Baaghi TV

Category: شوبز

  • ماہرہ خان کے مطابق کونسی پاکستانی اداکارائیں بہترین ڈانسر اور بہترین اداکارہ ہیں؟

    ماہرہ خان کے مطابق کونسی پاکستانی اداکارائیں بہترین ڈانسر اور بہترین اداکارہ ہیں؟

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ ماہرہ خان نے نامور اداکارہ اور تمغہ امتیازمہوش حیات کو بہترین ڈانسر جبکہ اقرا عزیز اور سجل علی کو اچھی اداکارہ قرار دیا ہے۔

    باغی ٹی وی :ماہرہ خان حال ہی میں میرا سیٹھی کے ویب شو میں جلوہ گر ہوئیں جس دوران ماہرہ نے میرا سیٹھی کے سوالات کے جواب دیئے۔

    جب میرا نے ماہرہ سے پاکستان شوبز انڈسٹری میں بہترین ڈانسر سےمتعلق پوچھا تو انہوں نے کہا کہ انڈسٹری میں بہت سی اچھی ڈانسرز موجود ہیں لیکن مہوش حیات بہترین ڈانسر ہیں۔

    ماہرہ خان کا مزید کہنا تھا کہ میرا جی بھی ایک اچھی ڈانسر ہیں، اگر آپ نے گانے ’ اک پل‘ پر ان کا رقص دیکھا تو آپ کو اندازہ ہوگا کہ میرا کتنی اچھی ڈانسر ہیں جب کہ اداکارہ ریما، ریشم اور نور بھی بہترین ڈانسرز ہیں ۔

    پسندیدہ اداکاراؤں سے متعلق سوال پر ماہرہ نے بتایا کہ اداکاری کی جانب آئیں تو ہمارے پاس بہترین اداکارائیں موجود ہیں، مجھے اقرا اور سجل کا کام پسند ہے خواتین اداکاراؤں میں سب ہی اپنا کام بہت اچھے سے کررہی ہیں۔

  • علی کاظمی کی فلم فنی بوائے آسکرز ایوراڈز کی فہرست میں شامل

    علی کاظمی کی فلم فنی بوائے آسکرز ایوراڈز کی فہرست میں شامل

    کینیڈین نژاد پاکستانی اداکار علی کاظمی کی فلم ‘فنی بوائے’ کو فلمی دنیا کے معتبر آسکرز ایوارڈ کی بیسٹ پکچر ایوارڈ کیٹگری کے لیے نامزد کیا گیا ہے-

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فلم ‘فنی بوائے’ کو رواں برس آسکرز کی بیسٹ پکچر کیٹگری کے لیے 366 فلموں میں شامل کیا گیا ہے۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق اکیڈمی انٹرنیشنل فیچر فلم کے لیے 5 سے 10 فلموں کو نامزد کرے گی جس کے بعد ووٹنگ کا سلسلہ 5 مارچ سے شروع ہوگا جو 10 مارچ تک جاری رہے گا جس کے بعد 15 مارچ کو حتمی نامزدگی کا اعلان کیاجائے گا۔

    اداکارعلی کاظمی نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ پر خبر شئیر کرتے ہوئے اس پیش رفت کو اپنے لیے اعزاز قرار دیا۔

    خیال رہے کہ فلم ‘فنی بوائے’ کی ہدایت کارہ بھارتی فلم ساز دیپا مہتا ہیں جو ماضی میں ارتھ، فائر اور واٹر کے نام سے بھی مشہور فلمیں بنا چکی ہیں۔

  • ٹائیگر شروف اور دیشا پٹانی کی شادی سے متعلق خبروں پر جیکی شروف کا ردعمل

    ٹائیگر شروف اور دیشا پٹانی کی شادی سے متعلق خبروں پر جیکی شروف کا ردعمل

    سوشل میڈیا پر بالی وڈ اداکارہ دیشا پٹانی اور اداکار و ڈانسر ٹائیگر شروف کی شادی سے متعلق خبریں گردش کر رہی ہیں جس پر اب جیکی شروف کا بیان سامنے آگیا-

    باغی ٹی وی: بالی وڈ اداکار اور ڈانسر ٹائیگر شروف کی 31 ویں سالگرہ کے موقع پر ان کے والد اور بھارتی اداکار جیکی شروف نے بیٹے کی شادی سے متعلق خبروں کی تردید کی ہے۔

    جیکی شروف نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ٹائیگر شروف نے فی الحال اپنے کام سے شادی کی ہوئی ہے مجھے نہیں لگتا کہ وہ اپنے کام پر توجہ دینا چھوڑے گا-

    انہوں نے کہا کہ ٹائیگر اگر کسی چیز کو کرنے کی ٹھان لیتا ہے تو وہ اس پر اپنی مکمل توجہ مرکوز رکھتا ہے اگر اس کی شادی ہو جاتی ہے تو میں جانتا ہوں کہ وہ اس پر مکمل دھیان دے گا۔

    خیال رہے کہ بالی وڈ اداکار ٹائیگر شروف اور اداکارہ دیشا پٹانی کے حوالے سے کئی سالوں سے افواہیں ہیں کہ دونوں کے ایک دوسرے کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں ٹائیگر شروف اور دیشا پٹانی فلم ’باغی ٹو‘ میں ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

  • لاہور قلندر کا ترانہ تفریح سے بھر پور ہے    اشناہ شاہ

    لاہور قلندر کا ترانہ تفریح سے بھر پور ہے اشناہ شاہ

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا چھٹا سیزن جاری ہے اور ہر سال کی طرح پی ایس ایل ٹیموں نے اپنے اپنے ترانے جاری کئے جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے-

    باغی ٹی وی : حال ہی میں پی ایس ایل کی ٹیم لاہور قلندرز کی جانب سے بھی ترانہ ’بول قلندرز ‘جاری کیا گیا ہے جو شائقین کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے –

    ترانے کی دلچسپ بات یہ ہے کہ اس میں تمام کرکٹرز کو اپنے اپنے انداز میں ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ اسے خوب پسند کیا جا رہا ہے اور ترانے نے لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیر دی ہیں۔

    لاہور قلندرز کی جانب سے جاری کئے گئے ترانے بول قلندرز کے حوالے سے پاکستانی اداکارہ اشنا شاہ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا گیا ہے۔

    اشنا شاہ نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ مجھے کرکٹ کی اے بی سی بھی نہیں معلوم لیکن لاہور قلندر کا ترانہ تفریح سے بھرپور ہے۔
    https://twitter.com/ushnashah/status/1366469342142091279?s=20
    انہوں نے لکھا کہ ترانے کی ویڈیو کا بجٹ کافی کم لگ رہا ہے لیکن اس کے باوجود اسے دیکھنے سے میرے چہرے پر مسکراہٹ آ گئی، ان کی کوشش بہترین ہے۔

    اداکارہ نے کہا کہ وقت کے ساتھ ساتھ پی ایس ایل تفریح سے بھرپور نظر آ رہا ہے میں کرکٹ سیکھنے کے ساتھ ساتھ میچ بھی دیکھتی ہوں۔

  • سلمان خان کی فلم کی شوٹنگ کا شیڈول کورونا وائرس کے باعث متاثر

    سلمان خان کی فلم کی شوٹنگ کا شیڈول کورونا وائرس کے باعث متاثر

    بالی ووڈ اداکار سلمان خان اور اداکارہ کترینہ کیف کی فلم ’ٹائیگر3‘ کی شوٹنگ کا شیڈول کورونا وائرس کے باعث متاثر ہوگیا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق رواں ماہ متحدہ عرب امارات میں فلم کی شوٹنگ شیڈول تھی لیکن کورونا کیسز میں اضافے پر فوری طور پر امارات میں شوٹنگ مؤخر کردی گئی ہے اور اب شوٹنگ پہلے ترکی کے شہر استنبول میں ہوگی۔

    بالی ووڈ کے سپراسٹار سلمان خان اور اداکارہ کترینہ کیف کی فلم ’ٹائیگر3‘ میں ولن کا کردار عمران ہاشمی ادا کریں گے۔

    اس سے قبل بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ سلمان خان اور کترینہ کیف کے کچھ سینز مارچ میں ممبئی کے اسٹوڈیو میں شوٹ کئے جائیں گے یہ شوٹنگ ایک ماہ تک جاری رہے گی۔

    بتایا گیا تھا کہ اپریل میں فلم کی شوٹنگ روک دی جائے گی کیونکہ سلمان خان اپنی فلم ’رادھے‘ کی پروموشن کریں گے جو اسی سال عید پر ریلیز ہوگی۔ جبکہ کترینہ کیف بھی اپنی دوسری فلم کی شوٹنگ شروع کرائین گی جون میں فلم ’ٹائیگر3‘ کی ٹیم 40 سے 45 دنوں کے لئے یورپ جائے گی جہاں اس فلم کا مرکزی اور زیادہ تر حصہ شوٹ کیا جائے گا۔

    رپورٹس کے مطابق فلم کی شوٹنگ ستمبر میں مکمل کرلی جائے گی۔ ایکشن سے بھرپور اس فلم کا بجٹ350 کروڑ رکھا گیا ہے۔

    سلمان خان کی فلم ٹائیگر 3 میں ولن کا کردار کون سے نامور ہیرو کریں گے؟

    سلمان خان کے مذاق نے میری راتوں کی نیند اڑا دی تھی میکا سنگھ

    سلمان خان کے بعد سہیل خان بھی راکھی ساونت کی مدد کے لئے سامنے آ گئے

  • اداکارہ سعیدہ امتیاز کی بولڈ تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید

    اداکارہ سعیدہ امتیاز کی بولڈ تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید

    عمران خان کی زندگی پر بننے والی فلم میں ان کی سابقہ اہلیہ جمائما کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ سعیدہ امتیاز کو صارفین نے بولڈ تصویر پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

    باغی ٹی وی : پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی بائیوگرافی ’کپتان‘ میں ان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ کا کردار ادا کرنے والی کشمیری نژاد امریکی ماڈل واداکارہ سعیدہ امتیاز کی جانب سے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی بولڈ تصاویرشئیر کی گئیں-

    اداکارہ نے اپنی تصویر کے ساتھ کیپشن میں گانے کے بول شیئر کیے جو کچھ یوں ہیں ’نہ ہم روکیں نہ تو رکو ، پیار کی راہ میں لے چلو‘۔

    اداکارہ سعیدہ امتیاز کی ان بولڈ تصاویر پر صارفین کی جانب سےانہیں بھرپور تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے-


    خیال رہے کہ سعیدہ امیتاز 2018 میں بننے والی جاوید شیخ کی فلم ’وجود‘ اور 2017 میں بننے والی فلم ’راستہ‘، ’ری ڈرم‘ میں بھی مرکزی کردار ادا کرچکی ہیں۔

  • ترک اداکار جلال آل اور عمران عباس کی ’دل دل پاکستان‘ گانے کی ویڈیو وائرل

    ترک اداکار جلال آل اور عمران عباس کی ’دل دل پاکستان‘ گانے کی ویڈیو وائرل

    ترکی کے شہرہ آفاق ڈرامے ارطغرل غازی کے اداکار جلال آل کی پاکستانی اداکار عمران عباس کے ہمراہ ’دل دل پاکستان‘ گانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    باغی ٹی وی :اسلامی فتوحات پر مبنی ترک ڈرامہ سیریل ’ارطغرل غازی‘ کی پاکستان میں مقبولیت کے بعد جہاں پاکستانی عوام نے ترک فنکاروں اور ترکی کے لئے گرمجوشی کا مظاہر کیا وہیں دونوں ممالک کے فنکاروں میں قربت دیکھنے میں آئی ہے جہاں ڈرامے میں مختلف کردار ادا کرنے والے ترک اداکاروں نے پاکستان کا دورہ کیا وہیں پاکستان کے نامور فنکاروں نے بھی ترکی کا دورہ کیا۔

    اداکار عدنان صدیقی اور ہمایوں سعید نے پچھلے ماہ ترکی کا دورہ کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ اداکارہ ریما خان سمیت دیگر اداکار موجود تھے۔ اس موقع پر ریما نے ترک اداکار جلال آل کے ہمراہ پاکستانی گیت بھی گنگنایا جسے خوب پسند کیا تاہم اب پاکستانی اداکار عمران عباس او ارطغرل غازی میں کمانڈرعبدالرحمان کا کردار ادا کرنے والے ترک اداکار جلال ال کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں دونوں اداکاروں کو دل دل پاکستان گنگناتے ہوئے سنا جا سکتا ہے-

    پاکستانی اداکار عمران عباس نےویڈیوز اور فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ویڈیو میں عمران عباس اور جلال آل گاڑی میں ایک ساتھ سفر کررہے ہیں اس موقع پر دونوں نے ملکر ’دل دل پاکستان‘ گایا۔

    کیپشن میں اداکار عمران عباس نے لکھا کہ ’اللہ پاکستان اور ترکی کا بھائی چارہ اسی طرح قائم ودائم رکھے‘۔

    عمران عباس کی اس پوسٹ پر ترک اداکار جلا ل نے لمنٹ میں دل دل پاکستان اور جان جان ترکی لکھتے ہوئے اپنی محبت کا اظہار کیا-

    دل دل پاکستان جان جان ترکی، ریما خان اور جلال ال کی دلچسپ ویڈیو وائرل

    ارطغرل غازی کی روشنی خاتون رشتہ ازدواج میں منسلک

    ریما خان بھی ترک ڈرامہ’ترک لالا‘ کا حصہ ہوں گی؟ سوشل میڈیا پر تبصرے

  • سوشل میڈیا پر دیپیکا پڈوکون اورفہد مصطفیٰ میں انوکھی مماثلت پر نئی بحث کا آغاز

    سوشل میڈیا پر دیپیکا پڈوکون اورفہد مصطفیٰ میں انوکھی مماثلت پر نئی بحث کا آغاز

    سوشل میڈیا پر آئے روز پاکستان اور بالی ووڈ شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات کے ہم شکل کے چرچے رہتے ہیں اور اب تک سوشل میڈیا صارفین نے احد رضا میر اور ایشوریا رائے کے ہم شکل تلاش کیے جن کے خوب چرچے بھی رہے-

    باغی ٹی وی : تاہم اب سوشل میڈیا پر بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون کی پاکستان شوبز انڈسٹری کے میزبان و اداکار فہد مصطفیٰ سے انوکھی مماثلت تلاش کرلی گئی ہے۔


    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فہد مصطفیٰ اور دیپیکا کی مماثلت کرتی تصاویر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں جس میں دیکھا جاسکتا ہے صارفین نے فہد مصطفیٰ کی تصویر پر دیپیکا کا چہرہ پیسٹ کرکے دونوں کے درمیان انوکھی اور دلچسپ مماثلت تلاش کی ہے اور فہد مصطفی کی سمائل کو دیپیکا پڈوکون کی سمائل سے مشابہہ کرتے ہوئے نہیں دیپیکا کا میل ورژن قرار دیا ہے جبکہ کچھ سوشل میڈیا صارفین فہد مصطفیٰ کو دیپیکا پڈوکون کا ’بیئرڈ ورژن ‘ قرار دے رہے ہیں۔


    https://twitter.com/ninja_critic/status/1366029796766056454?s=20
    https://twitter.com/ps_ps_ps_ps_/status/1366082235716177928?s=20
    https://twitter.com/kitessuga/status/1366073872064348162?s=20
    جہاں لوگوں نے پاکستانی اداکار کو دیپیکا کے مشابہہ قرار دیا وہیں کچھ لوگوں کا کہنا تھا کہ ایسا بالکل بھی نہیں ہے-

    سوشل میڈیا پر بھارتی اداکارہ ایشوریہ رائے کی ہمشکل پاکستانی لڑکی کے چرچے

  • اداکارہ رحمت اجمل کی شادی کی تقریبات کا آغاز،مایوں کی خوبصورت تصاویر وائرل

    اداکارہ رحمت اجمل کی شادی کی تقریبات کا آغاز،مایوں کی خوبصورت تصاویر وائرل

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ وماڈل رحمت اجمل کی شادی کا آغاز ہو گیا ہے اداکارہ جلد ہی پیا دیس سدھارنے والی ہیں-

    باغی ٹی وی : مقبول ترین ڈرامہ سیریل ’میرے پاس تم ہو‘ میں ’عائشہ‘ کے کردار سے شہرت پانے والی رحمت اجمل کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے جس کی تصویریں اُنہوں نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو شادی کی خوشخبری سنائی۔

    تصاویر میں رحمت اجمل کو مایوں کی تقریب کی مناسبت سے زرد رنگ کے مایوں کے لباس میں مسکراتے چہرے پر ابٹن لگواتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ان کا مایوں کا لباس معروف ڈیزائنر فائزہ ثقلین نے تیار کیا ہے۔

    شیئر کی گئی تصاویر میں رحمت اجمل کے والد کو بیٹی کی زندگی کے اہم دن کے موقعے پر ان سے پیار کا اظہار کرتے بھی دیکھا جاسکتا ہے جبکہ یہ تصویر باپ بیٹی کے خوبصورت رشتے کی عکاسی کررہی ہےجبکہ اداکارہ تمام تصاویر میں خوشگوار موڈ کے ساتھ مایوں کی تقریب انجوائے کرتی دیکھی جاسکتی ہیں ۔

    رحمت اجمل کی پوسٹ پر شوبز فنکاروں کی بڑی تعداد اُنہیں شادی کی مبارکباد دے رہی ہے جن میں ایمن خان ،جگن کاظم ، ایمان سلیمان اور منشا پاشا سمیت دیگر شامل ہیں-

    واضح رہے کہ رحمت اجمل نے گزشتہ سال یک سادہ تقریب میں طیب سلیم کے ساتھ لاہور میں خاموشی سے منگنی کی تھی۔

  • پاکستانی فلموں ڈراموں میں اداکاری کرنے والے ناموربھارتی فنکار

    پاکستانی فلموں ڈراموں میں اداکاری کرنے والے ناموربھارتی فنکار

    پاکستانی فلموں ڈراموں میں اداکاری کرنے والے ناموربھارتی فنکار

    باغی ٹی وی : پاکستانی ڈرامے دنیا بھر میں سمیت بھارت میں بھی بے حد مقبول ہیں اور بھارتی عوام تو پاکستانی ڈراموں کی دیوانی ہے اور پاکستانی ڈرامے شوق سے دیکھتی ہے اور وہ پاکستانی ڈراموں اور فنکاروں سے سوشل میڈیا پر اکثر اظہار محبت کا اظہار بھی کرتے رہتے ہیں-

    جبکہ پروڈیوسرز، ہدایت کار و فنکار تو پاکستانی ڈراموں اور پاکستانی فنکاروں سے بے حد متاثر ہیں۔ میڈیا میں اکثر پاکستانی فنکاروں کے بھارت جاکر کام کرنے کی خبریں گردش کرتی ہیں لیکن یہ شاید بہت ہی کم لوگ جانتے ہیں کہ بھارت کے بھی کئی نامور ،لیجنڈری اور سینئیر فنکار پاکستانی فلموں اور ڈراموں میں کام کرچکے ہیں۔

    نصیر الدین شاہ:
    نصیرالدین شاہ کا شمار بھارت کے لیجنڈ اور سینئیراداکاروں میں ہوتا ہے جو کئی سپرہٹ فلموں میں کام کرچکے ہیں نصیرالدین شاہ کے چاہنے والے بھارت کے ساتھ ساتھ پاکستان میں بھی موجود ہیں کیا آپ جانتے ہیں نصیر الدین شاہ پاکستانی فلموں میں بھی کام کر چُکے ہیں-

    جی ہاں نصیرالدین شاہ نے 2007 میں شعیب منصور کی سپرہٹ فلم ’خدا کے لیے‘ میں نہایت اہم کردار ادا کیا تھا اس فلم میں نصیرالدین شاہ کے علاوہ اداکار شان، فواد خان اور ایمان علی نے مرکزی کردار ادا کئے تھے۔

    اس کے بھارتی اداکار علاوہ وہ 2013 میں ایک اور پاکستانی پنجابی فلم ’زندہ بھاگ‘ میں بھی کام کرچکے ہیں۔

    اوم پوری:
    بالی ووڈ کو کئی بہترین فلمیں دینے والے لیجنڈ اور آنجہانی اداکار اوم پوری بھی پاکستانی ڈراموں اور فلموں کے بہت بڑے فین تھے اور پاکستانی فلموں میں کام کر چُکے ہیں-

    انہوں نے پاکستان کی سپر ہٹ فلم ’ایکٹر ان لا‘ میں کام کیا تھا اس فلم میں انہوں نے فہد مصطفیٰ کے والد کا کردار ادا کیا تھا اس کے علاوہ وہ ایک اور پاکستانی فلم ’لوڈ ویڈنگ‘ میں بھی کام کرچکے ہیں۔

    آکاش دیپ سیگل اور شویتا تیواری:
    بھارتی ٹی وی کے ایک اور نامور اداکار آکاش دیپ سیگل جو بھارتی مقبول ترین ڈرامے ’کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی‘ سے مقبول ہوئے تھے یہ بھی پاکستانی فلم ’سلطنت‘میں کا کر چکے ہیں-

    آکاش دیپ سیگل بھارت میں منفی کرداروں کے لیے مشہور ہیں اور اس فلم میں بھی انہوں نے ولن کا کردار ادا کیا تھا جبکہ اس فلم میں بھارت کی معروف اداکارہ شویتا تیواری نے ہیروئن کا کردار ادا کیا تھا-

    شویتا تیورای نے بھارتی مقبول ڈراما سیریل ’کسوٹی زندگی کی‘ کی اپرنا کردار ادا کیا تھا شویتا تیواری کئی ڈراموں اور بگ باس کے علاوہ پاکستانی فلم میں بھی کام کرچکی ہیں۔

    انہوں نے 2014 میں فلم ’سلطنت‘ میں کام کیا تھا۔ اس فلم کی ہدایات سید فیصل بخاری نے دی تھی فلم’سلطنت‘ کا بجٹ 22 کروڑ تھا اور اس کے بنانے والوں نے دعویٰ کیا تھا کہ یہ اس وقت کی مہنگی ترین پاکستانی فلم ہے۔

    فلم کا اسکرین پلے اور ڈائیلاگز معروف مصنف پرویز کلیم نے لکھے تھے۔ فلم کی زیادہ تر شوٹنگ دبئی میں ہوئی تھی لیکن یہ فلم بہت بڑی فلاپ ثابت ہوئی تھی۔

    جونی لیور:
    بھارت کے نمبر ون کامیڈین جونی لیور کو پاکستان میں بھی بے حد پسند کیا جاتا ہے اور لوگ یہاں بھی ان سے اتنی ہی محبت کرتے ہیں جتنی محبت انہیں بھارتی عوام سے ملتی ہے جونی لیور بھی پاکستانی فلم میں اپنی لازوال اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں-

    جونی لیور نے 2011 میں پاکستانی فلم ’لو میں گم‘ میں کامیڈی کردار اداکیا تھا اس فلم میں پاکستانی اداکارہ ریما خان اور معمر رانا نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔

    فلم کو ڈائریکٹ اور پروڈیوس بھی ریما خان نے ہی کیا تھا اور اس فلم کی زیادہ تر شوٹنگ آذر بائیجان اور ملیشیا میں ہوئی تھی۔

    ونود کھنا:
    آنجہانی بھارتی لیجنڈ اور سینئیر اداکار ونود کھنا بھی 2007 میں پاکستانی فلم ’گاڈ فادر‘ میں کام کرچکے ہیں۔ یہ فلم ہالی ووڈ کی کلاسیکل مووی ’گاڈ فادر‘ سے متاثر ہوکر بنائی گئی تھی۔

    مذکورہ فلم میں ونود کھنا کے ساتھ اداکارہ میرا، میکال ذولفقار، بھارتی اداکار ارباز خان اور شفقت چیمہ نے اہم کردار ادا کیے تھے۔

    سارہ خان:
    سارہ خان بھارت کی مقبول اداکارہ ہیں ان کا ڈراما ’بدائی‘ بھارت کے ساتھ ساتھ پاکستان میں بھی بہت پسند کیاگیا تھا علاوہ ازیں سارہ خان کئی مقبول بھارتی ڈراموں اور رئلیٹی شو ’بگ باس‘ میں بھی کام کرچکی ہیں۔

    سارہ خان نے 2016 میں پاکستانی اداکار نور حسن کے ساتھ ڈراما ’بے خودی‘ میں کام کیا تھا اس کے علاوہ انہوں نے 2017 میں ایک اور پاکستانی ڈرامے ’لیکن‘ میں بھی کام کیا تھا اور یہ دونوں ڈرامے بہت مقبول ہوئے تھے۔

    نہیا دھوپیا:
    بالی ووڈ اداکارہ نیہا دھوپیا بھی پاکستان میں کام کرچکی ہیں۔ انہوں نے 2008 میں فلم ’کبھی پیار نہ کرنا‘ سے پاکستان فلم انڈسٹری میں ڈیبیو کیا تھا اس فلم میں پاکستانی اداکارہ وینا ملک، زارا شیخ اور معمر رانا نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔