Baaghi TV

Category: شوبز

  • پریانکا چوپڑا نے بھی بالی ووڈ میں نیپوٹزم پر آواز اٹھا دی

    پریانکا چوپڑا نے بھی بالی ووڈ میں نیپوٹزم پر آواز اٹھا دی

    بالی وڈ کوئین کنگنا رناوت کے بعد بالی وڈ میں دیسی گرل کے نام سے جانی جانے والی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے بھی بالی وڈ میں اقربا پروری کے معاملے پر آواز اٹھا دی-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی وڈ اداکار ہ پریانکا چوپڑاسے ایک انٹر ویو میں جب پوچھا گیا کہ کیا انہیں کبھی اقربا پروری کے باعث فلمی کیرئیر میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے؟ تو انہوں اقرار کرتے ہوئےکہا کہ اس بارے میں انہوں نے اپنی کتاب میں بھی لکھا ہے۔

    اداکارہ کامزید کہنا تھا کہ یہ بات ٹھیک ہے کہ ہر ایک اپنے خاندان کا خیال کرنا چاہتا ہے ،ہم سب اپنے دوستوں اور رشتے داروں کی دیکھ بھال کرنا چاہتے ہیں اور ان کے لیے مواقع پیدا کرنا چاہتے ہیں، میں بھی یہ کرنا چاہتی ہوں۔

    پریانکا کا کہنا تھا کہ اپنے دوستوں اور خاندان والوں کو سپورٹ کرنے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ دوسروں کو مکمل طور پر نظرانداز کردیں-

    اداکارہ نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ جن لوگوں کے پاس میز موجود ہے تو کیا یہ بہتر نہیں ہوگا کہ اگر ہم اس میز کو صرف اپنے لوگوں کی اجارہ داری کی جگہ بنانے کے بجائے میز ہی میں توسیع کی کوشش کریں تاکہ دوسرے بھی وہاں بیٹھ سکیں۔

    واضح رہے کہ بالی وڈ میں اقربا پروری کے حوالے سے بحث جاری رہتی ہے تاہم اس میں اس وقت اضافہ ہوا تھا جب اداکار سوشانت سنگھ نے مبینہ طور پر بالی وڈ میں نظر انداز کیے جانے اور کام نہ ملنے پر خودکشی کرلی تھی جس پر اداکارہ کنگنا رناوت نے اس کا ذمہ دار بالی وڈ میں اقربا پروری کو قرار دیا تھا۔

  • منال خان کی احسن محسن سے مبہم انداز میں محبت کی تصدیق

    منال خان کی احسن محسن سے مبہم انداز میں محبت کی تصدیق

    پاکستان کی معروف اداکارہ و ماڈل منال خان نے اس باراحسن محسن سے مبہم انداز میں محبت کی تصدیق کرہی دی ہے-

    باغی ٹی وی : اداکارہ منال خان اوردوست اداکاراحسن محسن کی گہری دوستی کے بارے میں سب کو ہی معلوم ہے تاہم دونوں کی جانب سے کبھی اس پر کبھی بیان سامنے نہیں آیا-

    تاہم اس بار اداکارہ نے انسٹاگرام پر احسن محسن کے ساتھ 14 فروری ویلنٹائن ڈے پر ایک تصویر شیئر کی۔ اور پوسٹ پرمبہم انداز میں محبت کی تصدیق بھی کردی۔

    مداحوں کی جانب سے تصویرکی خوب تعریف کی گئی جب کہ کچھ مداحوں نے انہیں باقاعدہ مبارک باد بھی دی نہ صرف مداحوں نے ساتھی اداکاراؤں نے بھی مبارکباد دی-

    اس سے قبل بھی منال خان اوراداکاراحسن محسن کی مختلف تصاویرپرمداحوں کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جاتے رہے ہیں۔

  • اردو فارسی کے ممتاز و عظیم شاعر” مرزا اسد اللہ خاں غالبؔ صاحب“ کا 152واں یوم وفات

    اردو فارسی کے ممتاز و عظیم شاعر” مرزا اسد اللہ خاں غالبؔ صاحب“ کا 152واں یوم وفات

    اردو کے سب سے مشہور شاعر، زبان اور لہجے کے چابک دست فنکار، استدلالی اندازِ بیاں، تشکک پسندی، رمز و ایمائیت، جدت ادا اور اردو فارسی کے ممتاز و عظیم شاعر” مرزا اسد اللہ خاں غالبؔ صاحب“ کا 152واں یومِ وفات منایا جا رہا ہے-

    باغی ٹی وی :نام مرزا اسد اللہ خاں، تخلّص غالبؔ ، 27؍دسمبر 1797ء کو پیدا ہوئے ۔ غالبؔ کی اولین خصوصیت طرفگئی ادا اور جدت اسلوب بیان ہے لیکن طرفگی سے اپنے خیالتا ، جذبات یا مواد کو وہی خوش نمائی اور طرح طرح کی موزوں صورت میں پیش کرسکتا ہے جو اپنے مواد کی ماہیت سے تمام تر آگاہی اور واقفیت رکھتا ہو۔

    میرؔ کے دور میں شاعری عبارت تھی محض روحانی اور قلبی احساسات و جذبات کو بعینہ ادا کردینے سے گویا شاعر خود مجبور تھا کہ اپنی تسکین روح کی خاطر روح اور قلب کا یہ بوجھ ہلکا کردے ۔ ایک طرح کی سپردگی تھی جس میں شاعر کا کمال محض یہ رہ جاتا ہے کہ جذبے کی گہرائی اور روحانی تڑپ کو اپنے تمام عمن اور اثر کے ساتھ ادا کرسکے ۔

    اس لیے بے حد حساس دل کا مالک ہونا اول شرط ہے اور شدت احساس کے وہ سپردگی اور بے چارگی نہیں ہے یہ شدت اور کرب کو محض بیان کردینے سے روح کو ہلکا کرنا نہیں چاہتے بلکہ ان کا دماغ اس پر قابو پاجاتا ہے اور اپنے جذبات اور احساسات سے بلند ہوکر ان میں ایک لذت حاصل کرنا چاہتے ہیں یا یوں کہئے کہ تڑپ اٹھنے کے بعد پھر اپنے جذبات سے کھیل کر اپنی روح کے سکون کے لیے ایک فلسفیانہ بے حسی یا بے پروائی پیدا کرلیتے ہیں ۔

    اگر میرؔ نے چر کے سہتے سہتے اپنی حالت یہ بنائی تھی کہ مزا جو ں میں یاس آگئی ہے ہمارے نہ مرنے کا غم ہے نہ جینے کی شادی تو غالب ؔ اپنے دل و دماغ کو یوں تسکین دیتے ہیں کہ غالب کی شاعری میں غالبؔ کے مزاج اور ان کے عقائد فکری کو بھی بہت دخل ہے طبیعتاً وہ آزاد مشرب مزاج پسند ہر حال میں خوش رہنے والے رند منش تھے لیکن نگاہ صوفیوں کی رکھتے تھے باوجود اس کے کہ زمانے نے جتنی چاہئے ان کی قدر نہ کی اور جس کا انہیں افسوس بھی تھا پھر بھی ان کے صوفیانہ اور فلسفیانہ طریق تفکر نے انہیں ہر قسم کے ترددات سے بچالیا۔(الخ) اور اسی لیے اس شب و روز کے تماشے کو محض بازیچۂ اطفال سمجھتے تھے۔

    دین و دنیا، جنت و دوزخ ، دیر و حرم سب کو وہ داماندگئ شوق کی پناہیں سمجھتے ہیں۔(الخ) جذبات اور احساسات کے ساتھ ایسے فلسفیانہ بے ہمہ دبا ہمہ تعلقات رکھنے کے باعث ہی غالبؔ اپنی شدت احساس پر قابو پاسکے اور اسی واسطے طرفگئی ادا کے فن میں کامیاب ہوسکے اور میرؔ کی یک رنگی کے مقابلے میں گلہائے رنگ رنگ کھلا سکے۔

    ’’لوح سے تمت تک سو صفحے ہیں لیکن کیا ہے جو یہاں حاضر نہیں کون سا نغمہ ہے جو اس زندگی کے تاروں میں بیدار یاخوابیدہ موجود نہیں۔‘‘ لیکن غالبؔ کو اپنا فن پختہ کرنے اور اپنی راہ نکالنے میں کئی تجربات کرنے پڑے۔ اول اول تو بیدلؔ کا رنگ اختیار کیا لیکن اس میں انہیں کیامیابی نہ ہوئی سخیوں کہ اردو زبان فارسی کی طرح دریا کو کوزے میں بند نہیں کرسکتی تھی مجبوراً انہیں اپنے جوش تخیئل کو دیگر متاخرین شعرائے اردو اور فارسی کے ڈھنگ پر لانا پڑا۔

    صائبؔ کی تمثیل نگاری ان کے مذاق کے مطابق نہ ٹھہری میرؔ کی سادگی انہیں راس نہ آئی آخر کار عرفیؔ و نظیری کا ڈھنگ انہیں پسند آیا اس میں نہ بیدلؔ کا سا اغلاق تھا نہ میرؔ کی سی سادگی ۔ اسی لیے اسی متوازن انداز میں ان کا اپنا رنگ نکھر سکا اور اب غیب سے خیال میں آتے ہوئے مضامین کو مناسب اور ہم آہنگ نشست میں غالب نے ایک ماہر فن کار کی طرح طرفہ دل کش اور مترنم انداز میں پیش کرنا شروع کردیا ۔

    عاشقانہ مضامین کے اظہار میں بھی غالبؔ نے اپنا راستہ نیا نکالا شدت احساس نے ان کے تخیئل کی باریک تر مضامین کی طرف رہ نمائی کی گہرے واردات قلبیہ کا یہ پر لطف نفسیاتی تجزیہ اردو شاعری میں اس وقت تک (سوائے مومنؔ کے ) کس نے نہیں برتا تھا ۔ اس لیے لطیف احساسات رکھنے والے دل اور دماغوں کو اس میں ایک طرفہ لذت نظر آئی ۔

    ولیؔ ، میرؔ و سوداؔ سے لے کر اب تک دل کی وارداتیں سیدھی سادی طرح بیان ہوتی تھیں۔ غالبؔ نے متاخرین شعرائے فارسی کی رہ نمائی میں اس پر لطف طریقے سے کام لے کر انہیں معاملات کو اس باریک بینی سے برتا کہ لذت کام و دہن کے ناز تر پہلو نکل آئے ۔

    غرض کہ ایسا بلند فکر گیرائی گہرائی رکھنے والا وسیع مشرب، جامع اور بلیغ رومانی شاعر ہندوستان کی شاید ہی کسی زبان کو نصیب ہوا ہو موضوع اور مطالب کے لحاظ سے الفاظ کا انتخاب (مثلاً جوش کے موقع پر فارسی کا استعمال اور درد و غم کے موقع پر میرؔ کی سی سادگی کا ) بندش اور طرز ادا کا لحاظ رکھنا غالب ؔ کا اپنا ایسا فن ہے جس پر وہ جتنا ناز کریں کم ہے اسی لیے تو لکھا ہے ۔
    15؍فروری 1869 کو غالبؔ انتقال کر گئے۔

    ممتاز عظیم شاعر غالبؔ صاحب کے یومِ وفات پر موصوف کے اشعار جس کی تعداد کافی زیادہ ہے ان میں سے چند اشعار بطورِ خراجِ عقیدت…

    آئینہ کیوں نہ دوں کہ تماشا کہیں جسے
    ایسا کہاں سے لاؤں کہ تجھ سا کہیں جسے

    آہ کو چاہیئے اک عمر اثر ہوتے تک
    کون جیتا ہے تری زلف کے سر ہوتے تک

    اس انجمنِ ناز کی کیا بات ہے غالبؔ
    ہم بھی گئے واں اور تری تقدیر کو رو آئے

    بازیچۂ اطفال ہے دنیا مرے آگے
    ہوتا ہے شب و روز تماشا مرے آگے

    بسکہ دشوار ہے ہر کام کا آساں ہونا
    آدمی کو بھی میسر نہیں انساں ہونا

    بے خودی بے سبب نہیں غالبؔ
    کچھ تو ہے، جس کی پردہ داری ہے

    پلا دے اوک سے ساقی جو ہم سے نفرت ہے
    پیالہ گر نہیں دیتا نہ دے شراب تو دے

    ثابت ہوا ہے گردنِ مینا پہ خونِ خلق
    لرزے ہے موجِ مے تری رفتار دیکھ کر

    جان دی دی ہوئی اسی کی تھی
    حق تو یوں ہے کہ حق ادا نہ ہوا

    دائم پڑا ہوا ترے در پر نہیں ہوں میں
    خاک ایسی زندگی پہ کہ پتھر نہیں ہوں میں

    دردِ منّتِ کش دوا نہ ہوا
    میں نہ اچھا ہوا برا نہ ہوا

    ہم کو معلوم ہے جنت کی حقیقت لیکن
    دل کے خوش رکھنے کو غالبؔ یہ خیال اچھا ہے

    ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہر خواہش پہ دم نکلے
    بہت نکلے مرے ارمان لیکن پھر بھی کم نکلے

    عشرت قطرہ ہے دریا میں فنا ہو جانا
    درد کا حد سے گزرنا ہے دوا ہو جانا

    کعبہ کس منہ سے جاوگے غالبؔ
    شرم تم کو مگر نہیں آتی

    کوئی میرے دل سے پوچھے ترے تیر نیم کش کو
    یہ خلش کہاں سے ہوتی جو جگر کے پار ہوتا

    نہ تھا کچھ تو خدا تھا کچھ نہ ہوتا تو خدا ہوتا
    ڈبویا مجھ کو ہونے نے نہ ہوتا میں تو کیا ہوتا

    رگوں میں دوڑتے پھرنے کے ہم نہیں قائل
    جب آنکھ ہی سے نہ ٹپکا تو پھر لہو کیا ہے

    ان کے دیکھے سے جو آ جاتی ہے منہ پر رونق
    وہ سمجھتے ہیں کہ بیمار کا حال اچھا ہے

    دلِ ناداں تجھے ہوا کیا ہے
    آخر اس درد کی دوا کیا ہے

    ریختے کے تمہیں استاد نہیں ہو غالبؔ
    کہتے ہیں اگلے زمانے میں کوئی میرؔ بھی تھا

    قاصد کے آتے آتے خط اک اور لکھ رکھوں
    میں جانتا ہوں جو وہ لکھیں گے جواب میں

    ایک ہنگامے پہ موقوف ہے گھر کی رونق
    نوحہ غم ہی سہی نغمئہ شادی نہ سہی

    بس ہجوم ناامیدی خاک میں مل جائے گی
    یہ جو اک لذت ہماری سعی لاحاصل میں ہے

    موت کا ایک دن معیّن ہے
    نیند کیوں رات بھر نہیں آتی

    جوئے خون آنکھوں سے بہنے دو کہ ہے شامِ فراق
    مین يہ سمجھوں گا کہ شمعين دو فروزاں ہو گئیں

    یہ نہ تھی ہماری قسمت کہ وصالِ یار ہوتا
    اگر اور جیتے رہتے یہی انتظار ہوتا

    ہیں اور بھی دنیا میں سخن ور بہت اچھے
    کہتے ہیں کہ غالبؔ کا ہے اندازِ بیاں اور

    (مرزا غالبؔ)

  • ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 کی رنگارنگ افتتاحی تقریب

    ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 کی رنگارنگ افتتاحی تقریب

    کراچی:بیس فروری سے شروع ہونے والی ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کا آغاز رنگارنگ افتتاحی تقریب سے ہوگا، جہاں معروف اور نامور ستارے پرفارم کریں گے۔ ان ستاروں میں عاطف اسلم، حمیمہ ملک، عمران خان ، نصیبو لعل، آئمہ بیگ اور ینگ اسٹنرز شامل ہیں۔

    یہ پہلا موقع ہوگا کہ جب عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کی افتتاحی تقریب میں جلوہ گر ہوں گے۔

    تقریب کا کچھ حصہ ترکی میں خصوصی طور پر بنائے گئے ایک اسٹوڈیو میں ریکارڈ کیاجارہا ہے۔

    ایونٹ کے ابتدائی چار ایڈیشنز کی افتتاحی تقاریب دبئی میں منعقد ہوئی تھیں جبکہ پانچویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں منعقد ہوئی تھی۔اس ریکارڈڈ تقریب کی میزبانی بھی نیشنل اسٹیڈیم کراچی کرے گا۔

    روایت کے مطابق افتتاحی تقریب کے فوری بعد لیگ کا افتتاحی میچ کھیلا جائے گا، نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شیڈول اس میچ میں دفاعی چیمپئن کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔

    بابرحامد، ڈائریکٹر کمرشل پی سی بی:

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر کمرشل بابر حامد کا کہنا ہے کہ اس سال ایونٹ کی افتتاحی تقریب بہت پرجوش ہوگی کیونکہ اس مرتبہ پاکستانی فینز کو تقریب دکھانے کے لیے اسٹیٹ آف دی آرٹ ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیشہ کی طرح افتتاحی تقریب کے اختتام پر ایونٹ کا پہلا میچ کھیلا جائے گا۔

    یہ تقریب پی ٹی وی اسپورٹس اور جیو سوپر پر نشر ہوگی۔ تقریب کےنشر ہونے کے اوقات کار کے بارے میں بعد میں آگاہ کردیا جائے گا۔

  • ماہرہ خان کی پروڈکشن میں بننے والی فلم باراہوں کھلاڑی کے مرکزی کردار کی جھلک جاری

    ماہرہ خان کی پروڈکشن میں بننے والی فلم باراہوں کھلاڑی کے مرکزی کردار کی جھلک جاری

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اور صف اول کی عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی پرڈکشن میں بننے والی فلم ’بارہواں کھلاڑی‘ میں مرکزی کرداروں کا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی : حال ہی میں ماہرہ خان نے اپنی پروڈکشن میں بننے والی فلم ’بارہواں کھلاڑی‘ کا اعلان کیا تھا جس کے بعد سے فلم کے مرکزی کرداروں کے حوالے سے چہ مگوئیاں شروع ہوگئیں تھیں اور قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ گلوکارعلی ظفر کے بھائی دانیال ظفر اس فلم میں دکھائی دیں گے-

    تاہم اب خود ہی ماہرہ خان نے ٹوئٹ کرکے فلم میں کام کرنے والے اداکاروں کا اعلان کیا ہے۔ ماہرہ خان نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فلم کا پوسٹر جاری کیا ہے جس میں اداکار دانیال ظفر اور شاہ ویر جعفری بیٹھے نظر آرہے ہیں۔

    خیال رہے کہ فلم ’بارہواں کھلاڑی‘ کی ہدایت کاری کے فرائض عدنان سرور سرانجام دیں گے جبکہ فلم کی کہانی دوستی، رشتہ، اتحاد، ناکامی، کامیابی، ناکامی، محبت اور حوصلہ افزائی پر مبنی ہے۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ ہم نے یہ مرحلہ محبت بھری مشقت اور سخت محنت سے طے کیا ہے، ہماری یہ کوشش آپ کے لیے ہے۔

    اس سے قبل ماہرہ خن نے اپنے پروڈکشن ہاؤس کی تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ہر چیز کے پیچھے ایک کہانی ہوتی ہےاور میں کہانیوں کے لیے زندہ رہتی ہوں، انہیں سنتی ہوں اور سناتی ہوںپروڈکشن میں اپنی پہلی بار قسمت آزمائی کو مداحوں سے شیئر کرنے پر گھبرائی ہوئی ہوں اور پرجوش بھی ہوں اس سفر میں نینا کاشف سے بہتر میرے پاس کوئی نہیں ہے سول فرائی فلم میں آپ کو خوش آمدید ،آپ کا اور آپ کی کہانیوں کا ہمیشہ استقبال کیا جائے گا۔

    ماہرہ خان کی پروڈکشن تلے بننے والی پہلی فلم میں کون سے اداکار جلوہ گر ہوں گے

    ماہرہ خان نے اپنے پروڈکشن ہاؤس کا پہلا پروجیکٹ مداحوں کے ساتھ شئیر کر دیا

    اداکارہ ماہرہ خان نے اپنا پروڈکشن ہاؤس کھول لیا

  • پاکستان کی معروف ٹک ٹاک اسٹار خدیجہ خان نے نکاح کرلیا

    پاکستان کی معروف ٹک ٹاک اسٹار خدیجہ خان نے نکاح کرلیا

    پاکستان کی معروف ٹک ٹاک اسٹار خدیجہ خان نے نکاح کرلیا۔

    باغی ٹی وی : ٹک ٹاک پر 17 لاکھ فالوورز رکھنے والی ٹک ٹاکرخدیجہ خان نے اپنے نکاح کی تصویریں اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیں۔

    خدیجہ خان نے انسٹاگرام پر اپنے شوہر کو انگوٹھی پہناتے ہوئے تصویر شیئر کی جس کے کیپشن میں اُنہوں نے اپنے شوہر سے مخاطب ہوکر لکھا کہ جب آپ میرا ہاتھ تھامتے ہیں تو لگتا ہے آپ نے میرا دل بھی تھام لیا۔

    اس کے علاوہ خدیجہ خان نے اپنے شوہر کے ہمراہ اپنے نکاح کی تقریب کی کچھ دلکش تصویریں بھی شیئر کیں۔

    مذکورہ تصویروں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خدیجہ خان نے اپنی زندگی کے سب سے خاص موقع پر گولڈن رنگ کے عروسی لباس کا انتخاب کیا جس میں وہ بےحد خوبصورت لگ رہی ہیں۔

    خدیجہ خان کے نکاح کی تصویروں کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے اور صارفین اُن کی نئی زندگی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کررہے ہیں۔

    ٹک ٹاکر نے اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر بھی نکاح کی ویڈیو شئیر کی جسے صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے-

    واضح رہے کہ خدیجہ خان کے ٹک ٹاک پر 17 لاکھ فالوورز ہیں جبکہ انسٹاگرام پر اُنہیں دو لاکھ سے زائد صارفین نے فالو کیا ہوا ہے۔

  • کپڑوں کی ڈیزائننگ میرا کاروبار ہے اور کوئی بھی اسے خریدنے کے لیے مجبور نہیں   فیشن ڈیزائنر علی ذیشان

    کپڑوں کی ڈیزائننگ میرا کاروبار ہے اور کوئی بھی اسے خریدنے کے لیے مجبور نہیں فیشن ڈیزائنر علی ذیشان

    حال ہی میں ڈیزائنر علی ذیشان کی جانب سے نمائش نہ لگاؤ، جہیز خوری بند کرو‘ کے عنوان سے ایک فیشن شوٹ کو جہیز کی لعنت کے خلاف عوام میں شعور جگانے کا ذریعہ بنایا گیا تھا لیکن سوشل میڈیا صارفین نے اپنی روایت برقرار رکھتے ہوئے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔

    باغی ٹی وی : تاہم اب ایک ویب سائٹ کو دیئے گئے انٹرویو کے دوران فیشن ڈیزائنر علی ذیشان کا کہنا تھا کہ بہت سے لوگوں نے مجھ پر تنقید کی کہ آپ خود بہت مہنگے کپڑے بناتے ہیں تو پھر آپ کیوں اس بارے میں بات کر رہے ہیں؟

    ڈیزائنر نے وضاحت دیتے ہوئے بتایا کہ یہ دونوں چیزیں بہت مختلف ہیں کپڑوں کی ڈیزائننگ میرا کاروبار ہے اور کوئی بھی اسے خریدنے کے لیے مجبور نہیں اگر آپ میرے کپڑے خرید سکتے ہیں تو براہ کرم میرے مہمان بنیں، اگر نہیں تو خود کو دباؤ میں نہ ڈالیں۔

    فیشن ڈیزائنر کا کہنا تھا کہ اگر کوئی مجھ سے پوچھے کہ میرے کپڑے خریدیں یا بیٹی کو تعلیم دیں تو میں کہوں گا کہ بیٹی کو تعلیم دلوائیں کپڑے میں بیچ لوں گا۔

    علی ذیشان کے مطابق مجھے اس میں کسی کو صفائی دینے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ میں نے صرف ایک بات کی آپ کو پسند آئے تو آپ اس پر عمل کریں اور جہیز کے لیے دونوں فریقین کو نہ کہیں آپ ایک خود مختار مرد بنیں کچھ لوگ آپ کو اپنی اتنی قیمتی اور پیاری چیز بیٹی دے رہے تو لکڑی کے فرش کا کیا ہے خود بنا لیں آپ،گاڑی کی کونسی بات ہے خود خریدلیں آپ۔

    ڈیزائنر کا مزید کہنا تھا کہ ایک اچھی لڑکی سے شادی کریں کیونکہ جہیز میں دیا گیا ٹی وی تو خراب ہو جائے گا لیکن جو اچھی تعلیم ہے وہ اگلی نسلوں تک جائے گی۔

    پاکستانی ڈیزائنر کے درمیان ڈیزائنز چوری کرنے کا تنازع سوشل میڈیا پر زیر بحث

    ’نمائش‘ لگانا بند کرو ،برائیڈل کوچیوراور جہیز پر پابندی لگاؤ

    برائیڈل کیٹور ویک 2021: ڈیزائنر علی ذیشان کی حاملہ بیوی کے ساتھ ریمپ واک

  • لوگوں کی ذات اور زندگیوں پر تبصرے کرنا  ہمارا فرض بن گیا ہے    نعمان اعجاز

    لوگوں کی ذات اور زندگیوں پر تبصرے کرنا ہمارا فرض بن گیا ہے نعمان اعجاز

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار نعمان اعجاز کا کہنا ہے کہ کسی کو بُرا کہنے سے پہلے آئندہ دیکھ لینا بہتر ہے۔

    باغی ٹی وی : سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر نعمان اعجاز نے اپنی تصویر شیئر کی جس میں موبائل فون میں مصروف ہیں۔

    نعمان اعجاز نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ہمیں نفرت کرنا پسند ہے کیونکہ اگر ہمیں نفرت کرنا پسند نہیں ہوتا تو ہم لوگوں کو نظر انداز کردیتے ہیں لیکن ہم ایسا نہیں کرتے ہیں۔

    اداکار نے کہا کہ ’یہ ہمارا فرض بن گیا ہے کہ ہمیں لوگوں کی ذات اور زندگیوں پر تبصرے کرنے ہیں اور اُنہیں بُرا بھلا ہی کہنا ہے۔

    اُنہوں نے کہا کہ کسی کو بُرا کہنے سے پہلے آئندہ دیکھ لینا بہتر ہے۔

    نعمان اعجاز نے مزید کہا کہ ’ہم برداشت کے بارے میں کیسے بات کر سکتے ہیں جب ہمارے اندر یہ موجود ہی نہیں ہے۔‘

    اداکار کے اس معنی خیز پیغام کو صارفین کی بڑی تعداد پسند کررہی ہے۔

    ایک انٹرویو میں عفت عمر کے انٹرویو سے اٹھنے والے تنازعے پر ان کا کہنا تھا کہ وہ اس معاملے میں صرف اللہ اور اپنی اہلیہ کو جواب دہ ہیں اور وہ اس بارے میں کوئی وضاحت دینے کی ضرورت محسوس نہیں کرتے۔

    انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام 18 ماہ پہلے ریکارڈ ہوا تھا اور ان کی مزاح سے پُر اور کچھ طنزیہ گفتگو کی عادت ہے، اگر کسی کو ان کا مذاق پسند نہیں تو یہ اس کا مسئلہ ہے۔

    اگر کسی کو مذاق پسند نہیں تو یہ اس کا مسئلہ ہے نعمان اعجاز

  • مرد یہ سوچ کر غلطی کرتے ہیں کہ عورت کبھی بھی انہیں چھوڑ کر نہیں جائے گی   سشمیتا سین

    مرد یہ سوچ کر غلطی کرتے ہیں کہ عورت کبھی بھی انہیں چھوڑ کر نہیں جائے گی سشمیتا سین

    سوشل میڈیا پر جاری بالی وڈ اداکارہ سشمیتا سین کی جانب سےپوسٹس وائرل ہو رہی ہیں جس کے بعد سے قیاس آرائیں کی جا رہی ہیں کہ ان کی اپنے دیرینہ دوست روہمن شال سے علیحدہ ہوگئی ہے۔

    باغی ٹی وی : حال ہی میں سشمیتا سین نے اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ انسٹاگرام پر خوب صورت پس منظر کے ساتھ اپنی تصویر پوسٹ کی۔

    تصویر میں سشمیتا سین ایک کشتی میں سمندر کے نظارے سے لطف اندوز ہورہی ہیں۔ تصویر کے کیپشن میں سشمیتا سین نے لکھا کہ سمندر ایسا مقام ہے جہاں وہ بالکل غیر جانبدار ہوتی ہیں، اور زندگی کے بہترین فیصلے وہیں کرنے چاہئیں جہاں آپ غیر جانبدار ہوں، نہ کہ اس مقام پر جہاں آپ ٹوٹے ہوئے ہوں۔

    اس کے علاوہ سشمیتا سین نے ایک اور پوسٹ شیئر کی تھی جس میں لکھا تھا مسئلہ یہ ہے خواتین کا خیال ہوتا ہے کہ مرد بدل جائے گا، لیکن وہ نہیں بدلے گا۔ جب کہ مرد یہ سوچ کر غلطی کرتے ہیں کہ خاتون کبھی بھی انہیں چھوڑ کر نہیں جائے گی، لیکن وہ جا سکتی ہے۔

    اس پوسٹ کے بعد میڈیا پر خبریں گردش کررہی ہیں کہ سشمیتا سین اور ان کے بوائے فرینڈ روہمن شال کے درمیان شاید علیحدگی ہوگئی ہے۔

    واضح رہے کہ 45 سالہ سشمیتا سین کے بوائے فرینڈ روہمن شال ایک ماڈل ہیں اور سشمیتا سین سے تقریباً 15 سال چھوٹے ہیں-

  • نادیہ خان کو شوہر کی جانب سے ویلنٹائن ڈے کا تحفہ

    نادیہ خان کو شوہر کی جانب سے ویلنٹائن ڈے کا تحفہ

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ و میزبان نادیہ خان کے شوہر نے اُنہیں ویلنٹائن ڈے کا تحفہ دیا-

    باغی ٹی وی : اس حوالے سے نادیہ خان نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصاویر کے کولاج کی ایک ویڈیو شیئر کی مذکورہ ویڈیو میں نادیہ خان کے ہمراہ اُن کے شوہر فیصل ممتاز راؤ، بیٹے اذہان اور بیٹی علیزے کو دیکھا جاسکتا ہے۔

    ویڈیو میں نادیہ خان کے ہاتھ لال گلاب اور چاکلیٹ کا ایک ڈبہ بھی ہے جو ویلنٹائن ڈے کے موقع پر اُنہیں اُن کے شوہر کی جانب سے بطورِ تحفہ دیا گیا ہے۔

    نادیہ خان نے یہ دلکش ویڈیو اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’بہت خوشی ہوتی ہے کہ جب آپ کے بوائز آپ کو تحفے میں پھول اور چاکلیٹس دیتے ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں نادیہ خان کے شوہر فیصل ممتاز کی سابقہ اہلیہ لبنیٰ کا ایک ویڈیو بیان سامنے آیا تھا جس میں اُنہوں دعویٰ کیا تھا کہ وہ فیصل کی دوسری اور نادیہ خان تیسری بیوی ہیں جبکہ ان دونوں سے قبل فیصل نے شمع نامی خاتون کے ساتھ شادی کی تھی اور اس سے بھی ان کی علیحدگی ہوچکی ہے لیکن یہ آن دی ریکارڈ ہے، آف دی ریکارڈ مجھے نہیں معلوم فیصل نے مزید کتنی شادیاں کی ہوئی ہیں۔

    اُن کا مزید کہنا تھا کہ شادی کے آٹھ ماہ بعد ہی ہم دونوں میں علیحدگی ہوگئی اور دلچسپ بات یہ تھی کہ ہماری طلاق کے اگلے ماہ ہی انہوں نے نادیہ خان کے ساتھ منگنی کرلی ان کا کہنا تھا کہ ہم دو عورتوں کی زندگیاں برباد ہوچکی ہے، جھوٹ بولا ہے اور فراڈ کیا ہے، میں دعا کرتی ہوں کہ اب یہ سب کچھ نادیہ خان کے ساتھ نہ کریں۔

    واضح رہے کہ نادیہ خان گزشتہ ماہ ریٹائرڈ پی اے ایف آفیسر اور فائٹر پائلٹ فیصل ممتاز راؤ کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئی ہیں۔

    نادیہ خان فیصل راؤ کی تیسری بیوی ہیں ،فیصل راؤ کی دوسری بیوی کے حیرن کن انکشافات