Baaghi TV

Category: شوبز

  • کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ایمبیسڈر بلال اشرف بھی گگلی چیلنج کا حصہ بن گئے

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ایمبیسڈر بلال اشرف بھی گگلی چیلنج کا حصہ بن گئے

    پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور اداکار اور پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ایمبیسڈر بلال اشرف بھی گگلی چیلنج کا حصہ بن گئے۔

    باغی ٹی وی : پی ایس ایل میں ویسٹ انڈیز کرکٹر کرس گیل کے متعارف کردہ گگلی چیلنج نے اداکاروں کو بھی اپنے سحر میں مبتلا کر رکھا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے کرکٹ میچز کے دلچسپ مقابلے جاری ہیں، شائقین کرکٹ کے ساتھ شوبز اداکار اپنی اپنی ٹیم کو سپورٹ کرتے نظر آتے ہیں –


    تاہم گزشتہ روز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطان کے میچ سے قبل پی ایس ایل کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بلال اشرف کے گگلی چیلنج قبول کر کے اسے پورا کرنے کی ویڈیو شیئر کی گئی۔

    بلال اشرف نے انتہائی خوبصورتی سے گگلی چیلنج کے اسٹیپس پورے کیے-


    واضح رہے کہ اس سے قبل ماہرہ بھی اس چیلنج کا حصہ بن چکی ہیں جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی کرس گیل کی جانب سے متعارف کروائے گئے گگلی چیلنج پر اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنے والے پاکستانی کھلاڑی حسن علی کی ڈانس ویڈیو وائرل ہوئی تھی-

    پاکستان سپر لیگ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے شائقین کرکٹ کو بھی گگلی چیلنج پر اپنی ویڈیو شیئر کرنے کی پیشکش کی جارہی ہے۔

    ماہرہ خان کا کرکٹ سٹیڈیم میں ڈانس،لوگ دیکھتے ہی رہ گئے،ڈانس میں بیٹنگ،فیلڈنگ اورپھرآوٹ بھی ہوگئیں

  • ترکی: غیرملکی سیاحوں کو اپنی انسٹا فالوونگ بتانے پرایمن خان اور منیب بٹ کو تنقید کا سامنا

    ترکی: غیرملکی سیاحوں کو اپنی انسٹا فالوونگ بتانے پرایمن خان اور منیب بٹ کو تنقید کا سامنا

    شوبز کی مقبول جوڑی ایمن خان اور منیب بٹ ایک مرتبہ پھر ترکی کے دورے پر ہیں جہاں وہ مختلف مقبول سیاحتی مقامات کی سیر کررہے ہیں اور وہاں غیر ملکی سیاحوں کو اپنی مقبولیت سے متعلق بتانے اور ویڈیوز دکھانے پر تنقید کا سامنا ہے۔

    باغی ٹی وی : اداکارہ عائزہ خان کے بعد پاکستانی ٹی وی اداکارہ ایمن خان سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والی اداکارہ ہیں، ان کے انسٹا گرام پر 80 لاکھ فالوورز ہیں اور ہر گزرتے دن کے ساتھ ایمن کو مداحوں کی بڑی تعداد فالو کررہی ہے۔ ایمن خان اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کافی فعال بھی رہتی ہیں-

    حال ہی میں سوشل میڈیا پر دونوں کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں ایمن خان ایک غیر ملکی کو یہ بتارہی ہیں کہ ان کی جوڑی پاکستان میں کیوں مقبول ہے۔

    ویڈیو میں ایمن خان ترکی ایئر پورٹ پر دیگر مسافروں کو منیب بٹ کا انسٹا گرام اکاؤنٹ دکھا رہی ہیں اور ساتھ ہی یہ بھی کہ رہی ہیں کہ میں آپ کو مشہور کر رہی ہوں۔

    دوسری جانب ان کے شوہر اور اداکار منیب بٹ ویڈیو ریکارڈ کررہے ہیں اور اپنی اہلیہ کی تعریف میں کہتے ہیں کہ ایمن خان پاکستان میں کافی مشہور ہیں اور انہیں بہت سی خواتین فالو کرتی ہیں۔

    ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد اکثر انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے شوبز جوڑی کو سیاحوں کو اپنی انسٹا فالوونگ بتانے پر تنقید کا سامنا ہے۔

    صارفین نے کہا کہ ایمن خان نے صرف انسٹاگرام پر فالوورز ہی حاصل کیے ہیں اور وہ بھی پیسوں کے عوض برض صارفین نے حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا اچھا اچھا ایمن ایسے فالوورز بناتی ہے-

    واضح رہے کہ حال ہی میں اداکارہ ایمن خان پر سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر فالوورز خریدنے کا الزام بھی عائد کیا گیا تھا جسے انہوں نے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ تھا کہ میرے انسٹاگرام فالوورز 100 فیصد آرگینک ہیں۔

  • نیٹ فلکس کا بھارت میں فلموں اور ویب سیریز سمیت 41 نئے شوز ریلیز کرنے کا اعلان

    نیٹ فلکس کا بھارت میں فلموں اور ویب سیریز سمیت 41 نئے شوز ریلیز کرنے کا اعلان

    اسٹریمنگ ویب سائٹ نیٹ فلکس نے رواں برس بھارت میں فلموں اسٹینڈ اپ کامیڈی شوز اور اوریجنل سیریز سمیت 41 نئے شوز ریلیز کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : برطانوی خبررساں ادارے ‘رائٹرز’ کی رپورٹ کے مطابق نیٹ فلکس نے اپنے اس اقدام کو بھارت میں اگلی بڑی پیش رفت قرار دیا ہے جہاں ویڈیو اسٹریمنگ سروسز بہت زیادہ مقبول ہیں۔

    بھارت جہاں کی آبادی ایک ارب 30 کروڑ ہے وہ امریکی اسٹریمنگ سروس اور اس کے حریف ایمیزون پرائم ویڈیو اور والٹ ڈزنی کارپوریشن کی ڈزنی+ ہاٹ اسٹار کے لیے ایک وسیع مارکیٹ ہے۔

    یہ پلیٹ فارمز، جو مقامی زبان کے مواد کو ایک وسیع پیمانے پر پیش کررہے ہیں صارفین کو بلنگ کے سستے منصوبوں اور پیش کشو ں سے اپنی جانب راغب کرتے ہیں۔

    کمپنی نے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا کہ نیٹ فلکس کے 41 نئے شوز اور فلموں میں بالی وڈ کے بڑے اداکاروں کی فلمیں، اسٹینڈ اپ کامیڈی شوز اور اوریجنل سیریز شامل ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق نیٹ فلکس کا کہنا ہے کہ اس سال ریلیز ہونے والے 41شوز اور فلموں میں سے کچھ بھارت کے ریلائنس انٹرٹینمنٹ، ویاکوم 18 اور بالی وڈ کے ہدایت کار کرن جوہر کے دھرماٹک انٹرٹینمنٹ پروڈیوس کریں گے۔

    بھارت، جس کی با لی وڈ فلم انڈسٹری ہر سال ہولی وڈ سے زیادہ پروڈکشنز بناتی ہے اسٹریمنگ سروسز کے لیے بھی ایک بہت بڑی چیلنجنگ مارکیٹ ہے۔

    واضح رہے کہ حال ہی میں ایمیزوں پرائم کو ویب سیریز ‘ تانڈو’ پر ہندوؤں کے جذبات مجروح پر پولیس میں شکایات اور مقدمات کا سامنا ہے جبکہ ایمیزون پرائم نے کچھ سینز پر ناظرین سے معذرت بھی کی ہے۔

    علاوہ ازیں نیٹ فلکس کو بھی اپنے کچھ مواد پر عدالتی مقدمات اور شکایات کا سامنا رہا ہے کہ کچھ صارفین کا کہنا تھا کہ ان کے مواد نے مذہبی جذبات مجروح کیے یا فحاشی کو فروغ دیا۔

    ’ایمیزون پرائم‘ نے ’تانڈو‘ میں متنازع مواد دکھانے پر معافی مانگ لی

    تاپسی پنو اور انوراگ کشیپ کے گھر انکم ٹیکس کا چھاپا، ریاست مہاراشٹرا کے وزیر کی مذمت

  • ماہرہ خان کو’میرا جسم میری مرضی‘ کی وضاحت دینا مہنگی پڑ گئی

    ماہرہ خان کو’میرا جسم میری مرضی‘ کی وضاحت دینا مہنگی پڑ گئی

    پاکستانی معروف اداکارہ ماہرہ خان کو ’میرا جسم میری مرضی‘ کی وضاحت مہنگی پڑ گئی-

    باغی ٹی وی :حال ہی میں ماہرہ خان میرا سیٹھی کے ویب شو میں جلوہ گر ہوئی تھیں جہاں انہوں نے میزبان کے شوبز اور ذاتی زندگی و کرئیر کے حوالے ست سوالوں کے جواب دیئے وہیں انہوں نے ہر سال عورت مارچ میں جانے اور میرا جسم میری مرضی کے نعرے کے درست مطلب کی وضاحت سے متعلق گفتگو کی۔

    ماہرہ خان نے کہا کہ میرا جسم میری مرضی کے نعرے کا مطلب یہ نہیں کہ میں کپڑے پھاڑ کر بیٹھ جاؤں ،اس کا مطلب یہ ہے کہ میں ایک مکمل انسان ہوں، یہ میرا جسم ہے اور میری مرضی ہے، اگر آپ مجھے دیکھ رہےہیں اور مجھے برا لگ رہا ہے تو یہ میری مرضی ہے کہ میں آپ کو کہوں کہ آپ مجھے نہ دیکھیں۔

    انہوں نے کہا کہ یا اگر آپ مجھےچھونا چاہ رہے ہیں تو میں آپ کی رپورٹ کردوں کیونکہ یہ میرا جسم ہے اور میری مرضی ہے، جب مجھے کوئی مسئلہ نہیں تو میں آپ کو اجازت دے سکتی ہوں۔

    ماہرہ کے جواب پر توقع کے برعکس وہ مداحوں کی تنقید کا شکار ہوگئیں کیو نکہ مداحوں کا خیال ہے کہ یہ دراصل یہ غیر ملکی آرگنائزیشن کا نظریہ ہےجسے پاکستان میں اداکاراؤں کے ذریعے تیزی سے پھیلایا جارہا ہے جبکہ صارفین نے تو ماہرہ کا رنبیر کپور والا
    واقعہ سامنے لے آئے-

    واضح رہے کہ ماہرہ خان نے حال ہی میں واسع چوہدری کے شو میں شرکت کی تھی جہاں انہوں نے بالی وڈ اداکار رنبیر کپور کے ساتھ چار سال پران ہیں چاہے میں کچھ بھی کہہ لوں کوئی اچھا کام کرلوں اگر میں کہوں ’انشااللہ‘ تو لوگ آگے سے ان کی اور رنبیر کی تصویر دکھاکر کہتے ہیں ’تم نے یہ کیاتھا‘۔

    ماہرہ خان نے کہا تھا کہ اگر میں کہوں ’عید مبارک‘ لوگ پھر سے مجھے وہی واقعہ یاد دلاکر کہتے ہیں ٹھیک ہے لیکن یاد ہے تم نے یہ کیا تھا اور اس کے جواب میں میں کیا کہہ سکتی ہوں سوائے اس کے کہ ’اوکے‘۔

    ماہرہ خان نے رنبیر کپور کے ساتھ ہونے والے تنازع پر کہا تھا کہ اس واقعے نے مجھے زندگی کا بہت بڑا سبق سکھایا کیونکہ میری اور رنبیر کی تصاویر صرف سوشل میڈیا پر نہیں تھیں بلکہ یہ واقعہ میڈیا پر ہیڈ لائن بنا اور ہر دن اسے ہیڈ لائن بنایا جاتا تھا ماہرہ خان نے کہا تھا کہ یہ میرا ذاتی معاملہ تھا نہ کہ پروفیشنل –

    واضح رہے آج سے چار سال قبل 2017 کا ہے جب نیویارک کے ایک ہوٹل کے باہر آدھی رات کو ماہرہ خان اور رنبیر کپور کی سگریٹ نوشی کرتے ہوئے تصاویر وائرل ہوئی تھیں اس وقت یہ تنازع کھڑا ہوا تھا اور اس تنازع پر اتنا بڑا ہنگامہ کھڑا ہوا تھا کہ پاکستانی اور بھارتی میڈیا پر کئی روز تک یہ خبر گردش کرتی رہی تھی۔

    رنبیر کپور کے ساتھ سگریٹ نوشی کے واقعے نے مجھے زندگی کا بہت بڑا سبق سکھایا ماہرہ خان

    ماہرہ خان نے اپنے قریبی دوست سالم کریم سےتعلق پر خاموشی توڑ دی

    ماہرہ خان ہمایوں سعید کو دل پھینک کیوں سمجھتیں تھیں؟

    ماہرہ خان نے ویب سیریز بارہواں کھلاڑی میں کام نہ کرنے کی وجہ بتادی

  • تاپسی پنو اور انوراگ کشیپ کے گھر انکم ٹیکس کا چھاپا، ریاست مہاراشٹرا کے وزیر کی مذمت

    تاپسی پنو اور انوراگ کشیپ کے گھر انکم ٹیکس کا چھاپا، ریاست مہاراشٹرا کے وزیر کی مذمت

    بھارتی اداکارہ اداکارہ تاپسی پنو اور ہدایت کار انوراگ کشیپ انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کے نشانے پر آ گئے-

    باغی ٹی وی :بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیکس کی عدم ادائیگی اور ہیر پھیر کرنے پر انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ نے ہدایت کار انوراگ کشیپ اور اداکارہ تاپسی پنو کے ممبئی میں واقع گھر سمیت20 سے زائد مقامات پر چھاپا مارا ہے۔

    انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے یہ چھاپا 2010 میں بننے والی فینٹم پروڈکشن سے جڑے اُن لوگوں کے گھر پر مارا گیا ہے جومبینہ طور پر ٹیکس چوری میں ملوث ہیں۔

    ایکم ٹیکس کے چھاپے ممبئی کے ساتھ پونے میں بھی مارے گئے یہ بھی خبر سامنے آئی ہے کہ فینٹم پروڈکشن کے ساتھ ٹیلنٹ منیجمنٹ کمپنی کاوان کے ٹیکس چوری میں ملوث لوگوں کے گھر پر بھی چھاپے مارے گئے ہیں۔

    انکم ٹیکس کے چھاپے پر فلمز سے وابستہ دیگر شعبوں کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا گیا ہے ریاست مہاراشٹرا کے وزیر نے چھاپے پر مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ای ڈی، سی بی آئی اور انکم ٹیکس جیسے اداروں کو استعمال کرتے ہوئے اُن لوگوں کے گھر پر چھاپے مارے جا رہے ہیں جو مودی حکومت اور اس کی پالیسی کے خلاف آواز اُٹھاتے ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ سال ہونے والے انوراگ کشیپ نے شہریت (ترمیمی) بل کے خلاف احتجاج میں شرکت کی تھی اور اس کے خلاف اپنے تاثرات کا اظہار بھی کیا تھا۔

  • صبور علی کی دینا نیر کے ساتھ پارٹی سوشل میڈیا پر وائرل

    صبور علی کی دینا نیر کے ساتھ پارٹی سوشل میڈیا پر وائرل

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی ناموراداکارہ صبورعلی اور عالمی شہرت یافتہ اداکارہ سجل علی کی بہن کی پاوری گرل دنیا نیرکے ساتھ تصاویرسوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہیں۔

    باغی ٹی وی : اداکارہ صبورعلی نے انسٹاگرام اسٹوری پراپنی تصاویر پوسٹ کیں جن میں وہ اپنی سالگرہ منارہی ہیں۔ اداکارہ کی سالگرہ پرکافی اسٹارزمدعو تھے جن کی تصاویر سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر وائرل ہورہی ہیں۔

    صبورعلی نے نہ صرف شوبز ستاروں بلکہ ’پاوری ہورہی ہے‘ سے مشہورہونے والی دینا نیر کو بھی اپنی سالگرہ میں بلایا۔

    اداکارہ نے دینا نیرکے ساتھ اپنی تصاویرکوانسٹا اسٹوری پرشیئرکیا، جو مداحوں کی جانب سے پسند کی جارہی ہیں۔

    خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک مختصر سی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں دینانیر مبین پاکستان کے شمالی علاقے نتھیا گلی میں اپنے دوستوں کے ساتھ موجود پارٹی کر رہی تھیں۔

    دینانیر مبین کا یہ انداز لوگوں کو اتنا زیادہ پسند آیا کہ عام لوگوں ،کھلاڑیوں اور فنکاروں نے اس ویڈیو کو ری کری ایٹ کرکے سینکڑوں مزاحیہ ویڈیوز بناکر سوشل میڈیا پر شیئر کیں نہ صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ بھارت میں بھی دنانیر مبین کی ویڈیو بہت زیادہ وائرل ہورہی ہے بھارتی اداکار بھی ’پاکستانی پارٹی‘ کے رنگ میں رنگ گئے ہیں اور ان فنکاروں سمیت بھارتی پولیس ، اورر بینک سمیت ہر کوئی اس کو انجوائے کررہا ہے بلکہ اس کے بعد دینانیر کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد میں اضافہ ہوگیا اور نامور ٹی وی چینلز پر دنانیر کو انٹرویو کے لیے خصوصی طور پر مدعو بھی کیا گیا۔

    ماہرہ خان بھی پارٹی گرل کی مداح بن گئیں، دلچسپ ویڈٰیو بنا ڈالی

    اے سی سی اے کی ٹاپرزارہ نعیم کا دینا نیر سے اپنے موازنے پر مایوسی کا اظہار

    شاہد کپور بھی پاکستانی پارٹی کے رنگ میں رنگ گئے

    ’پاوری ہورہی ہے‘ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

    پاکستانی لڑکی کی دلچسپ ویڈیو پر بھارتی یوٹیوبر نے گانا تیار کر لیا

    ’پاوری سانگ‘ نے میری مقبولیت کے تمام اگلے پچھلے ریکارڈ توڑ دیئے یش راج مُکھاٹے

    پارٹی گرل دینا نیر پشاور زلمی کا حصہ بننے پر پُرجوش

    چند ہی دنوں میں دینا نیر نے سوشل میڈیا پر اہم سنگ میل عبور کر لیا

    کیا دینا نیر رمضان ٹرانسمیشن میں بھی نظر آئیں گی ؟سوشل میڈیا پر نئی بحث کا آغاز

    مجھے ذاتی طور پر پاوری ٹرینڈ پسند نہیں کومل عزیز خان

  • ’ایمیزون پرائم‘ نے ’تانڈو‘ میں متنازع مواد دکھانے پر معافی مانگ لی

    ’ایمیزون پرائم‘ نے ’تانڈو‘ میں متنازع مواد دکھانے پر معافی مانگ لی

    سیف علی خان کی ویب سیریز’تانڈو‘ میں شامل متنازع مواد پر حکمران جماعت ’بھارتیہ جنتا پارٹی‘ (بی جے پی) کے ارکان سمیت دیگر افراد نے ’تانڈو‘ کی ٹیم کے خلاف توہین مذہب کے تحت متعدد پولیس تھانوں میں درخواستیں دی تھیں اور پوری ٹیم سمیت اسٹریمنگ ویب سائٹ کو اپنی شدت پسندی کا نشانہ بناتے ہوئے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا تھا-

    باغی ٹی وی : تاہم اسٹریمنگ ویب سائٹ ’ایمیزون پرائم‘ نے ویب سیریز تانڈو میں متنازع مواد دکھانے پر غیر معمولی طور پر بھارتی ناظرین سے معافی مانگ لی۔

    برطانوی خبررساں ادارے ‘رائٹرز’ کی رپورٹ کے مطابق ‘ایمیزون پرائم ویڈیو اپولوجیز’ کے عنوان سے جاری بیان میں کمپنی نے کہا کہ وہ ان مخصوص سینز پر معذرت خواہ ہے جن پر اعتراض کیا گیا ہے۔

    بیان میں کہا گیا کہ ایمیزون پرائم ان تمام افراد سے معذرت خواہ ہے جن کے جذبات ان سینز سے مجروح ہوئے۔

    مزید کہا گیا کہ کمپنی ناظرین کی متنوع ثقافتوں اور عقائد کا احترام کرتے ہوئے مواد کی تیاری کا عمل جاری رکھے گی۔

    ایمیزون پرائم کی معافی سے متعلق بھارت کے ایک سینئر پولیس عہدیدار نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ حکام معاملے کی تحقیقات جاری رکھیں گے۔

    خیال رہے کہ ’تانڈو‘ میں شامل متنازع مواد پر حکمران جماعت ’بھارتیہ جنتا پارٹی‘ (بی جے پی) کے ارکان سمیت دیگر افراد نے ’تانڈو‘ کی ٹیم کے خلاف توہین مذہب کے تحت متعدد پولیس تھانوں میں درخواستیں دی تھیں۔

    لوگوں کی جانب سے ’تانڈو‘ سیریز کے ایک سین پر اعتراض کرنے کے بعد ’تانڈو‘ کی ٹیم نے عوام سے معافی بھی مانگی تھی اور مذکورہ سین کو ہٹانے کا اعلان بھی کیا تھا۔

    ’تانڈو‘ کو جنوری میں ریلیز کیا گیا تھا، یہ سیریز پولیٹیکل تھرلر سیریز ہے، جس میں سیف علی خان، ذیشان ایوب اور ڈمپل کپاڈیا سمیت دیگر اداکاروں نے کردار ادا کیے تھے جب کہ اس کی ہدایات مسلمان ہدایت کار علی عباس ظفر نے دی تھی۔

  • سوشل میڈیا پر وائرل ٹام کروز کے ہمشکل کی ٹک ٹاک ویڈیو کے چرچے

    سوشل میڈیا پر وائرل ٹام کروز کے ہمشکل کی ٹک ٹاک ویڈیو کے چرچے

    ہالی ووڈ کے مقبول ترین اداکار ٹام کروز کے ہمشکل کی سوشل میڈیا پر وائرل ٹک ٹاک ویڈیو نے صارفین کو حیران پریشان کر دیا ہے-

    باغی ٹی وی :ہالی ووڈ کے معروف اداکار ٹام کروز کی حال ہی میں وائرل ہونے والی ٹک ٹاک ویڈیو نے بہت سے سوشل میڈیا صارفین کو حیرانی میں مبتلا کر دیا ہے ٹک ٹاک ویڈیو میں ٹام کروز کو گالف کھیلتے دیکھا جاسکتا ہے لیکن سوشل میڈیا صارفین کی پریشانی کی وجہ یہ ہے کہ اداکار کا ٹک ٹاک پر کوئی اکاؤنٹ نہیں ہے۔

    دوسری جانب ٹک ٹاک ویڈیو میں نظر آنے والا شخص ہالی ووڈ اداکار ٹام کروز سے اس قدر مشابہت رکھتا ہے کہ دیکھنے والا بھی دھوکا کھائے بغیر نہیں رہ سکتا جس وجہ سے صارفین کو ٹام کروز اور اُن کے ہمشکل کے درمیان فرق کرنے میں بے بس دکھائی دے رہے ہیں-

    اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد ٹام کروز کے مداحوں نے سوشل میڈیا پر اپنی حیرت اور پریشانی کا اظہار کیا ہے۔
    https://twitter.com/Addz80s/status/1366920144975368195?s=20
    ایک مداح نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ ویڈیو وائرل ہوگئی ہے اور میں اس میں اصلی اور جعلی کا فرق نہیں بتا سکتا۔‘


    ایک اور صارف نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ’جعلی ویڈیوز واقعی میں 2020 میں ہونے والی پریشان کن چیزوں میں سے ایک ہے۔ٹیکنالوجی میں تیزی سے بہتری آرہی ہے اور ہمیں اس کے غلط استعمال اور جعلی خبروں کو روکنے کے لیے قوانین اور قانون سازی کی ضرورت ہے۔‘


    ایک صارف نے لکھا کہ ٹیکنالوجی ایک ایسا آلہ ہے جو برے اور اچھے دونوں کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ ڈیف فیک ٹیکنالوجیز غلط معلومات پھیلانے کے لئے مشہور ہیں لیکن یہ دیکھنے میں دلچسپ ہے کہ اسے اچھ .ے کے لئے بھی استعمال کیا جاتا ہے میرا ورثہ
    نامی ایک ویب سائٹ ، نے حال ہی میں دیپ نسٹالجیا کو جاری کیا ، جو تصاویر میں چہروں کو متحرک کرتا ہے-


    انہوں نے مزید لکھا کہ ڈییپ فیک ٹیکنالوجی ایک بہت بڑا حفاظتی مسئلہ بن جائے گی۔جھے یقین ہے کہ مستقبل قریب میں اصلی فلم کو ڈیجیٹل انداز میں بدلا جانے سے الگ کرنے کے لئے ہم کسی بھی طرح سے ویڈیو تصدیق نامے کے سامنے آئیں گے۔

  • بالی وڈ گلوکارہ ہرشدیپ کور کے ہاں بیٹے کی پیدائش

    بالی وڈ گلوکارہ ہرشدیپ کور کے ہاں بیٹے کی پیدائش

    بالی ووڈ کی مقبول ترین گلوکارہ ہرشدیپ کور کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

    باغی ٹی وی : بیٹے کی پیدائش کی خبر دیتے ہوئے ہرشدیپ کور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے شوہر کے ہمراہ تصویر شیئر کی ہے۔

    گلوکارہ کی جانب سے شئیر کی گئی تصویر پر انگریزی زبان میں تحریر ہے کہ گلوکارہ کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

    ہرشدیپ کور نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ جنت کا ایک چھوٹا سا ٹکڑا زمین پر آگیا ہے جس نے ہمیں ماں باپ بنادیا ہے۔

    گلوکارہ نے مزید لکھا کہ ہمارا جونیئر سنگھ آگیا ہے۔

    بالی ووڈ گلوکارہ کی پوسٹ پر بھارتی فنکاروں سمیت اُن کے مداحوں کی جانب سے مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔

    واضح رہے کہ بالی ووڈ گلوکارہ ہرشدیپ کور نے’دل برو‘، ’ظالمہ‘ اور ’کبیرا‘ جیسے سُپر ہٹ گانوں میں اپنی آواز کا جادو جگایا ہے، اس کے علاوہ وہ کئی ایوارڈز بھی اپنے نام کرچکی ہیں۔

  • کیا ماہرہ خان  بھی ’پاوری‘ ٹرینڈ سے تنگ آ گئیں؟

    کیا ماہرہ خان بھی ’پاوری‘ ٹرینڈ سے تنگ آ گئیں؟

    پاکستان کی عالمی شہرت یافتہ اورصفِ اول کی اداکارہ ماہرہ خان بھی ’پاوری ہورہی ہے‘ ٹرینڈ سے تنگ آگئیں۔

    باغی ٹی وی : سوشل میڈیا پلیٹ فارمز ٹوئٹر، انسٹا گرام اور فیس بُک پر آ ج کل پاکستان سمیت دنیا بھر کے ہی انٹر نیٹ صارفین کی جانب سے پاوری ہو رہی ہے کے چرچے ہیں۔

    انٹرنیٹ صارفین اور دنیا بھر سے معروف شخصیات اپنی ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اپلوڈ کر رہے ہیں جس سے اب کچھ افراد تنگ اور اُکتائے ہوئے بھی نظر آ رہے ہیں اور اس کا برملا اظہار بھی کر رہے ہیں جن میں ماہرہ خان بھی شامل ہو گئیں ہیں-

    اس ضمن میں ماہرہ خان نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک دلچسپ اسٹوری شیئر کی ماہرہ خان نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں ایک مزاحیہ میم شیئر کی جو پاوری ٹرینڈ سے تنگ آنے پر بنائی گئی ہے۔

    مذکورہ میم میں ہالی ووڈ فلم ’بیٹمین‘ کا کردار ’روبین ‘پاوری ہورہی ہے کے ٹرینڈ کا حصہ بنتے ہوئے کہتا ہے ’یہ میں ہوں‘ جس کے فوراََ بعد بیٹمین اُس کو تھپڑ مارتے ہوئے کہتا ہے ’چُپ۔‘

    ماہرہ خان کی یہ انسٹا اسٹوری دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین اندازہ لگا رہے ہیں کہ اداکارہ بھی پاوری ٹرینڈ سے تنگ آگئیں ہیں جبکہ کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ ماہرہ خان خود سب سے پہلے اس ٹرینڈ میں شامل ہوئی تھیں اور اب وہ اس سے تنگ بھی آگئی ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر دنانیر کی طرح مختلف انداز میں دوستوں کے ہمراہ پارٹی کی وڈیو پوسٹ کی تھی جس میں مومل شیخ بھی شامل تھیں۔

    خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک مختصر سی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں دینانیر مبین پاکستان کے شمالی علاقے نتھیا گلی میں اپنے دوستوں کے ساتھ موجود پارٹی کر رہی تھیں۔

    دینانیر مبین کا یہ انداز لوگوں کو اتنا زیادہ پسند آیا کہ عام لوگوں ،کھلاڑیوں اور فنکاروں نے اس ویڈیو کو ری کری ایٹ کرکے سینکڑوں مزاحیہ ویڈیوز بناکر سوشل میڈیا پر شیئر کیں نہ صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ بھارت میں بھی دنانیر مبین کی ویڈیو بہت زیادہ وائرل ہورہی ہے بھارتی اداکار بھی ’پاکستانی پارٹی‘ کے رنگ میں رنگ گئے ہیں اور ان فنکاروں سمیت بھارتی پولیس ، اورر بینک سمیت ہر کوئی اس کو انجوائے کررہا ہے بلکہ اس کے بعد دینانیر کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد میں اضافہ ہوگیا اور نامور ٹی وی چینلز پر دنانیر کو انٹرویو کے لیے خصوصی طور پر مدعو بھی کیا گیا۔

    ماہرہ خان بھی پارٹی گرل کی مداح بن گئیں، دلچسپ ویڈٰیو بنا ڈالی

    اے سی سی اے کی ٹاپرزارہ نعیم کا دینا نیر سے اپنے موازنے پر مایوسی کا اظہار

    شاہد کپور بھی پاکستانی پارٹی کے رنگ میں رنگ گئے

    ’پاوری ہورہی ہے‘ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

    پاکستانی لڑکی کی دلچسپ ویڈیو پر بھارتی یوٹیوبر نے گانا تیار کر لیا

    ’پاوری سانگ‘ نے میری مقبولیت کے تمام اگلے پچھلے ریکارڈ توڑ دیئے یش راج مُکھاٹے

    پارٹی گرل دینا نیر پشاور زلمی کا حصہ بننے پر پُرجوش

    چند ہی دنوں میں دینا نیر نے سوشل میڈیا پر اہم سنگ میل عبور کر لیا

    کیا دینا نیر رمضان ٹرانسمیشن میں بھی نظر آئیں گی ؟سوشل میڈیا پر نئی بحث کا آغاز

    مجھے ذاتی طور پر پاوری ٹرینڈ پسند نہیں کومل عزیز خان