Baaghi TV

Category: شوبز

  • کیا ہم ڈرامہ سیریل ’خُدا اور محبت 3‘ پورا ایک ساتھ نہیں دیکھ سکتے؟    اقرا عزیز

    کیا ہم ڈرامہ سیریل ’خُدا اور محبت 3‘ پورا ایک ساتھ نہیں دیکھ سکتے؟ اقرا عزیز

    جیو ٹی وی کی مقبول ترین ڈرامہ سیریز ’خُدا اور محبت‘ کے سیزن 3 میں ’ماہی‘ کا مرکزی کردار اداکرنے والی خوبرو اداکارہ اقرا عزیز نے پورا سیزن ایک ساتھ دیکھنے کی خواہش ظاہر کردی۔

    باغی ٹی وی : اقراعزیز نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر اپنی ایک تصویر شئیر کی ہے جس میں وہ کافی اُداس نظر آرہی ہیں اس تصویر کو شئیر کرتے ہوئے اداکارہ نے سوالیہ انداز میں لکھا کہ کیا ہم ڈرامہ سیریل ’خُدا اور محبت 3‘ پورا ایک ساتھ نہیں دیکھ سکتے؟-

    اقرا عزیز نے اپنے جذبات بیان کرتے ہوئے لکھا کہ ’اگلی قسط کا انتظار کرنا بہت مشکل ہے۔

    واضح رہے کہ جیو ٹی وی کے ڈرامے خدا اور محبت کے سیزن 3 نے مقبولیت میں سب کو پیچے چھوڑ دیا ہے ڈرامہ سیریل کے سیزن 3 کی پہلی قسط 12 فروری کو نشر کی گئی تھی اور اب تک ڈرامے کی 8 قسطیں نشر کی جاچکی ہیں تاہم ڈرامے نے پہلی قسط سے دیکھنے والوں کو اپنے سحر میں جکڑ کے رکھا ہے اب تک ڈرامے کا کہانی زیادہ تر عشق مجازی کے گرد گھوم رہی ہے لیکن ابتدائی قسطوں میں عشق حقیقی کی جھلک بھی دکھائی گئی ہے۔

    سیزن 3 میں مرکزی کردار معروف اداکار فیروز خان اور اداکارہ اقرا عزیز نے اداکیا ہے جبکہ دیگر کاسٹ میں اداکار جنید خان ، حنا خواجہ بیات ، روبینہ اشرف، نور الحسن ، عثمان پیرزادہ ، سنیتا مارشل ، جاوید شیخ ، اسما عباس اور سہیل سمیر سمیت دیگر شامل ہیں۔

    جبکہ ماہی کے گھرانے میں خواتین کوخاص پردہ کرنے کا ماحول دکھایا گیا جبکہ اس پیر گھرانے کو بہاولپور کا جاگیردار دکھایا گیا ہے جبکہ ڈرامہ سیونتھ اسکائے انٹرٹینمنٹ پروڈکشن کے تحت پروڈیوسرز عبداللّہ کادوانی اور اسد قریشی کی تخلیق ہے۔

  • وزیر اعلیٰ مہاراشٹرا کا بالی ووڈ انڈسٹری سے متعلق نئے اقدامات کا اعلان

    وزیر اعلیٰ مہاراشٹرا کا بالی ووڈ انڈسٹری سے متعلق نئے اقدامات کا اعلان

    ممبئی اور مہاراشٹر میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسزکے پیش نظرمہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے فلم انڈسٹری سے متعلق اقدامات کا اعلان کیا ہے-

    باغی ٹی وی :بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کورونا کی تمام احتیاط برتنے کی تاکید کی تھی اب فلم انڈسٹری سے متعلق نئے اقدمات کا اعلا ن کیا ہے۔

    کورونا کے سبب با لی وڈ بھی بے حد پریشان ہے ممبئی میں ویک اینڈ لاک ڈاؤن اور نائٹ کرفیو کے سبب بڑے پیمانوں پر فلموں اور ٹی وی سیریل کی شوٹنگ مثاثر ہورہی ہے۔

    اس دوران وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے انڈسٹری کے تمام ڈائریکٹرز اور پروڈیوسرز کی تنظیموں کے ساتھ ایک میٹنگ کی اور شوٹنگ کے وقت تمام احتیاط برتنے کی ہدایت دی تھیں لیکن حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے اب نئے اقدامات کرنے کافیصلہ کیا گیاہے۔

    انڈسٹری کی سب سے بڑی تنظیم فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سنے اے ایمپلائز FWICE نے کہاکہ ٹی وی سیریل اور ویب شوز کی شوٹنگ کے بارے میں نئی گائیڈ لائن جاری کرتے ہوئے انہیں سختی سے نافذ کرنے کا اشارہ دیا ہے۔

    نئی گائیڈ لائن کے مطابق بھیڑ والے مناظر اور بڑی تعداد میں ڈانس والے گانوں کی شوٹنگ کی اجازت نہیں ہوگی شوٹنگ کے سیٹ پر پروڈکشن اور پوسٹ پروڈکشن سے وابستہ تمام دفتروں میں لوگوں کو لگاتار ماسک پہنے رکھنا لازمی ہوگا۔

    FWICE نے سیٹ اور پروڈکشن سے متعلق جگہوں پر گائیڈ لائن پر عمل کرانے اور نگرانی رکھنے کیلئے ایک مانیٹرنگ ٹیم کی تشکیل دی ہے۔

    جاری کی گئی گائیڈ لائن کی خلاف ورزی کرنے والے کسی شخص اور پروڈکشن یونٹ پر FWICEکی جانب سے جرمانہ کارروائی کی جائے گی۔

  • آسٹریلوی بلاگر عظیم خان یاسر حسین پر برہم

    آسٹریلوی بلاگر عظیم خان یاسر حسین پر برہم

    حال ہی میں اداکارہ صبا قمر سے شادی کرنے اور پھر شادی سے انکار کے باعث خبروں کی زینت بننے والے آسٹریلوی بلاگر عظیم خان اداکار یاسر حسین پر برس پڑے۔

    باغی ٹی وی : صبا قمر کے شادی سے انکار کے اعلان کے بعد دیگر شوبز شخصیات کے ساتھ ساتھ یاسر حسین نے انہیں حوصلہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ صبا قمر جتنی خود مضبوط ہے اتنے ہی مضبوط مرد کی حقدار ہے۔

    ساتھ ہی یاسر نے مضبوط اور طاقتور مرد کی خصوصیات بتاتے ہوئے کہا کہ یہ یاد رکھنا کہ مرد اپنی داڑھی مونچھ سے نہیں بلکہ اپنی سوچ اور ایمانداری سے مرد بنتا ہے۔

    یاسر حسین کے کئی دن پہلے دیئے گئے اس پیغام پر گزشتہ روز برہمی کا اظہار کرتے ہوئے عظیم خان نے کہا کہ داڑھی مونچھ رکھنے سے واقعی کوئی مرد نہیں بنتا، پر ہرگزرتی چیز میں انگلی کرنا مردانہ عادت نہیں ہے۔

    آسٹریلوی بلاگر نے یہ بھی لکھا کہ کبھی ارطغرل میں مسئلے ہیں، کبھی باہر والوں کے پاکستان آکر کام کرنے سے مسئلے ہیں، مردوں کی سب سے اچھی فطرت میں ایک یہ بھی ہے کہ وہ پھپھو والے کام نہیں کرتے۔

    واضح رہے کہ صبا قمر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر ایک نوٹ شیئر کرتے ہوئے عظیم خان سے شادی کے فیصلے کو واپس لینے کا اعلان کیا تھا۔

    جتنی مضبوط صبا ہے وہ اتنے ہی مضبوط مرد کی حقدار ہے یاسر حسین

    صبا قمر کا شادی کا فیصلہ واپس لینے پر ساتھی فنکاروں کا رد عمل

  • بگ باس کنٹسٹنٹ اور اداکارہ ریمی سین نے بگ باس کو بیکار شو قرار دیا

    بگ باس کنٹسٹنٹ اور اداکارہ ریمی سین نے بگ باس کو بیکار شو قرار دیا

    معروف بھارتی رئیلیٹی شو بگ باس کے سیزن 9 کی کھلاڑی ریمی سین کا کہنا ہے کہ بگ باس ایک بیکار شو ہے لیکن میں اچھے پیسوں کی پیش کش کی وجہ سے بگ باس کے گھر میں آئی۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریمی سین نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ ’میں نے بگ باس کے سیزن 9 میں صرف اس لیے کام کیا تھا کیونکہ مجھے اچھے پیسوں کی آفر ہوئی تھی۔

    ریمی سین نے کہا کہ ’میں بگ باس میں آنے سے پہلے ہمیشہ یہی سوچا کرتی تھی کہ یہ ایک ایسا بیکار شو ہے جہاں لوگ تین مہینے تک صرف ایک کافی کے لیے لڑتے ہیں۔

    بالی ووڈ اداکارہ نے کہا کہ ’مجھے بگ باس کا شو بیکار لگتا تھا لیکن میں اچھے پیسوں کی پیش کش کی وجہ سے بگ باس کے گھر میں آئی۔

    اُنہوں نے کہا کہ بگ باس ایک ایسی چھٹیاں ہیں جس کے بدلے آپ کو اچھا خاصہ معاوضہ ملتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ حقیقت جانتے ہوئے بھی ہر کوئی اس کی آفر قبول کرلیتا ہے۔

    ریمی سین نے کہا کہ میں جب بگ باس کے گھر میں داخل ہوئی تو میں نے اُس وقت محسوس کیا کہ یہ شو کس طرح کنٹسٹنٹ کے دماغ کے ساتھ کھیل رہا ہے اور اس کی وجہ سے ہمارے ذہنی صحت کس قدر مُتاثر ہورہی ہے۔

    اداکارہ نے مزید کہا کہ بگ باس کے گھر میں ہر شخص دوسرے کنٹسٹنٹ کو بُرا بھلا کہتا ہے لیکن میں کبھی نہیں لڑتی کیونکہ یہ مسئلے کا حل نہیں تھا، اس سے مزید مسائل پیدا ہوتے ہیں۔

    خیال رہے کہ بگ باس نے اداکارہ ریمی کو49 دنوں میں 2 کروڑ 25 لاکھ دیئے تھے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل ایک انٹرویو میں بگ باس کے سیزن 14 کی کھلاڑی پویترا پونیا کا کہنا ہے کہ بگ باس کے گھر اچھا خاصا انسان بھی ذہنی اذیت کا شکار ہوجاتا ہے-

    ویترا پونیا نے کہا تھا کہ جب آپ ایک چھت کے نیچے ایسے انجان لوگوں کے ساتھ رہتے ہو جن کے بارے میں آپ کو زیادہ علم نہ ہو تو لڑائی جھگڑے ہوتے ہیں۔

    اُنہوں نے کہا تھا کہ بعض اوقات تو وہ جھگڑے اتنی شدت اختیار کرجاتے ہیں کہ اچھا خاصا انسان بھی ذہنی اذیت کا شکار ہوجاتا ہے اور پھر وہ بس یہی چاہتا ہے کہ کسی طرح اس گھر سے باہر نکل جاؤں۔

    بگ باس کے گھر اچھا خاصا انسان بھی ذہنی اذیت کا شکار ہوجاتا ہے پویترا پونیا

  • ریکھا اور امیتابھ بچن کے درمیان محبت سے متعلق خبروں پر جیا بچن کا رد عمل

    ریکھا اور امیتابھ بچن کے درمیان محبت سے متعلق خبروں پر جیا بچن کا رد عمل

    بالی ووڈ معروف اداکار امیتابھ بچن کی اہلیہ جیا بچن کا کہنا ہے کہ امیتابھ بچن اور ریکھا کے معاملے کو کبھی سنجیدہ نہیں لیا-

    باغی ٹی وی : جیا بچن کاایک پرانا انٹرویوبھارتی میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں انہوں نےمعروف اداکارہ ریکھا اور امیتابھ بچن کے درمیان محبت سے متعلق خبروں پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جس پیشے میں ہم ہیں یہاں چیزیں اتنی آسان نہیں لہذا کسی کے لیے جنون کی حد تک پاگل نہیں ہونا چاہیے-

    انہوں نے کہا کہ لہذا میں نے یہ معاملہ امیتابھ بچن پر چھوڑدیا تھا کیوں کہ مجھے ان پر بھروسہ تھا، میں نے ایک اچھے آدمی سے شادی کی اور ہمارا خاندان ثابت قدمی پر یقین رکھتا ہے۔

    جیا بچن نے مزید کہا کہ ہم انسان ہیں، اگر ہم منفی باتوں کا ردعمل دیتے ہیں تو مثبت باتوں پر بھی ردعمل کا اظہار کرتے ہیں، میڈیا امیتابھ بچن کو ہر ہیروئن سے جوڑنے کی کوشش کرتا ہے تاہم میں نے آج تک ان باتوں کو سنجیدہ نہیں لیا اگر سنجیدہ لیتی تو میری زندگی جہنم بن چکی ہوتی۔

    واضح رہے کہ حال ہی میں اداکارہ ریکھا نے ٹی وی شو کے دوران شادی شدہ مرد سے محبت کرنے کے سوال پر میزبان کو لاجواب کردیا تھا –

    بھارت کے مقبول شو انڈین آئیڈیل کی ریکارڈنگ کے دوران میزبان جے بھنوشالی مقابلے میں شریک ایک کنٹیسٹنٹ سے مذاق کر رہے تھے کہ اس دوران اچانک انہوں نے شو کی ججز نیہا کاکڑ اور ریکھا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ریکھا جی، نیہو، کبھی آپ نے کسی عورت کو کسی آدمی کے لیے اتنا پاگل ہوتے دیکھا اور وہ بھی شادی شدہ آدمی کے لیے؟-

    ے کی اس بات پر ریکھا نے فوری ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مجھ سے پوچھیے! ریکھا کی اس حرکت نے میزبان سمیت تمام حاضرین کو ششدر کردیا۔ اس کے فوراً بعد ہی ریکھا نے بیان بدل دیا اور کہا نہیں نہیں میں نے کچھ نہیں کہا۔

    شادی شدہ مرد سے محبت کرنے کے سوال پر ریکھا نے میزبان کو لاجواب کر دیا

  • عریانیت سے متعلق بیان: حمزہ علی عباسی اورروحیل حیات کی دبے لفظوں میں وزیراعظم کی حمایت

    عریانیت سے متعلق بیان: حمزہ علی عباسی اورروحیل حیات کی دبے لفظوں میں وزیراعظم کی حمایت

    وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے ملک میں بڑھتے جنسی ہراسانی اور ‘ریپ’ واقعات کو ‘فحاشی’ سے جوڑنے پر جہاں سیاسی و سماجی شخصیات نے رائے کا اظہار کیا، وہیں شوبز شخصیات بھی ان کے بیان سے ناخوش دکھائی دیں وہیں اداکارہ حمزہ علی عباسی اور روحیل حیات نے دبے لفظوں میں حمایت بھی کی-

    باغی ٹی وی :وزیر اعظم عمران خان نے 4 اپریل کو ٹیلی فون پر براہ راست عوام کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے ملک میں بڑھتے ریپ واقعات سے متعلق ایک سوال کے جواب میں عریانیت یا خواتین کے بولڈ لباس کو ‘ریپ’ واقعات سے جوڑا تھا۔

    عمران خان نے واضح طور پر یہ نہیں کہا تھا کہ خواتین کا بولڈ لباس ہی ریپ کا سبب بنتا ہے تاہم انہوں نے بے پردگی اور فحاشی کو ایسے واقعات سے جوڑا تھا۔

    وزیر اعظم نے کہا تھا کہ معاشرے میں جتنی فحاشی بڑھے گی، اس کے اتنے ہی اثرات ہوں گے اور یہ کہ ہر انسان میں اتنی طاقت نہیں ہوتی کہ وہ خود کو روک سکے۔

    وزیر اعظم نے کہاتھا زیادتی کے واقعات کی روک تھام کے لئے سخت آرڈننس لائے ہیں، فیملی سسٹم کو بچانے کے لئے دین نے ہمیں پردے کا درس دیا، اسلام کے پردے کے نظریے کے پیچھے فیملی سسٹم بچانا اور خواتین کو تحفظ فراہم کرنا ہے-

    وزیر اعظم نے کہا تھا کہ کئی سال قبل برطانیہ بھی ایسا نہیں تھا مگر جب وہاں بھی خواتین نے عریانیت کو فروغ دیا اور مختصر لباس پہننے لگیں تو ’ریپ‘ واقعات بڑھنے لگے اور پھر فحش فلموں نے باقی کسر بھی پوری کی۔

    ان کے ایسے بیان پر متعدد سیاسی و سماجی شخصیات سمیت عام خواتین نے بھی اختلاف کرتے ہوئے ان پر تنقید کی تھی جب کہ شوبز شخصیات کی اکثریت بھی ان سے نالاں دکھائی دیں تاہم بعض شخصیات کے مطابق وزیر اعظم کے بیان کا مطلب غلط لیا گیا جن میں ان کی سابق اہلیہ کے بعد اب حمزہ علی عباس- اور روحیل حیات بھی شامل ہیں-

    حمزہ علی عباسی نے وزیر اعظم کے بیان پر سلسلہ وار ٹوئٹس میں مرد و خواتین دونوں کو پردے اور اپنی حفاظت کرنے کے مذہبی احکامات یاد دلائے۔


    حمزہ علی عباسی کا قرآن پاک کی آیت کا ترجمہ لکھتے ہوئے کہنا تھا کہ مذہبی کتاب میں اللہ نے واضح طور پر فرمایا ہے کہ دونوں مرد و خواتین ایک دوسرے کے لیے جنسی کشش رکھتے ہیں اس لیے دونوں کو اپنی حیا کی حفاظت کی تلقین کی گئی اور مرد حضرات کو اپنی نگاہیں نیچے رکھنے کا حکم دیا گیا۔


    دوسری جانب روحیل حیات نے اپنے سلسلہ وار ٹوئٹس میں لکھا کہ مجھے یقین ہے کہ عمران خان کی بار کا غلط مطلب نکالا گیا یے اور نام نہاد چیمپیئن آف فریڈم اینڈ لبرلز کے ذریعہ پیدا کردہ ایک بہت بڑی ہنگامہ آرائی ہے۔ انہوں نے عصمت دری کی واضح طور پر مذمت کی ہے اور ان کے کہنے ک مطلب ہے کہ شائستگی کی حدود سے نکلنا پریشانی کی دعوت دیتا ہے اور کون اس حقیقت سے انکار کرسکتا ہے؟


    روحیل حیات نے لوگوں کو یقین دلانے کی کوشش کی کہ وزیر اعظم نے اپنے بیان میں ‘ریپ’ واقعات کی مذمت کی اور ایک لیڈر ہونے کے ناتے انہوں نے حقائق بیان کیے کہ فحاشی کے کیا اثرات ہو سکتے ہیں۔


    انہوں نے کہا کہ لیکن یہ صرف عمران خان کے کہنے ہی کی بات نہیں ہے ایک باپ کی حیثیت سے ، میں اپنے بچے کو بھی یہی مشورہ دوں گا کہ آپ ہمارے معاشرے میں کس طرح کے لباس پہنتے ہیں اس کو ذہن میں رکھیں۔ اس لئے نہیں کہ میں اس چیز کو ختم کرنا چاہتا ہوں ، لیکن اس لئے کہ میں اس شخص کا بھلا چاہتا ہوں جس کو میں مشورہ دے رہا ہوں۔


    انہوں نے کہا کہ مرد اور عوت دونوں میں ایک سرد جنگ ہے کوئی بھی اپنی غلطی مان کر اس کو صحیح کرنے کو تیا رنہیں –


    اصل میں وہ دونوں ایک جیسے ہیں۔ انتہا پسند! دونوں دوسرے کو مارنے کا نعرہ لگاتے ہیں اور وہ دونوں اپنے طریقوں کے سوا ہر چیز سے نفرت کرتے ہیں۔ ایک سر سے پیر تک کا احاطہ کرنا چاہتا ہے اور دوسرا اپنی ترجیحات کی نمائش کے طور پر رہنا چاہتا ہے-


    حمزہ علی عباسی اور موسیقار روحیل نے واضح طور پر وزیر اعظم کے بیان کی حمایت یا اس سے اختلاف نہیں کیا بلکہ دونوں مرد و خواتین کو مشورہ دیا اورخیال ظاہر کیا کہ وزیر اعظم کے بیان کا مطلب غلط سمجھا گیا۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل اپنے ایک ٹوئٹ میں عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما خان نے بھی خیال ظاہر کیا تھا کہ وزیر اعظم پاکستان کے بیان کا مطلب غلط لیا گیا ہوگا۔

    جمائمہ کی وزیر اعظم عمران خان کے فحاشی اور عریانیت سے متعلق بیان پر ٹوئٹ

    وزیر اعظم کے عریانیت اور ریپ کے بیان پر عوام کا ردعمل

  • ہر انسان میں صلاحیتیں موجود ہوتی ہیں کسی کو ان کی جسمانی ساخت پر نہیں پرکھا جا سکتا   کنول آفتاب

    ہر انسان میں صلاحیتیں موجود ہوتی ہیں کسی کو ان کی جسمانی ساخت پر نہیں پرکھا جا سکتا کنول آفتاب

    حال ہی میں ایکسپریس انٹرٹینمنٹ پر نشر ہونے والے ڈرامے ’اوئے موٹی‘ پر صارفین کی جانب سے تنقید پر اداکارہ اور ٹک ٹاکر کنول آفتاب نے رد عمل دیا ہے-

    باغی ٹی وی : ڈرامے ’اوئے موٹی‘ کی نویں قسط کا پرومو جاری کیا گیا، جس میں اداکارہ کنول آفتاب کو فربہ حالت میں دکھایا گیا پرومو میں دکھایا گیا کہ کس طرح 160 کلو وزن رکھنے کی وجہ سے اداکارہ کو مشکلات پیش آتی ہیں اور کافی محنت کے بعد جب ایک شخص سے ان کی منگنی ہوتی ہے تو وہ منگنی کے موقع پر ہی انہیں وزن کا طعنہ دیتے دکھائی دیتے ہیں۔

    پرومو میں دکھایا گیا کہ منگیتر ادکارہ سے ان کا وزن 160 کلو سے 70 کلو تک لے آنے کا مطالبہ کرتا ہے اور ایسا کرنے پر ہی وہ ان سے شادی کی شرط رکھتا ہے۔


    مذکورہ پرومو جاری ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین نے ڈرامے کی ٹیم کو کہانی اور کرداروں کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا اور بعض افراد نے ڈرامے کو پانچویں گریڈ کا ڈراما قرار دیا۔

    بعض مداحوں نے ڈرامے کی کہانی اور کرداروں کی ساخت پر شدید برہمی کا اظہار کیا کہا کہ بطور ملک ہم اسی لیے ہی ناکام ہیں، کیوں کہ ہم ’اوئے موٹی‘ جیسے ڈرامے بناتے ہیں اور ان میں ٹک ٹاکرز کو کاسٹ کرتے ہیں۔

    لوگوں کی تنقید کے بعد ’اوئے موٹی‘ میں 160 کلو وزنی لڑکی کا کردار ادا کرنے والی ٹک ٹاکر کنول آفتاب نے انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی اور بتایا کہ انہوں نے کتنی محنت اور وقت لگا کر مذکورہ ڈراما بنایا۔

    اداکارہ و ٹک ٹاکر نے وضاحت کی کہ انہوں نے ڈرامے میں موٹی لڑکی کا کردار صرف اور صرف ان خواتین کے مسئلے کو اجاگر کرنے کے لیے کیا، جنہیں ان کی جسمانی ساخت پر تضحیک کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

    کنول آفتاب نے لکھا کہ لوگ نہ تو کسی ’موٹی‘ کو جینے دیتے ہیں اور نہ ہی کسی ’پتلی‘ کو زندگی سکون سے گزارنے دیتے ہیں اور انسان کبھی بھی خوش نہیں رہتا۔

    اداکارہ نے لکھا کہ ہر انسان میں صلاحیتیں موجود ہوتی ہیں اور کسی کو ان کی جسمانی ساخت پر نہیں پرکھا جا سکتا۔

    انہوں نے ناقدین سے درخواست کی کہ خود بھی خوش رہیں اور دوسروں کو بھی خوش رہنے دیں –

    باڈی شیمنگ پر بنے ڈرامے ’اوئے موٹی‘ پر تنقید، صارفین نےپانچویں گریڈ کا ڈراما قرار دیا

  • باڈی شیمنگ پر بنے ڈرامے ’اوئے موٹی‘ پر تنقید، صارفین نےپانچویں گریڈ کا ڈراما قرار دیا

    باڈی شیمنگ پر بنے ڈرامے ’اوئے موٹی‘ پر تنقید، صارفین نےپانچویں گریڈ کا ڈراما قرار دیا

    حال ہی میں ایکسپریس انٹرٹینمنٹ پر نشر ہونے والے ڈرامے ’اوئے موٹی‘ پر صارفین کی جانب سے تنقید کی جا رہی ہے-

    باغی ٹی وی : ڈرامے ’اوئے موٹی‘ کو اگرچہ ابتدائی طور پر رواں برس فروری میں نشر کیا گیا تھا اور 10 اپریل تک اس کی 9 اقساط دکھائی جا چکی تھی تاہم ڈرامے کے شروع ہونے کے دو ماہ بعد اب اس پر تنقید کی جا رہی ہے-

    ’اوئے موٹی‘ کا آغاز فروری کے وسط سے ہوا تھا اور ڈرامے میں فربہ خواتین کو پیش آنے والی مشکلات دکھائی جاتی ہیںڈرامے کی ہر قسط میں کسی نہ کسی خاتون یا لڑکی کو ان کے زائد وزن اور موٹاپے کی وجہ سے مشکلات کا شکار دکھایا گیا ہے۔

    ڈرامے میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح خواتین یا نوجوان لڑکیوں کو ان کی جسمانی ساخت پر تضحیک کا نشانہ بنا کر نہ صرف کام کی جگہ پر بار بار طعنے دئیے جاتےہیں بلکہ انہیں ہسپتالوں تک دوران علاج وزن اور ازدواجی زندگی میں بھی مشکلات کا سامنا ہوتا ہے۔

    اگرچہ ڈرامے کا مقصد سماج میں اضافی وزن والی خواتین سے متعلق شعور اجاگر کرنا ہے، تاہم ڈرامے کو پیش کرنے کے انداز پر لوگ اس پر سوشل میڈیا پر تنقید کرتے دکھائی دئیے۔

    سوشل میڈیا پر ’اوئے موٹی‘ پر اس وقت تنقید شروع ہوئی جب ڈرامے کی نویں قسط کا پرومو جاری کیا گیا، جس میں اداکارہ کنول آفتاب کو فربہ حالت میں دکھایا گیا۔


    پرومو میں دکھایا گیا کہ کس طرح 160 کلو وزن رکھنے کی وجہ سے اداکارہ کو مشکلات پیش آتی ہیں اور کافی محنت کے بعد جب ایک شخص سے ان کی منگنی ہوتی ہے تو وہ منگنی کے موقع پر ہی انہیں وزن کا طعنہ دیتے دکھائی دیتے ہیں۔

    پرومو میں دکھایا گیا کہ منگیتر ادکارہ سے ان کا وزن 160 کلو سے 70 کلو تک لے آنے کا مطالبہ کرتا ہے اور ایسا کرنے پر ہی وہ ان سے شادی کی شرط رکھتا ہے۔

    مذکورہ پرومو جاری ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین نے ڈرامے کی ٹیم کو کہانی اور کرداروں کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا اور بعض افراد نے ڈرامے کو پانچویں گریڈ کا ڈراما قرار دیا اور شدید برہمی کا اظہار کیا کہا کہ آج کل پانچویں گریڈ کے ڈرامے بن رہے ہیں یہ شرمناک ہے اور وہ گانا اوئے موٹی مطلب کچھ بھی ؟ اداکاروں میں کوئی احساس نہیں ہوتا ہو ایسے اسکرپٹ پر عمل کرتے ہوئے؟-

    بعض افراد نے لکھا کہ بطور ملک ہم اسی لیے ہی ناکام ہیں، کیوں کہ ہم ’اوئے موٹی‘ جیسے ڈرامے بناتے ہیں اور ان میں ٹک ٹاکرز کو کاسٹ کرتے ہیں۔


    https://twitter.com/Red_Zone1/status/1380146764351700993?s=20

  • فواد عالم کی پہلی ویب سیریز ’خودکش محبت‘ کا ٹریلر جاری

    فواد عالم کی پہلی ویب سیریز ’خودکش محبت‘ کا ٹریلر جاری

    کرکٹ کے میدان سے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے والے پاکستانی کرکٹر فواد عالم کی پہلی ویب سیریز ’خودکش محبت‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی: قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فواد عالم ویب سیریز’خود کش محبت‘ میں اداکاری کے جوہر دکھانے جارہے ہیں خودکش محبت‘ اگرچہ فواد عالم کا پہلا بڑا شوبز منصوبہ ہے تاہم اس سے قبل وہ کچھ مزاحیہ ڈراموں میں مہمان اداکار کے طور پر اداکاری کر چکے ہیں جب کہ وہ مختلف اشتہارات میں ماڈلنگ بھی کرتے دکھائی دیتے ہیں۔


    تاہم اب جلد ہی وہ ’اردو فلکس‘ کی رومانوی سیریز ’خودکش محبت’ میں ایکشن میں دکھائی دیں گے’خودکش محبت‘ کے ڈیڑھ منٹ دورانیے کے ٹریلر کو دیکھ کر کہانی کا اندازہ لگانا مشکل ہے تاہم عندیہ ملتا ہے کہ ویب سیریز کی کہانی صرف رومانس تک محدود نہیں۔

    ویب سیریز کے پوسٹر اور ٹریلر کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیاگیا۔

    مختصر ٹریلر میں فواد عالم کو محبت میں گرفتار ہوتے ہوئے اور پھر محبت کی خاطر جبر و تشدد برداشت کرتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے۔

    ٹریلر سے عندیہ ملتا ہے کہ فواد عالم کا تعلق قدرے مذہبی گھرانے سے ہے اور حیران کن طور پر انکی محبت بھی بڑے مذہبی گھرانے کی خوبصورت لڑکی سے ہوجاتی ہے۔

    ٹریلر میں فواد عالم اور مرکزی اداکارہ فاریہ حسن کو ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوتے ہوئے دکھایا گیا ہے، ساتھ ہی دکھایا گیا ہے کہ ان کی محبت میں کس طرح خاندان والے آڑے آتے ہیں۔

    ’خودکش محبت‘ کی ہدایات راؤ ایاز شہزاد نے دی ہیں جب کہ اسے اردو فلکس کے ہی فرحان گوہر پروڈیوس کر رہے ہیں ’خود کش محبت‘ رمضان کے مہینے میں اردو فلکس پر پیش کی جائے گی۔

    حال ہی میں انڈیپنڈنٹ اردو کو دئیے گئے انٹرویو میں فواد عالم نے کرکٹ کے میدانوں سے اچانک اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اداکاری کرنے کا شوق تھا اور جب انہیں موقع ملا تو انہوں نے ویب سیریز میں کام کرنے کی حامی بھرلی انہوں نے امید کی کہ ان کی ویب سیریز سب کو پسند آئے گی۔

    فواد عالم سے جب پوچھا گیا کہ وہ ماہرہ خان، مہوش حیات اور مایا علی ان تینوں اداکاراؤں میں سے کس کے ساتھ کام کرنا چاہیں گے تو انہوں نے کہا کہ وہ ان تینوں کے ساتھ کام کرنا چاہیں گے کیا پتہ یہ سب ایک ساتھ کام کرلیں۔

    فواد عالم نے اپنی بات میں اضافہ کرتے ہوئے کہا ان تین ہیروئنز میں سے جس نے ان کے ساتھ کام کیا وہ ان کے لیے فخر کی بات ہوگی کیونکہ یہ جانے مانے نام ہیں اور ان سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔

    واضح رہے کہ فواد عالم کی ویب سیریز ’خودکش محبت‘ میں اداکارہ فاریہ حسن ان کے مقابل مرکزی ادا کررہی ہیں۔ یہ ایک رومانوی ویب سیریز ہے جس میں فواد عالم کو فاریہ حسن کی محبت میں گرفتار دکھایا گیا ہے۔

    آل راؤنڈر کرکٹر فواد عالم کا اداکاری کے میدان میں بھی قسمت آزمانے کا فیصلہ

    ’لفافہ ڈائن‘ ان صحافیوں کی کہانی پر مبنی ویب سیریز جو لفافہ لے کر صحافت کرتے ہیں

  • مادھوری کی فٹنس کیا راز کیا ہے؟

    مادھوری کی فٹنس کیا راز کیا ہے؟

    بالی ووڈ کی سینئر اور معروف اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کی خود کو فٹ رکھنے کے لئے ورزش کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے فٹنس سے متعلق اداکارہ کا جنون اور شوق دیکھ کر مداح حیران رہ گئے۔

    باغی ٹی وی : انسٹاگرام پر 53سالہ مادھوری ڈکشٹ نے انٹرنیشنل ورلڈ ہیلتھ ڈے والے دن اپنی ایکسرسائز کی ویڈیو شیئر کی جسے دیکھ کر مداح حیران رہ گئے کہ اس عمر میں بھی اداکارہ بالکل نوجوانوں کی طرح ورزش کرتی ہیں اور خود کو فٹ رکھے ہوئے ہیں-

    اداکارہ نے کیپشن میں لکھا کہ جسم ، روح ، خوارک ،ذہنی سکون کےلئے—– آئیے صحتمند طرز زندگی کا عہد کریں-

    اداکارہ نے ویڈیو کے ساتھ اپنے کھانے کی تصویر بھی شیئر کی جس میں پھل اور سلاد وغیرہ شامل تھا۔

    مادھوری کی پوسٹ کو 3لاکھ سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے جبکہ سیکڑوں لوگوں نے انکی صحت اور فٹنس کی تعریف کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا-