Baaghi TV

Category: شوبز

  • فرحان سعید اور ایمان علی کا بولڈ فوٹو شوٹ وائرل

    فرحان سعید اور ایمان علی کا بولڈ فوٹو شوٹ وائرل

    پاکستان کے نامور گلوکار و اداکار فرحان سعید اور اداکارہ و ماڈل ایمان علی کے بولڈ فوٹو شوٹ کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہیں-

    باغی ٹی وی :گلوکار و اداکار فرحان سعید یوں تو گزشتہ کچھ عرصے سے اہلیہ عروہ حسین سے علیحدگی اور خراب تعلقات کی وجہ سے خبروں میں تھے۔

    تاہم اب وہ اپنی آنے والی رومانٹک ایکشن فلم ’ٹچ بٹن‘ کی ہیروئن ایمان علی کے ساتھ کرائے گئے فوٹو شوٹ کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔

    فرحان سعید اور ایمان علی نے حال ہی میں فیشن کلیکشن کے لیے فوٹو شوٹ کروایا، جس میں دونوں انتہائی رومانوی انداز میں دکھائی دیے۔

    دونوں نے فوٹو شوٹ کے دوران جہاں مختلف انداز اپنائے، وہیں دونوں نے مختلف طرح کے لباس بھی پہنے، جنہیں مداحوں نے کافی سراہا۔

    سوشل میڈیا پر گلوکار و اداکار فرحان سعید اوراداکارہ و ماڈل ایمان علی کے فوٹو شوٹ سے متعلق چہ مگوئیاں عروج پرہیں۔ دونوں ہی اسٹارز نے اپنی تصاویر انسٹا گرام پر شیئر کرائیں جس کے بعد مداحوں کا ملا جلا رد عمل جاری ہے۔


    کچھ مداحوں نے دونوں کو بولڈ فوٹو شوٹ پرتنقید کا نشانہ بنایا جب کہ کچھ مداحوں نے تصاویرمیں ایمان علی کی خوبصورتی اوراسٹائل کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ فرحان سعید ان کے ساتھ اچھے نہیں لگ رہے کیونکہ اداکارہ و ماڈل کی ایک الگ ہی کلاس ہے۔

    دلچسپ بات یہ ہے کہ دونوں کے فوٹو شوٹ میں ان کی آنے والی ایکشن رومانٹک فلم ’ٹچ بٹن‘ کے ہیش ٹیگ بھی استعمال کیے گئے، جن سے معلوم ہوتا ہے کہ ان کی فلم رواں برس ریلیز کی جائے گی۔

    اگرچہ ’ٹچ بٹن‘ میں فرحان سعید اور ایمان علی کے علاوہ فیروز خان اور سونیا حسین بھی ہیں تاہم فیشن کلیکشن نے صرف فرحان سعید اور ایمان علی کا فوٹو شوٹ کیا-

    فرحان سعید نے ایمان علی کے ساتھ کرائے گئے فوٹو شوٹ میں اہلیہ عروہ حسین کو بھی مینشن کیا تاہم ان کی اہلیہ نے ان کے فوٹو شوٹ کی تصاویر کو شیئر نہیں کیا، نہ ہی ان پر کمنٹس کیے۔

    فرحان سعید اور ایمان علی کی آنے والی فلم ’ٹچ بٹن‘ کی پروڈکشن عروہ حسین نے کی ہے اور اس فلم کا مختصر ٹیزر فروری 2020 میں ہی ریلیز کردیا گیا تھا اور اسے 2020 میں عیدالفطر کے موقع پر ریلیز کیا جانا تھا۔

    تاہم کورونا کی وبا کے باعث ’ٹچ بٹن‘ کو عید پر ریلیز نہیں کیا جا سکا تھا، لیکن اب خیال کیا جا رہا ہے کہ اسے رواں برس سینما تھیٹرز کھلنے کے بعد ریلیز کیا جائے گا-

  • اسرا بلجیک کی پشاور میں موجودگی سے متعلق خبریں سوشل میڈیا پر وائرل

    اسرا بلجیک کی پشاور میں موجودگی سے متعلق خبریں سوشل میڈیا پر وائرل

    مسلمانوں کی اسلامی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق ترک سیریز دیریلیس ارطغرل میں بہادر جنگجو سپاہی ارطغرل کی اہلیہ حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرنے والی ترکش اداکارہ اسرا بلجیک کی خیبر پختونخوا کے شہر پشاور میں موجودگی سے متعلق خبریں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں-

    باغی ٹی وی : معروف ترکش اداکارہ اسرا بلجیک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام اور ٹوئٹر پر اسلامیہ کالج پشاور کی تصویر شئیر کرائی جس کے بعد سے سوشل میڈیا پر ڈرامہ ارطغرل غازی کی اداکارہ اسرا بلجیک کے پاکستان میں موجود ہونے سے متعلق قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں ہیں۔
    https://twitter.com/esbilgic/status/1351566285423992843?s=19
    اسرا بلجیک نے اسلامیہ کالج پشاور کی تصویر کے ساتھ لکھا کہ ’پھولوں کا شہر‘۔

    ترکش اداکارہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر تصویر شئیر کرانے کے بعد پی ایس ایل ٹیم پشاور زلمی فرنچائز کے مالک جاوید آفریدی نے بھی فوراً اداکارہ کی ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’پھولوں کا شہر‘،


    واضح رہے کہ گزشتہ سال جولائی میں بھی اسرا بلگیچ نے پشاور زلمی کے اکاؤنٹ کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے پاس ایک اچھی خبر ہے جو بہت جلد سناؤں گی جب کہ اداکارہ کی پی ایس ایل میں زلمی کی نمائندگی سے متعلق خبریں بھی میڈیا کا حصہ ہیں۔

    سوشل میڈیا پر ترکش اداکارہ کے اکاؤنٹ سے اسلامیہ کالج پشاور کی تصویر شئیر کرانے کے بعد سے پاکستانی مداحوں کو بے صبری سے انتظار ہے کہ اداکارہ کی پاکستان میں موجودگی کی تصدیق ہوسکے تاہم اب اس بارے میں خود ترکش اداکارہ یا جاوید آفریدی ہی بتا سکتے ہیں۔

  • فوجی کا بیٹا فوجی اورڈاکٹر کا بیٹا ڈاکٹر بنتا ہے تو اداکار کا بیٹا اداکار کیوں نہیں بن سکتا، احد رضامیر

    فوجی کا بیٹا فوجی اورڈاکٹر کا بیٹا ڈاکٹر بنتا ہے تو اداکار کا بیٹا اداکار کیوں نہیں بن سکتا، احد رضامیر

    پاکستانی معروف اور نوجوان اداکار احد رضامیرکا کہنا ہے کہ کہ انہوں نے پاکستان کا رخ اسلیے کیا کہ کیونکہ کینیڈا میں انہیں اس طرح کا کام نہیں مل رہا تھا جیسا کام وہ کرنا چاہتے تھے۔

    باغی ٹی وی : پاکستان کے سینئر اداکار آصف رضا میر کے صاحبزادے احد رضامیر بھی پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار ہیں۔ جو ڈراما سیریل ’یہ دل میرا‘، ’یقین کا سفر‘، ’عہد وفا‘ اورفلم’پرواز ہے جنوں‘ میں بہترین اداکاری کرکے شوبز انڈسٹری میں اپنا ایک الگ مقام اور پہچان بنا چکے ہیں۔

    احد رضا میر پاکستان شوبز انڈسٹری میں کام کرنے سے قبل کینیڈا میں بطور تھیٹر آرٹسٹ کام کرچکے ہیں تاہم انہوں نے تاہم انہوں نے 2015 میں پاکستان آکر مقامی شوبز انڈسٹری میں کیریئر بنانے کا فیصلہ کیا۔ احد رضامیر کو ان کے کام کی وجہ سے جتنا زیادہ پسند کیاجاتا ہے وہیں انہیں نیپوٹزم کے الزامات کا سامنا بھی کرنا پڑتاہے۔

    حال ہی میں دئیے گئے ایک انٹرویو میں احد رضا میر نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ایسے ڈاکٹرز بھی توموجود ہیں جن کے بچے ڈاکٹرز ہی بنتے ہیں، لوگوں کی نسلیں فوج میں ہوتی ہیں، سیاست میں ہوتی ہیں انہیں تو کوئی کچھ نہیں کہتا لیکن جیسے ہی ایک اداکار کا بچہ بہتر کارکردگی دکھاتا ہے تو سب کہنے لگتے ہیں اوہ نیپوٹزم(اقربا پروری)۔

    احد رضامیر نے اس الزام کا دفاع کرتے ہوئے کہا ایسا نہیں ہے یار میرے خیال سے میں محنت کرتا ہوں اور امید کرتاہوں کہ میں محنت کروں کیونکہ مجھے یہی صحیح لگتا ہے۔اور مجھے لوگوں کی باتوں کا برا نہیں لگتا کیونکہ لوگوں کو سوال کرنے کا حق ہے وہ جو بھی کہتے ہیں انہیں کہنے کا حق ہے۔

    احد رضامیرسے پاکستان آنے کے حوالے سے سوال پوچھا گیا تو انہوں نے کہا پاکستان میں میری جڑیں ہیں ۔ میرے دادا اور والد اس انڈسٹری کا حصہ رہ چکے ہیں لہذا میں سمجھتاہوں یہ فطری تھا کہ اب یہاں کی انڈسٹری میں کام کرنے کا وقت آگیا ہے۔

    اداکار نے مزید کہا کہ لیکن ایک دوسری وجہ جو مجھے پاکستان کھینچ لائی وہ ’رنگت‘ تھی۔ جانتا ہوں یہ بڑی عجیب وجہ ہے لیکن یہی حقیقت ہے یہ رنگت کا معاملہ تھا ۔ اگرچہ تھیٹر کی خوبصورتی یہ ہوتی ہے کہ وہاں رنگت اور ان سب چیزوں سے فرق نہیں پڑتا وہ سب کلر بلائنڈ ہوتا ہے۔ لیکن اس کے باوجود مجھے ویسا کام کرنے کا موقع نہیں مل رہا تھا جو میں کرنا چاہتا تھا۔

    احد رضا میر نے کہا کہ مجھے کینیڈا میں تھیٹر میں کام کے دوران مخصوص کردار ملتے تھے جو ایسے ہوتے تھے جیسے کہ آپ کو دہشت گرد کا کردار ادا کرنا ہے۔ آپ کو ایک مثالی ہندوستانی کا کردار دیا جاتا تھا ۔ جس پر میں کہتاتھا یار یہ وہ کام تو نہیں ہے جس کے لیے میں آیا ہوں۔

    اداکار کے مطابق مجھے لگتا تھا یہ وہ چیز نہیں ہے میری سمجھ سے باہر ہےاور کردار میرے مطابق نہ ہونے کی وجہ سے میں نے ٹورنٹو میں کئی کرداروں کو انکار کیا۔ پھر میرے والد نے کہا تم پاکستان کیوں نہیں چلے جاتے؟ اور پھر میں پاکستان آگیا۔

    واضح رہے کہ احد رضا میر گزشتہ برس اداکارہ سجل علی سے شادی کے بندھن میں بندھے تھے دونوں کا شمار پاکستان شوبز کی خوبصورت جوڑیوں میں ہوتا ہے۔

    صبور علی ڈرامہ انڈسٹری میں سفیدرنگت کو ترجیح دیے جانے پرمایوس:

    کیا میں ملنسار نہیں ہوں ،شاہ رخ خان کا اپنی ٹیم کلکتہ نائٹ رائیڈرز سے سوال؟

  • آنجہانی سوشانت سنگھ کی سالگرہ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ، مداحوں کی جانب سے زبردست خراج تحیسن

    آنجہانی سوشانت سنگھ کی سالگرہ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ، مداحوں کی جانب سے زبردست خراج تحیسن

    بالی وڈ کے آنجہانی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی سالگرہ کے موقع پر گزشتہ روز سے مداحوں کی جانب سےانہیں زبردست انداز میں خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔

    باغی ٹی وی :بالی وڈ کے ابھرتے ہوئے ستارے سوشانت سنگھ راجپوت نے گزشتہ سال 14 جون کو خودکشی کرکے مداحوں کو حیرت وغم میں مبتلا کردیا تھا لیکن ان کے چاہنے والے اب بھی اپنے پسندیدہ اداکار کو بھولے نہیں اور اداکار کی زندگی سے جڑے ہر لمحے پر انہیں یاد کرتے ہیں اب سوشانت کی سالگرہ سے ایک دن پہلے 20 جنوری سے ہی مداحوں کی جانب سے ان کو خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹر پر ’’سوشانت سنگھ راجپوت فہرست میں دوسرے نمبر پر اور سوشانت ڈے پانچویں نمبر پر ‘‘ ٹرینڈ کررہے ہیں جس میں اداکار کے مداح 21 جنوری کو لے کر پرجوش ہیں اور سوشانت کی مختلف تصاویر کے ساتھ ان کو خراج تحسین پیش کررہے ہیں۔


    رامیش بال نے لکھا کہ آج آنجہانی سوشانت کی پینتسویں سا لگرہ ہے بہت جلد چلا گیا ہم تمہیں بہت یاد کرتے ہیں تم ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہو گے امید ہے تم جہاں بھی ہو خوش اور ٹھیک ہو-


    ایک صارف نے لکھا کہ نرم دل آدمی کو سالگرہ مبارک-آپ ہمیں جلدی چھوڑ کر چلے گئے ہیں لیکن ہم آپ کو ہمیشہ یاد رکھیں گے امید ہے کہ اب آپ بہت خوبصورت دنیا میں ہوں گے –


    بالی وڈ متنازع کوئین کنگنا رناوت نے اس موقع پر ہش راج فلمز اور کرم جوہر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سوشانت کے الفاظ لکھے کہا کہ یش راج فلموں پر پابندی عائد کرنے کے بارے میں سوشانت کی بات کبھی بھی نہ بھولیں ، انہوں نے کرن جوہر کے بارے میں انھیں بڑے خواب دکھائے اور اپنی فلم کو اسٹریمنگ پر پھینک دینے کے بارے میں بھی بات کی ، پھر پوری دنیا میں پھیلایا کہ سوشانت ایک فلاپ اداکار ہے۔


    کبھی بھی مت بھولنا سبھی مہیش بھٹ بچے افسردہ ہیں پھر بھی انہوں نے بتایا سوشانت کو کہ وہ پروین بابی کی موت مرے گا ، اس نے خود اعتراف کیا کہ اسے تھراپی دی گئی۔ ان لوگوں نے اجتماعی طور پر اس کو ہلاک کیا اور سوشانت نے اپنی موت سے قبل سوشل میڈیا پر یہ بات خود کہی کہ کبھی معاف نہیں کرنا، کبھی نہیں بھولنا-


    https://twitter.com/divyaiyer65/status/1352061468548554753?s=20


    https://twitter.com/rajput_justice/status/1352078910956122116?s=20

  • ’ کپل شرما ‘ شوکے ڈاکٹر گلاٹی طویل جھگڑے کے بعد کپل شرما کے گن گانے لگے

    ’ کپل شرما ‘ شوکے ڈاکٹر گلاٹی طویل جھگڑے کے بعد کپل شرما کے گن گانے لگے

    بھارتی کامیڈین اداکار سنیل گروور کا کہنا ہے کہ وہ کبھی بھی کپل سے ناراض نہیں ہوسکتے کیوں کہ وہ اتنا ہنس مکھ اور مزاحیہ ہے کہ اس سے ناراضی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

    باغی ٹی وی :بھارت کےمقبول ترین کامیڈی شو ’ دا کپل شرما ‘ میں ڈاکٹر گلاٹی کا کردار ادا کرنے والے سنیل گروور کا شو کے دوران کچھ عرصے بعد شو کے میزبان و ساتھی کامیڈین کپل شرما سےجھگڑا ہوگیا تھا۔ بعد ازاں انہوں نے شو چھوڑ کر اپنا شو شروع کیا جوکہ کامیاب نہ ہوسکا۔

    تاہم اب طویل عرصے کی ناراضگی کے بعد سنیل گروور اچانک ہی کپل شرما کے گن گانے لگے ہیں-

    سنیل گروور نے ایک انٹرویو میں کپل سے ناراضی کے حوالے سے کہا کہ میں کبھی بھی کپل سے ناراض نہیں ہوسکتا کیوں کہ وہ اتنا ہنس مکھ اور مزاحیہ ہے کہ اس سے ناراضی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

    واضح رہے کہ بے تاج کامیڈی کی وجہ سے بالی وڈ میں انٹری کرنے والے سنیل گروور ان دنوں ویب سیریز ’ تندیو ‘ میں اپنے کردار کی وجہ سے خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔

    خیال رہے کہ چند روزقبل ریلیز ہونے والی ویب سیریز ’تانڈوو‘ کے باعث بھارت میں ہنگامہ برپا ہو گیا اور انتہاپسندوں کی جانب سے اداکار کو دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ہندو تنظیموں کی جانب سے ویب سیریز پر پابندی کا مطالبہ بھی کیاجارہا ہے،ویب سیریز کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں مظاہروں کا سلسلہ بھی جاری ہے،جبکہ اداکار کے خلاف مذہبی جذبات مجروح کرنے پر مقدمہ کے اندراج کے لیے درخواست بھی جمع کروادی گئی ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق لکھنؤ کے ایک تھانے میں’ تانڈو‘ کے ہدایت کار علی عباس ظفر، پروڈیوسر ہمانشو کرشنا اور رائٹرگورو سولنکی کےخلاف ہندوؤں کے مذہبی جذبات مجروح کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

    دوسری جانب ویب سیریز اور اداکاروں کے خلاف ممبئی کے مقامی تھانے میں بھی مذہبی جذبات مجروح کرنے کی درخواست دائر کی گئی ہے –

    علی عباس ظفرکی ہدایت کاری میں بننے والی ویب سیریز ’تانڈو‘ میں سیف علی خان، ڈمپل کپاڈیا، ذیشان ایوب، سنیل گروور سمیت دیگر اداکار شامل ہیں جب کہ یہ سیریز آن لائن ریلیز کی جاچکی ہے جس پر متنازع مواد کے باعث پابندی کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

  • واشنگٹن میں جو کچھ بھی ہوتا ہے اس کی گونج دنیا بھر میں ہوتی ہے مہوش حیات نے ایسے کیوں کہا

    واشنگٹن میں جو کچھ بھی ہوتا ہے اس کی گونج دنیا بھر میں ہوتی ہے مہوش حیات نے ایسے کیوں کہا

    پاکستان کی معروف اور تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ 4 سال بعد امید کرتی ہوں کہ یہ امریکا میں میرے دوستوں اور ہم سب کے لئے ایک نئی شروعات کا اشارہ ہے۔

    باغی ٹی وی :امریکہ کے نئے صدرجوزف بائیڈن کی تقریب حلف برداری سے متعلق مہوش حیات نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ ایک بار پھر ساری دنیا کی نظریں امریکہ پر ہیں آخر کار نئے صدر نے حلف اٹھا لیا ہے-


    مہوش حیات نے لکھا کہ واشنگٹن میں جو کچھ بھی ہوتا ہے اس کی گونج دنیا بھر میں ہوتی ہے۔

    انہوں نے لکھا کہ دلچسپ 4 سال بعد امید کرتی ہوں کہ یہ امریکا میں میرے دوستوں اور ہم سب کے لئے ایک نئی شروعات کا اشارہ ہے۔

    واضح رہے کہ جوزف بائیڈن نے امریکا کے 46 ویں صدر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے بھی جو بائیڈن کو امریکی صدارت کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

    ٹرمپ کے جاتے ہی پالیسیاں بدل گئیں،جوبائیڈن کا پہلا روز،کن صدارتی حکم نامے پرکیے دستخط؟

    ٹرمپ حلف برداری تقریب میں شرکت کیے بغیر وائٹ ہاؤس سے روانہ، میری لینڈ میں حامیوں سے خطاب

    نفرت،تقسیم اورتلخییوں کےبعد نئے دورکا آغازہے۔کرونا سےملک تباہ،معیشت تباہ:کچھ کرنا ہوگا،جوبائیڈن

    پہلاصدرہوں‌ جوکچھ نہیں چھوڑکرجارہا:ٹرمپ نے کس کی طرف اشارہ کردیا،قوم سےدعا کی…

    جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری:امریکی فوج سخت مشکل میں سیکورٹی اہلکاروں پربھی…

    جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری میں‌ شرکت کرنےکےلیے امریکا کی کون سی اہم شخصیات وائٹ…

    جوبائیڈن کی حلف برداری،سابق صدور کی شرکت متوقع،ٹرمپ بارے بھی اہم خبر آ گئی

    ٹرمپ نے صدارتی عہدے کے آخری گھنٹوں میں ایسا کام کر دیا کہ سب حیران رہ گئے

    نئے امریکی صدر نے خواجہ سرا کو اہم عہدہ دے دیا

    جو بائیڈن کی حکومتی ٹیم میں‌ پاکستانی اور کشمیری بھی شامل ، کون سی ذمہ داریاں…

  • مُودی فلموں میں بھی آزادی کے نعروں سے خوفزہ،بھارت کی فلم انڈسٹری بی جے پی کے زیرعتاب،مقدمہ درج

    مُودی فلموں میں بھی آزادی کے نعروں سے خوفزہ،بھارت کی فلم انڈسٹری بی جے پی کے زیرعتاب،مقدمہ درج

    مُودی فلموں میں بھی آزادی کے نعروں سے خوفزہ،بھارت کی فلم انڈسٹری بی جے پی کے زیرعتاب،مقدمہ درج

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مُودی فلموں میں بھی آزادی کے نعروں سے خوفزہ ہو گئے ، ہندوستان کی فلم انڈسٹری بی جے پی کے زیرِ عتاب آ گئی،شائننگ انڈیا کا اصل چہرہ سامنے آ گیا۔ تن دیو نامی فلم کے خلاف مُودی حکومت نے FIR کاٹ دی۔ فلم سازوں اور اداکاروں کو معافی مانگنے پر مجبور ہو نا پڑا۔ فلم تن دیو Netflex پر جاری کی گئی۔ فلم کے مرکزی کردار سیف علی خان اور ڈیمپل کپاڑیا تھے۔ اِس فلم میں ہندوؤں کے مذہبی جذبات مجروح ہونے کی بُنیاد پر FIRکاٹی گئی۔ لیکن اصل میں اس فلم میں مقبوضہ کشمیر میں لگائے جانے والے آزادی کے نعروں سے مماثلت اور کسان تحریک کے احتجاج کی طرز پر ڈائیلاگ اور خاکے شامل ہونے پر ایف آئی آر کاٹی گئی۔

    فلم کے منتظمین کو غیر مشروط معافی مانگنے پر مجبور کردیا گیا۔ ایک ایسے ہی اور واقعے میں مزاخیہ ا داکار منو ر فاروقی کو ایک ناکردہ جُرم کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔ منور فاروقی پر اندور، مدیحہ پردیش میں یکم جنوری 2021ء کو سٹیج ڈرامے میں ممکنہ ہندوؤں کے خلاف ڈائیلاگ کے حوالے سے ایف آئی آر کاٹی گئی۔ یہ شو ابھی شروع بھی نہیں ہوا تھا کہBJPممبر پارلیمنٹ کے بیٹے اکلاویہ کور کے سربراہی میں مشتعل ہندوؤں نے منور فاروقی کو اغواء کر لیا۔ اکلاویہ کو ر ہندو راکھ شک سنگاتھن کے چیف ہیں۔ اس مشتعل ہجوم نے منور فاروقی کو پولیس کے حوالے کر دیا۔

    پولیس نے اس اعتراف کے باوجود کہ منور فاروقی نے کوئی جُرم نہیں کیا۔ نہ صرف FIRکاٹی گئی بلکہ18دِن اُسے حبسِ بے جا میں بھی رکھا گیا۔ اب ہندوستان کی عدالتوں کو منور فاروقی کو جیل بھیجنے کیلئے دَباؤ ڈالا جا رہا ہے۔ ہندوستان کا پولیس اور عدالتی نظام ہندوتوا پرچار میں نہ صرف پیش پیش ہے بلکہ BJPکے مکمل قبضے میں ہے۔کیا مذہبی جذبات صرف ہندوؤں کے ہیں؟۔ کیا ہندوستان صرف ہندوؤں کا ہے؟ گولڈن ٹیمپل ہو یا بابری مسجد، سکھوں کی مذہبی رسومات ہوں یا مسلمانوں کی مذہبی آزادی۔BJPنے تمام دیگر اقلیتوں کا گلہ دَبا دیا ہے۔ اس چیز کا اظہار حال ہی میں UKپارلیمنٹ کر چکی ہے۔اب Bollywoodبھی ہندوتوا کے نشانے پر ہے۔کیا یہی بھارت کا اصل چہرہ ہے؟

    وہ بھارت جو کبھی اپنے سافٹ امیج پر فخر کرتا تھا۔ آج بھارتی معاشرہ، رسم و رواج اور اب ثقافت بھی شدید خطرے میں ہے۔ میڈیا کے بعد اب ثقافت بھی مُودی حکومت کے زیرِ تسلط ہے ،فلم سازوں اور اداکاروں کو معافی مانگنے پر مجبور ہو نا پڑا ،فلم تن دیو نیٹ فلیکس پر جاری کی گئی ،فلم کے مرکزی کردار سیف علی خان اور ڈمپل کپاڑیا تھے ،فلم میں ہندوؤں کے مذہبی جذبات مجروح ہونے کی بنیاد پرایف آئی آرکاٹی گئی

    آزادی کے نعروں سے مماثلت اور کسان تحریک کے احتجاج کی طرز پر ڈائیلاگ پرمقدمہ درج کیا گیا ،درج ایف آئی آر میں کہا گیا کہ ویب سیریز کے مواد کے خلاف سوشیل میڈیا پر کافی غم وغصہ دیکھا جا رہا ہے سیریز دیکھنے کے بعد اس بات کی اطلاع ملی ہے کہ 17منٹ کے پہلے ایپسوٹ میں ہندو دیوی دتاؤں کو غلط شبہہ پیش کی گئی ہے اور بے ہودہ زبان کا استعمال کیا گیا ہے جو مذہبی جذبات کو مجروح کرنے کی وجہہ بن رہا ہے ،اسی ایپسوٹ کے 22 ویں منٹ میں ذات پات کے جھڑپ کو آگ لگانے کی کوشش کی گئی ہے۔ ساری ویب سیریز میں وزیراعظم کے باوقار عہدے پر فائز ایک فرد کی نہایت بدبختانہ انداز میں پیش کیا گیا ہے

    پولیس نے سیریز کی کری ایٹیو ہیڈ اپرنا پروہت، سیریز کے ڈائریکٹر علی عباس ظفر، پروڈیوسر ہمانشو کرشنا، اسکرپٹ رائٹر گورو سولنکی کے خلاف سماج میں نفرت پھیلانے اور مختلف مذاہب کے درمیان عناد و کشیدگی پیدا کرنے کے الزامات کے تحت کیس درج کیا ہے۔ ہندو قوم پرست جماعت حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی کے متعدد رہنماؤں نے اس پر پابندی کے ساتھ ساتھ اس سیریز کے بنانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

    اداکار سیف علی خان کی چند روزقبل ریلیز ہونے والی ویب سیریز ’تانڈوو‘ کے باعث بھارت میں ہنگامہ برپا ہے ،انتہاپسندوں کی جانب سے اداکار کو دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ہندو تنظیموں کی جانب سے ویب سیریز پر پابندی کا مطالبہ بھی کیاجارہا ہے،ویب سیریز کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں مظاہروں کا سلسلہ بھی جاری ہے،

    دھمکیوں اور احتجاج کے پیش نظر ممبئی کے علاقے باندرہ میں واقع سیف علی خان اور کرینہ کپور کے گھر کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔

    خیال رہےکہ علی عباس ظفرکی ہدایت کاری میں بننے والی ویب سیریز ’تن دیو‘ میں سیف علی خان، ڈمپل کپاڈیا، ذیشان ایوب، سنیل گروور سمیت دیگر اداکار شامل ہیں جب کہ یہ سیریز آن لائن ریلیز کی جاچکی ہے جس پر متنازع مواد کے باعث پابندی کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

    بی جے پی اور متعدد سخت گیر ہندو تنظیموں کا الزام ہے کہ نو قسطوں پر مبنی اس ویب سیریز میں ہندو دیوی دیوتاؤں کی توہین کی گئی ہے اور اس لیے اس کے نشر کرنے پر پابندی عائد کی جائے۔ بی جے پی کے کارکنان نے کئی ریاستوں میں اس کے خلاف احتجاجی مظاہرے بھی کیے ہیں۔

    اس دوران حال ہی میں ریلیز ہونے والی ایک بہت ہی مقبول ترین ویب سریز ‘مرزا پور’ کے خلاف بھی ایک کیس درج کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جس شخص نے کیس درج کروایا ہے، اس کے مطابق اس ویب سیریز سے بھی مذہبی جذبات مجروح ہوئے ہیں۔

    مبصرین کا کہنا ہے کہ بھارت میں گزشتہ چند برسوں کے دوران تخلیقی آزادی کے حوالہ سے عدم برداشت میں کافی اضافہ ہوا ہے ورنہ ماضی کی فلموں اور ڈراموں میں سماج کے فرسودہ چلن پر اس سے کہیں زیادہ تنقید ہوتی تھی اور لوگ اسے سراہتے تھے۔ جبکہ اب مودی کے دور میں حال یہ ہے کہ ذرا ذرا سی بات پر لوگ سڑکوں پر نکل آتے ہیں اور ایسے تخلیقی فن پاروں پر پابندی کا مطالبہ کرنے لگتے ہیں۔

    اس سے قبل بھی کسی نہ کسی اعتراض کے ساتھ فلموں کو نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔ حالیہ دور میں فلم، اے دل ہے مشکل’ پدماوت، ‘چھپاک، ‘اے سوٹیبل بوائے، ‘پاتال، ‘لیلا اور ‘لپسٹک انڈر برقع’ جیسی فلموں کو مختلف وجوہات کے سبب نشانہ بنایا جا چکا ہے۔

  • میشا شفیع علی ظفر ہراسگی کیس:کورٹ میں مداحوں کی بڑی تعداد کی علی ظفر کے حق میں نعرے بازی

    میشا شفیع علی ظفر ہراسگی کیس:کورٹ میں مداحوں کی بڑی تعداد کی علی ظفر کے حق میں نعرے بازی

    سیشن عدالت میشاء شفیع کیخلاف ہتک عزت دعوی کی سماعت ہوئی اور میشاء شفیع کی گواہ عفت عمر کے بیان پر جرح کی گئی-

    باغی ٹی وی:سیشن عدالت میشاء شفیع کیخلاف ہتک عزت دعوی کی سماعت میشاء شفیع کی گواہ عفت عمر کے بیان پر جرح ہوئی
    ایڈیشنل سیشن جج امتیاز احمد علی نے ظفر کے ہتک عزت کے دعوی کی سماعت کی-

    میشاء شفیع کی گواہ عفت عمر کے بیان پر جاری جرح میں علی ظفر کے وکیل نے عفت عمر سے کافی سخت سوال کئے-عدالت میں علی ظفر کے کافی زیادہ فینز موجود تھے جنہوں نے عفت عمر کے عدالت سے باہر نکلنے پر علی ظفر کے حق میں نعرے بازی کی-

    علی ظفر کے مداحوں نے نعروں میں کہا کہ علی ظفر کو پوری سپورٹ ،میشا شفیع کو واپس بُلاؤ اور میشا شفیع کو کورٹ میں آؤ، میشا شفیع علی ظفر کا سامنا کرو اور بھائی ہمارا حاظر ہے ،میشا غیر حاظر ہے جیسے نعرے استعمال کئے-

    ایک خاتون نے کہا کہ اتنے زیادہ کیسز ہوتے ہیں پاکستان کے اندر ان کے بارے میں کوئی کچھ نہیں بولتا ایسے فیک کیسز ہوتے ہیں اس کو اتنی فوٹیج ملتی ہے اتنا فیم ملتا ہے ایسے کیوں ہے میں نے عفت عمر سے بھی اس کے متعلق سوال کیا لیکن انہوں نے آگے سے کہا کہ وہ اس پر بات نہیں کرنا چاہتی-

    خاتون نے عفت عمر پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایسے لوگوں پر حیرت ہے جنہیں جواب کرنے کی تمیز نہیں انہیں بتانا چاہیئے تھا کہ وہ کس لئے آئی ہیں ان کا یہ مسئلہ تھا اور اس چیز کو سپورٹ کرنے آئی ہوں انہیں اگر کچھ پتہ ہی نہیں تووہ آئی کیوں ہیں-انہوں نے کہا کہ میشا شفیع کہتی ہیں نیوٹرل رہناچاہیئے فیمنیزم ہو نا چاہیئے اگر برابری چاہیئے تو پھر سزا بھی برابر کی ملنی چاہیئے-

    انہوں نے مزید کہا کہ میں کورٹ کی بہت عزت کرتی ہوں اگر کورٹ نے علی ظفر کو بے قصور ثابت کیا ہے تو میں ابھی اس بات کو فپل سپورٹ کرتی ہوں اور اگر میشا شفیع نہیں مانتیں ہیں تو سب کو پتہ ہونا چاہیئے کہ جھوٹا کون ہے کون نہیں کورٹ میں کیوں نہیں آ رہیں عفت عمر جیسے لوگوں کو بھیج رہی ہیں جنہیں کچھ پتہ ہی نہیں اور کورٹ میں آکر جھوٹ بول رہی ہیں –

    انہوں نے کہا کہ کیا ہو رہا ہے یہاں پر یہ کوئی مذاق چل رہا ہے کہ کوئی بھی آئے گا کورٹ روم میں بیٹھ جائے گا اور ٹائم ضائع کرے گا اس نے کہا کہ میشا شفیع کیا بتانا چاہ رہی ہیں ایسے جھوٹا کیس کر کے یہ کیسا فیمینزم ہے ہمیں نہیں چاہیئے ایسا فیمنیزم میں میشا شفیع کو اس معاملے میں سپورٹ نہیں کروں گی-

    علی ظفر کے ایک مداح نے کہا کہ ہم یہاں علی بھائی کے لئے اس لئے آئے ہیں لڑکیاں جو می ٹو کی مہم میں حصہ لیتے ہوئے الزام لگاتی ہیں کہ ہمیں ہراس کیا گیا اور اس طریقے سے اپنے فائدے پورے کروا لیتی ہیں تو ہم یہ کہیں گے کہ می ٹو کلچر پاکستان میں نہیں ہونا چاہیئے وہ پاکستان میں ایک سیکولرزم لانا چاہ رہے ہیں اور ہمیں نہیں لگتا کہ ایک اسلامی ریاست میں یہ سب ہونا چاہیئے اور ہمیں کورٹ سے پوری امید ہے کہ وہ غلط کو ہی غلط ثابت کرے گا-

    میشاء شفیع کیخلاف ہتک عزت دعوی کی سماعت ،میشاء شفیع کی گواہ عفت عمر کے بیان پر جرح…

  • میں ریڈ والی شراب پیتا ہوں کیونکہ وہ انگور کی ہوتی ہے   مفتی عبدالقوی

    میں ریڈ والی شراب پیتا ہوں کیونکہ وہ انگور کی ہوتی ہے مفتی عبدالقوی

    عالم دین اور مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے سابق رکن مفتی عبدالقوی کی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    گزشتہ روز ٹک ٹاک گرل حریم شاہ کے ہاتھوں مفتی قوی کے تھپڑ کھانے کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس نے تہلکہ مچا دیا تھا۔

    اس ویڈیو کے بعد اب سوشل میڈیا پر ایک اور ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں مفتی قوی اور حریم شاہ سمیت دیگر لوگ ایک ساتھ بیٹھے کھانا کھا رہے ہیں۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کھانے کی میز پر ان سے باتیں کی جارہی ہیں اور وہ اپنے حوالے سے انکشافات کیے جارہے ہیں۔
    https://twitter.com/Ayesha701900053/status/1351516232672047110?s=19
    مفتی قوی کا ویڈیو میں کہنا ہے کہ ’پارٹی میں 5 قسم کی شراب ہوگی اور میں ریڈ والی پیتا ہوں کیونکہ وہ انگور کی ہوتی ہے اور اس لیے پیتا ہوں کہ میرے دل کے حوالے سے کہا کہ اچھی ہے‘۔

    پارٹی میں گرل فرینڈ سے متعلق سوال پر مفتی قوی کہتے ہیں کہ ایک نہیں بہت ساری ہوں گی، مفتی قوی کے قرب میں بیٹھنا خواتین کی خواہش ہے، کبھی عاشق حسین کو اداکارہ میرا کے پاس لے جاؤں گا۔
    https://twitter.com/Ayesha701900053/status/1351517100133781505?s=19
    مفتی قوی نشے سے متعلق حریم شاہ کے سوال پر وہاں موجود دوسری خاتون کو سرگوشی سے بتاتے ہیں کہ اس وقت میرے بریف کیس میں چرس کے 4 سے 5 سگریٹ ہیں۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مفتی قوی گفتگو لیک نہ ہونے کی ضمانت مانگتے ہیں جس کے بعد پھر شراب پینے کا اعتراف کرتے ہیں۔

  • علی ظفر کیخلاف مہم:عدالت میں پیش نہ ہونے پر علی گل پیر کے گرفتاری وارنٹ جاری

    علی ظفر کیخلاف مہم:عدالت میں پیش نہ ہونے پر علی گل پیر کے گرفتاری وارنٹ جاری

    لاہور :عدالت نے گلوکار علی ظفر کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے کے کیس میں ملزم علی گل کے پیش نہ ہونے پر وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔

    باغی ٹی وی : گلوکار علی ظفر کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے کے کیس کی سماعت ہوئی جس پر جوڈیشل مجسٹریٹ ذوالفقار باری نے سماعت کی۔

    مقدمے میں ملوث ملزمان اداکارہ عفت عمر، لیناغنی، فریحہ ایوب، حسیم الزمان اور سید فیضان سمیت 5 ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ چالان کے مطابق ملزمان عفت عمر،لینا غنی، فریحہ ایوب، علی گل، حسیم الزمان اور سید فیضان رضا ضمانت پر ہیں۔

    عدالت نے ملزم علی گل کے پیش نہ ہونے پر وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ عدالت نے میشاشفیع کے خلاف چالان پیش نہ کرنے پرایف آئی اے حکام پر اظہاربرہمی کرتے ہوئے سماعت 9 فروری تک ملتوی کر دی۔

    چالان میں کہا گیا ہے کہ ملزمان نے سوشل میڈیا پر علی ظفر کے خلاف ہتک آمیز پوسٹس لگائیں۔

    واضح رہے کہ علی ظفر نے نومبر 2018 میں ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ میں شکایت درج کروائی تھی جس میں انہوں نے الزام لگایا تھا کہ کئی سوشل میڈیا اکاؤنٹس ان کے خلاف ‘توہین آمیز اور دھمکی آمیز مواد’ پوسٹ کررہے ہیں۔

    علی ظفر نے الزام لگایا تھا کہ اپریل 2018 میں میشا شفیع کی جانب سے جنسی ہراسانی کے الزام سے ہفتوں قبل کئی جعلی اکاؤنٹس نے گلوکار کے خلاف مذموم مہم کا آغاز کیا تھا انہوں نے اپنے دعوے کی حمایت میں ٹوئٹر اور فیس بک اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی فراہم کی تھیں۔

    اداکار و گلوکار نے ایف آئی اے کو انسٹاگرام پر اپنے منیجر کو فروری 2018 میں ملنے والی دھمکیوں کے ثبوت بھی فراہم کیے تھے۔

    علی ظفر کی درخواست پر ایف آئی اے نے مذکورہ کیس کی تفتیش کرکے گزشتہ ماہ 16 دسمبر کو عدالت میں ابتدائی عبوری چالان بھی پیش کیا تھا، جس میں میرا شفیع المعروف میشا شفیع، اداکارہ عفت عمر، ماہم جاوید، لینا غنی، حسیمس زمان، فریحہ ایوب، سید فیضان رضا، حمنہ رضا اور علی گل پیر کو مجرم قرار دیا گیا تھا۔