Baaghi TV

Category: شوبز

  • بھارتی ہدایتکار مہیش بھٹ کی اہلیہ ریا چکروتی کی حمایت میں سامنے آ گئیں

    بھارتی ہدایتکار مہیش بھٹ کی اہلیہ ریا چکروتی کی حمایت میں سامنے آ گئیں

    بھارتی فلم انڈسٹری کے مقبول ترین ہدایتکار مہیش بھٹ کی بیوی اور اداکارہ سونی رزدان آنجہانی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی گرل فرینڈ ریا چکرورتی کی حمایت میں بڑی-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی وڈ اداکار سوشانت سنگھ گزشتہ سال جون میں ممبئی میں اپنی رہائش گاہ پر مردہ حالت میں پائے گئے ان کی خودکشی کے معاملے میں ان کی گرل فرینڈ اور اداکارہ ریا چکرورتی سے تحقیقات کی گئی تھیں اور اس منشیات سے متعلق کیس میں انہیں ایک ماہ جیل میں بھی گزارنا پڑا تھا۔

    رپورٹس کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف نے ریا سے متعلق تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ریا جیل جا چکی ہے جس کے بعد ممکنہ طور پر انہوں نے بالی وڈ میں کیرئیر کا موقع گنوا دیا اب دیکھتے ہیں ارنب کے ساتھ کیا ہوتا ہے۔ یقین نہیں ہے کہ کچھ ہوگا۔


    صارف کے اس تبصرے پر اداکارہ سونی رزدان ریا چکرورتی کی حمایت میں سامنے آگئیں اور کہا کہ اس نے جیل جاکر صرف ان لوگوں کو بے نقاب کیا جنہوں نے اسے وہاں بھیجا اور یہ ظاہر کیا کہ وہ بے قصور ہے’۔

    عالیہ بھٹ کی والدہ سونی رزدان نے مزید کہا کہ اسے کوئی کیوں کام نہیں دے گا؟ میرے خیال میں وہ بہت اچھا کرے گی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ سال14 جون کو 34 سالہ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت ممبئی میں اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے جس کے بعد ان کے مداحوں کی جانب سے سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کے معاملے پر سی بی آئی سے تفتیش کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا تھا۔
    بعد ازاں سوشانت کے گھر والوں نے ان کی دوست ریا چکرورتی کو اداکارکی خودکشی کی وجہ قرار دیا تھا اور ان کے خلاف بہار میں مقدمہ بھی درج کرایا تھا جس پر سوشانت کی موت کے علاوہ بالی وڈ میں منشیات کا ایک نیا قصہ کھل گیا اور اس میں ریا کو جیل میں بھی جانا پڑا-

  • بھارتی موسیقار استاد غلام مصطفیٰ انتقال کر گئے

    بھارتی موسیقار استاد غلام مصطفیٰ انتقال کر گئے

    بھارت کے کلاسیکل موسیقی کے استاد غلام مصطفیٰ 89 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

    باغی ٹی وی : لتامنگیشکر اور اے آر رحمان سمیت متعدد گلوکاروں کو موسیقی کا فن سکھانے والے استاد غلام مصطفیٰ ممبئی میں اپنی رہائش گاہ پر انتقال کرگئے استاد غلام مصطفیٰ کی بہو نمرتا گپتا نے ان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان کی موت اہل خانہ کے لیے ایک صدمہ ہے۔

    استاد غلام مصطفیٰ 3 مارچ 1931 کو ریاست اتر پردیش کے شہر بدایوں میں پیدا ہوئے اور ان کا تعلق رام پور کے سہاسوان گھرانے سے تھا، وہ وہ طویل عرصے سے بیمار تھے۔ انہیں 1991 میں بھارتی سول ایوارڈ پدما شری سے نوازا گیا، 2006 میں تیسرے بڑے شہری اعزاز پدما بھوشن اور 2018 میں دوسرے بڑے شہری اعزاز پدما وبھوشن سے نوازا گیا، انہیں 2003 میں سنگیت ناٹک اکیڈمی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا جو کسی بھی آرٹسٹ کو دیا جانے والا اعلیٰ ترین ایوارڈ ہے۔

    دوسری جانب استاد غلام مصطفیٰ کے انتقال پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سمیت موسیقار برادری کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا گیا اور موسیقی کیلیے ان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔


    آسکر ایوارڈ یافتہ موسیقار اے آر رحمٰن نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ میرے اور سب کے پیارے استاد اللہ آپ کو دوسرے جہاں میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔


    بھارت کی نامور گلوکارہ لتا منگیشکر نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ مجھے سن کر یہ بہے افسوف ہو کہ استاد غلام مصطفیٰ اب اس دنیا میں نہین رہے ان کی وفات کا سن کر مجھے بہت دکھ ہوا۔

    لتا نے لکھا کہ وہ گائیکت تو اچھے تھے ہی لیکن انسان بھی بہت اچھے تھے-


    بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بھی ان کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے جانے سے موسیقی کی دنیا غریب ہوگئی، وہ موسیقی کے سفیر تھے اور ان کے کام کی وجہ سے انہیں نسل در نسل پسند کیا گیا۔

  • آج بھی چینل اور پروڈکشن ہاؤس خوبصورتی اور گوری رنگت کو ترجیح دیتے ہیں    صبورعلی

    آج بھی چینل اور پروڈکشن ہاؤس خوبصورتی اور گوری رنگت کو ترجیح دیتے ہیں صبورعلی

    پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور فطرت ڈرامے میں فاریہ کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ صبور علی کا کہنا ہے کہ بہت سے چینل اور پروڈکشن ہاؤس آج بھی ایسے ہیں جو خوبصورتی اور گوری رنگت کو ترجیح دیتے ہیں۔

    باغی ٹی وی : حال ہی میں ایک ویب سائٹ کو دیئے گئے انٹرویو میں صبور علی کاکہنا تھا کہ اگر آپ کا رنگ گورا ہے تو آپ کو فوراً ہی کسی ڈرامے میں مرکزی کردار کے لیے کاسٹ کرلیا جائے گا اگر آپ کا رنگ گورا نہیں یا پھر میرے جیسا ہے تو آپ کو جدوجہد کرنی پڑے گی۔

    اداکارہ نےکہا کہ خوبصورتی کے یہ معیار آج بھی ہمارے معاشرے میں موجود ہیں اور یہی وجہ ہے کہ رنگ گورا کرنے کے انجیکشنز کا استعمال بہت عام ہوگیا ہے۔

    صبور علی نے کہا کہ ہم نہیں جانتے کہ معاشرے میں یہ معیار کب تک موجود رہے گا، میں نے کچھ اداکاروں کو دیکھا جنہیں اداکاری نہیں آتی چونکہ وہ گورے ہیں تو وہ بڑے پراجیکٹس کررہے ہیں جب کہ اس کردار کو کوئی دوسرے اداکار اور زیادہ بہتر طریقے سے کرسکتے تھے جو کہ بہت بری چیز ہے۔

    واضح رہے کہ صبور علی جیو انٹرٹینمنٹ کےڈراما سیریل ‘فطرت’میں فاریہ نامی لڑکی کا کردار ادا کررہی ہیں جب کہ ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں علی عباس، مرزا زین بیگ، زباب رانا، سیمی پاشا، سیفی حسن ، صبیحہ ہاشمی ،فضیلہ قاضی، فرحان علی آغا، عادلہ خان، عائشہ گل، کامران جیلانی اور مریم نفیس شامل ہیں۔

    فطرت کی کہانی نزہت ثمن کی تحریر کردہ ہے جب کہ ڈرامے کے ڈائریکٹر اسد جبل ہیں اور ڈرامہ پروڈیوسر عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی ہے۔

  • شرمین عبید چنائے نے ایک اور بین الاقوامی اعزاز اپنے نام کر لیا

    شرمین عبید چنائے نے ایک اور بین الاقوامی اعزاز اپنے نام کر لیا

    پاکستان کی آسکر ایوارڈ یافتہ فلمساز اور سماجی کارکن شرمین عبید چنائے نے ایک اور بین الاقوامی اعزاز اپنے نام کر لیا۔

    باغی ٹی وی : فلمی دنیا کا سب سے متعبر ایوارڈ ’آسکر‘ جیتنے والی پاکستانی فلم ساز اور سماجی کارکن شرمین عبید چنائے کو براعظم ایشیا کے 18 بہترین ہدایات کاروں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

    یہ فہرست ہانگ کانگ کے لائف اسٹائل میگزین ٹاٹلر کی جانب سے جاری کی گئی ہے جس میں ایشیا کے 18 ہدایات کار شامل ہیں۔

    فہرست میں اُن ہدایت کاروں کو شامل کیا گیا ہے جنہوں نے فلم انڈسٹری میں نمایاں کردار ادا کیا۔

    میگزین کی جانب سے شرمین عبید چنائے سے متعلق بتایا گیا ہے کہ انہوں نے بہت سے اعزازات حاصل کیے ہیں، وہ ایک صحافی، سماجی کارکن اور فلم ساز ہیں۔

    شرمین عبید چنائے خواتین کو درپیش مسائل کو اجاگر کرنے کے لیے جانی جاتی ہیں اور انہوں نے 2 اکیڈمی ایوارڈز، 6 ایمی ایوارڈز اور ایک نائٹ انٹرنیشنل جرنلزم ایوارڈ حاصل کیا ہے۔

    یاد رہے کہ شرمین عبید چنائے کو ان کی ڈاکیو مینٹری فلم ’سیونگ فیس‘ اور ’اے گرل ان دی ریور‘ کو عالمی سطح پر پذیرائی حاصل ہوئی تھی حکومت پاکستان کی جانب سے بھی شرمین عبید چنائے کو 2012 میں ہلالِ امتیاز سے نواز ا گیا، ٹائم میگزین کی جانب سے انہیں دنیا کی 100 متاثر کن شخصیات کی فہرست میں شامل بھی کیا گیا تھا۔

  • گلوکارعلی ظفر کی دیسی مرغی کی کڑاہی بنانے کی ویڈیو وائرل، صارفین کے دلچسپ تبصرے

    گلوکارعلی ظفر کی دیسی مرغی کی کڑاہی بنانے کی ویڈیو وائرل، صارفین کے دلچسپ تبصرے

    بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستان کے معروف گلوکار و اداکار علی ظفر نے اپنے مداحوں کو دیسی مرغی کی کڑاہی بنانا سِکھا دی۔

    باغی ٹی وی :اپنی سُریلی آواز کے ذریعے پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر میں کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے معروف گلوکار علی ظفر نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔
    https://twitter.com/AliZafarsays/status/1350696622523617283
    مذکورہ ویڈیو میں علی ظفر چھٹی کے دن اپنے مداحوں کو ’دیسی مرغی کی کڑاہی‘ بنانا سِکھا رہے ہیں۔

    علی ظفر نے کہا کہ ’وہ آج چھٹی کے دن دیسی مرغی کی کڑاہی بنانے سِکھائیں گے جو کہ بڑی ہی مزیدار بنتی ہے۔‘

    اداکار وگلوکار نے کہا کہ ’یہ ویڈیو دیکھنے کے بعد آپ بھی اپنے گھر میں ضرور یہ کڑاہی بنائیں اور اس کے لذیذ ذائقے سے لطف اندوز ہوئیں۔

    اُنہوں نے ایک منٹ 35 سیکنڈز پر مشتمل ویڈیو میں اسٹیپ با اسٹیپ کڑاہی بنانے کی ترکیب بتائی۔

    علی ظفر نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ آپ نے بھیےّ کی کڑاہی تو کھائی ہو گی لیکن بھائی کی نہیں۔

    گلوکار نے اپنے ٹوئٹ میں ہیش ٹیگ ’بھائی حاضر ہے‘ اور ’بھائی کڑاہی‘ کا بھی استعمال کیا۔

    علی ظفر کی اس ویڈیو کو ٹوئٹر صارفین کی بڑی تعداد پسند کررہی ہے اور صارفین کا مزاحیہ انداز میں کہنا ہے کہ وہ بھی علی ظفر کے گھر دیسی مرغی کی کڑاہی کھانے جارہے ہیں اور کچھ صارفین نے مزاحیہ تبصرے کئے اور کچھ نے تو علی طفر کی کڑاہی کی ترکیب کو ناپسند کرتے ہوئے ان کو کڑاہی بنانے کی تراکیب بتائیں-

  • سجل علی کی سالگرہ پر مداحوں کی جانب سے نیک تمناؤں اور مبارکباد کے پیغامات

    سجل علی کی سالگرہ پر مداحوں کی جانب سے نیک تمناؤں اور مبارکباد کے پیغامات

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ سجل علی کا شمار پاکستان کی صف اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے اور مداح سجل علی کی اداکاری اور خوبصورتی کے دیوانے ہیں-

    باغی ٹی وی : ڈرامہ سیریل ‘الف’، ‘آنگن’ اور’یہ دل میرا’ جیسے ڈراموں میں اپنی بہترین اداکاری کی صلاحیتوں سے سجل علی نے مداحوں کی پذیرائی حاصل کی ہے۔

    اور حال ہی میں سجل علی باضابطہ طور پر جمائما گولڈ اسمتھ کی رومانوی کامیڈی فلم ‘واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وڈ اٹ’ کی کاسٹ کا حصہ بھی بنی ہیں۔

    سجل علی نے گزشتہ روز اپنی سالگرہ منائی اور دنیا بھر میں انہیں مداحوں کی جانب سے ان کی زندگی کے خاص دن کی مبارکباد دی جارہی ہے۔


    زریفہ نامی صارف خاتون نے لکھا کہ وہ لازمی طور پر اپنے سسرال میں سب کا دل جیت لیں گی۔


    نور العین نمی صارف نے سجل علی کو مبارکباد دیتے ہوئے پاکستان کا فخر قرار دیا جس پر اداکارہ نے بھی رد عمل دیتے ہوئے شکریہ ادا کیا-


    شرد میر نامی صارف نے لکھا کہ پاکستان کی بہترین اداکاراؤں میں سے ایک اور میری سب سے پسندیدہ اداکارہ، سجل آپ ہمیشہ خوش رہیں اور مسکراتی رہیں۔
    https://twitter.com/BingNorah/status/1350497575418281985?s=20
    نورا بنگ نامی صارف نے لکھا کہ ایک بہترین اداکارہ۔


    ربیعہ نامی صارف نے لکھا کہ ٹیلیویژن کی تاریخ میں ایک سب سے متاثر کن کردار ڈاکٹر زوبیہ خلیل خاتون وجود میں آیا۔ میرے لئے زوبیہ صرف ایک ٹی وی کردار سے زیادہ ہے ، وہ ایک رول ماڈل ہے۔ میں نے واقعی اس سے بہت ساری چیزیں سیکھی ہیں۔ ان کا یوین کا سفر ہمیشہ متاثر کن رہے گا-

    سجل علی کی ہالی وڈ میں انٹری پر ساتھی اداکاراؤں کی مبارکباد

  • ماہرہ خان کا رواں برس چھوٹی اسکرین پر واپسی کا اعلان

    ماہرہ خان کا رواں برس چھوٹی اسکرین پر واپسی کا اعلان

    پاکستانی اسُپراسٹار اداکارہ ماہرہ خان نے اعلان کیا ہے وہ رواں برس چھوٹی اسکرین پر واپس آئیں گی۔

    باغی ٹی وی : نجی چینل ہم ٹی وی کے 16 برس مکمل ہونے کی تقریب میں بات چیت کرتے ہوئے ماہرہ خان نے ڈراموں میں واپسی کا بتایا انہوں نے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے باعث قرنطینہ میں گزارے وقت کا احوال سناتے ہوئے کہ میری علامات بہت زیادہ تھیں اور بہت مشکل وقت تھا، الحمداللہ اب میں ٹھیک ہو۔

    قرنطینہ میں وقت گزارنے سے متعلق ماہرہ خان نے بتایا کہ انہوں نے اس دوران اسکرپٹس پڑھے اور ان میں سے ایک اسکرپٹ ایم ڈی(مومنہ درید) پروڈکشن کی تھی۔

    ماہرہ خان نے کہا کہ انشااللہ رواں برس سال 2021 میں ڈراموں میں واپس آؤں گی۔

    اداکارہ نے یہ بھی بتایا کہ اس سال ستمبر میں ان کے سپر ہٹ ڈرامے ‘ہمسفر’ کو 10 برس ہوجائیں گے۔

    تاہم ماہرہ خان نے اپنے ڈرامے کی کہانی اور کردار سے متعلق کوئی وضاحت نہیں دی نہ ہی یہ بتایا کہ ان کا متوقع ڈراما کب سے آئے گا۔

    لیکن ان کی بات سے لگا کہ ماہرہ خان ممکنہ طور پر نجی چینل ہم ٹی وی کا ڈراما کرنے جارہی ہیں۔

    خیال رہے کہ یہ پہلی مرتبہ نہیں کہ ماہرہ خان نے ڈراما انڈسٹری میں واپسی کا عندیہ دیا ہو، انہوں نے گزشتہ برس بھی کہا تھا کہ وہ ڈراموں میں واپس آئیں گی۔


    گزشتہ برس ایک صارف نے ماہرہ خان سے پوچھا کہ آپ ہمیشہ کہتی ہیں کہ آپ ڈراموں میں کام کریں گی کیا اس مرتبہ حقیقت میں آپ ڈراموں میں واپسی کریں گی یا یہ بھی ایک مذاق تھا۔

    جس کا جواب دیتے ہوئے ماہرہ خان نے کہا تھا کہ اس مرتبہ میں وعدہ کرتی ہوں کہ اپنی فلم مکمل کرنے کے فوراً بعد ڈراموں میں واپس آؤں گی۔

    خیال رہے کہ ماہرہ خان یوں تو 2006 سے ٹی وی شوز کی میزبانی کررہی تھی اور ان کا پہلا ڈراما ‘نیت’ تھا جو 2011 میں نشر ہوا تھا لیکن انہیں ‘ہمسفر’ ڈرامے سے مقبولیت ملی جو اسی سال 2011 میں نشر ہوا تھا اس میں ان کی اور فواد خان کی جوڑی بہت زیادہ پسند کی گئی تھی۔

    ماہرہ خان نے 2011 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘بول’ میں بھی اداکاری کی تھی، علاوہ ازیں ‘بن روئے’، ‘منٹو’، ‘ہو من جہاں’، ‘ورنہ’، ‘7 دن محبت ان’، ‘پرے ہٹ لو’، ‘سپر اسٹار’ میں جلوہ گر ہوئی۔

    اس کے علاوہ انہوں نے بالی وڈ میں فلم ‘رئیس’ سے ڈیبیو کیا تھا جس میں وہ شاہ رخ خان کے ساتھ نظر آئی تھیں، یہ فلم 2017 میں ریلیز ہوئی تھی۔

    ان کی فلم ‘لیجنڈ آف مولا جٹ’ کو 2020 میں ریلیز کیا جانا تھا تاہم کورونا وائرس کی وجہ سے ایسا ممکن نہیں ہوسکا جبکہ گزشتہ برس دسمبر میں ان کی آنے والی فلم ‘نیلوفر’ کی شوٹنگ مکمل ہوئی تھی۔

    ماہرہ خان فلم ‘نیلوفر’ میں اداکار فواد خان کے ساتھ نظر آئیں گئی جو اداکارہ کے مطابق جلد ہی ریلیز ہوگی۔

    بشریٰ انصاری کا پولیس اہلکاروں کو خراج تحسین

    سجل علی کی ہالی وڈ میں انٹری پر ساتھی اداکاراؤں کی مبارکباد

    عثمان سویقوت نے ’ارطغرل غازی‘اور ’ابن عربی‘ کی پہلی ملاقات کی یاد تازہ کر دی

  • جس لڑکی کو پسند کرتا تھا وہ دادی بن چکی ہے   سلمان خان

    جس لڑکی کو پسند کرتا تھا وہ دادی بن چکی ہے سلمان خان

    55 سالہ بالی وڈ سُپر اسٹار سلمان خان نے بالآخر شادی نہ کرنے کی وجہ بتا دی۔

    باغی ٹی وی : بالی وڈ اداکار دبنگ خان بھارتی فلم انڈسٹری کے واحد سپر اسٹار ہیں جنہوں نے ابھی تک شادی نہیں کی جب کہ اداکاروں سے لے کر مداحوں تک سب کو ہی بے صبری سے انتظار ہے کہ اداکار کب شادی کا اعلان کریں گے تاہم 55 سالہ اداکار ابھی بھی شادی کے موڈ میں نہیں اور وہ شادی کیوں نہیں کرنا چاہتے بالآخر خود انہوں نے وجہ بتادی ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بگ باس سیزن 13 کے دوران سلمان خان نے شو میں اجے دیوگن اور ان کی اہلیہ کاجول کو مدعو کیا تھا شو میں ایک گیم کھیلتے ہوئے سلو میاں نے کہا کہ ایک لڑکی تھی جس کو میں پسند ضرور کرتا تھا تاہم کبھی اس لڑکی سے اظہار نہیں کیا۔

    سلمان خان نے شو کے دوران اداکارہ کاجول اور اجے دیوگن سے کہا کہ وہ لڑکی بھی مجھے پسند کرتی تھی اور اس بات کا مجھے بعد میں علم ہوا تاہم انکار کے ڈر سے نہ تو میں اس لڑکی سے کبھی اظہار محبت کرسکا اور نہ ہی شادی کی بات۔

    دبنگ خان نے مزید کہا کہ تقریباً 15،20 سال پہلے جب اس لڑکی سے ملا تو وہ دادی بن چکی تھی اور اس نے مجھ سے کہا کہ میرے پوتے تمہارے مداح ہیں اور تمہاری فلمیں بہت شوق سے دیکھتے ہیں-

    سلمان خان نے کہا مجھے اس سے شادی نہ ہونے کا کوئی پچھتاوا نہیں کیوں کہ اگر میں اس سے شادی کرتا تو آج دادا بن چکا ہوتا۔

  • بالی وڈ اداکار جنہوں نے بچپن کی دوستوں سے شادی کی

    بالی وڈ اداکار جنہوں نے بچپن کی دوستوں سے شادی کی

    شوبز ستاروں کے لیے کہا جاتا ہے کہ ان کی دوستی اور محبتیں طویل عرصے تک قائم نہیں رہتی ہیں اور جس طرح یہ اچانک شادی کے بندھن میں بندھتے ہیں تو ویسے ہی اچانک اپنے جیون ساتھی سے راہیں جُدا کر لیتے ہیں پھر علیحدگی کی خبریں ان کے مداحوں کو مایوس کردیتی ہیں۔

    باغی ٹی وی : لیکن شوبز انڈسٹری میں کئی ایسی جوڑیاں بھی ہیں جن کی محبت بچپن یا پھر لڑکپن سے شروع ہوئی اور پھر یہ جوڑیاں شادی کے بندھن میں بندھ گئیں اور ان کےد رمیان محبت آج بھی قائم ہے۔

    اگر ہم بالی وڈ ستاروں کی بات کریں تو اُن میں کئی اداکار ایسے ہیں جنہوں نے اپنے بچپن کی دوستوں کو جیون ساتھی چُنتے ہوئے ناصرف اپنی ازدواجی زندگی مضبوط بنائی ہے بلکہ اپنی دوستی کو بھی قائم رکھا ہے-

    بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کی اپنی اہلیہ گوری سے پہلی ملاقات اسکول پارٹی کے دوران ہوئی تھی اور اسی ملاقات کے دوران اس جوڑی کی دوستی ہوئی، وقت گُزرنے کے ساتھ ہی یہ دوستی محبت میں تبدیل ہوئی اور پھر سال 1991 میں دونوں نے شادی کر لی۔

    اداکار ہریتھیک روشن نے بھی اپنی بچپن کی دوست سوزان خان سے شادی کی تھی لیکن بدقسمتی سے اس جوڑی کے درمیان علیحدگی ہو گئی، تاہم علیحدگی کے باوجود یہ دونوں آج بھی ایک دوسرے کے بہترین دوست ہیں اور اکثر و بیشتر کئی مقامات پر ایک ساتھ بھی نظر آتے ہیں۔

    بالی وڈ کے نئے اُبھرتے ہوئے اداکار و میزبان آیوشمان کھرانا اور ان کی اہلیہ طاہرہ کیشپ بھی بچپن کے دوست ہیں، دونوں ایک ہی کالج میں زیرِ تعلیم تھے، دونوں نے 2011ء میں شادی کی اور اس جوڑی کے 2 بچے ہیں جن میں ایک بیٹا اور ایک بیٹی شامل ہے۔

    بالی وڈ کے سینئر اداکار جیکی شیروف اور ان کی اہلیہ عائشہ شیروف بھی ایک ہی اسکول میں پڑھتے تھے اور دونوں اسکول کے زمانے سے ہی ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار تھے، 1987ء میں دونوں شادی کے بندھن میں بندھے اور یہ شادی آج بھی قائم ہے۔

    اداکار فردین خان اور اُن کی اہلیہ نتاشا بھی بچپن کے دوست ہیں اور ساتھ ہی بڑے ہوئے ہیں، فردین خان اور نتاشا 2005ء میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے اور آج بھی ان کی یہ خوبصورت جوڑی قائم ہے۔

    بالی وڈ کے نوجوان اور کامیاب اداکار ورون دھوون ابھی تک رشتۂ ازدواج میں منسلک نہیں ہوئے ہیں لیکن بھارتی میڈیا پر یہ خبریں زیرِ گردش ہیں کہ اداکار رواں ماہ کے آخر میں اپنی اسکول کی دوست نتاشا دلال کے ساتھ شادی کرنے والے ہیں۔

  • یہ دُنیا ہے جناب، ماں نہیں جو ہر وقت آپ کو پیار دے    نعمان اعجاز

    یہ دُنیا ہے جناب، ماں نہیں جو ہر وقت آپ کو پیار دے نعمان اعجاز

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار نعمان اعجاز کا کہنا ہے کہ ہمیں زندہ لوگوں کی تعریف کرنی چاہیے کیونکہ مرنے والے اپنی تعریف سُن نہیں سکتے ہیں۔

    باغی ٹی وی :اداکار نعمان اعجاز سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتے ہیں اور اکثر و بیشتر دلچسپ اور معنی خیز پوسٹس شیئر کرتے رہتے ہیں جن کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جاتا ہے –

    حال ہی میں اداکار نعمان اعجاز نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے لیے معنی خیز پیغام جاری کیا ہے۔

    نعمان اعجاز نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی تصویر شیئر کی ہے جس میں اُن کی آنکھوں میں غصہ نظر آرہا ہے۔

    اداکار نے اس تصویر کو ایک معنی خیز کیپشن دیتے ہوئے لکھا کہ یہ دُنیا ہے جناب، ماں نہیں جو ہر وقت آپ کو پیار دے۔

    اُنہوں نے لکھا کہ انسان کی زندگی میں اُس کی تعریف کیجیے اور اُس کے کام کو سراہیئے کیونکہ مرنے کے بعد انسان اپنی تعریف نہیں سُن سکتا ہے۔

    اس سے قبل بھی نعمان اعجاز نے انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کی تھی جس کے کیپشن میں اُنہوں نے لکھا تھا کہ ’اب جب ہم نے پرندوں کی طرح ہوا میں اڑنا اور مچھلی کی طرح سمندر میں غوطہ خور ہونا سیکھ لیا ہے۔‘

    نعمان اعجاز نے کہا تھا کہ ’اب صرف ایک چیز باقی ہے، وہ یہ ہے کہ ہمیں انسانوں کی طرح زمین پر رہنا سیکھنا ہے۔‘

    اداکار کے ان دونوں معنی خیز پیغامات کو صارفین کی وجہ سے بے حد سراہا جاتا ہے-