Baaghi TV

Category: شوبز

  • اپنی شادی کو دوسرا موقع دینا چاہتی ہوں   اہلیہ نوازالدین صدیقی

    اپنی شادی کو دوسرا موقع دینا چاہتی ہوں اہلیہ نوازالدین صدیقی

    بھارت کے مقبول ترین اداکار نوازالدین صدیقی کی اہلیہ عالیہ صدیقی کا کہنا ہے کہ وہ اپنی شادی کو دوسرا موقع دینا چاہتی ہیں –

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عالیہ صدیقی نے مئی 2020 میں نواز الدین سے طلاق لینے کے لیے درخواست دائر کی تھی تاہم اب انہوں نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ چند ہفتے قبل میرا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا اور میں اپنے بچوں کے ساتھ نہیں تھی۔

    انہوں نے بتایا کہ اس وقت میں نے نوازالدین کا الگ روپ دیکھا کہ وہ ایک خیال رکھنے والا شوہر اور باپ ہے جب میں اپنے بچوں کے ساتھ نہیں تھی تو اس نے بچوں اور ان کی تمام تر چیزوں کا خیال رکھا۔

    عالیہ نوازالدین صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ وہ بچوں کا خیال رکھنے کے ساتھ ساتھ یہ بھی دیکھتے تھےکہ میں کیسی ہوں انہوں نے مجھے بہت متاثر کیا اور یہ ثابت کیا کہ وہ میرے بچوں کے لیے ایک اچھا باپ ہے۔

    نواز الدین صدیقی کی اہلیہ نے کہا کہ بچے بھی نوازالدین سے بے حد پیار کرتے ہیں اور میں اب ایک بار پھر ایک خوشحال فیملی بنانا چاہتی ہوں کیونکہ اب چیزیں مختلف ہو گئی ہیں ہم نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ اپنے تمام تر اختلافات کو الگ رکھ کے اپنے بچوں کی خاطر دوبارہ خوش و خرم زندگی گزاریں۔

  • پاکستان کا پہلا او ٹی ٹی پلیٹ فارم اردو فلکس لانچ کر دیا گیا

    پاکستان کا پہلا او ٹی ٹی پلیٹ فارم اردو فلکس لانچ کر دیا گیا

    پاکستان کا پہلا او ٹی ٹی پلیٹ فارم اردو فلکس لانچ کر دیا گیا ہے –

    باغی ٹی وی :ای میکس میڈیا کی جانب سے پاکستان کا پہلا او ٹی ٹی پلیٹ فارم اردو فلکس لانچ کر دیا گیا ہے -جس کے تحت صارفین اردو فلمیں، سیریز، دستاویزی فلمیں، کارٹون اور اردو ڈبنگ والے ترکش ڈرامے دیکھ سکیں گے۔ صارفین اب پاکستان کے پہلے او ٹی ٹی پلیٹ فارم اردو فلکس کو گوگل پلے اسٹور اور ایپل پلے اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔

    اردو فلکس پر صارفین اداکارہ مشل خان کی سیریز ’لفافہ دیان‘ اور ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کی ویب سیریز ’راز‘ بھی دیکھ سکیں گے۔

    دوسری جانب اردو فلکس کے لانچ ہونے کے ساتھ ہی پلیٹ فارم پر اداکارہ علیزے شاہ کی ویب سیریز ’دلہن اور ایک رات‘ بھی ریلیز کی گئی ہے۔

    علاوہ ازیں اردو فلکس اپنے صارفین کو پہلے سے مشہور ڈرامے اور فلموں کی اسٹریمنگ کی بھی پیشکش کرے گا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ برس اکتوبر میں وزیر سائنس اور ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے عندیہ دیا تھا کہ حکومت جلد ہی اسٹریمنگ ویب سائٹ ‘نیٹ فلیکس’ کے ٹکر کی ویب سائٹ متعارف کرائے گی۔

    فواد چوہدری نے بتایا تھا کہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے اسٹریمنگ ویب سائٹ کا کافی کام مکمل کرلیا ہے اور وزارت نے پاکستان الیکٹرنک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) سے مواد آن ایئر کرنے سے متعلق ہدایات تیار کرنے کو کہا ہے۔

    حکومت کی جانب سے اسٹریمنگ ویب سائٹ شروع کیے جانے کے اعلان کے بعد شوبز شخصیات سمیت سیاسی و سماجی شخصیات نے بھی حکومتی اعلان کا خیر مقدم کیا تھا۔

    تاہم حکومت کی جانب سے تو اسٹریمنگ ویب سائٹ متعارف کرائے جانے سے متعلق کوئی پیش رفت سامنے نہیں آئی لیکن ایک نجی ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارم نے جلد اسٹریمنگ ویب سائٹ متعارف کرانے کا اعلان کیا تھا۔

    خبریں تھیں کہ ای میکس میڈیا نامی ڈیجیٹل پلیٹ فام جلد ہی نیٹ فلیکس کی طرح کی ویب سائٹ اردو فلکس متعارف کروائے گا۔

    پرو پاکستانی نے اپنی رپورٹ میں ایک اور ویب سائٹ کی خبر کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا تھا کہ ای میکس میڈیا گروپ کے بانی فرحان گوہر نے تصدیق کی کہ ان کا گروپ جلد ہی اسٹریمنگ ویب سائٹ متعارف کرائے گا۔

    رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ ڈیجیٹل میڈیا گروپ، جو پہلے ہی اسٹریمنگ ویب سائٹ چلا رہا ہے، وہ نیٹ فلیکس طرز کی ویب سائٹ ‘اردو فلکس’ متعارف کرائے گا، جس میں خالصتا اردو ڈرامے، فلمیں، دستاویزی فلمیں، کامیڈی اور ریئلٹی شوز سمیت ترکی کے اردو زبان میں ترجمہ کیے گئے ڈرامے نشر کیے جائیں گے۔

    بعد ازاں اردو فلکس کی جانب سے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جاری پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ ای میکس میڈیا آئندہ سال جنوری میں اردو سروس لانچ کردے گا۔

    پوسٹ میں کہا گیا تھا کہ بین الاقوامی سطح پر تسلیم کردہ ڈیجیٹل نیٹ ورک ای میکس میڈیا نے پاکستان میں پہلے اردو او ٹی ٹی پلیٹ فارم کے اعلان کے ساتھ آن-ڈیمانڈ اسٹریمنگ سیگمنٹ کی تیاری پر کام شروع کردیا ہے۔

    مزید کہا گیا تھا کہ اس او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر دنیا بھر میں اردو زبان میں اصل اور خصوصی مواد پیش کیا جائے گا۔

    پوسٹ میں کہا گیا تھا کہ او ٹی ٹی پلیٹ فارم جنوری 2021 کے وسط میں باضابطہ طور پر لانچ ہونے کا امکان ہے۔

    علاوہ ازیں اردو فلکس کی ویب سائٹ بھی متعارف کرادی گئی تھی جس کے مطابق اردو فلکس کے صارفین کو اوریجنل اردو سیریز، فلمز، ویب سیریز، ڈراما سیریز اور اردو میں ڈَب کیے گیے ترک ڈراموں تک رسائی حاصل ہوگی۔

    اس اعلان کے بعد ای میکس میڈیا کے اردو فلکس آفیشل کے انسٹاگرام کا اکاؤنٹ سے بظاہر اندازہ تھا کہ پہلے اردو او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر فراہم کی جانے والی اوریجنل ویب سیریز کی تیاری کا عمل بھی جاری ہے۔

    خیال رہے کہ ایسی ویب سائٹس پر صارف اس وقت ہی کوئی ڈراما یا فلم دیکھ سکتا ہے جب وہ اس ویب سائٹ کی پیسوں کے عوض سبسکرپشن کرواتا ہے صارف کو ماہانہ فیس ادا کرنی پڑتی ہے، جس کے عوض مذکورہ ویب سائٹ صارف کو فلموں، ڈراموں اور شوز دیکھنے تک رسائی دیتی ہے۔

    عام طور پر ایسی ویب سائٹس کی ماہانہ فیس پاکستانی ایک ہزار روپے سے 1500 تک ہوتی ہے، تاہم حالیہ کچھ عرصے میں ٹی وی اور سینما کے مقابلے اسٹریمنگ ویب سائٹس کے رجحان میں اضافے کے باعث ان کی فیس میں بھی اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

  • ہمارے لوگوں کو سانولے رنگ کی وجہ سے احساس کمتری کا مسئلہ ہے     جینان حسین

    ہمارے لوگوں کو سانولے رنگ کی وجہ سے احساس کمتری کا مسئلہ ہے جینان حسین

    سوشل میڈیا پر حال ہی میں گوری رنگت اور جِلد سے متعلق ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے جس پر متعدد اداکاراؤں کی جانب سے اپنی نو فلٹر تصاویر شئیر کر کے ردِ عمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

    باغی ٹی وی : یہ بحث تب چھڑی جب چند روز قبل اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنی اسٹوری کے ذریعے بتایا کہ انہیں کسی نے کہا ہے کہ وہ بہت گوری ہیں اور انہیں اپنا رنگ گہرا کرانے کی ضرورت ہے۔

    ہانیہ عامر نے اپنی اسٹوری میں کہا تھا ہمیں اب ان سب چیزوں سے باہر آنے کی ضرورت ہے اور اپنی رنگت کو قبول کرنا چاہیے۔

    اپنا دماغ بڑا کریں اور سوچ مثبت رکھیں ہانیہ عامر کا سوشل میڈیا صارفین کو مشورہ

    اس دوران ہانیہ عامر کو بیوٹی فلٹرز میں اسٹوری بنانے پر تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا۔جس کے جواب میں ہانیہ نے ایک ویڈیو بھی شئیر کی تھی جس میں انہوں نے ناقدین کو کہا تھا کہ اگر میں بیوٹی فلٹر اپنی ذات کے لیے استعمال کر رہی ہوں تو یہ عمل قابل قبول ہے لیکن اگر یہ کام معاشرے کے دباؤ میں آکر کرتی ہوں تو پھر یہ غلط بات ہوئی، تصویر پر جتنا کچھ کہا گیا اس میں ایسا کچھ نہیں تھا، میرے مطابق انسٹا گرام پر سب ٹھیک تھا لیکن پھر بھی تنقید کی گئی لہذا میں کہنا چاہتی ہوں کہ اپنا دماغ بڑا کریں اور مثبت سوچ رکھیں۔

    ہانیہ عامر نے یہ بھی کہا کہ اگر ایک تصویر پر میں نے بیوٹی فلٹر استعمال کرلیا تو لوگوں کو تنقید کرنے کا موقع مل گیا، اتنا موقع پرست مت بنیں، میں پھر بھی ایسی باتوں کا سامنا کرنا جانتی ہوں۔

    انہوں نے کہا ہے کہ جس ویڈیو پر تنقید کی جارہی تھی، اس دن بھی میں نے میک اپ کیا ہوا تھا لیکن یہاں پر نکتہ یہ ہے کہ میں اپنی بیوٹی اور اپنے اقدامات سے مطمئن ہوں لیکن آپ لوگوں کو خود پر اطمینان رکھنا چاہیے کہ آپ لوگ خود کون ہیں۔

    جِلد پر تنقید: سائرہ یوسف کا سوشل میڈیا صارفین کو کرارا جواب

    دوسری جانب چند روز قبل اداکارہ سائرہ یوسف کی بھی میک اپ والی تصویر میں ان کی جلد پر تنقید کی جا رہی تھی جس کے بعد سائرہ نے بغیر میک اپ اور فلٹر کے ایک تصویر شیئر کی تھی اور لکھا تھا کہ انہیں اپنی اسکن پسند ہے-

    سائرہ یوسف کے بعد منال خان کی ’نوفلٹر‘ تصویر کے سوشل میڈیا پر چرچے

    اسی طرح اداکارہ منال خان نے بھی حال ہی میں بغیر میک اپ اور فلٹر کے اپنی تصویر شئیر کی تھی-

    تاہم اب اداکارہ جینان حسین نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک اسٹوری شیئر کی ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ ہمارا اصل مسئلہ گورا رنگ نہیں بلکہ سانولہ رنگ ہے، اگر کسی کا رنگ گورا ہے اور کوئی اسے رنگ گہرا کرانے کو کہے تو یہ بہت ایلیٹ مسئلہ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہمارے لوگوں کو سانولے رنگ کی وجہ سے احساس کمتری کا مسئلہ ہے اور آج میں یہی بتانے آئی ہوں کہ یہ مسئلہ نہیں ہے بلکہ ایک احساس کمتری ہے۔

  • آج عمران خان کی فتح  1992ءکے ورلڈکپ کی فتح کا احساس دلا رہی ہے   روحیل حیات

    آج عمران خان کی فتح 1992ءکے ورلڈکپ کی فتح کا احساس دلا رہی ہے روحیل حیات

    پاکستانی میوزک انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے میوزک کمپوزر روحیل حیات کا کہنا ہے کہ آج عمران خان کی کامیابی نے 1992ء کے ورلڈکپ کی یاد تازہ کروادی۔

    باغی ٹی وی : آج وزیرِ اعظم عمران خان پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔وزیرِ اعظم عمران خان پر 178 ارکان نے اعتماد کا اظہار کیا ہے جس پر جہاں پی آتی آئی کے سپورٹرز خوشی سے نہال ہیں وہیں شوبز ستارے بھی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے عمران خان کو مبارکبادیں دے رہیں ہیں جن میں پاکستانی میوزک انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے روحیل حیات بھی شامل ہیں-


    روحیل حیات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں وزیراعظم عمران خان پر ایوان کا اعتماد برقرار رکھنے پر مبارکباد دی۔

    میوزک کمپوزر روحیل حیات نے کہا کہ عمران خان کی یہ فتح مجھے کئی وجوہات کی بنا پر 1992 کے ورلڈکپ کی فتح کا احساس دلا رہی ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل گلوکار ابرالحق کا کہنا تھا کہ بلاشبہ انصاف کی فراہمی، جمہوریت اور شفافیت کیلئے اٹھائے گئے عظیم لیڈر عمران خان کے اقدامات کو تاریخ ہمیشہ یاد رکھے گی تمام پاکستانیوں کو اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کی مبارکباد دیتا ہوں-

    جبکہ شان شاہد نے وزیراعظم عمران خان کو سپورٹ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جب آپ پاکستان کے لیے کھڑے ہیں تو میں آپ کے ساتھ کھڑا ہوں خدا کی عدالت میں میرا ووٹ بھی گِنا جائے گا اور میری دُعا بھی جائے گی آپ کی کامیابی پاکستان کی کامیابی ہے۔

    علاوہ ازیں پی ٹی آئی کی سپورٹر اور اداکارہ و میزبان وینا ملک نے بھی عمران خان کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مبارکباد دی-

    واضح رہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے، جس کا اعلان اسپیکر اسد قیصر کی جانب سے کیا گیا اسپیکر قومی اسمبلی نے اعلان کیا کہ وزیرِ اعظم عمران خان پر 178 ارکان نے اعتماد کا اظہار کیا ہے-

    وینا ملک کی عمران خان کو اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے پر مبارکباد

    وزیراعظم عمران خان ایک بار پھر سرخرو، اپوزیشن کی امیدوں پر پانی پھر گیا

    اعتماد کا ووٹ وزیراعظم کیسے لیں‌ گے؟

    اعتماد کا ووٹ، کتنے اراکین ایوان میں پہنچ گئے؟ سب کو وزیراعظم کا انتظار

  • عمران خان نے اعتماد کا ووٹ حاصل کر کے نئی تاریخ رقم کردی    ابرارالحق

    عمران خان نے اعتماد کا ووٹ حاصل کر کے نئی تاریخ رقم کردی ابرارالحق

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور گلوکار ابرار الحق کا کہنا ہے کہ عمران خان نے آج اعتماد کا ووٹ حاصل کر کے انصاف کی فراہمی، جمہوریت اور شفافیت کی نئی تاریخ رقم کردی ہے۔

    باغی ٹی وی : گلوکار ابرارلحق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ عمران خان کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے تمام پاکستانیوں کو اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کی مبارکباد دی-


    ابرارالحق نے لکھا کہ بلاشبہ انصاف کی فراہمی، جمہوریت اور شفافیت کیلئے اٹھائے گئے عظیم لیڈر عمران خان کے اقدامات کو تاریخ ہمیشہ یاد رکھے گی۔

    انہوں نے لکھا کہ تمام پاکستانیوں کو اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کی مبارکباد دیتا ہوں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شان شاہد نے وزیراعظم عمران خان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں سپورٹ کرتے ہوئے لکھا کہ جب آپ پاکستان کے لیے کھڑے ہیں تو میں آپ کے ساتھ کھڑا ہوں۔

    اداکار نے لکھا کہ خدا کی عدالت میں میرا ووٹ بھی گِنا جائے گا اور میری دُعا بھی جائے گی آپ کی کامیابی پاکستان کی کامیابی ہے۔

    واضح رہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے، جس کا اعلان اسپیکر اسد قیصر کی جانب سے کیا گیا اسپیکر قومی اسمبلی نے اعلان کیا کہ وزیرِ اعظم عمران خان پر 178 ارکان نے اعتماد کا اظہار کیا ہے

     

    وینا ملک کی عمران خان کو اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے پر مبارکباد

    وزیراعظم عمران خان ایک بار پھر سرخرو، اپوزیشن کی امیدوں پر پانی پھر گیا

    اعتماد کا ووٹ وزیراعظم کیسے لیں‌ گے؟

    اعتماد کا ووٹ، کتنے اراکین ایوان میں پہنچ گئے؟ سب کو وزیراعظم کا انتظار

     

     

  • نورا فتیحی ڈانس کی ویڈیو پر ایک ارب ویوز کیساتھ افریقی عرب کی پہلی خاتون آرٹسٹ بن گئیں

    نورا فتیحی ڈانس کی ویڈیو پر ایک ارب ویوز کیساتھ افریقی عرب کی پہلی خاتون آرٹسٹ بن گئیں

    کینیڈین نژاد بھارتی اداکارہ، ڈانسر اور ماڈل نورا فتیحی مقبول ترین گانے ’دلبر دلبر‘ پر ایک بلین ویوز حاصل کرنے والی افریقی عرب کی پہلی خاتون آرٹسٹ بن گئیں-

    باغی ٹی وی : نورا فتیحی نے اپنی اس بڑی کامیابی کا جشن مناتے ہوئے تصویریں اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیں تصویروں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نورا فتیحی اپنے دوستوں کے ہمراہ کیک کاٹتے ہوئے جشن منارہی ہیں اور اپنی اس کامیابی پر بہت خوش ہیں-

    تصاویر شئیر کرتے ہوئے نورا فتیحی نے کیپشن میں لکھا کہ ’میری کامیابی پرا س شاندار سرپرائز کے لیے تمام دوستوں کا شکریہ۔

    اُنہوں نے لکھا کہ میں آج افریقی عرب کی پہلی خاتون آرٹسٹ بن گئی ہوں کہ جس کے ڈانس کی ویڈیو پر ایک ارب ویوز آئے ہیں میں یہاں تک اپنے چاہنے والوں کے تعاون اور محبت کے بغیر نہیں پہنچ سکتی تھی۔

    نورا فتیحی نے مزید لکھا کہ ’میں اس کامیابی پر ہمیشہ کی طرح نہایت ہی خوشگوار محسوس کررہی ہوں۔

    علاوہ ازیں نورا فتیحی نے اپنے انسٹاگرام سٹوری پر بھی تصاویر شئیر کیں اور اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے چاہنے والوں کا شکریہ ادا کیا –

    واضح رہے کہ ’دلبر دلبر‘ بالی ووڈ فلم ’ستیامیوا جایت‘ کا مقبول ترین گانا ہے۔

  • وینا ملک کی عمران خان کو اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے پر مبارکباد

    وینا ملک کی عمران خان کو اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے پر مبارکباد

    پاکستانی شوبز انڈسٹری کی اداکارہ و میزبان وینا ملک نے وزیراعظم عمران خان کو اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

    باغی ٹی وی : وینا ملک نے وزیراعظم عمران خان کی کامیابی پرسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔


    اداکارہ نے اپنے ٹوئٹ میں وزیراعظم سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا ’مبارک خان صاحب۔

    وینا ملک نے عمران خان کی کامیابی پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ٹوئٹ میں ’وکٹری‘ والے ایموجیز کا بھی استعمال کیا۔

    اس سے قبل وینا ملک ٹوئٹر پر کئے گئے ٹوئٹ میں جاری کیے گئے اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ میں کرپشن سے پاک پاکستان کے ساتھ کھڑی ہوں-


    اداکارہ نے لکھا کہ میں وزیراعظم عمران خان کا ساتھ دینے کے لیے اُن کے ساتھ کھڑی ہوں۔

    اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ کے ہیش ٹیگ میں لکھا کپتان! ہم آپ کے پیچھے ہیں۔
    https://twitter.com/junaidsalim_/status/1367498692970893323?s=20
    دوسری جانب وینا ملک کی ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے اینکر پرسن جنید سلیم نے بھی اپنی ٹوئٹ میں عمران خان کو سپورٹ کرتے ہوئے لکھا کہ میں کرپشن سے پاک پاکستان کے ساتھ کھڑی ہوں میں وزیراعظم عمران خان کا ساتھ دینے کے لیے اُن کے ساتھ کھڑا ہوں۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شان شاہد نے وزیراعظم عمران خان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں سپورٹ کرتے ہوئے لکھا کہ جب آپ پاکستان کے لیے کھڑے ہیں تو میں آپ کے ساتھ کھڑا ہوں۔

    اداکار نے لکھا کہ خدا کی عدالت میں میرا ووٹ بھی گِنا جائے گا اور میری دُعا بھی جائے گی آپ کی کامیابی پاکستان کی کامیابی ہے۔

    واضح رہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے، جس کا اعلان اسپیکر اسد قیصر کی جانب سے کیا گیا اسپیکر قومی اسمبلی نے اعلان کیا کہ وزیرِ اعظم عمران خان پر 178 ارکان نے اعتماد کا اظہار کیا ہے

    وزیراعظم عمران خان ایک بار پھر سرخرو، اپوزیشن کی امیدوں پر پانی پھر گیا

    اعتماد کا ووٹ وزیراعظم کیسے لیں‌ گے؟

    اعتماد کا ووٹ، کتنے اراکین ایوان میں پہنچ گئے؟ سب کو وزیراعظم کا انتظار

  • وزیر اعظم عمران خان کی کامیابی پاکستان کی کامیابی ہے  اداکار شان شاہد

    وزیر اعظم عمران خان کی کامیابی پاکستان کی کامیابی ہے اداکار شان شاہد

    پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف اور سینئیر اداکار شان شاہد کا کہنا ہے کہ عمران خان کی کامیابی پاکستان کی کامیابی ہے۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شان شاہد نے وزیراعظم عمران خان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں سپورٹ کرتے ہوئے لکھا کہ جب آپ پاکستان کے لیے کھڑے ہیں تو میں آپ کے ساتھ کھڑا ہوں۔


    شان شاہد نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ شاید میرا ووٹ پارلیمنٹ میں گنتی میں نہ ہو لیکن آپ اور پاکستان کے لیے میری دعائیں ہمیشہ سنی گئی ہیں۔

    اداکار نے لکھا کہ خدا کی عدالت میں میرا ووٹ بھی گِنا جائے گا اور میری دُعا بھی جائے گی آپ کی کامیابی پاکستان کی کامیابی ہے۔

    واضح رہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے، جس کا اعلان اسپیکر اسد قیصر کی جانب سے کیا گیا اسپیکر قومی اسمبلی نے اعلان کیا کہ وزیرِ اعظم عمران خان پر 178 ارکان نے اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

    وزیراعظم عمران خان ایک بار پھر سرخرو، اپوزیشن کی امیدوں پر پانی پھر گیا

    اعتماد کا ووٹ وزیراعظم کیسے لیں‌ گے؟

    اعتماد کا ووٹ، کتنے اراکین ایوان میں پہنچ گئے؟ سب کو وزیراعظم کا انتظار

  • کنگنا رناوت کا فلم کے لئے آرمی ٹریننگ لینے کا دعویٰ

    کنگنا رناوت کا فلم کے لئے آرمی ٹریننگ لینے کا دعویٰ

    بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے دعوی کیاہے کہ انہوں اپنی آنےوالی تیجاس فلم کی شوٹنگ کے لئے فوجی تربیت لی تھی-

    باغی ٹی وی : اپنے متنازع اور بے باک بیانات کے باعث خبروں کی زینت اور تنقید کا نشانہ بننے والی اداکارہ کنگنا رناوت نے اپنی آنے والی فلم تیجاس کے سیٹ سے ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے آرمی ٹریننگ لینے کا دعویٰ کیا ہے۔

    کنگنا نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام پر ایک مختصر ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں جال پر چڑھتے دیکھا جاسکتا ہے جو کہ فوجی تربیت اور کئی اسپورٹس ایڈونچر کی خاصیت ہے۔

    اداکارہ نے ویڈیو کے ہمراہ کیپشن میں فوجی تربیت کا ذکر کیا اور لکھا کہ حسد کرنے والے لوگ آپ کو گرانے کی ہمیشہ کوشش کریں گے تاہم ہمیں بلندی کی طرف بڑھنا ہوگا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ برس ٹوئٹر پر فلم فیئر کے تصدیق شدہ اکاؤنٹ سے کنگنا رناوت کی نئی فلم ’تیجاس‘ کا پوسٹر شیئر کیا گیا تھا جس میں اداکارہ کو جیٹ طیارے کے پاس بھارتی فضائیہ کا یونیفارم پہنے کھڑا دیکھا گیا تھا۔

  • جاوید اختر میری زندگی پر فلم بنانا چاہتے تھے  راکھی ساونت

    جاوید اختر میری زندگی پر فلم بنانا چاہتے تھے راکھی ساونت

    بھارتی نغمہ نگار اسکرپٹ رائٹر و مصنف جاوید اختر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ بگ باس سیان 14 کی کھلاڑی راکھی ساونت کی زندگی پر فلم بنانا چاہتے تھے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی اداکارہ راکھی ساونت آئے دن صرف خبروں کی زینت بننے کے لیے نہ صرف عجیب و غریب حرکتیں کرتی رہتی ہیں بلکہ الٹے سیدھے بیانات سے بھی میڈیا کی ہیڈ لائینز بنتی رہتی ہیں-

    تاہم اب بھی راکھی ساونت کا ایک بیان بھارتی میڈیا کی زینت بنا جب انہوں نے کہا کہ معروف نغمہ نگار اور شاعر جاوید اختر ان کی زندگی پر فلم بنانا چاہتے تھے-

    راکھی کے اس بیان کی تصدیق کے لیے بھارتی میڈیا نے جب جاوید اخترکا بیان لیا تو انہوں نے بھی راکھی ساونت کی بات کی تصدیق کردی۔

    جاوید اختر نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ راکھی ساونت ٹھیک کہہ رہی ہیں 4 یا 5 سال پہلے ہم دونوں ایک ہی فلائٹ میں سوار تھے تو اس وقت راکھی نے اپنے بچپن کے بارے میں مجھے بتایا جس پر میں نے کہا کہ ایک دن میں تمہاری زندگی پر فلم بنانے کے لیے اسکرپٹ لکھوں گا۔

    واضح رہے کہ حال ہی میں دہلی کے وکاص پوری پولیس اسٹیشن میں شائلیش سری واستاوا نامی بینک کے ایک ریٹائرڈ ملازم نے راکھی ساونت اور اُن کے بھائی راکیش کے خلاف فراڈ کا مقدمہ درج کروایا ہے۔ شائلیش سری واستاوا نے ایف آئی آر میں موقف اپنایا کہ اُنہوں نے 2017 میں مشترکہ طور پر راکھی اور اُن کے بھائی کے ساتھ ایک فلم اور ڈانس انسٹی ٹیوٹ بنانے کا فیصلہ کیا تھا جس کے لیے اُنہوں نے راکھی کے بھائی کو 6 لاکھ روپے دیئے تھے۔

    اُنہوں نے کہا کہ راکیش نے اُن سے 6 لاکھ روپے کی رقم لی اور اُس کے بدلے اُنہیں 7 لاکھ روپے کا ایک چیک دے دیا جو کہ جعلی دستخط کی وجہ سے باؤنس ہوگیا تھا جس کے بعد اُنہوں نے راکیش سے کئی مرتبہ رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن وہ ٹال مٹول کرتے رہے اور آخر کار اُن کے پیسے کھاگئے۔

    تاہم راکھی ساونت نے اُن کے اور اُن کے بھائی راکیش کے خلاف درج ہونے والے فراڈ کے مقدمے کو ایک بڑی سازش قرار دے دیا ہے-

    سلمان خان کے بعد سہیل خان بھی راکھی ساونت کی مدد کے لئے سامنے آ گئے

    راکھی ساونت نے اپنے خلاف درج ہونے والے فراڈ کے مقدمے کو ایک بڑی سازش قرار دیا