Baaghi TV

Category: شوبز

  • سیف علی خان اور کرینہ کوانتہا پسند ہندوؤں کیجانب سے سنگین نتائج کی دھمکیاں،پولیس بھی حرکت میں آگئی

    سیف علی خان اور کرینہ کوانتہا پسند ہندوؤں کیجانب سے سنگین نتائج کی دھمکیاں،پولیس بھی حرکت میں آگئی

    بھارتی اداکار سیف علی خان کی ویب سیریز ’تانڈو‘ ریلیز ہوتے ہی تنازعے کا شکار ہوگئی ہے اور اس کے ہدایت کار اور پروڈیوسر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ انتہا پسندہندووں کی جانب سے سنگین نتائج کی دھمکیوں کے بعد اداکار سیف علی خان کے گھر کے باہر پولیس کو تعینات کردیا گیا ۔

    باغی ٹی وی : اداکار سیف علی خان کی چند روزقبل ریلیز ہونے والی ویب سیریز ’تانڈوو‘ کے باعث بھارت میں ہنگامہ برپا ہے ،انتہاپسندوں کی جانب سے اداکار کو دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ہندو تنظیموں کی جانب سے ویب سیریز پر پابندی کا مطالبہ بھی کیاجارہا ہے،ویب سیریز کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں مظاہروں کا سلسلہ بھی جاری ہے،جبکہ اداکار کے خلاف مذہبی جذبات مجروح کرنے پر مقدمہ کے اندراج کے لیے درخواست بھی جمع کروادی گئی ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق لکھنؤ کے ایک تھانے میں’ تانڈو‘ کے ہدایت کار علی عباس ظفر، پروڈیوسر ہمانشو کرشنا اور رائٹرگورو سولنکی کےخلاف ہندوؤں کے مذہبی جذبات مجروح کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

    دوسری جانب ویب سیریز اور اداکاروں کے خلاف ممبئی کے مقامی تھانے میں بھی مذہبی جذبات مجروح کرنے کی درخواست دائر کی گئی ہے –

    دھمکیوں اور احتجاج کے پیش نظر ممبئی کے علاقے باندرہ میں واقع سیف علی خان اور کرینہ کپور کے گھر کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔

    خیال رہےکہ علی عباس ظفرکی ہدایت کاری میں بننے والی ویب سیریز ’تانڈو‘ میں سیف علی خان، ڈمپل کپاڈیا، ذیشان ایوب، سنیل گروور سمیت دیگر اداکار شامل ہیں جب کہ یہ سیریز آن لائن ریلیز کی جاچکی ہے جس پر متنازع مواد کے باعث پابندی کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

  • مہاراشٹرا وزیر کے خلاف جنسی ہراسانی کا مقدمہ درج کرانے والی گلوکارہ خود پھنس گئی

    مہاراشٹرا وزیر کے خلاف جنسی ہراسانی کا مقدمہ درج کرانے والی گلوکارہ خود پھنس گئی

    بھارتی جنتا پارٹی(بی جے پی) کے رہنما کرشنا ہیگڑے اور دیگر نے بھارتی گلوکارہ رینو شرما کے خلاف بلیک میل کرنے اور جال میں پھنسانے کی درخواست دے دی۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ دنوں گلوکارہ رینو شرما نے بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے وزیر دھننجے منڈے پرزیادتی کا الزام لگایا تھا۔

    رینو شرما نے الزام لگایا تھا کہ شادی کے اصرار پر ریاستی وزیر نے انڈسٹری میں لانچ کرنے کے بہانے بنائے اور زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔

    رپورٹس کے مطابق گلوکارہ کے الزامات کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں تاہم گلوکارہ اب خود پھنس گئی ہیں۔

    گلوکارہ کے خلاف بی جے پی کے رہنما کرشنا ہیگڑے اور مقامی جماعت کے رہنما نے بلیک میل کرکے رقم اینٹھنے کا الزام عائد کیا ہے۔

    بی جے پی رہنما کی جانب سے ممبئی کے علاقے اندھیری ویسٹ کے پولیس تھانے میں درخواست جمع کرائی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ رینو شرما نے جال میں پھنسا کر بلیک میل کرنے اور رقم لینے کوشش کرچکی ہے۔

    ان الزامات کی گلوکارہ نے تردید کی اور اپنے خلاف سازش قرار دیا اور کہا کہ مجھے مقدمے سے پیچھے ہٹانے اور گرانے کیلئے اتنے لوگوں کو سامنے آنا پڑ رہا ہے۔

    دوسری جانب پولیس تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ گلوکارہ نے 2019 میں بھی ایک شہری رضوان کے خلاف اسی قسم کا مقدمہ دائر کیا تھا جس کے بعد پولیس نے بھی ریاستی وزیر کے خلاف فوری کارروائی سے گریز کیا ہے۔

    خیال رہے کہ گلوکارہ رینو شرما متعدد گانے گاچکی ہیں جس میں ’بے شرم‘ اور ’دیسی لو‘ شامل ہیں۔

    بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے وزیر کی بھارتی گلوکارہ سے مبینہ زیادتی، مقدمہ درج

  • کیا میں ملنسار نہیں ہوں ،شاہ رخ خان کا اپنی ٹیم کلکتہ نائٹ رائیڈرز سے سوال؟

    کیا میں ملنسار نہیں ہوں ،شاہ رخ خان کا اپنی ٹیم کلکتہ نائٹ رائیڈرز سے سوال؟

    بالی وڈ اداکارہ جوہی چاؤلہ کے شوہر اور انڈین پریمیئرلیگ ( آئی پی ایل )کی ٹیم کلکتہ نائٹ رائیڈرز کے شریک مالک جے مہتا آج اپنی 59 ویں سالگرہ منارہے ہیں۔

    باغی ٹی وی :بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان نے اس موقع پر مذاق کرتے ہوئے اپنی ہی ٹیم کلکتہ نائٹ رائیڈرز کو آڑے ہاتھوں لے لیا آئی پی ایل کی ٹیم کے مالک مشترکہ طور پر شاہ رخ خان کے ساتھ اداکارہ جوہی چاولہ کے شوہر جے مہتا ہیں۔


    شریک مالک جے مہتا کی سالگرہ پر کلکتہ نائٹ رائیڈرز کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ایک تصویر شیئر کی گئی جس میں شاہ رخ خان، جے مہتا اور ان کی اہلیہ جوہی چاولہ موجود ہیں۔

    اس تصویر کے ساتھ کلکتہ نائٹ رائیڈر نے جے مہتا کو ٹیم کا سب سے خوش اخلاق و ملنسار شخص قرار دیا۔

    اس ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے شاہ رخ خان نے بھی جے مہتا کو سالگرہ کی مبارکباد دی، لیکن ساتھ میں شاہ رخ خان نے سوال اٹھادیا کہ کیا وہ ملنسار نہیں؟-

    شاہ رخ خان کے اس سوال اٹھانے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصورں کا سلسلہ جاری ہے۔

  • ہارون شاہد نے وزیر اعظم عمران خان کی یاد گار تصویرشئیرکردی

    ہارون شاہد نے وزیر اعظم عمران خان کی یاد گار تصویرشئیرکردی

    پاکستان میوزک انڈسٹری کےنامور گلوکار ہارون شاہد نے وزیر اعظم عمران خان کی لگاتار 4 گھنٹے باؤلنگ کروانے کی یادگار تصویر شیئر کر دی-

    باغی ٹی وی : گلوکار ہارون شاہد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر اعظم عمران خان تصویر شیئر کرتے ہوئے ہارون شاہد نے لکھا کہ ایک کھلاڑی کا کسی ملک کی قیادت کرنے سے کیا تعلق ہے؟


    اپنے اسی سوال کا جواب دیتے ہوئے گلوکار نے لکھا کہ یقین مانیے کہ ایک میچ آپ کو فخر ، عزت ، ہار ، جیت ، درد ، دباؤ ، مستردگی ، برداشت ، ذہنی کشیدگی، سفر ، شہرت اور پیسہ کے بارے میں سب سکھا دیتا ہے۔

    انہوں نے لکھا کہ کبھی کبھار یہ سب ایک کھلاڑی صرف ایک میچ میں ہی سیکھ لیتا ہے۔

    خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے اپنے کرکٹ کے دنوں کو یاد کرتے ہوئے وہ تصویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی زینت بنادی جب اُنہوں نے نان اسٹاپ ساڑھے 4 گھنٹے تک بولنگ کی تھی۔

    عمران خان کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصویر 43 سال پُرانی یعنی سال 1977ء کی بتائی جارہی ہے مذکورہ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لگا تار ساڑھے چار گھنٹے تک بولنگ کرنے کی وجہ سے عمران خان کی شرٹ خراب ہوئی ہے۔

  • احمد علی بٹ کی سوشل میڈیا پر وائرل نئی تصاویر نے مداحوں کو حیران کر دیا

    احمد علی بٹ کی سوشل میڈیا پر وائرل نئی تصاویر نے مداحوں کو حیران کر دیا

    پاکستان کے معروف اداکار و میزبان احمد علی بٹ کی جانب سے حال ہی میں سوشل میڈیا پر اپنی نئی تصویریں شیئر کی گئی ہیں جنہیں دیکھ کر مداح حیران رہ گئے ہیں۔

    باغی ٹی وی : مزاحیہ اداکار احمد علی بٹ معروف اداکار و گلوکار آغاز علی کے بھائی ہیں جبکہ دونوں میں زمین آسمان کا فرق ہے، یہ فرق چہرے سے لے کر قد، کاٹھ اور جسامت میں بھی خوب واضح دیکھا جا سکتا ہے۔

    آغا علی سلم اور اسمارٹ ہیں جبکہ احمد علی بٹ وزنی جسامت کے مالک ہیں۔حال ہی میں آغا علی خان کی جانب سے ایک تصویر شیئر کی گئی تھی جس میں انہوں نے اپنے مداحوں کو بتایا تھا کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے دوران انہوں نے اچھا خاصا وزن کم کیا ہے۔

    آغا علی کے بعد اب اُن کے بھائی احمد علی بٹ نے بھی سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپنی دو نئی تصاویر شیئر کی ہیں جس میں کافی اسمارٹ نظر آ رہے ہیں-

    تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انہوں نے غیر معمولی وزن کم کر کے سب کو حیران ہونے پر مجبور کر دیا ہے ۔

    احمد علی بٹ کی تصویروں کو صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے اور یہ تصاویر خوب وائرل بھی ہو رہی ہیں۔

  • کنگنا رناوت کے مطابق ایک اداکارہ ہونے کی سب سے بری بات کیا ہے؟

    کنگنا رناوت کے مطابق ایک اداکارہ ہونے کی سب سے بری بات کیا ہے؟

    بالی وڈ میں اقرباپروری کے خلاف آواز اٹھانے والی متنازع اداکارہ کنگنا رناوت نے ایک اداکارہ ہونے کی سب سے بُری با ت بتا ئی ہے-

    باغی ٹی وی : سوشل میڈیا پر فعال رہنے والی کنگنا رناوت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ کی اور بتایا کہ ایک اداکارہ ہونے کی سب سے بُری با ت کیا ہے-

    اداکارہ کنگنا نے کہا کہ اقرباپروری اور مووی مافیا کے علاوہ ایک اداکارہ ہونے کی سب سے بُری بات رات کی شفٹس ہوتی ہیں’۔


    کنگنا نے وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ جب سورج طلوع ہوتا ہے تو ہم اس وقت سونے لیٹتے ہیں ایسے میں آپ کے جسم اور کھانے کے معمولات متاثر ہوتے ہیں-

    ان کا مزید کہنا تھا کہ پہلی چند راتوں میں مجھے بھوک محسوس نہیں ہو رہی تھی، اب میں انتظار کر رہی ہوں کہ کب میرا جسم اس کا عادی ہو گا-

    خیال رہے کہ اداکارہ کنگنا رنوت ان دنوں بھوپال میں ہیں جہاں وہ اپنے آنے والی نئی ایکشن فلم ‘دھکڑ’ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، کنگنا اس فلم میں ایک جاسوس کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

  • ایشوریہ رائے کی ہمشکل لڑکی کے سوشل میڈیا پر چرچے

    ایشوریہ رائے کی ہمشکل لڑکی کے سوشل میڈیا پر چرچے

    بالی ووڈ کی مقبول ترین اداکارہ اور سابقہ مِس ورلڈ ایشوریا رائے بچن کی ہمشکل لڑکی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

    بالی وڈ سُپر اسٹار ایشوریا رائے کو ’خوبصورتی کا مظہر‘ سمجھا جاتا ہے اور ایسا لگتا ہے کہ ان کی مقبولیت کا دور جلد ختم ہونے والا نہیں ہے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی اداکارہ اور بگ بی امیتابھ بچین کی بہو بھارت کی سب سے خوبصورت خواتین میں سے ایک ہیں اورسوشل میڈیا صارفین ایشوریا رائے بچن کی ہمشکل خاتون کی تصویریں دیکھ کر حیران رہ گئے۔

    آمنہ عمران نامی ایک مسلم بیوٹی بلاگر ایشوریا رائے بچن سے بہت مماثلت رکھتی ہیں، تصویریں دیکھنے کے بعد صارفین نے آمنہ عمران کو بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے بچن کی ہمشکل قرار دے دیا ہے۔

    ان کی خوبصورت ہرنی جیسی آنکھوں سے لے کر ان کے ہونٹوں تک، آمنہ اور ایشوریا کی مماثلت کافی غیر معمولی ہے۔

    واضح رہے کہ ایشوریا رائے بچن نے 1994 میں مس ورلڈ کا خطاب جیتا تھا اور اس کے بعد سے وہ بالی ووڈ کے مشہور چہروں میں سے ایک بن گئیں۔

    ایشوریا رائے بچن نے سال 2007 میں ابھیشیک بچن سے شادی کی تھی اور اُن کی ایک بیٹی ہے۔

  • عائزہ خان کے لئے دانش تیمور کا محبت بھرا پیغام

    عائزہ خان کے لئے دانش تیمور کا محبت بھرا پیغام

    پاکستان شوبز کے معروف اداکار دانش تیمور نے اپنی اہلیہ اور مقبول ترین اداکارہ عائزہ خان کے لئے محبت بھرا پیغام جاری کیا ہے جسے دونوں کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کی جا رہا ہے۔

    باغی ٹی وی : پاکستان کی معروف اداکارہ عائزہ خان کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں اور فالورز کے ساتھ اپنی خوبصورت تصویرں شیئر کی جاتی رہتی ہیں جنہیں صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جاتا ہے۔

    گزشتہ دنوں عائزہ خان نے اپنی 30ویں سالگرہ منائی ہے اسی سلسلے میں دانش تیمور کی جانب سے عائزہ خان کے ہمراہ اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے اُنہیں سالگرہ کی مبارکباد دی گئی اور اُن کے لیے ایک خوبصورت پیغام بھی لکھا گیا ہے۔

    دانش تیمور کا کہنا تھا کہ میں عائزہ کے بغیر اپنی زندگی کے کسی ایک سیکنڈ کا تصور بھی نہیں کرسکتا ، اور جس خوبصورت گھرانے نے اسے مجھے مہیا کیا ہے۔ آپ نے میری دنیا میں جو امن اور پیار لایا ہے اس کے لئے میں آپ کا کافی شکریہ ادا نہیں کرسکتا۔

    دانش تیمور کا مزید کہنا تھا کہ ’وہ امید کرتے ہیں وہ اسی طرح اپنی ساری زندگی ایک ساتھ گزاریں گے اور آخری سانس تک ایک ساتھ رہیں گے-

  • میشا شفیع علی ظفر کیس:ایف آئی اے نے ملزمان کے خلاف حتمی عبوری چالان پیش کرنے کے لیے عدالت سے مزید مہلت مانگ لی

    میشا شفیع علی ظفر کیس:ایف آئی اے نے ملزمان کے خلاف حتمی عبوری چالان پیش کرنے کے لیے عدالت سے مزید مہلت مانگ لی

    لاہور: علی ظفر کی سوشل میڈیا پر کردار کشی کی مہم پر میشا شفیع اور دیگر کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے عدالت سے گلوکار علی ظفر کے خلاف سوشل میڈیا پر چلنے والی جھوٹی مہم کا حتمی چالان پیش کرنے کے لیے عدالت سے مہلت مانگ لی۔

    باغی ٹی وی :علی ظفر نے نومبر 2018 میں ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ میں شکایت درج کروائی تھی جس میں انہوں نے الزام لگایا تھا کہ کئی سوشل میڈیا اکاؤنٹس ان کے خلاف ‘توہین آمیز اور دھمکی آمیز مواد’ پوسٹ کررہے ہیں۔

    علی ظفر نے الزام لگایا تھا کہ اپریل 2018 میں میشا شفیع کی جانب سے جنسی ہراسانی کے الزام سے ہفتوں قبل کئی جعلی اکاؤنٹس نے گلوکار کے خلاف مذموم مہم کا آغاز کیا تھا انہوں نے اپنے دعوے کی حمایت میں ٹوئٹر اور فیس بک اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی فراہم کی تھیں۔

    اداکار و گلوکار نے ایف آئی اے کو انسٹاگرام پر اپنے منیجر کو فروری 2018 میں ملنے والی دھمکیوں کے ثبوت بھی فراہم کیے تھے۔

    علی ظفر میشا شفیع کیس: عدالت نے ہتک عزت کے دعوے پر تحریری حکم جاری کر دیا

     

    میشا شفیع علی ظفر کیس: میشا کے وکیل کی جانب سے اٹھائے گئے سوالات غور طلب ہیں عدالت

    علی ظفر کی درخواست پر ایف آئی اے نے مذکورہ کیس کی تفتیش کرکے گزشتہ ماہ 16 دسمبر کو عدالت میں ابتدائی عبوری چالان بھی پیش کیا تھا، جس میں میرا شفیع المعروف میشا شفیع، اداکارہ عفت عمر، ماہم جاوید، لینا غنی، حسیمس زمان، فریحہ ایوب، سید فیضان رضا، حمنہ رضا اور علی گل پیر کو مجرم قرار دیا گیا تھا۔

    ایف آئی اے کی جانب سے عدالت میں حتمی عبوری چالان پیش کیا جانا تھا، جس کے تحت ہی ملزمان کے خلاف کارروائی ہونی تھی مگر اب ایف آئی اے نے تمام ملزمان کے خلاف حتمی عبوری چالان پیش کرنے کے لیے عدالت سے مزید مہلت مانگ لی۔

    علی ظفر پر ہراسانی کا ایک اور الزام، خاتون کی جانب سے 50 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ

    مذکورہ کیس کی سماعت لاہور کے جوڈیشل میجسٹریٹ ذوالفقار باری کی عدالت میں ہوئی، جہاں ایف آئی اے کی وکلا سمیت ملزمان اور علی ظفر کے وکیل بھی شریک ہوئے۔

    مبینہ مہم چلانے والے لینا، عفت عمر٫ فریحہ ایوب ٫فیضان رضا، حسیم مجسٹریٹ کے روبرو پیش ہوئے لیکن میشا شفیع اور علی گل پیر پیش نہیں ہوئے-

    گلوکار علی ظفر کی جان کو خطرہ ہے، وکیل علی ظفر کا انکشاف

    جس پر میشا شفیع کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ میشا شفیع اس وقت ملک سے باہر ہیں، حاضری معاف کی جائے-

    تاہم دوسری جانب ایف آئی اے کے وکیل نے تفتیش مکمل کرنے کے لیے مزید وقت مانگ لیا عدالت نے کیس کی سماعت 9 فروری تک ملتوی کر دی-

    علی گل پیر اور میشا شفیع کے پیش نہ ہونے پر میشا شفیع کے ساتھی علی گل کی طلبی کے سمن جاری کئے -کیس میں میشاء شفیع ،ادکارہ عفت عمر اور لینا غنی سمیت آٹھ ملزمان نامزد ہیں

    علی ظفر میشا شفیع ہتک عزت کیس : عدالت نے میشا شفیع کو طلب کر لیا

    علی ظفر پگڑیاں اچھالنے والے مافیا کے سامنے ڈٹ گیا.

    میشا شفیع علی ظفرکیس: میشا شفیع نے عدالت میں پیش نہ ہونے کی وجہ بتا دی

  • سابق ایڈوائزر میوزک سوسائٹی جی سی یو طارق سلمان خان فارانی انتقال کر گئے

    سابق ایڈوائزر میوزک سوسائٹی جی سی یو طارق سلمان خان فارانی انتقال کر گئے

    سابق ایڈوائزر میوزک سوسائٹی جی سی یو طارق سلمان خان فارانی انتقال کر گئے-

    باغی ٹی وی : سابق ایڈوائزرمیوزک سوسائٹی جی سی یو طارق سلمان خان فارانی انتقال کرگئے مرحوم کی نماز جنازہ جامعہ مسجد علی مرتضیٰ سمنہ آباد میں ادا کی جائے گی-

    انہوں نے جی سی یونیورسٹی کے لئے بہترین خدمات پیش کیں اور میوزک کے نامور استادوں میں شمار ہوتے تھے انہوں نے پاکستان میوزک انڈسٹری کو بے مثال گلوکار دیئے جن میں عالمی شہرت یافتہ گلوکار علی ظفر ، گلوکار شفقت امانت علی اور گلوکار و سماجی کارکن جواد احمد اور نجم شیراز جیسے بڑے گلوکار شامل ہیں-

    یہ پاکستان میوزک کا ایک بڑا نام تھے اور ساتھ ہی جی سی سوسائٹی گورنمنٹ کے سربراہ بھی تھے اور طارق سلمان خان جی سی یونیورسٹی کے پہلے انسان تھے جنہوں نے لائف ٹائم اچیومنٹ کا ایوارڈ اپنے نام کیا جبکہ جی سی کی پوری تاریخ میں ان کے علاوہ کسی کو بھی مذکورہ ایوارڈ سے نہیں نوازا گیا-

    اس عظیم انسان کی وفات پر موسیقار برادری اور معروف شخصیات کی جانب سے افسوس اور غم کا اظہار کیا جا رہا ہے-

    شفقت امانت علی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر طارق سلمان خان فارانی کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا –