Baaghi TV

Category: شوبز

  • عالیہ بھٹ کا اداکاری کے ساتھ ساتھ کیرئیر میں بڑا موڑ

    عالیہ بھٹ کا اداکاری کے ساتھ ساتھ کیرئیر میں بڑا موڑ

    بالی ووڈ کے معروف فلمساز مہیش بھٹ کی بیٹی اور ہدایتکارہ پوجا بھٹ کی بہن اداکارہ عالیہ بھٹ نے بھی پروڈکشن ہاؤس کھول لیا۔

    باغی ٹی وی : بالی ووڈ میں اپنی بے مثال اداکاری سے فلموں میں جلد ہی اپنی پہچان بنانے والی اداکارہ نے اب اداکاری کے ساتھ ساتھ کرئیرمیں ایک بڑا موڑلے لیا۔

    بالی ووڈ اداکارہ نے انسٹا گرام پرمداحوں کو بتایا کہ انہوں نے اپنا پروڈکشن ہاؤس کھول لیا، جس پر وہ بہت خوش ہیں۔ ان کے پروڈکشن ہاؤس کا نام ’اٹرنل سن شائن‘ ہے۔

    اداکارہ نے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آئیے آپ کوکہانیاں سناتے ہیں، خوشگوار کہانیاں، مبہم کہانیاں، حقیقی کہانیاں اور لازوال کہانیاں۔

    عالیہ بھٹ نے انسٹاگرام پر ایک پروجیکٹ ’ڈارلنگز ‘ کا پرومو جس کا عنوان ’عورتوں کا اپمان کرنا آپکی صحت کے لئے بہت ہانیکارک ہو سکتا ہے‘ شئیر کرتے ہوئے بتایا کہ اسے گوری خان کے پروڈکشن ریڈ چلی انٹرٹینمنٹ اوراٹرنل سن شائن کے بینر تلے بنایا جائے گا-

    اس کے عنوان سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ اس مختصر پروجیکٹ معاشرے میں عورتوں کے ساتھ کئے جانے والے ناروا سلوک کو اجاگر کیا جائے گا-

    اس میں خود عالیہ بھٹ، شیفالی شاہ ، وجے ورما، اور روشن مہتا اداکاری کے جوہر دکھائیں گے جبکہ است پروڈیوس شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان ، عالیہ بھٹ اور گوروورما کریں گے جبکہ اس کو ڈائریکٹ جسمیت کے رین کریں گی-

    اداکارہ نے پرومو شئیر کرتے ہوئے فلم کے بارے میں صرف اتنا بتایا کہ یہ کامیڈی ہے لیکن تھوڑی ڈارک ہے-

    عالیہ بھٹ کی فلم گنگو بائی کاٹھیاواری کی ریلیز کی تاریخ سامنے آ گئی

  • ارطغرل غازی کی ٹیم کے ممبران پاکستان میں دورہ مکمل کر کے واپس ترکی روانہ

    ارطغرل غازی کی ٹیم کے ممبران پاکستان میں دورہ مکمل کر کے واپس ترکی روانہ

    رواں ماہ 20 فروری کو شہرہ آفاق ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی میں گنکت الپ اور کوتلوکا الپ کا کردار ادا کرنے والے تُرک اداکار حکام سیرم اور مہمت پالا پاکستان دورے پر آئے تھے-

    باغی ٹی وی :رواں ماہ ارطغرل غازی کی ٹیم کے ممبران پاکستان کے شہر لاہور میں پہنچے تھے جہاں ان کو پاکستان ریسٹورنٹ یونٹی ایسوسی ایشن کے چئیرمین عامر فاروق قریشی نے مدعو کیا تھا وفد نے لاہور میں 10 دن قیا م کیا جس دوران انہوں نے لاہور کے تاریخی مقامات کی سیر کی اور معروف شخصیات سے ملاقاتیں بھی کیں-

    تاہم اب معروف ترک مہمان پاکستان میں دورہ مکمل کر کے ترکی واپسی روانہ ہو گئے ہیں جنہیں چیئرمین پاکستان ریسٹورنٹس یونٹی ایسوسی ایشن عامر رفیق قریشی نے ایئرپورٹ پر الوداع کیا۔

    ترک فنکاروں نے مدعو کرنے پر چیئرمین پی آر یو عامر رفیق کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ پاکستان سے ڈھیروں محبتیں سمیٹ کر واپس جارہے ہیں۔

    ترک فنکاروں نے ایئرپورٹ پر گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ پاکستانیوں نے بے پناہ محبت سے نوازا۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل پریس کانفرنس میں ترک مہمانوں نے پاکستان کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ارطغرل ڈرامہ پاکستان میں بہت پسند کیا گیا جس کے لئے ہم پاکستانیوں کے مشکور ہیں اور ان کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان میں ہیں لیکن ایسے لگ رہا ہے کہ ہم ترکی میں ہی موجود ہیں پاکستان اور ترکی میں بس موسم کا فرق ہے –

    ترک مہمانوں نے کہا تھا کہ 2023 تک ترکی سُپر پاور بنے گا اور ترکی اور پاکستانی کی دوستی ایک مثالی دوستی ہو گی-

    ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کی ٹیم کی پاکستان آمد

  • پرینیتی چوپڑا نور جہان کی نواسی کےٹیلنٹ کے گن گانے لگیں

    پرینیتی چوپڑا نور جہان کی نواسی کےٹیلنٹ کے گن گانے لگیں

    حال ہی میں پاکستانی میک اپ آرٹسٹ اور ملکہ ترنم نور جہان کی نواسی نتاشا علی لاکھانی نے بالی وڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا کی نئی فلم ’دی گرل آن دی ٹرین‘ کا جیسا میک اپ کیا۔

    باغی ٹی وی : پاکستانی میک اپ آرٹسٹ نے اس میک اپ کا ٹٹوریل بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا جسے بعدازاں بالی وڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے پاکستانی میک اپ آرٹسٹ کے اس ٹٹوریل کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری پر شیئر کیا۔

    میک اپ آرٹسٹ نتاشا نے پرینیتی چوپڑا کے اسکرین شاٹس اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کئے اور بتایا کہ پرینیتی نے ان کے ٹٹوریل کو ری پوسٹ کیا ہے۔

    نتاشا علی لاکھانی نے کہا کہ میں جانتی ہوں کہ یہ سیلف پروموشن (اپنی تشہر) ہے لیکن مجھے مزہ آیا۔

    انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ایسا کرنے کا آئیڈیا انہیں ایک خاتون نے ہی دیا تھا اور انہیں ایسی خواتین سے محبت ہے جو دوسری خواتین کے کام کو پہچان دلانا چاہتی ہیں۔

    خیال رہے کہ نتاشا علی لاکھانی پاکستان کی معروف میک اپ آرٹسٹ اور ملکہ ترنم نور جہاں کی نواسی ہیں۔

  • فیروز خان کے ڈرامے ’خدا اور محبت 3‘ کے بھارت میں بھی چرچے

    فیروز خان کے ڈرامے ’خدا اور محبت 3‘ کے بھارت میں بھی چرچے

    ڈرامہ سیریل’خدا اور محبت 3‘ کے مرکزی کردار فیروز خان کو جہاں پاکستان میں مقبولیت مل رہی ہے تو وہیں بھارت میں بھی اداکار کے خوب چرچے ہورہے ہیں۔

    باغی ٹی وی :فیروز خان نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹرپر اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ’ڈرامہ سیریل ’خدا اور محبت 3‘ پر اس قدر پُرجوش ردعمل دینے پر، میں تمام دیکھنے والوں کا شکر گزار ہوں مجھے سمجھ نہیں آرہا کہ میں آپ کی اس بےانتہا محبت پر کیسے ردعمل دوں۔‘
    https://twitter.com/ferozekhaan/status/1365902122705952770?s=20
    https://twitter.com/furqandesigns/status/1365904145438359552?s=20
    فیروز خان کے اس ٹوئٹ پر جہاں پاکستانیوں نے محبت بھرے تبصرے کیے تو وہیں بھارتیوں کی جانب سے بھی اداکار کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔
    https://twitter.com/Tannuu__/status/1365902322707009543?s=20
    فیروز خان کے ٹوئٹ پر ایک بھارتی مداح نے جواب دیتے ہوئے لکھا کہ سر آپ بہترین اداکار ہیں، میں بھارت سے آپ کا ڈرامہ دیکھ رہی ہوں۔
    https://twitter.com/realAtifHashmi/status/1365902410107904006?s=20
    ایک اور بھارتی صارف نے لکھا کہ سر! آپ بھارت میں بھی ٹاپ پر ہیں، ہم بھارتی آپ سے ملنا چاہتے ہیں۔


    ایک صارف نے لکھا کی اس کا کچھ کریڈٹ ہم انڈین عوام کو بھی جاتا ہے صارف خاتون نے لکھا کہ میں سنجدگی سے کہوں گی کہ ہمارے شاہد کپور کو کبیر سنگھ کے کردار میں دیکھا لیکن آپ کی بے مثال ایکٹنگ سے آپ آج کی جنریشن کو بیٹ کر سکتے ہیں پہلے خانی میں اور اب خدا اور محبت 3 میں آپ کی اداکاری بہت ہی بے مثال ہے-
    https://twitter.com/Anankhan695/status/1365949475932536833?s=20
    واضح رہے کہ جیو انٹرٹینمنٹ پر پیش کیا جانے والا سیونتھ اسکائے انٹرٹینمنٹ کے تحت پرڈیوسرز عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی کا ڈرامہ ’خدا اور محبت‘ نے یو ٹیوب پر سال 2021 کی ٹاپ ریلیزز میں جگہ بناتے ہوئے پاکستانی تاریخ میں کسی بھی میڈیا گروپ سے زیادہ فالوئنگ حاصل کر لی ہے۔

    ’خدا اور محبت‘ کے سیزن 3 کی پہلی قسط 2 کروڑ 20 لاکھ مرتبہ دیکھی جاچکی ہے جبکہ اس ڈرامے کی دوسری قسط ایک کروڑ 60 لاکھ سے زائد بار دیکھی گئی ہے ڈرامے کی تیسری قسط بھی ریلیز ہونے کے بعد 22 گھنٹے کے اندر 63 لاکھ سے زائد بار دیکھی جا چکی ہے۔

    اسی طرح ’خدا اور محبت‘ نے پاکستان کے یو ٹیوب کے ٹرینڈز پر پہلی تینوں پوزیشنیں اپنے نام کیں جب کہ اس سے پہلے کسی یو ٹیوب چینل کو یہ اعزاز حاصل نہیں ہوا۔

    واضح رہے کہ اس ڈرامے کی کہانی مصنف ہاشم ندیم نے لکھی ہے جبکہ ہدایت کاری سید وجاہت حسین کی ہے۔

  • بہت پُرسکون ہوں دوسری شادی کا خیال ذہن میں نہیں آ سکتا     ہریتھیک روشن

    بہت پُرسکون ہوں دوسری شادی کا خیال ذہن میں نہیں آ سکتا ہریتھیک روشن

    بالی وڈ سُپر اسٹار ہریتھیک روشن ریتھک دوسری شادی کے حوالے سے صاف انکار کر تے ہوئے کہنا ہے کہ وہ خود کو بہت پُرسکون محسوس کرتے ہیں لہذا شادی کا خیال ان کا ذہن میں نہیں آ سکتا-

    باغی ٹی وی : ہریتھیک روشن نے فیشن ڈیزائنر سوزین خان سے 2000 میں پسند کی شادی کی تھی لیکن شادی کے 14 سال بعد دونوں کے درمیان اختلافات کے سبب علیحدگی ہو گئی اور 2014 میں دونوں نے عدالت سے باقاعدہ طلاق لے لی تھی اور چند عرصہ قبل اپنی سابق
    اہلیہ سوزین خان سے دوسری شادی کی افواہیں سرگرم رہ چکی ہیں-

    ہریتھک روشن اور سوزین خان کے دو بیٹے ہیں جن کی پرورش کے لیے دونوں نے کوئی کسر نہ چھوڑنے کا اعلان کیا تھا-

    بھارتی میڈیا کے مطابق اپنی فلم ’کابل‘ کی ریلیز سے قبل 2017 میں فلم فیئر سے گفتگو کرتے ہوئے ہریتھیک روشن کا کہنا تھا کہ دوبارہ شادی کا خیال ان کے ذہن میں نہیں آسکتا وہ اب خود کو پرسکون محسوس کرتے ہیں۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل ہریتھیک کی سابقہ اہلیہ سوزین نے ہریتھیک سے دوبارہ شادی کی خبروں پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا تھا کہ میں لوگوں سے درخواست کرتی ہوں کہ وہ قیاس آرائیاں بند کر دیں، ہریتھیک کے ساتھ کبھی صلح نہیں ہو گی لیکن ہم ہمیشہ اچھے والدین رہیں گے۔

  • ماہرہ خان کا کرکٹ سٹیڈیم میں ڈانس،لوگ دیکھتے ہی رہ گئے،ڈانس میں بیٹنگ،فیلڈنگ اورپھرآوٹ بھی ہوگئیں

    ماہرہ خان کا کرکٹ سٹیڈیم میں ڈانس،لوگ دیکھتے ہی رہ گئے،ڈانس میں بیٹنگ،فیلڈنگ اورپھرآوٹ بھی ہوگئیں

    لاہور:ماہرہ خان کا کرکٹ سٹیڈیم میں ڈانس،لوگ دیکھتے ہی رہ گئے،ڈانس میں بیٹنگ،فیلڈنگ اورپھرآوٹ بھی ہوگئیں ،اطلاعات کے مطابق ماہرہ خان کا کرکٹ سٹیڈیم میں ڈانس، ویڈیوسامنے آگئی،اطلاعات کے مطابق پاکستانی کی خوبرواداکارہ اور شوبز دنیا کاجاناپہچان نام ماہرہ خان جن کی ایک نئی ویڈیو وائرل ہوئی،

    اداکارہ ماہرہ خان شہرقائد کے نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں موجود ہیں،اس ویڈیو میں انہوں نےویسٹ انڈیز کے بلے باز کرس گیل کے گُگلی چیلنج پرمنفرد انذازاپناتے مختصر ویڈیو بنائی جو کہ مقبول ہوگئی۔

     

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے کرکٹ میچز کے دلچسپ مقابلے جاری ہیں، شائقین کرکٹ کے ساتھ شوبز اداکار اپنی اپنی ٹیم کو سپورٹ کرتے نظر آتے ہیں، گزشتہ روزاداکارہ ماہر خان کی ایک رقص کی ویڈیو منظر عام پر آئی جس میں انہوں نےکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی کرس گیل کے گُگلی چیلنج پرسٹیڈیم میں ڈانس کیا۔

     

     

     

    قبل ازیں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی کرس گیل کی جانب سے متعارف کروائے گئے گگلی چیلنج پر اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنے والے پاکستانی کھلاڑی حسن علی کی ڈانس ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔

     

     

     

    افغانستان سے تعلق رکھنے والے پی ایس ایل کی ٹیم لاہور قلندرز کے کھلاڑی راشد خان نے بھی گگلی چیلنج میں حصہ لیا تھا۔ ٹوئٹر پر پاکستان سپر لیگ آفیشل ہینڈل کی جانب سے پی ایس ایل شائقین کو بھی گگلی چیلنج پر اپنی ویڈیو شیئر کرنے کی پیشکش کی گئی ہے۔

    گُگلی چیلنج پر اداکارہ ماہرہ خان کی یہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے خوب مقبول ہو رہی ہے اور اسے اب تک 4 ہزار کے قریب صارفین کی جانب سے دیکھا جا چکا ہے۔

  • ڈرامہ سیریل ’دل نا امید تو نہیں‘پر پیمرا کی جانب سے نوٹس پر یمنی زیدی ناخوش

    ڈرامہ سیریل ’دل نا امید تو نہیں‘پر پیمرا کی جانب سے نوٹس پر یمنی زیدی ناخوش

    ڈرامہ سیریل ’دل نا امید تو نہیں‘‘ پر پیمرا کی جانب سے بھیجے گئے نوٹس پر یمنیٰ زیدی کا رد عمل سامنے آگیا ہے۔

    باغی ٹی وی : حال ی میں 23 فروری کو پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کی جانب اداکارہ یمنیٰ زیدی کے ڈرامہ ’دل نا امید تو نہیں‘ پر نوٹس بھیجتے ہوئے کہا گیا کہ اس ڈرامے میں معاشرے کا حقیقی تصور پیش نہیں کیا گیا لہذا ٹی وی ون کی انتظامیہ پانچ دن کے اندر اس ڈارمے میں موجود مواد کو پیمرا کے ضابطہ اخلاق کے مطابق بنائے۔


    جبکہ دوسری جانب برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کو انٹریو دیتے ہوئے اداکارہ یمنیٰ زیدی کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ یمنیٰ زیدی کہتی ہیں کہ دل نا امید تو نہیں صرف اُن کی کہانی نہیں ہے بلکہ اس کے ساتھ دو اور ٹریکس ہیں جو بہت ہی ضروری ہیں-

    اداکارہ نے کہا کہ میں پیمرا کے نوٹس سے خوش نہیں ہوں حالانکہ پہلے بھی میرے پراجیکٹس کو نوٹسز ملے ہیں لیکن اس ڈرامہ پر نوٹس سے مجھے تکلیف ہوئی کیوںکہ یہ ڈرامہ میرے لیے الگ حیثیت رکھتا ہے اور میں اس کی ہر قسط دیکھتی ہوں جب کہ سوشل میڈیا پر بھی لوگ زیادہ تر پیمرا کے نوٹس کے خلاف بات کررہے ہیں۔

    ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا مجھے لگتا ہے میں صرف شوبز میں کام نہ کروں بلکہ میرے ہر پراجیکٹ کا کوئی مقصد ہونا چاہیے ورنہ ڈرامے تو بنتے رہتے ہیں لیکن میں اسکرپٹ کا انتخاب سوچ سمجھ کر کرتی ہوں۔

    یمنی زیدی کا مزید کہنا تھا کہ ’دل ناامید تو نہیں‘ میں جن پہلوؤں پر بات کی گئی ہے وہ بہت اہم ہیں، ان پر ہمیں بات کرنی چاہیے اور سوچنا چاہیے جب کہ ڈرامے میں جن مسائل پر بات کی گئی ہے، وہ ہمارے دیہات، سرکاری سکولوں اور گلی محلوں میں عام ہیں، اگر ہم ان پر بات نہیں کریں گے تو کیا صرف خبریں دیکھیں گے اور وہ حقیقی خبریں یہ ہوں گی کہ کسی بچے یا کسی بچی کے ساتھ یہ ہو گیا۔

    واضح رہے ڈرامہ سیریل ’دل نا امید تو نہیں‘ میں بچوں کے جنسی استحصال پر بات کی گئی ہے اور یمنیٰ زیدی ایک جسم فروش لڑکی کا کردار ادا کرتی ہوئی دکھائی دیتی ہیں یمنیٰ زیدی کے کردار کی مناسبت سے انھیں پارٹیز میں شامل دکھایا گیا ہے جسے خاص طور پر ’غیر اخلاقی مواد‘ قرار دیا گیا ہے ڈرامے کی قسط نمبر دو، تین اور چھ پر اعتراض کیا گیا ہے جن میں حرکات و سکنات، مواد اور مکالموں کو معیوب کہا گیا ہے۔

  • بگ باس سیزن 14 کی فاتح روبینہ دلیک کا پاکستانی مداحوں کے نام پیغام

    بگ باس سیزن 14 کی فاتح روبینہ دلیک کا پاکستانی مداحوں کے نام پیغام

    بھارت کے مقبول ترین ریئلٹی شو بگ باس سیزن 14 کی روبینہ دلیک نے پاکستانی مداحوں کے نام پیغام جاری کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : چند روز قبل بگ باس سیزن 14 کی آخری قسط ہوئی تھی جس میں بھارتی اداکارہ روبینہ دلیک سیزن 14 کی ٹرافی اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوئی تھیں۔

    بگ باس جیتنے کے بعد فاتح روبینہ دلیک نے جہاں اپنے تمام تر چاہنے والوں کا شکریہ ادا کیا وہیں انہوں نے اپنے پاکستانی مداحوں کے لیے بھی خصوصی ویڈیو پیغام جاری کیا۔

    روبینہ دلیک نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ’میرے تمام تر پاکستانی مداحوں کے لیے بہت بے پناہ محبت۔

    انہوں نے کہا کہ آپ لوگوں نے مجھے جتنا پیار دیا ہے، میں اسے حاصل کرنے میں بے حد خوشی محسوس کر رہی ہوں۔

    خیال رہے کہ اداکارہ روبینہ دلیک بگ باس سیزن 14 کی وہ واحد کھلاڑی تھیں جنہوں نے بگ باس سیزن 14 کے گھر میں سب سے زیادہ وقت گزارا تھا۔

  • مجھے ذاتی طور پر پاوری ٹرینڈ پسند نہیں   کومل عزیز خان

    مجھے ذاتی طور پر پاوری ٹرینڈ پسند نہیں کومل عزیز خان

    پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی خوبرو اداکارہ کومل عزیز خان کا کہنا ہے کہ ذاتی طور پر اُنہیں پاوری ٹرینڈ پسند نہیں۔

    باغی ٹی وی : سوشل میڈیا پلیٹ فارمز ٹوئٹر، انسٹا گرام اور فیس بُک پر آ ج کل پاکستان سمیت دنیا بھر کے ہی انٹر نیٹ صارفین کی جانب سے پاوری ہو رہی ہے کے چرچے ہیں۔

    انٹرنیٹ صارفین اور دنیا بھر سے معروف شخصیات اپنی ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اپلوڈ کر رہے ہیں جس سے اب کچھ افراد تنگ اور اُکتائے ہوئے بھی نظر آ رہے ہیں اور اس کا برملا اظہار بھی کر رہے ہیں جن میں اداکارہ کومل عزیز خان بھی شامل ہیں-

    گزشتہ روز کومل عزیز خان نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری میں سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا سوال و جواب کے اس سیشن میں کومل عزیز خان نے اپنے مداحوں کے دلچسپ سوالات کے جواب دیئے۔

    اسی دوران ایک صارف نے اداکارہ سے پوچھا کہ کیا آپ کو نیا ٹرینڈ ’پاوری ہورہی ہے‘ پسند ہے؟

    صارف کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کومل عزیز خان نے کہا کہ مجھے ذاتی طور پر پاوری ٹرینڈ پسند نہیں لیکن میں نے دیکھا ہے پاوری ٹرینڈ کی وجہ سے لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ آرہی ہے۔

    اداکارہ نے مزید کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ میں یہ دیکھ کر ہی ٹھیک ہوں اس ٹرینڈ سے لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ آرہی ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک مختصر سی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں دینانیر مبین پاکستان کے شمالی علاقے نتھیا گلی میں اپنے دوستوں کے ساتھ موجود پارٹی کر رہی تھیں۔

    دینانیر مبین کا یہ انداز لوگوں کو اتنا زیادہ پسند آیا کہ عام لوگوں ،کھلاڑیوں اور فنکاروں نے اس ویڈیو کو ری کری ایٹ کرکے سینکڑوں مزاحیہ ویڈیوز بناکر سوشل میڈیا پر شیئر کیں نہ صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ بھارت میں بھی دنانیر مبین کی ویڈیو بہت زیادہ وائرل ہورہی ہے بھارتی اداکار بھی ’پاکستانی پارٹی‘ کے رنگ میں رنگ گئے ہیں اور ان فنکاروں سمیت بھارتی پولیس ، اورر بینک سمیت ہر کوئی اس کو انجوائے کررہا ہے بلکہ اس کے بعد دینانیر کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد میں اضافہ ہوگیا اور نامور ٹی وی چینلز پر دنانیر کو انٹرویو کے لیے خصوصی طور پر مدعو بھی کیا گیا۔

    شاہد کپور بھی پاکستانی پارٹی کے رنگ میں رنگ گئے

    ماہرہ خان بھی پارٹی گرل کی مداح بن گئیں، دلچسپ ویڈٰیو بنا ڈالی

    ’پاوری ہورہی ہے‘ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

    پاکستانی لڑکی کی دلچسپ ویڈیو پر بھارتی یوٹیوبر نے گانا تیار کر لیا

    ’پاوری سانگ‘ نے میری مقبولیت کے تمام اگلے پچھلے ریکارڈ توڑ دیئے یش راج مُکھاٹے

    پارٹی گرل دینا نیر پشاور زلمی کا حصہ بننے پر پُرجوش

    چند ہی دنوں میں دینا نیر نے سوشل میڈیا پر اہم سنگ میل عبور کر لیا

    کیا دینا نیر رمضان ٹرانسمیشن میں بھی نظر آئیں گی ؟سوشل میڈیا پر نئی بحث کا آغاز

  • عثمان خالد بٹ کی اپنی شادی سے متعلق افواہوں کی تردید

    عثمان خالد بٹ کی اپنی شادی سے متعلق افواہوں کی تردید

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار عثمان خالد بٹ نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے اپنی شادی سے متعلق گردش کرنے والی افواہوں کی تردید کر دی ہے۔

    باغی ٹی وی : حال ہی میں اداکار عثمان خالد بٹ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے اپنے آنے والے ڈرامے کے ایک شادی کے سین کی تصویر بھی شیئر کی۔

    عثمان خالد بٹ نے ہنستے ہوئے طنز کیا کہ میری شادی اتنی جلدی ہوئی کہ سنگل شاٹ میں ہی ہو گئی۔

    انہوں نے اپنی شادی سے متعلق زیر گردش پوسٹس پر وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ میں حیران رہ گیا کہ میرے دوست اور عزیز و اقارب مجھے مختلف نیوز چینلز اور بلاگز کے اسکرین شاٹس بھیج رہے تھے۔

    عثمان خالد بٹ نے بتایا کہ میری بہن نے کیک پر یہ پیغام لکھ کر بھیجا کہ کیا مجھے تمہاری کسی ایک شادی پر مدعو کیا جا سکتا تھا؟

    انہوں نے مزید کہا کہ جب انڈسٹری کے سینئرز اور رشتہ دار آپ کو مبارکباد دینا شروع کر دیں تو وضاحت ضروری ہے۔

    عثمان خالد بٹ نے بتایا کہ یہ ان کے آنے والے ڈرامے چُپکے چُپکے کے ایک سین کی تصویر ہے جس میں ان کی شادی ہو رہی ہے۔

    عثمان خالد کی پوسٹ پر جہاں مداحوں نے دلچسپ تبصرے کئے وہیں اداکارہ عائزہ خان اور میرا سیٹھی نے بھی اداکار کی پوسٹ سے لطف اندوز ہوتے ہوئے دلچسپ کمنٹس کئے-