Baaghi TV

Category: شوبز

  • عدالت نے امیتابھ بچن کے خلاف شہری کے حق میں فیصلہ دے دیا

    عدالت نے امیتابھ بچن کے خلاف شہری کے حق میں فیصلہ دے دیا

    بھارتی لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کے خلاف شہری کی اپیل سن لی گئی اور حکومت نے کورونا وائرس سے متعلق انتباہی کالر ٹیون سے ان کی آواز ہٹادی۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی اداکار اور بگ بی امیتابھ بچن کے خلاف ایک شخص عدالت پہنچ گیا تھا اور میگا اسٹار کی آواز کورونا وائرس کالر ٹیون سے ہٹانے کی درخواست کی تھی۔

    عدالت نے مذکورہ درخواست کو 18 جنوری کے لیے سماعت کے لیے مقرر کیا تھا، تاہم اب اس پر فیصلہ آگیا۔

    عدالت نے شہری کی درخواست پر فیصلے سناتے ہوئے کہا کہ امیتابھ کی آواز ہٹانے کے بعد اس درخواست کی حیثیت باقی نہیں رہتی۔

    عدالت نے امیتابھ بچن کی آواز کو کالر ٹیون سے ہٹانے سے متعلق درخواست کو نمٹاتے ہوئے وفاقی حکومت سے جواب بھی طلب کرلیا۔

    واضح رہے کہ مذکورہ شخص نے درخواست میں امیتابھ کی آواز ہٹانے کے لیے ان کا اور ان کے اہلِ خانہ کا کورونا وائرس کا شکار ہونا بنیاد بنایا تھا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق درخواست گزار کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے لڑنے والے کتنے ہی لوگ ایسے ہیں جو فری میں اپنی خدمات دینا چاہتے ہیں۔

    درخواست گزار نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ حکومت نے عوام کو کوویڈ-19 سے متعلق احتیاطی تدابیر سمجھانے کے لیے امیتابھ بچن کا انتخاب کیا ہے جبکہ وہ اور ان کے اہلِ خانہ اس وائرس سے خود کو نہیں بچاسکے۔

  • ریماخان کورونا ویکسین لگوانے والی پہلی پاکستانی فنکارہ بن گئیں

    ریماخان کورونا ویکسین لگوانے والی پہلی پاکستانی فنکارہ بن گئیں

    نیویارک : پاکستان کی معروف اداکارہ ریماخان کورونا ویکسین لگوانے والی پہلی پاکستانی فنکارہ بن گئیں‌-

    باغی ٹی وی : پاکستان کی مقبول اداکارہ و ہدایتکارہ ریما خان نے ویکسیین لگوانے کی خبرسوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے ساتھ شئیر کی –

    ریما خان 90 کی دہائی سے 200 سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں اور اب وہ فلمی دنیا سے دور ہیں لیکن سوشل میڈیا پر فعال نظر آتی ہیں ۔ ریماخان 2011 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں اور تب سے امریکہ میں مقیم ہیں انہوں نےآج وہیں کورونا ویکسین لگوانے کی خبر اپنے مداحوں کے ساتھ شئیر کی ہے ۔

    فوٹو اینڈ ویڈیو شئیر نگ ایپ انسٹاگرام پر ویڈیو پیغام میں اداکارہ ریما خان نے کہا کہ وہ کورونا کی پہلی ویکسین لگوانے کیلئے آئی ہیں میری دعا ہے کہ جلدازجلد پاکستان میں بھی کورونا ویکسین آجائے ۔ ویکسین نہ صرف اپنے لیے بلکہ اپنے پیاروں کی حفاظت کیلئے بھی بے حد ضروری ہے ۔

    ریما خان نے مداحوں کو کورونا ویکسین لگوانے کی بھی تاکید کردی ۔

    ریما خان کی شئیر کی گئی پوسٹ پر رد عمل دیتے ہوئے عمران عباس نے ان کے اس اقدام کو سراہا اور ان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا-

  • حریم شاہ کے تھپڑ پر مفتی قوی کا رد عمل

    حریم شاہ کے تھپڑ پر مفتی قوی کا رد عمل

    مفتی عبدالقوی کو تھپڑ لگنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، اس حوالے سے حریم شاہ کا کہنا ہے کہ مفتی عبدالقوی دو روز سے اُن کے ساتھ نازیبا گفتگو کر رہے تھے۔

    باغی ٹی وی : مفتی قوی کو تھپڑ مارنے کی وجہ بتاتے ہوئے ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کا کہنا تھا کہ مفتی قوی کل سے بہت غلط حرکتيں کررہے تھے،مفتی قوی نے ہمارے ساتھ انتہائی نازيبا گفتگو کی۔

    انہوں نے کہا کہ ہمارے صبر کا پيمانہ لبريز ہوگيا تھا تو ميں نے اپنی دوست کے ساتھ مل کر مفتی قوی کو مارا۔

    حریم شاہ کا مزید کہنا تھا کہ مفتی قوی کو مارنے کا کوئی افسوس نہيں ہے ان کی باتيں سن کر عوام خود فيصلہ کريں گے کہ مارنا چاہيے تھا يا نہيں۔

    دوسری جانب مفتی قوی کا کہنا تھا کہ ميں تو چائے پی رہا تھا ايک بچی نے آکر تھپڑ مار ديا،لڑکياں ايک سے2 منٹ کيلئے آئيں، تھپڑ مار کر چلی گئيں۔

    مفتی عبدالقوی کا مزید کہنا تھا کہ تھپڑ حریم شاہ نے نہیں، اُن کی سیکرٹری عائشہ نے مارا، مقصد ویڈیو وائرل کرا کے لاکھ دو لاکھ روپے کمانا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ ميں ان کا معاملہ اللہ کے سپرد کرتا ہوں،سانپ سانپ ہی ہوتا ہے چاہے جتنی دوستی کرلو -!!!’

    واضح رہے کہ قبل ازیں ویڈیوز اینڈ فوٹوز شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر مفتی عبدالقوی کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے حریم شاہ نے لکھا تھا کہ مفتی عبدالقوی کو تھپڑ کیوں مارا گیا، اس کا جواب بہت جلد مل جائے گا۔

    مفتی قوی کو تھپڑ کیوں مارا ؟ حریم شاہ کا موقف سامنے آگیا

    معروف مذہبی سکالرمفتی عبدالقوی کو حریم شاہ نے تھپڑرسید کردیا :آوازدورتک سنائی دی

  • میشاء شفیع کیخلاف ہتک عزت دعوی کی سماعت ،میشاء شفیع کی گواہ عفت عمر کے بیان پر جرح جاری

    میشاء شفیع کیخلاف ہتک عزت دعوی کی سماعت ،میشاء شفیع کی گواہ عفت عمر کے بیان پر جرح جاری

    سیشن عدالت میشاء شفیع کیخلاف ہتک عزت دعوی کی سماعت میشاء شفیع کی گواہ عفت عمر کے بیان پر جرح جاری

    باغی ٹی وی :سیشن عدالت میشاء شفیع کیخلاف ہتک عزت دعوی کی سماعت میشاء شفیع کی گواہ عفت عمر کے بیان پر جرح جاری
    ایڈیشنل سیشن جج امتیاز احمد علی نے ظفر کے ہتک عزت کے دعوی کی سماعت کی

    میشاء شفیع کی گواہ عفت عمر کے بیان پر جاری جرح میں علی ظفر کے وکیل نے عفت عمر سے سوال کیا کہ آپ یوسف رضا گیلانی اور رحمن ملک کو جانتی ہیں؟

    عفت عمر نے کہا جی میں جانتی ہوں یوسف رضا گیلانی سابق وزیراعظم پاکستان ہیں رحمن ملک کو جانتی ہوں وہ سابق وزیر داخلہ ہیں،

    علی ظفر کے وکیل نے سوال کیا کہ آپ رحمن ملک اور سنتھیا رچی کیس سے متعلق جانتی ہیں؟

    عفت عمر میں نے اس کیس کے متعلق سنا ہے اور سنتھیا رچی نے رحمن پر جنسی ہراسگی کا الزام لگایا جس پرکمرہ عدالت میں عفت عمر کا سنتھیا رچی کیس سے متعلق بیان کی ویڈیو چلا دی گئی اورعفت عمر کے بیان کی ویڈیو کو ریکارڈ کا حصہ بنا دیا گیا-

    جس پر عفت عمر نے کہا کہ میں نے اپنے پروگرام میں کہا تھا کہ سنتھیا رچی نے پیپلز پارٹی کو بدنام کرنے کیلئے الزام لگایا میں نے سنتھیا رچی کا جنسی ہراسگی کا الزام سیاسی سٹنٹ ہونے کا بیان بھی دیا تھا کہ سنتھیا رچی نے یوسف رضا گیلانی اور رحمن ملک پر جنسی ہراسگی کا جھوٹا الزام لگایا-

    عفت عمر نے مزید کہا کہ پروگرام کے وقت میں سمجھتی تھی سنتھیا رچی جھوٹی ہے-

    عفت عمر نے عمیر رانا کے کیس کے حوالے سے کہا کہ میں نے ٹی وی پر سنا تھا کہ ایل جی ایس کے طالبات نے استاد پر جنسی ہراسگی کا الزام لگایا تھا لیکن طالبات کی جانب سے لگائے گئے الزامات کی تفصیل نہیں جانتی-

    علی ظفر کے وکیل نے سوال کیا کہ کیا آپ نے عمیر رانا کی حمایت کی تھی؟ عفت عمر نے کہا کہ میں عمیر رانا کو جانتی ہوں وہ ایکٹر ہیں-

    جس پر علی ظفر کے وکہ نے کہا کہ آپ غلط بات کر رہی ہیں، آپ نے فیس بک پر عمیر رانا کو سپورٹ کیا اور آپ نے عمیر رانا کی فیس بک پوسٹ پر کمنٹ کیا تھا اورآپ نے عمیر رانا کے کردار کو سپورٹ کیا تھا-

    جس پر عفت عمر نے کہا کہ میں نے کہا تھا کہ عمیر رانا کو ذاتی طور پر جانتی ہوں اور جنسی ہراسگی جیسا کام نہیں کر سکتے-

    جس پرعلی ظفر کے وکیل کی عفت عمر کی پوسٹ کو ریکارڈ کا حصہ بنانے کی عدالت سے استدعا کی اور عدالت کی اجازت پر عفت عمر کے اس بیان کے بعد عدالت میں عفت عمر کو فیس بک کی پوسٹ دکھا دی گئی اورعفت عمر نے فیس بک پر طالبات کو ہراساں کرنے کے الزام میں عمیر رانا کی پوسٹ پر اپنے کمنٹ کو تسلیم کیا-

    علی ظفر کے وکیل نے سوال کیا کہ آپ ایل جی ایس کی طالبات کے حق کیلئے کیوں سامنے نہیں آئیں عفت عمر نے اس کے جواب میں کہا کہ ایل جی ایس کی طالبات خود سامنے نہیں آئی تھیں اس لئے میں نے انکو سپورٹ نہیں کیا-

    وکیل نے مزید کہا کجہ طالبات نے عمیر رانا کیخلاف شکایت درج کروائی تھیں جس ہر اداکارہ نے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے پتہ نہیں کہ کب طالبات نے شکایت درج کروائیں-

    علی ظفر کے وکیل نے مزید جرح جاری رکھتے ہوئے عفت عمر کے اس بیان کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا کہ آپ جھوٹ بول رہی ہیں کہ آپ کو عمیر رانا کیخلاف شکایات کا پتہ نہیں تھا جبکہ یہ سارا معاملہ میڈیا پر بھی آیا تھا-

    عفت عمر نے اپنے موقف پر قائم رہتے ہوئے کہا کہ ایل جی ایس کی طالبات کی جنسی ہراسگی کا معاملہ میڈیا پر آیا تھا مگر طالبات تو سامنے نہیں آئیں-

    وکیل نے مزید سوال کیا کہ سنتھیا رچی غلط، عمیر رانا ٹھیک اور علی ظفر کو غلط قرار دینا آپ کی ذاتی پسند و نا پسند ہے؟

    عفت عمر نے کہا کہ ایسا نہیں کہ میشاء شفیع، علی ظفر، سنتھیا رچی کے درمیان میں کوئی پسند نا پسند کا عنصر لا رہی ہوں-

    وکیل علی ظفر نے مزید سوال کیا کہ یہ بتائیں کپی تان کون ہے؟ عفت عمر نے کہا کہ اپنے پروگرام میں عمران خان کے متعلق کپی تان کا لفظ استعمال کیا تھا پاس کر یا برداشت نام سے پروگرام میں عمران خان پر سیاسی طنز کیا تھا میں اکیلی طنز نہیں کرتی ساری دنیا عمران خان کے سپورٹرز کو یوتھیا کہتی ہے-

    میشاء شفیع کے وکیل ثاقب جیلانی نے علی طفر کے مذکورہ سوال پر اعتراض کیا لیکن عدالت نے ان کےا عتراض کو رد کرتے ہوئے علی ظفر کے وکیل کو جرح جاری رکھنے کا حکم دیا-

    علی ظفر کے وکیل نے سوال کیا کہ کیا کوئی سیاسی جماعت آپ کو ایسے پروگرامز کرنے کا معاوضہ دیتی ہیں؟

    عفت عمر نے کہا کسی بھی سیاسی جماعت سے طنزیہ پروگرام کرنے کا معاوضہ نہیں لیتی-

    وکیل علی ظفر نے مزید کہا کہ آپ کے نزدیک لوگوں کو اجڑا ہوا تجربہ کہنا مذاق ہے؟

    عفت عمر کے مطابق میں پاکستانی شہری ہو- عمران خان کوئی لوگ نہیں وہ اس ملک کے وزیراعظم ہیں، ان پر طنز کرنا میرا حق ہے،

    کیا آپ عائشہ گلالئی کے وزیراعظم کیخلاف لگائے گئے الزامات سے متعلق جانتی ہیں؟ جی میں جانتی ہوں عائشہ گلالئی نے عمران خان پر کیا الزامات لگائے تھے میرا یقین ہے کہ عائشہ گلالئی سچی ہیں کیونکہ عمران خان سے ایسے فعل کر سکتے ہیں، عفت عمر

    کیا آپ کو نہیں لگتا کہ جھوٹے الزامات لگانے سے ریپ کے حقیقی متاثرین کے حقوق متاثر ہو سکتے ہیں؟ بالکل اگر الزام جھوٹا ہو تو اس سے فرق پڑتا ہےدرست ہے کہ پاکستانی عدالتوں میں انصاف نہیں ملتا، یہ باتیں میں میرا کیساتھ پروگرام میں کہا تھا زیادہ تر ایسا ہی ہوتا ہے کہ پاکستان کی عدالتوں میں انصاف نہیں ملتا، اکثر کیسز میں التواء ڈالا جاتا ہے

    عفت عمر نے مزید کہا کہ میرے ماں اور باپ کے درمیان مقدمہ بازی میں ہمیں انصاف نہیں ملا تھا درست ہے کہ پروگرام میں کہا تھا کہ انڈسٹری میں لوگ دوسروں پر جھوٹے الزامات لگاتے ہیں

    عدالت کی جرح ابھی جاری ہے مزید خبروں کی اپ ڈیٹ کے لئے باغی ٹی وی کے ساتھ رہیں-

  • معروف بھارتی ہدایتکارعلی عباس ظفرنے ہندو انتہاپسندوں سے معافی مانگ لی

    معروف بھارتی ہدایتکارعلی عباس ظفرنے ہندو انتہاپسندوں سے معافی مانگ لی

    معروف بھارتی ہدایت کار علی عباس ظفر نے ہندو انتہاپسندوں کے آگے گھٹنے ٹیک دیئے اور معافی مانگ لی ہے۔

    باغی ٹی وی :بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز بالی وڈ اداکار سیف علی خان کو ویب سیریز ’’تانڈو‘‘ میں کام کرنے پر ہندو انتہاپسند جماعت بی جے پی کے رہنماؤں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانابناتے ہوئے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگنے کا مطالبہ کیا گیا تھا اور ویب سریز کے ہدایت کار علی عباس ظفر سے متنازع مناظر ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا۔


    ہندو انتہاپسند اور بی جے پی کی جانب سے شدید ردعمل کے سامنے آنے کے بعد ویب سیریز کے ہدایت کار علی عباس ظفر نے گھٹنے ٹیک دیے اور ٹوئٹر پر معافی مانگتے ہوئے کہا کہ ’ٹانڈو‘ ویب سیریز بنانے کا مقصد کسی کے مذہبی،سیاسی جذبات کو بھڑکانا یا دل آزاری نہیں تھا، اگر ویب سیریز میں دکھائے گئے مناظر سے کسی کو دکھ پہنچا ہے تو اس کے لیے پوری ٹیم معافی مانگتی ہے۔

    واضح رہے کہ اداکار سیف علی خان کی چند روزقبل ریلیز ہونے والی ویب سیریز ’تانڈوو‘ کے باعث بھارت میں ہنگامہ برپا ہو گیا اور انتہاپسندوں کی جانب سے اداکار کو دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ہندو تنظیموں کی جانب سے ویب سیریز پر پابندی کا مطالبہ بھی کیاجارہا ہے،ویب سیریز کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں مظاہروں کا سلسلہ بھی جاری ہے،جبکہ اداکار کے خلاف مذہبی جذبات مجروح کرنے پر مقدمہ کے اندراج کے لیے درخواست بھی جمع کروادی گئی ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق لکھنؤ کے ایک تھانے میں’ تانڈو‘ کے ہدایت کار علی عباس ظفر، پروڈیوسر ہمانشو کرشنا اور رائٹرگورو سولنکی کےخلاف ہندوؤں کے مذہبی جذبات مجروح کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

    دوسری جانب ویب سیریز اور اداکاروں کے خلاف ممبئی کے مقامی تھانے میں بھی مذہبی جذبات مجروح کرنے کی درخواست دائر کی گئی ہے –

    علی عباس ظفرکی ہدایت کاری میں بننے والی ویب سیریز ’تانڈو‘ میں سیف علی خان، ڈمپل کپاڈیا، ذیشان ایوب، سنیل گروور سمیت دیگر اداکار شامل ہیں جب کہ یہ سیریز آن لائن ریلیز کی جاچکی ہے جس پر متنازع مواد کے باعث پابندی کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

    سیف علی خان اور کرینہ کوانتہا پسند ہندوؤں کیجانب سے سنگین نتائج کی دھمکیاں،پولیس بھی حرکت میں آگئی

  • حریم شاہ کی ویب سیریز ’راز‘ کا پہلا ٹیزر ریلیز

    حریم شاہ کی ویب سیریز ’راز‘ کا پہلا ٹیزر ریلیز

    پاکستانی ٹک ٹار اسٹار حریم شاہ کی ویب سیریز ’راز‘ کا پہلا ٹیزر ریلیز کر دیا گیا۔

    باغی ٹی وی :حال ہی میں خبر سامنے آئی تھی کہ حریم شاہ پاکستان کے پہلے او ٹی ٹی پلیٹ فارم (اسٹریمنگ ویب سائٹ) اردو فلکس کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی۔ اور اب ان کی ویب سیریز ’راز‘ کا پہلا ٹیزر بھی منظرعام پر آگیا ہے۔

    اردو فلکس کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے گزشتہ روز ویب سیریز ’راز‘ کا ٹیزر جاری کیاگیا۔ اس ویب سیریز میں حریم شاہ کی زندگی کی اصل کہانی دکھائی گئی ہے کہ کس طرح وہ ٹک ٹاک پر متنازع ویڈیوز وائرل ہونے کی وجہ سے مشہور ہوئیں۔

    ویب سیریز میں سوشل میڈیا کی پاور کو دکھایا گیا ہے کہ کس طرح یہ سوشل میڈیا راتوں رات کسی کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیتا ہے اور کس طرح ایک ہی جھٹکے میں سب کچھ ختم کردیتا ہے۔

    ٹیزر میں دکھایا گیا ہے کہ متنازع ویڈیو وائرل ہونے کے بعد حریم شاہ پریشان یا مایوس ہونے کے بجائے الٹا اس صورتحال کو انجوائے کررہی ہیں۔

    اس ویب سیریز کو اسد علی زیدی نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ ویب سیریز میں حریم شاہ کے علاوہ اور کون کون سے اداکار شامل ہیں اور یہ ویب سیریز کب ریلیز کی جائے گی فی الحال اس حوالے سے کوئی تفصیلات منظرعام پر نہیں آئی ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز حریم شاہ کی ویب سیریز کا ٹیزر منظرعام پر آیا ہے اور گزشتہ روز ہی حریم شاہ اور مفتی قوی کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں حریم شاہ نے مفتی قوی کو نازیبا گفتگو کرنے پر تھپڑ مار دیا تھا- یہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس نے ہنگامہ برپا کر کے رکھ دیا اور ویڈیو ٹوئٹر پر ٹرینڈ بن گئی-

  • مہناز بیگم کو دنیا سے رخصت ہوئے 8 سال بیت گئے

    مہناز بیگم کو دنیا سے رخصت ہوئے 8 سال بیت گئے

    خوبصورت اور مدھر آواز کی مالک اور نامور گلوکارہ مہناز بیگم کی آٹھویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔

    باغی ٹی وی :مہناز بیگم 1958ء کو کراچی میں پیدا ہوئیں مہناز کا اصل نام کنیز فاطمہ تھا ان کے استاد امراؤ بندوخان کے بھتیجے نذیر نے انھیں مہناز کا نام دیا، گلوکارہ مہناز نے موسیقی کی تربیت مہدی حسن کے بڑے بھائی پنڈت غلام قادر سے حاصل کی۔

    امیر امام نے انہیں پاکستان ٹیلی ویژن کے پروگرام نغمہ زار کے ذریعے عوام سے متعارف کروایا، جس کے بعد مشہور موسیقار اے حمید نے گلوکارہ مہناز کو فلمی دنیا میں آنے کی دعوت دی۔

    ہدایت کار نذرالاسلام کی فلم ’’حقیقت‘‘مہناز کی بطور گلوکارہ ریلیز ہونے والی پہلی فلم تھی۔ جلد ہی مہناز فلمی دنیا کی مقبول ترین آواز بن گئیں۔ گلوکارہ مہناز نے ساڑھے تین سو سے زائد فلموں کے لیے پانچ سو سے زیادہ نغمات ریکارڈ کروائے۔

    حکومت پاکستان نے گلوکارہ مہناز کی فنی خدمات کے اعتراف میں انھیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا۔ اس کے علاوہ انہیں دئیے جانے والے اعزازات میں دس نگار ایوارڈ، دو نیشنل ایوارڈ، سات گریجویٹ ایوارڈ اور ایک پی ٹی وی ایوارڈ شامل ہیں۔

    مہناز بیگم نے 1977 سے 1983 تک مسلسل سات سال تک نگارایوارڈ حاصل کیے جوایک منفرد اعزاز ہے۔

    مہناز طویل عرصے سے ہائی بلڈ پریشر اور پھیپھڑوں کے انفیکشن میں مبتلا تھیں۔ 19 جنوری 2013ء کو وہ علاج کے لیے امریکا جارہی تھیں کہ اچانک راستے میں ان کی طبیعت خراب ہوگئی۔ جہاز کو ہنگامی طور پر بحرین میں اتارا گیا اور انہیں فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا لیکن وہ جانبرنہ ہوسکیں ۔

  • وینا ملک کی مدد کس اختیار کے تحت کی؟ ہائی کورٹ نے وزارت داخلہ اور وزارت  خارجہ کو نوٹسز جاری کردیئے

    وینا ملک کی مدد کس اختیار کے تحت کی؟ ہائی کورٹ نے وزارت داخلہ اور وزارت خارجہ کو نوٹسز جاری کردیئے

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے وینا ملک کے خلاف سابق شوہر اسد خٹک کی درخواست پر وزارت داخلہ اور وزارت خارجہ کو نوٹسز جاری کردیئے۔

    باغی ٹی وی :ہائی کورٹ نے اسد خٹک کی درخواست پر وزارت داخلہ سے جواب طلب کرلیا کہ امریکی شہریت والے بچوں کو پاکستان لانے میں وینا کی مدد کس اختیار کے تحت کی؟۔

    ہائی کورٹ نے سیکرٹری داخلہ کو 4 فروری کے روز نمائندہ عدالت بھیجنے کی ہدایت کردی۔

    اسد خٹک نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ دبئی کی عدالت میں وینا اور میرا تنازع چل رہا ہے اور عدالت نے بچوں کو کہیں بھی باہر منتقل کرنے سے منع کیا تھا لیکن اس کے باوجود وینا ملک پاکستانی حکام کےساتھ مل کر بچوں کو پاکستان لے آئیں، میرے بچے امریکی شہریت کے حامل ہیں اور پاکستانی حکام اس غیر قانونی اغوا میں ملوث ہیں۔

    اسد خٹک نے درخواست کی کہ بچوں کی خیریت کا بھی کچھ معلوم نہیں، لہذا انہیں بازیاب کرانے کا حکم دیا جائے۔

    خیا ل رہے کہ رواں ماہ پشاورمیں وینا ملک کے سابق شوہراسد خٹک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یواے ای میں مقیم میرے بچوں کواغوا کیا گیا، معصوم بچوں کوغیرمرد کے پاس رکھا جارہا تھا، بچوں کے اغوا میں یواے ای کے قونصل جنرل ملوث ہیں، بچوں کو آؤٹ پاس بنا کر غیر قانونی طورپرپاکستان منتقل کیا گیا۔

    اسد خٹک نے کہا تھا کہ بچوں کے پاسپورٹ چوری کرنے کے حوالے سے الزام لگایا جارہا ہے، وینا ملک کی جانب سے خاندان اور مجھے دھمکیاں مل رہی ہیں، آئی جی خیبرپختونخوا مجھے اورمیرے خاندان کو تحفظ فراہم کرے۔

    اسد خٹک نے کہا تھا کہ بچوں کی حوالگی کا کیس عدالت میں چل رہا ہے، میرے بچے پاکستان میں رجسٹرڈ نہیں ہیں انہیں زبردستی رکھا جا رہا ہے اس متعلق وزیر اعظم عمران خان اورآرمی چیف سے مدد کی درخواست ہے۔

    اسد خٹک کاکہنا تھا کہ وینا ملک میرے بچوں کو لے کر فرار ہوگئیں میں وینا کے خلاف سارے ثبوت لے کر پاکستان آیا ہوں۔

    دبئی کورٹ سے وینا ملک کی گرفتاری کے وارنٹ جلد جاری ہوجائیں گے اسد خٹک کا دعویٰ

    امریکی بچوں کا دبئی سے اغوا پاکستان کو بدنام کرنے کی سازش کے سوا کچھ نہیں اسد خٹک

    وینا ملک نے بھی سابق شوہر اسد خٹک کو 50 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا

    وینا ملک کو سابق شوہر اسد خٹک کی جانب سے 50 کروڑ ہرجانے کا نوٹس

    اسد خٹک وینا ملک سے قانونی جنگ لڑنے کے لئے پاکستان پہنچ گئے

    وینا ملک کا سابق شوہراسد خٹک کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ

  • صبور علی ڈرامہ انڈسٹری میں سفیدرنگت کو ترجیح دیے جانے پرمایوس:

    صبور علی ڈرامہ انڈسٹری میں سفیدرنگت کو ترجیح دیے جانے پرمایوس:

    صبور علی ڈرامہ انڈسٹری میں گورے رنگ کو ترجیح دیے جانے پر ناراض پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبور علی کا کہنا ہے کہ بہت سے چینل اور پروڈکشن ہاؤس آج بھی ایسے ہیں جو خوبصورتی اور گوری رنگت کو ترجیح دیتے ہیں۔

    ایک حالیہ ویب انٹرویو میں صبور علی کاکہنا تھا کہ اگر آپ کا رنگ گورا ہے تو آپ کو فوراً (چٹکی بجاتے ہی )کسی ڈرامے میں مرکزی کردار کے لیے کاسٹ کرلیا جائے گاداکارہ کے مطابق اگر آپ کا رنگ گورا نہیں یا پھر میرے جیسا ہے تو آپ کو جدوجہد کرنی پڑے گی۔

    اداکارہ نےکہا کہ خوبصورتی کے یہ معیار آج بھی ہمارے معاشرے میں موجود ہیں اور یہی وجہ ہے کہ رنگ گورا کرنے کے انجیکشنز کا استعمال بہت عام ہوگیا ہے۔

    صبور علی نے مزید کہا کہ ہم نہیں جانتے کہ معاشرے میں یہ معیار کب تک موجود رہے گا، میں نے کچھ اداکاروں کو دیکھا جنہیں اداکاری نہیں آتی چونکہ وہ گورے ہیں تو وہ بڑے پراجیکٹس کررہے ہیں جب کہ اس کردار کو کوئی دوسرے اداکار اور زیادہ بہتر طریقے سے کرسکتے تھے جو کہ بہت بری چیز ہے۔واضح رہے کہ صبور علی جیو انٹرٹینمنٹ کےڈراما سیریل ‘فطرت’میں فاریہ نامی لڑکی کا کردار ادا کررہی ہیں جب کہ ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں علی عباس، مرزا زین بیگ، زباب رانا، سیمی پاشا، سیفی حسن ، صبیحہ ہاشمی ،فضیلہ قاضی، فرحان علی آغا، عادلہ خان، عائشہ گل، کامران جیلانی اور مریم نفیس شامل ہیں۔

  • مفتی قوی کو تھپڑ کیوں مارا ؟ حریم شاہ کا موقف سامنے آگیا

    مفتی قوی کو تھپڑ کیوں مارا ؟ حریم شاہ کا موقف سامنے آگیا

    ٹک ٹاکر حریم شاہ کی جانب سے مفتی عبدالقوی کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے، اس ویڈیو کے بارے میں حریم شاہ کا موقف بھی سامنے آگیا۔

    باغی ٹی وی :حریم شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر مفتی عبدالقوی کو تھپڑ مارنے والی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ مفتی قوی کو تھپڑ کیوں مارا اس کا جواب ملے گا سب کو۔

    اس ویڈیو کو پوسٹ کرنے کے کچھ دیر بعد حریم شاہ نے ایک اور ویڈیو بھی شیئر کی جس میں وہ مفتی عبدالقوی کے ساتھ ایک چینل کے میک اپ روم میں موجود ہیں۔ اس ویڈیو میں حریم شاہ مفتی عبدالقوی کی کوالیفکیشن کی بات کرتی ہیں اور پھر کہتی ہیں کہ ’دنیا میں سب سے زیادہ علم ابلیس کے پاس تھا لیکن پھر وہ بگڑ گیا تھا ، اللہ کا عذاب آیا تھا اس پر ، ابلیس نہ بنو، شیطان نہ بنو، منافق مت بنو، اسلام کا مذاق مت اڑاؤ۔

    حریم شاہ نے اس سارے معاملے سے قبل مفتی عبدالقوی کے ساتھ ایک ٹک ٹاک ویڈیو بھی بنائی تھی۔

    واضح رہے کہ ماضی میں حریم شاہ اور مفتی عبدالقوی اپنے تنازعات کی وجہ سے خبروں کی زینت بنتے رہے ہیں، اس بار حریم شاہ ایک ٹی وی شو ہوسٹ کررہی ہیں خیال ظاہر کیا جا رہا ہے یہ سب حریم شاہ نے اپنے شو کی اچھی ریٹنگ لینے کے لئے سب کیا یہے جس کی اچھی ریٹنگ آئے گی تو ہی بات بنے گی کیونکہ آج کل ٹی وی پر ریٹنگ ہی سب کچھ ہوتی ہے اور ریٹنگ کیلئے کچھ نہ کچھ تو کرنا پڑتا ہے۔

    معروف مذہبی سکالرمفتی عبدالقوی کو حریم شاہ نے تھپڑرسید کردیا :آوازدورتک سنائی دی