Baaghi TV

Category: شوبز

  • محبت کے عالمی دن پر اپنی ملازمہ کے ساتھ تصویر شیئر کرنے پر حرامانی تنقید کی زد میں

    محبت کے عالمی دن پر اپنی ملازمہ کے ساتھ تصویر شیئر کرنے پر حرامانی تنقید کی زد میں

    پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی نامور اداکارہ حرا مانی ویلنٹائن ڈے کے موقع پر اپنی ملازمہ کے ساتھ تصویر کرنے پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں آگئیں-

    باغی ٹی وی : 14 فروری کا دن دنیا بھر میں محبت کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے اس دن لوگ اپنے پیاروں کے ساتھ مختلف طریقوں سے اظہار محبت کرتے ہیں۔

    اداکارہ حرا مانی نے ویلنٹائن کے موقع پر ملازمہ کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی اور لوگوں کو ویلنٹائن ڈے کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا محبت سب کے لیے ہوتی ہے۔ محبت پھیلائیں میری نذیرا باجی۔

    تاہم انہیں اپنی ملازمہ کے ساتھ تصویر شیئر کرنا مہنگا پڑگیا۔ لوگوں نے ان کی تعریف کرنے کے بجائے ان پر تنقید کرنی شروع کردی۔ اور ان کی ملازمہ کے پرانے کپڑوں کی طرف توجہ دلاتے ہوئے کہا اپنے ملازمین کو پہننے کے لیے کچھ بہتر کپڑے دے کر محبت پھیلائیں۔

    اریبہ نامی صارف نے تبصرہ کیا آپ کا شیشہ کتنا صاف ہے۔ مدیحہ نامی خاتون نے حرامانی پر طنز کرتے ہوئے لکھا اپنی ملازمہ کے ساتھ تصویر لے کر بڑا کوئی احسان کیا ہے آپ کیا ظاہر کرنا چاہ رہی ہیں؟ کم از کم ان کو نیا سوٹ ہی لے دویا کوئی اپنا پہنا ہوا سوٹ دے دو۔

    ایک صارف نے ویلنٹائن ڈے کو منانے پر اعتراض کرتے ہوئے کہا اسلام میں یہ دن منانا مسلمانوں کے لیے جائز نہیں۔

  • نصیبو لعل کی کامیابی اور آواز جن سے ہضم نہیں ہو رہی ہو وہ تکیے میں منہ ڈالیں اور سو جائیں

    نصیبو لعل کی کامیابی اور آواز جن سے ہضم نہیں ہو رہی ہو وہ تکیے میں منہ ڈالیں اور سو جائیں

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کا آفیشل ترانہ ‘گروو میرا’ ریلیز کیا گیا ہے جو سوشل میڈیا صارفین کو خاص پسند نہیں اور سوشل میڈیا پر میمز اور تنقید کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہوگیا۔

    باغی ٹی وی : پی ایس ایل 6 کے آفیشل ترانہ میں گلوکارہ نصیبو لعل، آئمہ بیگ، ریپر طلحہ انجم اور طلحہ یونس نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے جس کو سوشل میڈیا صارفین نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جس کے بعد کچھ فنکاروں نے ترانے کو تنقید کا نشانہ بنانے والوں کو جواب دیا جس میں گلوکارہ و اداکارہ کومل رضوی اور حرامانی بھی شامل ہیں-

    گلوکارہ و اداکارہ کومل رضوی نے نجی ٹی وی چینل کے مارننگ شو میں میں گفتگو کرتے ہوئے نصیبو لعل کی حمایت میں کہا کہ نصیبو لعل نے پی ایس ایل کا گیت بہت اچھے انداز میں گایا اگر کسی کو پسند نہیں تو نہ سنُے مگر تنقید نہ کرے۔

    دوسری جانب اداکارہ حرا مانی نے بھی نصیبو لعل کی حمایت میں انسٹاگرام پر ایک طویل پوسٹ شیئر کرتے ہوئے ناقدین کو آڑے ہاتھوں لیا۔

    اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں نصیبو لعل کو پی ایس ایل کی رانی قرار دیتے ہوئے مستقبل میں بھی ان سے پی ایس ایل کے گانے گانے کی فرمائش کر دی۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ آج تک پی ایس ایل کا گانا اتنا ہٹ نہیں ہوا جتنا یہ ’گروو میرا‘ ہوا ہے۔

    حرامانی نے لکھا کہ واہ واہ کیا گانا گایا ہے میری نصیبو نے یہ آواز یہ انداز اصل فنکار اصل ہی ہوتا ہے-

    حرا نے کہا کہ مزے کی بات یہ ہے کہ 1980 سے یہ آواز لاکھوں دلوں کی دھڑکن ہے انٹر نیٹ کا دو ر تو اب آیا ہے اور اس دور میں بھی چھکا مار دیا نصیبو کی آوز نے اور سب سے بات کیا ہے کہ آج تک پی ایس ایل کا گانا اتنا ہٹ ہوا ہی نہیں جتنا یہ ہوا ہے-

    حرا مانی نے نصیبو لعل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کا احترام کرتے ہیں میڈم اور کہا کہ یہ تنقید کرنے والے سوکالڈ ایلیٹ برگر میوزک انٹرنیٹ دور کے ہم جیسے چنے مُنے فالوورز والے ان کو کیا پتہ کہ اصل فین فالونگ ہوتی کیا ہے –

    حررا مانی نے ناقدین کو تنوید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہماری نصیبو کی کامیابی اور آواز جن سے ہضم نہیں ہو رہی ہو وہ تکیے میں منہ ڈالیں اور سو جائیں کوئی اپنے خوابوں میں بھی نہیں اس پچ پر گا سکتا یہ بات میں شرط لگا کر کہتی ہوں-

    حرا مانی نے پی ایس ایل کا بھی شکریہ ادا کیا-

    حرامانی نے کہا کہ جس کا ہاتھ اللہ پکڑتا ہے اس کو کسی کا کیا ڈر اللہ پاک آپ کو اور عزت دے اور کہا کہ آپ پی ایس ایل کی رانی ہیں اور آگے بھی پی ایس ایل کے گانے آپ نے ہی گانے ہیں یہ آپ کی سب سے بڑی فین حرامانی کی فرمائش اور خواہش ہے-

    پی ایس ایل 6 ترانے پر تنقید، ہارون شاہد شعیب اختر پر برہم

    ناقدین کے لئے فنکاروں کے کام کو مٹی میں ملا دینا بہت آسان ہے عدنان صدیقی

  • عاطف اسلم اور سائرہ یوسف رومانوی گانے میں پہلی بار ایک ساتھ نظر آئیں گے

    عاطف اسلم اور سائرہ یوسف رومانوی گانے میں پہلی بار ایک ساتھ نظر آئیں گے

    پاکستانی معروف اداکارہ و ماڈل سائرہ یوسف پاکستان میوزک انڈسٹری کے نامور اور عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم کے ریلیز ہونے والےرومانوی گانے ’رات‘ میں پہلی بار ایک ساتھ نظر آئیں گے-

    باغی ٹی وی : گلوکارعاطف اسلم نے سوشل میڈیا اور یوٹیوب پر جلد ریلیز ہونے والے رومانوی گیت ’رات‘ کی پہلی جھلک جاری کردی، جس میں انہیں سائرہ یوسف کے ساتھ رومانوی انداز میں دیکھا جا سکتا ہے۔

    عاطف اسلم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے جے جلد ریلیز ہونے والے گانے کی جھلک شئیر کی-


    سائرہ یوسف نے بھی اپنے انسٹاگرام پر ’رات‘ کا ٹیزرجاری کیا اور بتایا کہ جلد ان کا مذکورہ گانا ریلیز ہوگا۔

    ’رات‘ کی ہدایات گلوکار و موسیقار یاسر جسوال دیں گے ، تاہم ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ گانے کی موسیقی کس نے ترتیب دی ہے اور اس کی شاعری کس نے لکھی ہے۔

    خیال رہے کہ عاطف اسلم نے گزشتہ برس نومبر میں ’ویلو میوزک اسٹیشن‘ میں پنجابی گانے ’کدی تے ہنس بول وے‘ میں آواز کا جادو جگایا تھا۔سائرہ یوسف کے ساتھ پہلی بار گلوکار کے رومانوی گیت پر دونوں کے مداح بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں-

  • اثاثے چھپانے کا الزام: ایف بی آر گلوکارہ آئمہ بیگ کے خلاف حرکت میں آگیا

    اثاثے چھپانے کا الزام: ایف بی آر گلوکارہ آئمہ بیگ کے خلاف حرکت میں آگیا

    پاکستان میوزک انڈسٹری کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ کے گرد اثاثے چھپانے پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے گھیرا تنگ کر دیا ہے۔

    باغی ٹی وی : پاکستانی نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ گلوکارہ آئمہ بیگ نے ایف بی آر سے اپنی بینک ٹرانزیکشن چھپائیں جس پر ایف بی آر گلوکارہ آئمہ بیگ کے خلاف حرکت میں آگیا ہے۔

    ایف بی آر نے گلوکارہ کا دو سالوں کا آڈٹ کرتے ہوئے زوکاز نوٹس جاری کر کے پندرہ روز میں جواب طلب کر لیا-

    ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے آئمہ بیگ سے 2 سال کے اثاثہ جات اور بینک ٹرانزیکشن کی تفصیلات طلب کر لی ہیں جبکہ گلوکارہ کو جواب جمع کروانے کے لیے 15 روز کی مہلت دی گئی ہے۔

    راحت فتح علی خان کی اہلیہ بھی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی نادہندہ نکلیں

    گلوکاری سے مطمئن ہوجاؤں پھراداکاری کے میدان میں بھی انٹری دوں گی آئمہ بیگ

  • پاکستانی ویب سیریز ‘چڑیلز’ نے برٹش ایشین میڈیا ایوارڈ اپنے نام کر لیا

    پاکستانی ویب سیریز ‘چڑیلز’ نے برٹش ایشین میڈیا ایوارڈ اپنے نام کر لیا

    گزشتہ سال پاکستانی ویب سیریز ‘چڑیلز’ نے برٹش ایشین میڈیا ایوارڈ (بی ایم اے) اپنے نام کر لیا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی اسٹریمنگ ویب سائٹ زی فائیو پر گزشتہ سال ریلیز کی جانے والی پاکستانی ویب سیریز ‘چڑیلز’ کو برٹش ایشین میڈیا ایوارڈ (بی ایم اے) میں ‘او ٹی ٹی پلیٹ فارم شو آف دی ائیر’ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

    خیال رہے کہ پاکستانی ویب سیریز ‘چڑیلز’ کی ہدایت کاری عاصم عباس نے دی ہے جس کی کہانی 4 خواتین کے گرد گھومتی ہے جو کہ دھوکا دہی میں ملوث شوہروں کو بے نقاب کرنے کے لیے ایک خفیہ ایجنسی کھولتی ہیں۔

    گزشتہ دنوں پاکستان کی پہلی ویب سیریز ‘چڑیلز’ پراس میں موجود کچھ بولڈ سینز کی وجہ سے پابندی بھی عائد کی گئی تھی جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کے کچھ دنوں بعد اس پابندی کو اٹھا لیا گیا تھا۔

  • دپیکا پڈوکون کو گالیاں دینے والا شخص کون ہے؟

    دپیکا پڈوکون کو گالیاں دینے والا شخص کون ہے؟

    بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون نے انسٹاگرام ڈی ایم پر گالیاں دینے والے شخص کو جواب دیا ہے-

    باغی ٹی وی :بھارتی میڈیا کے مطابق دپیکا پڈوکون کو ساحل شاہ نامی شخص نےانسٹاگرام ڈی ایم (میسجز)پر گالی لکھ کر بھیجی۔ دپیکا پڈوکون نے اس پیغام کا اسکرین شاٹ لے کر اسے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کیا اسکرین شاٹ میں اس شخص کی جانب سے دی گئی گالیاں اور اس کا نام واضح تھا۔

    اس کے ساتھ ہی انہوں نے گالی دینے والے شخص کو طنزیہ جواب دیتے ہوئے کہا ’واہ آپ کے گھروالوں اور دوستوں کو آپ پر بے حد ناز ہوگا۔‘

    بعدازاں اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوری سے اسکرین شاٹ کو ڈیلیٹ کردیا تاہم اس دوران دیگر صارفین نے اس کا اسکرین شاٹ لے لیا اور اب لوگ اس شخص کی حرکت پر افسوس کا اظہار کر رہے ہیں۔

  • دیا مرزا ایک بار پھرشادی کرنے کے لئے تیار

    دیا مرزا ایک بار پھرشادی کرنے کے لئے تیار

    بالی ووڈ کی معرو ف اداکارہ دیا مرزا ایک بار پھر شادی کے بندھن میں بندھنے کے لیے تیار ہیں۔

    باغی ٹی وی :بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف اداکارہ دیا مرزا دوسری بار شادی کے بندھن میں بندھنے کے لیے تیار ہیںدیا مرزا ممبئی میں مقیم بزنس مین ویبھوو ریکھی سے شادی کرنے والی ہے جب کہ شادی کی تقریب 15 فروری کو ہوگی جس میں صرف دیا مرزا کے اہل خانہ اور دوست شرکت کریں گے۔

    ویبھوو ریکھی نے اس سے قبل یوگا انسٹرکٹر سنینا ریکھی سے شادی کی تھی اور ان کی ایک بیٹی بھی ہے دوسری جانب ابھی تک دیا مرزا نے اپنی شادی کی افواہوں کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔

    واضح رہے کہ دیا مرزا نے 2014 میں بزنس پارٹنر ساحل سانگھا سے شادی کی تھی تاہم گزشتہ سال اداکارہ دیا مرزا نے سوشل میڈیا پر اپنی شادی ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ 11 سال تک ساتھ رہنے کے بعد ہم دونوں نے باہمی رضامندی سے الگ ہونے کا فیصلہ کرلیا لیکن ہمارے درمیان دوستی کا رشتہ قائم رہے گا۔

  • اگر کسی کو مذاق پسند نہیں تو یہ اس کا مسئلہ ہے  نعمان اعجاز

    اگر کسی کو مذاق پسند نہیں تو یہ اس کا مسئلہ ہے نعمان اعجاز

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے ناموراداکار نعمان اعجاز کا کہنا ہے کہ ہمارے معاشرے میں ایسا کئی بار ہوا ہے کہ کسی تحریک کا غلط مقاصد کے لیے استعمال کیا گیا ہو اس لیے حکومت کو فیصلہ کرنا چاہیے کہ جھوٹا الزام لگانے کی بھی سزا ہونی چاہیے۔

    باغی ٹی وی : حال ہی میں نعمان اعجاز نے انڈیپینڈنٹ اردو سے بات کرتے ہوئے جنسی ہراسانی کے موضوع پر مبنی اپنے ڈرامے ’’ڈنک‘‘ اور ڈراما سیریل ’’رقیب سے‘‘ کے بارے میں بات کی۔ اس ڈرامے میں نعمان اعجاز کو ایک شادہ شدہ مرد دکھایا گیا ہے اور ان کی محبوبہ (حدیقہ کیانی) اپنی بیٹی کے ساتھ ان کے گھر میں رہنے آجاتی ہے۔

    نعمان اعجاز کے ڈرامے ’’ڈنک‘‘ کی کہانی کالج کے ایک پروفیسر کے گرد گھومتی ہے جس پر اس کی طالبہ جنسی ہراساں کرنے کا جھوٹا الزام لگاتی ہے۔ پروفیسر یہ الزام برداشت نہیں کرپاتا اور خودکشی کرلیتا ہے۔ نعمان اعجاز نے ڈرامے میں پروفیسر کردار نبھایا ہے۔ تاہم ان پر اس کردار کو کرنے کے لیے تنقید بھی کی گئی۔

    اس بارے میں نعمان اعجاز کا کہنا تھا کہ نکتہ چینی ان پر نہیں بلکہ اس کردار یا موضوع پر کرنی چاہیے تھی۔ تاہم یہ ایک سچا واقعہ ہے، جہاں سے اس کا مرکزی خیال مستعار لیا گیا۔ یہ واقعہ پنجاب میں ہوا تھا اور پروفیسر پر جھوٹا الزام لگا تھا۔ الزام لگانے والے یہ نہیں دیکھتے کہ الزام کا اثر اس شخص اور اس کے خاندان پر کیسے پڑے گا، پروفیسر کا کردار الزام نہیں سہہ سکا اور اس نے خود کُشی کرلی۔

    انہوں نے کہا کہ اس ڈرامے کے ذریعے ’می ٹو‘ تحریک کو سبوتاژ کرنے کی کوئی کوشش نہیں کی گئی بلکہ وہ خود اس کے حق میں ہیں کیونکہ کسی مرد یا عورت کو حق نہیں کہ وہ کسی کو بھی ہراساں کرے، اس کی سزا ہونی چاہیے۔

    نعمان اعجاز نے واضح کیا کہ اس کا بنیادی نکتہ یہ ہے کہ کوئی اس موومنٹ کو غلط استعمال تو نہیں کررہا؟ اسی لیے کسی کو سزا دینے سے پہلے تحقیق اور تصدیق کرلی جائے تو بہتر ہے۔ ہمارے معاشرے میں ایسا کئی بار ہوا ہے کہ کسی تحریک کا غلط مقاصد کے لیے استعمال کیا گیا ہو اس لیے حکومت کو فیصلہ کرنا چاہیے کہ جھوٹا الزام لگانے کی بھی سزا ہونی چاہیے۔

    اپنے کردار پروفیسر ہمایوں کے خودکشی کرنے پر ان کا کہنا تھا کہ یہ تو پھر بھی سات ہفتے بعد ہوا، لوگوں نے تو سات دنوں میں خودکشی کرلی، البتہ اب ان کا کردار اس ڈرامے سے ختم ہوگیا ہے، اس پر وہ اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ ان کا کام پسند کیا گیا۔

    عفت عمر کے انٹرویو سے اٹھنے والے تنازعے پر ان کا کہنا تھا کہ وہ اس معاملے میں صرف اللہ اور اپنی اہلیہ کو جواب دہ ہیں اور وہ اس بارے میں کوئی وضاحت دینے کی ضرورت محسوس نہیں کرتے۔

    انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام 18 ماہ پہلے ریکارڈ ہوا تھا اور ان کی مزاح سے پُر اور کچھ طنزیہ گفتگو کی عادت ہے، اگر کسی کو ان کا مذاق پسند نہیں تو یہ اس کا مسئلہ ہے۔

    اپنے بیٹے زاویار کے اداکاری شروع کرنے کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے بچوں کو کبھی اس کام میں نہیں آنے دیا کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ پہلے انہیں اپنی تعلیم مکمل کرنی چاہیے

    جب زاویار نے مجھ سے اس کا اظہار کیا تو میں نے انہیں وزن کم کرنے کا مشورہ دیا، جس کے بعد انہوں نے چھ ماہ کے دوران 22 کلو وزن کم کیا۔

    انہوں نے تھیٹر کی تربیت کینیڈا سے حاصل کی ہے، تو میں نے کہہ رکھا ہے کہ آڈیشن لیا جائے اور اگر وہ ٹھیک ہو تو پھر دیکھا جائے۔

    پاکستان میں سوشل میڈیا پر بڑھتی ہوئی نکتہ چینی پر نعمان اعجاز کا کہنا تھا کہ پاکستان میں حقیقی معنوں میں بلاگرز نہ ہونے کے برابر ہیں، باقی تو فصلی ہیں جو مختلف وجوہات کی بنا پر اس کام میں گھسے ہوئے ہیں۔

    نعمان اعجاز کے بڑے بیٹے اداکاری کے میدان میں قدم رکھنے کو تیار

  • معروف بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون کواچانک کیوں اورکہاں چھپایا گیا:بڑی شرمساری والی خبرآگئی

    معروف بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون کواچانک کیوں اورکہاں چھپایا گیا:بڑی شرمساری والی خبرآگئی

    ممبئی :معروف بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون کواچانک کیوں اورکہاں چھپایا گیا:بڑی شرمساری والی خبرآگئی،اطلاعات کے مطابق بالی وڈ اداکارہ سنی لیون کی ویب سیر یز ’ انامیکا‘ کی شوٹنگ کے عجیب معاملات سامنے آئے ہیں‌

    تفصیلات کے مطابق بالی وڈ ہدایت کار وکرم بھٹ نے انکشاف کیا ہے کہ ویب سیریز کے دوران فیس کے معاملے پر بڑا جھگڑا ہوا تھا۔انہوں نے بتایا کہ سنی لیون کی ویب سیریز ’ انامیکا‘ کے سیٹ پر فائٹرز ایسوسی ایشن کے ارکان نے واجبات کیلئے جھگڑا شروع کیا تھا اور جھگڑا س قدر بڑھ گیا تھا کہ ہمیں سنی لیون کو وینیٹی وین میں چھپانا پڑا۔

    ان کا کہنا ہے کہ شوٹنگ کیلئے سنی بھی سیٹ پر موجود تھیں اور ایسے میں ایکشن اسٹنٹ کرنے والوں نے فوری ادائیگی کا مطالبہ کیا تو فوری طور پر مجھے سنی لیون کی فکر ہوگئی تھی اور انہیں وینیٹی وین میں بند کیاتھا۔ وکرم بھٹ کا کہنا تھا کہ معاملے اس قدر بڑھا تھا کہ پورا دن گزر گیا تھا جس کے باعث شوٹنگ بھی نہیں ہوسکی تھی۔

    دوسری جانب ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ وکرم بھٹ نے 38 لاکھ بھارتی روپے کی ادائیگی کرنا تھی تاہم وہ اس سے انکاری تھی جس پر کام کو روکا گیا تھا اور فوری طور پر 14 لاکھ کا چیک لیاگیا تھا۔

  • دلیپ کماراپنا آبائی گھر پشاور کے لوگوں کو تحفہ دینا چاہتے تھے ،بھتیجے فواد اسحاق کا دعویٰ

    دلیپ کماراپنا آبائی گھر پشاور کے لوگوں کو تحفہ دینا چاہتے تھے ،بھتیجے فواد اسحاق کا دعویٰ

    بالی وڈ کے لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کے پاکستان میں موجود بھتیجے فواد اسحاق کا کہنا ہے کہ دلیپ کمار کی پشاور اور وہاں کے لوگوں کے لیے محبت دہائیاں گزرنے کے بعد بھی ختم نہیں ہوئی ہے۔

    باغی ٹی وی : انڈسٹریلسٹ اور سرحد چیمبر آف کامرس کے سابق سربراہ فواد اسحاق نے پریس ٹرسٹ آف انڈیا سے بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے نام پر دلیپ کمار کے پشاور میں موجود آبائی گھر کا مناسب اور قانونی اختیار نامہ (پاور آف اٹارنی) ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ دلیپ کمار نے 2012 میں اپنی جائیداد کی پاور آف اٹارنی کا مناسب مسودہ تیار کروایا تھا انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ان کے چچا دلیپ کمار کے دل میں پشاور کے لوگوں کے لیے بہت احترام ہے اور وہ اپنا آبائی گھر پشاور کے لوگوں کو تحفہ دینا چاہتے تھے۔ دلیپ کمار کی پشاور اور وہاں کے لوگوں کے لیے محبت دہائیاں گزرنے کے بعد بھی ختم نہیں ہوئی ہے۔

    دلیپ کمار کے بھتیجے کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب خیبرپختونخوا حکومت اور پشاور میں دلیپ کمار کے گھر کے موجودہ مالک کو مکان کی قیمت کے معاملے پر کسی تصفیہ تک پہنچنے کے لیے کہا گیا ہے تاکہ مکان کو میوزیم میں تبدیل کرنے کا اگلا قدم اٹھایا جاسکے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل دلیپ کمار کے ترجمان فیصل فاروقی نے کہا تھا کہ پشاور میں جنوبی ایشیا کے بڑے فنکاروں دلیپ کمار، کپور فیملی، شاہ رخ خان اور دیگر کے آبائی گھروں کی اہمیت کو پوری دنیا میں تسلیم کیا جاتا ہے۔

    ان فنکاروں کے آبائی گھروں کو محفوظ بنانے سے پشاور کی اہمیت میں اضافہ ہو گا اور ملک میں سیاحت کی صنعت کو بھی استحکام ملے گا۔

    پشاور میں دلیپ کمار اور کپور خاندان کے گھروں کے موجودہ مالکان اور حکومت پاکستان کو چاہیے کہ وہ مل کر باہمی اتفاق سے قیمتوں کا تعین کریں تاکہ میوزیم قائم کرنے کا منصوبہ جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچ سکے۔

    پشاور دلیپ کمار کے دل میں بستا ہے ترجمان فیصل فاروقی

    دلیپ کمار کے آبائی مکان کی خرید وفروخت کا معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا