Baaghi TV

Category: شوبز

  • عامر خان کے بیٹے جنید خان کی پہلی فلم کی شوٹنگ کا آغاز

    عامر خان کے بیٹے جنید خان کی پہلی فلم کی شوٹنگ کا آغاز

    با لی ووڈ مسٹر پرفیکشنسٹ کے نام سے مشہور اداکارعامر خان کے بیٹے جنید خان نے اداکاری کے میدان انٹری جنید خان نے اپنی پہلی فلم کی شوٹنگ شروع کردی۔

    باغی ٹی وی : تاہم دو سال قبل خبریں آئی تھیں کہ عامر خان بیٹے کو کسی بڑے پروڈکشن ہاؤس کی فلم میں میگا اسٹارز کے ساتھ اداکاری کے میدان میں اتارنے کے لیے کوشاں ہیں تاہم اب انہوں نے اپنی پہلی فلم کی شوٹنگ کا آغاز بھی کر دیا ہے-

    عامر خان کے بیٹی ارا خان نے 15 فروری کو انسٹاگرام پر بھائی جنید خان کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے تصدیق کی کہ ان کے بھائی نے پہلی فلم کی شوٹنگ شروع کردی۔

    ارا خان نے بھائی سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ اگرچہ وہ پہلے بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں تاہم 15 فروری سے انہوں نے اپنی پہلی فلم کی شوٹنگ کا آغاز کردیا۔

    انہوں نے لکھا کہ بھائی نے انہیں پہلی فلم کے حوالے سے زیادہ تفصیلات نہیں بتائیں، تاہم وہ بڑے بھائی کی شوٹنگ کے موقع پر بہت خوش ہیں۔

    دوسری جانب بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنید خان نے 15 فروری کو جس فلم کی شوٹنگ کا آغاز کیا اسے ییش راج فلمز کے بینر تلے بنایا جا رہا ہے اور اس کی ہدایات سدھارتھ پی ملہوترا دے رہے ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق جنید خان ’مہاراجا‘ نامی فلم سے با لی وڈ کیریئر کا آغاز کریں گے اور اس فلم کی کہانی 1862 میں برصغیر میں انگریز دور کے سچے واقعات کے گرد گھومتی ہے اور جنید خان فلم کےمرکزی اداکاروں میں شامل ہیں۔

    ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ فلم کو کب تک ریلیز کیا جائے گا اور اس میں جنید خان کے مد مقابل کس ہیروئن کو کاسٹ کیا جائے گا-

  • سدھارتھ ملہوترا کی نئی فلم کے لئے لکھنؤ پاکستان میں تبدیل

    سدھارتھ ملہوترا کی نئی فلم کے لئے لکھنؤ پاکستان میں تبدیل

    لکھنؤ اس وقت مکمل طور پر ایک پاکستانی علاقے کا منظر پیش کر رہا ہے لکھنؤ کے بازار کو پاکستان کے ایک بازار سے ہم آہنگ کیا گیا ہے-

    باغی ٹی وی : بھارتی خبررساں ادارے ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق لکھنؤ اس وقت مکمل طور پر ایک پاکستانی علاقے کا منظر پیش کر رہا ہے جہاں دکانوں کے نام اردو میں لکھے ہوئے ہیں اور تزئین و آرائش میں پاکستانی ثقافت نمایاں ہے جب کہ یہاں موجود لوگ بھی پاکستانی لباس پہنے ہوئے ہیں اور پاکستانی لب و لہجے میں ہی اردو میں بات کر رہے ہیں۔

    فائل فوٹو ٹائمز آف انڈیا
    بھارتی شہر لکھنؤ میں یہ تیاری دراصل ایک فلم کی شوٹنگ کے لیے کی گئی ہے اور یہاں سدھارتھ ملہوترا کی آنے والی فلم ’’مشن مجنوں‘‘ کی فلم بندی زرو و شور سے جاری ہے۔

    فائل فوٹو ٹائمز آف انڈیا
    فلم کے ہدایت کار شانتو باغچی نے مناظر میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لیے لکھنؤ میں شوٹنگ کے علاقے کو مکمل طور پر پاکستانی بنادیا لکھنؤ کے اس بازار کو پاکستان کے ایک بازار سے ہم آہنگ کیا گیا ہے فلم کے زیادہ تر مناظر پاکستانی علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں۔ جس کے لیے سدھارتھ نے اپنے لب و لہجے اور چال ڈھال پر کافی کام کیا ہے۔

    فائل فوٹو ٹائمز آف انڈیا
    مشن مجنوں خفیہ ایجنسی را کے ایک اہلکار کے گرد گھومتی ہے جو کسی طرح پاکستان میں داخل ہوجاتا ہے۔ فلم کے پروڈیوسر کا کہنا ہے کہ یہ فلم 70 کی دہائی کے ایک حقیقی واقعے سے متاثر ہوکر بنائی گئی ہے-

    لیکن حقیقت تو یہ ہے کہ بھارت میں بننے والی سلمان خان کی ٹائیگر سیریز سمیت ایسی فلمیں عمومی طور پر مبالغہ آرائی اور بے بنیاد حقائق پر بنی ہوتی ہیں جن کے پیچھے نہ ہی تو کوئی سچائی ہوتی ہے اور نہ ہی کوئی سر پیر ہوتا ہے-

  • احسن محسن اکرام اور منال خان نے محبتوں کے عالمی دن پر منگنی کر لی؟

    احسن محسن اکرام اور منال خان نے محبتوں کے عالمی دن پر منگنی کر لی؟

    پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی اداکارہ منال خان اور اداکار احسن محسن اکرام کے درمیان تعلقات کی خبریں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیر بحث ہیں-

    باغی ٹی وی : 2 سال قبل منال خان اور احسن محسن اکرام کے درمیان تعلقات کی چہ مگوئیاں شروع ہوئیں تاہم دونوں نے کبھی کھل کر ایک دوسرے سے محبت کا اظہار نہیں کیا اور دونوں ایک دوسرے کو بہترین دوست قرار دیتے آ رہے تھے۔

    لیکن گزشتہ روز ویلنٹائنز ڈے پر منال خان اور احسن محسن اکرام کی رومانوی تصاویر کے بعد دونوں کی محبت سوشل میڈیا پر زیربحث بن گئی ہے-

    اداکارہ منال خان نے ابتدائی طور پر 14 فروری کو انسٹاگرام پر احسن محسن اکرام کے ساتھ رومانوی تصویر شیئر کی اور محبتوں کے عالمی دن کے موقع پر محبت بھرا پیغام شیئر کیا۔

    تصویر میں منال خان اور محسن احسن کو انتہائی قریب دیکھا گیا اور دونوں نے دل کے ڈیزائن کا سرخ غبارہ پکڑ رکھا تھا۔

    تصویر کے کیپشن میں منال نے ایک کوٹیشن لکھی کہ ‘لو از ان دی ائیر’ اور ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ سادہ اور میٹھا۔

    اس پوسٹ میں منال خان نے باقاعدہ طور پر احسن محسن سے محبت کا اظہار تو نہیں کیا لیکن اس سے یہ اندازہ ضرور ہو رہا ہے کہ دونوں ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہیں۔

    تاہم بعد ازاں محسن احسن اکرام نے بھی انسٹاگرام پر منال خان کے ساتھ دو تصاویئر شیئر کیں، جس کے بعد کئی افراد نے دونوں کو منگنی کی مبارکیں دینا شروع کردیں۔

    محسن احسن اکرام نے منال خان کے ساتھ ایک رومانوی تصویر شیئر کیے جانے سمیت منال خان کی تنہا تصویر بھی شیئر کی، جس میں وہ انگوٹھی دکھاتی دکھائی دیں۔

    اگرچہ محسن احسن اکرام نے مذکورہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے صرف محبتوں کے عالمی دن کا ذکر کیا، تاہم منال خان کی جانب سے انگوٹھی دکھائے جانے کے بعد لوگوں نے انہیں ان کی منگنی پر مبارک باد دینا شروع کردی۔

    مداحوں اور شوبز شخصیات نے انہیں محبتوں کے عالمی دن کے موقع پر منگنی کرنے پر مبارک باد پیش کی اور ساتھ ہی شادی سے متعلق سوال بھی کرنا شروع کردیے۔

    واضح رہے کہ 2 سال قبل منال خان اور احسن محسن اکرام کے درمیان تعلقات کی چہ مگوئیاں شروع ہوئیں دونوں کو اکثر مقامات پر ساتھ دیکھا گیا ہے جب کہ دونوں سوشل میڈیا پر ایک ساتھ تصاویر اپ لوڈ کرنے سے بھی نہیں کتراتے گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر احسن محسن اکرام کی دادی کی سالگرہ کی تصاویر خوب وائرل ہو رہی تھیں جس میں منال احسن کی دادی کو سرپرائز دیتی ہیں۔

    وائرل ہونے والی تصاویر میں احسن محسن کی پوری فیملی کے ساتھ اداکارہ منال خان کو دیکھا گیا تھا جب کہ منال کی احسن کے والد اور والدہ کے ساتھ بھی تصاویر سامنے آئیں تاہم اداکاہ منال خان اور احسن محسن کی جانب سے ایک دوسرے کو پسند کرنے سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کی جانے والی قیاس آرائیوں کے حوالے سے خاموشی ہی اختیار کی گئی ہے-

    منال خان کی احسن محسن سے مبہم انداز میں محبت کی تصدیق

  • پاکستانی پاوری گرل کی ویڈٰیو سے متاثر بھارتی پولیس نے مودی سرکار کو آئینہ دکھا دیا

    پاکستانی پاوری گرل کی ویڈٰیو سے متاثر بھارتی پولیس نے مودی سرکار کو آئینہ دکھا دیا

    چند روز قبل سوشل میڈیا پر ’دینانیر‘ نامی انسٹاگرام پر ایک ویڈیو اپ لوڈ ہوئی جو چند گھنٹوں میں ہی وائرل ہوگئی اور بعد ازاں پاکستان سمیت دنیابھر سے اس پر میمز بننے کا سلسلہ شروع ہوا جو اب تک جاری ہے۔

    باغی ٹی وی :یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر اس قدر وائرل ہوئی کہ اس کی دیکھا دیکھی نہ صرف پاکستان شوبز انڈسٹری کی شخصیات سمیت متعدد لوگوں نے اس طرح کی ویڈیو بنائی بلکہ سرحد پار بھی اس ویڈیو کے چرچے ہیں-

    اور معروف بھارتی یوٹیوبر یشراج مکھاٹے نے ان کی ویڈیو پر ایک گانا بھی تیار کیا جسے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

    اب بھارتی ریاست اتر پردیش کی پولیس نے بھی اس پاکستانی لڑکی کی ویڈیو سے متاثر ہو کر سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے۔

    اتر پردیش کی پولیس نے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں لکھا تھا کہ یہ ہم ہیں یہ ہماری کار ہے اور اگر لیٹ نائٹ پارٹی ہو رہی ہے اور آپ ڈسٹرب ہو رہے ہیں تو 112 پر کال کریں ۔

    اس پوسٹ میں اتر پردیش کی پولیس نے ہیش ٹیگ ‘پارٹی ہو رہی ہے’ بھی استعمال کیا۔

    واضح رہے کہ برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) اردو کو انٹریو دیتے ہوئے ولاگر دینانیر نے کہا تھا کہ ہم نے کوئی پلان کرکے ویڈیو نہیں بنائی بلکہ میں دوستوں کے ساتھ نتھیاگلی گھومنے گئی ہوئی تھی اور ہم لوگ میوزک کے ساتھ انجوائے کررہے تھے اور ویسے ہی بس ایک ویڈیو اپ لوڈ کردی۔

    پشاور سے تعلق رکھنے والی دینانیر کا کہنا تھا کہ اس طرح برگر سٹائل میں بات کرنا میرا انداز نہیں ہے، میں ایسے بات نہیں کرتی اور صرف ویڈیو بنانے کے لیے یہ مزاحیہ انداز اختیار کیا تھا’مجھے ’پارٹی‘ کہنا آتا ہے اور مجھے پتا ہے کہ یہ ’پارری‘ نہیں پارٹی ہوتا ہے’میں نے تو صرف آپ سب (میرے انسٹاگرام فالوور) کو ہنسانے کے لیے ایسا کیا۔

    19 سالہ دینانیر نے کہا تھا کہ جب میں نے ویڈیو اپ لوڈ کی تھی تو مجھے خود اندازہ نہیں تھا یہ اتنی زیادہ وائرل ہوجائے گی، میرے ویڈیو بنانے کے پیچھے صرف یہ نیت تھی کہ جو بھی اس کو دیکھے بس انجوائے کرے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان کے کونے کونے سے ویڈیو پر میمز بن رہی ہیں جس پر مجھے بہت خوشی ہورہی ہے کہ ہماری قوم میں کتنا ٹیلنٹ چھپا ہوا ہے اور مجھے لوگوں کی تخلیق پر بہت مزہ آرہا ہے جب کہ صرف پاکستان میں نہیں بلکہ بیرون ملک سے بھی کچھ ویڈیوز بنائی گئی ہیں۔

    خیال رہے کہ ویڈیو کو نہ صرف پاکستان بلکہ سرحد پار سمیت شہرت حاصل ہوئی اور نہ صرف عام لوگ بلکہ معروف شخصیات بھی میمز اور ویڈیوز بنا کر لطف اندوز ہو رہے ہیں تاہم ویڈیو کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ نہ صرف پاکستان میں بھی ٹاپ ٹرینڈ پر ہے بلکہ بھارت میں بھی ’پاووری ہورہی ہے‘ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ کر رہا ہے-

    ’پاوری ہورہی ہے‘ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

    پاکستانی لڑکی کی دلچسپ ویڈیو پر بھارتی یوٹیوبر نے گانا تیار کر لیا

    یہ ہماری کار ہے، یہ ہم ہیں اور یہ ہماری پارٹی ہو رہی پر فنکاروں کی مزاحیہ ویڈیوز

    اداکارہ اقرا عزیز ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ کیوں؟

    پاوری گرل دینانیر نے وائرل ویڈیو کی میمز پر خاموشی توڑ دی

  • ابرارالحق نے محمد علی سدپارہ کا دیرینہ خواب پورا کرنے کا فیصلہ کر لیا

    ابرارالحق نے محمد علی سدپارہ کا دیرینہ خواب پورا کرنے کا فیصلہ کر لیا

    پاکستان کے معروف گلوکار وسیاست دان ابرارالحق کا کہنا ہے کہ انہوں نے پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارہ کا دیرینہ خواب پورا کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    باغی ٹی وی : گلوکاراورپاکستان تحریک انصاف کے رہنما ابرارالحق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپراپنے ٹوئٹ میں کہا کہ انہیں یہ ابھی معلوم ہوا کہ پاکستان کے کوہ پیما محمد علی سدپارہ اپنے گاؤں میں اسکول بنوانا چاہتے تھے۔


    گلوکارنے کہا کہ محمد علی سدپارہ کے اس خواب کو پورا کرنے کے لیے ان کے گاؤں میں اسکول بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے، جو جلد قیام پزیرہوگا۔

    واضح رہے کہ موسم سرما میں دنیا کے دوسرے بلند ترین پہاڑK2 سرکرنے کی مہم جوئی کے دوران علی سد پارہ اور دو غیر ملکی کوہ پیما جان اسنوری اور جوان پابلو 5 فروری سے لاپتہ ہیں جن کی تلاش تاحال جاری ہے-

    کوہ پیماؤں میں شامل پاکستانی مہم جو محمد علی سدپارہ کے بیٹے ساجد سدپارہ نے کہا ہے کہ ان کے والد اور ساتھی کوہ پیماؤں کو جو بھی حادثہ پیش آیا وہ چوٹی سر کرنے کے بعد ہی ہوا-

    میڈیا سے بات کرتے ہوئے ساجد سدپارہ نے کہا کہ ’میں سمجھتا ہوں کہ محمد علی سد پارہ اور ان کی ٹیم نے سردیوں میں K-2 فتح کرنے کا کارنامہ انجام دے دیا تھا اور ان کے ساتھ جو بھی حادثہ ہوا، وہ واپسی کے سفر میں ہوا ہے-

    ساجد سدپارہ کے مطابق آخری بار والد کو 8200 کی بلندی پر دیکھا تھا جب میں نیچے آیا تب علی سدپارہ اور ٹیم اوپر چڑھ رہے تھے-

    ساجد سدپارہ نے یہ بھی کہا تھا کہ انتہائی سرد موسم کے ساتھ آٹھ ہزار میٹر کی بلندی پر کسی انسان کے اتنے زیادہ وقت تک بچ جانے کے امکانات کم ہی ہیں آکسیجن سلینڈر کا استعمال پریشر کے مطابق ہوتا ہے اگر2 آکسیجن سلینڈر موجود ہوں تو کم از کم2دن گزار سکتے ہیں، تمام چیزیں مد نظر رکھتے ہوئے لگتا ہے والد کے بچنے کے چانسز کم ہیں تاہم لاش کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری رہنا چاہیے-

    جب پہاڑوں سے پیار ہو جائے تو وہ ہمیشہ کے لئے آپ کے ہو جاتے ہیں

    مہوش حیات لا پتہ کوہ پیماؤں کی سلامتی سے واپسی کے لئے دعاگو

    لا پتہ کوہ پیما کی تلاش آج پھر ہوگی

    پاکستانی کوہ پیماعلی سدپارہ ساتھیوں سمیت لاپتہ،رابطہ منقطع:وزیراعظم اورآرمی چیف کا تلاش تیزکرنے کاحکم

    علی سدپارہ کی ساتھی کوہ پیماؤں کے ساتھ بیس کیمپ میں ڈانس کی ویڈیو وائرل

  • پاوری گرل دینانیر نے وائرل ویڈیو کی میمز پر خاموشی توڑ دی

    پاوری گرل دینانیر نے وائرل ویڈیو کی میمز پر خاموشی توڑ دی

    سوشل میڈیا پر ’پاوری ہورہی ہے‘ سے شہرت پانے والی یوٹیوبر دینانیر مبین کا وائرل میمز اور ویڈیوز پر بیان سامنے آگیا۔

    باغی ٹی وی : چند روز قبل سوشل میڈیا پر ’دینانیر‘ نامی انسٹاگرام پر ایک ویڈیو اپ لوڈ ہوئی جو چند گھنٹوں میں ہی وائرل ہوگئی اور بعد ازاں پاکستان سمیت دنیابھر سے اس پر میمز بننے کا سلسلہ شروع ہوا جو اب تک جاری ہے۔

    برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) اردو کو انٹریو دیتے ہوئے ولاگر دینانیر نے کہا کہ ہم نے کوئی پلان کرکے ویڈیو نہیں بنائی بلکہ میں دوستوں کے ساتھ نتھیاگلی گھومنے گئی ہوئی تھی اور ہم لوگ میوزک کے ساتھ انجوائے کررہے تھے اور ویسے ہی بس ایک ویڈیو اپ لوڈ کردی۔

    پشاور سے تعلق رکھنے والی دینانیر کا کہنا ہے کہ اس طرح برگر سٹائل میں بات کرنا میرا انداز نہیں ہے، میں ایسے بات نہیں کرتی اور صرف ویڈیو بنانے کے لیے یہ مزاحیہ انداز اختیار کیا تھا’مجھے ’پارٹی‘ کہنا آتا ہے اور مجھے پتا ہے کہ یہ ’پارری‘ نہیں پارٹی ہوتا ہے’میں نے تو صرف آپ سب (میرے انسٹاگرام فالوور) کو ہنسانے کے لیے ایسا کیا۔

    19 سالہ دینانیر نے کہا کہ جب میں نے ویڈیو اپ لوڈ کی تھی تو مجھے خود اندازہ نہیں تھا یہ اتنی زیادہ وائرل ہوجائے گی، میرے ویڈیو بنانے کے پیچھے صرف یہ نیت تھی کہ جو بھی اس کو دیکھے بس انجوائے کرے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کے کونے کونے سے ویڈیو پر میمز بن رہی ہیں جس پر مجھے بہت خوشی ہورہی ہے کہ ہماری قوم میں کتنا ٹیلنٹ چھپا ہوا ہے اور مجھے لوگوں کی تخلیق پر بہت مزہ آرہا ہے جب کہ صرف پاکستان میں نہیں بلکہ بیرون ملک سے بھی کچھ ویڈیوز بنائی گئی ہیں۔

    دینا نیر نے کہا کہ میں عجیب و غریب تبصرے اور احمقانہ قسم کے مذاق کرتی رہتی ہوں اور میں جن لوگوں کے ساتھ کمفرٹیبل ہوتی ہوں، ان کے ساتھ میری ’یہی وائب‘ (ایسا ہی انداز) ہوتی ہے ’میں ان کے ساتھ بالکل جوکر کی طرح ہوتی ہوں اب مجھے پتا چلا ہے کہ لوگوں کو میری شخصیت کی یہ سائیڈ زیادہ پسند ہے، لہذا مستقبل میں کوشش کروں گی کہ اپنے انسٹاگرام اور یوٹیوب پر یہی سائیڈ زیادہ دکھاؤں۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ خاص طورپر شوبز شخصیات کی جانب سے بنائی گئی میمز پر میری ماں کا خوشی کا ٹھکانہ نہیں تھا اور وہ اس کو بہت انجوائے کررہی ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت ہرجگہ ایک ٹینشن والا ماحول میں ایسے میں اس ویڈیو کو لوگ انجوائے کررہے ہیں تو مجھے اچھا لگ رہا ہے تو میں مستقبل میں بھی اپنی یہ کوشش جاری رکھوں گی۔

    واضح رہے کہ چند روز قبل سوشل میڈیا پر ’’دینانیر‘‘ نامی انسٹاگرام پر ایک ویڈیو اپ لوڈ ہوئی جو چند گھنٹوں میں ہی وائرل ہوگئی اور بعد ازاں پاکستان سمیت دنیابھر سے اس پر میمز بننے کا سلسلہ شروع ہوا جو اب تک جاری ہے-

    ویڈیو کو نہ صرف پاکستان بلکہ سرحد پار سمیت شہرت حاصل ہوئی اور نہ صرف عام لوگ بلکہ معروف شخصیات بھی میمز اور ویڈیوز بنا کر لطف اندوز ہو رہے ہیں تاہم ویڈیو کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ نہ صرف پاکستان میں بھی ٹاپ ٹرینڈ پر ہے بلکہ بھارت میں بھی ’پاووری ہورہی ہے‘ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ کر رہا ہے-

  • ’پاوری ہورہی ہے‘  ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

    ’پاوری ہورہی ہے‘ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

    سوشل میڈیا پر ’پاوری ہورہی ہے‘ اس قدر مقبول ہو رہا ہے کہ اس پر شوبز اور کرکٹ کی معروف شخصیات سمیت عوام بھی ویڈٰوز اور میمز بنا کر شئیر کر رہے ہیں یہاں تک کہ ’پاوری ہورہی ہے‘ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ کر رہا ہے-

    باغی ٹی وی :چند روز قبل سوشل میڈیا پر ’’دینانیر‘‘ نامی انسٹاگرام پر ایک ویڈیو اپ لوڈ ہوئی جو چند گھنٹوں میں ہی وائرل ہوگئی اور بعد ازاں پاکستان سمیت دنیابھر سے اس پر میمز بننے کا سلسلہ شروع ہوا جو اب تک جاری ہے-

    ویڈیو کو نہ صرف پاکستان بلکہ سرحد پار سمیت شہرت حاصل ہوئی اور نہ صرف عام لوگ بلکہ معروف شخصیات بھی میمز اور ویڈیوز بنا کر لطف اندوز ہو رہے ہیں تاہم ویڈیو کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ نہ صرف پاکستان میں بھی ٹاپ ٹرینڈ پر ہے بلکہ بھارت میں بھی ’پاووری ہورہی ہے‘ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ کر رہا ہے-
    https://twitter.com/rj_vijdan/status/1361003396241629185?s=19
    اس ٹرینڈ میں حصہ لیتے ہوئے پاکستان کے کرکٹر ز نے بھی ایک ویڈیو شئیر کی جس میں پاکستان کرکٹر ٹیم حسن کہہ رہے ہیں کہ یہ میری ٹیم ہے اور ہم سیریز کا پاوری کر رہے ہیں-


    ایک صارف نے پاکستان آرپمی کی قید میں بھارتی پائلٹ ابھینندن کی ویڈیو پر میمکری کر کے شئیر کر دی اور کہا کہ یہ اصل کونٹینٹ ہے-


    https://twitter.com/BehtareenInsan/status/1361030948213694464?s=19


    https://twitter.com/syedumair29/status/1361202889998303232?s=19

  • فیصل قریشی اور فریال محمود کی فلم کا پہلا ٹیزر جاری

    فیصل قریشی اور فریال محمود کی فلم کا پہلا ٹیزر جاری

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار و میزبان فیصل قریشی کی اداکارہ و ماڈل فریال محمود کے ساتھ فلم ’سوری‘ کا پہلا ٹیزر ریلیز کردیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : اداکار و میزبان فیصل قریشی فلم ’سوری‘ سے بڑے پردے پر واپسی کررہے ہیں جس میں ان کے ساتھ اداکارہ فریال محمود مرکزی کردار میں دکھائی دیں گی۔

    اس سے قبل اداکار فیصل قریشی کے ساتھ مرکزی کردار میں سونیا حسین کو کاسٹ کیا گیا تھا تاہم مصروفیات کے سبب انہیں فلم چھوڑنا پڑی اور ان کی جگہ فریال محمود کو فلم کا حصہ بنایا گیا جب کہ سہیل جاوید کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم کی دیگر کاسٹ میں آمنہ شیخ اور زاہد احمد شامل ہیں-

    فلم ’سوری کے پہلے ٹیزر میں زیادہ کچھ نہیں دکھایا گیا تاہم کہانی محبت میں اتار چڑھاؤ کے گرد گھومتی ہے کہ کس طرح ایک انسان کو پہلے محبت ملتی ہے لیکن چند وجوہات کی وجہ سے وہ اسے کھو دیتا ہے فلم کی ریلیز کے حوالے سے اب تک کوئی حتمی تاریخ سامنے نہیں آئی۔

  • سلمان خان بگ باس کے اگلے سیزن کی میزبانی کا کتنا معا وضہ لیں گے؟

    سلمان خان بگ باس کے اگلے سیزن کی میزبانی کا کتنا معا وضہ لیں گے؟

    شہرہ آفاق بھارتی متنازع شو ’بگ باس‘ کا 14 واں سیزن چل رہا ہے اور اس کی میزبانی کے فرائض سلمان خان سرانجام دے رہے ہیں۔

    باغی ٹی وی :بگ باس کے رواں سیزن کا ’فینالے ویک ‘ یعنی آخری ہفتہ شروع ہوگیا ہے اور اس پر سلمان خان نے دکھ کا اظہارکیا ہے۔

    شو میں سلمان خان نے کہا کہ یہ شو ختم ہوگا تو فلموں میں مصروف ہوں گا اور اس دوران بگ باس کا 15 واں سیزن بھی آجائے گا۔

    سلمان نے کہا کہ اگلے سیزن میں سب ہی آئیں گے اور میں بھی آؤں گا لیکن پروڈیوسرز نے معاوضے میں 15 فیصد اضافہ کیا تو واپس آؤں گا۔

    رپورٹس کے مطابق سلمان خان بگ باس میں ایک قسط کی میزبانی کیلئے 3 کروڑ بھارتی روپے معاوضہ وصول کرتے ہیں جبکہ مجموعی طور پر اس کی 117 اقساط ہیں۔

  • علی ظفر کی پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں پرفارم کرنے کی تردید

    علی ظفر کی پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں پرفارم کرنے کی تردید

    اس بار پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کی افتتاحی تقریب استنبول میں ریکارڈ کی جائے گی جسے 20 فروری کو نشر کیا جائے گا۔

    باغی ٹی وی : پی ایس ایل 6 کی افتتاحی تقریب میں گلوکار عاطف اسلم، ریپر عمران خان، اداکارہ و ماڈل حمائمہ ملک، نصیبو لعل، آئمہ بیگ، طلحہ انجم اور طلحہٰ یونس پرفارم کریں گے سوشل میڈیا پر خبریں زیر گردش تھیں کہ پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں گلوکار علی ظفر بھی پرفارم کریں گے-


    تاہم اب گلوکار علی ظفر نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کی افتتاحی تقریب میں پرفارم کرنے کی تردید کی ہے۔

    علی ظفر نے پی ایس ایل 6 کی افتتاحی تقریب میں پرفارم کرنے کے حوالے سے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کی۔

    انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ وہ پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں پرفارم نہیں کریں گے۔

    واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے سیزن کی افتتاحی تقریب ترکی کے تاریخی شہر استنبول میں ہوگی ذرائع کا بتانا ہے کہ پی ایس ایل 6 کا آفیشل سونگ گانے والے فنکار ترکی پہنچ گئے ہیں-