڑھے ہاتھوں میں کھجوروں کا پیالہ پکڑ رکھا ہے اور مسکرارہی ہیں تصاویر شئیر کرتے ہوئے کیپشن میں اداکارہ نے رمضان کی مبارکباد دی-

    اداکارہ کی پوسٹ پر ساتھی اداکاراؤں کی جانب سے رمضان کی مبارکباد دی جا رہی ہے جن میں سُربی جتوئی اور مونی رائے سمیت دیگر شامل ہیں-

    اداکارہ زرین خان نے بھی انسٹاگرام پر شئیر کی گئی مختصر ویڈیو میں مقدس مہینے کی مبارکباد دیتے ہوئے دو دب پہلے فوت ہوئے اپنے نانا کے لئے دعاؤں کی اپیل کی-

    ادکارہ سونم کپور نے بھی انسٹاگرام اسٹوری پر اپنی تصویر شئیر کی اور رمضان المبارک کی مبارکباد دی-

    شوبز شخصیات کا رمضان المبارک سے متعلق پیغام

  • روینہ ٹنڈن اور اکشے کھنہ پہلی مرتبہ ایک ساتھ نظر آئیں گے

    روینہ ٹنڈن اور اکشے کھنہ پہلی مرتبہ ایک ساتھ نظر آئیں گے

    بالی وڈ کی سینئیر اداکارہ روینہ ٹنڈن اور اداکار اکشے کھنہ پہلی بار ایک ساتھ اسکرین پر جلوہ گر ہوں گے۔

    باغی ٹی وی :بھارتی میڈیا کے مطابق روینہ ٹنڈن پہلی مرتبہ اکشے کھنہ کے ساتھ کسی پراجیکٹ کا حصہ بنیں گی اور دونوں ویب سیریز ’لیگیسی‘ میں ساتھ نظر آئیں گے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ویب سیریز لیگیسی میں ہدایتکاری کے فرائض وجے گٹ نبھائیں گے اور فلم کی شوٹنگ مختلف ممالک میں کی جائے گی ویب سیریز لیگیسی بھارتی ہدایتکار وجے گٹ کی ہدایت میں بننے والا پہلا پراجیکٹ ہے۔

    روینہ ٹنڈن نے انسٹاگرام کے تصدیق شدہ اکاؤنٹ پر بھی ویب سیریز سے متعلق خبر کا اسکرین شاٹ شیئرکرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔

    روینہ ٹنڈن کی اس پوسٹ پر شلپا شیٹھی اور فرح خان سمیت دیگر بالی ووڈ شخصیات کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے-

    دوسری جانب اداکار اکشے کھنہ بھی ویب سیریز کے حوالے سے خاصے پرجوش نظر آتے ہیں۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق اکشے کھنہ کا کہنا تھا کہ مجموعی طور پر ایک ایسی انڈسٹری کے لیے کام کرنا خوش کن ہے جو ہماری حدود کو چیلنج کرتا ہے، مجھے خوشی ہے کہ لیگیسی میری پہلی ویب سیریز بننے جارہی ہے۔

  • سینئر ہدایت کار اور پروڈیوسرایس سلیمان طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے

    سینئر ہدایت کار اور پروڈیوسرایس سلیمان طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے

    لاہور:پاکستان فلم انڈسٹری کےسینئر ہدایت کار اور پروڈیوسر سید سلیمان المعروف ایس سلیمان طویل علالت کے بعد 80 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

    باغی ٹی وی : ایس سلیمان کے اہلخانہ نے ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ طویل عرصے سےگردوں کی بیماری میں مبتلاتھے جب کہ وہ فالج کا شکار تھے اور انہیں ذیابیطس کا بھی مرض تھا۔

    ایس سلیمان کی اہلیہ معروف اداکارہ زریں پناہیں کا کہنا ہے کہ ایس سلیمان گزشتہ ایک سال سے مختلف اوقات میں نجی اسپتال میں زیرعلاج رہے،دو روز قبل ایس سلیمان کونمونیہ کا اٹیک ہوا اور طبیعت زیادہ بگڑنے پر جانبر نہ ہو سکے –

    اہلیہ کا کہنا ہے کہ ایس سلیمان کی تدفین بچوں کی وطن واپسی پر کی جائے گی جبکہ نماز جنازہ جمعہ کو نجی سوسائٹی میں اداکی جائیگی۔

    فلم ڈائریکٹر ایس سلیمان ماضی کے اداکار سنتوش کمار اور درپن کے چھوٹے بھائی تھے۔

    ایس سلیمان کی پہلی فلم ‘گلفام’ 1961 میں ریلیز ہوئی ایس سلیمان نے 60 سے زائد فلموں کی ہدایت کاری کی، ان کی ہدایت کاری میں بننے والی فلموں میں اناڑی، زینت، باجی و دیگر شامل ہیں-

  • شوبز شخصیات کا رمضان المبارک سے متعلق پیغام

    شوبز شخصیات کا رمضان المبارک سے متعلق پیغام

    ماہ ِرمضان المبارک کا چاند نظر آنے کے بعد دنیان بھر کے مسلمان لوگ ایک دوسرے کو مقدس مہینے کی مبارکباد دینے کے لئے فون کالز،میسجز اور سوشل میڈیا کا استعمال کر رہے ہیں۔ ایسے میں پاکستان کی شوبز شخصیات بھی اپنے مداحوں کو رمضان المبارک کی مبارکباد دے رہی ہیں۔

    باغی ٹی وی : عائزہ خا ن نے انسٹاگرام پر پہلے دن کے چاند کی تصویر شئیر کرتے ہوئے رمضان المبارک کی آمد پر مبارکباد دی- ایک اور پوسٹ میں خوبصورت پھولوں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ﷲ تعالیٰ ہماری حفاظت کرے اور ہماری تمام عبادتوں کو قبول کرے،آمین۔

    ایمن خان نے انسٹاگرام پر بہت ہی خوبصورت مسجد کی تصویر شیئر کرتے ہوئے رمضان المبارک کی مبارکباد دی اور لکھا کہ ﷲ تعالیٰ ہم سب کو اچھی صحت دے،آمین۔

    منال خان نے انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کی اور اپنے مداحوں کے لئے خوبصورت پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ رمضان المبارک سال کا بہترین وقت ہے۔

    اداکارہ نے اپنے پیغام میں دعا بھی لکھی کہ ﷲ تعالیٰ ہم سب پر مہربانی کرے،آمین۔

    اداکارہ یمنی زیدی نے ابھی انسٹااسٹوری میں رمضان المبارک کا چاند نظر آنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اس مہینے کو خوبصورت قرار دیا اور اللہ تعالیٰ سے گناہوں کی مغفرت کی دعا کی-

    عدنان صدیقی نے بھی انسٹااسٹوری پر رمضان المبارک کے خوبصورت پوسٹر کی تصویر شئیر کی-

  • کاون ہاتھی پربنی دستاویزی فلم کا ٹریلر جاری

    کاون ہاتھی پربنی دستاویزی فلم کا ٹریلر جاری

    عالمی شہرت یافتہ امریکی گلوکارہ شیر اور اسمتھسونین چینل کے تعاون سے دنیا کے تنہا ترین ہاتھی ’کاون‘ کی پاکستان میں تنہائی سے لے کر کمبوڈیا کی محفوظ پناہ گاہ میں منتقلی پر مبنی دستاویزی فلم کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی : اسلام آباد کے مرغزار چڑیاگھر کے ہاتھی کاون کی محفوظ ترین بناہ گاہ میں منتقلی کے لیے گلوکارہ شیر کی تنظیم فری دی وائلڈ "Free The Wild” پیش پیش رہی۔


    گزشتہ برس کاون کی کمبوڈیا منتقلی سے قبل گلوکارہ شیر نے اسلام آباد میں کاون کے ساتھ کچھ وقت گزارا، ساتھ ہی کاون کی آزادی کے سفر پر مبنی دستاویزی فلم کی شوٹنگ بھی کی تھی علاوہ ازیں گلوکارہ نے اپنی ٹوئٹ میں اعلان کیا تھا کہ وہ کاون پر دستاویزی فلم بنا رہی ہیں جو 2021 میں ریلیز کی جائے گی-

    تاہم اب اس دستاویزی فلم کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے-

    دستاویزی فلم کا ٹریلر جانوروں، انسانوں اور زمین پر پائے جانے والے تمام جانداروں کے درمیان ہمارے رابطے سے متعلق ہےایک منٹ 31 سیکنڈ پر مشتمل ٹریلر میں کاون کی پاکستان میں تنہائی اور کمبوڈیا منتقلی تک کے جذباتی منظر کوفلم بند کیا گیا ہے۔

    ٹریلر میں بتایا گیا ہے کہ شیر کو کس چیز نے کاون کی آزادی کے لیے جدوجہد کرنے میں متحرک کیا، یہی نہیں اس مسئلے پر توجہ دلانے کے لیے انہوں نے گانا والز بھی ریکارڈ کیا۔

    ’شیر اور تنہا ہاتھی‘کے عنوان پر مبنی دستاویزی فلم رواں ماہ 22 تاریخ کو پیراماؤنٹ پلس پر ریلیز کی جائے گی۔
    https://youtu.be/vr_IvhrH8NA
    کاون کی کہانی:

    ہاتھی کاون 1985 میں پاکستان کو سری لنکن صدرکی جانب سے تحفے میں ملا تھا، 35 سال یہاں گزارنے کے بعد اب کاون کمبوڈیا میں زندگی کے باقی ایام گزاررہا ہے بچوں کا دل بہلانے والے کاون نے اسلام آباد کے چڑیا گھر میں بہت مشکلات سہیں۔

    2012 سے کاون اپنی ساتھی ہتھنی کی موت کے بعد مرغزار چڑیا گھر میں تنہائی کا شکار رہا جسے زنجیروں میں جکڑا گیا اور وہ چڑیا گھر انتظامیہ کی لاپرواہی کا شکار بھی رہا۔

    کاون کے ساتھ زیادتی دیکھ کر امریکی پاپ گلوکارہ شیر اور رضاکاروں نے اس کی بہتر ماحول میں منتقلی کی مہم چلائی، سینیٹ نے بھی کاون کے ساتھ ناروا سلوک کا نوٹس لیا جب کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے کاون کی محفوظ مقام پر منتقلی کے احکامات جاری کیے تھے-

    امریکی پاپ گلوکارہ شیر اور غیر ملکی فلاحی تنظیم کی مدد سے گزشتہ برس 35 سال پاکستان میں تنہا گزارنے والے کاون کو عدالتی احکامات پر کمبوڈیا منتقل کیا گیا تھا-

    وائلڈ لائف کے درجنوں کارکنوں اور ماہرین نے بھی جانوروں کی فلاح وبہبود کی تنظیم فور پوز کی سربراہی میں کاون ہاتھی کی کمبوڈیا کے شہر سیم ریپ منتقلی کو یقینی بنایا تھا جبکہ کاون کی منتقلی کے لیے ڈونرز کی جانب سے خصوصی پرواز کے ساتھ دو غیر ملکی ڈاکٹرز اور ٹیکنیکل اسٹاف بھی فراہم کیا گیا تھا۔

  • دنیا صرف ایک وبا سے لڑ رہی ہے جبکہ ہم کورونا اور کرینہ دونوں سے لڑ رہے ہیں  عامر خان

    دنیا صرف ایک وبا سے لڑ رہی ہے جبکہ ہم کورونا اور کرینہ دونوں سے لڑ رہے ہیں عامر خان

    گزشتہ ماہ 24 مارچ کو کورونا کا شکار ہونے والے بالی ووڈ اداکار کا کہنا ہے کہ اس وقت پوری دنیا صرف ایک وبا سے لڑ رہی ہے جب کہ وہ اور ان کی ٹیم کورونا اور کرینہ دونوں سے لڑ رہے ہیں۔

    باغی ٹی وی :عامر خان ان دنوں کورونا وائرس کا شکار ہونے کی وجہ سے قرنطینہ میں ہیں، جب کہ اس سے قبل وہ اپنی آنے والی فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ کی شوٹنگ میں مصروف تھے۔

    عامر خان کی فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ کی شوٹنگ 2020 کے آغاز میں ہی شروع ہوگئی تھی مگر پھر دنیا بھر میں کورونا پھیلنے کی وجہ سے ان کی شوٹنگ تاخیر میں ہوگئی۔

    بعد ازاں ان کی فلم کی مرکزی اداکارہ کرینہ کپور حاملہ ہوگئیں، جس کی وجہ سے ان کی فلم کی شوٹنگ مزید چند ماہ کے لیے مؤخر کردی گئی تھی۔

    کرینہ کپور کے ہاں رواں برس فروری میں دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی تھی اور انہوں نے لال سنگھ چڈھا کی شوٹنگ میں چند ماہ تک شامل نہیں ہو سکیں-

    کورونا کی وبا اور پھر کرینہ کپور کے ہاں بچے کی پیدائش کی وجہ سے اپنی فلم لال سنگھ چڈھا کی تاخیر پر عامر خان نے حال ہی میں ایک مختصر ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے مزاحیہ انداز میں کرینہ کپور کو فلم کی تاخیر کا ایک سبب قرار دیا۔

    انڈین ایکسپریس کے مطابق عامر خان کے فین یوٹیوب چینل پر حال ہی میں جاری کی گئی مختصر ویڈیو میں عامر خان نے ’لال سنگھ چڈھا‘ کی تاخیر کا سبب کورونا اور کرینہ کو قرار دیا۔

    عامر خان نے کہا کہ انہیں اُمید تھی کہ ان کی فلم 2020 کے کرسمس پر جاری کی جائے گی مگر ایسا نہیں ہوسکا اور اب ان کا منصوبہ ہے کہ لال سنگھ چڈھا کو 2021 کے کرسمس تک ریلیز کردیا جائے۔

    مختصر ویڈیو میں عامر خان نے بتایا کہ فلم کی شوٹنگ میں تاخیر کے متعدد اسباب ہیں، جن میں کورونا کی وبا بھی شامل ہے اور ساتھ ہی مزاحیہ انداز میں انہوں نے کرینہ کپور کو بھی فلم کی تاخیر کا ایک سبب قرار دیا۔

    عامر خان نے کہا کہ اس وقت جہاں پوری دنیا کورونا سے لڑ رہی ہے، وہیں وہ اور ان کی ٹیم کرینہ اور کورونا دونوں سے لڑ رہے ہیں۔
    https://youtu.be/WXl-B5eYzEo
    خیال رہے کہ عامر خان کی آنے والی فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ میں عامر خان اور کرینہ کپور 9 سال بعد ایک ساتھ دکھائی دیں گے’لال سنگھ چڈھا‘ کو عامر خان اور ان کی اہلیہ کرن راؤ پروڈیوس کر رہی ہیں جب کہ اس کی کہانی اتل کلکرنی نے لکھی ہے اور اس کی ہدایات ادویت چندن نے دی ہیں’لال سنگھ چڈھا‘ ہولی وڈ کی 1994 کی معروف فلم ’فاریسٹ گمپ‘ کا ہندو ریمیک ہے۔

  • عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرنے کا موقع ملنے پر شنیرا اکرم کا زینب عباس کیلئے خصوصی پیغام

    عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرنے کا موقع ملنے پر شنیرا اکرم کا زینب عباس کیلئے خصوصی پیغام

    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ اور سماجی کارکن شنیرا پاکستانی معروف اسپورٹس پریزینٹر اور میزبان زینب عباس کو عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرنے کا موقع ملنے پر خصوصی پیغام دیا ہے-

    باغی ٹی وی : زینب عباس کو عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرنے پرجہاں ملکی و غیر ملکی اسپورٹس شخصیات مبارکباد دے رہے ہیں اور اس نئے سفر کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کررہے ہیں وہیں شنیرا اکرم نے بھی ایک خصوصی پیغام جاری کیا-


    شنیرااکرم نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس حولے سے زینب عباس کو خصوصی پیغام دیتے ہوئے اپنی خوشی کا اظہار کیا اورزینب عباس کے ٹوئٹ کو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ری ٹوئٹ کرتے ہوئے شنیرا نے لکھا کہ ’ہمارے جھنڈے کو ہمیشہ اونچا لہرانا۔‘

    خیال رہے کہ پاکستان کی معروف اسپورٹس پریزنٹر زینب عباس نامور برطانوی ٹی وی چینل اسکائی اسپورٹس پر پاکستان کی نمائندگی کریں گی جبکہ زینب عباس پہلی پاکستانی اسپورٹس پریزنٹر ہیں جنہیں غیر ملکی ٹی وی چینل پر پاکستان کی نمائندگی کرنے کا موقع ملا ہے۔

    اسحوالے سے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے زینب عباس کا کہنا تھا کہ میں یہ شئیر کرتے ہوئے بہت پرجوش ہوں کہ میں پاکستان بمقابلہ انگلینڈ سیریز اور اس کے بعد ہونے والے ’دی ہنڈریڈ ٹورنامنٹ‘ کے لیے اسکائی اسپورٹس پر ڈیبیو کروں گی۔‘

    ساتھ ہی زینب نے کہا تھا کہ وہ ایک شاندار ٹیم کے ساتھ کام کرنے کی منتظر ہیں۔

  • بلال عباس کا پہلی محبت کے بارے میں دلچسپ انکشاف

    بلال عباس کا پہلی محبت کے بارے میں دلچسپ انکشاف

    پاکستان ٹی وی انڈسٹری کے خوبرو اداکار بلال عباس نے ایک انٹرویو میں اپنی پہلی محبت کے حوالے سے بتادیا۔

    باغی ٹی وی : سوشل میڈیا پر بلال عباس اکثر و بیشتر اپنے بارے میں مداحون کو آگاہ کر تے رہتے ہیں جس سے ان کے مداح کافی خوش اور محفوظ ہوتے ہیں تاہم اب اداکار نے اپنی پہلی محبت کے بارے میں بتایا ہے –

    اپنے حالیہ انٹرویو میں بلال عباس سے سوال کیا گیا کہ آپ کو زندگی میں پہلی محبت کس سے ہوئی یا آپ کا پہلا کَرش کون تھا؟ اس سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہیں زندگی کی پہلی محبت اپنی اسکول کی ٹیچر سے ہوئی تھی۔

    واضح رہے کہ بلال عباس ڈرامہ انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے باصلاحیت اداکار ہیں، شوبز میں انٹری کے بعد قلیل مدت میں ہی انہوں نے اپنی صلاحیتوں سے اداکاری کی دنیا میں اپنا آپ منوایا اور اپنی ایک خاص پہچان بنا چکے ہیں

    بلال عباس متعدد ڈراموں اور ویب سیریز جھوٹی لو اسٹوری میں اداکاری کاری کر چکے ہیں اور آج کل ڈرامہ سیریل ڈنک میں اداکاری کر رہے ہیں –

  • انجین آلتان کی دنیا بھر کے مسلمانوں کو رمضان کی مبارکباد

    انجین آلتان کی دنیا بھر کے مسلمانوں کو رمضان کی مبارکباد

    مسلمانوں کی اسلامی فتوحات پر مبنی ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار انجین آلتان نے دنیا بھر کے تمام مسلمانوں کو رمضان المبارک کی آمد کی مبارکباد دی ہے۔

    باغی ٹی وی: ارطغرل کے نام سے مشہور ترک اداکار انجین آلتان نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک خصوصی اسٹوری شئیر کی ہے۔

    انجین آلتان نے رمضان کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ ’دنیا بھرسے میرے تمام مسلمان بہن بھائیوں کو رمضان مبارک۔‘

    یہاں قابل ذکر بات یہ ہے کہ ترکی میں 13 اپریل یعنی آج پہلا روزہ ہے۔

    واضح رہے کہ ترک ڈرامہ سیریل گزشتہ سال پی ٹی وی پر پاکستانی وزیراعظم کی ہدایت پر اردو میں ڈب کر کے نشر کیا گیا تھا نہ صرف ڈرامے بلکہ اس کے کرداروں کو بھی پاکستان میں خوب پسند کیا گیا ہے جبکہ اس ڈراے نے پاکستان میں مقبولیت میں کے نئے ریکارڈ قائم کئے ہیں-

    تاہم ڈرامے کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے اس کی نئی اقساط رمضان المبارک کے دوران نشر کی جائیں گی-


    اس حوالے سےسینیٹر فیصل جاوید خان نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنی ٹوئٹ میں بتایا تھا کہ پاکستان کے سرکاری ٹی وی چینل پی ٹی وی پر رمضان کے دوران روزانہ شام کو 7:45 منٹ پر ترک ڈرامے ’دیریلش ارطغرل‘ کی نئی اقساط دکھائی جائیں گی۔

    اب پاکستانی ڈرامے بھی ترکی میں نشر کئے جائیں گے سینیٹر فیصل جاوید خان