Baaghi TV

Category: شوبز

  • جنت مرزا کی پہلی فلم کا پوسٹر جاری

    جنت مرزا کی پہلی فلم کا پوسٹر جاری

    پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا کی پہلی پنجابی فلم’’تیرے باجرے دی راکھی‘‘ کا پوسٹر جاری کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی : ٹک ٹاک پر ایک کروڑ سے زائد فالوورز رکھنے والی پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا اب فلموں میں انٹری کے لیے تیار ہیں جنت مرزا پاکستان کے نامور ہدایت کار سید نور کی پنجابی فلم ’’تیرے باجرے دی راکھی‘‘ سے فلموں میں قدم رکھ رہی ہیں۔

    فلم میں ان کے ساتھ پاکستان فلم انڈسٹری کے بڑے بڑے نام اداکارہ صائمہ، راشد محمود، مصطفیٰ قریشی، شفقت چیمہ، عرفان کھوسٹ، خوشبو اور بابر علی شامل ہیں۔

    فلم کا پوسٹر حال ہی میں ریلیز کیا گیا ہے اور یہ پوسٹر دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ فلم ’’باجرے دی راکھی‘‘ رواں برس عیدالفطرپرسینما کی زینت بنے گی۔

    جنت مرزا نے سوشل میڈیا پر اپنی فلم کو ملنے والے تنقیدی تبصروں پر کہا ہے کہ کسی کی حوصلہ شکنی کرنے کے بجائے لوگوں کی کوششوں کو سراہیں۔ ہم نے اس فلم میں بہت محنت کی ہے امید ہے آپ کو ہماری فلم پسند آئے گی۔

    جنت نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں کہا کہ اور اب نفرت بھرے کمنٹس کرنا چھوڑ دو لوگو پتہ نہیں بلاوجہ کسی کو برا بول کے رات کو نیند کیسے آ جاتی ہے-

  • پاکستانی نژاداداکار رض احمد آسکرز میں بہترین اداکار نامزد ہونے والے  پہلےمسلمان اداکار بن گئے

    پاکستانی نژاداداکار رض احمد آسکرز میں بہترین اداکار نامزد ہونے والے پہلےمسلمان اداکار بن گئے

    پاکستانی نژاد برطانوی اداکار رض احمد فلمی دنیا کے معتبر ترین ایوارڈ آسکرز بہترین اداکار کے طور پر نامزد ہونے والے پہلےمسلمان اداکار بن گئے۔

    باغی ٹی وی : حال ہی میں آسکرز کی 93ویں تقریب میں نامزدگیوں کا اعلان کیا گیا جس میں پاکستانی نژاد برطانوی اداکار رض احمد کو فلم ساؤنڈ آف میٹل میں بہترین کردار اداکرنے پر بہترین اداکار کےایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے-

    علاوہ ازیں فلم ساؤنڈ آف میٹل کو بیسٹ پکچر ، بیسٹ ایکٹر،بیسٹ سپورٹنگ ایکٹر، بیسٹ اوریجنل اسکرین پلے، بیسٹ ایڈیٹنگ اور بیسٹ ساؤنڈ سمیت 6 کیٹگریز کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

    برطانوی اداکار نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں مداحوں کے ساتھ اس خبر کو شیئر کرتے ہوئے اپنے ساتھی اداکاروں کا شکریہ ادا کیا اور خوشی کا اظہار کیا۔

    خیال رہے کہ رض احمد سے قبل مہرشالا علی نے’مون لائٹ‘ کے لیے 2017 میں معاون اداکار کا آسکر ایوارڈ جیت کر تاریخ رقم کی تھی تاہم رض احمد بہترین اداکار کے لیے نامزد ہونے والے پہلے مسلمان اداکار بن گئے ہیں۔

    واضح رہے کہ رض احمد اپنی فلم ’ساؤنڈ آف میٹل کے لیے ‘ گولڈن گلوب کی نامزدگیوں میں بھی جگہ بنانے میں کامیاب رہے تھے۔

  • عامر خان نے سوشل میڈیا سے دوری اختیار کر لی

    عامر خان نے سوشل میڈیا سے دوری اختیار کر لی

    بالی ووڈ میں مسٹر پرفیکشنسٹ کے نام سے مشہور اداکار عامر خان نے سوشل میڈیا سے دوری اختیار کرنے کا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی :بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنی 56 ویں سالگرہ کے موقع پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹس ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں عامر خان نے مداحوں کی جانب سے بھیجی گئی مبارکباد اور نیک تمناؤں پر شکریہ ادا کیا۔

    عامر خان کا کہنا تھا کہ ایک اور خبر ہے اور وہ یہ ہے کہ یہ میری سوشل میڈیا پر آخری پوسٹ ہے۔

    بالی ووڈ اداکار کا کہنا تھا کہ حالانکہ میں بہت سرگرم تھا لیکن اب میں نے یہ دکھاوا چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے ہم جیسے پہلے رابطہ رکھتے تھے اسی طرح سلسلہ جاری رکھیں گے-

    بھارتی اداکار نے بتایا کہ عامر خان پروڈکشن نے آفیشل اکاؤنٹ بنالیا ہے جہاں پر مجھ سے متعلق اور میری فلموں کے حوالے سے اطلاعات ملتی رہیں گی۔

  • ’موڑ مہاراں‘ روہی کے رنگوں میں رچی سچی محبت کی داستان

    ’موڑ مہاراں‘ روہی کے رنگوں میں رچی سچی محبت کی داستان

    پاکستان ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ سونیا حسین جلد ہی نجی ٹی وی پر نشر ہونے والے ڈرامے ’موڑ مہاراں‘ میں جلوہ گر ہوں گی-

    باغی ٹی وی : سونیا حسین نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ڈرامے کرہٹ کی تصویر شئیر کرتے ہوئے اپنے نئے ڈرامے کے بارے میں چاہنے والوں کو بتایا-

    ڈرامہ سیریل’موڑ مہاراں‘ میں سونیا حسین ماہر ماحولیات کی لڑکی کا کردار ادا کرتی دکھائی دیں گی، جنہیں فطرت سے محبت ہوتی ہے۔

    اس حوالے سے سونیا حسین نے نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو میں بتایا کہ ڈرامے میں وہ پنجاب کے ریگستانی علاقے چولستان کی ایک ایسی لڑکی کا کردار ادا کرتی دکھائی دیں گی، جنہیں قدرت، زمین اور فطرت سے حد سے زیادہ محبت ہوتی ہے۔

    اداکارہ کے مطابق ان کا کردار ڈرامے میں فطرت کی محبت میں سرشار رہتا ہے، تاہم ان کے کردار کے خواب اس وقت حقیقت میں بدلتے ہیں جب وہ فطرت اور ماحول کا تحفظ کرنے کے لیے کردار ادا کرنا شروع کرتا ہے۔

    سونیا حسین کے مطابق ڈرامے میں وہ چولستان کے ایک چھوٹے سے قصبے میں رہنے والی لڑکی کا کردار ادا کریں گی، جہاں کی خواتین بہت سارے ماحولیاتی مسائل اور خاص طور پر پینے کے پانی کے بحران سے لڑ رہی ہوتی ہیں اور وہ کئی گھنٹوں کا سفر کرکے کنوؤں اور دیگر جگہوں سے پینے کے پانی لانے کا انتظام کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

    ان کے مطابق ان کے کردار کے ڈرامے میں دو مختلف روپ ہوں گے، ایک روپ میں لوگ انہیں گھر کی محنت کش اور خاموش طبیعت لڑکی دیکھیں گے اور دوسرے روپ میں شائقین انہیں پرندوں، جانوروں، کھیتوں اور کھلیانوں سے محبت کرنے والی لڑکی کے طور پر دیکھیں گے۔

    پروڈیوسر سیما طاہر کے مذکورہ ڈرامے کی کہانی علی معین نے لکھی ہے جب کہ اس کی ہدایات اویس خان نے دی ہیں۔

  • بالی ووڈ میں سلمان کی وجہ سے نہیں بلکہ اپنی محنت سے جگہ بنائی   ازابیل کیف

    بالی ووڈ میں سلمان کی وجہ سے نہیں بلکہ اپنی محنت سے جگہ بنائی ازابیل کیف

    کترینہ کیف کی بہن ازابیل کیف کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ فلم میں سلمان خان کی وجہ سے نہیں بلکہ اپنی محنت سے جگہ بنائی ہے۔

    باغی ٹی وی : حال ہی میں ریلیز ہوئی فلم ‘ٹائم ٹو ڈانس’ سے بالی وڈ ڈیبیو کرنے والی اداکارہ ازابیل کیف کا کہنا ہے کہ انہیں بالی وڈ فلم میں سلمان خان نے متعارف نہیں کروایا بلکہ وہ آڈیشن کلیئر کرنے کے بعد بالی وڈ میں آئیں ہیں۔

    اداکارہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے فلم کا آڈیشن دیا تھا اور پروڈیوسر کے پسند کیے جانے کے بعد انہیں فلم کے لیے منتخب کیا گیا۔

    انھوں نے مزید کہا کہ سلمان خان نے ہر اس شخص کی مدد کی جو انڈسٹری میں آنے کا خواہشمند ہے جبکہ میں ایک ڈانس ڈرامہ میں آڈیشن دینے کے بعد فلم کے لیے منتخب ہوئی ہوں نہ کہ سلمان خان کے کہنے پر فلم دی گئی۔

    ازابیل کے مطابق انہوں نے فلموں کے کئی بار آڈیشن دیے لیکن یہی وہ وقت تھا جب ہر چیز مناسب جگہ پر تھی، جو کوئی جتنی بھی کوشش کرے گا اتنا ہی بہتر پائے گا۔

    ازابیل کا کہنا ہے کہ بالی وڈ جوائن کرنے سے قبل وہ امریکا میں فلم سیٹ پر بطور جونیئر اسسٹنٹ ڈائریکٹر کام کیا کرتی تھیں اور وہاں سے اداکاری کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد بالی وڈ جوائن کرنے کی غرض سے انڈیا آئیں۔

    کترینہ کیف کی بہن ازابیل کیف کا کہنا ہے کہ کترینہ نے محنت اور لگن سے کام کرنے کا مشورہ دیا تھا کہ جب کہ میں کترینہ کے ساتھ متعدد بار فلمز کی شوٹنگ پر گئی جہاں مجھے اندازہ ہوا کہ بالی ووڈ میں کام کیسے ہوتا ہے۔

    ازابیل کیف کا کہنا تھا کہ کترینہ نے ہمیشہ میری مدد کی اور کہا کہ اپنے کام پر توجہ مرکوز رکھنا، اپنے دھیان کو بھٹکنے مت دینا کسی بھی چیز یا کسی بھی شخص کے لیے کیوں کہ ایک شخص سب کو خوش نہیں رکھ سکتا

  • کورونا وائرس کے قوانین کی خلاف ورزی: بھارتی اداکارہ گوہر خان پر مقدمہ درج

    کورونا وائرس کے قوانین کی خلاف ورزی: بھارتی اداکارہ گوہر خان پر مقدمہ درج

    کورونا وائرس میں مبتلا بھارتی اداکارہ و ماڈل گوہر خان کے خلاف قرنطینہ توڑ نے پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی :بھارتی میڈیا کے مطابق گوہر خان کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی وجہ سے قرنطینہ میں رہنے کے بجائے فلم کی شوٹنگ کے لیے چلی گئیں جس پر کورونا وائرس کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ گوہر خان کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا اور انہیں اس کے بعد گھر میں قرنطینہ میں رہنا چاہیے تھے لیکن وہ فلم کی شوٹنگ کے لیے چلی گئیں۔

    بریہن ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) عہدیدار مبینہ طور پر گوہر خان کے گھر گئے تھے لیکن انہیں وہاں پر اداکارہ نہیں ملیں۔

    جس پر بی ایم سی نے گوہر خان کے خلاف ایف آئی درج کر ادی اور اس میں گوہر خان کے نام کو چُھپا کر اسے سوشل میڈیا پر بھی شیئر کیا۔

    خیال رہے کہ اداکارہ گوہر خان گزشتہ سال دسمبر میں زید دربار کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں –

    کچھ لکھنے سے پہلے اپنے حقائق درست کریں گوہر خان بھارتی میڈیا پر برہم

  • میری موسیقی خدا اور انسان کے درمیان ایک پُل ہے

    میری موسیقی خدا اور انسان کے درمیان ایک پُل ہے

    شہنشاہِ قوالی نصرت فتح علی خان کے مداح ان کی وفات کو مدت گزر جانے کے بعد بھی اپنے چاہنے والوں کے دلوں میں زندہ ہیں-

    باغی ٹی وی :نصرت فتح علی خان کے مداح آج بھی ان کے بارے میں جاننے کے لئے بے تاب رہتے ہیں اور آج نصرت فتح علی خان کی دلوں کو چھو دینے والی موسیقی شوق سے سنتے ہیں-

    سوشل میڈیا پر مرحوم نصرت فتح علی خان کی ایک تصویر زیر گردش ہے جس میں نصرت فتح علی خان کے ہمراہ امریکی صحافی حنّا بلوچ بھی موجود ہیں۔


    یہ تصویر 1993 کی ہے کہ جب نصرت فتح علی خان نے نیویارک سٹی کے سینٹرل پارک میں 14 ہزار کے مجمعے کے سامنے اپنے فن کا مظاہرہ کیا تھا۔

    اور امریکی صحافی حنّا بلوچ نے یادگار کنسرٹ کے بعد نصرت فتح علی خان کا ٹائم میگزین کے لیے انٹرویو کیا تھا۔

    اس یادگار تصویر کے حوالے سے حنّا بلوچ کا کہنا ہے کہ مجھے یہ اعزا حاصل ہے کہ میں اُن 14 ہزار خوش قسمت لوگوں میں شامل ہوں جنہوں نے اس کنسرٹ میں شرکت کی۔

    ان کا کہنا ہے کہ کنسرٹ کے بعد جب انہوں نے نصرت فتح علی خان کا انٹرویو کیا تو انہوں نے کہا کہ میری موسیقی خدا اور انسان کے درمیان ایک پُل ہے۔

  • احد اور سجل کی پہلی ویب سیریز’دھوپ کی دیوار‘ کا پہلا ٹیزر جاری

    احد اور سجل کی پہلی ویب سیریز’دھوپ کی دیوار‘ کا پہلا ٹیزر جاری

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین اداکار جوڑی سجل اور احد کی ویب سیریز ’دھوپ کی دیوار‘ کا پہلا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے جسے خوب پسند کیا جا رہا ہے-

    باغی ٹی وی : سجل اور احد متعدد ڈراموں میں ایک ساتھ نظر آچکے ہیں لیکن اس بار ان دونوں کو جلد ویب سیریز ‘دھوپ کی دیوار’ میں اداکاری کرتے دیکھا جائے گا۔

    ویب سیریز ‘دھوپ کی دیوار’ کا پہلا ٹیزر اداکارہ سجل اور احد رضا میر کی شادی کی پہلی سالگرہ کے موقع پر جاری کیا گیا ہے۔
    https://twitter.com/UpdatesAly/status/1371097735466745858?s=20
    ویب سیریز بھارتی پروڈیوسر اور فلم ساز شائلجہ کیجریوال کی جانب سے پروڈیوس کی گئی ہے جب کہ مختصر ٹیزر میں سجل اور احد کو فون پر بات کرتے دیکھا گیا ہے۔

    سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے ’دھوپ کی دیوار‘ کے مختصر ٹیزر کو پسند کیا جا رہا ہے اور انہیں اس کا بے صبری سے انتظار ہے۔


    https://twitter.com/MuskanG77863775/status/1371109237238108164?s=20


    https://twitter.com/Mushq_/status/1371095639195414530?s=20
    https://twitter.com/notyourrtea/status/1371096069577142273?s=20

  • سیاسی کارکنوں نے کمل ہاسن کی گاڑی کا دروازہ کھولنے والے نوجوان کو شدید زخمی کر دیا

    سیاسی کارکنوں نے کمل ہاسن کی گاڑی کا دروازہ کھولنے والے نوجوان کو شدید زخمی کر دیا

    بھارتی اداکارو سیاستدان کمال ہاسن کی گاڑی کا دروازہ کھولنے کی کوشش کرنے والے نوجوان کو کارکنوں نے مار مار شدید زخمی کردیا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی سیاستدان اور اداکار کمل ہاسن تامل ناڈو میں انتخابی مہم کے بعد چنئی جانے کے لیے جیسے ہی گاڑی کے پاس پہنچے کہ اسی دوران ایک نوجوان تیزی سے بھاگتا ہوا آیا اور ان کی گاڑی کا دروازی کھولنے کی کوشش کی –

    جس پر کمل ہاسن کے ارد گرد کھڑے پارٹی ورکرز نے نوجوان کو دبوچ لیا اور بری طرح پیٹ ڈالا جس کے باعث نوجوان شدید زخمی ہوگیا۔

    کمل ہاسن کی جماعت کے سیاسی کارکنوں کا کہنا ہے کہ نوجوان نے اداکار پر حملے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں گاڑی کی ونڈ اسکرین کو نقصان پہنچا۔

    دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ شدید زخمی ہونے کے باعث نوجوان کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے نوجوان اداکار کا مداح ہے اس کا مقصد حملہ کرنا نہیں تھا۔

  • وویک اوبرائے نے سلمان خان کا مہمان بن کر سب کو حیران کردیا

    وویک اوبرائے نے سلمان خان کا مہمان بن کر سب کو حیران کردیا

    سلمان اور وویک کے درمیان برسوں سے ایشوریا رائے کو لیکر دشمنی چلی آرہی ہے تاہم 28 سال بعد ایسا لگ رہا ہے کہ دونوں کے درمیان دشمنی ختم ہونے جارہی ہے-

    باغی ٹی وی :بھارتی اداکار وویک اوبرائے نے فلمی کیرئیر کا آغاز 2002 میں فلم ’’کمپنی‘‘ سے کیا جس سے انہوں نے خوب شہرت حاصل کی تاہم 2003 میں دبنگ خان کے خلاف پریس کانفرنس اور اس کے بعد پیدا ہونے والے تنازع نے ان کا کیرئیر ختم کردیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار وویک اوبرائے نے گزشتہ دنوں سلمان خان کی فیملی پارٹی میں شرکت کی، وویک کو سلمان خان کے چھوٹے بھائی سہیل خان کی اہلیہ سیمان خان نے اپنی سالگرہ پر مدعو کیا جس میں حیران کن طور پر وویک اوبرائے بھی پہنچ گئے-

    اداکار کو سلمان خان کے گھر کی نجی تقریب میں دیکھ کر سب حیران رہ گئے تاہم وویک کی پارٹی میں شرکت سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ شاید اب دشمنی دوستی میں بدلنے جارہی ہے۔

    واضح رہے کہ سلمان خان کے خلاف پریس کانفرنس کرنے بعد وویک اوبرائے نے متعدد بار ایوارڈ شوز یا دیگر تقریبات میں دبنگ خان سے اپنے رویئے پر معافی بھی مانگی تھی تاہم سلمان خان کی جانب سے وویک اوبرائے سے متعلق کبھی کوئی بات نہیں کی گئی۔

    سومی علی کی متھن دا اور سلمان خان سمیت کئی بالی ووڈ اداکاروں سے معذرت

    سلمان خان کی سابقہ دوست کا جنسی ہراسانی کا شکار ہونے کا انکشاف