Baaghi TV

Category: شوبز

  • ہمایوں سیعد ہم سب کیلئے متاثر کن شخصیت ہیں اور رہیں گے    فہد مصطفیٰ

    ہمایوں سیعد ہم سب کیلئے متاثر کن شخصیت ہیں اور رہیں گے فہد مصطفیٰ

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار اور میزبان فہد مصطفیٰ نے ساتھی اداکار ہمایوں سعید کو تمغہ امتیاز ملنے پر مبارکباد دیتے ہوئے اپنی محبت کا اظہار کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فہد مصطفیٰ نے ہمایوں سیعد کی ایوان صدر میں لی گئی تصویر شئیر کرتے ہو ئے لکھا کہ اپنے کام میں ماہر لوگوں کو عوامی پزیرائی ملے تو خوشی ہوتی ہے۔


    انہوں نے لکھا کہ ہمایوں بھائی آپ کو تمغۂ امتیاز ملنے پر بے حد خوشی ہوئی ہے آپ ہم سب کیلئے متاثر کن شخصیت ہیں اور رہیں گے ہمیں اپ پر فخر ہے-

    فہد مصطفیٰ نے مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے کہا کہ اب ملیں گے تو پپّی بنتی ہے۔

    واضح رہے کہ ایوان صدر اور چاروں صوبوں کے گورنر ہاوسز میں اعزازات کی تقسیم کے لیے تقاریب منعقد کی گئیں جن میں صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی اور صوبائی گورنروں نے مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات پر گزشتہ سال نامزد ہونے والی شخصیات کو اعزازات سے نوازا جن میں ادکاروں، فن کاروں اور فن و ادب س تعلق رکھنے والوں کی نمایاں تعداد شامل ہے۔

    ان تقاریب میں 23 شخصیات کو ستارہ شجاعت، 8 کو ستارہ امتیاز، 21 کو تمغہ شجاعت، 8 کے لیے تمغہ امتیاز، 6 کو نشان امتیاز، 3 کو ہلال امتیاز، ایک کے لیے ہلال قائد اعظم، ایک کو ستارہ پاکستان، 6 کو ستارہ قائد اعظم، ایک کو تمغہ پاکستان، ایک کو تمغہ قائد اعظم جبکہ 14 شخصیات کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا-

    ہمایوں سعید،علی ظفر اورعابدہ پروین سمیت 88 شخصیات کے لئے قومی اعزازات

    پرائیڈ آف پرفارمنس کا تمغہ میری محنت کا میٹھا پھل ہے ریشم

    ہمایوں سعید اور بشرٰی آپا تمغہ حسن کے صحیح حقدار تھے عائشہ خان

    میں دیکھ رہا ہوں کہ مدت بعد حقدار لوگوں کو تمغوں سے نوازا گیا ہے خلیل الرحمان قمر

  • شوبز میں کاسٹنگ کاؤچ کا الزام : اچھے کردار اور پیسے کے بدلے میں ایسا مطالبہ کیا گیا جس نے میرے پاوں تلے زمین نکال دی    صبا بخاری

    شوبز میں کاسٹنگ کاؤچ کا الزام : اچھے کردار اور پیسے کے بدلے میں ایسا مطالبہ کیا گیا جس نے میرے پاوں تلے زمین نکال دی صبا بخاری

    پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ صبا بخاری کا کہنا ہے کہ یہ بات بلکل جھوٹ ہے کہ یہاں نیپوٹزم نہیں ہے-

    باغی ٹی وی : ’دل نا امید تو نہیں، رسم دنیا اور دکھ کم نہ ہو‘ جیسے ڈراموں میں اداکاری کرنے والی نوجوان اداکارہ صبا بخاری نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی شوبز انڈسٹری میں بھی لڑکیوں سے کام کے بدلے نامناسب مطالبات کیے جاتے ہیں۔

    رواں ماہ 16 مارچ کو صبا بخاری نے اپنی ایک انسٹاگرام پوسٹ میں پاکستانی شوبز انڈسٹری میں خواتین کو مواقع دیے جانے کے بدلے ان سے کیے جانے والے مطالبات پر ایک پوسٹ کی تھی جو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوئی تھی۔

    صبا بخاری نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا تھا کہ جب وہ کیریئر کے آغاز میں تھیں تو کئی ہدایت کار، پروڈیوسر اور دوسری شوبز شخصیات انہیں کہا کرتی تھیں کہ ان میں اتنی خود اعتمادی نہیں کہ وہ شوبز میں آگے بڑھ سکیں۔

    اداکارہ نے لکھا تھا کہ انہیں یہ بھی کہا گیا کہ وہ ایک اچھی لڑکی ہیں اور اچھی لڑکیاں شوبز میں نہیں چل سکتیں جب کہ لوگ انہیں طرح طرح کی باتیں کرتے وقت یہ بھی کہتے کہ وہ اتنی خوبصورت ہیں تو ایسا ممکن ہی نہیں کہ کسی نے انہیں کوئی پیشکش نہ کی ہو۔

    اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں بتایا تھا کہ انہیں یہ تک بھی کہا جاتا تھا کہ انہیں کوئی کیوں کام دیں جب کہ شوبز میں کرداروں اور کام کے بدلے دوسری لڑکیاں بہت کچھ کرنے کو تیار ہوتی ہیں۔

    اداکارہ کی مذکورہ پوسٹ کے بعد سوشل میڈیا پر تہلکہ مچ گیا تھا اور کئی شوبز شخصیات سمیت عام افراد نے بھی ان کی ہمت کی تعریف کی اور ان کا ساتھ دیا۔

    بعد ازاں صبا بخاری نے بی بی سی اردو سے بات کرتے ہوئے اسی معاملے کی مزید وضاحت کی اور انہوں نے براہ راست پاکستانی شوبز انڈسٹری میں ’کاسٹنگ کاؤچ‘ یعنی کام کے بدلے نامناسب تعلقات کے الزامات نہیں لگائے تاہم انہوں نے بتایا کہ انہیں بھی بالواسطہ طور پر ایسی پیشکش کی گئی۔

    صبا بخاری نے دعویٰ کیا کہ انہیں چند ڈراموں کے کرداروں کے لیے شاٹ لسٹ بھی کیا گیا مگر انہیں عین وقت پر کاسٹ کرنے سے منع کردیا گیا اور انہیں کوئی واضح سبب بھی نہیں بتایا گیا تھا۔

    صبا بخاری نے بتایا کہ ایک بار کسی کردار کے لیے انہیں شارٹ لسٹ کیا گیا اور فون پر ان سے پوچھا گیا کہ وہ کاسٹ کیے جانے اور پیسے ملنے کے عوض کاسٹ کرنے والوں کو کیا دیں گی؟

    صبا کا کہنا تھا کہ میرے ذہن میں بالکل نہیں تھا کہ وہ کیا کہہ رہے ہیں تو میں نے کہا کہ آپ تھوڑے سے پیسے رکھ لیجیے گا تو انھوں نے ساتھ سونے کی بات کی، میرے پاؤں تلے سے زمین نکل گئی اور میں نے کال کاٹ دی۔

    ان کا کہنا ہے کہ اس واقعے سے انھیں سمجھ آ گئی کہ پہلے بھی انھیں اسی وجہ سے نہیں رکھا گیا تھا۔

    صبا بخاری نے دعویٰ کیا کہ شوبز انڈسٹری میں بعض لڑکیوں نے انجانے اور مجبوری میں کردار ملنے کے عوض دوسروں کے غلط مطالبات بھی تسلیم کیے اور آج ایسی لڑکیاں پچھتا رہی ہیں۔

    صبا کے مطابق وہ سمجھتی تھیں کہ شوبز میں اتنے بڑے ستاروں کے ساتھ کام کرنا بڑی قسمت کی بات ہوتی ہوگی۔ مگر آہستہ آہستہ ان کی نظروں میں یہ ‘چارم’ مانند پڑگیا۔

    انہوں نے کہا کہ شروع میں ہم سوچتے ہیں کہ پتا نہیں اتنے بڑے ناموں کے ساتھ کام کرنے کا موقع کتنا بڑا ہوگا۔ ہم اپنے ذہن میں انڈیا پہنچے ہوتے ہیں۔ لیکن اندر آ کر بس خیالی پلاؤ رہ جاتا ہے۔ اندر بہت محنت کرنا پڑتی ہے۔ اگر آپ کے پاس پیسے یا تعلقات نہیں تو آپ رہنے ہی دیں۔’

    صبا بخاری اب شوبز میں کام کے بدلے جنسی تعلقات کی پیشکش سے تنگ آچکی ہیں ان کا کہنا تھا کہ جب میں چھوٹی تھی تب مجھے یہ باتیں سننے کو نہیں ملی تھیں۔ پھر میں نے خود کو گروم کیا تاکہ بڑے رول مل سکیں ‘اب اگر ان (کاسٹنگ ٹیم) کے سامنے جاؤ تو ان کی نیت ہی کچھ اور ہو جاتی ہے۔ دل بہت زیادہ ٹوٹ گیا ہے۔

    صبا کا کہنا تھا کہ اس انڈسٹری میں اگر آپ کو مشکل سے کام مل بھی جائے تو ساتھ کام کرنے والے سینیئر آرٹسٹس بھی بہت مسئلہ کرتے ہیں مجھے ایک پراجیکٹ میں ایک سینئر اداکارہ کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا لیکن انھوں نے مجھے بہت ٹف ٹائم (مشکل وقت) دیا ایک بار انھوں نے مجھے سامنے بیٹھا دیکھ کر یہ بھی کہا کہ آج کل تو ذرا سا بھی چہرہ ہوتا نہیں اور منہ اٹھا کر آ جاتی ہیں۔

    صبا نے بتایا کہ وہ ایک حساس طبیعت کی مالک ہیں اور ان کے خیال میں آرٹسٹ بھی حساس طبیعت کے مالک ہوتے ہیں۔

    صبا بخاری کا کہنا تھا کہ ایک ڈائریکٹر نے انھیں جب یہ کہا کہ اچھی لڑکیاں یہاں پر نہیں چلتیں تو وہ یہ سوچنے پر مجبور ہو گئیں کہ اب آگے کیا ہو گا یہ بات کافی عرصہ میرے ذہن میں چلتی رہی اور میں سوچنے لگی کہ میں واقعی یہاں پر نہیں چل سکتی لیکن جب مجھے ‘دل نا امید تو نہیں’ کا پراجیکٹ ملا تو میں توقع نہیں کر رہی تھی کہ ایسا ہو جائے گا۔

    اب انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ کے بعد ان سے کئی لوگوں نے رابطہ کیا ہے اور ان سے ہمدردی کا اظہار کیا گیا ہے۔

    میں تو حیران ہوگئی ہوں کہ اتنا سپورٹ مجھے تو سوشل میڈیا پسند بھی نہیں تھا کیونکہ یہاں ایک دوسرے کی برائی کی جاتی ہے لیکن مجھے کافی مثبت ردعمل ملا ہے۔میں سوچ رہی ہوں یہ کیسے ہوسکتا ہے؟-

    صبا بخاری نے نیپوٹزم کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ یہ بالکل جھوٹ ہے کہ شوبز میں نیپوٹزم نہیں ہے اس انڈسٹری میں بہت زیادہ نیپوٹزم ہے اداکار والدین اپنے بچوں کے ویڈیو کلپس لے کر پھر رہے ہوتے ہیں سب کو دکھا رہے ہوتے ہیں کہ یہ دیکھو ہمارے بچوں نے یہ سین کتنا اچھا کیا یہ کام کتنا اچھا کیا-

    تاہم صبا نے تاحال شوبز انڈسٹری میں کام جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے وہ چاہتی ہیں کہ انھیں اپنی محنت اور ہنر کے بل پر اچھا کام ملے-

    صبا بخاری نے شوبز انڈسٹری کا سیاہ چہرہ بے نقاب کر دیا

  • ماحول اور فطرت کے تحفظ کے مشن کا حصہ بننے پر خوشی اور فخر ہے   اشنا شاہ

    ماحول اور فطرت کے تحفظ کے مشن کا حصہ بننے پر خوشی اور فخر ہے اشنا شاہ

    جانوروں کے تحفظ اور ماحولیات کے لیے سرگرم رہنے والی اداکارہ اشنا شاہ کو ملٹی نیشنل فلاحی ادارے ورلڈ وائلڈ لائف فنڈ (ڈبلیو ڈبلیو ایف) پاکستان نے جذبہ خیر سگالی سفیر مقرر کردیا جس پر اداکارہ نے خوشی کا اظہار کیا ہے-

    باغی ٹی وی : ڈبلیو ڈبلیو ایف کی جانب سے سوشل میڈیا پوسٹس میں بتایا گیا تھا کہ ماحولیات اور جانوروں کے تحفظ کے لیے کام کرنے والے ادارے اور اداکارہ اشنا شاہ کے درمیان جذبہ خیر سگالی سفیر کے معاہدے پر دستخط ہوگئے۔

    معاہدے کے تحت اداکارہ کو پاکستان میں ماحولیات اور جانوروں کے تحفظ کے لیے سفیر مقرر کیا گیا ہے، جس کے تحت وہ نہ صرف سوشل میڈیا پر اس حوالے سے مہم چلاتی رہیں گی بلکہ وہ ادارے کے ساتھ مختلف منصوبوں میں مل کر کام بھی کریں گی۔

    تاہم اب اداکارہ اشنا شاہ نے بھی ڈبلیو ڈبلیو ایف کے ساتھ معاہدے کی تصاویر اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ وہ عالمی ادارے کے ساتھ مل کر جانوروں اور ماحول کے تحفظ کے لیے کام کریں گی۔

    اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ انہیں ماحول اور فطرت کے تحفظ کے مشن کا حصہ بننے پر خوشی اور فخر ہے اور انہیں امید ہے کہ ان کی کوششوں سے بہتری آئے گی۔

    اداکارہ نے لکھا کہ وہ ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے ساتھ کام کرنے پر پرجوش ہیں اور وہ کام شروع کرنے کے حوالے سے مزید انتظار نہیں کر سکتیں۔

    خیال رہے کہ اشنا شاہ سوشل میڈیا پر ماحول کے تحفظ اور خصوصی طور پر جانوروں کے تحفظ اور ان کے ساتھ کیے جانے والے ناروا سلوک پر پوسٹس کرتی رہتی ہیں۔

    اداکارہ اشنا شاہ ڈبلیو ڈلیو ایف کی خیر سگالی سفیر بن گئیں

  • سنجے لیلا بھنسالی اوراداکارہ عالیہ بھٹ ہتک عزت کا مقدمہ دائر عدالت کا 21 مئی کو پیش ہونے کا حکم

    سنجے لیلا بھنسالی اوراداکارہ عالیہ بھٹ ہتک عزت کا مقدمہ دائر عدالت کا 21 مئی کو پیش ہونے کا حکم

    بالی ووڈ ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی،اداکارہ عالیہ بھٹ اور دو مصنفین پر ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کی ایڈیشنل چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ کی عدالت نے اداکارہ عالیہ بھٹ، فلمساز سنجے لیلا بھنسالی اور دو مصنفین کو فلم ’گنگو بائی کاٹھیا واڑی‘ سے منسلک ایک مجرمانہ ہتک عزت کے معاملے میں سمن جاری کیا ہے۔ جس میں انہیں 21 مئی کو عدالت میں پیش ہونے کے لیے کہا گیا ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ہتک عزت کا مقدمہ بابو راؤجی شاہ نامی شخص نے دائر کیا ہے جو گنگو بائی کاٹھیاواڑی کا لے پالک بیٹا ہونے کا دعویدار ہے سنجے لیلا بھنسالی فلم کے ہدایت کار اور عالیہ بھٹ مرکزی اداکارہ ہیں اور یہ فلم مصنف حسین زیدی کی کتاب ’مافیا کوئین آف ممبئی‘ کے ایک باب پر مبنی ہے جو کہ گنگو بائی کاٹھیاواڑی کی زندگی پر مشتمل ہے۔

    بابوراؤ جی شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ کتاب میں گنگو بائی کاٹھیاواڑی پر موجود ابواب میں ان کی منہ بولی والدہ کو بدنام کیا گیا ہے، ان کی ساکھ کو داغدار کیا گیا ہے اور ان کی والدہ کی رازداری اور عزت نفس کے حق کی خلاف ورزی کی گئی ہے-

    کاٹھیاواڑی کے لے پالک بیٹے نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ فلم حقائق پر مبنی نہیں ہے اور اس میں ان کے خاندان کو بدنام کیا گیا ہے۔

    بابوراؤ جی شاہ کی شکایت کے بعد ممبئی کی مجسٹریٹ عدالت نے عالیہ بھٹ، سنجے لیلا بھنسالی اور مصنفین کو 21 مئی کو عدالت میں پیش ہونے کے لیے سمن جاری کیا ہے۔

    واضح رہے کہ بابو راؤجی شاہ نے اس سے قبل ممبئی کی سول عدالت سے رجوع کیا تھا جس میں اس نے کتاب کے مصنفین کے خلاف کتاب شائع کرنے سے روکنے کا حکم مانگاتھا اور عدالت سے استدعا کی تھی کی فلم کے ٹریلرز اور پروموز کو نشر نہ کیا جائے۔ تاہم اسے عدالت سے خارج کردیا گیا تھا۔ اس مقدمے کی برطرفی کے بعد اہل خانہ کو بدنام کرنے پر شاہ نے مصنفین اور فلمساز کے خلاف فوجداری کارروائی کی درخواست کی تھی۔

    واضح رہے کہ فلم ’’گنگوبائی کاٹھیاواڑی‘‘ رواں سال 30 جولائی کو ریلیز کی جائے گی۔ فلم میں عالیہ بھٹ کے علاوہ اجے دیوگن بھی اہم کردار میں نظر آئیں گے۔

    عالیہ بھٹ اورسنجے لیلا بھنسالی پروڈکشن کے خلاف مقدمہ درج

    عالیہ بھٹ کی فلم گنگو بائی کاٹھیاواری کی ریلیز کی تاریخ سامنے آ گئی

  • سینئیراداکارہ سیمی راحیل نے کورونا ویکسین لگوالی

    سینئیراداکارہ سیمی راحیل نے کورونا ویکسین لگوالی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ سیمی راحیل نے بھی عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ویکسین لگوالی۔

    باغی ٹی وی : اداکارہ سیمی راحیل نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی تصویر شیئر کی جس میں وہ ویکسینیشن سینٹر میں موجود ہیں اور کورونا وائرس سے خود کو محفوظ رکھنے کے لیے ویکسین لگوا رہی ہیں۔

    اداکارہ نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’کورونا ویکسین لگوانا مشکل کام نہیں ہے اس کے کوئی منفی اثرات نہیں ہیں-

    اُنہوں نے پاکستانی عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ’لازمی کورونا ویکسین لگوائیں تاکہ ہر ایک محفوظ رہ سکے۔‘

    خیال رہے کہ اس سے قبل بشریٰ انصاری، ثمینہ پیرزادہ اور ارمینا خان، جبکہ جاوید شیخ ، طلعت حسین بھی کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ویکسین لگوا چکے ہیں۔

  • بگ باس کے گھر اچھا خاصا انسان بھی ذہنی اذیت کا شکار ہوجاتا ہے      پویترا پونیا

    بگ باس کے گھر اچھا خاصا انسان بھی ذہنی اذیت کا شکار ہوجاتا ہے پویترا پونیا

    بھارت کے معروف رئیلیٹی شو بگ باس کے سیزن 14 کی کھلاڑی پویترا پونیا کا کہنا ہے کہ بگ باس کے گھر اچھا خاصا انسان بھی ذہنی اذیت کا شکار ہوجاتا ہے-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پویترا پونیا نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بگ باس 14 کے گھر میں گُزارے گئے دنوں کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میں جب بگ باس کے گھر سے باہر آئی تو میں نے ہر بار میڈیا کو یہی بتایا کہ بگ باس کا گھر جہاں خوبصورت ہے تو وہیں وہاں رہنا مشکل بھی ہے۔‘

    پویترا پونیا نے کہا کہ جب آپ ایک چھت کے نیچے ایسے انجان لوگوں کے ساتھ رہتے ہو جن کے بارے میں آپ کو زیادہ علم نہ ہو تو لڑائی جھگڑے ہوتے ہیں۔

    اُنہوں نے کہا کہ بعض اوقات تو وہ جھگڑے اتنی شدت اختیار کرجاتے ہیں کہ اچھا خاصا انسان بھی ذہنی اذیت کا شکار ہوجاتا ہے اور پھر وہ بس یہی چاہتا ہے کہ کسی طرح اس گھر سے باہر نکل جاؤں۔

    پویترا پونیا نے مزید کہا کہ اسی طرح بگ باس کا سفر خوبصورت بھی ہے کیونکہ ہم نئے لوگوں سے ملتے ہیں، نئے رشتے بناتے ہیں اور اچھے لمحات ساتھ گزارتے ہیں جو بعد میں یاد آتے ہیں۔

    واضح رہے کہ پویترا پونیا کو بگ باس 14 کے گھر میں بالی ووڈ اداکار اعجاز خان سے محبت ہوگئی تھی اعجاز خان اور پویترا پونیا کی پہلی ملاقات بگ باس کے سیزن 14 میں ہوئی تھی، دونوں ہی بطور اُمیدوار اس شو میں شامل ہوئے تھے-

    پویترا پونیا ووٹوں کی کمی کی وجہ سے جلد ہی بگ باس 14 سے باہر ہوگئی تھیں جبکہ اعجاز خان کو اپنی فلم کی شوٹنگ کی وجہ سے بگ باس کا گھر چھوڑنا پڑا لیکن اس کے بعد اعجاز خان کی جگہ ’دیولینا‘ اُن کی پروکسی بن کر اُن کے لیے کھیل رہی تھیں۔

    بگ باس کے گھر سے باہر آنے کے بعد اعجاز خان اور پویترا پونیا نے ایک دوسرے سے شادی کا فیصلہ کیا تھا تاہم ابھی تک دونوں نے شادی کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا ہے۔

    بگ باس 14 کے کنٹسٹنٹ اعجاز خان کا ساتھی امیدوار پویترا پونیا سے شادی کا فیصلہ

  • اداکارہ اشنا شاہ ڈبلیو ڈلیو ایف کی خیر سگالی سفیر بن گئیں

    اداکارہ اشنا شاہ ڈبلیو ڈلیو ایف کی خیر سگالی سفیر بن گئیں

    پاکستانی اداکارہ اشنا شاہ ورلڈ وائلڈ لائف فنڈ (ڈبلیو ڈبلیو ایف) پاکستان کی خیر سگالی سفیر بن گئی ہیں۔

    باغی ٹی وی : جانوروں کے تحفظ اور ماحولیات کے لیے سرگرم رہنے والی اداکارہ اشنا شاہ کو ملٹی نیشنل فلاحی ادارے ورلڈ وائلڈ لائف فنڈ (ڈبلیو ڈبلیو ایف) پاکستان نے جذبہ خیر سگالی سفیر مقرر کردیا اشنا شاہ اور ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے درمیان اس حوالے سے ایک معاہدے پر دستخط ہوئے ہیں۔


    ڈبلیو ڈبلیو ایف کی جانب سے سوشل میڈیا پوسٹس میں بتایا گیا کہ ماحولیات اور جانوروں کے تحفظ کے لیے کام کرنے والے ادارے اور اداکارہ اشنا شاہ کے درمیان جذبہ خیر سگالی سفیر کے معاہدے پر دستخط ہوگئے۔


    معاہدے کے تحت اداکارہ کو پاکستان میں ماحولیات اور جانوروں کے تحفظ کے لیے سفیر مقرر کیا گیا ہے، جس کے تحت وہ نہ صرف سوشل میڈیا پر اس حوالے سے مہم چلاتی رہیں گی بلکہ وہ ادارے کے ساتھ مختلف منصوبوں میں مل کر کام بھی کریں گی۔ی۔

    ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اداکارہ اشنا شاہ کے لئے تعریفی جملے بھی لکھے گئے۔

  • سلمان خان اور سنجے دت نے کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگوالی

    سلمان خان اور سنجے دت نے کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگوالی

    بالی ووڈ کے سپراسٹار سلمان خان اور سنجے دت نے بھی عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگوالی۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق 24 مارچ بدھ کو سلمان خان کو ممبئی کے اسپتال میں داخل ہوتے دیکھا گیا اس دوران انہوں نے عام سا لباس اور فیس ماسک پہن رکھا تھا۔ جس کے فوراً ہی بعد اداکار کے مداح ان کی صحت سے متعلق پریشان ہونا شروع ہوگئے۔


    بعدازاں سلمان خان نے ٹوئٹر پر پیغام لکھ کر مداحوں کو بتایا کہ آج میں نے ویکسین کی پہلی خوراک لے لی ہے۔

    سلمان خان کی جانب سے اسپتال جانے کا مقصد بتانے کے بعد ان کے مداحوں کی پریشانی دور ہوگئی اور مداحوں نے ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    اس سے قبل 23 مارچ منگل کو اداکار سنجے دت نے بھی کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگوائی تھی سنجے دت نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنی نئی تصویر شیئر کی جس میں وہ بھارت کے ایک ویکسینیشن سینٹر میں کورونا ویکسین لگوا رہے ہیں۔


    بالی ووڈ اداکار نے تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ’اُنہوں نے کورونا وائرس کی پہلی ویکسین لگوالی ہےاُنہیں یہاں کے تمام ڈاکٹرز اور اسٹاف نے بےانتہا عزت اور پیار دیا جس کے لیے وہ سب کے مشکور ہیں-

    اُنہوں نے کہا کہ ’وہ ڈاکٹر اور اُن کی پوری ٹیم کا اُن کی لاجواب خدمات کے لیے شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ سال سنجے دت کو تیسرے یا چوتھے درجے کے کینسر میں مبتلا ہونے کی اطلاعات سامنے آئیں تھیں بھارتی میڈیا کے مطابق پہلے سنجے دت نے علاج کے لیے امریکا جانے کا فیصلہ کیا تھا اور طبی بنیادوں پر 5 سال کے لیے امریکا کا ویزا حاصل کرلیا بعدازاں انہوں نے اپنا علاج ممبئی کے کوکیلا بین اسپتال میں شروع کروالیا تھا۔

    خیال رہے کہ حال ہی میں بالی ووڈ کے سینئر اداکار دھرمیندر اور اداکارہ ہیما مالنی،سیف علی خان ، ہریتھیک روشن کے والد اور والدہ سمیت دیگر اداکار بھی کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوا چکے ہیں۔

  • آنجہانی بالی ووڈ اداکار سوشانت کے نام کی تختی آسٹریلیا کے بینچ پر نصب

    آنجہانی بالی ووڈ اداکار سوشانت کے نام کی تختی آسٹریلیا کے بینچ پر نصب

    گزشتہ سال جون میں خودکشی کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے والے بالی ووڈ اسٹار سوشانت سنگھ راجپوت کی یاد میں اُن کے نام کی تختی آسٹریلیا کے بینچ پر نصب کردی گئی۔

    باغی ٹی وی :آنجہانی بالی ووڈ اداکارسوشانت سنگھ راجپوت کی بہن شویتا سنگھ کیرتی نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر آسٹریلیا کے ایک بینچ کی تصویریں شیئر کی ہیں جن پر اُن کے بھائی سوشانت کے نام کی تختی آویزاں ہے۔

    انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویروں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آسٹریلوی حکام کی جانب سے تختی پر سوشانت کو ’ماہر فلکیات ، ماحولیات اور انسان دوست‘ قرار دیا گیا ہے۔

    اس کے علاوہ تختی پر سوشانت سنگھ کے ملک ’بھارت‘ کا نام لکھا گیا ہے اور اس کے ساتھ ہی اداکار کی تاریخ پیدائش اور موت کی تاریخ بھی درج کی گئی ہے۔

    شویتا سنگھ کیرتی نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’میرا بھائی تو زندہ نہیں لیکن اُس کا نام ہمیشہ زندہ رہے گا۔‘

    یاد رہے کہ 34 سالہ بھارتی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت گزشتہ سال 14 جون کو ممبئی کے علاقے باندرہ میں واقع اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔

  • میں دیکھ رہا ہوں کہ مدت بعد حقدار لوگوں کو تمغوں سے نوازا گیا ہے   خلیل الرحمان قمر

    میں دیکھ رہا ہوں کہ مدت بعد حقدار لوگوں کو تمغوں سے نوازا گیا ہے خلیل الرحمان قمر

    پاکستان کے معروف ڈرامہ نویس اور رائٹر خلیل الرحمان قمر کا کہنا ہے کہ میں دیکھ رہا ہوں کہ مدت بعد حقدار لوگوں کو تمغوں سے نوازا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : خلیل الرحمان قمر نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ میں دیکھ رہا ہوں کہ مدت بعد حقدار لوگوں کو تمغوں سے نوازا گیا ہے۔


    انہوں نے ہمایوں سعید کیلئے لکھا کہ آپ کا شمار بھی ان چند افراد میں ہوتا ہے جو اس تمغے کے حصول کے حقیقی حقدار تھے۔

    خلیل الرحمان قمر نے کہا کہ میں تہہ دل سے آپ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، ایسے ہی کام کرتے رہیں اور ملک کا نام روشن کرتے رہیں۔


    دوسری جانب اداکار فیصل قریشی نے بھی ہمایوں سعید کو مبارکباد دیتے ہیوئے لکھا کہ آپ اس ایوراڈ کے صحیح حقدار تھے-


    جبکہ اداکار عدنان صدیقی نے ھیہمایوں سیعد کو پرائیڈ آف پرفارمنس کا ایوارڈ ملنے پر مبارکباد دی اور انہوں نے بھی ہمایوں کو اس ایوارڈ کا صحیح حقدر قرار دیا-


    دوسری جانب ہمایوں سعید نے تمام چہاے والوں اور دوستوں اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات اور نیک خواہشات کے اظہار پر شکریہ ادا کیا-

    واضح رہے کہ ایوان صدر اور چاروں صوبوں کے گورنر ہاوسز میں اعزازات کی تقسیم کے لیے تقاریب منعقد کی گئیں جن میں صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی اور صوبائی گورنروں نے مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات پر گزشتہ سال نامزد ہونے والی شخصیات کو اعزازات سے نوازا جن میں ادکاروں، فن کاروں اور فن و ادب س تعلق رکھنے والوں کی نمایاں تعداد شامل ہے۔

    ان تقاریب میں 23 شخصیات کو ستارہ شجاعت، 8 کو ستارہ امتیاز، 21 کو تمغہ شجاعت، 8 کے لیے تمغہ امتیاز، 6 کو نشان امتیاز، 3 کو ہلال امتیاز، ایک کے لیے ہلال قائد اعظم، ایک کو ستارہ پاکستان، 6 کو ستارہ قائد اعظم، ایک کو تمغہ پاکستان، ایک کو تمغہ قائد اعظم جبکہ 14 شخصیات کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔

    ہمایوں سعید،علی ظفر اورعابدہ پروین سمیت 88 شخصیات کے لئے قومی اعزازات

    پرائیڈ آف پرفارمنس کا تمغہ میری محنت کا میٹھا پھل ہے ریشم

    ہمایوں سعید اور بشرٰی آپا تمغہ حسن کے صحیح حقدار تھے عائشہ خان