Baaghi TV

Category: شوبز

  • نیٹ فلیکس کی ویب سیریز’دی کراؤن‘ نے 78 ویں سالانہ گولڈن گلوب ایوارڈ کا میلہ لوٹ لیا

    نیٹ فلیکس کی ویب سیریز’دی کراؤن‘ نے 78 ویں سالانہ گولڈن گلوب ایوارڈ کا میلہ لوٹ لیا

    برطانوی شاہی خاندان کی زندگی پر مبنی ویب سیریز’دی کراؤن‘ نے گولڈن گلوب ایوارڈ کا میلہ لوٹ لیا۔

    باغی ٹی وی : ’آسکر‘ کے بعد سب سے زیادہ اہمیت کے حامل ’گولڈن گلوب‘ ایوارڈز کی 78 ویں سالانہ تقریب 28 فروری کو آن لائن منعقد کی گئی اور میزبانوں نے امریکا کے دو مختلف شہروں سے میزبانی کے فرائض سر انجام دیے۔

    خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) تاہم 78 ویں گولڈن گلوب ایوارڈ کی بھی ورچوئل تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں معروف و مقبول ترین اداکار شریک ہوئے۔

    78 ویں گولڈن گلوب ایوارڈز میں مجموعی طور پر 28 کیٹیگریز میں ایوارڈز دیے گئے جب کہ ہر سال کی طرح دو خصوصی ایوارڈز (Cecil B. deMille Award) اور (Carol Burnett Award) بھی دیے گئے۔

    ٹیلی وژن کی کیٹگری میں گولڈن گلوب ایوارڈز میں برطانوی شاہی خاندان کے گرد گھومتی ویب سیریز ’دی کراؤن‘ بہترین ڈرامے سمیت 4 ایوارڈز اپنے نام کرنے میں کامیاب رہی۔

    ’دی کراؤن‘ نے بہترین ڈرامے، بہترین معاون اداکارہ، ٹی وی کے بہترین اداکار اور بہترین اداکارہ کے ایوارڈز اپنے نام کیے۔

    جبکہ بہترین ڈرامہ فلم ’نومیڈ لینڈ‘ اور پہلی بار ایک ایشائی نژاد خاتون کلوی ژاؤ فلم ’نومیڈ لینڈ‘ پر بہترین ڈائریکٹر کا ایوارڈ اپنے نام کرنے میں کامیاب رہیں-

    دوسری جانب بہترین کامیڈی فلم کا ایوارڈ فلم ’بوراٹ‘ اپنے نام کرنے میں کامیاب رہی-

    علاوہ ازیں 78 ویں گولڈن گلوب ایوارڈز کی تقریب میں بہترین فلم اداکار کا ایوارڈ آنجھانی اداکار چیڈوک بوسمین کو دیا گیا۔

    چیڈوک بوسمین نے ’بلیک پینتھر‘ سمیت کئی کامیاب فلموں میں کام کیا تھا، تاہم انہیں ان کی زندگی میں گولڈن گلوب ایوارڈ نہیں دیا گیا تھا۔

    تاہم ان کی موت کے بعد ان کی ریلیز ہونے والی آخری فلم ْمارینی، بلیک بوٹمٗ میں ان کی شاندار پرفارمنس کی وجہ سے انہیں گولڈن گلوب ایوارڈ دیا گیا جو ان کی بیوہ نے وصول کیا۔

    گولڈن گلوب ایوارڈز میں سب سے زیادہ ایوارڈز نیٹ فلیکس کے ڈراموں اور فلموں نے حاصل کیے، کیوںکہ اس سال نیٹ فلیکس نے مجموعی طور پر 42 نامزدگیاں حاصل کی تھیں اور کورونا کی وبا کے باعث زیادہ تر فلموں کو آن لائن ہی ریلیز کیا گیا تھا۔

    کورونا کی وبا کے باعث اس سال گولڈن گلوب ایوارڈز کی تقریب بھی 2 ماہ کی تاخیر کے بعد منعقد کی گئی، عام طور پر گولڈن گلوب ایوارڈز کی تقریب جنوری کے آغاز میں منعقد ہوتی ہے۔

  • معروف گلوکارہ مرحومہ ریشماں کے بیٹے ساون انتقال کر گئے

    معروف گلوکارہ مرحومہ ریشماں کے بیٹے ساون انتقال کر گئے

    لاہور: پاکستان کی معروف گلوکارہ ریشماں کے بیٹے ساون انتقال کر گئے۔

    باغی ٹی وی : خاندانی ذرائع کے مطابق ساون کو اچانک دل کادورہ پڑا اور انہیں فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے-

    ذرائع کے مطابق ساون ریشماں کے جسدِ خاکی کو رات دیر گئے شاہدرہ میں ان کے آبائی گھر منتقل کردیا گیا تاہم ساون کی نمازہ جنازہ ادا کر گئی جس میں کئی معروف شخصیات نے شرکت کی-

    ساون ریشماں کی عمر پچاس سال تھی اور وہ محکمہ سوئی گیس لاہور ریجن میں ملازمت کے ساتھ گلوکاری سے بھی وابستہ تھے گلوکار ساون کی بیوی مہرو ریشماں بھی ان کے ساتھ کئی پروگرامز میں گلوکاری کا مظاہرہ کرچکی ہیں-

    ساون پاکستان ٹیلی ویژن اور پرائیویٹ پروڈکشنز کے تحت کئی پروگرامز میں اپنے فن کا لوہا منوا چکے ہیں۔

    ساون علی کی والدہ گلوکارہ ریشماں کو مداحوں سے بچھڑے سات برس بیت چکے ہیں۔ گلوکارہ ریشماں کی ’’لمبی جدائی‘‘ کی گونج آج بھی برقرار ہے۔

    سریلی ومنفرد آواز کے ساتھ گائیکی کو نئی جہت دینے والی پٹھانی بیگم المعروف ریشماں نے 1947 میں راجستھان میں جنم لیا اور 12 برس کی عمر میں ریڈیو پاکستان پر لعل میری گا کر فنی سفر کا آغاز کیا تھا۔

    صحرائے بلبل کے نام سے شہرت پانے والی گلوکارہ ریشماں تین نومبر 2013 کو گلے کے سرطان کے باعث مداحوں کو ’’لمبی جدائی‘‘ دے گئیں مگران کی ’’لمبی جدائی‘‘ کی گونج آج بھی برقرار ہے۔

  • سلمان خان کے مذاق نے میری راتوں کی نیند اڑا دی تھی   میکا سنگھ

    سلمان خان کے مذاق نے میری راتوں کی نیند اڑا دی تھی میکا سنگھ

    بھارتی معروف گلوکار میکا سنگھ کا کہنا ہے کہ سلمان خان کے ایک مذاق نے ان کی راتوں کی نیند اڑادی تھی۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گلوکار میکا سنگھ نے ایک شو کے دوران انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ سلمان خان کے ایک چھوٹے سے مذاق نے ان کی راتوں کی نیند اڑادی تھی-

    میکا سنگھ نے کہا کہ سلمان خان کی عادت ہے کہ وہ کسی بھی وقت کال کرلیتے ہیں چاہے رات کا ایک ہو یا 4، اسی طرح ایک رات سلمان خان نے کال کی جو میرے لیے کافی حیران کن بات تھی۔

    بھارتی گلوکار نے کہا کہ میں ان دنوں سلمان خان کی ایک فلم کے لیے گانے ریکارڈ کرارہا تھا لہذا سلمان خان نے مجھے کال کرکے کہا کہ میکا جو گانا تم نے فلم کے لیے ریکارڈ کرایاتھا میں نے بھی وہی گانا ریکارڈ کرادیا ہے لہذا اب تیرا گانا تو گیا۔

    میکا سنگھ نے کہا سلمان خان کی بات سن کر میں پریشان ہوگیا کیوںکہ سب جانتے ہیں اگر سلمان خان نے گانا ریکارڈ کرادیا تو پھر میرا گانا کوئی نہیں سنتا تھا لہذا مجھے پوری رات نیند نہیں آئی-

    گلوکار نے کہا کہ اگلی صبح فوراً کمپوزر کو کال کی تو پتا چلا کہ سلمان خان نے میرے ساتھ مذاق کیا تھا، انہوں نے کوئی گانا ریکارڈ نہیں کرایا تھا۔

    سلمان خان کے بعد سہیل خان بھی راکھی ساونت کی مدد کے لئے سامنے آ گئے

    سلمان خان کی فلم ٹائیگر 3 میں ولن کا کردار کون سے نامور ہیرو کریں گے؟

    راکھی ساونت نے سلمان خان کے ساتھ نیا رشتہ بناکر سب کو حیران کر دیا

  • امیتابھ بچن نے مداحوں کو اپنی بیماری سے متعلق آگاہ کردیا

    امیتابھ بچن نے مداحوں کو اپنی بیماری سے متعلق آگاہ کردیا

    دو روز قبل بھارتی میگا اسٹار امیتابھ بچن نے اپنی ٹویٹ میں صرف اتنا لکھا تھا کہ طبی مسائل ، سرجری ، کچھ نہیں لکھ پا رہا ہوں جس پر مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بگ بی طبی مسائل کے باعث اسپتال میں داخل ہوئے اور وہ بیماری کے باعث زیادہ لکھ بھی نہیں پا رہے تھے جس پر مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی تاہم اب اداکار نے مداحوں کو اپنی صحت سے متعلق تازہ صورت حال سے آگاہ کردیا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق امیتابھ بچن نے اپنے تازہ بلاگ میں طبیعت سے متعلق تحریر کرتے ہوئے لکھا کہ میری آنکھ کی سرجری ہوئی ہے۔ اس سے قبل میں خود کو سابق کرکٹر گیری سوبرز کی طرح محسوس کر رہا تھا۔

    امیتابھ بچن نے مزید لکھا کہ اس عمر میں آنکھ کا آپریشن بہت نازک ہوتا ہے جس میں انتہا درجے کی احتیاط اور مکمل مہارت کی ضرورت ہوتی ہے۔ جس کے لیے میں اپنے سرجنز کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

    امیتابھ بچن نے گیری سوبرز کی مثال اس لیے دی کیوںکہ ایک میچ میں سابق کرکٹر نے تیز رفتار نصف سینچری بناکر بھارتی ٹیم کو فتح دلوائی تھی۔

    جب کرکٹر سے پوچھا گیا کہ یہ کارنامہ کس طرح ادا کیا تو گیری سوبرز کا جواب تھا کہ مجھے تین تین گیندیں نظر آرہی تھیں اور میں نے درمیان والی کو نشانے پر رکھا۔

    یہ بھی آنکھوں کی ایک بیماری ہوتی ہے جس میں کبھی کبھی ایک کی جگہ تین تین اشکال نظر آنے لگتے ہیں اور شاید معروف اداکار کے ساتھ بھی یہ معاملہ ہوا تھا جس پر ان کی آںکھ کی سرجری ہوئی ہے۔

    امیتابھ بچن کی حالیہ پوسٹ سے مداح تشویش میں مبتلا ہو گئے

  • بھارتی عدالت نے کنگنا رناوت کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کر دیئے

    بھارتی عدالت نے کنگنا رناوت کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کر دیئے

    عدالت نے گزشتہ ماہ فروری میں بالی ووڈ کوئین کنگنا رناوت کو ہرجانہ کیس میں یکم مارچ کو پیش ہونے کا حکم دیا تھا تاہم کنگنا کے پیش نہ ہونے پربھارتی عدالت نے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

    باغی ٹی وی : ممبئی کی عدالت میں اداکارہ کنگنا رناوت کے خلاف شاعر اور نغمہ نگار جاوید اختر کی ہرجانے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی جس میں کنگنا رناوت کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے اداکارہ کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں 22 مارچ کو ایک بار پھر طلب کرلیا ہے۔

    واضح رہے کہ شاعر و نغمہ نگار جاوید اختر نے اداکارہ کنگنا رناوت کے خلاف ہرجانے کا مقدمہ دائر کیا تھا جس میں جس میں انہوں نے ان کی بدنامی کرنے کے لیے آئی پی سی کی متعلقہ دفعات کے تحت اداکارہ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا درخواست میں کہا گیا تھا کہ کنگنا نے ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران ان پر بے بنیاد اور توہین آمیز تبصرے کیے۔

    جاوید اختر کی جانب سے درج کی جانے والی شکایت میں کہا گیا کہ کنگنا رناوت نے سوشانت سنگھ کی موت کے بعد ان کا نام بالی ووڈ میں ایک ڈرگزگروپ میں گھسیٹا ہے لہذا کنگنا کی جانب سے لگائے گئے ان بے بنیاد تبصروں کی باعث ان کی ساخت متاثر ہوئی ہے۔

    جاوید اخترکی جانب سے مزید کہا گیا کہ کنگنا رناوت نے دعویٰ کیا ہے کہ جاوید اختر نے انہیں دھمکایا تھا کہ وہ اپنے اور اداکار ہرتھیک روشن کے مبینہ تعلقات کے حوالے سے اپنا منہ بند رکھیں اداکارہ کنگنا رناوت کی جانب سے دئیے جانے والے یہ تمام بیانات لاکھوں لوگوں نے دیکھے جس کی وجہ سے جاوید اختر کی ساخت متاثر ہوئی۔

    جاوید اختر کا کنگنا رناوت کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ درج،عدالت نے کنگنا کو طلب کر لیا

  • کپل شرما کا پاکستان میں نسیم وکی کے ساتھ  ویب سیریز بنانے کی خواہش کا اظہار

    کپل شرما کا پاکستان میں نسیم وکی کے ساتھ ویب سیریز بنانے کی خواہش کا اظہار

    پاکستان کے کامیڈین اداکار و فلم آرٹسٹ نسیم وکی کا کہنا ہے کہ کپل شرما پاکستان میں آکر ان کے ساتھ ویب سیریز بنانا چاہتے ہیں-

    باغی ٹی وی : اینکر پرسن و صحافی مبشر لقمان کے آفیشل یوٹیوب چینل شو نیور مائنڈ شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے دلچسپ سوالات کے جوابات دیئے اور بھارت میں کام کرنے کے تجربے کی بارے میں بھی بات کی-

    شو کے دوران شو کے تجزیہ کار مبشر لقمان نے انکشاف کیا کہ بھارتی مقبول ترین شو کپل شرما شو کو مکمل طور پر لے کر آگے بڑھنے والے اس شو کے مصنف اور شو کو ڈیزائن کرنے والے نسیم وکی ہی ہیں

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ کپل شرما شو بند ہو گیا ہے نسیم وکی کے بغیر نہیں چل سکتا وہ شو جو ان کا نمبر ون کامیڈین اور سٹار بنا ہوا تھا اس کے(کپل شرما) پاس ورائٹی ہی نہیں ہے کوئی-

    جس پر نسیم وکی نے بتایا کہ تھوڑے دن پہلے میری کپل شرما سے بات ہوئی وہ بڑا مس کر رہا تھا اس نے کہا بڑی اداسی چھائی ہے کچھ کریں میں پاکستان آتا ہوں اور پاکستان میں کوئی ویب سیریز بنائیں-

    ایک سوال کے جواب میں نسیم وکی نے کہا کہ انہیں تھیٹر کرنے میں زیادہ مزہ آتا ہے اور تھیٹر سے مجھے بہت پیار ہے اگر میں انڈیا بھی گیاہوں وہاں کپل شرما شو میں کام کر کے آیا ہوں تو واپس پاکستان آکر اسی رات کو میں نے تھیٹر بھی کیا-

    بھارتی لافٹر شو میں بھی کام کیا جہاں اکشے کمار متھن چکر ورتی، نیہا دھوپیا ، رنجیت اور کرینہ کپور ساری کاسٹ ایک جگہ پر تھی اور اگلے ہی دن نصیب اپنے اپنے میں آکر کام کیا-

    نسیم وکی نے بتایا کہ پریشر والی بات تو اللہ کا شکر کوئی ہے ہی نہیں جب میں پہلی مرتبہ بھارت میں گیا تھا تو مجھے یہ تھا کہ مجھے کیا کیا کر کے دکھانا ہے وہاں پہلے میں نے ایک مقابلہ لافٹ انڈیا لافٹ کے نام سے مقابلہ لڑا تھا تھا وہاں پر ہر مقابلہ جیتا-

    نسیم وکی نے بتایا کہ فائنل میں شو کی انتظامیہ نے مجھے ہرانا تھا انہوں نے کہا تھا کہ پاکستانی بندہ نہیں جیتے گا اللہ تعالٰی نے تب ایسی خاص رحمت کی ایسے لگ رہا تھا جیسے ہر ایک میلہ لگا ہوا ہے اور ہر دوکان پر اسپیکر لگے ہوئے ہیں اتنی تالیاں بجائی جا رہی تھیں جبکہ شو کے ججز نے بھر پور خوشی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجھے گلے سے لگا لیا-

    اس کے بعد چار گھنٹے کا ایک پیریڈ تھا کہ اس کو جیتنا نہیں چاہیئے اس کو فرسٹ پرائز نہیں دینا جس پر شیکھر سُمن نے کہا میں جا رہاہوں اتنی بڑی لیڈ کو میں نہیں نکال سکتا کیسے لوگوں کو بتاؤں گا-

    معروف بھارتی ’کپل شرما شو‘ نسیم وکی کے بغیر چل ہی نہیں سکتا مبشر لقمان

  • معروف بھارتی ’کپل شرما شو‘ نسیم وکی کے بغیر چل ہی نہیں سکتا    مبشر لقمان

    معروف بھارتی ’کپل شرما شو‘ نسیم وکی کے بغیر چل ہی نہیں سکتا مبشر لقمان

    اینکر پرسن و صحافی مبشر لقمان کا کہنا ہے کہ معروف بھارتی ’کپل شرما شو‘ نسیم وکی کے بغیر چل ہی نہیں سکتا –

    باغی ٹی وی : اینکر پرسن و صحافی مبشر لقمان کے آفیشل یوٹیوب چینل شو نیور مائنڈ شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے دلچسپ سوالات کے جوابات دیئے اور بھارت میں کام کرنے کے تجربے کی بارے اور اپنی فلم کے بارے میں بھی بات کی-

    شو کے دوران شو کے تجزیہ کار مبشر لقمان نے انکشاف کیا کہ بھارتی مقبول ترین شو کپل شرما شو کو مکمل طور پر لے کر آگے بڑھنے والے اس شو کے مصنف اور شو کو ڈیزائن کرنے والے نسیم وکی ہی ہیں-

    جس کے بعد شو کی میزبان کائنات کاظمی نے نسیم وکی سے سوال پوچھا کہ آپ نے جب کپل شرما شو کے لئے اتنی محنت کی تو پھر آپ نے شو کو کیوں چھوڑ دیا تھا-

    جس پر نسیم وکی کا کہنا تھا کہ دیکھئے وہ ان کا ملک ہے ہمارا ملک پاکستان ہے اور ہمارا بھارت میں آنا جانا اتنا ہی ہے جتنا برداشت ہو سکتا ہے اس میں جوہماری حد ہے اس میں کچھ حد تک تو اس ملک میں جایا جا سکتا ہے-

    جس طرح راحت اندوری کا شعر ہے سرحدوں پر بہت تناؤ ہے ،چیک تو کرو کوئی چناؤ ہے- تو جب چناؤ کی بات آتی ہے تو اس طرح کی ہی حرکتیں ہوتی ہیں-

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ کپل شرما شو بند ہو گیا ہے نسیم وکی کے بغیر نہیں چل سکتا وہ شو جو ان کا نمبر ون کامیڈین اور سٹار بنا ہوا تھا اس کے(کپل شرما) پاس ورائٹی ہی نہیں ہے کوئی-

    ایک سوال کے جواب میں نسیم وکی نے کہا کہ ہر شہر کی اپنی ایک پہچان ہوتی ہے جیسے ملتان کا سوہن حلوہ ؛سرگودھا کا ٹوٹا ہے ، کراچی کی لیاری ہے اس طرح فیصل آباد کی جگت بازی مشہور ہے-

    نسیم وکی نے بتایا کہ انہوں نے سوری بابا کے نام سے ایک فلم لکھی تھی اس کے پروڈیوسر چوہدری کامران صاحب ہیں اور ہو سکتا ہے اس میں ایک اور بہت بڑی سلیبرٹی بھی نظر آئے جبکہ فلم میں میوزک راحت فتح علی خان ترتیب دیں دے-

    اس دوران مبشر لقمان نے انکشاف کیا کہ نسیم وکی کی فلم میں ان کا بھی کردار ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے بھارتی فلم منا بھا ئی ایم بی بی ایس کے بعد اگرکوئی اسکرین پلے اچھا دیکھا ہے تو وہ نسیم وکی کا ہے-

    نسیم وکی کے مطابق مبشر لقمان کا کہنا تھا اگر آپ کی فلم میں انہیں بھی انویسٹمنٹ کرنی پڑی وہ بھی کریں گے-

  • صنم جنگ کو طلاق سے متعلق خبروں کی وضاحت کیوں دینی پڑی؟

    صنم جنگ کو طلاق سے متعلق خبروں کی وضاحت کیوں دینی پڑی؟

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی ناموراداکارہ اور مارننگ شو کی میزبان صنم جنگ کو اپنی طلاق سے متعلق خبروں پر وضاحت کیوں دینی پڑی اداکارہ نے بتا دیا-

    باغی ٹی وی : گزشتہ ماہ اداکارہ صنم جنگ کی شوہر قسام سے علیحدگی کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کررہی تھیں جس پر صنم جنگ نے کہا تھا کہ وہ اپنے شوہرکے ساتھ خوشگوار زندگی گزاررہی ہیں اور اگر ہماری کبھی طلاق ہوئی بھی تو لوگوں کی وجہ سے ہوگی لہذا اس طرح کی افواہیں پھیلانے سے گریزکیا جائے توبہترہے۔

    اداکارہ نے حال ہی میں نجی ٹی وی چینل پراھسن خان کے شو ’ٹائم آؤٹ ود احسن خان‘ میں شرکت کی جہاں انہوں نے میزبان کی جانب سے پوچھے گئے سوال پر کہ آپ کو پہلی بار کسی افواہ کا سامنا کرنا نہیں پڑا لیکن آپ ایسی افواہوں پر ردعمل نہیں دیتی تو اس بار آپ کو اپنی طلاق سے متعلق خبروں پر وضاحت کیوں دینی پڑی۔

    جس پر صنم جنگ نے جواب دیا کہ میں نے اپنی طلاق سے متعلق وضاحت اس لیے کی کیوںکہ ہمارے گھر میں ان جھوٹی خبروں کی وجہ سے مسائل پیدا ہورہے تھے اور میری ساس کو کالز موصول ہونا شروع ہوگئی تھیں کیا قسام نے دوسری شادی کرلی؟

    صنم جنگ نے بتایا کہ امریکا میں موجود میرے شوہر کو بھی اس طرح کی کالز گئیں جس سے وہ پریشان ہوگئے اور مجھے کہا کہ یہ سب کیا ہورہا ہے یہی نہیں دور دراز سے لوگ اور خاص طور پر خاندان والے مسلسل فون کررہے تھے جس پر مجھے وضاحت دینی پڑی کیوںکہ معاملہ بہت سنجیدہ ہورہا تھا۔

    اداکارہ نے کہا کہ سب کو یہ پریشانی ہے کہ میں اور قسام ساتھ کیوں نہیں رہتے تو اس کی پیچھے بہت لمبی کہانی ہے کہ ہم ساتھ کیوں نہیں رہتے اور وہ میں بتانہیں سکتی تاہم مختصراً کہ وہ اپنی جاب کے سلسلے میں وہاں رہتا ہے اور ہم کچھ وقت کےلیے یہاں پر ہیں اورلہذا جلد وہاں شفٹ ہوجائیں گے-

    خیال رہے کہ صنم جنگ نے چند سال قبل سید عبدل قسام جعفری سے شادی کی تھی جن کا شوبز سے کوئی تعلق نہیں صنم جنگ کو شوہر سے پہلی بیٹی 2016 کے اختتام پر ہی ہوئی تھی –

    صنم جنگ کی طلاق کی خبروں پر وضاحت

    اداکارہ و میزبان صنم جنگ کی طلاق کی خبریں وائرل

    سوشل میڈیا پر طلاق کی افواہیں صنم جنگ کا بیان سامنے آ گیا

  • خیبرپختونخوا حکومت نے دلیپ کماراور راج کپور کے آبائی گھر خریدنے کے لئے رقم فراہم کر دی

    خیبرپختونخوا حکومت نے دلیپ کماراور راج کپور کے آبائی گھر خریدنے کے لئے رقم فراہم کر دی

    پشاور:خیبر پختونخوا حکومت نے بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکاروں دلیپ کمار کا آبائی مکان اور راج کپور کی حویلی خریدنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کو رقم فراہم کر دی-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق کے پی کے حکومت نے بالی ووڈ کے لیجنڈز اداکاروں کے گھر خریدنے کے لئے دو کروڑ 30 لاکھ روپے سے زیادہ رقم ضلعی انتظامیہ کو فراہم کر دی جبکہ دونوں گھروں کے مالکان نے حکومت کی مقرر کردہ قیمت پر گھر فروخت کرنے سے انکار کردیا ہے-

    اس حوالےسے ڈائریکٹر آرکیالوجی کا کہنا ہے کہ دونوں مکانوں کو میوزیم میں تبدیل کیا جائے گا، مالکان حکومتی پیش کش رد نہیں کر سکتے-

    خیال رہے کہ حکومت نے 2011 میں دلیپ کمار کے آبائی مکان کی خریداری کے لیے 3 کروڑ روپے آفر دی تھی جس پر عملی طور پر کچھ نہ ہوسکا یہ کہنا قبل ازوقت ہے کہ حکومت اور مالک مکان کے مابین قیمت سمیت دیگر معاملات کیسے طے پائیں گے اور کب تک گھر کو تیار کرکے قومی ورثہ کے طورپر عوام کے لیے کھولا جائے گا۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل انڈسٹریلسٹ اور سرحد چیمبر آف کامرس کے سابق سربراہ فواد اسحاق نے پریس ٹرسٹ آف انڈیا سے بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ ان کے نام پر دلیپ کمار کے پشاور میں موجود آبائی گھر کا مناسب اور قانونی اختیار نامہ (پاور آف اٹارنی) ہے۔

    انہوں نے مزید کہا تھا کہ دلیپ کمار نے 2012 میں اپنی جائیداد کی پاور آف اٹارنی کا مناسب مسودہ تیار کروایا تھا انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ان کے چچا دلیپ کمار کے دل میں پشاور کے لوگوں کے لیے بہت احترام ہے اور وہ اپنا آبائی گھر پشاور کے لوگوں کو تحفہ دینا چاہتے تھے۔ دلیپ کمار کی پشاور اور وہاں کے لوگوں کے لیے محبت دہائیاں گزرنے کے بعد بھی ختم نہیں ہوئی ہے۔

    دلیپ کمار کے بھتیجے کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا تھا جب خیبرپختونخوا حکومت اور پشاور میں دلیپ کمار کے گھر کے موجودہ مالک کو مکان کی قیمت کے معاملے پر کسی تصفیہ تک پہنچنے کے لیے کہا گیا ہے تاکہ مکان کو میوزیم میں تبدیل کرنے کا اگلا قدم اٹھایا جاسکے۔

    دوسری جانب دلیپ کمار کے ترجمان فیصل فاروقی نے کہا تھا کہ پشاور میں جنوبی ایشیا کے بڑے فنکاروں دلیپ کمار، کپور فیملی، شاہ رخ خان اور دیگر کے آبائی گھروں کی اہمیت کو پوری دنیا میں تسلیم کیا جاتا ہے۔

    ان فنکاروں کے آبائی گھروں کو محفوظ بنانے سے پشاور کی اہمیت میں اضافہ ہو گا اور ملک میں سیاحت کی صنعت کو بھی استحکام ملے گا۔

    پشاور میں دلیپ کمار اور کپور خاندان کے گھروں کے موجودہ مالکان اور حکومت پاکستان کو چاہیے کہ وہ مل کر باہمی اتفاق سے قیمتوں کا تعین کریں تاکہ میوزیم قائم کرنے کا منصوبہ جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچ سکے۔

    پشاور دلیپ کمار کے دل میں بستا ہے ترجمان فیصل فاروقی

    دلیپ کمار کے آبائی مکان کی خرید وفروخت کا معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا

    دلیپ کماراپنا آبائی گھر پشاور کے لوگوں کو تحفہ دینا چاہتے تھے ،بھتیجے فواد اسحاق کا دعویٰ

  • فلم ہیررانجھا کے اداکار اعجاز درانی انتقال کر گئے

    فلم ہیررانجھا کے اداکار اعجاز درانی انتقال کر گئے

    پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار اورملکہ ترنم میڈم نور جہاں کے شوہر اعجاز درانی طویل علالت کے بعد 86 برس کی عمر میں چل بسے-

    باغی ٹی وی :اہل خانہ کے مطابق اعجاز درانی کی عمر 86برس تھی، وہ طویل عرصے سے بیمار تھے اعجاز درانی کی نماز جنازہ بعد نماز ظہر گارڈن ٹاؤن میں ادا کی جائے گی۔

    اعجاز درانی نے فلم ’ہیر رانجھا ‘ میں رانجھا کا کردار ادا کیا تھا جس نے انہیں شہرت کی بلندیوں تک پہنچا دیا-

    اعجاز درانی کی پیدائش جلال پور جٹاں کے نواحی گاؤں میں 1935ء میں ہوئی۔ ہدایت کار منشی دل کی 1956ء میں ریلیز ہونے والی فلم ’حمیدہ‘ میں وہ بہ طور ساتھی اداکار متعارف ہوئے-

    فلم ساز داؤد چاند کی اردو فلم ’مرزا صاحباں‘ میں بھی وہ سائیڈ ہیرو تھے تاہم 1957 میں ڈائریکٹر ہمایوں مرزا کی فلم ’بڑا آدمی‘ میں بطور ہیرو پہلی مرتبہ جلوہ گر ہوئے-

    کامیاب اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ اعجاز درانی نہایت کامیاب ڈسٹری بیوٹر اور نہایت منتظم منصوبہ بندی کے ساتھ فلم سازی کے فن میں بہترین صلاحیتوں کا شعور رکھتے تھے-

    ’دوستی‘، ’ہیر رانجھا‘، ’شعلے‘ جیسی باکس آفس پر تہلکہ مچا دینے والی فلمیں بحیثیت فلم ساز ان کی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہیں-

    انہوں نے پہلی شادی ملکہ ترنم نور جہاں سے اور دوسری شادی فردوس سے کی لیکن دونوں شادیاں طلاق پر ختم ہوئیں۔