Baaghi TV

Category: شوبز

  • قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر کا ترکی میں’کرولوس عثمان ‘ کے سیٹ کا دورہ

    قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر کا ترکی میں’کرولوس عثمان ‘ کے سیٹ کا دورہ

    قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر نے سلطنت عثمانیہ پر بننے والے ترک ڈرامے ’کرولوس عثمان ‘ کے سیٹ کا دورہ کیا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں-

    باغی ٹی وی : ’ارطغرل غازی‘ نے پاکستان میں بے پناہ مقبولیت حاصل کی اور اس کو عمران خان کی ہدایت پر ردو میں ڈب کر کے ارطغرل غازی کے نام سے پی ٹی وی پر نشر کیا جارہاہے تاہم اب اس کے بعد ’کرولوس عثمان ‘بھی اسی بلندیوں کو چھونے جار ہاہے اور بے حد مقبول ہو چکاہے ۔

    تفصیلات کے مطابق کرولوس عثمان کا دوسرا سیزن ترک زبان میں چل رہاہے جسے مختلف ویب سائٹس پر انگریزی اور اردو سب ٹائٹلز کے ساتھ بھی جاری کیا جارہاہے جسے پاکستان سمیت دنیا بھر میں دیکھا جارہاہے-

    ترک ڈراموں کی شہرت کو دیکھتے ہوئے اسد قیصر بھی کرولوس عثمان کے سیٹ پر جا پہنچے اور انہوں نے سلطنت عثمانیہ کے بانی کرولوس عثمان پر بننے والے ڈرامے کے اداکاروں سے ملاقات کی ۔


    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ترکی اردو کے نام سے بنے ٹوئٹر ہینڈلر پر اسد قیصر کی ڈرامے کے سیٹ پر وزٹ کی تصاویر شئیر کرتے ہوئے بتایا گیا کہ پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر ترک تاریخی ڈرامہ سریل کورولوش عثمان کے سیٹ پر پہنچ گئے

    شئیر کی گئیں تصاویر میں اسد قیصر ڈرامے کے کرداروں بامسی ، گندوز اور عثمان کے ساتھ موجود ہیں ۔سپیکر کو کرولوس عثمان کے سیٹ پر قائی قبیلے کے تاریخی پس منظر سے تفصیلاً آگاہ کیا گیا۔

    اس موقع پر سپیکر کا کہنا تھا کہ اسلامی تاریخ کو اجاگر کرنا ایک قابل تحسین قدم ہے وہی قومیں زندہ رہتی ہیں جو اپنی تاریخ سے بخوبی واقف ہوں اسلامی تاریخ ہمیں سبق دیتی ہے کہ مشکل حالات میں یکجا ہوکر دشمن کے عزائم کو ناکام بنایا جاسکتا ہے اور ہر طرح کے مصیبتوں کا سامنا کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے اسلامی تاریخ پر مبنی اس ڈرامے میں کردار نبھانے والے اداکاروں کے کام کو سراہا۔

  • سابق ماڈل زینب قیوم کا عجیب و غریب فیشن ٹرینڈ اپنانے پر دلچسپ تبصرہ

    سابق ماڈل زینب قیوم کا عجیب و غریب فیشن ٹرینڈ اپنانے پر دلچسپ تبصرہ

    پاکستان کی سابق ماڈل واداکارہ زینب قیوم نے فیشن کے نام پرعجیب وغریب ٹرینڈ اپنانے پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ اس ماڈل کے جھمکے میرے پورے سوشل سرکل سے زیادہ بڑے ہیں۔

    باغی ٹی وی :فیشن کے نام پر بھارت و پاکستان میں اکثر ماڈلز ایسے ایسے ٹرینڈز اپناتے ہیں کہ آنکھیں حیرت سے پھٹی کی پھٹی رہ جاتی ہیں۔

    فیشن کے نام پر عجیب و غریب روپ دھارنے میں پاکستانی فیشن ڈیزائنر علی ذیشان بھی بہت مقبول ہیں جو اکثر ریمپ پر واک کرتے ہوئے اور مختلف فیشن شوز میں عجیب و غریب حلیہ بنائے ہوئے نظر آتے ہیں۔

    یہاں تک کہ کچھ عرصہ قبل ایک پاکستانی مرد ماڈل کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں اس نے خواتین کی طرح نہ صرف لباس زیب تن کیا ہوا تھا بلکہ زیورات پہن کر مکمل دلہن بنا ہوا تھا۔ دلچسپ بات تو یہ ہے کہ اس کے چہرے پر داڑھی مونچھیں بھی تھیں۔

    ایک مرد ماڈل کی خواتین کی طرح تیار ہونے کی تصویر کو بڑی تعداد میں شیئر کیا گیا اور لوگوں نے اس پر شدید تنقید کی۔

    اور اب سابق پاکستانی ماڈل زینب قیوم المعروف زی کیو نے ایک ماڈل کی تصویر ٹوئٹر پر شیئر کی ہے جس نے غیر معمولی طور پر بڑے سائز کے جھمکے پہنے ہوئے ہیں۔


    مذکورہ تصویر میں ماڈل پاکستان کی ہے یا بھارت کی یہ تو انہوں نے نہیں بتایا۔ تاہم ماڈل کی تصویر میں موجود کیپشن نہایت دلچسپ ہے۔ کیپشن میں لکھا ہو اہے اس ماڈل کے جھمکے میرے پورے سوشل سرکل (سماجی حلقے) سے زیادہ بڑے ہیں۔ زینب قیوم کی اس پوسٹ پر لوگ مزاحیہ تبصرے کررہے ہیں۔
    https://twitter.com/usmanmalik_17/status/1376082970881224705?s=20
    https://twitter.com/Kan__Fatima/status/1376152966978269186?s=20


    واضح رہے کہ زینب قیوم ایک زمانے میں پاکستان کی سپر ماڈل رہ چکی ہیں اور اب پاکستانی ڈراموں میں بڑی عمر کی خواتین کے کرداروں میں نظر آتی ہیں-

  • احد رضا میر کا مداحوں کے لئے خصوصی پیغام

    احد رضا میر کا مداحوں کے لئے خصوصی پیغام

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار احد رضا میر نے اپنی شادی کی پہلی سالگرہ پر نیک تمناؤں اور مبارکباد کے پیغامات پر مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے-

    باغی ٹی وی : سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر احد رضا میر نے اپنی اور اہلیہ سجل علی کی دلکش تصویر شیئر کی ہے احد رضا میر نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں اپنے مداحوں کے لیے خصوصی پیغام بھی لکھا۔

    اداکار نے لکھا کہ مجھے معلوم ہے، میں نے دیر کردی لیکن میں اپنے اُن تمام مداحوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے میری اور سجل کی شادی کی پہلی سالگرہ کو خاص بنایا۔

    اُنہوں نے لکھا کہ ہمیں واقعی ایسا ہی لگا جیسے آپ نے ہمارے ساتھ ہماری شادی کی سالگرہ منائی آپ میں سے ان لوگوں کا بھی بہت شکریہ جنہوں نے ہماری شادی کی سالگرہ کو ایک بہترین ماحول دیا اور یہ ہمارے لیے اب تک کا بہترین تحفہ تھا۔

    اداکار نے مزید لکھا کہ ہم اپنے تمام مداحوں سے بہت پیار بھی کرتے ہیں اور اُن کے شُکر گُزار بھی ہیں۔

    آخر میں احد رضا میر نے اپنی اہلیہ سجل علی سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ واہ! کیا خوبصورتی ہے۔

    واضح رہے کہ سجل علی اور احد رضا میر گزشتہ سال لاک ڈاؤن کے دوران بیرون ملک چند قریبی دوستوں اور رشتے داروں کی موجودگی میں سادگی سے رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

  • عالمی وبا کورونا وائرس ہماری دنیا کو تقسیم کررہا ہے      شنیرا اکرم

    عالمی وبا کورونا وائرس ہماری دنیا کو تقسیم کررہا ہے شنیرا اکرم

    وسیم اکرم کی اہلیہ اور سماجی کارکن شنیرا نے عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے سوشل میڈیا پر جذباتی پیغام جاری کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : شنیرا اکرم نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹراکاؤنٹ پر جاری کیے گئے پیغام میں لکھا کہ کورونا وائرس قیمتی زندگیاں لے رہا ہے کاروبار خراب کررہا ہے تعلیمی نظام تباہ کررہا ہے ذہنی بیماری میں اضافہ ہورہا ہے ہماری دنیا کو تقسیم کررہا ہے اور لوگوں کو اُن کے پیاروں سے الگ کررہا ہے۔


    اُنہوں نے لکھا کہ میرے شوہر ہماری دیکھ بھال کے لیے اونس بھیج رہے ہیں لیکن اس وقت میری صرف یہی دُعا ہے کہ جلد از جلد پوری دُنیا سے کورونا وائرس کا خاتمہ ہوجائے۔

    سابق کرکٹر کی اہلیہ نے جذباتی ہوتے ہوئے لکھا کہ میں نہیں چاہتی کہ ہمارے بچے ہر رات اپنے والد کی آواز سُننے کے لیے روئیں۔
    https://twitter.com/Faisal39710886/status/1376107119095771138?s=20
    شنیرا اکرم کی اس پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے بھی ان کے لئے دعاؤں اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا-


    واضح رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید4 ہزار767 کیسز سامنے آئے ہیں مزید 57 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ اس بیماری سے 2ہزار647 مریض شفایاب ہو گئے۔

    ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 14 ہزار215ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 6 لاکھ54ہزار591 ہو چکی ہے۔

  • بینڈ کا یوں اچانک ٹوٹ جانا اسٹرنگز مداحوں کے لیے دل دہلا دینے والا مقام ہے

    بینڈ کا یوں اچانک ٹوٹ جانا اسٹرنگز مداحوں کے لیے دل دہلا دینے والا مقام ہے

    اداکار عدنان صدیقی نے معروف بینڈ اسٹرنگز کے ٹوٹنے پر کہا ہے کہ غور و فکر کرنے کے بعد ہی گلوکاروں نے اسٹرنگز بینڈ توڑنے کا فیصلہ کیا ہوگا۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عدنان صدیقی نے اسٹرنگز بینڈ کے رکن گلوکار بلال مقصود اور فیصل کپاڈیا کی یادگار تصویر شیئر کی۔


    ٹوئٹر پر تصویر شیئر کرتے ہوئے عدنان صدیقی نے کہا کہ بینڈ کا یوں اچانک ٹوٹ جانا واقعی لاکھوں اسٹرنگز مداحوں کے لیے دل دہلا دینے والا مقام ہے-

    عدنان صدیقی نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ بینڈ توڑنے کا مشکل ترین فیصلہ پوری طرح غور و فکر کرنے بعد ہی کیا گیا ہوگا۔

    اداکار نے اسٹرنگز بینڈ کے تمام ممبران کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ آگے جو بھی کام کریں گے، اُس میں یقیناََ روشن اور کامیاب ہوں گے۔

    یاد رہے کہ واضح رہے کہ حال ہی میں سوشل میڈیا پر سرگرم اسٹرنگز کی جانب سے اچانک بینڈ کو ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا اور فیصل کپاڈیا، بلال مقصود، عدیل علی، حیدر علی، احمد نیانی اور بریڈلے ڈی سوزا پر مشتمل اس بینڈ کا 33 سالہ سفر تمام ہوا۔

    یہ بینڈ 1980 کی دہائی کے اختتامی سال کے دوران وجود میں آیا اور کالج کے دنوں سے ہی اس نے دھوم مچائی تاہم 33 سال کے دوران اسٹرنگز نے بے شمار مقبول گانے بنائے جنہیں پاکستان سمیت دنیا بھر میں بے حد پذیرائی ملی۔

    اسٹرنگز بینڈ کےٹوٹنےسے زیادہ مشکل کام کوئی اور نہیں ہوسکتا اسکے پیچھے کئی وجوہات ہوں گی فرحان سعید

    33 سال بعد معروف پاکستانی میوزیکل بینڈ اسٹرنگزٹوٹ گیا

    ’اسٹرنگز‘میوزک بینڈ کے ختم ہونے کی خبر سے بھارتی بھی افسردہ

  • پاکستانی نوجوانوں کا ارطغرل غازی ڈرامہ بنانے کا فیصلہ، ڈرامے کا سیٹ بھی تیار کر لیا

    پاکستانی نوجوانوں کا ارطغرل غازی ڈرامہ بنانے کا فیصلہ، ڈرامے کا سیٹ بھی تیار کر لیا

    سوات: اسلامی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ سے متاثر پاکستانی نوجوانوں نے اپنے محدود وسائل سے ’ارطغرل غازی‘ کا سیٹ تیار کرلیا۔

    باغی ٹی وی :عمران خان کی ہدایت پر معروف تُرک سیریز ’دیرلیش ارطغرل‘ کو سرکاری ٹی وی پر قومی زبان میں ڈب کر کے ارطغرل غازی کے نام سے نشر کیا جارہا ہے جسے پاکستان میں خوب پزیرائی بھی مل رہی ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع سوات میں 150 نوجوان لڑکوں نے ڈرامہ ’پاکستانی ارطغرل‘ بنانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس ضمن میں اُنہوں نے شوٹنگ کے لیے اپنی مدد آپ کے تحت سیٹ تیار کرلیا ہے۔

    سوات کے نوجوان لڑکوں کے مطابق وہ ڈرامہ ’ارطغرل پاکستان‘ عیدالفطر کے بعد یوٹیوب پر نشر کریں گے۔

    تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ سے متاثر ہوکر سوات کے نوجوان لڑکوں نے کچھ ہتھیار بھی تیار کیے تھے جنہیں وہ فروخت کرتے ہیں اور پھر اُن پیسوں سے ڈرامے کی شوٹنگ کرتے ہیں۔

    ’پاکستانی ارطغرل‘ میں ارطغرل غازی کا کردار ادا کرنے والے محمد عباس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اُنہوں نے تُرک سیریز سے متاثر ہوتے ہوئے ڈرامہ بنانے کی فیصلہ کیا اور اس کے لیے اُنہوں نے تمام لباس اور ہتھیار وغیرہ خود اپنے ہاتھوں سے تیار کیے۔

    رپورٹس کے مطابق محمد عباس نے کہا کہ پہلے اُنہوں نے ڈرامے کے صرف کچھ سین شوٹ کیے تھے لیکن بعد میں اُنہوں نے اور اُن کے ساتھیوں نے پوری سیریز بنانے کا فیصلہ کیا۔

    اُنہوں نے بتایا کہ ’ارطغرل غازی‘ میں بہادر سپاہی عبدالرحمٰن کا کردار ادا کرنے والے ترکش اداکار جلال آل نے بھی پاکستان میں ان سے ملاقات کی تھی۔

    رپورٹس کے مطابق محمد عباس نے کہا کہ ارطغرل غازی کی تاریخ ہمیں ہمارے خوبصورت ماضی سے روشناس کرواتی ہے ہمیں مسلمان ہونے پر بےحد فخر ہے۔

  • عاطف اسلم نے سارہ بھروانا کے ساتھ کو خوش قسمتی قرار دیا

    عاطف اسلم نے سارہ بھروانا کے ساتھ کو خوش قسمتی قرار دیا

    معروف پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے اہلیہ سارہ بھروانا کے ساتھ شادی کواپنی خوش قسمتی قرار دیدیا۔

    باغی ٹی وی : بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکارعاطف اسلم نے اپنی شادی کی 8ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اہلیہ کے ہمراہ اپنی نئی تصویر شیئر کی ہے۔

    انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں دونوں سرسبز گھاس پر بیٹھے انتہائی خوشگوار موڈ میں نظر آرہے ہیں۔

    تصویر کے کیپشن میں عاطف اسلم نے اپنی بیوی کو اپنی ملکہ قرار دیتے ہوئے لکھا ’میں آج تک خوش ہوں کہ مجھے اب بھی اس بات کی خوشی ہے کہ آپ مجھ سے ملیں ورنہ میری پتا نہیں کس سے شادی ہوجانی تھی۔

    انہوں نے لکھا کہ ماشااللہ میں جن لوگوں کو جانتا ہوں ان میں تم سب سے مضبوط شخصیت ہو اور میں تمہارا شکریہ ادا نہیں کرسکتا کہ تم نے مجھے اتنے خوبصورت بچے دئیے۔

    عاطف اسلم نے اہلیہ سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ہم تم سے بے حد محبت کرتے ہیں۔ شادی کی سالگرہ مبارک ہو۔‘

    واضح رہے کہ عاطف اسلم ہر سال اپنی اہلیہ کو منفرد طریقے سے شادی کی سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہیں دونوں کے دو بیٹے ہیں-

  • صبور علی اور یاسر حسین کی بھارتی گانے پر ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    صبور علی اور یاسر حسین کی بھارتی گانے پر ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    پاکستانی اداکارہ صبور علی اور اداکار یاسر حسین کی بھارتی گانے پر ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

    باغی ٹی وی : گزشتہ دو روز سے اداکارہ صبورعلی، یاسر حسین، سجل علی و دیگر فنکاروں کے قریبی دوست عمیر قاضی کی شادی کی تقریبات کی تصاویر اور ویڈیوز پاکستانی سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں۔

    دوروز قبل عمیر قاضی کی مہندی کی تقریب تھی جس میں یاسر حسین، اقرا عزیز، سجل علی، احد رضامیر، صبورعلی، عروہ حسین ، زارا نور عباس سمیت شوبز کے متعدد فنکاروں نے شرکت کرکے تقریب کو چار چاند لگادئیے۔

    مہندی کی تقریب میں فنکاروں نے خوب ڈانس کیا جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔ تاہم جس ویڈیو کو بڑی تعداد میں شیئر کیا جارہا ہے وہ صبورعلی اور یاسر حسین کے بھارتی گانے ’عشق ہے دوانہ‘ پر ڈانس کرنے کی ویڈیو ہے۔

    یہ گانا ورون دھون اور سارہ خان کی بالی ووڈ فلم’قلی نمبر 1‘ کا ہے اسی گانے پر صبور علی اور یاسر حسین کے ڈانس کرنے کی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر کافی پسند کیا جارہا ہے۔

    واضح رہے کہ عمیر قاضی کی مہندی کی تقریب میں ہی صبورعلی اور سجل علی و دیگر لوگوں کو ڈانس کرنے کے دوران کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا۔

    کورونا ایس و اپیز کی خلاف ورزی پرصبور اور سجل علی سمیت دیگر لوگوں کو تنقید کا…

    سجل علی ٹوئٹر پر ٹرینڈ کیوں؟

  • کارتک آریان نے 10 دن کی شوٹنگ کا بھاری معاوضہ وصول کرکے اپنے ہمعصر اداکاروں کو پیچھے چھوڑ دیا

    کارتک آریان نے 10 دن کی شوٹنگ کا بھاری معاوضہ وصول کرکے اپنے ہمعصر اداکاروں کو پیچھے چھوڑ دیا

    ممبئی : بھارتی اداکار کارتک آریان نے رام مدھوانی کی فلم ’دھماکا‘کی شوٹنگ صرف10دن میں مکمل کرکے بالی وڈ میں تاریخ رقم کر دی-

    باغی ٹی وی : کارتک آریان نے نہ صرف دن میں فلم کی شوٹنگ مکمل کراکر بالی ووڈ میں تاریخ رقم کر دی بلکہ اس کے عوض انہوں نے بھاری رقم وصول کرکے اپنے ہم عصر اداکاروں کو پیچھے چھوڑ دیا –

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ، کارتک آریان نے فلم دھماکا کی 10 روزہ شوٹ مکمل کرنے کے لیے 20 کروڑ بھارتی روپے (تقریباً 43 کروڑ پاکستانی روپے ) کی فیس لی۔

    واضح رہے کہ کارتک آریان نے اپنی پہلی فلم ʼ’پیار کا پنچ نامہ‘کے لیے صرف ایک لاکھ 25 ہزار روپے (یعنی تقریباً پونے تین لاکھ روپے پاکستانی ) وصول کیے تھے۔

    دوسری جانب فلمی ناقدین اب کارتک آریان کا موازنہ اکشے کمار سے کر رہے ہیں کیونکہ صرف نو فلموں کے بعد ، 20کروڑ کی فیس اداکار کے کیریئر کے اہم مقام کی نمائندگی کرتی ہے-

    مییا رپورٹس کے مطابق اکشے کمار اور کارتک دونوں ایک ہی پس منظر سے آئے ہیں۔ دونوں ایک پنجابی گھرانے سے ہیں اور دونوں کا نہ تو کوئی گاڈ فادر ہے اور نہ ہی فلموں میں ان کا کوئی تعلق ہے لیکن دونوں کا جادو با لی وڈ میں چل رہا ہے۔

    دوسری جانب اکشے کی فیس 9 فلموں کے بعد کارتک کے 20 کروڑ کے قریب نہیں تھی کارتک کے کیریئر میں فلم ʼسونو کے ٹیٹو کی سویٹی ʼاہم موڑ تھی۔ ایروز ناؤ(Eros Now) نے کارتک کو 90 کروڑ میں 3 فلموں کی پیش کش کی ہے جو اطلاعات کے مطابق انہوں نے ٹھکرا دی ہےایسی صورتحال میں ، یہ بات واضح ہے کہ کارتک آج سب سے زیادہ معاوضہ لینے والا اداکار بن رہا ہے۔

    یاد رہے کہ کارتک آریان اس وقت کورونا وائرس کا شکار ہیں جس کی وجہ ان کی آئندہ فلموں کی مزید شوٹنگ رکی ہوئی ہے۔

    بھارتی اداکار کارتک آریان بھی کورونا وائرس کا شکار

  • عاصم اظہر کے نئے گانے  ”یاد ” نے پہلے ہی دن کامیابی کے ریکارڈ توڑ دیئے

    عاصم اظہر کے نئے گانے ”یاد ” نے پہلے ہی دن کامیابی کے ریکارڈ توڑ دیئے

    پاکستان میوزک انڈسٹری کے نامور گلوکار عاصم اظہرکا ینگ اسٹرز طلحہ انجم اور طلحہ یونس کے ساتھ نئے گانے ”یاد ” نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچا دی ہے-

    باغی ٹی وی : یاد کے بول عاصم اظہرنے لکھے اورکمپوزیشن بھی انہی کی ہے جبکہ ینگ اسٹنرزطلحہ انجم اور طلحہ یونس نے گانے میں ریپ کا تڑکا شامل کیا ہے۔


    ریلیزکے صرف ایک روزکے بعد ہی گانا پاکستان میں یو ٹیوب پر تیسرے نمبر پرٹرینڈ کررہا ہے۔

    عاصم اظہر نے ٹوئٹر پر مداحوں کا چشکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ اس وقت ان کی گانے یاد کی ویڈٰیو ملک میں نمبر ون پر ہے

    یاد کی ویڈیو کو محض دو دنوں میں 9 لاکھ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے جبکہ مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے-


    عاصم اظہرنے گزشتہ روز ٹوئٹر پرتشکر کے ایمو جی کے ساتھ لکھا تھا تیری بس یاد ، ایک ہی روز میں چوتھے نمبر پر ٹرینڈ کررہا ہے ۔


    میوزک ویڈیو کے ڈائریکٹر عاصم حسین ہیں اور اسے نفیل علی نے پروڈیوس کیا ہے۔


    واضح رہے کہ اس سے قبل جولائی 2020 میں عاصم نے ” تم تم ” ریلیز کیا تھا جس کی میوزک ویڈیو میں چند دوستوں کو لڑکیوں سے دھوکہ ملنے پران کی بیوفائی اور لالچ کا دکھڑا روتے دکھایا گیا ہے۔

    ان دوستوں میں عاصم اظہر، اسد صدیقی، رپیر رامس، طلحہ انجم، یوٹیوبر مورو اور طلحہ انجم شامل تھےجبکہ معروف ٹک ٹاکر اریقہ حق اور ہانیہ عامر بھی گانے کی ویڈیو کا حصہ بنیں تھیں۔