Baaghi TV

Category: شوبز

  • انجین آلتان نے پاکستانی کمپنی کے ساتھ معاہدہ منسوخ کر دیا

    انجین آلتان نے پاکستانی کمپنی کے ساتھ معاہدہ منسوخ کر دیا

    مسلمانوں کی اسلامی فتوحات پر مبنی ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی میں بہادر جنگجو سپاہی کا مرکزی کردار ادا کرنے والے انجین آلتان نے پاکستانی کمپنی کے ساتھ ہونے والا معاہدہ منسوخ کر دیا۔

    باغی ٹی وی : میڈیا رپورٹس کے مطابق رقم کی ادائیگی نہ ہونے پر انجین آلتان نے پاکستانی کمپنی کے ساتھ ہونے والا معاہدہ منسوخ کیا کہا جا رہا ہے کہ معاہدے کے تحت دی گئی مدت کے باوجود رقم سمیت کسی بھی شرط کو پورا نہیں کیا گیا اسی وجہ سے یک طرفہ طور پر معاہدے کو منسوخ کردیا گیا ہے۔

    اس حوالے سے ترک اداکار نے کہا کہ دستخط کرنے سے پہلے نصف رقم ادا کی جانی تھی ایک ماہ گزرنے کے باوجود بھی رقم ادا نہ کی گئی معاہدے کے بارے میں جھوٹ اور غلط معلومات پر دکھ پہنچا۔

    خیال رہے کہ شہرہ آفاق ترک ڈرامہ ’ارطغرل غازی‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے ترکش اداکار انجین آلتان ٹک ٹاکر میاں کاشف ضمیر کے کہنے پرگزشتہ برس دسمبر 2020 میں پاکستان آئے تھے جس کے بعد میاں کاشف ضمیر کے بارے میں تہلکہ خیز انکشافات سامنے آئے تھے-

  • اداکارہ میرا کا کاسمیٹک سرجریز سے متعلق ایک اہم پیغام

    اداکارہ میرا کا کاسمیٹک سرجریز سے متعلق ایک اہم پیغام

    پاکستان فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا نے مداحوں کے ساتھ کاسمیٹک سرجریز سے متعلق ایک اہم پیغام شیئر کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : حال ہی میں میرا جی کی جانب سےفوٹو اینڈ ویڈیو ایپلیکیشن انسٹاگرام پر چمکتا دمکتا جامنی رنگ کا مغربی لباس زیب تن کیے اپنی تصویر شئیر کی-

    تصویر شئیر کرتے ہوئے کیپشن میں خود کو خوبصورت اور جوان کہتے ہوئے لکھتی ہیں کہ مجھے اپنے چہرے پر موجود جھریوں سے محبت ہے کیونکہ یہ میرے لیے فیشن ہے۔

    میرا کے مطابق یہی جھریاں وہ اظہار ہے جس کی وجہ سے وہ سرجری پر یقین نہیں رکھتیں کیونکہ وہ اپنے چہرے پر موجود انہیں جھریوں پر یقین رکھتی ہیں ۔

    معروف اداکارہ میرا جی اپنی منفرد اداؤں اور گلابی انگریزی کے سبب مداحوں کی توجہ کا مرکز بنی رہتی ہیں اور اس بار بھی میرا جی اپنی انگریزی کی وجہ سے ہی مداحوں کے نشانے پر آگئیں۔

    پوسٹ میں میرا نے ایک بار پھر انگلش کے لفظ (young)کی اسپیلنگ میں گڑبڑ کرتے ہوئے (yang )لکھ دیا جس کے باعث میرا کے مداح ایک بار پھر ان کی گلابی انگلش سے محظوظ ہوتے ہوئے ان پر تنقید کر رہے ہیں۔

    اداکارہ پر تنقید کرتے ہوئے ایک صارف کا کہنا تھا کہ جو زیادہ جوان (young) ہو اسے (Yang ) بولتے ہیں، ایک نیا لفظ میرا کی جانب سے دریافت کرلیا گیا ہے جو کہ کوریا کا لگتا ہے۔

    ایک صارف کا کہنا تھا کہ 50 سال کی عمر (young )نہیں ہوتی۔جبکہ ایک صارف نے حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بھارتی اداکار انیل کپور کو ٹیگ کیوں کیا-

    انگریزی بولوں تو گڑبڑ ہو ہی جاتی ہے اداکارہ میرا کا اعتراف

  • مداحوں نے بھارتی اداکارہ کی مورتی بنا کر پوجا پاٹ شروع کر دی

    مداحوں نے بھارتی اداکارہ کی مورتی بنا کر پوجا پاٹ شروع کر دی

    بھارت کی نوجوان اداکارہ ندھی اگروال مداحوں میں اتنی مقبول ہوگئیں کہ ان کے نام کے مندر میں اداکارہ کی مورتی بنا کر لوگوں نے پوجا پاٹ شروع کردی۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ندھی اگروال بھارت کی مقامی تامل فلم انڈسٹری کی نوجوان اور خوبرو اداکارہ ہیں جنہوں نے صرف دو ہی فلموں میں کام کیا ہے تاہم اداکارہ اپنی خوبصورتی کے باعث مداحوں میں بہت مقبول ہیں اور مداحوں نے ان کے نام کر مندر بنا یا ہے اداکارہ مداحوں کی جانب سے اپنے نام کا مندر بنانے پرحیران ہوگئیں۔

    اداکارہ کے مداحوں نے بھارتی شہر چنئی میں ان کے نام سے مندر منسوب کیا ہے جہاں ان کی مورتی بنا کر پوجا کی گئی۔

    گزشتہ اتوار کو اداکارہ کی مورتی بنا کر اسے دودھ سے نہلایا گیا اور لوگوں نے ساتھ ہی پوجا پاٹ بھی کیا۔ جس پر اداکارہ نے بھی حیرانی کا اظہار کیا۔

  • میرے لیے محبت آکسیجن کی مانند ہے اسکے بغیرزندگی گزارنے کا تصور بھی نہیں کرسکتی   شمیتا شیٹھی

    میرے لیے محبت آکسیجن کی مانند ہے اسکے بغیرزندگی گزارنے کا تصور بھی نہیں کرسکتی شمیتا شیٹھی

    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شلپا شیٹھی کی بہن اوراداکارہ شمیتا شیٹھی کا کہنا ہے کہ میرے لیے محبت آکسیجن کی مانند ہے اور اس کے بغیر میں زندگی گزارنے کا تصور بھی نہیں کرسکتی۔

    باغی ٹی وی : اداکارہ شلپا شیٹھی کی بہن شمیتا شیٹھی نے ایک انٹرویو میں شادی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ میری فیملی بھی مجھے سنگل دیکھ کر تنگ آچکی ہے اب وہ مجھے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوتا دیکھنا چاہتے ہیں سچ کہوں تو میں خود بھی سنگل رہنے سے عاجز آچکی ہوں۔

    ہمسفر کیسا ہونا چاہیئے اس کے جواب میں شمیتا نے یہی کہا کہ جہاں ہمسفر کی بات آتی ہے تو آپ کو اپنے مطابق صحیح شخص کا انتخاب کرنا چاہیے کیوںکہ آپ کو باقی زندگی بھی اسی شخص کے ساتھ گزارنی ہوتی ہے-

    اداکارہ نے کہا کہ میں اُن لوگوں میں سے نہیں جو کہ شادی کرنے کے چکر میں غلط ہم سفر کا انتخاب کر لیتے ہیں۔

    شمیتا نے مزید کہا کہ میں ایسے ساتھی کی تلاش میں ہوں جس میں احساس ہو، دیانت دار، ذہین، مخلص اور ہنسی مذاق کرنے والا ہو یہاں تک کہ میری اُمیدوں پر پورا اترتا ہو کیوںکہ میرے لیے محبت آکسیجن کی مانند ہے اور اس کے بغیر میں زندگی گزارنے کا تصور بھی نہیں کرسکتی۔

  • ایمن خان کا انسٹاگرام فالوورز خریدنے کے الزام پر وضاحتی بیان

    ایمن خان کا انسٹاگرام فالوورز خریدنے کے الزام پر وضاحتی بیان

    پاکستان کی معروف ماڈل و اداکارہ ایمن خان کا سوشل میڈیا ایپلیکیشن انسٹاگرام پر فالوورز خریدنے کے الزام پرردعمل سامنے آیا ہے۔

    باغی ٹی وی : اداکارہ ایمن خان انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والی پاکستانی اداکاراؤں میں دوسرے نمبر پر ہیں۔ ان کے انسٹاگرام پر 8 ملین یعنی 80 لاکھ فالوورز ہیں جب کہ ان سے آگے اداکارہ عائزہ خان ہیں جن کے انسٹا گرام پر 8.1 ملین یعنی 81 لاکھ فالوورز ہیں۔

    تاہم سوشل میڈیا صارفین کا خیال ہے کہ ایمن خان نے شوبز انڈسٹری میں کوئی خاص قابل ذکر کام نہیں کیا جس کی وجہ سے وہ برسوں تک یاد رکھی جائیں اور شادی کے بعد سے تو وہ کسی پراجیکٹ یا ڈرامے میں بھی نظر نہیں آئیں تو آخر ان کے فالوورز کی تعداد کیسے بڑھ رہی ہے؟ یقیناً انہوں نے پیسے دے کر فالورز خریدے ہیں۔

    حال ہی میں ایمن خان اپنے شوہر اور ادکار و ماڈل منیب بٹ کے ساتھ ’ٹائم آؤٹ ود احسن خان‘ شو میں شریک ہوئیں جہاں شو کے میزبان احسن خان نے ان سے انسٹاگرام فالوورز کے آرگینک ہونے کے بارے میں سوال پوچھا۔

    احسن خان کے سوال پر ایمن خان نے جواب دیا میرے انسٹاگرام فالوورز 100 فیصد آرگینک ہیں مجھے نہیں معلوم لوگ اس بارے میں سوال کیوں پوچھتے ہیں۔

    ایمن خان نے مزید کہا میں نے انسٹاگرام اس وقت جوائن کیا جب بہت کم لوگ اس ایپ پر موجود تھے۔ اور میرے فالوورز آہستہ آہستہ بڑھتے گئے۔

    اداکارہ نے کہا کہ میں نے کبھی منصوبہ بندی کے ساتھ انسٹا پر کوئی کونٹینٹ نہیں ڈالا ایک وقت تھا جب میرے پاس پوسٹ کرنے کے لیے کوئی تصویر بھی نہیں ہوتی تھی۔ میں اس وقت پوسٹ کرتی ہوں جب میرے پاس پوسٹ کرنے کے لیے کوئی کونٹینٹ ہوتا ہے اور یہ چیز میرے لیے کام کرتی ہے۔

  • ماہرہ خان پی ایس ایل 6 میں پشاور زلمی کی برانڈ ایمبیسیڈر مقرر

    ماہرہ خان پی ایس ایل 6 میں پشاور زلمی کی برانڈ ایمبیسیڈر مقرر

    پاکستان سپر لیگ سیزن 6 کے لیے پاکستان کی سب سے بڑی سپر اسٹار ماہرہ خان پشاور زلمی کی برانڈ ایمبیسیڈر مقرر

    باغی ٹی وی : پی ایس ایل تھری اور پی ایس ایل سیزن فور کے بعد ماہرہ خان خان تیسری مرتبہ پشاور زلمی کی برانڈ ایمبیسڈر مقرر ہو گئی ہیں-

    میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان سپر لیگ کی سب سے مقبول فرنچائز پشاور زلمی نے پاکستان کی سب سے بڑی شوبز سپر اسٹار ماہرہ خان کو پی ایس ایل سیزن چھ کے لیے برانڈ ایمبیسڈر مقرر کردیا۔


    پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے ٹوئٹر پیغام کے ذریعے ماہرہ خان کو کو برانڈ ایمبیسڈر مقرر کرنے کا اعلان اور پشاور زلمی فیملی میں خوش آمدید کہا۔


    تاہم دوسری جانب جاوید آفریدی کے اس ٹوئٹ کے جواب میں ایک صارف نے شکوہ کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے یہ سمجھ نہیں آتی کہ کبھی کوٸی مرد پی ایس ایل فرنچاٸز کا برانڈ ایمبیسڈر کیوں نہیں بنا؟ صرف خوبصورت لڑکیاں ہی کیوں؟ہم خود ہی معاشرے کو تباہی کی طرف لیکر جا رہے ہیں اور پھر خود ہی اسلام سے دوری کا رونارو رہے ہوتے ہیں

    واضح رہے کہ ماہرہ خان اس سے قبل پی ایس ایل سیزن تھری اور سیزن فور میں بھی پشاور زلمی کی ایمبیسڈر رہ چکی ہیں ۔ پی ایس ایل سیزن فور میں پشاور زلمی کے مقبول اینتھم ہم زلمی میں بھی مائرہ خان جلوہ گر ہوئی تھیں۔

  • امریکی گلوکارہ نکی مناج کے والد کار حادثے میں ہلاک

    امریکی گلوکارہ نکی مناج کے والد کار حادثے میں ہلاک

    معروف امریکی گلوکارہ نکی مناج کے والد گاڑی کی ٹکر لگنے سے 64 سال کی عمر میں ہلاک ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق نکی مناج کے والد رابرٹ میراج کو نیویارک میں لونگ آئی لینڈ میں تیز رفتار کار نے گزشتہ روز اس وقت ٹکر ماری جب وہ سڑک کنارے چہل قدمی کر رہے تھے جبکہ کار ڈرائیور فرار ہو گیا اور 64 سالہ رابرٹ مراج کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

    اسپتال انتظامیہ نے میڈیا کو بتایا کہ رابرٹ میراج کا علاج جاری تھا تاہم گہری چوٹوں اور زیادہ خون بہہ جانے کے باعث وہ جانبر نہ ہوسکےلاش کو ضروری کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کردیا گیا۔

    گلوکارہ نکی مناج کے ترجمان نے والد رابرٹ میراج کی کار حادثے میں ہلاکت کی تصدیق کی ہے تاہم کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔ نکی مناج اس وقت امریکہ میں ہی ہیں اور چار ماہ قبل ہی ان کے یہاں بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔

    پولیس نے ٹکر مارنے کے بعد فرار ہونے والے کار ڈرائیور کی شناخت کے لیے واقعے کے عینی شاہدین سے تعاون کی اپیل کی ہے جب کہ ملزم کی گرفتار کے لیے سی سی ٹی وی فوٹیجز سے بھی مدد لی جارہی ہے جبکہ گلوکارہ نے اس بارے کوئی بیان جاری نہیں کیا-

  • ماہرہ خان نے اپنے قریبی دوست سالم کریم  سےتعلق پر خاموشی توڑ دی

    ماہرہ خان نے اپنے قریبی دوست سالم کریم سےتعلق پر خاموشی توڑ دی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی عالمی شہرت یافتہ معروف اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے قریبی دوست سالم کریم سے رشتے پر بالآخر خاموشی توڑ ہی دی۔

    باغی ٹی وی :اداکارہ ماہرہ خان نے حال ہی میں اداکار و میزبان واسع چوہدری کے شو میں شرکت کی جہاں میزبان نے اُن سے سوال کیا کہ حسن شہریار کے ساتھ آن لائن سیشن شو ہی آپ نے سالم کریم سے رشتے سے متعلق بات کی اور آپ نے حسن شہریار کے شو میں ہی یہ بات کرنے کا انتخاب کیوں کیا۔

    میزبان کے سوال پر ماہرہ خان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ سچ کہیں تو میں نے حسن کے شو میں یہ بات کرنے کا فیصلہ نہیں کیا تھا –

    ماہرہ نے کہا کہ حتٰی کہ میں نے کسی بھی شو میں اپنی ذاتی زندگی پر بات کرنا نہیں چاہتی۔ انہیں میں نے کہا بھی تھا کہ میں اس موضوع پر بات نہیں کروں گی۔

    ماہرہ خان نے یہ بھی کہا کہ میرے متعلق حسن شہریار کو کافی باتوں کا علم ہے اور انہیں وہ بات بھی پتا تھی اسی لیے جب بات سے بات نکلی تو اُن کی زبان سے نام بھی پھسل گیا اور سب کچھ بتا دیا۔ لیکن میں نے اُن کی بات کی تردید نہیں کی اس لیے کہ میں اُن لوگوں میں سے نہیں ہوں جو سچ کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیتے ہیں۔

    واضح رہے کہ سالم کریم، ماہرہ خان کے قریبی دوست سمجھے جاتے ہیں جبکہ اس سے قبل بھی ماہرہ خان سینئیر اداکارہ اور میزبان ثمینہ پیرزادہ کے شو میں ان سے محبت کا اظہار کر چکی ہیں۔

  • سوشانت سنگھ راجپوت کے بعد ساتھی اداکار نے بھی زندگی کا خاتمہ کر لیا

    سوشانت سنگھ راجپوت کے بعد ساتھی اداکار نے بھی زندگی کا خاتمہ کر لیا

    گزشتہ سال 14 جون کو خود کشی کر کے موت کو گلے لگانے والے بالی وڈ کے آنجہانی نوجوان اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کے ساتھ فلم ’دھونی‘ میں کام کرنے والے اداکار نے بھی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق سوشانت سنگھ راجپوت کی فلم ’دھونی‘ اور اکشے کمار کے ساتھ ’کیسری‘ میں کردار نبھانے والے اداکار سندیپ ناہر نے اپنے فیس بک پر ایک ویڈیو اور خودکشی نوٹ شیئر کیا ویڈیو اور اپنے خط میں سندیپ نے اپنی خود کشی کی وجوہات بیان کی ہیں اور بتایا کہ ہے کہ وہ نجی اور پیشہ ورانہ مسائل سے دوچار ہیں۔

    اپنے خط میں سندیپ نے لکھا ہے کہ ’اب جینے کی خواہش نہیں ہے زندگی میں کافی سُکھ دکھ دیکھے ، ہر مسئلے کا سامنا کیا لیکن آج میں جس صدمے سے گزر رہا ہوں وہ برداشت سے باہر ہے۔

    اپنے آخری خط میں سندیپ نے لکھا کہ میں جانتا ہوں کہ خودکُشی کرنا بزدلی ہے مجھے بھی جینا تھا لیکن ایسے جینے کا بھی کیا فائدہ جہاں سکون اور عزت نفس ہی نہ ہو۔

    سندیپ نے مزید لکھا کہ میری بیوی کنچن شرما اور اس کی ماں ونو شرما نے مجھے نہ سمجھا اور نہ سمجھنے کی کوشش کی میری بیوی تیز مزاج ہے میری اور اس کی شخصیت الگ الگ ہیں اور ہمارا کوئی جوڑ نہیں روز روز اور صبح و شام کا جھگڑا سہنے کی مجھ میں طاقت نہیں ہے۔


    سندیپ نے مزید لکھا ہے کہ اس کی خود کشی کے لیے اس کی بیوی کی اس میں کوئی غلطی نہیں اس کی فطرت ہی ایسی ہے۔ میں یہ بہت پہلے خودکُشی کرلیتا لیکن میں نے اپنے آپ کو ٹائم دیا لیکن روز ایک ہی طرح کے جھگڑوں سے میں ایسے چکر میں پھنس چکا ہوں جس سے نکلنے کے لیے اس کے سوا کوئی راستہ نہیں۔

    آخر میں سندیپ نے لکھا ہے کہ میری زندگی جہنم بن چکی ہے شاید مرنے کے بعد سکون مل جائے۔ مجھے نہیں معلوم بعد کی زندگی کیسی ہوگی لیکن جیسی بھی ہوئی اس کا سامنا میں کرلوں گا۔ میری صرف ایک درخواست ہے کہ میرے جانے کے بعد (بیوی) کنچن کو کچھ مت بولنا بس اس کے دماغ کا علاج ضرور کروا دینا۔

  • جب اقراء عزیز اور یاسر حسین کو ریسٹورنٹ سے باہر نکال دیا گیا تھا

    جب اقراء عزیز اور یاسر حسین کو ریسٹورنٹ سے باہر نکال دیا گیا تھا

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ اقراء عزیز نے شوہر اور اداکار یاسر حسین سے متعلق ایک دلچسپ انکشاف کرکے مداحوں کودنگ کردیا ہے۔

    باغی ٹی وی : اقراء عزیز اور یاسر حسین حال ہی میں نجی ٹی وی پر اداکار احسن خان کے شو ٹائم آؤٹ ود احسن خان میں جلوہ گرگئے جہاں انہوں نے اپنے کیرئر اور ذاتی زندگی کے حوالے سے دلچسپ انکشافات کئے-

    دوران شو اقراء عزیز سے احسن خان نے یاسر حسین سے متعلق کوئی ایسا واقعہ پوچھا جو ان کے لیے شرمندگی کا باعث بنا؟

    احسن خان کے اس سوال کے جواب میں اقراء عزیز نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ ایک مرتبہ ہم سب دوست ریسٹورینٹ میں تھے اور گلاس ٹوٹنے کی وجہ سے ریسٹورنٹ انتظامیہ نے ہمیں ریسٹورینٹ سے باہر نکال دیا تھا۔

    یاسر حسین نے کہا کہ شرمندگی کا لمحہ وہ تھاجب ہمیں ریسٹورنٹ سے نکال دیا گیا تھا لیکن گلاس میں نے نہیں توڑا تھا –

    اقراء نے بتایا کہ کس نے توڑا تھا وہ انکشاف ہو ہی نہیں سکا کہ کس نے گلاس توڑا تھا کیونکہ ہمارے ساتھ ہمارے دوست بھی شامل تھے اور اس پر باقاعدہ ایک کانفرنس بھی ہوئی تھی کہ کس نے توڑا لیکن کسی نے نہیں توڑا تھا کوئی نہیں مانا-

    ریسٹورنٹ میں نکالے جانے والوں میں شہزاد شیخ ،صحیفہ جبار ان کے شوہر اور ہم دونوں سب کو نکال دیا-