Baaghi TV

Category: شوبز

  • منال خان اور احسن محسن اکرام کی مرر سیلفی کے چرچے

    منال خان اور احسن محسن اکرام کی مرر سیلفی کے چرچے

    پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل منال خان کی اپنے قریبی دوست اداکار احسن محسن اکرام کے ہمراہ سوشل میڈیا پرمرر سیلفی خوب وائرل ہو رہی ہے –

    باغی ٹی وی : اداکار احسن محسن خان اور اداکارہ منال خان اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پر آ ئے دن اپنی نئی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے رہتے ہیں جس پر صارفین کی جانب سے ملا جلا رد عمل سامنے آتا ہے کچھ لوگو اگر دونوں کی تصاویر سیلفی اور ویڈیوز پر تنقید کرتے ہیں تو وہیں کچھ لوگ ان کی تعریف کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کرتے ہیں-

    تاہم اب بھی احسن محسن خان کی جانب سے گزشتہ روز منال خان کے ساتھ ایک سیلفی شیئر کی گئی ہے جس میں احسن محسن اور منال خان ایک لفٹ میں موجود چھت کی جانب دیکھتے ہوئے مرر سیلفی لے رہے ہیں۔

    احسن محسن اور منال خان کی یہ سیلفی قدرے اچھوتی ہے جبکہ اس سیلفی پر دونوں کی جانب سے ایک دوسرے کے لیے محبت کا اظہار بھی کیا گیا ہے۔

    احسن محسن اکرام نے سیلفی شئیر کرتے ہوئے کیپشن میں منال خان کے لیے لکھا ہے کہ ’منال خان نے آج تک اُن کے لیے جو کچھ بھی کیا ہے وہ اس پر تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں، وہ ہمیشہ بتانا بھول جاتے ہیں کہ وہ منال خان کے بارے میں کیا محسوس کرتے ہیں، وہ منال کے ساتھ بہت خوش ہیں کہ منال خان اُن کی زندگی میں موجود ہیں۔

    دوسری جانب منال خان کی جانب سے بھی احسن محسن اکرام کے اس کیپشن کا جواب دیتے ہوئے کمنٹ باکس میں لکھا ہے کہ ’وہ احسن محسن کے ساتھ یادیں جمع کر رہی ہیں اور انہیں یہ سب ایک گانے کی یاد دلاتی ہیں، وہ دونوں یہ یادیں اپنے لیے اکٹھی کر رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری میں منال خان اور احسن محسن اکرام نئی جوڑی بن کر سامنے آئے ہیں جبکہ دونوں کی قربتوں سے متعلق چرچے آئے دن انٹر نیٹ پر ہوتے ہی رہتے ہیں۔

  • قرنطینہ توڑنے پر مقدمہ درج:گوہر خان کی ٹیم کا وضاحتی بیان سامنے آ گیا

    قرنطینہ توڑنے پر مقدمہ درج:گوہر خان کی ٹیم کا وضاحتی بیان سامنے آ گیا

    گزشتہ روز بھارتی اداکارہ گوہر خان کے خلاف قرنطینہ توڑنے پر مقدمہ درج کیا گیا تھا –

    باغی ٹی وی : گزشتہ روز بھارتی میڈیا نے بتایا تھا کہ گوہر خان کورونا میں مبتلا ہونے کے باوجود قرنطینہ میں رہنے کے بجائے فلم کی شوٹنگ پر گئی تھیں اور اس وجہ سے ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔

    اب گوہر خان کی ٹیم کی جانب سے اس معاملے کی وضاحت کی گئی ہے اور انہوں نے بتایا کہ اداکارہ گوہر خان کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ منفی آیا تھا گوہر خان قانون کی پاسداری کرنے والی شہری ہیں اور بریہن ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) کے تمام تر اصولوں کو اپنا رہی ہیں۔

    گوہر خان کی ٹیم نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ تمام لوگ جو اداکارہ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں ان کے لیے یہ تازہ ترین رپورٹ ہے کہ گوہر کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے ہماری اپیل ہے کہ ان تمام قیاس آرائیوں کو ختم کریں کیونکہ گوہر بی ایم سی کے ساتھ تعاون کر رہی ہیں۔

    علاوہ ازیں گوہر خان کی ٹیم کی جانب سے بھارتی میڈیا سے درخواست کی گئی کہ وہ ان تمام قیاس آرائیوں میں شامل نہ ہوں اور گوہر کے جذبات کا احترام کریں 10 دن پہلے ہی ان کے والد کا انتقال ہوا ہے۔

    کورونا وائرس کے قوانین کی خلاف ورزی: بھارتی اداکارہ گوہر خان پر مقدمہ درج

    کچھ لکھنے سے پہلے اپنے حقائق درست کریں گوہر خان بھارتی میڈیا پر برہم

  • لاہور یونیورسٹی کے طلبہ کی ہمت کی داد دیتی ہوں   عروہ حسین

    لاہور یونیورسٹی کے طلبہ کی ہمت کی داد دیتی ہوں عروہ حسین

    گزشتہ دنوں لاہور کی نجی یونیورسٹی میں لڑکی لڑکے کی پروپوزل کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر نئی بحث شروع ہو گئی تھی جس میں کچھ لوگوں نے ان پر تنقید کی تھی جبکہ معروف شخصیات سمیت متعدد لوگطلبہ کی حمایت میں سامنے آئے-

    باغی ٹی وی :ہ کچھ روز قبل لاہور کی نجی یونیورسٹی میں لڑکی نے لڑکے کو کھلے عام پروپوز کیا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی اور انتظامیہ نے دونوں کو یونیورسٹی سے نکال دیا جس پرسوشل میڈیا پر متعدد صارفین کی جانب سےانہیں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا تھا جب کہ متعدد معروف شخصیات کی جانب سے ان کی حمایت بھی گئی۔

    اب حال ہی میں پاکستان فلم اور ڈرامہ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی اداکارہ عروہ حسین نے طلبہ کی ہمت کی داد دی ہے۔


    عروہ نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ اس بکھری ہوئی دنیا میں جہاں ہم رہتے ہیں، یہاں معمولی سی محبت کا اظہار زخموں پر مرہم رکھنے کے برابر ہے۔

    انہوں نے کہا کہ میں لاہور یونیورسٹی کے طلبہ کی ہمت کی داد دیتی ہوں-

    عروہ کا کہنا تھا کہ میری خواہش اور امید ہے کہ اپنے آس پاس کے حقیقی معاشرتی مسائل حل کرنے کے لیے بھی اتنی ہی تیز عمل دیکھوں۔

    محبت ایک ایسا خوبصورت احساس ہے جو انسان کو زندگی جینے کے قابل بنا تا ہے شنیرا اکرم

    یونیورسٹی سے نکالے گئے طالب علم اور طالبہ کی ایک اور ویڈٰیو وائرل

    شنیرا اکرم لڑکے کو شادی کی پیشکش کرنے والی یونیورسٹی کی طلبہ کی حمایت میں سامنے آ گئیں

    لاہوریونیورسٹی پروپوزل معاملہ: طلبہ کی حمایت پر شہزاد رائے کو تنقید کا سامنا

  • مجھے یقین نہیں ہوتا کہ میری زندگی میں ایک بار پھر پیار شامل ہوگیا ہے راکھی ساونت

    مجھے یقین نہیں ہوتا کہ میری زندگی میں ایک بار پھر پیار شامل ہوگیا ہے راکھی ساونت

    باگ باس 14 کی کنٹسٹنٹ ،ڈانسر اور اداکارہ راکھی ساونت کا کہنا ہے لوگ ان کی جسمانی ساخت اور چہرے کے باعث ان کا مذاق اڑایا کرتے تھے۔

    باغی ٹی وی :بھارتی میڈیا رپورٹ رپورٹس کے مطابق اداکارہ راکھی ساونت نے اپنے ایک حالیہ انٹر ویو میں کہا کہ مجھے یقین نہیں ہوتا کہ میری زندگی میں ایک بار پھر پیار شامل ہوگیا ہے لوگ مجھے ہمیشہ نظر انداز کیا کرتے تھےمیری جسمانی ساخت اور چہرے کو لے کر مذاق اڑایا جاتا تھا۔

    راکھی ساونت نے بتایا کہ میں انگلش نہیں بول سکتی چنانچہ میری انگلش کا مذاق اڑایا جاتا تھا کوئی نہیں جانتا کہ میں زندگی میں کئی بار مشکل حالات سے بچتی رہی ہوں، لوگ مجھے بدصورت، موٹی اور فضول بولنے والی جیسے القابات سے پکارا کرتے تھے لیکن اس سب سے کے باوجود ہمیشہ اپنے کام پر توجہ مرکوز کی اور سب کو معاف کردیا۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ بلآخر اب میں لوگوں کا پیار حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہوں تاہم اب بھی اکثر لڑکے ،لڑکیوں ، ماں اور بچے بچیوں کی محبت دیکھ کر کنفیوز ہوجاتی ہوں اور ایسا لگتا ہے جیسے سب کچھ ایک خواب ہو۔

  • جس ہیرو کے ساتھ اداکاری کرتی ہوں لوگ اس کے ساتھ میرانام جوڑ دیتے ہیں    مایا علی

    جس ہیرو کے ساتھ اداکاری کرتی ہوں لوگ اس کے ساتھ میرانام جوڑ دیتے ہیں مایا علی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی ناموراداکارہ مایا علی کا کہنا ہے وہ جس ہیرو کے ساتھ اداکاری کرتی ہیں لوگ اس کے ساتھ ان کا نام جوڑ دیتے ہیں۔

    باغی ٹی وی :حال ہی میں ادکارہ مایا علی نے بلال اشرف کے ہمراہ نجی ٹی وی چینل پر اداکار احسن خان کے پروگرام میں شرکت کی اس دوران میزبان احسن خان نے مایا علی سے ان کے ڈرامہ کیرئیر کے دوران سامنے آنے والے اسکینڈلز پر سوال کیا۔

    مایا علی کا کہنا تھا کہ لوگوں نے عثمان خالد بٹ کے ساتھ کئی بار میرے اسکینڈلز بنائے اور اب شہریار منور کے ساتھ میرے اسکینڈلز بنائے جارہے ہیں۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ میں ایک بہت اچھی ادکارہ ہوں کیونکہ جس کے ساتھ بھی کام کرتی ہوں لوگوں کو میری اس ہیرو کے ساتھ کیمسٹری اتنی اچھی لگتی ہے کہ وہ سب کو حقیقت محسوس ہونے لگتا ہے۔

    دوران شو مایا علی نے میزبان احسن خان کو بھی مزاحیہ لہجے میں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ صرف آپ( احسن خان )ہی وہ اداکار ہیں جن کے ساتھ میرا کوئی اسکینڈلز سامنے نہیں آیا جس کا مطلب ہے کہ احسن آپ میں کوئی کمی رہ گئی ہے-

  • سلمان خان نے بگ باس کے نئے سیزن میں بیٹےکے ساتھ آنے کی دعوت دی ہے  عرشی خان کا دعویٰ

    سلمان خان نے بگ باس کے نئے سیزن میں بیٹےکے ساتھ آنے کی دعوت دی ہے عرشی خان کا دعویٰ

    بگ باس 11 اور 14 کی کھلاڑی عرشی خان نے دعویٰ کیا ہے کہ بالی ووڈ اسٹار سلمان خان نے بگ باس کے نئے سیزن میں بیٹے ’شیرو‘ کے ساتھ آنے کی دعوت دی ہے۔

    باغی ٹی وی : بالی ووڈ اداکارہ عرشی خان مشہور رئیلٹی شو ‘بگ باس’ کے 11 ویں سیزن میں شریک ہوئیں اور خوب شہرت حاصل کی اس کے بعد یہ اپنے بیانات کے باعث شہ سرخیوں میں رہتی ہیں جبکہ حال ہی میں انہوں نے بگ باس کے 14 ویں سیزن میں بھی انٹری دی تھی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں اپنے انٹرویو میں عرشی خان نے کہا ہے کہ سلمان خان نے بگ باس کے ‘15’ سیزن میں شرکت کیلئے دعوت دی ہے اور کہا ہے کہ بیٹے ’شیرو‘ کے ساتھ آنا ہے۔

    شیرو کون ہے؟

    عرشی خان کو ‘بگ باس’ کے 14 ویں سیزن میں ایک کھلونا دیا گیا تھا جس کا نام انہوں نے شیرو رکھا تھا اور شو سے نکلنے کے بعد اب بھی ان کے پاس ہے۔

    عرشی نے بتایا کہ شو کے بعد پارٹی میں ایک بچی نے مجھ سے ’شیرو‘ مانگا تو میں نے یہ کہہ کر منع کردیا کہ یہ میرا بیٹا ہے اور میں اسے خود سے دور نہیں کرسکتی۔

    ان کا کہنا تھا کہ ’سلمان خان میری بات پر مسکرادیئے اور کہا کہ اگلے سیزن میں بیٹے کو لیکر شو میں واپس آنا‘۔

    خیال رہے کہ حال ہی میں عرشی خان نے ممبئی میں اپنا فلیٹ بھی خریدا ہے جس پر انہوں نے بگ باس اور سلمان خان کا شکریہ ادا کیا-

  • مغربی لباس پر منال خان اور صبور علی تنقید کی زد میں

    مغربی لباس پر منال خان اور صبور علی تنقید کی زد میں

    مغربی طرز کا لباس پہننے پر اداکارہ منال خان اور صبورعلی کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایاجارہاہے۔

    باغی ٹی وی : اداکار احسن خان کے شو ’ٹائم آؤٹ ود احسن خان‘ نے منال خان اور صبورعلی کو اپنے شو میں مدعو کیا۔ یہ شو ابھی آن ایئر تو نہیں ہوا لیکن احسن خان نے انسٹا اسٹوری پر شو کی کچھ جھلکیاں شیئر کی ہیں۔ جن میں منال خان اور صبور علی مغربی طرز کا قدرے بولڈ لباس پہنے ہوئی ہیں۔

    مذکورہ ویڈیوز انسٹاگرام پر مختلف شوبز پیجز پر شئیر کی گئی ہیں جو کہ نہایت تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں-

    اداکارہ منال خان اور صبور علی نے حال ہی میں ڈراماسیریل ’جلن‘ اور ’فطرت‘ میں منفی کردار نبھائے تھے اور ڈراما سیریل ’فطرت‘ میں صبور علی کی ڈریسنگ بہت ہی بولڈ تھی۔

    شو کے دوران احسن خان نے ان سے منفی کردارادا کرنے کی وجہ پوچھی تو صبور علی نے کہا ہم ان کرداروں کے ذریعے معاشرے کی عکاسی کررہے ہیں اور اپنے کرداروں سے لوگوں کو پیغام دے رہے ہیں کہ اس طرح کے لوگوں سے بچیں۔

    جبکہ منال خان کا کہنا تھا یہ کردار ان کو اچھے لگے انہوں نے پہلی بار کئے اور آخری بار بھی ساتھ ہی منال خان نے کہا اگر آئندہ بھی کوئی منفی کرادار اچھا ملا تو وہ ضرور کریں گی-

    ان دونوں ڈراموں میں کیے جانے والے کرداروں کی وجہ سے منال خان اور صبور علی کا تاثر سوشل میڈیا پر کافی منفی ہوگیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بولڈ ڈریسنگ کرنے پر ان دونوں کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایاجارہا ہے۔

    لوگ سوشل میڈیا پر دونوں کے لباس پر تنقید کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں استغفراللہ منال آنٹی کتنی بے حیا ہوگئی ہے۔ جب کہ کچھ نے کہا منال خان کو یہ لباس پہننے کی کیا ضرورت تھی۔

    کچھ صارفین نے کہا منال اپنے والد کی وفات کے بعد زیادہ ہی ایڈوانس ہو گئی ہے-

  • سلمان خان کے ساتھ کام کرنا ہمیشہ سے میرا خواب رہا ہے   عمران ہاشمی

    سلمان خان کے ساتھ کام کرنا ہمیشہ سے میرا خواب رہا ہے عمران ہاشمی

    بھارتی اداکار عمران ہاشمی کا کہنا ہے کہ سلمان خان کے ساتھ کام کرنا ہمیشہ سے میرا خواب رہا ہے-

    باغی ٹی وی :بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار عمران ہاشمی کو سلمان خان کی فلم ’ٹائیگر3‘ میں بطور ولن کاسٹ کیا گیا ہے تاہم ابھی تک دونوں جانب سے اس بات کی تصدیق نہیں کی جاسکی ہے-

    اس حوالے سے عمران ہاشمی کا کہنا ہے کہ وہ سلمان خان کی بلاک باسٹر فلم میں کام کرنا چاہتے ہیں لیکن ابھی وہ خود بھی اس بارے میں نہیں جانتے۔

    ایک انٹریو میں عمران ہاشمی نے کہا کہ یقینی طور پر میں سلمان خان کے ساتھ کام کرنا چاہتا ہوں، سلمان خان کے ساتھ کام کرنا ہمیشہ سے میرا خواب رہا ہے اور ایک دن یہ ضرور پورا ہوگا۔

    دوسری جانب یش راج فلمز کا کہنا ہے کہ عمران ہاشمی ولن کے رول کے لیے ایک دم فٹ ہیں اور اسی لیے انہیں ولن کا رول دیا گیا ہے تاہم ابھی تک اس حوالے سے نہ تو باقائدہ تصدیق کی گئی ہے اور نہ ہی اداکار نے ابھی تک کانٹریکٹ پر سائن کیا ہے۔

  • فلمی دنیا کے معتبر ترین ایوارڈ آسکرزنے 2021 کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا

    فلمی دنیا کے معتبر ترین ایوارڈ آسکرزنے 2021 کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا

    فلمی دنیا کے معتبر ترین ایوارڈ آسکرز 2021 کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی :غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بہترین فلم اور بہترین ہدایت کار کے ساتھ فلم مینک کو10کیٹگریوں میں نامزد ہوکر سر فہرست ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔

    رپورٹس کے مطابق دی فادر، بلیک پینتھر اسٹوری، میناری، نومیڈ لینڈ، پرامسنگ ینگ وومن، ساؤنڈ آف میٹل اور دی ٹرائل آف دی شکاگو سیون نے 6 کیٹگریز میں نامزدگیاں حاصل کیں۔

    نومیڈ لینڈ کی ہدایت کار کلو زاو اور پرومسنز ینگ ویمن کی ہدایت کار ایمریلڈ فینیل آسکر کی تاریخ میں پہلی بار بہترین ہدایتکار کے لیے نامزد ہونے والی خواتین بن گئیں۔

    یاد رہے کہ پاکستانی نژاد برطانوی اداکار رض احمد کو فلم ساؤنڈ آف میٹل میں بہترین کردار اداکرنے پر بہترین اداکار کےایوارڈ کے لئے نامزد ہونے والے پہلےمسلمان اداکار بن گئے ہیں-

    واضح رہے کہ آسکر زکا میلہ 25 اپریل کو ڈولبی تھیٹر ہالی ووڈ اور پہلی بار لاس اینجیلس کے یونین اسٹیشن پر سجے گا-

    پاکستانی نژاداداکار رض احمد آسکرز میں بہترین اداکار نامزد ہونے والے پہلےمسلمان اداکار بن گئے

  • احمد علی بٹ کے موٹاپے کا مذاق اڑانے پر مہوش حیات واسع چوہدری پر برہم

    احمد علی بٹ کے موٹاپے کا مذاق اڑانے پر مہوش حیات واسع چوہدری پر برہم

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی تمغہ امتیاز اداکارہ مہوش حیات نے احمد علی بٹ کے موٹاپے کا مذاق اڑانے پر واسع چوہدری کو ڈانٹ دیا۔

    باغی ٹی وی : اداکارہمہوش حیات حال ہی میں واسع چوہدری کے شو ’گھبرانا منع ہے‘ میں شریک ہوئیں جہاں واسع چوہدری نے ان سے ترک ڈرامے ’ارطغرل غازی‘ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر پاکستان میں ارطغرل کی طرح کا ڈراما بنے تو آپ ’ارطغرل‘ کے رول میں کسے دیکھنا چاہیں گی؟

    مہوش حیات نے ہمایوں سعید اور فہد مصطفیٰ کا نام لیتے ہوئے کہا کہ میں ان دونوں کو ’ارطغرل‘ کے رول میں دیکھنا چاہوں گی۔ واسع چوہدری نے مزید پوچھا اور ارطغرل کے ساتھیوں جیسے ترگت اور بامسی کے کردارکون بہتر کرسکتا ہے جس پر مہوش حیات نے اداکار احمد علی بٹ کا نام لیا۔

    تاہم جیسے ہی مہوش نے احمد علی بٹ کا نام لیا واسع چوہدری نے طنزیہ انداز میں کہا ’احمد علی بٹ گھوڑے کے اوپر اور وہ گھوڑا بھاگے گا بھی ‘ –

    جس پر مہوش حیات نے واسع چوہدری پر برہم ہوتے ہوئے کہا کیا آپ نے احمد علی بٹ کو دیکھا نہیں وہ اب بہت فٹ ہوگئے ہیں آپ میرے سامنے کسی کے موٹاپے کے بارے میں بات کرنا بند کریں۔

    مہوش نے مزید کہا جب آپ اپنے دوستوں کے ساتھ بیٹھے ہوں تو آپس میں دوستوں میں کسی کے جسمانی خدوخال کے بارے میں بات کریں لیکن جب آپ ایک عوامی پلیٹ فارم پر ہوتے ہیں اور آپ اس طرح کی بات کریں گے اور ان باتوں کو لوگ سنیں گے اور پھر وہ آپ کی باتوں کو دوہرائیں گے تو تنازع جنم لیتا ہےاور اس کے ذمہ دار آپ ہوں گے۔