Baaghi TV

Category: شوبز

  • کورونا میں مبتلا آمنہ الیاس کی قرنطینہ کے دوران بنائی گئی دلچسپ ویڈیو وائرل

    کورونا میں مبتلا آمنہ الیاس کی قرنطینہ کے دوران بنائی گئی دلچسپ ویڈیو وائرل

    کورونا وائرس میں مبتلا پاکستان کی معروف اداکارہ وماڈل آمنہ الیاس کی قرنطینہ کے دوران بنائی گئی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    باغی ٹی وی : کچھ روز قبل اداکارہ و ماڈل آمنہ الیاس کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا اور انہوں نے قرنطینہ اختیار کیا تھا اب اداکارہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہیں چھت پر چائے کا مگ تھامےکورونا تجربے کا ذکر کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    ویڈیو میں اداکارہ نے دکھی لہجے میں کہا کہ وہ قرنطینہ کے دوران نہ کسی چیز کو چکھ سکتی ہیں نا ہی سونگھ سکتی ہیں، وہ اس دوران اپنے دوستوں، اپنی روزمرہ زندگی اور خاص طور پر اپنے اہل خانہ کو مس کررہی ہیں۔

    دوسری جانب اتنی ہی دیر میں اداکارہ کی والدہ کی آواز آتی ہے اور وہ نیچے سے ہی ان سے اپنی محبت کا اظہار کرتے سنی جاسکتی ہیں۔

    بعد ازاں آمنہ الیاس جب اپنی والدہ کو اپنے پاس آنے یا ان کے پاس جانے کا کہتی ہیں تو کوویڈ مثبت ہونے کی وجہ سے ان کی والدہ بھی ان کو جھڑکتے ہوئے اندر جانے کا کہہ دیتی ہیں جس پر منہ کہتی ہیں انہیں اس یعنی قرنطینہ والی زندگی سے نفرت ہے-

    اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں کیپشن درج کرتے ہوئے لکھا کہ قرنطینہ کے دوران، باہر نکلنے لوگوں سے ملنے اور اہل خانہ کو گلے لگانے کا لالچ، لیکن دور رہیے ناکہ اپنے لیے بلکہ اپنے پیاروں کے لیے۔

    آمنہ الیاس بھی کوروناوائرس کا شکار ہو گئیں

  • کورونا ایس و اپیز کی خلاف ورزی پرصبور اور سجل علی  سمیت دیگر لوگوں کو تنقید کا سامنا

    کورونا ایس و اپیز کی خلاف ورزی پرصبور اور سجل علی سمیت دیگر لوگوں کو تنقید کا سامنا

    اداکار بہنوں اداکارہ صبورعلی ،سجل علی سمیت دیگر لوگوں کو شادی کی تقریب کے دوران کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

    باغی ٹی وی :حال ہی میں صبورعلی اور سجل علی کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ اپنے دوست عمیر قاضی کی مہندی کی تقریب میں بھنگڑے ڈالتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ اس ویڈیو کو مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بڑی تعداد میں شیئر کیا جارہا ہے اور لوگ صبورعلی اور سجل علی کے ڈانس کی تعریف بھی کررہے ہیں۔

    تاہم سوشل میڈیا صارفین نے جو چیز شدت کے ساتھ نوٹ کی وہ صبور و سجل علی اور تقریب میں موجود دیگر لوگوں کا ماسک نہ پہننا اور کورونا ایس او پیز کی خلاف وری کرنا ہے اور اسی وجہ سے انہیں سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

    ایک صارف نے صبور و سجل علی سمیت ان تمام فنکاروں پر تنقید کی جو کورونا وبا کی صورتحال میں لوگوں کو ماسک پہننے اوراحتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔ صارف نے لکھا یہ یہ دیکھنا کتنا مزاحیہ ہے کہ آپ ہی لوگ تھے جو دیگر فنکاروں پر کورونا کی پہلی لہر کے دوران ایس او پیز کا خیال نہ رکھنے پر تنقید کررہے تھے اور اب آپ کس چیز کی تشہیر کررہے ہیں۔

  • فوک گلوکار شوکت علی کی حالت تشویشناک مداحوں سے دعاؤں کی اپیل

    فوک گلوکار شوکت علی کی حالت تشویشناک مداحوں سے دعاؤں کی اپیل

    سی ایم ایچ لاہور میں زیر علاج پاکستان کے معروف فوک گلوکار شوکت علی کی حالت تشویشناک ہو گئی-

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق گلوکار شوکت علی جگر کے عارضے کے باعث 12 روز سے سی ایم ایچ لاہور میں زیر علاج ہیں جہاں ان کی حالت تشویشناک ہو گئی ہے-

    میڈیا رپورٹس کے مطابق شوکت علی کے بیٹے عمران شوکت نے ایک بیان میں مداحوں سے صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹروں کے مطابق ان کے والد کی حالت تشویشناک ہے۔

    عمران شوکت کا کہنا تھا کہ ان کے والد 12 روز سےسی ایم ایچ کےآئی سی یو میں زیرعلاج ہیں۔

  • والد  کا سب سے بڑا مداح ہوں ان کے لئے لڑنا بھی پڑا تو لڑوں گا    اذان سمیع

    والد کا سب سے بڑا مداح ہوں ان کے لئے لڑنا بھی پڑا تو لڑوں گا اذان سمیع

    پاکستانی گلوکار اور میوزک کمپوزر اذان سمیع کا کہنا ہے کہ وہ اپنے والد کے سب سے بڑے مداح ہیں اور اگر ان کے لیے لڑنا بھی پڑا تو لڑجائیں گے۔

    باغی ٹی وی :پاکستانی نژاز بھارتی گلوکار و کمپوزر عدنان سمیع اور پاکستانی اداکارہ زیبا بختیار کے بیٹے اور گلوکار اذان سمیع نے حال ہی میں وائس آف امریکا کو انٹرویو دیا جس میں انہوں نے نیپوٹزم کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ انڈسٹری میں کسی مشہور شخصیت کا بیٹا یا بیٹی ہونے کی وجہ سے ان کے لیے آسانیاں ہوتی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ لوگ کہتے ہیں اگر کسی کو موقع دیا جائے تواس کا فائدہ ضرور ہوتا ہے۔ لیکن میری نظر میں موقع سے زیادہ آپ کو پہلے دن سے اپنی اپنی فیلڈ میں ماہر لوگوں کو دیکھنے کا موقع ملتا ہے اور اس سے بڑی برکت چیز کوئی نہیں ہے۔ جو آپ کو مشورے دیتے ہیں، نصیحت کرتے ہیں وہ اپنی فیلڈ میں ماہر لوگ ہوتے ہیں۔ لہذا جب آپ اپنی پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز کرتے ہیں تو آپ کو تجربہ کار لوگوں کی رہنمائی مل چکی ہوتی ہے۔

    اذان سمیع نے اپنے البم کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ٹیم نے کوشش کی ہے کہ البم میں دو گانے ایسے نہ ہوں جو سننے میں ایک جیسے لگیں۔

    اذان سمیع نے موجودہ دور کی بات کرتے ہوئے کہا شوبز انڈسٹری میں اکثر بڑے نمبرزکو اہمیت دی جاتی ہے اور ایسا مانا جاتا ہے کہ اگر کوئی گانا بہت زیادہ لوگوں پراثرانداز ہو، یا اسے بہت سارے لوگ سنیں یا پھر نوجوان زیادہ تعداد میں سنیں تو اسے کامیابی کا فارمولا مانا جاتا ہے۔ لیکن میں ایسا نہیں سمجھتا اگر آپ اس نیت سے کام کریں گے کہ اسے فوراً ہٹ ہونا ہے تو آپ اپنے کام سے ایمانداری نہیں کررہے کیونکہ آپ پھر اُن ہی دھنوں کا انتخاب کریں گے جو لوگوں کی توجہ کھینچیں، اچھی دھنوں کا انتخاب نہیں کریں گے۔

    اذان سمیع نے اپنے والد عدنان سمیع کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا جب وہ صرف تین یا چار سال کے تھے اس وقت سے ان کے والدین کے درمیان مسائل تھے اور پھر انہوں نے علیحدگی اختیار کرلی۔ اس علیحدگی کی وجہ سے میرے اور میرے والد کے درمیان فاصلہ ضرور تھا لیکن خوش قسمتی سے میں اس دور میں پلا بڑھا ہوں جہاں فون اور ویڈیو کالنگ جیسی سہولیات موجود ہیں اور پھر میں نے کافی وقت انڈیا میں بھی گزارا ہے جہاں مجھے اپنے والد کے ساتھ رہنے کا اور ان سے سیکھنے کا موقع ملا۔

    اذان سمیع نے کہا لیکن سچ بات یہی ہے کہ میرے والد نے کبھی بھی میرے میوزک پر اثرانداز ہونے کی کوشش نہیں کی بلکہ مجھے آزادانہ کام کرنے کے لیے چھوڑدیا۔ حالانکہ یہ اتنا آسان نہیں ہے۔ میرے والد میرا میوزک سنتے ہیں۔

    اذان سمیع نے بتایا کہ بیٹا ہونے کے ناطے میں اپنے والد کا سب سے بڑا فین ہوں اور جو بھی اس بات پر مجھ سے جھگڑا کرنا چاہے گا میں تیار ہوں اور اس کے ساتھ جھگڑا ضرور کروں گا۔ میں اپنے والد کا میوزک سنتا ہوں اور اسے سمجھنے کی کوشش کرتا ہوں میں والد کا سب سے بڑا مداح ہوں –

    اذان سمیع نہ صرف شادی شدہ ہیں بلکہ دو بچوں کے باپ بھی ہیں ان کا بیٹا سات سال کا ہے اور بیٹی کی عمر پانچ سال ہے انہوں نے اپنے بیٹے کو اپنے میوزک کا سب سے بڑا ناقد قرار دیتے ہوئے کہا آج تک میرا جو بھی میوزک ریلیز ہوا ہے اسے پہلے میرے بیٹے نے سن کر منظور کیا ہے اس کے بعد میں نے اسے جاری کیا ہے ایک دوگانے ہیں جو میرے بیٹے نے سن کر منع کردئیے تھے اور پھر میں نے وہ گانے ریلیز نہیں کیے حالانکہ وہ مکمل ریکارڈ تھے۔

    واضح رہے کہ پاکستان کی میوزک انڈسٹری میں ابھرتے ہوئے گلوکاراور موسیقار اذان سمیع نے اپنے فنی سفر کا آغاز فلم کے میوزک کمپوز کرکے کیا تھا۔ اور اب وہ اپنا میوزک البم لانچ کرنے جارہے ہیں جس میں 9 گانے ہیں سات اردو میں، ایک پنجابی اور ایک پشتو میں-

    خیال رہے کہ حال ہی میں حال ہی میں منیب بٹ نے اپنی اہلیہ ایمن خان کے ہمراہ ایک شو میں شرکت کی تھی شو کے میزبان کی جانب سے منیب بٹ سے سوال کیا گیا کہ ان کے خیال میں انڈسٹری میں پرچی کون ہے میزبان کے سوال پر منیب بٹ نے کہا تھا کہ میرے خیال میں دوسرے اداکاروں کی بہ نسبت اذان سمیع کے لیے انڈسٹری میں آنا قدرے آسان تھا۔

  • کورونا ویکسین: سلمان خان کو سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا

    کورونا ویکسین: سلمان خان کو سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا

    بالی ووڈ اداکار سلمان خان کو 60 سال عمر سے قبل کورونا ویکسین لگوانے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

    کورونا کی تیسری لہر نے ایک بار پھر دنیا بھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا بھارت میں کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے لگا ہے اور وائرس کی شرح میں ایک دم خطرناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے-

    وائرس کی تیزی سے پھیلتی اس لہر نے بالی ووڈ کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے آئے روز کسی نہ کسی مشہور شخصیت کے وائرس سے متاثر ہونے کی خبریں سامنے آرہی ہیں اب تک امیتابھ بچن، کارتک آریان ، ورون دھون، عامر خان، رنبیر کپور، سنجے لیلا بھنسالی ، اور منوج باجپائی سمیت کئی فن کار اس وباء کا شکار بن چکے ہیں۔

    ان دنوں فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ اور ’رادھے‘ کی شوٹنگ میں مصروف سلمان خان نے کورونا وائرس سے بچنے کے لئے ویکسین لگوائی ہے جس کا اعلان خود انہوں نے گزشتہ روز ٹوئٹ پر کیا تھا جس کے بعد انہیں شدید تنقید کا سامنا ہے۔


    سوشل میڈیا صارفین نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ویکسینیشن صرف 60 سال سے زائد عمر کے لوگوں کو لگائی جا رہی ہے لیکن سلمان خان نے کس قانون کے تحت یہ ویکسین لگائی کیوں کہ اس وقت اُن کی عمر 55 سال ہے۔

    ریڈیو پریزینٹر اور اداکارہ روہینی راماناتھن نے سلمان خان کی ٹوئٹ پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ’رکیے گا! کیا سلمان خان کی عمر 60 سال سے زائد ہے؟(میں بہت کنفیوز ہوں)‘


    ایک صارف نے کہا کہ ویسے تو ویکسین 60 سال کی عمر دراز افراد کو لگائی جا رہی ہے لیکن سلمان خان کو بوڑھا ہونے کی وجہ سے پہلے ہی لگا دی گئی۔

    سلمان خان اور سنجے دت نے کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگوالی

  • بھارتی اداکار و سیاستدان پریش راول ویکسین لگوانے کے باوجود کورونا میں مبتلا ہوگئے

    بھارتی اداکار و سیاستدان پریش راول ویکسین لگوانے کے باوجود کورونا میں مبتلا ہوگئے

    بالی ووڈ کے سینئیر اداکار و سیاستدان پریش راول ویکسین لگوانے کے دو ہفتے بعد کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

    باغی ٹی وی :کورونا کی تیسری لہر نے ایک بار پھر دنیا بھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا بھارت میں کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے لگا ہے اور وائرس کی شرح میں ایک دم خطرناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے-

    وائرس کی تیزی سے پھیلتی اس لہر نے بالی ووڈ کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور صرف گزشتہ ایک ہفتے سے بھی کم عرصے میں متعدد اداکار وائرس کا شکار ہوگئے ہیں جن میں رنبیر کپور، سنجے لیلا بھنسالی ،کارتک آریان اور منوج باجپائی، عامر خان و دیگر شامل ہیں-

    تاہم اب اداکار و سیاستدان پریش راول ویکسین لگوانے کے دو ہفتے بعد کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں-


    مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں پریش راول نے کہا کہ بدقسمتی سے میرا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

    پریش راول نے کہا کہ حالیہ 10دنوں میں جو بھی لوگ مجھ سے رابطے میں رہے ہیں اُن سے گزارش ہے کہ وہ بھی لازمی اپنا کورونا ٹیسٹ کروالیں۔

    بالی ووڈ اداکار کا سوشل میڈیا پیغام دیکھنے کے بعد مداحوں اور ساتھی فنکاروں کی بڑی تعداد اُن کی جلد صحتیابی کے لیے دُعاگو ہے۔


    یاد رہے کہ دو ہفتے قبل پریش راول نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اپنی تصویر شیئر کی تھی جس میں وہ کورونا ویکسین لگوا رہے تھے پریش راول نے کورونا ویکسین لگواتے ہوئے تمام ڈاکٹرز اور میڈیکل اسٹاف کا شکریہ بھی ادا کیا تھا۔

  • علی ظفر اور ریشم کو صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی دینے پر سکینہ سموں برہم

    علی ظفر اور ریشم کو صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی دینے پر سکینہ سموں برہم

    پاکستان کی سینئر اداکارہ سکینہ سموں گلوکار علی ظفر اور ریشم کو صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی دینے پر پھٹ پڑیں۔

    باغی ٹی وی : 23 مارچ 2021 یوم پاکستان کے موقع پر صدر مملکت عارف علوی نے شوبز، تعلیم، سماجی خدمات اور طب سمیت متعدد شعبوں میں گراں قدر خدمات انجام دینے والی متعدد شخصیات کو سول ایوارڈز سے نوازا۔ شوبز انڈسٹری میں ہمایوں سعید، اداکارہ ریشم، سکینہ سموں اور گلوکار علی ظفر کو پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ سے نوازا گیا۔ جب کہ اداکارہ بشریٰ انصاری اور زیبا شہناز نے ستارہ امتیاز کا اعزاز وصول کیا۔ عابدہ پروین کو نشان امتیاز دیا گیا۔

    اداکارہ سکینہ سموں نے نجی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدارتی ایوارڈ سے متعلق اظہار خیال کیا۔

    انہوں نے کہا کہ مجھے اس مقام تک پہنچنے میں 40 سال کا عرصہ لگا افسوس کی بات ہے کہ حکومت نے علی ظفر اور ریشم جیسے لوگوں کو اتنے بڑے اعزاز سے نوازا جو میرے خیال میں واقعی اس کے مستحق نہیں تاہم سکینہ سموں بشریٰ انصاری کو ایوارڈ دئیے جانے پر خوش ہیں۔ لیکن ان کا خیال ہے اب وقت آگیا ہے کہ تجربہ کار اداکارہ عظمیٰ گیلانی کی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے لیے خدمات کو بھی پہچانا جائے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ میرا خیال ہے کہ اگر خواتین نے ملک کی خدمت کی ہو تو حکومت کو کوئی بھی شے انہیں سراہنے سے نہیں روک سکتی ۔

    ان کا کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی کا انتخاب تیزی سے سادہ اور آسان ہوتا جارہا ہے جس کے نتیجے میں متعدد ایسی شخصیات جو اپنا تمام تر کیرئیر وقف کرچکی ہیں انہیں نظر انداز کیا جارہا ہے۔

    خیال رہے کہ رواں ماہ یوم پاکستان 23 مارچ کے روزایوان صدر اور چاروں صوبوں کے گورنر ہاوسز میں اعزازات کی تقسیم کے لیے تقاریب منعقد کی گئیں جن میں صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی اور صوبائی گورنروں نے مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات پر گزشتہ سال نامزد ہونے والی شخصیات کو اعزازات سے نوازا جن میں ادکاروں، فن کاروں اور فن و ادب س تعلق رکھنے والوں کی نمایاں تعداد شامل ہے۔

    ان تقاریب میں 23 شخصیات کو ستارہ شجاعت، 8 کو ستارہ امتیاز، 21 کو تمغہ شجاعت، 8 کے لیے تمغہ امتیاز، 6 کو نشان امتیاز، 3 کو ہلال امتیاز، ایک کے لیے ہلال قائد اعظم، ایک کو ستارہ پاکستان، 6 کو ستارہ قائد اعظم، ایک کو تمغہ پاکستان، ایک کو تمغہ قائد اعظم جبکہ 14 شخصیات کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔

    ہمایوں سعید،علی ظفر اورعابدہ پروین سمیت 88 شخصیات کے لئے قومی اعزازات

    پرائیڈ آف پرفارمنس کا تمغہ میری محنت کا میٹھا پھل ہے ریشم

    ہمایوں سعید اور بشرٰی آپا تمغہ حسن کے صحیح حقدار تھے عائشہ خان

  • مریم نوازکےمیک اپ آرٹسٹ سےمیک اپ کروائیں:ان   سےحسد نہ کریں:حرامانی کافردوس عاشق اعوان کومشورہ

    مریم نوازکےمیک اپ آرٹسٹ سےمیک اپ کروائیں:ان سےحسد نہ کریں:حرامانی کافردوس عاشق اعوان کومشورہ

    لاہور:ڈاکٹرصاحبہ:مریم نوازکےمیک اپ آرٹسٹ سےمیک اپ کروائیں توپتے چل جان گے:حرامانی کافردوس عاشق اعوان کومشورہ،اطلاعات کے مطابق معروف اداکار ہ حرا مانی نے پی ٹی آئی رہنما فردوس عاشق اعوان کو مریم نواز کے میک اپ آرٹسٹ سے میک اپ کرانے کا مشورہ دے دیا۔

    حال ہی میں حرا اور ان کے شوہر مانی ایک نجی ٹی وی کے شو میں شریک ہوئے اور دوران شو میزبان نےحرا اور مانی کو فردوس عاشق اعوان کی تصویر دکھائی اور انہیں مشورہ دینے کا کہا۔

    حرا نے فردوس عاشق اعوان کو دنانیر کا اسٹائل کاپی کرتے ہوئےمشورہ دیا کہ یہ ہماری فردوس عاشق اعوان ہیں ان کو چاہیے کہ یہ گیمز کھیلیں اور سیاست نہ کریں۔

    اداکارہ حرامانی نے دوران شو فردوس عاشق اعوان کو میک اپ آرٹسٹ تبدیل کرنے کا بھی مشورہ دیا اور ان کا کہنا تھا کہ معاون خصوصی کو چاہیے کہ وہ مریم نواز کے میک اپ آرٹسٹ سے میک اپ کروائیں کیوں کہ مریم نواز کا میک اپ آرٹسٹ اچھا ہے۔اورمریم نواز کے پاس بالی ووڈ کی میک اپ ماہرآرٹسٹس ہیں

    حرامانی نے کہا کہ مریم نواز میری لیڈرہیں اورمیں ان کوبہت پسند کرتی ہیں ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان کو مریم سے حسد نہیں کرنا چاہیے

    یاد رہے کہ مریم نواز روزانہ جو میک اپ کرواتی ہیں اس کاتخمینہ 2 لاکھ روپے سے زیادہ ہے اورمریم نوازکے میک اپ سامان میں بھارتی ہربل کریموں کا بھرپوراستعمال کیا جاتا ہے جوکہ دنیامیں بڑی مقبول ہیں

  • 33 سال بعد معروف پاکستانی میوزیکل بینڈ اسٹرنگزٹوٹ گیا

    33 سال بعد معروف پاکستانی میوزیکل بینڈ اسٹرنگزٹوٹ گیا

    لاہور: 33 سال بعد معروف پاکستانی میوزیکل بینڈ اسٹرنگز ٹوٹ گیا،اطلاعات کے مطابق معروف پاکستانی میوزیکل بینڈ اسٹرنگز کو 33 سال بعد ختم کرنےکا اعلان کرکے سب کو حٰران کردیا ہے

    اس حوالے سے فیس بک پر اس بات کا اعلان اسٹرنگز کے بانی ممبر اور گٹارسٹ بلال مقصود نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک پوسٹ میں کیا۔

     

     

    اس حوالے سے بلال مقصود کا کہنا تھا کہ گذشتہ 33 سال ہم دونوں(ساتھی گلوکارفیصل کپاڈیہ) کے لیے بہترین رہے، اس طرح کام کرنے کے مواقع بہت کم ملتے ہیں، ہم اپنے مداحوں کے انتہائی شکر گزار ہیں جنہوں ایسا کرنا ممکن بنایا اور امید ہے کہ وہ اس فیصلے کی بھی قدر کریں گے۔

    بلال مقصود کا مزید کہنا تھا کہ اب ہمارا بینڈ ٹیکنیکل طور پر ختم ہوگیا ہے، ہم دونوں کے درمیان ایک ناٹوٹنے والا تعلق بن گیا ہے جو کہ ہمارے درمیان قائم رہےگا چاہے زندگی ہمیں کہیں بھی لے جائے۔

    خیال رہے کہ بلال مقصود اور فیصل کپاڈیہ نے اپنے دیگر 2 دوستوں کے ساتھ مل کر 1988 میں اسٹرنگز بینڈز تشکیل دیا تھا تاہم بعد میں بینڈ میں 2 افراد ہی رہ گئے۔33 سال کے دوران اسٹرنگز نے بے شمار مقبول گانے بنائے جنہیں پاکستان سمیت دنیا بھر میں بے حد پذیرائی ملی۔

  • اجے دیوگن سلمان خان اور شاہ رخ خان ایک ساتھ نظر آئیں گے

    اجے دیوگن سلمان خان اور شاہ رخ خان ایک ساتھ نظر آئیں گے

    بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان بھی اجے دیو گن اور شاہ رخ خان کے ہمراہ ویمل الائچی کی کمپنی کے اشتہار میں نظر آئیں گے-

    باغی ٹی وی : بھارت کی مشہور ویمل الائچی کی کمپنی نے بالی وڈ کے صفِ اول کے اداکاروں شاہ رخ خان اور اجے دیوگن کے بعد اب سلمان خان کو بھی آن بورڈ لے لیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ کے یہ تینوں بڑے اداکار اب الائچی بیچتے نظر آئیں گے بین الاقوامی میڈیا نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ سلمان خان کو راج شری الائچی کا برانڈ ایمبیسڈر مقرر کیا گیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ الائچی کی مصنوعات بیچنے والی کمپنی اور سلمان خان کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے اور آئندہ دس روز میں معروف اداکار اشتہار کی شوٹنگ کرائیں گے۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سلمان خان اپنی آنے والی فلم ٹائیگر ۳ کی شوٹنگ سے بریک لے کر اس اشتہار کی شوٹنگ کروائیں گے۔

    بھارتی میڈیا نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ اس برانڈ کی پروموشن کے لیے سلمان خان کی خدمات بھاری معاوضے کے عوض حاصل کی گئی ہیں۔

    ذرائع نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ ویمل الائچی کی جانب سے سلمان خان کو ادا کی جانے والی رقم تاریخ میں بالی وڈ شخصیات کو کسی بھی برانڈ کی پروموشن کے لیے دی جانے والی رقم میں سب سے زیادہ ہے۔

    شاہ رخ اورا جے دیوگن کی ویڈٰیو پر سوشل میڈٰیا صارفین کے دلچسپ تبصرے