Baaghi TV

Category: شوبز

  • اداکارہ اقرا عزیز ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ کیوں؟

    اداکارہ اقرا عزیز ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ کیوں؟

    پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ اقرا عزیز کا نام سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے ٹرینڈنگ پینل پر ٹاپ پر ٹرینڈ کر رہا ہے۔

    باغی ٹی وی : گزشتہ روز نجی ٹی وی چینل جیو انٹرٹینمنٹ کے ڈرامہ سیریل ‘خدا اور محبت 3’ کی پہلی قسط نشر کی گئی تھی ‘خدا اور محبت 3’ کی پہلی قسط نے نشر ہونے کے بعد ریکارڈ کامیابی حاصل کر لی ہے جسے صرف چند ہی گھنٹوں میں 31 لاکھ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔

    ڈرامے کی پہلی قسط ریلیز ہونے کے بعد ٹوئٹر پر ڈرامے کا نام اور اداکارہ اقراء عزیز کا نام ٹرینڈ کرنے لگا اور صارفین کی جانب سے ڈرامے میں ان کی اداکاری کو خوب سراہا جا رہا ہے۔
    https://twitter.com/Fatemamazhar2/status/1360272348482596864?s=20
    اس ٹرینڈ میں حصہ لیتے ہوئے فاطمہ مظہر نامی صارف کا کہنا ہے کہ ‘مجھے اداکارہ اقراء عزیز اور فیروز خان کی اداکاری کے ساتھ ساتھ خدا اور محبت 3 کی پوری ٹیم بہت پسند ہے-


    https://twitter.com/JawedAmal/status/1360266562993856518?s=20


    https://twitter.com/theobsessedbear/status/1360520619088052226?s=20

    خیال رہے کہ ‘خدا اور محبت’ کے سیزن 3 کو سیونتھ اسکائی کے نامور پروڈیوسرز عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ ڈرامے کی کہانی مصنف ہاشم ندیم نے لکھی ہے اور ہدایات سید وجاہت حسین نے دی ہے۔

  • گزشتہ 4 سالوں سے انڈسٹری میں معاوضے سے متعلق مسائل ناقابل برداشت ہو گئے ہیں    نوین وقار

    گزشتہ 4 سالوں سے انڈسٹری میں معاوضے سے متعلق مسائل ناقابل برداشت ہو گئے ہیں نوین وقار

    پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ نوین وقار کا کہنا ہے کہ گزشتہ 4 سالوں سے انڈسٹری میں معاوضے سے متعلق مسائل ناقابل برداشت ہو گئے ہیں-

    باغی ٹی وی :اداکارہ نوین وقار نے گزشتہ دنوں ایک ویب شوکو انٹر ویو دیا جس میں انہوں نے بتایا کہ جب سے میں اس انڈسٹری میں کام کر رہی ہوں پہلے معاوضے سے متعلق مسائل اتنے نہیں تھے لیکن گزشتہ 4 سالوں سے یہ ناقابل برداشت ہو گیا ہے 2 سال پہلے مجھے کہا گیا کہ تمام اداکاراؤں کے معاوضے میں سے 35 فیصد کٹوتی ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ آپ کو اس کا اندازہ بھی نہیں ہے کہ ہم کن حالات میں کام کرتے ہیں اور اس پر بھی ہم اتنی محنت کرتے ہیں، آپ ہمیں ہمارے محنت کے پیسے ہی وقت پر دے دیں۔

    نوین وقار کا کہنا تھا کہ میں خود ایسی پوزیشن پر ہوں جہاں مجھے لوگوں سے اپنے ہی پیسے مانگنے کے لیے ان کے پیچھے پڑنا پڑتا ہے، ابھی حال ہی میں مجھے ایک کال آئی کہ آپ اپنے پیسے لے جائیں جو مجھے ڈیڑھ سال پہلے ملنے تھے، میں تو اس کے بارے میں بھول چکی تھی۔

    اداکارہ نے کہا کہ جب آپ کام کررہے ہوتے ہیں اور آپ محنت کرتے ہیں تو وہ آپ کی محنت کی کمائی ہوتی ہے اور آپ اپنی محنت کی کمائی کے لیے بھیگ مانگنا پسند نہیں کریں گے۔

  • کوئی میرا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک کرنے کی کوشش کررہا ہے     عدنان صدیقی

    کوئی میرا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک کرنے کی کوشش کررہا ہے عدنان صدیقی

    پاکستان شوبزانڈسٹری کے معروف اداکار عدنان صدیقی کا کہنا ہے کہ کوئی اُن کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

    باغی ٹی وی:اس حوالے سے عدنان صدیقی نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک خصوصی پوسٹ شیئر کی جس میں اُنہوں نے اپنے نام سے منسوب ایک جعلی انسٹا اکاؤنٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کیا۔

    عدنان صدیقی نے اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ کوئی میرا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک کرنے کی کوشش کررہا ہے اور میرے تمام دوستوں کو اس جعلی اکاؤنٹ سے فرینڈ ریکوئسٹ بھی بھیج رہا ہے۔

    اداکار نے کہا کہ میں یہاں یہ بات واضح کرنا چاہتا ہوں کہ میرا صرف ایک ہی اصل اکاؤنٹ ہے، باقی میرے نام سے منسوب تمام انسٹاگرام اکاؤنٹس جعلی ہیں۔

    آخر میں اُنہوں نے اپنے تمام دوستوں اور مداحوں سے اُن کے نام سے منسوب اُس جعلی انسٹاگرام اکاؤنٹ کو جلد از جلد رپورٹ کرنے کی اپیل بھی کی۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل بھی کئی پاکستانی فنکاروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک ہوچکے ہیں جن میں نعمان اعجاز اور ماڈل فریحہ الطاف شامل ہیں۔

  • یہ ہماری کار ہے، یہ ہم ہیں اور یہ ہماری پارٹی ہو رہی پر فنکاروں کی مزاحیہ ویڈیوز

    یہ ہماری کار ہے، یہ ہم ہیں اور یہ ہماری پارٹی ہو رہی پر فنکاروں کی مزاحیہ ویڈیوز

    چند روز قبل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں لڑکی منفرد انداز میں اردو بولتے ہوئے اپنا تعارف کچھ اس طرح کرواتی ہے’یہ ہماری کار ہے، یہ ہم ہیں اور یہ ہماری پاوری ہوری (پارٹی ہورہی) ہے۔

    باغی ٹی وی : لڑکی کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور لوگوں نے لڑکی کے بناوٹی انداز پر طنز کرتے ہوئے خود بھی اسی طرح کی ویڈیوز بنا بناکر شیئر کرنا شروع کردیں یہاں تک کہ شوبز فنکاروں نے بھی اس پر مزاحیہ ویڈیو بنا کر شیئر کی ہیں۔

    صبا قمر نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا یہ میں ہوں یہ میری فرینڈ ہے اور ہم ٹی وی دیکھ رہے ہیں-

    گلوکار فلک شبیر نے بھی سارہ خان کے ساتھ ویڈیو شیئر کی ’یہ میں ہوں یہ سارہ ہے اور یہ ہمارا پھول ہے اور ہماری پارٹی نہیں ہوری۔‘

    اداکار اعجاز اسلم نے اس ویڈیو پر دو مزاحیہ ویڈیوز بنائی ہیں جن میں سے ایک میں وہ بولتے ہوئے نظر آرہے ہیں، یہ میں ہوں، یہ عمر ہے اور یہ کووں کی پارٹی ہورہی ہے۔ دوسری ویڈیو اعجاز اسلم نے ڈراما ’نند‘کے سیٹ پر بنائی۔

    ویڈیو میں اعجاز اسلم ڈرامے میں نند کا کردار اداکرنے والی جویریہ پر طنز کرتے ہوئے کہتے ہیں یہ میں ہوں یہ نند ڈرامے کی ٹیم ہے اور یہ نند ہے جو کبھی نہیں سدھرے گی۔

    علی ظفر نے بھی اس پر ایک مزاحیہ ویڈیو شیئر کی ہے ’یہ میرا بیٹ ہے، یہ پچ ہے اور یہ میرا چھکا ہے-،

    نہ صرف پاکستانی فنکاروں نے مزاحیہ ویڈیوز بنائیں بلکہ گزشتہ روز بھارتی ڈرامہ سیریل ‘ساتھ نبھانا ساتھیا’ کے ڈائیلاگ ‘رسوڑے میں کون تھا’ پر گانا بنا نے والے اور بھارت سے تعلق رکھنے والے یوٹیوبر یشراج مکھاٹے نے اس پر گانا تیار کر لیا ہے جسے سوشل میڈیا پر خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

    پاکستانی لڑکی کی دلچسپ ویڈیو پر بھارتی یوٹیوبر نے گانا تیار کر لیا

  • فیض احمد فیض کا 110 واں یوم پیدائش

    فیض احمد فیض کا 110 واں یوم پیدائش

    معروف اور عالمی شہرت یافتہ شاعر فیض احمد فیض کا آج 110 واں یوم پیدائش منایا جارہا ہے۔

    باغی ٹی وی : فیض احمد فیض 13 فروری 1911 کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے انہوں نے تعلیم آبائی شہراورلاہورمیں مکمل کی، اپنے خیالات کی بنیاد پر1936 میں ادبا کی ترقی پسند تحریک میں شامل ہوئے۔

    بعد ازاں درس و تدریس چھوڑ کردوسری جنگ عظیم میں انہوں نے برطانوی فوج میں شمولیت اختیارکی لیکن بعد میں ایک بار پھرعلم کی روشنی پھیلانے لگے جوزندگی کے آخری روزتک جاری رہی۔

    فیض احمد فیض کی شاعری کے انگریزی، جرمن، روسی، فرنچ سمیت مختلف زبانوں میں تراجم شائع ہو چکے ہیں ان کے مجموعہ کلام میں ’نسخہ ہائے وفا، نقش وفا، دست صبا، سر وادی سینا، زنداں نامہ‘ اور دیگر قابل ذکر ہیں۔

    فیض احمد فیض وہ واحد ایشیائی شاعر تھے جنہیں 1963 میں لینن پیس ایوارڈ سے نوازا گیا -فیض کی شاعری مجازی مسائل پر ہی محیط نہیں بلکہ انہوں نے حقیقی مسائل کو بھی موضوع بنایا۔

    فیض کا کلام محمد رفیع، ملکہ ترنم نور جہاں، مہدی حسن، آشا بھوسلے اورجگجیت سنگھ جیسے گلوکاروں کی آوازوں میں ریکارڈ کیا گیا جبکہ انہوں نے درجنوں فلموں کے لئے غزلیں، گیت اورمکالمے بھی لکھے –

    تاہم انقلابی شاعر 20 نومبر 1984 کو 73 برس کی عمر میں اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔

  • کالے ہرن شکار کیس میں سلمان خان کے خلاف راجستھان حکومت کی درخواست مسترد

    کالے ہرن شکار کیس میں سلمان خان کے خلاف راجستھان حکومت کی درخواست مسترد

    کالے ہرن شکار کیس میں جودھ پور عدالت نے بالی وڈ سُپر اسٹار سلمان خان کے خلاف راجستھان حکومت کی جانب سے دائر کی گئی درخواست مسترد کردی۔

    باغی ٹی وی : بھارتی خبررساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق کالا ہرن شکارکیس سے متعلق جودھ پورکی ڈسٹرکٹ اور سیشن عدالت میں سماعت ہوئی۔ دوران سماعت عدالت نے کالے ہرن شکار کیس میں اداکار سلمان خان کے خلاف راجستھان کی حکومت کی جانب سے دائر کردہ درخواست مسترد کردی۔


    یاد رہے کہ ریاستی حکومت نے 2003 میں سلمان خان کے خلاف اسلحہ لائسنس کے حوالے سے عدالت میں جعلی حلف نامہ پیش کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔

    9 فروری 2021 کو جودھ پور کی عدالت میں کالے ہرن کے غیر قانونی شکار سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی تھی جس میں سلمان خان ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہوئے تھے۔ اس موقع پر سلمان خان کے وکیل ہستیمل سرسوت نے عدالت کو بتایا تھا کہ اگست 2003 میں غلطی سے جعلی حلف نامہ جمع کرایا گیا تھا۔ سلمان خان مصروفیات کے باعث بتانا بھول گئے تھے کہ ان کے اسلحہ کا لائسنس تجدید کے لیے گیا ہوا ہے اسی وجہ سے انہوں نے عدالت میں کہا کہ ان کا لائسنس گم ہوگیا ہے اور جعلی حلف نامہ جمع کرایا، لہذا سلمان خان کو غلطی کی بنیاد پر معاف کیا جائے۔

    تاہم حکومتی وکیل بھوانی بھاٹی نے عدالت سے درخواست کی تھی اداکار کے خلاف عدالت کو گمراہ کرنے کا مقدمہ درج کیا جائے۔ عدالت نے دونوں جانب کے دلائل سننے کے بعد کیس کا فیصلہ 11 فروری جمعرات تک موخر کردیا تھا تاہم اب جمعرات کو عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے اداکار کے خلاف ریاستی حکومت کی درخواست مسترد کردی۔


    اے این آئی نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ عدالت کے باہر سلمان خان کے وکیل نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جودھ پور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے ایک تفصیلی حکم میں ریاستی حکومت کی دونوں درخواستوں کو خارج کردیا ہے۔

    وکیل نے کہا کہ ہم نے 2006 میں ہی جواب دیا تھا کہ سلمان خان نے عدالت میں کوئی جھوٹا حلف نامہ پیش نہیں کیا تھا اور ایسی درخواستوں کو صرف سلمان خان کو پریشان کرنے کے لیے پیش کیا جارہا ہے۔

    سلمان خان نے عدالت کی جانب سے ان کے خلاف درخواست مسترد ہونے پر اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

    سلمان خان نے اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ انسٹاگرام پراپنی ایک تصویر شیئر کی اور لکھا میرے تمام مداحوں آپ سب کی سپورٹ، اور فکر کا بہت شکریہ۔ خیال رکھو اپنا اور اپنے گھروالوں کا مجھے آپ سب سے بے حد محبت ہے۔

    سلمان خان نے2003 میں جعلی حلف نامہ پیش کرنے پر عدالت سے معذرت کرلی

  • شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا پرغیر اخلاقی فلمیں بنانے والا گروہ چلانے کا الزام

    شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا پرغیر اخلاقی فلمیں بنانے والا گروہ چلانے کا الزام

    پولیس کی تحویل میں بھارتی اداکارہ نے شلپا شیٹھی کے شوہر پر غیر اخلاقی فلمیں بنانے کے لیے گروہ چلانے کا الزام عائد کیا ہے۔

    باغی ٹی وی :بھارتی میڈیا کے مطابق چند روز قبل ممبئی پولیس نے غیر اخلاقی فلمیں ویب سائٹ پر اپلوڈ کرنے کے الزام میں اداکارہ گیہانا واسستھ سمیت دیگر مزید 9 افراد کو گرفتار کیا تھا، اسی سلسلے میں ایک اور بھارتی اداکارہ ساگریکا شونا نے مشہور بھارتی اداکارہ شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا پر فحش فلموں کا گروہ چلانے اور ویب سائٹ پر اپلوڈ کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

    ایک پریس کانفرنس میں اداکارہ نے کہا کہ فحش فلمز بنانے کے سلسلے میں جس شخص کو پولیس نے گرفتار کیا ہے وہ مشہور بزنسمین راج کندرا کا اسسٹنٹ ہے-

    اداکارہ ساگریکا شونا نے کہا کہ فحش فلمز بنانے کے پیچھے شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرہ کا ہاتھ ہے لہذا انہیں بھی گرفتار کیا جائے-

    بھارتی اداکارہ غیراخلاقی ویڈیوز بنانے کے الزام میں گرفتار

    غیراخلاقی فلمیں بنانے کے الزام میں ‌گرفتار بھارتی اداکارہ میں کورونا وائرس کی…

  • پاکستانی لڑکی کی دلچسپ ویڈیو پر بھارتی یوٹیوبر نے گانا تیار کر لیا

    پاکستانی لڑکی کی دلچسپ ویڈیو پر بھارتی یوٹیوبر نے گانا تیار کر لیا

    گزشتہ دنوں سے سوشل میڈیا پر پاکستانی لڑکی کی ایک دلچسپ ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے جو منفرد انداز میں کہتی ہے کہ ‘یہ ہماری کار ہے، یہ ہم ہیں اور یہ ہماری پارٹی ہورہی ہے۔

    باغی ٹی وی : یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر اس قدر وائرل ہو گئی کہ صارفین کی جانب سے اس ویڈیو کی طرح ویڈیوز بنانے کا سلسلہ شروع ہو گیا۔
    https://twitter.com/once_says/status/1360279742868578308?s=08
    اس ویڈیو کی دیکھا دیکھی سوشل میڈیا صارفین کے علاوہ شوبز کی معروف شخصیات اور یوٹیوبرز کی جانب سے بھی ویڈیو بنائی گئی۔

    ویڈیو کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ گزشتہ روز بھارت سے تعلق رکھنے والے یوٹیوبر یشراج مکھاٹے نے اس پر گانا تیار کر لیا۔

    خیال رہے کہ یشراج مکھاٹے نے اس سے قبل بھارتی ڈرامہ سیریل ‘ساتھ نبھانا ساتھیا’ کے ڈائیلاگ ‘رسوڑے میں کون تھا’ پر گانا بنایا تھا –

    اب انہوں نے پاکستانی لڑکی کی وائرل ویڈیو پر گانا تیار کیا ہے جسے سوشل میڈیا پر خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

  • انگریزی بولوں تو گڑبڑ ہو ہی جاتی ہے  اداکارہ میرا کا اعتراف

    انگریزی بولوں تو گڑبڑ ہو ہی جاتی ہے اداکارہ میرا کا اعتراف

    معروف پاکستانی اداکارہ میرا نے آخر کار اپنی گلابی انگلش کا اعتراف کر ہی لیا-

    باغی ٹی وی : اداکارہ میرا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ کوکنگ کرتی ہوئی نظرآرہی ہیں اور دیسی مرغی بنارہی ہیں۔ ویڈیو میں میرا نے بتایا کہ انہیں کوکنگ کرنا بہت اچھا لگتا ہے اوراکثر وہ کھانا بناتے ہوئے ڈانس بھی کرتی ہیں۔

    اداکارہ میرا کے گھرگزشتہ روز مہمان مدعو تھے اور ان ہی کے لیے وہ کوکنگ کررہی تھیں۔ میرا نے اپنے مہمان کا تعارف کرواتے ہوئے کہا کہ یہ میرے ماموں کے بیٹے بابرنقوی ہیں اورآج ہمارے گھر پر کھانے پر مدعو ہیں اور ان ہی کے لیے میں کھانا بنارہی ہوں۔

    اس کے بعد میرا نے اپنے والد کا نام بتاتے ہوئے کہا میں سرور نقوی کی بیٹی ہوں ان کے برابرمیں کھڑے بابر نقوی نے میرا کی بات میں اضافہ کرتے ہوئے کہا اس کے علاوہ یہ جنرل نقوی کی بھانجی ہیں۔

    تاہم میرا نے جب یہی الفاظ انگلش میں دوہرائے تو وہ غلطی سے جنرل نقوی کو جنرل نقلی کہہ گئیں۔ جس پر وہاں موجود تمام لوگ ہنسنے لگے۔ میرا نے بھی ہنستے ہوئے کہا گڑبڑ ہوگئی نا انگلش بولتے ہوئے سب گڑبڑہوجاتی ہے۔

    واضح رہے کہ میرا اداکاری کے ساتھ ساتھ اپنی گلابی انگریزی کی وجہ سے مشہور ہیں اور اکثر غلط انگریزی بولنے کی وجہ سے سوشل میڈیا پر مذاق کا نشانہ بن جاتی ہیں۔

  • سنی لیون کی ویب سیریز کی شوٹنگ کے سیٹ پر ہنگامہ

    سنی لیون کی ویب سیریز کی شوٹنگ کے سیٹ پر ہنگامہ

    بالی وڈ اداکارہ سنی لیون کی ویب سیر یز ’انامیکا‘ کی شوٹنگ کے دوران جھگڑا ہوگیا۔

    باغی ٹی وی :بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی وڈ ہدایت کار وکرم بھٹ نے انکشاف کیا ہے کہ ویب سیریز کے دوران فیس کے معاملے پر بڑا جھگڑا ہوا تھا۔ سیٹ پر فائٹرز ایسوسی ایشن کے ارکان نے واجبات کیلئے جھگڑا شروع کیا تھا جو اس قدر بڑھ گیا تھا کہ ہمیں سنی لیون کو وینیٹی وین میں چھپانا پڑا۔

    وکرم بھٹ نے کہا کہ فائٹرز ایسوسی ایشن کے ارکان نے ہدایت کار وکرم بھٹ سے 14 لاکھ روپے دینے کا مطالبہ کیا، غنڈوں کو سیٹ پر دیکھ کر سنی لیوں خوفزدہ ہوگئیں-

    ان کا کہنا ہے کہ شوٹنگ کیلئے سنی بھی سیٹ پر موجود تھیں اور ایسے میں ایکشن اسٹنٹ کرنے والوں نے فوری ادائیگی کا مطالبہ کیا تو فوری طور پر مجھے سنی لیون کی فکر ہوگئی تھی اور انہیں وینیٹی وین میں بند کیا تھا۔

    وکرم بھٹ کا کہنا تھا کہ معاملہ اس قدر بڑھ گیا تھا کہ پورا دن گزر گیا جس کے باعث شوٹنگ بھی نہیں ہوسکی تھی۔

    دوسری جانب ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ وکرم بھٹ نے 38 لاکھ بھارتی روپے کی ادائیگی کرنا تھی تاہم وہ اس سے انکاری تھے جس پر کام کو روکا گیا تھا ۔