Baaghi TV

Category: شوبز

  • دیپیکا پڈوکون نے خود کو اندرانگرکی غنڈی قرار دے دیا

    دیپیکا پڈوکون نے خود کو اندرانگرکی غنڈی قرار دے دیا

    بالی وڈ کی معروف اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے خود کو غنڈی قرار دے دیا۔

    باغی ٹی وی :سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر دلچسپ پوسٹ شیئر کرکے بالی ووڈ اسٹار دیپیکا پڈوکون نے ایک بار پھر صارفین کی توجہ اپنی جانب مرکوز کرلی۔

    دیپیکا پڈوکون نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے بچپن کی ایک یادگار تصویر شیئر کی ہے۔

    دیپیکا کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر موسم سرما کی لگ رہی ہے کیونکہ اداکارہ نے سردیوں کی مناسبت لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔

    تصویر میں دیپیکا پڈوکون منہ میں ہاتھ لیے زمین پر بیٹھی ہیں اور کیمرہ کی طرف مسکراتے ہوئے دیکھ رہی ہیں۔

    اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ اندرانگر کی غنڈی ہوں میں۔

    اداکارہ نے یہ تصویر انسٹاگرام اسٹوری میں بھی شئیر کی-

    بالی ووڈ اسٹار کی بچپن کی تصویر کو اُن کے شوہر رنویر سنگھ، اداکارہ پریانکا چوپڑا،انیتا شروف سمیت دیگر بھارتی فنکاروں سمیت مداح خوب پسند کررہے ہیں۔

  • پتہ نہیں لوگ ذہنی حالت جیسے سنگین مسئلے پر باتیں کیسے بنا لیتے ہیں؟

    پتہ نہیں لوگ ذہنی حالت جیسے سنگین مسئلے پر باتیں کیسے بنا لیتے ہیں؟

    لالی ووڈ کی معروف اداکارہ میرا کا کہنا ہے کہ ذہنی حالت ایک سنگین مسئلہ ہے اور میں نہیں جانتی کہ لوگ ذہنی حالت سے متعلق کیسے باتیں بنا لیتے ہیں اور پھر مذاق اڑاتے ہیں۔

    باغی ٹی وی : نجی ویب سائٹ کو دئیے گئے حالیہ انٹرویو کے دوران میرا نے مینٹل اسپتال میں داخلے اور ذہنی حالت خراب ہونے سے متعلق خبروں پر وضاحت پیش کردی۔

    میرا کا کہنا تھا کہ امریکا میں وہ اسپتال کورونا ویکسی نیشن کے لیے گئی تھیں تاہم ان کی مینٹل اسپتال میں داخل ہونے کی خبریں وائرل ہوگئیں۔

    اداکارہ نے مزید کہا کہ ذہنی حالت ایک سنگین مسئلہ ہے اور میں نہیں جانتی کہ لوگ ذہنی حالت سے متعلق کیسے باتیں بنا لیتے ہیں اور پھر مذاق اڑاتے ہیں۔

    میرا نے افسردہ ہونے کی وجہ سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ نئے پراجیکٹ نہ ملنے پر اگرچہ وہ افسردہ ہیں لیکن ذہنی طو پر بیمار نہیں اور ان خبروں نے انہیں کافی افسردہ کیا۔

    واضح رہے کہ میرا جب معمول کے چیک اپ کے لئے کلینک گئیں تو پروٹوکول اور اپنی شہرت کے حوالے سے ڈاکٹر کو بتاتی رہیں۔

    ذرائع کے مطابق اداکارہ میرا نے ڈاکٹر سے کہا تھا کہ مجھے تحریک انصاف نے سینیٹ کی نشست کی پیشکش کی،مجھے پاکستان میں پروٹوکول ملتا ہے، آپ مجھے جانتے نہیں، وی آئی پی چیک اپ کریں۔

    میرا کی اوٹ پٹانگ باتیں سننے کے بعد ڈاکٹر نے مینٹل ہیلتھ والوں کو اطلاع دے دی اور کہا کہ آپ شوبز سٹار ہوں گی مگر میں اصول کے مطابق مریضوں کو ڈیل کرتا ہوں۔

    جس کے بعد سوشل میڈیا پر میرا کی والدہ کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ان کا کہنا تھا کہ ان کی بیٹی کو کسی نے امریکا کے مینٹل اسپتال میں داخل کرادیا ہے۔

    بعد ازاں اداکارہ میرا کے سسر راجہ پرویز نے دعویٰ کیا کہ ان کے بیٹے اور میرا کے شوہر کیپٹن نوید نے 50 ہزار ڈالر کی گارنٹی کے عوض میرا کو اسپتال سے فارغ کرایا۔

    اداکارہ امریکہ کیوں گئیں‌:وہاں کن لوگوں سےجھگڑاہے: اوروہ میراجی کوواپس کیوں…

    اداکارہ میرا نےعمران خان پرسنگین الزامات عائد کردیئے:سینیٹ کی نشست کی پیشکش کیوں‌…

    میرا کا نام آرٹسٹ سپورٹ فنڈ میں شامل،ماہانہ 5 ہزارروپے کی امدادی رقم ملے گی

    مجھے ہروزیراعظم پاکستان پروٹوکول دیتاہے:اداکارہ میرانے امریکی ڈاکٹرکے سامنے سارے…

  • امیر گیلانی کا ماورا حسین کو رمضان المبارک سے قبل خوبصورت تحفہ

    امیر گیلانی کا ماورا حسین کو رمضان المبارک سے قبل خوبصورت تحفہ

    اداکارہ ماورا حسین کواداکار امیر گیلانی نے رمضان سے قبل خوبصورت تحفہ دے دیا۔

    باغی ٹی وی : گزشتہ سال نجی ٹی وی چینل پر نشر ہونے والے مقبول ترین ڈرامہ سیریل ’ثبات‘ میں ماورا حسین کے ساتھ مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار امیر گیلانی نے ماورا کو قرآن پاک کا تحفہ دیا ہے-

    ماورا حسین نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر خصوصی طور پر رمضان کی آمد پردیئے گئے خوبصورت تحفے’قرآن پاک‘ کی ویڈیو شیئر کی-
    https://www.instagram.com/p/CNhAvEJASUY/
    ماورا حسین نے یہ خوبصورت تحفہ ملنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’سب سے خوبصورت تحفہ جو آپ کبھی بھی کسی کو دے سکتے ہیں۔‘

    اداکارہ نے لکھا کہ ’یہ تحفہ لینے کے بعد رمضان المبارک محسوس ہونے لگا ہے۔‘

    ماورا حسین کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے امیر گیلانی نے لکھا کہ ’یہ خوبصورت کتاب ہر طرح سے ہماری رہنمائی کرتی ہے۔‘

    اداکارہ کی جانب سے 2 گھنٹے قبل انسٹاگرام پر شئیر کی گئی پوسٹ پر اب تک ایک لاکھ 89 ہزار سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں-

  • پاکستان کے پہلے پاپ سنگر احمد رشدی کو دنیا سے رخصت ہوئے 38 برس بیت گئے

    پاکستان کے پہلے پاپ سنگر احمد رشدی کو دنیا سے رخصت ہوئے 38 برس بیت گئے

    پاکستان کے پہلے پاپ سنگر احمد رشدی کو دنیا سے رخصت ہوئے 38 برس بیت گئے۔

    باغی ٹی وی : احمد رشدی نے فنی کیرئیر کا آغاز ریڈیو پاکستان سے کیا اور معروف گیت ’ بندرروڈ سے کیماڑی میری چلی رے گھوڑا گاڑی ‘ نے ان کی مقبولیت کے لئے رہیں کھولیں جبکہ اداکار علاء الدین پر فلمائے ایک گیت’ گول گپے والا آیا ‘ نے ان کی شہرت کو چار چاند لگائے-

    احمد رشدی نے 70ء اور 80ء کی دہائی میں بننے والی فلموں میں اپنی مسحورکن آواز کے ذریعے شائقین موسیقی کی داد سمیٹی اورتین دہائیوں تک فلمی صنعت پر چھائے رہے-

    احمد رشدی کو منفرد گائیکی کی وجہ سے آواز کا جادوگر بھی کہا جاتا تھا جبکہ انھیں پاکستان کا پہلا پاپ سنگر ہونے کا بھی اعزاز حاصل تھا اداکار وحید مراد کے ساتھ رشدی کی جوڑی بہت کامیاب رہی۔

    مجموعی طور پر احمد رشدی نے لگ بھگ 5 ہزارگانے ریکارڈ کروائے جبکہ مزاحیہ گیتوں میں ان کا کوئی ثانی نہیں تھا-

    احمد رشدی نے مسلسل تین سال تک نگار ایوارڈ حاصل کیا انھیں مصور، ملینئم ایوارڈز کے علاوہ ستارہ امتیاز سے بھی نوازا گیا۔ 20 برس تک گائیکی کے میدان میں خدمات دینے والے احمد رشدی 11 اپریل 1983ء کو انتقال کرگئے تھے۔

  • کینسر کی وجہ سے میرے پاس زندہ رہنے کے لئے صرف 48 گھنٹے رہ گئے تھے    لیلیٰ واسطی

    کینسر کی وجہ سے میرے پاس زندہ رہنے کے لئے صرف 48 گھنٹے رہ گئے تھے لیلیٰ واسطی

    پاکستان کی معروف اداکارہ طاہرہ واسطی کی صاحبزادی اور اداکارہ لیلیٰ واسطی کا کہنا ہے کہ انھیں جب کینسر کی تشخیص ہوئی تو ڈاکٹر نے کہہ دیا تھا کہ آپ کے پاس زندہ رہنے کے لیے صرف 48 گھنٹے باقی ہیں –

    باغی ٹی وی : اداکارہ لیلیٰ واسطی نے حال ہی میں ایک ویب انٹرویو کے دوران اپنے شوبز کرئیر ،ذاتی زندگی اور کینسر میں مبتلا ہونے کی دردناک کہانی شیئر کی اداکارہ کے مطابق گرین کارڈ کے لیے 2008 میں امریکا کے معمول کےدورے پر گئی تھی جب میری طبیعت بگڑنے پر مجھ میں کینسر کی تشخیص ہوئی۔

    اداکارہ کے مطابق پہلے کبھی مجھ میں ایسی کوئی علامات ظاہر نہیں ہوئیں تھیں بس بہت زیادہ سردی لگتی تھی-

    اداکارہ نے بتایا کہ اس وقت میں امریکا میں رشتے دار اور دوستوں کے ساتھ تھی، والدین حتیٰ کہ شوہر بھی پاکستان میں موجود تھے میں وہاں اکیلی تھی والدین کا ویزا نہیں لگا تھا والد کا پاسپورٹ ایکسپائر تھا اور میرے شوہر کبھی پہلے امریکہ گئے نہیں تھے تو ان کی ڈاکومنٹیشن میں بھی 3 سے 4 ماہ کا ٹائم لگا-

    لیلیٰ واسطی نے بتایا میں علاج کے لیے دنیا کے بہترین کینسر اسپتال میں موجود تھی اور ڈاکٹر نے مجھے بتا دیا تھا کہ میرے پاس زندہ رہنے کے لیے 48 گھنٹے باقی بچے ہیں ڈاکٹروں نے بتایاکہ میرا بلڈ کاؤنٹ کم اور حالت تشویشناک ہے لیکن مجھے اللہ نے اس کے باوجود زندگی دی-

    لیلیٰ واسطی کے مطابق کینسر کو شکست دینے میں مجھے 7 سے 8 سال کا عرصہ لگا لیکن اس دوران میں نے خود کو مثبت رکھا، والد کا انتقال بھی اسی دوران ہوا لیکن میں اس کے باوجود پاکستان نا جا سکی کیونکہ میرے کولہے کی ہڈی ٹوٹی ہوئی تھی، یہ ایک طویل اور دردناک سفر تھا لیکن اللہ نے مجھ پر رحم کیا۔

  • رابی پیر زادہ نے قرآن پاک لکھنے کاکام شروع کر دیا

    رابی پیر زادہ نے قرآن پاک لکھنے کاکام شروع کر دیا

    اسلام کی خاطر شوبز چھوڑ کر مذہبی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے والی سابق اداکارہ رابی پیر زادہ نے رمضان المبارک کی مناسبت سے حمد اور نعت شریفﷺ کی ریکارڈنگ کروانے کے بعد قرآن پاک لکھنے کاکام شروع کر دیا ہے۔

    باغی ٹی وی : رابی پیرزادہ نے شوبز کو خیرباد کہنے کے بعد پینٹنگ و آرٹ ورک کا کام شروع کیا تھا اور وہ سوشل میڈیا پر اپنے آرٹ ورک کی تصاویر و ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جبکہ وہ گلوکاری کے بعد نعت و حمد بھی پیش کرتی دکھائی دیں تاہم اب انہوں نے قرآن پاک لکھنے کاکام شروع کر دیا ہے۔

    ان کا کہنا ہے کہ ساتویں سپارے کی کتابت نصف تک ہوگئی ہے، الحمد اللہ جو لوگ قرآن لکھنا اور دیکھتے اور دوسروں تک پہنچاتے ہیں، وہ سب میرے ثواب میں شامل ہیں، آج کے دور کی سب سے بڑی ضرورت قرآن کو پڑھنا اور سمجھنا ہے، قرآن پاک کو لکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ صحابہ کرام نے کتنی محنت اور محبت سے قرآن پاک لکھا۔

    رابی پیرزادہ کا کہنا ہے کہ مجھے گلوکاری یا اداکاری کرکے اتنی خوشی نہیں ہوتی تھی جتنی قرآن پاک کو لکھ کر ہورہی ہے۔

    رابی پیرزادہ نے کہا کہ ‏پچھلے رمضان روز لائیو آکر سیرتِ محمد رسول اللہ ﷺپڑھا تھا، اس دفعہ کا ٹاپک گائیڈ کریں، میں تقریباً سارے بڑےعلما سے رہنمائ لیکر اور مستند کتابیں پڑھ کر دین سیکھتی اور سناتی ہوں۔آپ میرے لیے اہم ہیں اور آپ کی رائے ضروری۔

    انہوں نے کہا کہ ‏شمیر بھائی کرسچن ہیں، میرے شوبز کے تقریباً سارے گانے یہی بناتے تھے، اب میری حمد اور نعت ریکارڈ کرتے ہیں، پاکستان کی خوبصورتی یہ ہے کہ ہر مذہب کے لوگ ایک دوسرے کے دوست ہیں، اللہ میرے ملک کو محفوظ رکھے۔ آمین

    رابی پیرزادہ نے ’حیا بائے رابی‘ کے نام سے اپنا ’عبایہ‘ برانڈ متعارف کرادیا

  • میرا کا نام آرٹسٹ سپورٹ فنڈ میں شامل،ماہانہ 5 ہزارروپے کی امدادی رقم ملے گی

    میرا کا نام آرٹسٹ سپورٹ فنڈ میں شامل،ماہانہ 5 ہزارروپے کی امدادی رقم ملے گی

    پنجاب حکومت نے اداکارہ میرا کا نام بھی آرٹسٹ سپورٹ فنڈ میں شامل کر لیا گیا۔

    باغی ٹی وی : اداکارہ میرا جن کا اصل نام ارتضی زیب ہے، نے گزشتہ برس حکومت پنجاب سے درخواست کی تھی کہ ان کا ’ ڈیفنس‘ میں ذاتی گھر ہے اور 7 افراد کی کفالت ان کی ذمے داری ہے لہذا ان کا نام امدادی رقم لینے کے مستحق فن کاروں میں شامل کیا جائے۔

    تاہم ادکارہ کی درخواست پر ان کا نام اس فہرست میں شامل کر دیا گیا ہے اوراب انہیں حکومت کی جانب سےعید سے قبل ماہانہ 5 ہزارروپے کی امدادی رقم ملنا شروع ہوجائے گی۔

    واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے قائم اس فنڈ میں دو ہزار کے قریب فن کار رجسٹرڈ ہیں جبکہ گزشتہ ہفتے بھی محکمہ اطلاعات وثقافت کی طرف سے 120فنکاروں میں 30 اور 50 ہزار کی رقوم کے چیک تقسیم کیے گئے تھے جس پر انہوں نے حکومت پنجاب کا شکریہ ادا کیا تھا۔

    یاد رہے کہ اداکارہ میرا ان دنوں امریکہ میں اپنے سسرالیوں کے پاس ہیں اور گزشتہ دنوں ڈاکٹر کے سامنے اپنے رویئے کے باعث دماغی امراض کے اسپتال میں بھی داخل رہ چکی ہیں-

    گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر میرا کی والدہ کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ان کا کہنا تھا کہ ان کی بیٹی کو کسی نے امریکا کے مینٹل اسپتال میں داخل کرا دیا ہے۔

    بعد ازاں اداکارہ میرا کے سسر راجہ پرویز نے دعویٰ کیا کہ ان کے بیٹے اور میرا کے شوہر کیپٹن نوید نے 50 ہزار ڈالر کی گارنٹی کے عوض میرا کو اسپتال سے فارغ کرایا۔

    اداکارہ میرا نےعمران خان پرسنگین الزامات عائد کردیئے:سینیٹ کی نشست کی پیشکش کیوں‌…

    مجھے ہروزیراعظم پاکستان پروٹوکول دیتاہے:اداکارہ میرانے امریکی ڈاکٹرکے سامنے سارے…

    اداکارہ امریکہ کیوں گئیں‌:وہاں کن لوگوں سےجھگڑاہے: اوروہ میراجی کوواپس کیوں…

    میرابالکل صحتمند ہیں ان کی ذہنی حالت سے متعلق سنسی نہ پھلائیں عمران عباس

  • ایک اور معروف ٹک ٹاک جوڑی جوڑی مکرّم مغل اور عاشی اعوان نے شادی کرلی

    ایک اور معروف ٹک ٹاک جوڑی جوڑی مکرّم مغل اور عاشی اعوان نے شادی کرلی

    مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک کی ایک اور معروف جوڑی مکرّم مغل اور عاشی اعوان رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : ٹک ٹاکرعاشی اعوان اور اُن کے ساتھی ٹک ٹاکر مکرّم مغل نے شادی کرلی ہے جس کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔

    ٹک ٹاکر عاشی اعوان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر دلہن بنے اپنی تصویر شیئر کی جس میں اُنہوں نے گھونگھٹ ڈالا ہوا ہے جبکہ عاشی اعوان کے دوپٹے پر ’مکرّم کی دلہن‘ لکھا ہوا ہے۔

    عاشی اعوان نے یہ دلکش تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں ’الحمداللّٰہ‘ لکھا۔

    ٹاک ٹاکر نے اپنے شوہر مکرم اعوان کے ہمراہ تصویر شئیر کرتے ہوئے نظر بد سے بچنے کی دعا کی اور ایک اور تصویر شئیر کرتے ہوئے اپنے شوہر کو زندگی کا حاصل قرار دیا-

    دوسری جانب ٹک ٹاکر مکرّم مغل نے بھی اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی شادی کی دلکش تصویریں اور ویڈیو شیئر کیں۔

    انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویروں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عاشی اعوان نے اپنی زندگی کے سب سے خاص موقع پر سُرخ رنگ کا خوبصورت عروسی لباس زیب تن کیا جبکہ اُن کے شوہر مکرّم نے سفید شیروانی پہنی۔

    مکرّم مغل نے اپنی اہلیہ عاشی کے مہندی لگے ہاتھوں کی تصویر بھی انسٹاگرام پر شیئر کیں اور اللہ کا شکر ادا کیا-

    اس کے علاوہ عاشی اعوان اور اُن کے شوہر مکرّم مغل نے اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹس پر بھی اپنی شادی کی خوبصورت ویڈیوز اپ لوڈ کیں۔

    ٹک ٹاک کی دُنیا کی اس مقبول ترین جوڑی کی شادی پر اُن کے مداح اُنہیں خوب مبارکبا دے رہے ہیں۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل ٹک ٹاک اسٹار کنول آفتاب اور ذوالقرنین حیدر رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

    پاکستانی ٹک ٹاکر اور میزبان کنول آفتاب کی شادی ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

  • بشری انصاری کی بہن سنبل شاہد بھی کورونا کا شکار

    بشری انصاری کی بہن سنبل شاہد بھی کورونا کا شکار

    صدارتی ایوارڈ یافتہ پاکسان کی سیئنیر اداکارہ بشری انصاری کی بہن سنبل شاہد بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئیں۔

    باغی ٹی وی :سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹا گرام پربشرٰی انصاری نے اپنی اداکارہ بہن سنبل شاہد کے کورونا میں مبتلا ہونے کی خبر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’میری پیاری بہن سنبل شاہ دکورونا وائرس کے خلاف جنگ لڑ رہی ہے-

    انہوں نے مداحوں سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ پلیز میری بہن کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کریں۔اور لکھا کہ اللہ میری بہن کو چار چاند سلامت رکھے-

    بشری انصاری کے پیغام کے بعد ان کے سینکڑوں مداحون نے سنبل شاہد کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کیا اور سنبل شاہد کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔

    کورونا وائرس کی تیسری لہر زیادہ خطرناک ہے اور اس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا شوبز . سیاسی ، سماجی معروف شخصیات بھی بڑی تعداد میں کورونا کا شکا رہو رہی ہیں-

  • معروف فنکار دلشاد حسین انتقال کر گئے

    معروف فنکار دلشاد حسین انتقال کر گئے

    پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف فنکار اُستاد دلشاد حسین خان انتقال کر گئے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق دلشاد حسین کا دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے انتقال ہوا۔

    رپورٹس کے مطابق اُستاد دلشاد حسین خان کو پاکستان سے امریکا جاتے ہوئے استنبول ایئر پورٹ پر دل کا دورہ پڑا، ان کی میت امریکا لائی جائے گی۔

    مرحوم کا تعلق دہلی گھرانے سے تھا، وہ وائلن بجانے میں غیرمعمولی مہارت رکھتے تھے۔