Baaghi TV

Category: شوبز

  • علیزے شاہ کا جلد کے مسائل کے شکار افراد کے لئے حوصلہ افزا پیغام

    علیزے شاہ کا جلد کے مسائل کے شکار افراد کے لئے حوصلہ افزا پیغام

    پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی نامور اداکارہ علیزے شاہ نے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ طویل عرصے سے ایکنی کے مسائل سے لڑ رہی ہیں۔

    باغی ٹی وی : اداکارہ علیزے شاہ نے جلد کے مسائل کے شکار افراد اور خصوصی طور پر کیل مہاسوں جیسے مسائل میں مبتلا خواتین کے لیے ہمت افزا پیغام جاری کرتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ وہ بھی طویل عرصے سے مذکورہ مسئلے کا شکار ہیں۔

    علیزے شاہ نے انسٹاگرام اسٹوری میں ایک پوسٹ اور ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ وہ طویل عرصے سے کیل مہاسوں (چہرے پر سرخ دانے) سے نبرد آزما ہیں۔

    علیزے شاہ نے اپنی انسٹا اسٹوری میں کہا کہ آج میں آپ کو اپنے سب سے بڑے عدم تحفظ کے بارے میں بتانے جارہی ہوں اور وہ یہ ہے کہ میں ایک طویل عرصے سے ایکنی سے لڑ رہی ہوں۔

    اداکارہ نے مختصر پوسٹ میں بتایا کہ وہ کافی عرصے سے چہرے پر کیل مہاسوں کے مسئلے سے لڑ رہی ہیں اور ساتھ ہی انہوں نے چہرے پر سرخ دانے دکھائے جانے کی ایک ویڈیو بھی شیئر کی۔

    اداکارہ نے کہا کہ ہم میں سے بہت سے لوگوں کا ماننا ہے کہ خوبصورت اور صاف جِلد ہی ہماری خوشگوار زندگی کا ایک اہم مقصد اور بنیاد ہے جبکہ میرا خیال اس کے بالکل برعکس ہے۔

    اُنہوں نے کہا کہ ’میرا ماننا یہ ہے کہ ہم کیل مہاسوں کے ساتھ بھی ایک خوشگوار زندگی گُزار سکتے ہیں۔

    انہوں نے ایسے مسائل کے شکار افراد کو پیغام دیا کہ وہ کیل مہاسوں کے ساتھ ہی خوش رہنا سیکھیں اور خود سے پیار کریں، تاکہ دوسرے لوگ بھی ان کی خوبصورتی کی تائید کریں۔

    علیزے شاہ نے طویل عرصے سے چہرے پر کیل مہاسوں کے ہونے کو اپنے لیے مشکل بھی قرار دیا، تاہم ساتھ ہی لکھا کہ وہ ان کے ساتھ بھی خوش زندگی گزار رہی ہیں۔

    خیال رہے کہ زیادہ تر ماہرین صحت کیل مہاسوں کو بڑی بیماری قرار نہیں دیتے، البتہ انہیں جلد کے ایک مسئلے کے طور پر لیا جاتا ہے۔

  • فوربزکی ’30 انڈر 30‘ کی جاری یورپی فہرست میں دو پاکستانی لڑکیاں شامل

    فوربزکی ’30 انڈر 30‘ کی جاری یورپی فہرست میں دو پاکستانی لڑکیاں شامل

    مشہور امریکی اقتصادی جریدے فوربز نے مختلف شعبہ جات میں ’30 انڈر 30‘ کی عمر میں نمایاں خدمات سر انجام دینے والے افراد کی مختلف خطوں کی یورپی فہرست جاری کردی جس میں 2 پاکستانی نژاد لڑکیوں سمیت متعدد مسلمان لڑکیاں اور لڑکے بھی شامل ہیں۔

    باغی ٹی وی : فوربز کی یورپی فہرست میں کھیل، میڈیا مارکیٹنگ، شوبز، سوشل امپیکٹ اور گیمز سمیت دیگر شعبوں کی فہرست جاری کی گئی ہے۔

    فوربز کی جانب سے جاری کردہ ہر فہرست میں 30 افراد کو شامل کیا گیا ہے جن کی عمریں 30 سال یا اس سے کم ہیں اور انہوں نے انتہائی مختصر مدت میں نمایاں نام کمایا۔

    یورپی فہرست میں شامل ہونے والے زیادہ تر مسلمان افراد غیر یورپی ہیں اور ان کا تعلق مشرق وسطیٰ کے مختلف ممالک سمیت ایشیائی ملک بھارت، پاکستان ،مصر ملائیشیا ،لبنان اور بنگلہ دیش سے بھی ہے ساتھ ہی مذکورہ فہرست میں 2 پاکستانی نژاد لڑکیاں بھی شامل ہیں۔

    ’فوربز 30 انڈر 30‘ کی یورپی فہرست میں پاکستانی نژاد شیف زہرا خان بھی شامل ہیں، جو لندن میں اپنا کیفے چلاتی ہیں۔

    فوربز کی فہرست میں زہرا خان کو ’ریٹیل ای کامرس‘ کی کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے اور انہیں لندن میں اپنا کیفے کامیابی سے چلانے کی وجہ سے فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

    فوربز کی جانب سے شائع کردہ ان کے پروفائل کے مطابق زہرا خان دو بچوں کی ماں بھی ہیں اور انہوں نے اپنے کیفے کو چلانے کے لیے تمام خواتین ملازمین رکھی ہوئی ہیں۔

    فوٹو بشکریہ فوربز :زہرا خان
    زہرا خان کے کیفے پر 30 خواتین کل وقتی ملازمت کرتی ہیں اور ان کے کیفے پر نہ صرف روایتی کھانے دستیاب ہوتے ہیں بلکہ ان کے کیفے پر مختلف خطوں کے کھانے بھی دستیاب ہوتے ہیں۔

    فوربز کی جانب سے ایک اور پاکستانی نژاد لڑکی آمنہ اختر کو بھی ’سوشل امپیکٹ‘ کی فہرست میں شامل کیا گیا ہےآمنہ اختر کو ’گرل ڈریمر‘ نامی ادارہ کھولنے اور اس میں ہر نسل، رنگ اور مذہب کی خواتین کو تربیت اور کام کے مواقع فراہم کرنے کی وجہ سے فہرست کا حصہ بنایا گیا۔

    فوٹو بشکریہ فوربز:آمنہ اختر
    آمنہ اختر کی کمپنی میں اس وقت 1200 کے قریب خواتین اور مرد حضرات کام کر رہے ہیں تاہم ان کی کمپنی کا خاص مقصد خواتین کو خودمختار بنانا ہےآمنہ اختر پاکستانی نژاد والدین کے ہاں برطانیہ میں ہی پیدا ہوئیں اور انہوں نے وہی پر تعلیم حاصل کرنے کے بعد خواتین کی خودمختاری کے لیے کام کیا۔

  • شوبز شخصیات کے معاوضوں پر قانون سازی کے اعلان کے بعد فنکار فیصل جاوید مشکور

    شوبز شخصیات کے معاوضوں پر قانون سازی کے اعلان کے بعد فنکار فیصل جاوید مشکور

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر اور سینیٹ کی اطلاعات و نشریات کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین فیصل جاوید خان کی جانب سے شوبز شخصیات کے معاوضوں پر قانون سازی کے اعلان کے بعد اداکاروں میں خوشی لی لہر دوڑ گئی-

    باغی ٹی وی : گزشتہ سال فیصل جاوید خان سے قبل وزیر اطلاعات شبلی فراز نے بھی اکتوبر 2020 میں ایک انٹرویو میں دعویٰ کیا تھا کہ حکومت نے وزیر اعظم کی ہدایات کے مطابق فلم انڈسٹری کی بحالی سے متعلق قانون سازی تیار کرلی ہے اور اسے مارچ 2021 تک نافذ کیا جائے گا۔

    علاوہ ازیں پی ٹی آئی رہنما فردوس عاشق اعوان نے بھی میڈیا سے بات کرتے ہوئے ماضی میں بتایا تھا کہ حکومت نے شوبز انڈسٹری کی بحالی سے متعلق اقدامات اٹھاکر شوبز انڈسٹری کو ایک صنعت کا درجہ دینے سے متعلق اقدامات کرلیے ہیں-

    تاہم اب سینیٹر فیصل جاوید خان کی جانب سے بھی شوبز انڈسٹری کے لیے قانون سازی کرنے کا اعلان کیا گیا، جو کو شوبز شخصیات نے سراہا ہے۔

    فیصل جاوید خان نے رواں ماہ 12 اپریل کو ٹوئٹر پر اپنی دو سلسلہ وار ٹوئٹس میں بتایا تھا کہ وہ پاکستان میں ڈراما و فلم پروڈیوسرز کی جانب سے فنکاروں کو کم معاوضہ یا ڈراموں یا فلموں کے دوبارہ نشر کیے جانے پر انہیں دوبارہ معاوضہ نہ دیے جانے کے مسائل کو حل کرنے کے لیے قانون سازی پر کام کر رہے ہیں۔

    فیصل جاوید خان نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ دنیا کے دوسرے ممالک میں ڈراموں یا فلموں کے دوبارہ نشر ہونے پر اداکاروں کو دوسری مرتبہ معاوضہ ملتا ہے جب کہ تیسری مرتبہ بھی نشر کرنے پر انہیں معاوضہ دیا جاتا ہے۔

    انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ پاکستان میں ایسا نہیں ہوتا اور ساتھ ہی لکھا کہ ہمارے ہاں تو پہلے ہی بہت سارے فنکاروں کو کام کا یا تو معاوضہ ہی نہیں دیا جاتا یا پھر بہت کم دیا جاتا ہے۔

    فیصل جاوید خان کے مطابق ملک میں ایسا کوئی قانون یا پالیسی نافذ نہیں ہے، جس سے مذکورہ مسائل حل کیے جائیں۔

    انہوں نے اپنی دوسری ٹوئٹ میں لکھا کہ وہ اس سنگین مسئلے کو حل کرنے کے لیے قانون سازی کرنے میں مصروف ہیں اور وہ متعلقہ معاملے پر اسٹیک ہولڈرز سے بھی رابطے میں ہیں۔

    فیصل جاوید خان نے بتایا کہ جلد ہی وہ فنکاروں کو ان کے حقوق دلانے کا قانون سامنے لائیں گے، جس سے فنکاروں کا دیرینہ مسئلہ حل ہوجائے گا اور وہ بہتر معاوضہ حاصل کریں گے۔
    https://twitter.com/SakinaSamo/status/1381551181483413504?s=20


    علی ظفر اور سکینہ سموں سمیت متعدد شوبز شخصیات نے فیصل جاوید خان کی ٹوئٹس پر ان کا شکریہ ادا کرنے سمیت ان کی ٹوئٹس کو شیئر کرتے ہوئے ان کی تعریفیں کیں اور مذکورہ قانون سازی کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔




    خیال رہے کہ گزشتہ چند سال سے مختلف شوبز شخصیات پرانے ڈراموں یا فلموں کو دوبارہ نشر یا ریلیز کرنے پر فنکاروں کو بھی دوبارہ معاوضہ دینے کا مطالبہ کرتے آ رہے ہیں جن میں میکال ذوالفقار ، یاسر حسین اور نائلہ جعفری سر فہرست ہیں-

    کینسر کا شکار نائلہ جعفری کی وائرل ویڈٰیو پر شوبز فنکاروں کا رد عمل

    سندھ حکومت کا کینسر کا شکار نائلہ جعفری کی مالی معاونت کا اعلان

  • عروسہ صدیقی نے اپنا وزن کم کرنے کے سب کو حیران کر دیا

    عروسہ صدیقی نے اپنا وزن کم کرنے کے سب کو حیران کر دیا

    ڈرامہ سیریل ’ٹکے کی آئے گی بارات‘ میں بھاری بھرکم جسم کے ساتھ اپنی اداکاری کے ساتھ شائقین کو متاثر کرنے والی اداکارہ عروسہ صدیقی نے اپنا وزن کر کے سب کو حیران کر دیا-

    باغی ٹی وی : اداکارہ عروسہ صدیقی کی اداکاری کو مداحوں نے موٹاپے میں بھی بہت پسند کیا لیکن اس کے باوجود اداکارہ نے خود کو انڈسٹری میں مزید آگے بڑھانے کے لیے اپنا وزن کم کرنے پر بہت محنت کی اور اب ان کے موٹاپے اور وزن کم کرنے کے بعد کی متعدد تصاویر سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہو رہی ہیں۔


    متعدد ڈرامہ سیریلز میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ عروسہ صدیقی کو انڈسٹری میں قدم رکھنے کے وقت سے ہی بھاری بھرکم جسم کے ساتھ اداکاری کرتے دیکھا گیا اور ڈرامہ سیریل ’ٹکے کی آئے گی بارات‘ میں ان کی اداکاری نے سب کو بہت متاثر بھی کیا۔

    لیکن اس کے باوجود اداکارہ نے اپنا وزن کم کرنے کی ٹھانی اور پھر ہمت نہ ہاری، تین سال کی مسلسل جدوجہد کے بعد عروسہ صدیقی آج ایک بالکل ہی مختلف روپ میں نظر آتی ہیں۔

    اداکارہ کی جانب سے اپنے انسٹاگرام پر شئیر کی گئی تصاویر کودیگر اداکاروں کی طرح ژالے سرحدی ،حنا الطاف اور منال خان نے بھی عروسہ صدیقی کے وزن کم کرنے کو خوب سراہا-

    کچھ مداحوں نے عروسہ کی کم وزن کے ساتھ تصاویر پر حیرت کا اظہار کیا اور اداکارہ سے وزن کم کرنے کی ٹپس اور ڈائٹ پلان مانگا-

  • بالی ووڈ سُپر اسٹارز کی اداکاری بناوٹی ہوتی ہے  نوازالدین صدیقی

    بالی ووڈ سُپر اسٹارز کی اداکاری بناوٹی ہوتی ہے نوازالدین صدیقی

    بالی ووڈ کے معروف اداکار نواز الدین صدیقی کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ کے تمام سپراسٹار حقیقی اداکاری کی بجائےجعلی اداکاری کرتے ہیں۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق نواز الدین صدیقی نے بالی ووڈ کے اداکاروں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بہترین اداکاری کی وجہ سے کہلائے جانے والے بالی ووڈ کے سپر اسٹار حقیقی اداکاری کے بجائے بناوٹی اداکاری کرتے ہیں۔

    نواز الدین صدیقی نے اداکاری میں شوق رکھنے والے لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے تجربے سے یہ کہوں گا کہ اگر آپ لوگوں کو اداکاری کرنی ہے تو اس کے لئے ضروری ہے کہ آپ اپنے اندر چھپے حقیقی اداکار کو سامنے لائیں، بجائے اس کے کہ آپ کسی اور سے متاثر ہو کر اس کی طرح اداکاری کریں۔

    انہوں نے کہا کہ سپراسٹار جعلی اداکاری کرتے ہیں تو ان کی پیروی نہ کریں، نئے اداکار خود سے کچھ منفرد کرکے دکھائیں کیوںکہ لوگ آپ کی اداکاری دیکھنا چاہتے ہیں اگر آپ کسی سپراسٹار کی طرح ہی اداکاری کریں گے تو پھر لوگ آپ کو کیوں دیکھیں گے لیکن اگر آپ اداکاری کے فن کو قدرتی صلاحیتوں کے ساتھ دکھائیں گے تو لوگوں کی تمام تر توجہ آپ پر ہی ہوگی اور ایسے اداکاروں کو لوگ دیکھنا بھی پسند کرتے ہیں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل اپنے ایک انٹر ویو میں نواز الدین صدیقی کا کہنا تھا کہ ابتداء سے بالی ووڈ میں یہ تاثر رہا ہے کہ سپر ہٹ فلم کرنے والے کو اچھا اداکار سمجھا جاتا ہے صرف اسے ہی بہتر اداکار سمجھا جاتا ہے جو 100 کرو کا بزنس کرے لیکن مجھے ایسا لگتا ہے کہ مجھے بھی کچھ اس طرح کی فلموں میں کام شروع کردینا چاہیے جوکہ کامیڈی کے تڑکے سے بھرپور ہوں لیکن حقیقت تو یہ ہے کہ میں ہمیشہ ویسی ہی فلم کرتا ہوں جس پر مجھے پورا یقین اور اعتماد ہوتا ہے لیکن اس طرح کی فلمیں بہت ہی کم دیکھی جاتی ہیں۔

  • کچھ بھی ہو جائے تو بھی کچھ نہیں ہوتا ، عروہ حسین نے ایسا کیوں کہا؟

    کچھ بھی ہو جائے تو بھی کچھ نہیں ہوتا ، عروہ حسین نے ایسا کیوں کہا؟

    پاکستان شوبز کی نامور اداکارہ ،ماڈل اور پروڈیوسر اداکارہ عروہ حسین کا کہنا ہے کہ وہ کسی بھی مرد میں جذباتیت اور احساس کا عنصر دیکھتی ہیں اور انہیں وہی مرد اچھے لگتے ہیں جن میں احساس اور جذبات ہوں۔

    باغی ٹی وی : عروہ حسین نے حال ہی میں اداکار و میزبان واسع چوہدری کے اے آر وائے ٹی وی پر نشر ہونے والے شو ’گھبرانا منع ہے‘ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی ذاتی زندگی اور پیشہ ورانہ زندگی پربات کی۔

    پروگرام میں عروہ حسین نے بتایا کہ ان کی پہلی پروڈیوس کردہ فلم ‘ٹچ بٹن‘ مکمل ہے مگر اسے فی الحال ریلیز نہیں کیا جا رہا ہے۔

    ’ٹچ بٹن‘ میں اداکاری نہ کرنے کے سوال پر عروہ حسین نے کہا کہ انہیں پروڈکشن کا کوئی تجربہ نہیں تھا اور انہیں سمجھ نہیں آ رہا تھا کہ وہ کیسے فلم کو پروڈیوس کرتے وقت اداکاری کریں گی اس لیے انہیں خود کو فلم میں کاسٹ کرنے کا خیال نہیں آیا۔

    ایک سوال کے جواب میں عروہ حسین نے کہا کہ وہ رومانوی شخصیت کی مالک ہیں مگر اس کے باوجود وہ فوری طور پر محبت نہیں کرتیں۔

    انہوں نے کہا کہ وہ کسی بھی مرد میں جذباتیت اور احساس کا عنصر دیکھتی ہیں اور انہیں وہی مرد اچھے لگتے ہیں جن میں احساس اور جذبات ہوں۔

    عروہ حسین نے کہا کہ خدا کی طرف سے ہر مرد کو احساس اور جذبات دیئے گئے ہوتے ہیں مگر بہت سارے افراد کو انہیں استعمال کرنے کا موقع نہیں ملتا یا وہ انہیں استعمال کرنے سے محروم رہتے ہیں۔

    پروگرام کے آخر میں عروہ حسین سے معنی خیز ڈائیلاگ بولا کہ انہیں کسی نے بتایا کہ اگر کچھ بھی ہو جائے تو بھی کچھ نہیں ہوتا‘ –

    جس پرواسع چوہدری نے انہیں جواب دیا کہ اداکارہ نے بریک اپ کا جو نتیجہ نکالا ہے وہ یہ ہے کہ ’کچھ بھی ہوجائے تو بھی کچھ نہیں ہوتا‘۔

    اداکارہ نے میزبان کی وضاحت پر دوبارہ مسکراتے ہوئے یہی جملہ دہرایا کہ ’کچھ بھی ہوجائے تو بھی کچھ نہیں ہوتا‘۔

    خیال رہے کہ گزشتہ برس نومبر میں عروہ حسین اور ان کے شوہر فرحان سعید کے درمیان کشیدہ تعلقات اور علیحدگی کی خبریں سامنے آئی تھیں جس کے بعد اداکارہ کے والدہ نے بیٹی کی طلاق کی خبروں کو مسترد کیا تھا۔

    تاہم حیران کن طور پر دونوں نے گزشتہ چند ماہ سے پھیلنے والی افواہوں پر کوئی وضاحت جاری نہیں کی اور نہ ہی دونوں نے سوشل میڈیا پر ایک ساتھ تصویر شیئر کی ہے، جس وجہ سے ان کے درمیان علیحدگی کی چہ مگوئیاں ہیں۔

    ’میرے پاس تم ہو‘ کے کردار کو ٹھکرانے کا آج بھی افسوس ہے عروہ حسین

  • کراچی میں ٹیلر شاپ چلانے والی ٹرانس جینڈرخواتین کے چرچے

    کراچی میں ٹیلر شاپ چلانے والی ٹرانس جینڈرخواتین کے چرچے

    مخنث افراد نے صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی صدر ٹاؤن کے مصروف کاروباری علاقے محمد علی (اے ایم ) جناح روڈ پر حال ہی میں دکان کھولی تھی لیڈیز کپڑوں کی سلائی کی دکان چلا کر حلال رزق کمانے والی ٹرانس جینڈرز خواتین کی تعریفیں کی جا رہی ہیں۔

    باغی ٹی وی :خواتین کے لیے دیدہ زیب اور فیشن ایبل لباس تیار کرنے والی ٹیلر شاپ کی بانی 35 سالہ جیا نے خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کو بتایا کہ خواتین خوشی سے مرد حضرات کے بجائے انہیں کپڑے دی رہی ہیں۔

    جیا کا کہنا تھا کہ کراچی میں عام طور پر خواتین کے کپڑے سلنے والے درزی مرد حضرات ہوتے ہیں اور بعض خواتین مرد حضرات کو کپڑے دیتے وقت پریشانی کا شکار رہتی ہیں مگر ان کی جانب سے دکان کھولے جانے کے بعد خواتین کی پریشانی کم ہوئی۔

    جیا کی دکان پر آنے والی خواتین نے بھی تسلیم کیا کہ وہ مرد درزیوں کے مقابلے مخنث افراد کی دکان پر خود کو زیادہ مطمئن محسوس کرتی ہیں۔

    اپنا کاروبار شروع کرنے کے حوالے سے جیا نے بتایا کہ ابتدائی طور پر انہیں کرائے پر دکان دینے سے منع کردیا گیا تھا اور بڑی محنت کے بعد ایک شخص انہیں کرائے پر دکان دینے کے لیے راضی ہوا۔

    جیا کی خواہش ہے کہ وہ اپنی دکان کو بوتیک میں تبدیل کریں اور وہ مغربی و مشرقی فیشن کے امتزاج سے بنے لباس خواتین کے لیے تیار کریں جیا کے ساتھ دیگر دو مخنث افراد بھی ان کے ساتھ ٹیلر شاپ پر کام کرتے ہیں-

    واضح رہے کہ جیا نے مخنث افراد کو بااختیار بنانے والی تنظیم ’ٹرانس پرائڈ سوسائٹی‘ کی مدد لی جس نے دیگر اداروں کی معاونت سے کراچی کے کاروباری علاقے محمد علی (اے ایم ) جناح روڈ پر دکان حاصل کی۔تھی مذکورہ دکان کھولے جانے کی افتتاحی تقریب میں سندھ حکومت کی خواتین کی کمیشن کی چیئرپرسن اور کراچی بار کے اعلیٰ عہدیداروں نے بھی شرکت کی تھی-

    خواجہ سرا افراد کے اسٹاف پر مبنی ٹیلر شاپ کھولے جانے کے موقع پر ٹرانس پرائڈ سوسائٹی کی سربراہ نیشا راؤ نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ مذکورہ پروگرام مخنث افراد کو خودمختار بنانے کی طرف پہلا قدم ہے۔

    خیال رہے کہ پاکستان میں 2017 میں ہونے والی مردم شماری کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں مخںث افراد کی تعداد 10 ہزار تک ہے، تاہم مخنث افراد کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں کے مطابق ایسے افراد کی تعداد 3 لاکھ سے زائد ہے۔

    پاکستان میں مخنث افراد کو تیسری جنس کی قانونی حیثیت حاصل ہے، عدالتی حکم کے بعد ان کے شناختی کارڈ پر تیسری جنس لکھا جاتا ہے علاوہ ازیں ملک میں مخنث افراد کو ووٹ دینے اور سیاست میں حصہ لینے سمیت وہ تمام حقوق حاصل ہیں، جو دیگر عام شہریوں کو حاصل ہیں۔

    کراچی میں خواجہ سراؤں کی پہلی کمرشل ٹیلر شاپ پر کام کا آغاز

  • حریم شاہ کے برائیڈل فوٹو شوٹ کے چرچے

    حریم شاہ کے برائیڈل فوٹو شوٹ کے چرچے

    سوشل میڈیا پر پاکستان کی معروف ٹک ٹاک اسٹااور اداکارہ حریم شاہ کے برائیڈل فوٹو شوٹ کے چرچے ہیں۔

    باغی ٹی وی : حریم شاہ نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے برائیڈل فوٹوشوٹ کی ویڈیوز اور تصویریں شیئر کی ہیں جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی ہیں-

    حریم شاہ کی خوبصورت تصاویر ان کے مداح شیئر کرتے ہوئے اپنی پسندیدگی کا اظہار کررہے ہیں، اداکارہ نے خود اپنی پوسٹ پر کمنٹ سیکشن بند کررکھا ہے۔

    جبکہ دوسری جانب حریم شاہ اپنی پہلی ویب سیریز ’راز‘ میں اداکاری کے میدان میں قدم رکھا ہے جس کا ٹریلر ریلیز کیا گیاتھا-

    ویب سیریز ’راز‘ کے 55 سیکنڈ دورانیے پر مشتمل ٹریلر میں حریم شاہ کی مفتی عبدالقوی کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو بھی شامل ہے۔

    ’راز‘ کی ہدایتکاری اسد علی زیدی نے دی ہے، یہ ویب سریز اردو فلکس پر پیش کی جائیگی ۔

    یہ واضح نہیں ہے کہ ’راز‘ کی کہانی حریم شاہ کی ذاتی زندگی پر مبنی ہے یا نہیں تاہم ٹریلر سے ایسا ظاہر ہوتا ہے کہ سیریز کی کہانی ان کی زندگی سے متاثر ہوکر بنائی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ حال ہی میں دیئے گئے انٹر ویواداکارہ و ٹک ٹاکرحریم شاہ نے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی شادی کے حوالے سے حیران کن انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے اب تک شادی میری وجہ سے نہیں کی ہے۔

    حریم شاہ نے متعدد لوگوں کی ویڈیوز وائرل کرنے کے سوال پر بھی وفاقی وزیر کا نام لیتے ہوئے کہا تھا کہ متعدد لوگوں کی ویڈیوز اور واٹس ایپ کال سامنے لانے کے بعد مجھے اس لئے جان کا خطرہ نہیں کیوںکہ میرے پیچھے شیخ رشید کا ہاتھ ہے-

    شیخ رشید کے شادی نہ کرنے کے حوالے سے حریم شاہ کاحیران کن انکشاف

  • سجاد علی کی حمد ’سنوار دے‘ ریلیز

    سجاد علی کی حمد ’سنوار دے‘ ریلیز

    پاکستان میوزک انڈسٹری کے سینئر اور لیجنڈری گلوکار سجاد علی نے حمد ’سنوار دے‘ ریلیز کردی۔

    باغی ٹی وی :سجاد علی کی حمد ’سنوار دے‘ ان کے 1995 میں ریلیز ہونے والے البم ’سنڈریلا‘ میں شامل تھی تاہم اب طویل مدت بعد گلوکار نے پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی ) کے اشتراک سے ویڈیو کی صورت میں پیش کیا ہے۔
    https://twitter.com/sajjad_official/status/1381640377589960705?s=20
    حمد ’سنوار دے‘ کے موسیقار سجاد علی خود ہیں جبکہ حمد کی شاعری بھی گلوکارنے خود تحریر کی ہے۔

    رمضان المبارک کی مناسبت سے سجاد علی کی حمد کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔


    https://twitter.com/itsachaudary/status/1381653081931190276?s=20

  • شیخ رشید کے شادی نہ کرنے کے حوالے سے حریم شاہ کاحیران کن انکشاف

    شیخ رشید کے شادی نہ کرنے کے حوالے سے حریم شاہ کاحیران کن انکشاف

    پاکستان کی متنازع اور معروف ٹک ٹاکر اور اداکارہ حریم شاہ نے دعوی کیا ہے کہ وزیر داخلہ شیخ رشید نے میری وجہ سے آج تک شادی نہیں کی۔

    باغی ٹی وی : حال ہی میں دیئے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ و ٹک ٹاکرحریم شاہ نے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی شادی کے حوالے سے حیران کن انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے اب تک شادی میری وجہ سے نہیں کی ہے۔

    حریم شاہ نے متعدد لوگوں کی ویڈیوز وائرل کرنے کے سوال پر بھی وفاقی وزیر کا نام لیتے ہوئے کہا کہ متعدد لوگوں کی ویڈیوز اور واٹس ایپ کال سامنے لانے کے بعد مجھے اس لئے جان کا خطرہ نہیں کیوںکہ میرے پیچھے شیخ رشید کا ہاتھ ہے-

    حریم شاہ نے بتایا کہ شیخ رشید مجھے کہتے ہیں کہ میں پورے پاکستان پر بھاری ہوں، اس لئے میری حفاظت کو انہوں نے اپنی ترجیحات میں رکھا ہوا ہے، اسی وجہ سے انہوں نے شادی نہیں کی۔

    ٹاک ٹاکر نے اپنی شادی سے متعلق کہا کہ میں شادی کے بعد کی زندگی سے کبھی نہیں ڈرتی لیکن میرا ماننا ہے کہ جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں، میرے نصیب میں بھی کوئی شخص ہوگا لیکن ابھی میرا شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے کیوںکہ میری شادی کی عمر ہی گزر چکی ہے۔

    حریم شاہ نے دوستوں کے حوالےسے بتایا کہ آستین کے سانپ والا محاورہ میرے نزدیک بہت اہمیت رکھتا ہے میرے دوست ہی میرے سب سے بڑے دشمن ہیں میرے ساتھ ہی رہ کر میرے خلاف سازشیں کرتے ہیں اور افسوس کی بات یہ ہے کہ وہ لوگ چاہتے ہوئے بھی اپنی غلطی کا اقرار نہیں کرتے-

    حریم نے کہا کہ میں جب بھی اپنے دوستوں کے ساتھ اچھا کرنے کی کوشش کرتی ہوں وہ پھر بھی مجھے نقصان پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں لیکن میں ان کے حملوں سے نہیں ڈرتی کیوںکہ مجھے ڈر صرف اللہ پاک سے ہے۔