گزشتہ دنوں بالی وڈ اداکارہ راکھی ساونت نے رئیلٹی شو ’بگ باس‘ کے 14 ویں سیزن کے فائنل میں پہنچ کر والدہ کے علاج کی وجہ سے شو کو چھوڑ دیا تھا اور 14 لاکھ روپے کی رقم لے لی تھی۔
باغی ٹی وی :دنیا بھر میں دیکھا جانے والا بھارت کا مقبول ترین متنازع شو ’ بگ باس 14‘ حال ہی میں اختتام پذیر ہوا جس میں دیگر کھلاڑیوں کے ہمراہ راکھی ساونت بھی شامل تھیں۔
راکھی ساونت نے فائنل میں پہنچنے سے قبل آفر قبول کرتے ہوئے 14 لاکھ روپے لیکر شو چھوڑ دیا تھا جس کی وجہ انہوں نے والدہ کی کیمو تھراپی بتائی تھی جبکہ انہوں نے علاج کرانے پر سلمان خان کا شکریہ ادا کیا تھاتاہم اب راکھی ساونت کی والدہ کے علاج کیلئے سلمان خان کے بعد ان کے بھائی سہیل خان بھی سامنے آگئے
اب سہیل خان بھی اس مشکل گھڑی میں راکھی کی مدد کیلئے سامنے آگئے ہیں۔ اداکار سہیل خان کا ویڈیو بیان راکھی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شئیر کیا سہیل خان نے ویڈیو میں کہا ہے کہ راکھی یا ان کی والدہ کو کسی بھی قسم کی ضرورت ہو تو وہ انہیں فوری فون کرسکتی ہیں۔ سہیل نے راکھی کی والدہ کی جلد صحتیابی کیلئے بھی دعا کی۔
مذکورہ ویڈیو شئیر کرتے ہوئے راکھی ساونت نے لکھا کہ دنیا میں میرے بہترین بھائی سہیل بھائی اور سلمان بھائی ہیں
بالی ووڈ کے شہنشاہ اور لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کی حالیہ پوسٹ سے مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی-
باغی ٹی وی :امیتابھ بچن سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتے ہیں اور وقتاً فوقتاً مداحوں سے رابطہ بھی قائم رکھتے ہوئے ان سے سوال جواب بھی کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے حوالے سے معلومات بھی فراہم کرتے ہیں جن سے مداح خوب محفوظ ہوتے ہیں اور اپنے پسندیدہ اداکار سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہیں تاہم اب ان کی حالیہ پوسٹ نے مداحوں کو فکر مند اور پریشان کردیا۔
امیتابھ بچن نے اپنے حالیہ بلاگ پوسٹ میں صرف اتنا لکھا کہ’طبی حالت‘، ’سرجری‘، بگ بی کے ان دو الفاظ سے مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی اور وہ ان سے سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر مختلف سوالات پوچھنے لگے۔
امیتابھ بچن کی پوسٹ سے یہ واضح نہیں ہوا کہ ان کی کون سی سرجری ہونے جارہی ہے یا پھر وہ سرجری کرواچکے ہیں اور اب ان کی طبیعت سنبھل نہیں رہی لیجنڈی اداکار ، فیملی یا دوستوں کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا-
البتہ امیتابھ بچن نے انسٹاگرام پر اپنی ایک نئی تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے اپنے ہاتھ سے چہرے کو چھپا رکھا ہے تاہم کیپشن میں انہوں نے کچھ لکھنے کے بجائے صرف سوالیہ نشانات پوسٹ کیے۔ اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ شاید ان کے چہرے کی کوئی سرجری ہوئی ہے۔
واضح رہے گزشتہ سال امیتابھ بچن سمیت بچن خاندان کے دیگر لوگ عالمگیر بیماری کورونا وائرس کی لپیٹ میں آ گئے تھے جن میں ان کی بیٹا ابھیشیک ، بہو ایشوریا رائے اور پوتی ارادھیا بچن شامل ہیں-
بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے کی ہم شکل پاکستانی بلاگر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے-
باغی ٹی وی : پاکستانی لڑکی آمنہ عمران ایشوریا رائے سے اس قدر ملتی ہیں کہ کوئی بھی باآسانی انہیں ایشوریا سمجھ کر دھوکہ کھاجائے گا پاکستان سے تعلق رکھنے والی آمنہ عمران در اصل بیوٹی بلاگر ہیں جن کے انسٹاگرام پر تقریباً 6 ہزار سے زائد فالورز ہیں۔
آمنہ عمران نے اپنے انسٹاگرام پیج پر بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے کے ہی انداز میں تصاویر کھینچ کر لگائی ہوئی ہیں جس میں وہ ہو بہو بھارتی اداکارہ کی طرح نظر آرہی ہیں-
اس کے علاوہ بلاگر آمنہ ایشوریا رائے کے گانوں پر ٹک ٹک ویڈیوز بناکر بھی پوسٹ کرتی رہتی ہیں جس میں وہ بالکل ایشوریا کی ہم شکل نظر آتی ہیں۔
پاکستانی بلاگر آمنہ عمران کی تصاویر سامنے آنے کے بعد پورے بھارتی میڈیا میں ایشوریا سے ان کی مماثلت کے چرچے ہورہے ہیں، بھارتی شوبز ویب سائٹ پر آمنہ عمران کی تصاویر چھائی ہوئی ہیں جہاں ہر کوئی انہیں ایشوریا کا ہم شکل قرار دے رہا ہے۔
بالی ووڈ سلطان سلمان خان اور باربی ڈول کے نام سے مشہور اداکارہ کترینہ کیف کی فلم ’ٹائیگر3‘ میں ولن کا کردار عمران ہاشمی ادا کریں گے۔
باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان،کترینہ کیف اور عمران ہاشمی نے فلم کی شوٹنگ شروع ہونے سے پہلے ایک پوجا میں بھی ایک ساتھ شرکت کی۔
فلم ’ٹائیگر3‘ کے شیڈول کے مطابق فلم کی باقاعدہ شوٹنگ کا آغاز مارچ میں کیا جائے گا۔ یہ فلم بھارت کے علاوہ یورپی ممالک میں بھی شوٹ کی جائے گی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان اور کترینہ کیف کے کچھ سینز مارچ میں ممبئی کے اسٹوڈیو میں شوٹ کئے جائیں گے یہ شوٹنگ ایک ماہ تک جاری رہے گی۔
اپریل میں فلم کی شوٹنگ روک دی جائے گی کیونکہ سلمان خان اپنی فلم ’رادھے‘ کی پروموشن کریں گے جو اسی سال عید پر ریلیز ہوگی۔ جبکہ کترینہ کیف بھی اپنی دوسری فلم کی شوٹنگ شروع کرائین گی۔
جون میں فلم ’ٹائیگر3‘ کی ٹیم 40 سے 45 دنوں کے لئے یورپ جائے گی جہاں اس فلم کا مرکزی اور زیادہ تر حصہ شوٹ کیا جائے گا۔
رپورٹس کے مطابق فلم کی شوٹنگ ستمبر میں مکمل کرلی جائے گی ایکشن سے بھرپور اس فلم کا بجٹ350 کروڑ رکھا گیا ہے۔
آج پاک فضائیہ کے شاہینوں کی جانب سے بھارت کے دو طیاروں کو گرائے جانے کے دو سال مکمل ہوگئے ہیں اور اس دن کو پاکستانیوں کی جانب سے ’سرپرائز ڈے انڈیا‘ کا نام دیا گیا ہے۔
باغی ٹی وی : اس حوالے سے پاکستان کے معروف کامیڈین علی گل پیر نے سرپرائز ڈے یعنی 27 فروری کے 2 سال مکمل ہونے کے موقع پر ترانہ ’فنٹاسٹک ٹی ڈے‘ جاری کیا ہے جس کا مرکزی عنوان ’چار درخت‘ ہے۔
علی گل پیر کے ساتھ اس زبردست ترانے میں گلوکارہ نمرہ رفیق نے اپنی سُریلی آواز کا جادو جگایا ہے’فنٹاسٹک ٹی ڈے‘ ترانے میں علی گل پیر نے اپنی لاجواب ریپنگ کے ذریعے دو سال قبل ہونے والے ’آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ‘ کی شاندار منظر کشی کی ہے۔
’چار درخت‘ ریپ ترانے کی ویڈیو میں علی گُل پیر کو کیتلی سے چائے نکالتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے۔
اس کے علاوہ علی گل پیر نے اپنے اس ترانے میں بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت، امریکی گلوکارہ ریحانہ اور عدنان سمیع کا بھی تذکرہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ 27 فروری 2019 کو پاکستانی فوج کے بیان کے مطابق پاکستانی فضائیہ نے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے بھارتی فورسز کے 2 لڑاکا طیاروں کو مار گرایا تھا تاہم بھارت صرف ایک جہاز گرنے کی تصدیق کرتا ہے اور ایک بھارتی پائلٹ ونگ کمانڈر ابھی نندن کو بھی گرفتار کیا گیا۔
تاہم یکم مارچ کو گرفتار کیے گئے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو تمام کاغذی کارروائی کے بعد واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کر دیا گیا تھا۔ ابھی نندن کی رہائی سے متعلق وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران اعلان کیا تھا۔
پاکستان شوبز انڈسٹری کے ناموراداکار اظفر رحمان نے حال ہی میں می ٹو مہم سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا تھا کہ انہیں ماضی میں کئی خواتین فنکاروں کی طرف سے ہراساں کیا جاتا رہا تاہم اب انہوں نے خواتین کی جانب سے ہراساں کئے جانے کے بیان پر معافی مانگ لی ہے-
باغی ٹی وی :اظفر رحمان نے انسٹا گرام پر ایک پوسٹ میں ایک تفصیلی نوٹ میں اپنے بیان پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ تین سال قبل ایک انٹرویو کے دوران میں نے ہراسانی اور جنسی ہراسانی سے متعلق تفصیلی طور پر بتایا تھا کہ بطور اداکار مجھے ابتدائی دنوں میں کس قسم کی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
اظفر رحمان نے بتایا کہ مجھے جس طرح کی ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا اس میں نظر انداز کرنا، اثرو رسوخ دکھانا، ذلیل کرنا اور بدمعاشی شامل ہے اور یہ تمام اقدامات جنسی ہراسانی کے زمرے میں نہیں آتے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ میں نے حالیہ انٹرویو میں جنسی ہراسانی کا لفظ استعمال نہیں کیا، یہاں یہ بات بتانا ضروری ہے کہ ہراسانی کا مطلب صرف جنسی طور پر ہراساں کرنا ہر گز نہیں ہوتا کیوں کہ دونوں الفاظ کے مطلب مختلف ہیں۔ اس لئے سوشل میڈیا صارفین کو ہراسانی اور جنسی ہراسانی میں فرق سمجھنا چاہئے۔
اظفر رحمان کا کہنا تھا کہ میں تب بھی خواتین کا احترام کرتا تھا اور آج بھی کرتا ہوں البتہ یہ بھی جانتا ہوں کہ اچھے بُرے لوگ ہر جگہ ہوتے ہیں۔ لیکن اس کے باوجود اگر میرے بیان سے کسی کے جذبات مجروح ہوئے ہیں تو میں معافی مانگتا ہوں۔
واضح رہے کہ اظفر رحمان نے چند روز قبل ایک انٹرویو میں می ٹو مہم کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے کہا کہ تھا کہ ماضی میں مجھے بھی متعدد ساتھی خواتین نے ہراسانی کا نشانہ بنایا لیکن میں ان کے نام نہیں لینا چاہتا اداکار نے کہا تھا کہ سوشل میڈیا پر کسی کو بھی بغیر تحقیق ایکسپوز کرنا غلط ہے کیونکہ بہت سے لوگ ہیں جو اس طرح کی مہم کو اپنے فائدے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔
حافظ آباد :ترکش اداکار آنگین التان کو پاکستان لانے والے ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کی نوجوان کو اغوا کی کوشش ۔
باغی ٹی وی:اطلاعات کے مطابق حافظ آباد :ترکش اداکار آنگین التان کو پاکستان لانے والے کاشف ضمیر کی نوجوان کو اغوا کی کوشش تاہم نوجوان نے کاشف ضمیر کی گاڑی سے چھلانگ لگا دی جس کی وجہ سے شدید زخمی ہوگیا-
زخمی نوجوان عاقب کا کہنا ہے کہ کاشف ضمیر ترکی میں ہمارے پاس رہتا تھا کاشف ضمیر نے ترکش اداکار کے ساتھ فراڈ کیا جس کا مجھے علم ہوا –
عاقب کا کہناہے کہنا کاشف ضمیر کی حقائق پر مبنی کچھ ویڈیوز میرے پاس تھیں جس کی وجہ سے کاشف ضمیر کو غصہ تھا کہ میرے حقائق سے پردہ اٹھ نہ جاۓ-
زخمی نوجوان نے مزید بتایا کہ کاشف ضمیر مجھے کئی دن سے لاہور بلوا رہا تھا میں لاہور نہیں گیا تو وہ کل حافظ آباد آ پہنچا مجھے اقبال گارڈن سے اغوا کیا اور گاڑی لاہور کی طرف بھگا میں نے زبردستی چلتی گاڑی سے چھلانگ لگا دی جس سے میں زخمی ہو گیا-
زخمی نوجوان نے کاشف ضمیر پ-ر الزام عائد کیا کہ وہ مجھے اغوا کرکے لے جا کر قتل کرنا چاہتا تھازخمی نوجوان نےاعلیٰ حکام سے اس واقعہ کا نوٹس لینے کی اپیل کی ہے-
پولیس نے کاشف ضمیر سمیت تین نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے-
بالی وڈ کوئین ادکارہ کنگنا رناوت نے خود کو سری دیوی کے بعد ہندی فلموں میں کامیڈی کرنے والی واحد اداکارہ قرار دیا ہے-
باغی ٹی وی : اپنے متنازع بیانات کے سبب خبروں کی زینت بنی رہنے والی کنگنا رناوت نے حال ہی میں اپنی بالی وڈ فلم تنو ویڈ منو کے 10 سال مکمل ہونے پر فلم کے ایک سین کی تصویر ٹوئٹر پر شیئر کی۔
I was stuck in edgy/neurotic roles, this film changed the trajectory of my career, was my entry in to mainstream that too with comedy, with Queen and Datto I strengthened my comic timing and became the only actress after legendary SriDevi ji to do comedy #10yearsoftanuwedsmanuhttps://t.co/WMXgPdi781
کنگنا نے تصویر شئیر کرتے ہوئے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ میں تیز اور اعصاب شکن کرداروں میں پھنس گئی تھی، اس فلم نے میرے کیریئر کی سمت کو تبدیل کیا، میں نے کوئین ، دتو اور کامیڈی کے ساتھ مرکزی دھارے میں انٹری دی اور مزاح کے وقت کو بہتر کیا اور لیجنڈری سری دیو کے بعد کامیڈی کرنے والی واحد اداکارہ بن گئی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل کنگنا رناوت خود کو ٹام کروز سے بہتر اسٹنٹ پرفارمر اور ہالی وڈ کی لیجنڈ اداکارہ میریل اسٹریپ اور اداکارہ گال گیڈٹ کی طرح ایکشن اورگلیمر دکھانے کی صلاحیتیں رکھنے کا دعویٰ کر چکی ہیں جس پر انہیں شدید تنقید اور طنزو مزاح کا سامنا بھی کرنا پڑا-
اداکارہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ بالی وڈ کے بہت سے نامور فلمسازوں نےاپنے کیرئیر کی ابتدا میرے ساتھ کی میرے ساتھ اپنے کیرئیر کی شروعات کرنے والے یہ ہدایتکار جب کامیاب ہوجاتے ہیں تو اُن کی پوری توجہ خانوں، کپورز اور کماروں پر ہوتی ہے۔
خیال رہے کہ 2011 میں ریلیز ہونے والی بالی وڈ فلم ‘تنو ویڈز منو ریٹرنز’ میں کنگنا رناوت نے ڈبل کردار ادا کیا تھا جب کہ رنگ ناتھ مدھاون اس میں اہم کردار میں سامنے آئے تھے۔
اداکار شہروز سبزواری اور ماڈل واداکارہ صدف کنول گزشتہ برس کورونا لاک ڈاؤن میں شادی کے بندھن میں بندھےتھے تاہم شہروز کی صدف سے شادی اور پہلی اہلیہ سائرہ یوسف سے طلاق سے متعلق اب بھی کئی قیاس آرائیاں پائی جاتی ہیں۔
باغی ٹی وی :صدف کنول اور شہروز سبزواری نجی ٹی وی ’آج انٹرٹینمنٹ‘ کے شو ’دی کپل شو‘ میں شریک ہوئے، شو کی میزبانی اداکار آغا علی اور ان کی اہلیہ حنا الطاف نے سر انجام دی اور دونوں کا شادی کے بعد پہلا شو تھا۔
’دی کپل شو‘ میں صدف کنول اور شہروز سبزواری نے جہاں ایک دوسرے سے تعلقات استوار ہونے سے متعلق کھل کر بات کی، وہیں دونوں نے شادی کے بعد ہونے والے مسائل اور تبدیلیوں پر بھی بات کی۔
دوران شو میزبان و ادکار جوڑی آغا علی اور حنا الطاف کے سوال پر شہروز سبزواری نے صدف کنول سے محبت اور شادی سے متعلق اصل کہانی پر گفتگو کی۔
شہروز کا کہنا تھا کہ ہم ایک ایوارڈ کی تقریب کے لیے ایک ساتھ ریہرسل کررہے تھے کیونکہ شو میں ہمیں ایک ساتھ پرفارم کرنا تھا، ہم نے پرفارم کیا اور ہم اچھے دوست بن گئے۔
شہروز نے بتایا کہ جب ہم واپس آئے تو لوگوں نے اس پرفارمنس کو الگ رنگ دے دیا لیکن ہم تب بھی اچھے دوست تھے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری شادی دراصل لوگوں کا دیا ہوا آئیڈیا تھی جس پر آغا علی نے لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ آپ کا کیا دھرا ہے۔
اس دوران شہروز سبزواری نے ہنستے ہوئے سب لوگوں کا شکریہ بھی ادا کیا کہ انہوں نے انہیں مشورہ دیا۔
شہروز سبزواری نے بات کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ انہیں صدف کنول کی سب سے اچھی بات ان کی سچائی لگتی ہے، کیوںکہ وہ جس فیلڈ سے تعلق رکھتے ہیں، اس فیلڈ میں خواتین کی سچائی زیادہ اہمیت رکھتی ہے۔
اداکار نے اعتراف کیا کہ شوبز کے مرد چاہے کتنے بھی روشن خیال کیوں نہ ہوں مگر چوں کہ ہم لوگوں کا تعلق پاکستان سے ہی ہے تو سماج کا کچھ نہ کچھ اثر ہم پر ہوتا ہے، اس لیے بطور مرد انہیں صدف کنول کی سچائی کی بات اچھی لگی۔
شہروز سبزواری کی کیا خصوصیت کی وجہ سے انہوں نے ان سے محبت کی؟ کے سوال پر صدف کنول نے بتایا کہ انہیں نہیں معلوم کہ انہیں شہروز کی کیا بات اچھی لگی۔
صدف کنول نے اعتراف کیا کہ شہروز سبزواری کو دیکھتے ہی انہوں نے سوچا کہ یہی وہ مرد ہیں، جن سےانہوں نے شادی کرنی ہے اور وہ یہی ہیں جو ان کے بچوں کے باپ بنیں گے صدف کنول نے مزید وضاحت کی کہ بچوں سے ان کا مطلب ہے کہ مستقبل میں جو بچے ہوں گے، ان کے والد شہروز ہی ہوں گے۔
بچوں کے ذکر پر میزبان آغا علی نے جب صدف کنول سے پوچھا کہ کہاں ہیں وہ بچے؟ تو صدف کنول نے بتایا کہ وہ جلد آئیں گے۔
خیال رہے کہ شہروز سبزواری اور صدف کنول نے مئی 2020 میں لاک ڈاؤن کے دوران شادی کی تھی، اس سے قبل شہروز سبزواری نے پہلی بیوی اداکارہ سائرہ یوسف کو مارچ 2020 میں طلاق دی تھی صدف کنول اور شہروز سبزواری کے درمیان تعلقات کی خبریں آنے کے بعد ہی سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری میں کشیدگی پیدا ہوئی تھی۔
سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری نے 2012 میں شادی کی تھی اور دونوں کو 7 سالہ بیٹی نورے بھی ہے۔شہروز سبزواری کو ماڈل سائرہ یوسف کو طلاق دینے کے بعد صدف کنول سے شادی کرنے کے بعد انہیں سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایاگیا۔
حال ہی میں اداکارو میزبان یاسر حسین نے نجی ٹی وی چینل پر اداکار و میزبان واسع چوہدری کے شو گھبرانا نہیں ہے میں انکشاف کیا تھا کہ ان کی اور اداکارہ اقرا عزیز کی شادی میں اداکارہ نوشین شاہ بن بلائی مہمان تھیں۔
باغی ٹی وی :اس شو کا کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد مداح نوشین شاہ کے جواب کے منتظر تھے لیکن کوئی واضح جواب دینے کے بجائے اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک مختصر کیپشن درج کیا گیا۔
کیپشن میں اداکارہ نے لکھا جب آپ ایک سلطنت کی تعمیر میں مصروف ہو ں تو آپ کسی کی احمقانہ باتوں پر توجہ نہیں دیتے، میں توجہ ہٹانے میں بے حد مصروف ہوں۔
بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کے دوران نوشین شاہ کا کہنا تھا کہ کیا کوئی کسی کےگھر بن بلائے جاسکتا ہے ؟ میں کسی کے گھر بھی نہیں جاتی، اگر مجھے نہ بلایا جائے تو شادی میں کیسے جاتی؟-
اداکارہ و ماڈل نے کہا کہ بے وقوف کو اپنی تقریر سے اور دانش مند کو اپنی خاموشی سے پہچانا جاتا ہے، یاسر نے مجھے خود فون کیا اور شادی پر مدعو کیا۔
نوشین شاہ کا کہنا تھا کہ مجھے یاسر پر افسوس ہے کیونکہ یقینی طور پر یاسر کے ساتھ کچھ شدید ذہنی مسائل ہیں اور مجھے اقرا پر بھی افسوس ہے کہ وہ اس کی ٹیم کا حصہ ہیں ۔
نوشین شاہ نے کہا کہ وہ یاسر کی بات سے مایوس ہوئی ہیں اور توقع کرتی ہیں کہ وہ ان سے معافی مانگیں۔
واضح رہے کہ واسع چوہدری نے یاسر حسین سے پوچھا کہ آپ کی اور اقرا کی شادی کے سوشل میڈیا پر کافی چرچے تھے اور جس طرح تصاویر سامنے آرہی تھیں تو ایسا لگ رہا تھا کہ آپ لوگوں نے مخصوص لوگوں کو ہی مدعو کیا ہوا تھا۔
جس پر یاسر نے جواب دیا کہ میں نے یہی سوچا تھا کہ شادی میں اُن ہی لوگوں کو دعوت دوں گا جن سے میری دوستی ہے اور اُن لوگوں کو جو کراچی میں رہتے ہیں۔
یاسر حسین نے کہا کہ مہمانوں کی فہرست 170 افراد پر مشتمل تھی لیکن 200 سے زائد مہمان آگئے جس کی وجہ ہماری شادی کا دعوت نامہ تھا جو کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا تھا اور کارڈ سب کے ہی پاس تھا-
یاسر نے بتایا کہ کچھ لوگ ایسے بھی تھے جوکہ بغیر دعوت نامے کے زبردستی آئے تھے جن میں سے ایک نوشین شاہ تھیں اور ان کے سوا کچھ دیگر فنکار بھی آگئے تھے جو کہ اتنے مشہور نہیں ہیں۔
یاسر حسین نے ہنستے ہوئے کہا تھا کہ اب نوشین بھی مشہور ہو جائیں گی اور کہا کہ ہماری شادی میں ہم سے زیادہ نوشین شاہ کی تصاویر بنی ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے موضوع بدلتے ہوئے کہ نوشین بہترین فنکارہ ہیں اور اچھا کام کرتی ہیں، ذاتی طور پر میں اُن کے اسٹائل سے بہت متاثر ہوں۔