Baaghi TV

Category: شوبز

  • جیکی چن سے ملاقات ہمیشہ یاد رہے گی   عامر خان

    جیکی چن سے ملاقات ہمیشہ یاد رہے گی عامر خان

    بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کا کہنا ہے کہ ہالی ووڈ اداکار جیکی چن سے وہ ملاقات ہمیشہ یادگا ر رہے گی جب چین میں میرا ترجمان بھاگ گیا تھا تو جیکی چن نے میری مدد کی تھی۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 2015 میں جب عامر خان اپنی فلم ’پی کے‘ کی پروموشن کے لیے چین گئے تو وہاں ہالی ووڈ اسٹار جیکی چن سے ملاقات ہوئی جس کو عامر خان نے انتہائی یادگار ملاقات قرار دیا۔

    ایک پرانے انٹرویو میں عامر خان نے کہا کہ چین میں ایک تقریب میں جیکی چن سے ملاقات بہت خوشگوار اور زبردست رہی، ملاقات کی انتہائی دلچسپ بات یہ تھی کہ میرا ترجمان بھاگ گیا تھا جس کے بعد جیکی چن خود میرے ترجمان بن گئے اور تمام افراد کی باتیں مجھے ترجمہ کرکے سمجھائیں۔

    عامر خان نے کہا کہ جیکی چن نے مجھے کھانے پر بھی مدعو کیا جہاں ہم دونوں نے بڑی اچھی شام ایک ساتھ گزاری اور اپنی فلمز کے بارے میں ایک دوسرے کے ساتھ باتیں کیں۔

    واضح رہے کہ حال ہی میں بالی ووڈ میں سب سے کامیاب فلموں کے ہیروز کی فہرست جاری کی جس میں سلمان خان پہلے نمبر پر جبکہ عامر خان تیسرے نمبر پر جبکہ شاہ رخ خان پانچویں نمبر رہے-

    انڈسٹری میں ایسے 50 افراد ہیں جو ذاتی وجوہات کی بنا پر میری فلمیں پسند نہیں کرتے…

    سُپر ہٹ فلموں میں سلمان خان سب سے آگے ،عامر خان اور شاہ رخ کا کونسا نمبر ہے؟

  • پریانکا چوپڑا اور نک جونس رواں سال آسکر ایوارڈ کی نامزدگیوں کا اعلان کریں گے

    پریانکا چوپڑا اور نک جونس رواں سال آسکر ایوارڈ کی نامزدگیوں کا اعلان کریں گے

    بالی ووڈ معروف بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا اور ان کے شوہر نِک جونس رواں سال کے آسکر ایوارڈ کی نامزدگیوں کا اعلان کریں گے-

    باغی ٹی وی :دونوں 15 مارچ کو منعقد کیے جانے والے فلمی دنیا کے سب سے بڑے میلے آسکر ایوارڈ میں 93 ویں اکیڈمی ایوارڈ کی نامزدگیوں کا اعلان کرے گی۔

    اس حوالے سے پریانکاچوپڑا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے ساتھ ایک ویڈیو شئیر کی ہے۔

    ویڈیو میں اداکارہ کو مداحوں سے یہ پوچھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے کہ مجھے بتائیں کہ ہم آسکر ایوارڈ کی نامزدگیوں کا اعلان کرنے جارہے ہیں اور اسی دوران، ویڈیو میں اداکارہ کے پیچھے موجود ان کے شوہر نک جونس ان کو ٹوکتے ہوئے کہتے ہیں کہ وہ خود ہی پہلے سے سب کچھ تو بتا چکی ہیں۔

    پریانکا نے ویڈیو شئیر کرتے ہوئے آسکر اکیڈمی سے مخاطب ہوتے ہوئے پوچھا کہ کیا ایسا کوئی موقع ہے کہ میں آسکر ایوارڈ کی نامزدگیوں کا اعلان اکیلے کرسکوں؟‘

    اس کے ساتھ ہی اداکارہ نے واضح کیا کہ وہ مذاق کررہی ہیں اور ساتھ ہی نِک جونس سے اپنی محبت کا اظہار بھی کیا۔

    دونوں نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم بہت زیادہ خوش ہیں کہ ہم آسکر ایوارڈ کی نامزدگیوں کا اعلان کرنے جا رہے ہیں۔

    پریانکا نے اپنی پوسٹ میں مداحوں کے لیے نامزدگیوں کے اعلان کا وقت اور یوٹیوب لنک بھی شیئر کیا۔

    واضح رہے کہ آسکرز ایوارڈ کی تقریب اب 28 فروری کے بجائے اب 25 اپریل کو روایتی انداز میں منعقد کی جائے گی۔

  • اظفررحمان اتنے اچھے اداکار ہیں نہیں جتنا وہ خود کو سمجھتے ہیں   یاسر حسین

    اظفررحمان اتنے اچھے اداکار ہیں نہیں جتنا وہ خود کو سمجھتے ہیں یاسر حسین

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے مزاحیہ اداکار ومیزبان یاسر حسین کا کہنا ہے کہ اداکار اظفر رحمان اتنے اچھے اداکار نہیں ہیں جتنا وہ خود کو سمجھتے ہیں-

    باغی ٹی وی : یاسر حسین اپنی اہلیہ اقراعزیز کے ہمراہ آغا علی اور حناالطاف کے شو دی کپل میں شریک ہوئے جس دوران میزبان و اداکار آغا علی نے ا ن سے سوال کیا کہ فلم یا ڈرامہ انڈسٹری سے منسلک وہ کون سا اداکار ہے جس کے بارے میں لگتا ہے کہ وہ اچھا اداکار ہے لیکن وہ اچھا اداکار نہیں ہے؟

    آغا علی کے سوال پر یاسر کا کہنا تھا کہ اظفررحمان سمجھتے ہیں کہ وہ اچھے اداکار ہیں لیکن وہ بالکل بھی اچھے اداکار نہیں۔

    خیال رہے کہ یاسر حسین نے شو میں اقربا پروری سے متعلق بھی گفتگو کی تھی ور ان کا کہناہےکہ اقربا پروری کے باعث نئے لوگوں کو کام کرنے کا چانس نہیں ملتا۔

    اقرباپروری سے متعلق کیے گئے سوال کے جواب پر یاسر حسین نے کہا کہ میرا یہ خیال ہے کہ لابی کے بغیر کام ہو نہیں سکتا ۔

    جبکہ یاسر کی اہلیہ اقرا کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ہم چاہے اسے لابی کانام دیں یا اسے کمفرٹ لیول کہا جائے میرا خیال ہے کہ ٹیم اور ڈائریکٹر کا ایک کمفرٹ لیول بن جاتا ہے اگر کوئی ڈائریکٹر یہ سمجھتا ہے کہ ایک اداکار اس کی بات سمجھتا ہے یا وہ اس سے کام نکلوانا جانتا ہے تو اسے بار بار کاسٹ کیے جانے میں کیا مسئلہ ہے؟

    اقرا عزیز نے کہا تھا کہ اگرکوئی ڈائریکٹر یہ سمجھتا ہے کہ کوئی بھی ایک اچھا اداکار ہے اور وہ کوئی بھی کردار باآسانی نبھا سکتا ہے تو پھر مجھے بار بار اس کے ساتھ کام کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہیے۔

    یاسر نے اہلیہ کی بات سے اختلاف کرتے ہوئے کہا تھا کہ اقربا پروری نہیں ہونا چاہیے کیونکہ اس سے نئے لوگوں کو کام کرنے کا چانس نہیں ملتا اس طرح ایک اچھا ڈائریکٹر ایک ہی اچھے اداکار کے ساتھ کام کرتا رہ جاتا ہے اور بہت سے اچھے اداکاروں کو نظر انداز کردیتا ہے جو شاید مناسب نہیں-

    یاسر کا کہنا تھا کہ میرا خیال ہے کہ کسی ایک ہی اداکار کے بجائے نئے لوگوں کو چانس دیا جانا جانا چاہیے۔

    حقیقی رہیں، خوش رہیں اور خوش رہنے دیں یاسرحسین کی سوشل میڈیا صارفین سے درخواست

    شوبز میں اقربا پروری کے حوالے سے یاسر حسین اور اقرا عزیز میں اختلاف

  • گلوکاری میں دلچسپی نہیں تھی کرکٹربننا چاہتا تھا راحت فتح علی خان کو گاتے سن کرمیری سوچ بدلی   عاطف اسلم

    گلوکاری میں دلچسپی نہیں تھی کرکٹربننا چاہتا تھا راحت فتح علی خان کو گاتے سن کرمیری سوچ بدلی عاطف اسلم

    پاکستان میوزک انڈسٹری کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم کا کہنا ہے کہ انہیں گلوکاری میں کوئی دلچسپی نہیں تھی بلکہ وہ کرکٹر بننا چاہتے تھے۔

    باغی ٹی وی : گلوکار عاطف اسلم نے کینیڈین نژاد عرب اینکر انس بوخش سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے پہلی مرتبہ محض 17 برس کی عمر میں گانا گایا تھا اور انہیں 20 سال کی عمر میں ہی شہرت مل گئی تھی۔

    عاطف اسلم کے مطابق شہرت، طاقت، دولت اور دیگر عیاشیاں میسر ہوجانے سے انسان متکبر بن جاتا ہے اور وہ غرور میں آکر دوسروں کو غیر اہم سمجھنے لگتا ہے مگر انہوں نے تکبر اور شہرت سے شکر اور محبت سیکھی جو انسان شہرت، طاقت اور دولت آجانے کے بعد غلط کام کرتے ہیں، وہ آئینے میں اپنا سامنا نہیں کر سکتے اور ایسے افراد کو آئینہ ہر بار ٹوکتا ہے کہ انہوں نے کچھ نہ کچھ غلطی کی ہے۔

    عاطف اسلم کا کہنا تھا کہ میں اتھیلیٹ تھا اور کرکٹر بننا چاہتا تھا تاہم والدین چاہتے تھے کہ میں اپنی پڑھائی مکمل کروں، والدین کو لگا کہ شاید کرکٹ کھیلنا صرف میرا مشغلہ ہے لیکن وہ نہیں جانتے تھے کہ میں کتنا اچھا کھلاڑی تھا۔

    گلوکار نے کہا کہ کرکٹ کی وجہ سے میری پڑھائی متاثر ہورہی تھی، میں ایک اچھا بولر تھا اور میری توجہ زیادہ سے زیادہ وکٹس حاصل کرنے پر تھی تاہم والدین کی وجہ سے کرکٹ چھوڑدی۔

    انہوں نے کہا کہ کرکٹ چھوڑنے کے بعد ایک دم خاموش اور اکیلا ہوگیا تھا لیکن ایک دن میں نے گلوکار راحت فتح علی خان کو دوسرے گلوکار کے ساتھ گاتے ہوئے سنا تومیری سوچ بدلی اور پھر میں نے پیچھے نہیں دیکھا۔

    عاطف اسلم نے بتایا کہ راحت فتح علی خان کو سننے کے بعد وہ تنہائی میں بیٹھتے تو انہیں آوازیں آنا شروع ہوجاتیں، نماز پڑھتے تو کوئی ان سے بات کرتا اور پھر انہیں احساس ہوا کہ ان کے پاس ’آواز‘ کا تحفہ ہے۔

    عاطف اسلم کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنا پہلا گانا ’عادت‘ اپنے پیسوں سے ہی تیار کروایا تھا اور انہوں نے کالج کے خرچے کے لیے ملنے والے پیسے جمع کرکے گانا ریکارڈ کروایا تھا۔

    گلوکار نے بتایا کہ انہوں نے گانے کی آڈیو تیار کروانے کے بعد انٹرنیٹ ویب سائٹس اور چیٹ رومز میں شیئر کی جو اس وقت سوشل میڈیا کے نہ ہونے کے باوجود وائرل ہوگئی اور لوگ ان کا چہرہ دیکھنے کی خواہش کرنے لگے۔

    عاطف اسلم کا کہنا تھا کہ گلوکاری سے متعلق میں نے اپنے والدین کو نہیں بتایا، میرا پہلا گانا ’عادت‘ ریلیز ہونے کے 3 سال بعد پڑوسی میرے گھر آیا اور والد سے کہا کہ آپ کے بیٹے کی زبردست آواز ہے اور بہت اچھا گانا گایا ہے جس پر والد نے خاص ردعمل نہیں دیا، شروع میں انہیں میرا گانا اچھا نہیں لگا تاہم جب لوگوں نے تعریف کی تو انہیں بھی میری گائیکی اچھی لگنے لگی۔

    عاطف اسلم نے کالج کا زمانہ یاد کرتے ہوئے بتایا کہ وہ کالج میں بھی پرکشش تھے اور کالج کی تمام لڑکیاں ان کے ساتھ آکر بیٹھتی تھیں اور وہ اپنے بوائے فرینڈز سے متعلق باتیں کرتی تھیں۔

    گلوکار کا کہنا تھا کہ لڑکیوں کے پاس آنے سے لڑکے ان سے خفا ہوتے اور پوچھتے تھے کہ ان میں ایسا کیا ہے کہ سب لڑکیاں ان کے پاس آتی ہیں؟

    عاطف اسلم نے بتایا کہ کالج کے زمانے میں ان کے پاس نہ تو گاڑی تھی اور نہ ہی اتنے پیسے کہ کسی لڑکی کو کھانے کی دعوت دے سکیں تاہم وہ ان لڑکیوں کی ہر بات آرام سے سنتے اور انہیں مشورے دیتے تھے جس کی وجہ سے لڑکیاں ان کے پاس آکر بیٹھتی تھیں۔

    انہوں نے زندگی کا سب سے تلخ واقعے کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ کچھ سال قبل جب وہ ترکی میں میوزک کنسرٹ میں گئے اور اسٹیج پر پرفارمنس کرنے سے آدھا گھنٹا قبل ہی ان کی اہلیہ کا فون آیا جنہوں نے انہیں بتایا کہ ان کے پیٹ میں موجود بچے کا دل نہیں دھڑک رہا۔

    گلوکار کے مطابق اہلیہ کی فون کے بعد وہ اسٹیج پر گئے اور ڈھائی گھنٹے تک پرفارمنس کی اور کنسرٹ میں موجود لوگ جھومتے اور شراب نوشی کرتے رہے مگر وہ یہ سوچتے رہے کہ انسان کتنا بے بس ہے؟

    عاطف اسلم نے مزید بتایا کہ جب وہ پہلی بار والد بنے تو انہوں نے بیٹے کو اٹھانے کے بعد سوچا کہ یہ کیسا عمل ہے کہ ایک وجود سے دوسرا وجود بنتا ہے اور یقینا یہ کام صرف ایک ہی قوت کرتی ہے۔

    عاطف اسلم نے کم عمری میں شہرت، دولت اور طاقت ملنے پر خدا کا شکر ادا کیا اور کہا کہ انہیں اس وقت سب سے زیادہ خوشی اور سکون ملتا ہے جب کوئی انہیں پیغام بھیجتا ہے کہ فلاں شخص بیمار ہے مگر وہ ان کے گانے سن کر جذبات کا اظہار کرتے ہیں خدا نے انہیں یہ مقام عطا کیا –

  • پشاور:20 سالہ ٹک ٹاکر نے رشتے سے انکار پرخودکُشی  کر لی

    پشاور:20 سالہ ٹک ٹاکر نے رشتے سے انکار پرخودکُشی کر لی

    پشاور کی تحصیل تہکال سے تعلق رکنے والے 20 سالہ ٹک ٹاکر نے لڑکی والوں کی جانب سے رشتے سے انکار ہونے پرخودکُشی کرلی۔

    باغی ٹی وی : میڈیا رپورٹس کے مطابق مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ پشاور کی تحصیل تہکال سے تعلق رکنے والے 20 سالہ ٹک ٹاکر شہزاد احمد کے بھائی سجاد نے پولیس کو اس کے لاپتا ہونے کی رپورٹ درج کروائی تھی۔

    پولیس کے مطابق بعدازاں سجاد نے اطلاع دی کہ دوسرے کمرے میں شہزاد نے خود کو چھت کے پنکھے کے ساتھ لٹکا لیا سجاد اپنے بھائی کو اسپتال لے کر پہنچا تاہم وہاں اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔

    رپورٹس کے مطابق شہزاد کے بھائی کا کہنا ہے کہ وہ ایک لڑکی سے شادی کرنا چاہتا تھا لیکن لڑکی کے والد نے رشتے سے انکار کردیا تھا جس کی وجہ سے وہ شدید مایوسی اور ذہنی دباؤ کا شکار تھا۔

    رپورٹس کے مطابق شہزاد کے ایک دوست عامر نے میڈیا کو بتایا کہ وہ ایک ٹک ٹاک اسٹار تھا اور ویڈیو شیئرینگ ایپ پر اس کے 3 لاکھ سے زائد فالوور ز تھے دو سال قبل اسے اپنی ایک فین سے محبت ہوگئی تھی تاہم لڑکی کی عمر اس وقت محض 16 برس تھی اور اسی بنیاد پر لڑکی کے گھر والوں نے رشتے سے انکار کردیا تھا۔

    ٹک ٹاکر کے دوست نے بتایا کہ لڑکی نے اس کے بعد شہزاد سے دوبارہ نہ ملنے کا کہا تھا جس پر شہزاد نے 50 نیند کی گولیاں کھا کر خود کُشی کرنے کی کوشش کی تھی مگر اس کی جان بچ گئی تھی اس واقعے کے بعد شہزاد کا اس لڑکی سے دوبارہ رابطہ ہوگیا۔

    رپورٹس کے مطابق ٹک ٹاکر کے دوست کا کہنا ہے کہ کچھ عرصہ قبل دوبارہ اُسی لڑکی کو شادی کا پیغام بھیجا اور اس بار پھر انکار ہوگیا۔ لڑکی کے گھر والوں نے یہ اعتراض بھی کیا تھا کہ شہزاد اپنا سارا وقت ٹک ٹاک پر گزارتا ہے۔ اس اعتراض پر شہزاد نے اپنے تین لاکھ فالوورز والا اکاؤنٹ بھی ڈیلیٹ کردیا تھا لیکن اس کے باوجود لڑکی کے گھر والے رشتے کے لیے نہیں مانے۔

    شہزاد کے دوست کا کہنا تھا کہ جب اس کا دوست شہزاد اس لڑکی کو مہنگے تحفے دیتا تھا تو اس کے گھر والوں نے کوئی اعتراض نہیں کیا تاہم جب دونوں کا ایک دوسرے کی جانب رجحان ہوا تو گھر والوں نے رشتے سے انکار کردیا عامر نے مزید بتایا کہ شہزاد ٹک ٹاکر ہونے کے علاوہ ایک آن لائن اسٹور میں اس کا پارٹنر تھا جس سے انہیں اچھی آمدن ہوتی تھی۔

    ٹک ٹاک شائقین کے لئے ایک بار پھر بری خبر..

  • اداکاری اپنی جگہ لیکن میرا اصل مقصد اسمبلی ہی ہے    گل رعنا

    اداکاری اپنی جگہ لیکن میرا اصل مقصد اسمبلی ہی ہے گل رعنا

    پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی سینئیر اداکارہ و پروڈیوسر گل رعنا کا کہنا ہے کہ اگر مجھے سیاسی ذمہ داریاں مل گئیں تو میں اداکاری کو خیرباد کہہ دوں گی-

    باغی ٹی وی : ایک ویب سائٹ کو دیئے گئے انٹرویو میں گل رعنا کا کہنا تھا کہ وہ اداکارہ باقاعدہ سوچ کر نہیں بنی تھیں بلکہ وقت نے بنا دیا کیوںکہ وہ تو بطور پروڈیوسر ڈراموں میں کام کرتی تھیں لیکن اداکار و پروڈیوسر محمد احمد نے اصرار کرکے انہیں اداکاری کرنے پر مجبور کیا اور قسمت کا کرنا یہ ہوا کہ اداکاری ہی کرتی رہی۔

    گل رعنا نے سیاست میں انٹری سے متعلق سوال پر کہا کہ سیاست میں میرے آنے کا واقعہ کچھ اس طرح ہوا کہ ایک روز مجھے قیصر نظامانی کی کال موصول ہوئی انہوں نے بتایا کہ کلچرل ونگ ٹیم کی تشکیل نو ہو رہی ہے کیا اس میں نام دے دوں جس پر میں نے فوری پر طور پر رضامندی ظاہر کردی جس کے بعد سیاسی سفر شروع ہوا تو ہم آگے بڑھتے گئے۔

    سینئیر اداکارہ نے کہا کہ میرا تعلق سیاست سے ہے تو مزید سفر بھی اسی جانب جاری رہے گا میں 2018 کا الیکشن بھی لڑ چکی ہوں اداکاری اپنی جگہ لیکن میرا اصل مقصد اسمبلی ہی ہے اور اگر مجھے سیاسی ذمہ داریاں مل گئیں تو میں اداکاری کو خیرباد کہہ دوں گی۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ انسان کو ہمیشہ ایک وقت میں ایک ہی کام کرنا چاہیے اور اگر میں اسمبلی میں جانے لگی تو پھر اداکاری کرنا مشکل ہوگا لیکن میں تھیٹر پھر بھی کروں گی کیوںکہ مجھے تھیٹر کرنا بہت پسند ہیں۔

    واضح رہے کہ مجھے خدا پر یقین ہے،پیار کے صدقے، فریاد، رقص بسمل، ڈنک جیسے سپرہٹ ڈراموں میں اداکاری کرنے والی گل رعنا نے چند سال قبل پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلال زرداری کے ساتھ بھی تصویر شیئر کی تھی۔

  • انڈسٹری میں ایسے 50 افراد ہیں جو ذاتی وجوہات کی بنا پر میری فلمیں پسند نہیں کرتے   شاہ رخ خان

    انڈسٹری میں ایسے 50 افراد ہیں جو ذاتی وجوہات کی بنا پر میری فلمیں پسند نہیں کرتے شاہ رخ خان

    بالی ووڈ اداکار اور کنگ شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ ا جب لوگ میری فلمز پر تنقید کرتے ہیں تو مجھے بالکل برا نہیں لگتا لیکن اگر معاملات ذاتیات تک پہنچ جائیں تو یہ مجھے پسند نہیں-

    باغی ٹی وی : ایک انٹرویو میں شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ میں جانتا ہوں انڈسٹری میں ایسے 50 افراد ہیں جو ذاتی وجوہات کی بنا پر میری فلمیں پسند نہیں کرتے تاہم انڈسٹری سے باہر ایسے کروڑوں افراد ہیں جنہیں میری فلموں سے محبت ہے۔

    واضح رہے کہ شاہ رخ خان 2018 میں فلم ’زیرو‘ میں اداکارہ کترینہ کیف اور انوشکا شرما کے ساتھ نظر آئے تھے جب کہ آج کل اداکار اپنی نئی فلم پٹھان کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جو آئندہ سال 2022 میں ریلیز ہوگی۔

    خیال رہے کہ حال ہی میں بالی ووڈ کی کامیاب ترین فلموں کی فہرست جاری ہوئی جس میں سلمان خان کی فلموں نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے بھارتی میڈیا کے رپورٹس کے مطابق سپر ہٹ فلموں میں سُپر اسٹار سلمان خان نے سب کو پیھچے چھوڑدیا ہے سلمان خان کی تین فلموں نے 300 کروڑ،تین فلموں نے 200 کروڑ جبکہ نو فلموں نے 100 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق اس فہرست میں ایکشن ہیرو اکشے کمار دوسرے نمبر پر ہیں اور ان کی 11 فلمز نے 100 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا تاہم اکشے کی کوئی ایسی فلم نہیں جس نے200 یا 300 کروڑ سے زائد پیسے کمائے ہوں ۔

    بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر تیسرے نمبر پر ہیں جن کی صرف دو فلمیں ایسی تھیں جنہوں نے 300 کروڑ سے زائد جبکہ دو فلموں نے 100 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا۔

    جبکہ اس فہرست میں اجے دیوگن چوتھے، شاہ رخ خان پانچویں ، ہرتیک روشن چھٹے اور رنویر سنگھ ساتویں نمبر پر ہیں۔

    سُپر ہٹ فلموں میں سلمان خان سب سے آگے ،عامر خان اور شاہ رخ کا کونسا نمبر ہے؟

  • میشا شفیع سمیت 4 شریک ملزمان کے پیش نہ ہونے پر عدالت برہم

    میشا شفیع سمیت 4 شریک ملزمان کے پیش نہ ہونے پر عدالت برہم

    ‏لاہور: علی ظفر کیخلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے کا کیس ایف آئی اے نے میشا شفیع کیخلاف چالان پیش کردیا-

    باغی ٹی وی :آج علی ظفر کیخلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے کے کیس کی سنوائی ہوئی جس میں میشا شفیع کی گواہ اداکارہ وفت عمر پیش ہوئیں –
    جبکہ میشا شفیع سمیت 4 شریک ملزمان کے پیش نہ ہونے پر عدالت برہم ہوگئی-

    ملزمہ عفت عمر عدالت میں پیش ہوئیں اور 4 ملزمان کی حاضری معافی کی درخواست دائر کی –

    جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کی ملزمان نے طبیعت ناساز ہونے کا بہانہ کیا ایک ساتھ سب کی طبیعت ناساز کیسے ہوگئی؟

    تاہم عدالت نے میشا شفیع سمیت تمام ملزمان کو 27 مارچ کو طلب کرلیا-

    دوسری جانب اور ایف آئی اے نے میشا شفیع کے خلاف عدالت کو چالان پیش کر دیا-

    واضح رہے کہ اس سے قبل میشا شفیع نے لاہور کی سیشن عدالت سے ویڈیو لنک کے ذریعے گلوکار علی ظفر کے دائر کردہ ہتک عزت کے دعوے پر جرح کی درخواست کی تھی کیونکہ وہ اور ان کے شوہر کورونا وائرس کی وجہ سے کینیڈا سے پاکستان نہیں آسکتے۔

    میشا شفیع کے وکیل، ایڈووکیٹ ثاقب جیلانی نے میشا شفیع کی والدہ اور سینئر اداکارہ صبا حمید کی موجودگی میں عدالت سے درخواست کی تھی

    وکیل نے عدالت کو بتایا تھا کہ گزشتہ برس مارچ میں ہتک عزت کے دعوے کی سماعت کرنے والے پہلے جج نے میشا شفیع کو بیرون ملک رہتے ہوئے ویڈیو لنک کے ذریعے اپنے گواہان کے بیانات حاصل کرنے کی اجازت دے دی تھی۔

    تاہم علی ظفر کے وکیل عمر گل نے ویڈیو لنک کے ذریعے جرح کی درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر میشا شفیع اپنی پیشہ ورانہ مصروفیات کے لیے کورونا وائرس کی وبا کے عروج کے دوران پاکستان آسکتی ہیں تو عدالتی کارروائی کے لیے کیوں نہیں آسکتیں کینیڈا سے پاکستان آنے پر کوئی سفری پابندی عائد نہیں ہے۔

    سماعت کے دوران ایڈووکیٹ ثاقب جیلانی نے کہا تھا کہ اعلیٰ عدالتوں نے عدالت کے ذریعے منظور شدہ جگہ پر ویڈیو لنک کے ذریعے بیانات ریکارڈ کرنے کی اجازت دی ہے اس مقصد کے لیے بیرون ملک موجود پاکستانی سفارتخانوں یا قونصل خانے کے احاطوں کو استعمال میں لایا جاسکتا ہے۔

    جس پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز جج اظہر اقبال رانجھا نے میشا شفیع کے وکیل کو اس ضمن میں باضابطہ درخواست جمع کرنے کا کہا تھا کہ عدالت قانون کے مطابق درخواست پر فیصلہ سنائے گی۔

    یاد رہے کہ یہ کیس علی ظفر کی جانب سے میشا شفیع کے خلاف دائر کیا گیا تھا، ہتک عزت کا مذکورہ کیس علی ظفر نے اس وقت دائر کیا تھا جب گلوکارہ نے ان پر جنسی ہراسانی کے الزامات عائد کیے تھے۔

    میشا شفیع نے اپریل 2018 میں اپنی ٹوئٹس میں علی ظفر پر جنسی ہراسانی کے الزامات عائد کیے تھے۔

    جس کے بعد انہوں نے گورنر پنجاب اور محتسب اعلیٰ پنجاب میں علی ظفر کے خلاف جنسی ہراسانی کی شکایت بھی دائر کروائی تھیں مگر دونوں جگہوں سے ان کی درخواست مسترد کردی گئی تھی۔

    میشا شفیع اور علی ظفر کے درمیان جاری اس کیس کو 2 سال مکمل ہونے کو ہیں مگر تاحال کیس کا فیصلہ نہیں ہوسکا اور یہ کیس ملک کا اہم ترین ہتک عزت کا کیس بن چکا ہے

    علی ظفر میشا شفیع کیس: عفت عمر عدالت میں پھر پیش نہ ہو سکیں، لینا غنی نے بیان…

    50 کروڑ روپے ہرجانے کے کیس میں علی ظفر کو 15 فروری تک جواب جمع کروانے کی مہلت

    میشا شفیع علی ظفر کیس: میشا کے وکیل کی جانب سے اٹھائے گئے سوالات غور طلب ہیں عدالت

    علی ظفر میشا شفیع کیس: عدالت نے ہتک عزت کے دعوے پر تحریری حکم جاری کر دیا

    علی ظفر میشا شفیع ہتک عزت کیس : عدالت نے میشا شفیع کو طلب کر لیا

    علی ظفر پگڑیاں اچھالنے والے مافیا کے سامنے ڈٹ گیا.

    میشا شفیع علی ظفرکیس: میشا شفیع نے عدالت میں پیش نہ ہونے کی وجہ بتا دی

    علی ظفر پر ہراسانی کا ایک اور الزام، خاتون کی جانب سے 50 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ

  • سُپر ہٹ فلموں میں سلمان خان سب سے آگے ،عامر خان اور شاہ رخ کا کونسا نمبر ہے؟

    سُپر ہٹ فلموں میں سلمان خان سب سے آگے ،عامر خان اور شاہ رخ کا کونسا نمبر ہے؟

    نیودہلی:بالی ووڈ انڈسٹری کی سپر ہٹ فلموں میں سُپر اسٹار سلمان خان نے سب کو پیھچے چھوڑدیا ہے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے رپورٹس کے مطابق سپر ہٹ فلموں میں سُپر اسٹار سلمان خان نے سب کو پیھچے چھوڑدیا ہے سلمان خان کی تین فلموں نے 300 کروڑ،تین فلموں نے 200 کروڑ جبکہ نو فلموں نے 100 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا ہے۔

    اس فہرست میں ایکشن ہیرو اکشے کمار دوسرے نمبر پر ہیں اور ان کی 11 فلمز نے 100 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا تاہم اکشے کی کوئی ایسی فلم نہیں جس نے200 یا 300 کروڑ سے زائد پیسے کمائے ہوں ۔

    بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر تیسرے نمبر پر ہیں جن کی صرف دو فلمیں ایسی تھیں جنہوں نے 300 کروڑ سے زائد جبکہ دو فلموں نے 100 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا۔

    جبکہ اس فہرست میں اجے دیوگن چوتھے، شاہ رخ خان پانچویں ، ہرتیک روشن چھٹے اور رنویر سنگھ ساتویں نمبر پر ہیں۔

  • پشتو گلوکارہ گل پانڑہ نے بھی ٹک ٹاک کی دُنیا میں قدم رکھ دیا

    پشتو گلوکارہ گل پانڑہ نے بھی ٹک ٹاک کی دُنیا میں قدم رکھ دیا

    معروف پشتو فوک گلوکارہ گُل پانڑہ نے گلوکاری کے بعد اب معروف چینی ویڈیو شئیرنگ ایپ ٹک ٹاک کی دُنیا میں بھی قدم رکھ دیا ہے۔

    باغی ٹی وی : اس حوالے سے گُل پانڑہ نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک خصوصی اسٹوری شیئر کی جس میں گل پانڑہ نے اپنی ٹک ٹک ویڈیو شیئر کی ۔

    گلوکارہ نے اپنی انسٹا اسٹوری میں اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ کی آئی ڈی بھی شیئر کرتے ہوئے اور مداحوں سے کہا کہ اُنہیں انسٹاگرام کے علاوہ اب ٹک ٹاک پر بھی فالو کریں۔

    دوسری جانب اگر ہم گُل پانڑہ کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ کا جائزہ لیں تو اُنہوں نے اب تک لاتعداد ویڈیوز اپ لوڈ کی ہیں جن پر لاکھوں لائکس آئے ہیں۔

    جبکہ گُل پانڑہ کے فالوورز کی تعداد دو ملین پانچ اعشاریہ یعنی 25 لاکھ ہے جبکہ گلوکارہ نے کسی کو فالو نہیں کیا ہوا ۔

    یاد رہے کہ گُل پانڑہ کا شمار پاکستان کی مقبول ترین پشتو گلوکاراؤں میں ہوتا ہےوہ کوک اسٹوڈیو میں عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم کے ہمراہ بھی اپنی سُریلی آواز کا جادو دکھا چکی ہیں۔